Tuesday, June 30, 2020

جوارش فلافلی یعنی مرچون والی جوارش || jawarish filafilly

۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔
jawarish,  #jawarish_filafily|filafli
۔۔۔۔ جوارش فلافلی یعنی مرچون والی جوارش ۔۔۔
طب قدیم کا بہت ھی اعلی جوارش کا مرکب ھے لیکن اب حکماء نے اس پہ توجہ دینی ھی چھوڑ دی ھے جبکہ موجودہ دور کی اھم دوا ھونی چاھیے تھی کیونکہ آجکل عام مریض جن کے معدہ مین غلیظ رطوبات اور غلیظ ریاح سے پُر ھین اکثر نوجوان طبقہ کی زبان پہ سفیدی جمی نظر آۓ گی بعض ساتھ درد معدہ کی شکایت کرتے ھین ایسی تمام علامات مین بہترین جوارش ھے
مرچ سیاہ ۔۔۔ مرچ سفید ۔۔ فلفل دراز ۔۔ ھر ایک سوگرام
عود بلسان  پچاس گرام
تخم کرفس ۔۔ تج ۔۔ اسارون ۔۔۔ راسن یعنی سنڈھ شامی ھرایک پانچ گرام
شہد تین گنا دوائین پیس کر شہد کا قوام بناکر شامل کرلین اور تین گرام تک دووقت ھمراہ پانی دین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تھوڑی تشریح جس پہ آپ سوال کرین گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس مین عود بلسان دوا شامل ھے بعض بادشاہ لوگ یہ سوال داغ دین گے کیا یہ روغن بلسان ھے ؟
ھے نا بادشاہ لوگ ۔۔۔۔ جب لکھاھی عود بلسان ھے تو لفظ روغن کا کہین بھی ذکر تک نہین ھے تو سوال نہین کرنا چاھیے روغن بلسان بہت ھی مہنگا ھوتا ھے جبکہ عود بلسان لکڑی کی شکل مین ملے گا اور یہ بہت سستا ھوتاھے
اب دوسری وضاحت ۔۔۔نسخہ مین راسن دوا کا لکھا ھے اور ساتھ ھی مین نے دوسرا نام سنڈھ شامی بھی لکھ دیا ھے اگر کسی کو راسن اصل مل جاتاھے تب بھی ٹھیک ھے اگر نہین ملتا تو عام سنڈھ جو ھمارے ملک کی پیداوار ھے یعنی جو ادرک کو خشک کرنے کے بعد بنتی ھے اسے شامل کرلین
یہ جوارش چوتھیا بخار یا معدہ کی خرابی سے پیدا شدہ بخار مین بھی بہت مفید رھتی ھے

Monday, June 29, 2020

لیکٹوز الرجی || allergy

۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
#allergy #herbal #lectose_allergy
۔۔۔۔ لیکٹوز الرجی ۔۔۔۔۔۔
گروپ ممبر محمد شعبان صاحب نے سوال لکھا تھا کہ دودھ یا دودھ سے بنی کوئی بھی چیز کھالی جاۓ جیسے کسٹرڈ کھیر دھی وغیرہ یا دودھ ھی پی لیاجائے تولوز موشن پیٹ گیس جیسی گڑبڑ فوری ھوجایا کرتی ھے یہ سب ایک گھنٹہ تک عمل واقع ھوجاتا ھے اور پھر پیٹ خالی ھوجاتاھے اور پھر بھوک بھی لگ جاتی ھے 
یہ بھی الرجی ھی کی ایک قسم گردانی جاتی ھے دراصل ایلوپیتھی کا ایک اصول ھے جو سیدھا سیدھا ھے کسی بھی چیز کے کھانے سے ردعمل ظاھر ھونا یا کسی بھی ماحول سے بدن پہ ردعمل ظاھر ھونا جیسے سردیون مین ٹھنڈے پانی سے غسل کرنے سے ھاتھون پاؤن کی انگلیون پہ یا پورے بدن پہ خارش ھونا یا گرمی کی وجہ سے بدن پہ کوئی بھی غیر معمولی علامت ظاھر ھوجانا یا کسی مخصوص قسم کے لباس سے جسم پہ خارش ھوجانا یا فضائی آلودگی سے نزلہ زکام جیسی علامات یا بہار کے موسم مین ناک کی جھلی کا متاثر ھوکر چھنکین آنا یہان تک کہ کوئی ایسی چیز جس سے بندہ نفرت کرتا ھو وہ نظر آجاۓ اور شدید غصہ یا جنونی کیفیت پیدا ھوتی ھو یہ سب الرجی کی اقسام ھین محدود مطالعہ کے ایلوپیتھی حضرات نے نہ سمجھ مین آنے والی امراض کوبھی الرجی کے کھاتے مین ڈال دیا ھے اب تمام الرجی کی اقسام کا علاج چند ایک ادویات سے کیاجاتا ھے جس مین ڈیکسامیتھاسون یاڈیلٹاکارٹل ۔۔ یعنی کارٹی سون گروپ گروپ کی دوائین جس مین کیناکارٹ وغیرہ ھین سیلوکارٹف ھے ڈیکاڈران یا پھر ھسٹامن ٹائپ دوائین جو اے ول سے شروع ھوکر کہین سے کہین چلی جاتی ھین فنرگن ۔ انسی ڈال بیٹنی لان یا پھر سانس پہ اثرانداز ھونے کی وجہ سے انہیلر تک مستعمل ھین خیر جیسی جیسی علامات ویسی ویسی ادویات ھین اور ایک طریقہ کار یہ بھی ھے کہ الرجی کی قسم چیک کی جاتی ھے اور اس کے مطابق ویکسین بھی استعمال ھوتی ھے انشااللہ الرجی اور اسکی تمام اقسام پہ تفصیلی مضامین قسط وار لکھنا شروع کرین گے آج صرف مختصرترین لیکٹوز الرجی کابتایاھے اب اس کا علاج سمجھ لین علاج بڑا ھی آسان ھے عضلاتی غدی اور غدی عضلاتی دوائین استعمال کرین انشااللہ یہ مرض ٹھیک ھوجاتی ھے تریاق تبخیر ۔۔۔
تریاق معدہ ۔۔غدی عضلاتی شدید۔۔ جوارش تمرھندی200گرام اور جوارش جالینوس 200گرام ملا کر کھلائین اور ان مین کشتہ فولاد  ایک گرام شامل کرلین چمچ چمچ دووقت دین اب تمام دواؤن کے نسخے گروپ مین موجود ھین بار بار لکھنا ممکن نہین ھوتا

