Thursday, September 7, 2017

اھم علان دوستون کے نام

,,,,,,اھم علان دوستون کے نام ,,,
جیسا کہ کل ایک پوسٹ مین مین نے کہا تھا کہ کیمیا گری اور کشتہ سازی کا ایک علیحدہ سے گروپ تشکیل دین گے جس کے ایڈمن و انچارج غلام صادق بلوچ صاحب ھونگے اور ان کے ساتھ بہترین اساتذہ کرام کی ٹیم ھو گی جسے وہ خود تشکیل دین گے اور اس گروپ کو لانچ کر دیا گیا ھے اس کا نام ,,,,اخبار الکیمیا ھے اس گروپ مطب کامل کے ساتھ منسلک ھے اس گروپ کو کھولتے ھی آپ کو اس کا لوگو نظر آۓ گا بسم اللہ کے طور پر مین نے آج پہلا نسخہ قمر اس مین لکھ دیا ھے تمام دوست احباب اس مین شرکت کر لین اور مستفید ھون نیک دعاؤن اور تمناؤن کے ساتھ اجازت

بال سیاہ اور گھنے کرنے کا حیرت انگیز فارمولا

,,,,,,,,,,,,مطب کامل,,,,,,,,,
,,,,بال سیاہ اور گھنے کرنے کا حیرت انگیز فارمولا,,,,,,,
آج رات بارہ بجے سفر کی تیاری کر رھا تھا کافی چھٹیان دوستون کی نظر مین ھو گئی تھین کہ اچانک مجھ سے اعجاز چوھدری صاحب نے رابطہ کیا میسج ذرا لمبا ھی تھا پڑھنا شروع کیا جیسے جیسے پڑھتا گیا ویسے ویسے حیران بھی ھوتا گیا اعجاز چوھدری صاحب نے بڑے بہترین طریقہ سے تفصیل لکھی تھی جیسے جیسے انہون نے تجربہ کیا تھا بالکل اسی طرح انہون نے بڑے احسن طریقہ سے لکھا تھا اب سب کچھ آپ کی نظر کر رھا ھون یہ ان کا ذاتی تجربہ ھے وہ کہتے ھین یہ تیل مجھے فیس بک پہ نظر آیا پتہ نہین کس نے لکھا تھا کوئی ڈاکٹر تھا مین نے پوچھا کہ کونسے گروپ مین پڑھا تھا اعجاز چوھدری کہنے لگے کسی گروپ مین نہین یہ میرے پیج پہ کسی دوست نے دوسرے دوست شیئر کیا تھا وہ کہتے ھین سچ یہ ھے کہ مجھے اچھی طرح یاد نہین مجھے اچھا لگا مین نے اسے لکھ لیا پھر اس تیل کو آج سے دس روز قبل تیار کرکے استعمال کیا تو آج دس روز تک کا رزلٹ لکھ رھا ھون میرے بال بیس فیصد جڑ سے سیاہ نکل آۓ ھین بال پتلے تھے پندرہ فیصد بال گھنے ھو گئے ھین ناک کی ھڈی بڑھی ھوئی تھی ناک مین ٹپکایا کافی حد تک ناک کی ھڈی کو آرام ھے ماں جی کے کان سے پیپ آتی تھی چند دن اس مین ٹپکایا مکمل ٹھیک ھو گیا ھے یہ ھے اس تیل کا ایک گھر کے اندر رزلٹ ,,, ھے نا حیرت کی بات مین نے ان سے کہا کہ خود پوسٹ لکھین لیکن انہون نے یہ سب مشقت مجھ پہ چھوڑی لیجئے تیل کا فارمولا حاضر ھے جو بھی دوست تجربہ کرے بتاۓ ضرور تاکہ دوسرے بھی اسی طرح فائدہ اٹھا سکین
گوکھڑو خشک شدہ ایک پاؤ لے کر پیس لین اسے آدھ کلو پانی مین ابالین جب آدھا پانی رہ جاۓ تو اسے اتار کر پن لین اب اس صاف شدہ پانی کو ایک پاؤ تیل خواہ شرسون کا یا ناریل کا یا زیتون کا لے لین میرے خیال مین ناریل بہتر ھے اس مین پانی شامل کرکے آگ پہ رکھ دین اب جب پانی جل کر ختم ھو جاۓ اسے اتار کر محفوظ کرکے روزانہ صبح غسل کرکے سر پہ مالش کی شکل مین لگائین یہی ھے وہ تیل آپ سب لوگ اعجاز چوھدری صاحب کو دعا دین جہنون تجربہ کے بعد آپ کو آگاہ کیا