Saturday, June 27, 2020

نمک کچری براۓ پتھری گردہ|| kidney stone|| cure

۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
#kidney #kidneystone, #herbal 
۔۔۔۔۔ نمک کچری براۓ پتھری گردہ ۔۔۔۔۔۔۔۔
پتھری گردہ کی دوا کے لحاظ سے مین نے اسے سب سےبہترین دوا دیکھا ھے بےشمار دوائین جوگردہ کی پتھری مین مستعمل ھین لیکن ان مین سائیڈ ایفیکٹ بھی ھین جیسے رسکپور کے تیل مین حجرالیہود چپڑ کر آگ دی جاۓ تو حجرالیہود پھول کر کشتہ ھوتاھے اور چند خوراک کے استعمال سے پتھری گردہ تحلیل ھوجاتی ھے لیکن انجان آدمی کے بس کا روگ نہین ھے بلکہ ایک ماھر طبیب ھی اسے استعمال کرسکتاھے اس لئے ایسے نسخہ جات مین نہین لکھتا تاکہ اسے استعمال کرکے نقصان نہ اٹھا لیاجائے 
گردہ مین پتھری تین اقسام کی ھواکرتی ھے اور ھردوا تمام اقسام کی پتھریان نکالنے کی اھل نہین ھوتی یہ ایک ایسی دوا ھے جو دیر سویر توھوسکتی ھے لیکن خیر سے پتھریان ضرور خارج ھوجاتی ھین اور دوبارہ پتھری بھی نہین بناکرتی یہ ان خوبیون کی وجہ سے اعلی ترین دوا ھے سینکڑوں دفعہ کی آزمودہ ھے طریقہ تفصیل سے ایک ھی بار سمجھاۓ دیتا ھون اب غور سے پڑھین سمجھ نہ آۓ تودوبارہ پڑھین پھر بھی سمجھ نہ آۓ تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ نے کچری لینا ھے بعض لوگ فورا پوچھتے ھین کہ کیا یہ کپور کچری ھے تو بات سمجھ لین جب لفظ ھی کچری لکھا ھے تو کپور کہان سے آپ نے ملا لیا ایسا سوال لکھنے والے کی علمی وسعت کااندازہ ھوجایاکرتاھے اب سمجھ لین کپور کچری نر کچور کو کہتے ھین جب کہ مین نے کچری لکھا ھے کچری چیبڑھ یا چبھڑو کوکہتے ھین اسے پرانے باورچی گوشت گلانے مین بھی استعمال کرتے تھے اب بھی بہت زیادہ کھانون مین استعمال ھوتاھے جیسے تکہ کباب جن مین گوشت منٹون مین گل جاۓ وھان کچری کاسفوف بناکر استعمال کیاجاتاھے آجکل پورے ملک مین ھرجگہ اس کی عام بیلین پیدا ھوچکی ھین اسی موسم مین پیدا ھوتی ھین چھوٹے چھوٹے لیمن سائز تربوز شکل مین پھل لگے ھوتے کچے تو بہت کڑوے ھوتے ھین لیکن پک جانے پہ کھٹے میٹھے انتہائی ذائقہ دار ھوتے ھین دیہات مین لوگ اسے بطور سالن بھی استعمال کرتےھین عام چیز ھے بازار مین سفید رنگ سوکھے ھوۓ پھل ملتے ھین ھرپنساری سے مل جاتے ھین آجکل ھرجگہ پیدا ھوچکے ھین اسلۓ حکماء حضرات بمعہ بیل اکھاڑ کرجمع کرلین اور مذکورہ طریقہ کے مطابق نمک حاصل کرلین خیر اگر پھل ھی حاصل کیے ھین تونہایت ھی اعلی بات ھے ایک مریض کےلئے پانچ کلو کچری سوکھی ھوئی حاصل کرین اب اسے کسی کھلے لوھے کے برتن مین جیسے تغاری ھے اس مین رکھ کرنیچے آگ جلا دین براہ راست آگ کسی صورت نہ لگائین برتن کے نیچے آگ جلائین اورآگ اس وقت جاری رکھین جن کچری بذات خود جل کرراکھ ھوجائے یہ دس تابارہ گھنٹہ مین جل جاتی ھے کیونکہ اس مین نمی برقرار رھتی ھے اور ایک روغنی مادہ بھی ھوتاھے اسلئے جلنے مین کافی وقت لگ جاتاھے آگ جب کچری مین لگ جاۓ تونیچے جلنے والی آگ بے شک دھیمی کردین اس دوران کسی لوھے کے چمچے یاسلاخ سے کچری کوالٹتے پلٹتے رھین تاکہ سب ایک جیسے ھی جل سکین راکھ ھوجانے پہ نچلی آگ بند کردین اب کچری کی راکھ جیسے ھی ٹھنڈی ھوجاۓ تو اسے غور سے دیکھین اگر راکھ سیاہ ھے تو اسے کسی لکڑی کے ڈنڈے سے باریک کرکے تغاری کی تہہ کے ساتھ دبا دین اور پھر نیچے آگ جلادین تاکہ یہ سب کوئلہ کی دہک جاۓ جب یہ راکھ سرخ کوئلہ جیسی دہک جاۓ تونیچے آگ بند کردین ٹھنڈا ھونے پہ پھردیکھین اگر راکھ پوری طرح سفید ھوچکی ھے تب ٹھیک ھے اگر سفید نہین ھوئی توپہلا والا عمل دھرائین اور پہلے کی طرح نیچے آگ جلادین یہان تک کہ راکھ کا رنگ سفید ھوجائے دوستو آپ راکھ کوجتنا زیادہ سفید کرلین گے اتنا ھی زیادہ نمک برآمد ھوگا
نوٹ۔۔۔ اب یہان ایک بات اور بھی یاد رکھین اسے مین نے آپ کی سہولت کےلئے نمک لکھ دیاھے جبکہ یہ حقیقت مین کھار بن رھی ھے یعنی آپ اسے نمک کھار کہہ سکتے ھین 
خیر پانچ کلو کچری جلانے سے کلو سے بھی کم مقدار مین راکھ بنے گی اور آپ اس سے سوتاڈیڑھ سوگرام نمک برآمد کرلیتے ھین 
جب راکھ سفید ھوجائے تو اسے چارکلوپانی مین حل کردین دن مین تین چاردفعہ اس محلول مین کسی چھڑی سے اچھی طرح حل کردین چوبیس گھنٹہ بعد معروف طریقہ سے روئی کی مدد سے اسے فلٹر کرین فلٹر کاطریقہ بڑی دفعہ بتاچکا ھون کہ محلول والا برتن اونچی جگہ ٹیڑھا رکے رکھین کہ پانی برتن کے ایک کنارےتک ھو اب روئی کی لمبی پونی بناکر اس پانی مین ڈبودین اور اسکے نیچے دوسرا برتن رکھ دین تاکہ پانی قطرہ قطرہ ھوکراس مین گرتارھے یہ بالکل صاف پانی ھوگا اس پانی کوآگ پہ رکھ دین اور یہ پانی جب بالکل خشک ھوجاۓ گا توسفید رنگ کا نمک تہہ مین چمٹا ھوا ملے گا اسے برتن سے الگ کرکےپیس کرکسی شیشی مین محفوظ کرلین ایک رتی تک دن مین دوتاتین باردین ھمراہ پانی 
جیسے ھی یہ نمک منہ مین ڈالین فورا پانی پلادین ورنہ یہ اتناتیز ھوتاھے کہ منہ مین جاتے ھی منہ جلتا محسوس ھوگا انشااللہ پتھری گردہ نہین رھے گی محمودبھٹہ گروپ مطب کامل




Monday, June 22, 2020

اسپنج ۔۔ آیوڈین اور گلہڑ| sponge|iodine

۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Sponge | iodine
۔۔۔اسپنج ۔۔ آیوڈین اور گلہڑ ۔۔
یہ ایک سمندری پودا ھےجومرجان کی طرح سمندر کی تہہ مین پیداھوتاھےیاپھرکنارےکےپتھرون مین پیداھوتاھےبعض نےاس کا نام مردہ بادل بھی رکھاھواھےیاابرمردہ کہتےھین سجاب البحر بھی کہتےھین اس مین خانےخانےسےبنےھوتےھین ان خانون مین سمندری کیڑےرھائش کرلیتےھین سمندرسےنکال کرخشک کرلینے کےبعداسےٹکڑون مین کاٹ کرمحفوظ کرلیاجاتاھےسمندر مین یہ جھاڑيون کی شکل مین ملتاھےاس کےٹکڑےبڑےھی نرم ملائم ھوتےھین انہین پانی مین ڈالاجاۓتوان مین پانی بھرجاتاھے اوردبانےسےنچڑجاتےھین پہلےکبھی بچےانہین سکول مین سلیٹین صاف کرنےکےلئے بھی استعمال کرتے تھے یہ بازار مین پنساری سے ایک فٹ تک سائز مین مل سکتے ھین اسکا رنگ زردسفیدی مائل ھوتاھےذائقہ پھیکالیکن کچھ تیزھوتاھے 
قدیم مفردات کی کتابون مین اسکا مزاج گرم خشک بعض نے خشک گرم لکھ رکھاھے اور حیرت ھوتی ھے زیادہ تر کتابین محض تراجم ھین جو پہلے کبھی عربی مین تھی توپھر ترجمہ فارسی مین ھوا اور پھر اردو مین ترجمہ ھوا تو عربی والا اور فارسی والا نام بدل کر ترجمان نے اپنا اردو والانام لکھ کر نئی کتاب ثابت کردی بعض کتب پنجابی زبان مین بھی ترجمہ ھوئی ھین اب یہ نہین ھوا کہ کتاب جب دوبارہ لکھی جارھی ھے توکم سے کم اغلاط دور کردی جائین یا کچھ سوچ وبچار کرلیاجاۓ اس پہ کوئی کام نہین ھوا بس اپنا نام روشن کیاگیا اور آج بھی یہی کام جاری ھے نئے دور کے حکماء ان پرانے حوالون کو ھی سچ سمجھتے ھین وہ آج بھی یہی راگ الاپ رھے ھین کہ بات فلاں عالم طب نے لکھی ھے میرے بھائی اگر لکھی ھے تو تم ھی سوچ لو کچھ عقل بھی دوڑا لو کہ حقیقت کیا ھے اب اس اسفنج کوھی دیکھ لین پرانی کتابون مین اسکا مزاج گرم خشک لکھاھے اب اگر مزاج گرم خشک ھے تودلیل کیا ھے وہ ایک بھی نہین ھے مزاج کا تعلق ذائقہ سے ھوتاھے اور یہ بھی دیکھاجاتاھے کونسے موسم مین کہان کس مقام پہ کس ذائقے مین یہ بوٹی پیدا ھوئی اور اس کے کھانے سے جسم پہ کیااثرات ھوتے ھین 
اب دیکھ لین اسفنج کا پودا سمندر کی تہہ مین پیداھوتاھے ماحول پانی والاھے پیدائش پانی کے اندر ھوئی ذائقے مین پھیکاتیز ھے نہ ھی کڑواھٹ ھے نہ ھی کسیلاھے نہ ھی ترش ھے تو مزاج کیسے گرم خشک لکھ دیا یہ علم نہین بس بزرگان طب نے لکھا ھے نہ ھی بدن پہ گرمی خشکی کے اثرات پیدا ھوتے ھین بلکہ اس کے استعمال سے گرمی خشکی زائل ھوتی ھے چند روز پہلے سب کویاد ھوگا ایک پوسٹ مین نے سوال کی شکل مین لکھی تھی کہ بتائین رطوبت کیاھے اور خون کیاھے مجال ھے کسی نے بھی جواب لکھا ھو ھان عضوتناسل کی پوسٹ لگنے دین سینکڑوں کمنٹس اور واہ واہ کی آوازین ھونگی 
خیر اسفنج کا مزاج نظریہ مفرداعضاء نے درست لکھا ھے اس کا مزاج ترگرم اعصابی غدی ھے کیونکہ اسفنج اعصاب مین تحریک پیدا کرتاھے عضلات مین کیمیاوی طور پر تسکین پیداکرتاھے یعنی کھاری پن اور رطوبات پیدا ھوتی ھین اور اسکے فائدون مین سب سے بڑا فائدہ خون روکنا ھے اور وہ بھی نکسیر پھوٹ جاۓ تو اسفنج سے بہتر کوئی دوا نہین ھے اسے آپ حابس خون بھی کہہ سکتے ھین بڑی ھی محرک اعصاب ودماغ ھے رطوبات اور بلغم پیدا کرتا ھے محلل جگر وغدد وگردہ ھے مدر بول بھی ھے تو لازمی پتھری بھی خارج کرتاھے گردون مین ریت بڑی تیزی سے نکالتاھے  یہ اتنا شدید محرک اعصاب ھے کہ اس کے استعمال سے فورا بلغم اور رطوبات پیدا ھوتی ھین زخم خواہ پیٹ مین ھون جن سے خون رس رھا ھو یعنی اندرونی طور خون کہین سے بھی آرھا ھو یا بیرونی طور پر کہین سے بھی خون آرھا ھویہ خون روکنے مین اعلی درجہ کی نباتات ھے یا رکھین غدی اورام کو بھی دور کرنے مین لاثانی ھے نکسیر پھوٹنے پہ دوتین بار اسکی نسوار لین خون آنا بندھوجاتاھے اب وہ لوگ جن کو بار بار نکسیر پھوٹنے کی بیماری ھو وہ روزانہ دن مین دوبار اسکی نسوار لین ھمیشہ کےلئے نکسیر بندھوجاتی ھے اور بیرونی ایسے زخم جن سے خون پھوٹتا رھتاھو ان پہ اسکا مرھم بناکرلگائین ٹھیک ھوجاتے ھین  اور تو اور اگر ٹی بی کی وجہ سے پھیپھڑوں سے بھی خون آرھا ھے تو اسے کھلانے سے پھیپھڑوں سے خون رک جاتاھے ۔۔ کتنی اعلی دوا ھے نہ ھی کوئی قیمتی چیز ھے فائدے کیا کیا ھین ابھی آگے پڑھ کر مزا آۓ گا 