Wednesday, September 6, 2017

چند باتون کی وضاحت

,,,, چند باتون کی وضاحت ,,,,,
,,, کافی عرصہ سے مین ایک بات دیکھتا آ رھا ھون بہت سے لوگ مجھ سے انباکس رابطہ کرکے کیمیاء گری کے بارے مین سوالات کرتے ھین بہت سون نے تو یہان تک ھمت کی کہ آپ جانتے ھین اور ھمین بتا دین مین کہتا ھون نہین بتاتا پھر ,,,, میرے بھائی میری ایک ھی درخواست ھے جو لوگ ابتدا صرف زبانی کلا می کر رھے ھین وہ اس مشن سے باز آ جائین اور جن لوگون کو عرصہ گزر چکا ھے وہ اس شغل کو جاری رکھ سکتے ھین لیکن یاد رکھین فضول باتون پہ یقین کرکے اپنی دولت نہ ضائع کرین کم سے کم کسی ماھر استاد سے ھدایات لیا کرین اور ھمارے درمیان انتہائی با عمل اور ذھین اور تعلیم یافتہ لائق استاد کی شکل مین غلام صادق بلوچ صاحب موجود ھین یہ آپ ان سے راھنمائی لیا کرین گروپ مطب کامل مین سوال تفصیل کے ساتھ بمعہ نسخہ من عن لکھین اور بلوچ صاحب کو مین درخواست کرتا ھون کہ وہ اور دوسرے چند ایک معتبر شخصیات جو ماھر فن ھین وہ جوابات لکھا کرین رھی میری بات تو کبھی کبھی مین بھی جواب دے دیا کرون گا مزید جیسے بلوچ صاحب کا حکم ھو گا آخر وہ ھم سب کے بزرگ ھین