آپ نے ایلوپیتھی دوا آیوڈین توسن ھی رکھی ھوگی فائدےبھی جانتےھونگے آیوڈین مرھم مین دو دوائین اھم ھوتی ھین پوٹاشیم آیوڈائیڈ اور ٹنکچر آیوڈین تو کیا خیال ھے آپکو اس کے مقابل دیسی ادویات مین آڈیوین بنانے کا طریقہ بتائین 
پہلے آپ ٹنکچر آیوڈین تیار کرین
کھاراسفنج 25گرام 
سجی کھار25گرام 
ھلدی 50گرام
پانی 750 گرام 
اب دواؤن کوپانی مین شامل کرکےدوتین روزکےلئےرکھ دین بعداز تین روز پانی نتار کر الگ کرلین یہ آپکا ٹنکچر آیوڈین ھے یاد رکھین اب اس کوبھی استعمال کرنے سے بہت فائدہ ھوتاھےخواہ بیرونی طور پرلگائین یااندرونی طور پر دس پندرہ قطرے پلائین یا اس ٹکنچر کو ویزلین مین شامل کرکے استعمال کرسکتے ھین ایک دوسری صورت یہ بھی ھے کہ آپ بازار سے پوٹاشیم آیوڈائیڈ جو بیگنی رنگ کی قلمون کی شکل مین ملتا ھے ھر کیمیکل والے سٹور سے مل جاتاھے یہ پانی ستر فیصد مین بھی حل ھوجاتاھے ریکٹی فائیڈ سپرٹ ١٢ حصہ مین حل کرکے اب دونون کو ویزلین مین جسے آپ پٹرولیم جل بھی کہتے ھین اب برابروزن اس مین شامل کرلین یا یون بھی کرسکتے ھین جوپہلے ٹنکچر آیوڈین تیار کیاھے اس کاعرق کشید کرلین اور پھر پوٹاشیم آیوڈائیڈ اس عرق مین شامل کرین اب ویزلین ملا لین بہترین ورمون دردون کے لیۓ بلکہ ایلوپیتھی کی آیوڈیکس سے بھی تیز مالش بن جاۓ گی
اب ایک اور آسان ترین دوا بطور مالش بتارھا ھون
کھار اسفنج تین گرام 
ست پودینہ ایک گرام
کسٹرآئل 150گرام 
موم 50گرام
پہلے کسٹرآئل کو آگ پہ گرم کرکے اس مین موم ڈال دین اور حل کرلین اب ذرا ٹھنڈاھونے پہ کھار اسفنج اور ست پودینہ شامل کردین بس ضرورت کے مطابق ڈبیون مین بھر لین 
یہ جوڑوں کے دردون کی اعلی ترین مالش ھے اب ایسے جوڑ جو پتھر کی شکل اختیار کرجائین بہت جلدان کونرم اور ملائم کردیتی ھے اور درد جاتے رھتے ھین یہان ایک راز کی بات اور بتا دون مین نے غدی ورمون کےلئے اسے اعلی دوا لکھا ھے اب آپ گلہڑ جیسی موذی مرض پہ آزما لین یہ تیار شدہ مالش گلہڑ پہ لگائین اور اندر اسفنج کی کھار کھلائین انشااللہ کچھ عرصہ استعمال سے گلہڑ درست ھوجاتاھے اب کافی لوگ یہ سوال کرتے ھین کہ کتنا عرصہ کھلانی ھے دوا ۔۔۔ تو پہلے یہ دیکھین کہ کیا دوا کھانے سے مرض کوآرام آرھا ھے اگر آرام آرھاھے توجب مرض ٹھیک ھوجاۓ تودوا چھوڑ دین یہ کوئی پوچھنے والی بات نہین ھوتی اب آخری دوباتین رہ گئ ھین ایک تویہ کہ اسفنج کا استعمال کیسے اور کتنی مقدار مین کرنا ھے تو دوستو اسے کھار بناکرھی استعمال کیاجاتاھے اور کھار بنانا مشکل نہین ھے آپ اسفنج کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرلین اور کسی لوھے کے برتن مین رکھ کرنیچے آگ جلادین اب اسفنج بھی جل کرجب راکھ بن جاۓ تواس راکھ کو چارگنا پانی مین حل کردین دودن بعد اس پانی کو فلٹر کرکے آگ پہ رکھ کر پانی جلادین اور جو کچھ نیچے بیٹھا ملے گا یہ کھار بن چکا ھے اب اگر کوئی یہ پوچھے کہ ڈائریکٹ آگ پہ نہین جلاسکتے تو جواب ھے نہین جلاسکتے 
باقی یہ بہت تیز اور شدید کھار ھے اندر کھلانے کےلئے اس کی مقدار ایک تا دوچاول تک ھے اس سے زیادہ نہ کھلائین اور دوسری اور آخری بات اسے راکھ کی شکل مین بھی کھلاسکتے ھین اس مین مقدار خوراک نوجوان کوایک رتی تک دے سکتے ھین اب اجازت چاھون گا دعاؤن مین یاد رکھین خداحافظ محمودبھٹہ گروپ مطب کامل
#unani #herbal medicine
#galhar

Thursday, June 18, 2020

اخراج خون اور اخراج رطوبات | Bleeding and secretion of fluid

۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Bleeding and secretion of fluid
۔۔۔۔ اخراج خون اور اخراج رطوبات ۔۔۔۔۔۔۔
بہت سون کے نزدیک شاید ھربہنے والی چیز ھی رطوبت ھے جیسے خون بھی بہتا ھے اور پانی بھی بہتاھے نزلہ لگے توناک بھی بہتی ھے  یعنی نزلہ بھی ایک رطوبت ھے لیکوریا خواتین مین اور منی مردون مین بھی ایک رطوبت ھے پیشاب بھی توایک رطوبت ھے اب مزے کی بات ھے ایک بہتی رطوبت کوروکنے کیلئے دوسری رطوبت کوپیدا کرنا پڑتا ھے جیسے خون کہین بھی بہہ رھا ھو تو حقیقت مین اسے روکنے کیلئے حقیقی اصول رطوبات کا پیدا کرنا ھی ھے اب یہان ایک سوال یہ بھی اٹھتا ھے کہ بعض لوگ حابس ادویات استعمال کرکے خون روکتے ھین تو ایسا کیون ھے اور حابس کامزاج سب جانتے ھین 
اب طب قدیم سے ایک اصول قانون بھی رائج ھے جسے رطوبت یبوست حار اور بارد کہتے ھین اسکی روشنی مین اور طب جدید کی روشنی مین گروپ مطب کامل کے تمام حکماء تفصیلی مضامین لکھین اور کمنٹس مین لگائین ھمت اور کوشش تمام کرین ایک دوسرے کی نقل نہ کرین بلکہ اپنے اپنے انداز مین لکھین