ھسٹیریا یا اختناق الرحم

,,,,,,,,,,,مطب کامل,,,,,,,,,,
,,,,ھسٹیریا یا اختناق الرحم,,,,,,,,,
,,,,,تیسری اور آخری قسط,,,,,,,,,,,,,,,,
مین نے بتایا تھا ھسٹیریا اور مرگی دو ایسی بیماریان ھین جن مین علیحدہ علیحدہ پہچان ھونی ضروری ھے ایسا نہ ھو کہ مرض ھسٹیریا ھو اور آپ علاج مرگی کا کر رھے ھو اور مرگی مین ھسٹیریا کی دوائین آزما رھے ھون یہ تقسیم ھونی چاھیے یاد رکھین اگر آپ نے غلط تشخیص کرکے غلط علاج کیا تو روز محشر اس کا حساب بھی آپ نے ھی دینا ھے کوشش کیا کرین کہ جب تک مرض کی سمجھ نہ آۓ علاج سے گریز کیا کرین آئے اب ھم ان دونون مرضون مین تفریق کرتے ھین اگر آپ غور سے یہ سب کچھ پڑھ لین گے اور یاد رکھا تو کبھی بھی آپ کو پریشانی نہ ھو گی ان دونون مرضون کی تشخیص علامات کی شکل مین علیحدہ علیحدہ مندرجہ ذیل ھے ,,,,,
اختناق الرحم کی علامات,,,,,,,,1,,, مریضہ کو بائین کولھے مین درد سا ھوتا ھے اور پھر ایک گولا ساپیٹ سے اٹھ کر گلے مین پھنستا ھوا محسوس ھوتا ھے
2,,,,,مریضہ بظاھر بے ھوش ھو جاتی ھے لیکن نیم شعوری طور پر آس پاس کی باتین سنتی ھے لیکن بول نہین سکتی
3,,,,مریضہ کا چہرہ سرخ ھو جاتا ھے بار بار پلکین جھپکتی ھے اور دانت پیستی ھے اور روشنی کا اثر پتلیون پہ پڑتا ھے
4,,,,دورہ ختم ھونے کے بعد بے چینی ھوتی ھے نیند نہین آتی پیشاب بکثرت آتا ھے 5,,,,مریضہ گرتے وقت بھی غیر شعوری طور پر ھوشیار رھتی ھے بلکہ دورہ مین بھی نیم شعور بیدار رھتا ھے جب دورہ ختم ھوتا ھے تو گرنے سے لے کر بے ھوشی تک واقعات بیان کر دیتی ھے
,,,,,,,,,مرگی,,,,,,,,,,,1,,,,,,پاؤن یا پیٹ مین ھلکی سی سرسراھٹ ھوتی ھے
2,,,اچانک دورہ پڑتا ھے اور بے ھوشی چھا جاتی ھے اور مریضہ کو آس پاس کی کچھ خبر نہین ھوتی
3,,,,مریضہ کا چہرہ نلگون ھو جاتا ھے اور آنکھین نیم وا اور ڈھیلے گھومتے ھین بعض اوقات زبان دانتون تلے آ کر کٹ جاتی ھے روشنی کا اثر آنکھون کی پتلیون پہ ھوتا ھے
4,,, دورہ ختم ھونے کے بعد گہری نیند آتی ھے کبھی بے ھوشی ھو جاتی ھے اور سر درد ھوتا ھے
5,,,مریضہ ایک دم گرتی ھے اسے کچھ پتہ نہین ھوتا کہ کسی خطرناک مقام پہ گر رھی ھے بعض دفعہ خطرناک مقام پہ گر کے موت واقع ھو جاتی ھے
یہ ھے فرق مرگی اور ھسٹیریا مین ان علامتون کو یاد رکھین تو علاج مین آسانی ھو گی اب مین دو نسخے لکھون گا انہین استعمال کرکے سو فیصد رزلٹ لین
فلفل دراز دس گرام ھریڑھ تیس گرام مرمکی چالیس گرام پیس کر حب نخودی تیار کر لین ایک تا چار گولی دن مین تین تا چار بار دے سکتے ھین
دوسرا نسخہ,,,,تخم کاھو,,,جڑ نیلوفر,,,,صندل سفید,,,اجوائن خراسانی,,,گل سرخ ,,,خرفہ,,,,مشک کافور,,,ھموزن پیس لین پھر آب کشنیز سے گوندھ کر گولیان نخودی بنا لین ایک تا دو گولی صبح دوپہر شام ھمراہ پانی دودھ دے سکتے ھین
غذا,,,,,حلواہ اور دلیہ دیسی گھی تر بتر روٹی دیسی گھی سے پکا کر دین تر بتر دین دودھ گھی پلائین بغیر شدید بھوک کے کچھ بھی نہ دین
اور اس مرض مین سب سے بہتر علاج مریضہ کی شادی کرنا ھے لیکن بعض دفعہ حالات ایسے نہین ھوتے کہ شادی ھو سکے تو علاج کرین شفا ملے گی اور جب بھی موقعہ ملے شادی کرین