Tuesday, June 16, 2020

کروناوائرس اور خوش نصیب لوگ||coronavirus

۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔ کروناوائرس اور خوش نصیب لوگ ۔
corona, corona virus, coronavirus, #corona
چند لفظون مین ساری بات مکمل ھوجاۓگی
پہلی بات اللہ تعالی کا خاص فضل وشکر ھے اس ملک پہ کہ کرونا اس وقت عروج مین آیا جب شدید گرمی کا موسم ھےآج اگر پورے ملک مین ھرجگہ ھر بندے کاٹیسٹ کیاجاۓ تو یقینا لاکھون کےحساب سےلوگ پازیٹوآجائین گے محدود ٹیسٹ ھونےکےباوجود پانچ چھ ھزار روزانہ کے حساب سے لوگ پازیٹو ھورھےھین پھربھی اگریورپ اورامریکہ مین یہی تعداد آرھی تھی توکم سے کم چھ سات سوسےایک ھزارتک شرح اموات تھی جبکہ ھمارے یہان ایسی صورت حال نہین ھےاموات بہت کم ھے یعنی سوکےقریب اموات ھین ایسا کیون ھے اس کے لئے چند حوصلہ افزاء باتین گوش گزار کرونگا اگر آپ بھی تھوڑا غور کرین گے توبات سمجھ آجائے گی
پہلی بات اموات کی شرح خواتین مین بہت کم جبکہ مردون مین شرح اموات زیادہ ھین 
دوسری بات اموات ان لوگون مین ھین جوسرداشیاءاورسرد جگہون مین رہ رھے ھین
اب تیسری بات عام سی ھے جس کا سب کوعلم ھے کہ اموات نوجوانوں اور بچون مین کم ھے جبکہ بوڑھون مین زیادہ ھے
اب ان تینون وجوھات کوسامنے رکھین گے تو ایک سوال ذھن مین ابھرے گا سوال کس طرح کا ھوگا کہ خاتون کے بجاۓ مرد متاثر ھے غریب کے بجاۓ امیر متاثر ھے پھر نواجون کے بجاۓبوڑھا متاثر ھے اب ایسا کیسے ھوسکتاھے اگر واقعی ایسا ھی ھے توکیون ھے 
یہان اب بہت زیادہ لوگ مثالین بھی دے سکتے ھین کہ فلاں کی موت ھوئی وہ جوان تھا فلاں خاتون اس مین مبتلا ھوئی اور مرگئی فلان کا بچہ چند سال عمر تھی کروناوائرس کاشکار ھوگیا یہ سب چیدہ چیدہ واقعات ھین جبکہ ھم نے مجموعی طور پردیکھنا ھے کہ کونسا فریق زیادہ متاثر ھے 
اب پہلےسردجگہ رھنے والون کی بات کرتےھین
آپ سب کو علم ھے باربار جوھدایات کرونا سے بچنے یا معالجے کی صورت مین سامنے آئی ھین ان مین ایک ھدایت یہ بھی بڑی واضح تھی کہ پانی نیم گرم پینا ھے جبکہ ابھی گرمی شروع ھی ھوئی تھی بہت زیادہ لوگ برفیلاپانی پینا شروع ھوگئےاور بہت سے لوگ اے سی مین بیٹھنا اور سونا شروع ھوگئےاوروہ شخص جوروزانہ کےحساب سےمشقت کرتاھے اسکا مدافعتی نظام روزانہ کے حساب سے طاقتور ھوتاھے امیر نازک مزاج اور ذرا سی چھینک سے بیمار ھوجانے والے کمزور مدافعتی نظام اور ھروقت اینٹی بائیوٹک کا استعمال کرنے والے مصنوعی وٹامن کھاکرگزار کرنے والے لوگ بیماریان لیے پھرتےھین اب جبکہ پوری دنیا کے ڈاکٹر ایک طرف چیخ رھے ھین کہ گرم اشیاء کھائین تب اگر آپ بیرونی ماحول سرد بناۓ بیٹھے ھین اورسردپانی اورسرداشیاءکھارھےھین تومتاثربھی ھین اور غریب محنت مشقت کررھاھے پسینہ چھوٹ رھا ھے پورے بدن کے اعصاب عضلات وقوی مشقت کررھے ھین ان کوکرونا کم متاثرکرےگاکرونااثروھان کرے گا جہان اسے موافق ماحول ملے گا کیا آپکو علم نہین ھے کہ کرونا کے اثرات ھونے پہ دھوپ مین بیٹھنا علاج ھے اگرآپ ACمین بیٹھےھین توقصورکروناکاکیسے ھواامیدھےبات سمجھ لی ھوگی یعنی پانی تازہ پیناھےیاگرم پینا ھےاوردھوپ مین ضرورنکلین بلکہ کچھ عرصہ آسائش والی زندگی ترک کرین فطرت کواپنائین دھوپ بدن پہ پڑنےدین پسینہ نکلنے دین کروناکےبداثرات سےکافی حدتک محفوظ رھینگے