Monday, September 4, 2017

دوستو بعض اوقات مریض کو طرح طرح کی دوائیاں کھلا کھلا کر ڈاکٹر۔ حکیم اور مریض کے احباب تنگ پڑ جاتے ہیں مگر مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی کے مصداق  مریض کے مرض میں بہتری کے آثار دور دور تک دکھائی نہیں دیتے 
قیمتی سے قیمتی دوائی بھی مریض کی تکلیف میں افاقہ  کا موجب نہیں بن سکتی
چونکہ پسماندہ ممالک میں وہم اور قیافہ علاج معالجے کے متوازی چلا کرتے ہیں پس پھر  مریض پر طرح طرح کے عجیب و غریب ٹونے ٹوٹکے آزمائے جاتے ہیں 
بعض اوقات مریض کی حالت پر رحم   کھا کر  کچھ  ہمدرد  اسے ایسے دقیانوسی خیالات رکھنے والے نامعقول شخص کے پاس لے جاتے ہیں  جہاں پیسے دے کر مریض کی چھترول کرائ جاتی ہے کئی مریض حالات کے ہاتھوں تنگ آکر خودکشی کر لیتے ہیں اور کچھ  کو بذریعہ چھترول سفر آخرت پر روانہ کر دیا جاتا ہے
 دوستو  دوائی کا مریض پر اثر نہ  کرنا بھی  ایک بیماری ہے۔  ٹونے ٹوٹکے  آزمانے یا کسی خضر صورت راہزن کے رحم و کرم  پر  لاچار مریض کو چھوڑنے کی بجائے اس غریب کا پراپر علاج کر کے دعائیں لیں
 نسخہ نوٹ فرما لیں
ایک تولہ مغز جمالگوٹہ کھرل کر کے دھوپ میں رکھیں تیل ہو گا
ڈراپر کی مدد سے پانچ قطرے آدھا کلو دودھ میں پلا دیں 
آپ کو تعجب ہو گا کہ نہ اثر کرنے والی دوائیاں اثر کرنا شروع کر دیں گی ۔جادو کا اثر ہے اس دوا میں
یہ مقدار خوراک نوجوان کے لئے ہے مزید آپ لوگ عمر کے حساب سے  دوا کی مقدار خوراک میں کمی بیشی کر سکتے ہیں

ھسٹیریا یا اختناق الرحم-2 |Hysteria

,,,,,,,,,,,,مطب کامل,,,,,,,,,,
Hysteria
ھسٹیریا یا اختناق الرحم ,,,,,,
,,,دوسری قسط,,,,,,,,
بات اسباب کی ھو رھی تھی نفسیاتی اسباب تحریر کیے تھے اب کیفیاتی اسباب پہ بات کرتے ھین,,,,, کیفیاتی اسباب مین سب سے اھم گرم خشک ماحول ھے جب دوپہر کی گرمی پڑتی ھے اور مریضہ کو ایسا کام کرنا پڑتا ھے جس سے جسم پسینہ سے بھیگ جاۓ مثلا چارہ کاٹنا جو کہ دیہات کی زندگی کا حصہ ھے گھاس پہ کافی دیر چلنا گرم کپڑے پہننا دن مین کئی بار گرم ماحول مین آنا یا پھر کمرے کا ھی درجہ حرارت بڑھ جانا جس مین رھنا ھی مجبوری بن جاۓ اسی قسم کے اسباب سے یہ مرض پیدا ھوتی ھے
اختناق الرحم کی شدید حالت,,وہ خواتین جو دودھ گھی سے نفرت کرتی ھین تیز چٹپٹی اور مصالحہ دار اور خشک بھنا ھوا گوشت کباب چاۓ کافی وغیرہ کا بکثرت استعمال کرتی ھین ان مین یہ مرض بہت تیزی سے پیدا ھوتا ھے کیونکہ ان گرم اشیاء کے استعمال سے خصیتہ الرحم مین سوزش پیدا ھو جاتی ھے اس لئے کہ شدید صفراوی مزاج پیدا ھو تا ھے جس کی وجہ سے اندرونی طور پر خون کا دباؤ بڑھ جاتا ھے بالخصوص خصیتہ الرحم پر اس کا دباؤ شدید ھوتا ھے جس کی وجہ سے انزال اخراج رطوبت بند ھو کر ذکاوت حس اور لذت شہوت مین تیزی پیدا ھو کر دورون کی شکل اختیار ھو جاتی ھے مزے کی بات یہ ھے کہ کوئی بھی مریضہ ذکاوت اور لذت شہوت سے واقف نہین ھوتی بلکہ اس کو مرض ھی خیال کرتی ھے بلکہ یون ھوتا ھے کہ جب ذکاوت حس کی تیزی سے رحم مین سنسناھٹ سی پیدا ھوتی ھے تو مریضہ اسے ماھواری کی خرابی سمجھتی ھے اور جسم مین سنسناھٹ کو مریضہ خارش یا الرجی تصور کرتی ھے بلکہ میرے جیسے لا علم معالج بھی اسے یہی تصور کرتے ھین پھر جب دورہ پڑتا ھے تو مریضہ دورے کے دوران بول نہین سکتی بلکہ دورے کے بعد بھی دھیمی آواز مین بولتی ھے ایسا لگتا ھے جیسے اس کی آواز بیٹھ گئی ھے دماغ مین سستی آ جاتی ھے جس کی وجہ سے مریضہ نسیان کا بھی شکار ھو جاتی ھے بعض دفعہ تو وہ اپنے آپ کو بھی بھول جاتی ھے کہ وہ کون ھے اس کے رشتے کونسے ھین وہ خود کون ھے بلکہ بعض مریضون کو یہان تک دیکھا گیا ھے کہ وہ پچھلی زندگی مکمل طور یہ بھول جاتے ھین یار لوگ اسے آسیب خیال کرتے ھوۓ جنات نکلواتے رھتے ھین مریضہ کے اندر اتنا ضعف آچکا ھوتا ھے کہ مریضہ چلنے پھرنے سے بھی معذوری ظاھر کرتی ھے اکثر بائین ٹانگ گھیسٹ کر چلتی ھے جسے یار لوگ فالج کہہ دیتے ھین اس کا علاج لکھنے سے پہلے مین ضروری سمجھتا ھون کہ صحیح تشخیص کے بارے مین علم ھو جاۓ کیونکہ مرض مرگی کی بھی علامتین ھسٹیریا سے ملتی جلتی ھین ذرا ان مین تفریق کر لی جاۓ تاکہ پتہ چل سکے کہ آیا مریضہ واقعی ھسٹیریا مین مبتلا ھے یا مرگی کی تو اس سلسلے مین ایک تیسری قسط کی ضرورت پڑ گئی ھے اور انشاء اللہ مضمون سمیٹتے ھوۓ اس تیسری قسط مین ھی علاج بھی لکھ دیا جاۓ گا

Sunday, September 3, 2017

محترم جناب محمود بھٹہ صاحب نے کچھ روز قبل ایک نسخہ  سیاہ بالوں کی افزائش اور نشونما کے لئے پیش کیا۔ اس نسخے کے دو آئٹم انہوں نے مجھ نا چیز کے زمہ لگا دیۓ 
خاکسار کے  لئے  یہ بڑے شرف اور عزت افزائی  کا مقام ہے  کہ اتنے مایہ ناز اور منجھے ہوئے حکیم نے اس  بےکار کو اس کے قابل سمجھا ۔
پھر کچھ مہربان بھی اس بات کےلئے میری طرف دیکھ رہے تھے ۔  میں عدم فرصت کی وجہ سے بر وقت حاضر نہ ہو سکا ۔تو لیجئے جناب جست اور مرجان کے نسخے پیش خدمت ہیں جو  عمدہ طریقے سے حصہ  بن سکتے ہیں اس نسخے کا جو محمود بھٹہ صاحب نے بالوں کے بارے میں پیش کیا تھا۔
ایک تولہ جست کا پترہ نما بنا کر کالے سرس کی تنے کی اندرونی  پوست   کے نغدہ میں بند کر کے چار کلو اوپلہ کی۔آگ دیں ۔اکیس بار تکرار عمل کریں ہر بار نغدہ جدید بنانا ہے۔ سفید براق کشتہ ہو گا 
یہ کشتہ اعضاے رئیسہ کےلئے اور قویٰ انسانی کےلئے بہت کام کی چیز ہے آپ نسخہ مذکورہ میں شامل کر سکتے ہیں
اب بات ہے مرجان کی۔  مرجان  حسب ضرورت  لے کر جو کوب کریں۔ بغیر کچھ ملائے ڈولی میں  بند گلحکمت  پانچ کلو اوپلہ کی آگ دیں 
 راکھ ہو گا اب اسے عرق گلاب میں ایک گھنٹہ کھرل کریں اور ٹکی بنا کر ڈولی میں بند آگ  پانچ کلو اوپلہ کی دیں ۔اس طرح سات بار تکرار عمل عرق گلاب سے 
اسی طرح سات بار پانچ پانچ  کلو کی آگ آب گھی کوار سے  کھرل ہر بار ایک گھنٹہ ۔اسی طرح سات بار آب لیمؤں سے ۔
کھرل ہر بار ایک گھنٹہ آگ پانچ کلو ۔  عرق گلاب ، ، آب گھی کوار اور آب لیموں سے ٹوٹل آگیں اکیس بنتی ہیں 
اعضاءے رئیسہ کےلئے بہت کام کا  نسخہ ہے اور مطمئن ہو کر  شامل نسخہ مذکورہ   فرمائیں
اللہ تعالی سے  آپ تمام احباب کی صحت اور تندرستی کےلئے دعا گو ہوں