اب اگلا سوال کہ کروناوائرس خواتین کوکیون کم ھے اور مردون کو کیون زیادہ متاثر کرتاھے تو دوستو اسکی سب سے بڑی وجہ بھی فطرت ھے نوجوان عورت کا مزاج فطری طور پر صفراوی یعنی غدی ھوا کرتاھے اب جو خواتین اپنے فطری مزاج مین ھی ھین ان کوکرونا کسی صورت کچھ نہین کہتا کیونکہ کرونا کا مزاج بنیادی طور پرخشک سرد یعنی عضلاتی اعصابی ھے بعض اسے اعصابی عضلاتی سمجھتے ھین جوکہ غلط بات ھے اب موسم مین جتنی زیادہ خشکی سردی ھوگی یہ اتنا زیادہ تیزی سے عمل کرتاھے اور جتنی گرمی زیادہ ھوگی یہ اتنا ھی کمزور ھوجاتاھے یہان ایک بات یہ بھی بتادون بہت زیادہ خیال یہی تھا کہ جیسے ھی گرمی شدید ھوگی یہ وائرس ختم ھوجائے گا لیکن ایسا ھوا نہین ھے تو اسکے بھی چند ایک اسباب ھین سب سے بڑا سبب اے سی ھے پورے ملک کے ایک ھفتہ کےلئے اے سی بند کردین بہت بہتری آجاۓ گی ٹھنڈا پانی پینا بندکردین بہتری آجاۓ گی یہان ایک بات اور نوٹ کروا دون خواتین کسی خوش فہمی مین نہ رھین فطری مزاج مین اس وقت پچاس فیصد خواتین ھین تو باقی کسی نہ کسی بڑی مرض کا شکار ھین اور عموما عضلاتی مزاج ھی رکھتی ھین اسلئے خواتین بھی ایسے ھی شکار ھوسکتی ھین جیسے مرد 
باقی آخری بات کروناوائرس نہ بچپن دیکھتاھے اور نہ ھی جوانی دیکھتاھے بلکہ وہ ھر اس بندے کوشکار کرلیتا ھے جس کامزاج عضلاتی ھےاوردیگرمذمن امراض نے ڈیرہ ڈال رکھا ھے ابتدائی طور پر پیٹ مین گڑبڑ جی متلانا کبھی موشن لگ جانا پھر کسی مین سر درد کھانسی جیسی علامات آرھی ھین پھر بخار ھونا اور جسم مین ناقابل 
برداشت دردکاھوناسانس پہلےبھاری پھرسانس لینا مشکل جایاکرتا ھے آخری سٹیج پہ دمہ جیسی علامات پھیپھڑے کسی صورت سانس نہین کھینچ سکتے جب تیسری سٹیج آتی ھے توبندہ وینٹی لیٹر پہ چلاجاتاھےاوراکثریت مریضون مین خون مین کلاٹClot بنناشروع ھوجاتےھین اگر کوئی ایک بھی علامت ظاھر ھو تو بجاۓ ٹیسٹ کی طرف دوڑنے کے آپ فوری طور پر مندرجہ ذیل علاج کرنا شروع کردین 
ادرک چھوٹا ٹکڑا۔۔ایک ٹکڑا دارچینی ۔۔ لونگ ایک تادوعدد ایک عدد لیمن کارس لہسن کے دودانے اسکا قہوہ بناکر صبح شام پیا کرین 
غدی عضلاتی ملین دین اگر معدہ خراب ھے توتریاق معدہ بھی دین ساتھ حب بندق دین ان سب کے نسخے بے شمار مرتبہ گروپ مین لکھ چکا ھون شدید حالت مین بھی اور حفاظتی طور پربھی یہ دوا استعمال کرین 
مرمکی تولہ سہاگہ تولہ مصبر دوتولہ گڑپرانا چارتولہ پیس کر رکھ لین بس دوا تیار ھے چھ ماہ کے بچے کودانہ باجرہ برابر دین دن مین ایک ھی دفعہ کھلالین نمونیا جیسی تمام علامات ٹھیک ھوجاتی ھین بڑے نوجوان کو چنے برابر پانی کے ساتھ دین اگر مرض شدید ھوتو دن مین تین دفعہ دین باقی تمام صورتون مین ایک دفعہ کھلانا کافی ھے بہتر ھے دوا کسی کیپسول مین بھر کرکھلائین تاکہ دوا کی کڑواھٹ نہ محسوس ھو باقی حفاظتی طور پر بہترین طریقہ یہ ھے کہ قہوہ روزانہ پی لین اور دوا ھفتہ مین ایک دفعہ کھالین 
نوٹ۔۔۔ کروناوائرس کی آخری سٹیج پہ خون کلاٹ بن کر اٹیک کا سبب بنتاھے اور اس سے موت واقع ھوتی ھے ایلوپیتھی مین تواسپرین تجویز کی جاتی ھے آئیے آج مین آپکو کلاٹClot کوختم کرنے کا اعلی ترین علاج بتاتاھون
سنڈھ ۔۔قسط شیرین ۔۔سرنجان شیرین سرنجان تلخ درونج عقربی نوشادر ٹھیکری ھرایک پچاس گرام سقمونیا ۔۔ریوندعصارہ ھرایک پندرہ گرام سب دواؤن کوباریک پیس کر بڑے سائز کیپسول بھرلین ایک ایک تین وقت دین کلاٹClot بننا بند ھوجائین گے یہ دوا آخری سٹیج پہ کام آۓ گی جہان تک ھوسکے بھاپ لین اسکے لئے لونگ کاتیل دارچینی کاتیل ھرایک تولہ اورپانچ تولہ روغن تارپین شامل کرکے چند قطرے پانی مین شامل کرکے بھاپ لین بہترین عمل ھےگروپ مطب کامل محمودبھٹہ 
بعض لوگ سوال کرتے ھین کہ یورپ اورامریکہ مین اتنی اموات کیون ھوئی اوریہان اموات کی شرح کیون کم ھے اب یورپ اورامریکہ مین ملیریامرض نہین ھے اور ٹی بی نہین ھے اسی طرح کافی دیگرامراض نہین ھین اوران خطون مین بے شمارایسی امراض ھین جویہان نہین ھین اسی طرح کروناوائرس درحقیقت انہی خطون کی مرض ھے اب آھستہ آھستہ تمام کرہ ارض کےامراض مدغم ھورھے ھین اب آپ دیکھین گے کہ وھان بھی ملیریااور ٹی بی جیسی امراض وجود مین آجائین گی ھیضہ بھی ھوگا یہ سب کچھ مزاج اور موسمون کی تبدیلی سے ھوگا