خاص تحفہ

,,,,,,,, مطب کامل,,,,
خاص تحفہ
اس موسم کا ایک خاص تحفہ ھے یہ صرف اتنا بتا سکتا ھون ایک بناتات ھے ایک قیمتی سبزی ھے بلکہ سب کچھ ھی بتا دیا اب باقی کام حکماء حضرات کے ذمہ ھے اس کا نام اور فوائد ضرور تحریر کرین خود ھی لکھنا شروع کر دین ورنہ نام لے لے کر سب کو بلانا نہ پڑے سب حکماء حضرات نے ذرا عام لوگون سے گوشت زیادہ کھایا ھو گا کیونکہ آخر ان کے پاس گوشت ھضم کرنے کے کئی طریقے ھوتے ھین تو جناب محترم حکماء اب آپ کی باری ھے
Mushroom

بیر بہوٹی محفوظ کیسے کی جاۓ

,,,,بیر بہوٹی محفوظ کیسے کی جاۓ,,,
مین نے یہ مختصر علیحدہ پوسٹ اس لئے لکھی ھے کہ گروپ مین ایک دوست عابد بھٹی صاحب نے بیر بہوٹی پکڑی ھے اور شاید بعض دوسرے دوست بھی اپنے اپنے علاقہ مین پکژین گے قیمتی چیز ھے چار سو کی دس گرام ھے اصل ,, اسے محفوظ کرنے کا عام شخص کو علم نہین ھے اسے پکڑنے کے بعد کسی موٹے کپڑے مین کھلی باندھ دین اور اس مین نمک ڈال دین اتنا ھی کہ ھر بیر بہوٹی کے اوپر لگ جاۓ خشک ھونے پہ سارا سال بے بو دانہ دانہ نکھرا رھے گا پیسٹ نہین بنے گا اور نہ ھی بدبو پیدا ھو گی افادیت مین بھی بازاری سے اعلی ھو گی

ھسٹیریا,یا اختناق الرحم

,,,,,,,,,,, مطب کامل ,,,,,,,,,,,,,
,,,,ھسٹیریا,یا اختناق الرحم ,,,,,,
چند روز سے مجھے کافی پیغامات آۓ ھین اس مرض کے بارے مین مکمل تفصیل لکھنے کا کہا گیا بلکہ میسنجر پہ فون بھی کیا گیا وعدہ تو کر لیا لیکن عید کی بھی مصروفیات تھین آج دس بجے ذرا فرصت ھوئی تو چند دوست ملنے چلے آۓ ابھی پانچ بجے ذرا فرصت نصیب ھوئی تو یہ فریضہ ادا کرنے کے لئے بیٹھ گیا ھون مضمون ذرا لمبا ھے محسوس نہ کیجئے گا دو تین ازطون مین سمیٹنے کی کوشش کرون گا آپ دعا کرین کہ اللہ تعالی مجھے ٹھیک ٹھیک لکھ ے کی تو فیق عطاء فرماۓ مین نے دو لفظ لکھے ھین اختناق الرحم اور ھسٹیریا دونون کا مفہوم تو ایک ھی ھے لیکن معنی اپنی اپنی زبانون مین مختلف ھین جیسے اختناق الرحم کے معنی ھین گلا گھٹنا,, جس طرح خناق کے مرض مین گلا بند ھوتا ھے لیکن اس مرض کا تعلق رحم سے ھے اس لئے اس کا نام اختناق الرحم رکھا گیا ھے ھسٹیریا لفظ یونانی ھے جس کے معنی رحم کی خرابی ھے رحم کا ٹل جانا بھی اسی معنی مین آتا ھے یہ تھا لفظی تعارف اب سب سے پہلے اس مرض کے پیدا ھونے کے اسباب پر روشنی ڈالتے ھین یہ مرض زیادہ تر ان لڑکیون مین پیدا ھوتی ھے جو بالغ ھونے کے بعد جن کو کھانے پینے کی بے فکری ,,تعلیم یا کام کاج کی فکر نہ ھو وہ بھی اس صورت مین جب جوش جوانی اپنے جوبن پہ ھو کیونکہ ان دنون خون کی زیادتی کے ساتھ ساتھ جنسی اعضاء کے افعال بھی تیز ھوتے ھین اور مزاج مکمل صفراوی ھوتا ھے اور طبیعت مین اس قدر نزاکت پیدا ھو جاتی ھے اگر معمولی سا بھی واقعہ ھو جاۓ یعنی صدمہ پہنچ جاۓ تو مزاج بگڑ جاتا ھے کوئی غیر معمولی غم و غصہ دھشت ناک خبر یا عشق محبت کی داستانین لین یا تجربہ مین آ گئین یا ناول افسانہ فلم مین ایسا غیر معمولی واقعہ پیش آ جاۓ جو برداشت سے باھر ھو جاۓ اور ایسا معلوم ھو کہ ذاتی واقعہ ھے لذائذ کی کثرت جلق اور غیر فطری حرکات اس کا عام اسباب ھین ناواقف اور بھولی بھالی لڑکیان امراض رحم اور ماھواری کی خرابی کثرت مطالعہ,, دماغ سوزی ,, غور فکر,,کمی خون ,, اور غذا کاتوازن بھی بگڑ جانے سے یہ مرض پیدا ھوتی ھے بعض اوقات بھولی بھالیان لڑکیا ن گیلے کپڑون کا استعمال کر لیتی ھین یا خاص دنون مین سرد پانی کا استعمال یا نہانا غیر معمولی حرکات کر لینا ایسی مرض کا سبب بن جاتی ھے
نفسیاتی اسباب,,, عشقیہ افسانون اور ناولون کا پڑھنا,,عشق محبت مین ناکا می اوسر بدنامی کا خوف,,خواھشات نفسانی کا غلبہ,,شہوانی جذبات کا ابھرنا اور تکمیل نہ پا سکنا ,,عیش عشرت کی زندگی بسر کرنا اور ریاضت یا ورزش نہ کرنا رنج غم فکر خوف اور مایوسی اور جانی نقصان کا اندیشہ,,,,جلق مشت زنی وغیرہ نفسیاتی اسباب ھین اب باقی مضمون دوسری قسط مین آۓ گا براہ کرم حکماء حضرات یا صرف سنجیدہ لوگ ھی کمنٹس کرین یہ عام مرد حضرات کے لئے مضمون نہین ھے اور حکماء حضرات سے گزارش ھے مین بھی انسان ھی ھون غلطی کی نشادھی کیا کرین تاکہ مین وہ غلطی درست کر سکون جزاک اللہ

Friday, September 1, 2017

نسیان یعنی بھول جانا ,,یاداشت کا کمزور ھو جانا,

,,,,,,,,,,,مطب کامل,,,,,,,,
,,,نسیان یعنی بھول جانا ,,یاداشت کا کمزور ھو جانا,,,,,
ھمارے ایک عزیز دوست ھین رات انہون نے فون کیا اور بڑی ھی میٹھی زبان مین خیر خیریت دریافت کی ساتھ ھی فرمانے لگے کہ بھئی کل صبح یاداشت کی کمزوری کی پوسٹ لکھین یہ بہت ضروری ھے مین نے سوال کیا حضرت کیون ضروری ھے فرمانے لگے وہ دراصل یہ مسئلہ میرے ساتھ ھے کئی سوال ان کے اس جواب کی صورت مین میرے ذھن مین آۓ خیر سب سے زیادہ جس قوی خیال جو میرے ذھن مین آیا وہ یہ تھا کہ موصوف کو پریشانی ھے کہ عید قرباں پہ گوشت کھانا نہ بھول جاؤن خیر مین نے کہا کہ حکم کی تعمیل ھو گی اور مین نے عرض کیا کہ حکم ھو تو ابھی لکھ دون جذبات مین کہنے لگے اجی ابھی لکھ دین مین نے بھی سوچا رات پوسٹ کا انتظار کرتے رھین مین بھی تھکاوٹ اتار لون صبح نماز کے بعد لکھ دین گے پھر رات بارہ بجے بھی ان کا میسج آیا جاگ رھے تھے مجھے بھی یہی سوجھا کہ چلو رات یہ جاگین مین سوتا ھون ایک عرض اور کرنا چاھتا ھون یار دوست مجھے رات کا مسافر سمجھتے ھوۓ کہ نیٹ آن ھے رات بھر میسج کرتے رھتے ھین پھر ساتھ یہ بھی لکھا ھوتا ھے بھئی جواب دو دراصل میرا نیٹ ھر وقت کھلا رھتا ھے وہ میری کوئی خاص مجبوری ھے لیکن مین سو رھا ھوتا ھون اب ان دوستون نے مجھے خوف زدہ بھی کر دیا اوقات سے زیادہ میسج ھوتے ھین براہ کرم شدید ضرورت مین میسج کیا کرین نوازش ھو گی اب موضوع پہ آتے ھین
نسیان یعنی بھول جانا جب بلغمی مادہ کی کثرت ھو جاتی ھے تو تب یہ مرض پیدا ھوتی ھے یا تو تری گرمی یا تری سردی ھوتی ھے نظریہ مفرد اعضاء کی رو سے اعصابی غدی یا اعصابی عضلاتی تحریک ھوتی ھے نظریہ مفرد اعضاء والے سب دوست جانتے ھین کہ اب عضلاتی اعصابی سے عضلاتی اعصابی اور پھر عضلاتی غدی تک جائین گے تو شفا ھو جاۓ گی لیکن مین نے آپ کو عام فہم مین سمجھانا ھے ھان ایک بات نظریہ والے دوشت یاد رکھین کہ یاداشت کی کمی عضلاتی اور غدی تحریک مین بھی ھو سکتی ھے لیکن وہ یہ مرض نہین ھے اور نہ ھی اس کا نسیان سے تعلق ھے اور ھان جن لوگون کی یاداشت مکمل طور پہ ختم ھو جاۓ تو لازما ان کے اندر آتشکی زھر ھے پہلے زھر کو خزرج کرین پھر مقوی دماغ ادویات دین اگر بلغمی مادے کی کثرت ھے تو بہتی رطوبات کو بند کرین اور جسم کے اندر ترشہ یعنی سودا پیدا کرین تاکہ یاداشت بحال ھو جاۓ اب آتے ھین علاج کی طرف
مربہ آملہ دو عدد اور مربہ ھریڑ تین عدد صبح نہار منہ کھا لین رات سوتے وقت اطریفل زمانی ایک چمچ کھائین اس کے علاوہ ایک دوایہ بھی ھے ترپھلہ کھار تیار کرین اور برھمی بوٹی کی بھی کھار تیار کرین اس کی علیحدہ پوسٹ لکھ دون گا اب نسخہ اس طرح تیار کرین ترپھلہ کھار,,, برھمی کھار,, کشتہ چاندی,, سلاجیت اعلی ,,,طباشیر نقرہ,,, جلابہ سب کو برابر وزن پیس کر گولی بقدر دانہ گندم برابر بنا لین ایک گولی تا دو گولی ھمراہ پانی دن مین تین بار اس کے استعمال سے چند روز مین یاداشت اس قدر تیز ھو جاتی ھے کہ برسون کی بھولی ھوئی باتین یاد آ جائین گی پڑھنے لکھنے سے دل نہین تھکتا بھوک بڑھ جاتی ھے قبض بھی دور کرتی ھے یہ دوا جریان ھو یا لیکوریا دونون کو ختم کرتی ھے اب میسج پہ میسج آ رھے ھین یہ باب ختم کرتا ھون