Wednesday, June 10, 2020

غدی اعصابی اکسیر براۓ چہرے پہ بال

۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔ غدی اعصابی اکسیر براۓ چہرے پہ بال ۔۔۔۔۔
ھلدی خالص  ۔۔۔ آنبہ ھلدی ۔  سہاگہ نیم بریان ۔ نوشادر ڈنڈا ۔ ھرایک 25گرام ھڑتال ورقی دس گرام کونپل مدار تازہ سوگرام 
اب اصول اور قائدہ کے مطابق پہلے چار گھنٹہ ھڑتال کوکھرل کرین پھر اس مین کونپل تھوڑے تھوڑے ڈال کرکھرل کرتے جائین یہان تک کہ سب کھرل ھوچکنے کے بعد باقی تمام دوائین جوآپ پہلے ھی الگ سے پیس چکے ھون اب ان کو شامل کرکے زور سے رگڑین تاکہ سب دوائین یکجان ھوجائین دوگھنٹہ تک یہ کھرل کرین بس دواتیار ھے
مقدار خوراک چاررتی تا ماشہ تک دے سکتے ھین 
مزاج غدی اعصابی ھے
یاد رکھین غدی اعصابی نسخہ جات غدد وجگر مین مشینی تحریک پیدا کرتے ھین جسکی وجہ سے جسم مین گرمی تری بڑھنا شروع ھوجاتی ھے یعنی صفرا پیدا ھونے کے ساتھ ساتھ بدن سے خارج بھی ھونا شروع ھوجاتی ھے اس وجہ سے دماغ مین سکون لاتی ھے جگروغدد کے تمام سوزشی امراض جس مین ھمہ قسم ورم ھیپاٹائٹس بی سی دل کا دمہ خونی بواسیر کثرت حیض مالیخولیا نیند کا نہ آنا اور غدی عضلاتی امراض کی تمام علامات اور عضلاتی غدی امراض کااکسیری علاج اور عضلاتی اعصابی امراض کا تریاقی علاج صرف اس ایک دوا سے کرسکتے ھین اب مہربانی فرماکر بغیر طبیب کے کمنٹس سے پرھیز کرین صرف طبیب ھی سمجھ سکتاھے جبکہ آپ تو یہ ھی پوچھتے رھین گے کہ جناب کیا یہ ھلدی اور آنبہ ھلدی ایک ھی چیز ھین یا الگ الگ ھین تو دوستو مین ھی بتاۓ دیتا ھون یہ الگ الگ سے نباتات ھین میری باتین محسوس نہ کیا کرین اللہ تعالی آپ سب کواپنی حفظ امان مین رکھے اور خوش رھین شاد وآباد رھین اور میری صحت کےلئے کبھی کبھار دعافرمادیا کرین یہ پوسٹ آج ھی لگارھا ھون کیونکہ ابھی لاھور سے  ایک فون آیا ھے کل انشااللہ کروناوائرس پہ نئے سرے سے پوسٹ لکھین گے
نوٹ۔۔۔۔اسے ھی آپ چہرے پہ بالون کےلٸے استعمال کرسکتے ھین

Tuesday, June 9, 2020

عورتون کے چہرے پہ بال اگنا

۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔ عورتون کے چہرے پہ بال اگنا۔۔۔۔۔۔۔
اس پہ پہلے بھی مضمون لکھ چکا ھون آج پھر دوبارہ نئے انداز مین مذید تفصل سے لکھ رھا ھون ایک بات یادرھے اس موضوع دوبارہ سوال نہین آناچاھیے دو دن پہلے بھی کسی نے پوسٹ بھیج رکھی تھی پوسٹ کے کمنٹس مین ھرطرف جنڈکادرخت تھا
خیر کیا کہون بلکہ کچھ کہنا ھی فضول ھے لین اب دھیان دین 
لڑکا جب جوان ھوتاھے تواس کامزاج عضلاتی ھوتاھے بعض کاعضلاتی اعصابی توبعض کاعضلاتی غدی ھوتاھے اب ان دونون مزاجون مین جن کا مزاج عضلاتی غدی ھوتاھے ان کے بال بہت زیادہ گھنے اور بالون کی مقدار زیادہ ھوتی ھے اور جن کامزاج عضلاتی اعصابی ھوتاھے ان کے بال مقدار مین کم پتلے یا مناسب جائز ھی ھونگے بچپن مین مزاج اعصابی غدی تااعصابی عضلاتی ھواکرتاھے اب عورتون کا فطری مزاج غدی اعصابی ھوتاھے یعنی خواتین کے مزاج مین خشکی کے بجاۓ لطافت ھواکرتی ھے
اب بعض اوقات خواتین مین کسی نہ کسی مرض کے سبب یا پھر ایسی غذاؤن کااستعمال جس مین پروجسٹران جیسا عمل قائم ھوجاۓ جیسے بکرے کے کپورے پکا کر شوق سے کھانا یعنی ان کپورون سے عورتون کو دور رھناچاھیے ایسی غذا کسی صورت خواتین کونہین کھانی چاھیے بلکہ مرد حضرات بھی گھر مین نہ کھایا کرین پرھیز کرین یعنی ایسی غذاؤن سے ھارمون مین بگاڑ پیداھواکرتاھے ان سب عوامل سے خواتین مین مردانہ صفات آجایاکرتی ھین اور داڑھی مونچھ نکلنا شروع ھوجاتی ھے بہت زیادہ پکوڑے چٹپٹی اشیاء اچار کھٹائی جن سے عضلاتی عمل بدن مین پیدا ھو غیر ضروری طور یابےتحاشا قطعی استعمال نہین کرنی چاھیے ورنہ ھارمونز کےعوامل مین گڑبڑ پیداھوگی یاد رکھین خواتین کا مزاج اگر عضلاتی غدی ھوجاتاھے توپھرتوپکی بات ھے بال لازمی پیداھونگے لیکن اگر غدی عضلاتی مزاج بھی ھوجائے تب بھی بال پیداھوناشروع ھوجاتے ھین کیونکہ کچھ نہ کچھ خشکی کی مقدار آچکی ھے اور آجکل توماشاء اللہ یہ مسئلہ بہت زیادہ ھوگیاھے کیاآپ جانتے ھین اس مین وہ غذائین جن کا مین پہلے ذکرکرچکاھون ان کے علاوہ وہ فاسٹ فوڈ ھین جن کا کھانا ایک فیشن بن گیا ھے چھوٹے چھوٹے دیہات مین یہ سب کچھ آج مل رھاھے جن کے ماں باپ پہلے دال روٹی کھاکرپوری زندگی صحت مند رھے آج وہ فطرت سے ھٹ کرکھاناکھاتے ھین اور پھر ان مسائل کاشکار ھوتے ھین پھر ایک ھی کام ھے کبھی لیزر لگوایا یہ بھی تباھی اور بربادی ھے تو کبھی ایسی کریمون کی تلاش مین چل پڑاجوبال ھمیشہ کےلئے ختم کردے اب سوچنے والی بات ھے کہ نظام تواندر سے گڑبڑھوا مزاج بدل گیا یاھارمون مین نقص آگیا اب خود فیصلہ کرلین اوپر لیزریاکریم لگانے سے کیسے آپ اللہ تعالی کی پیداکردہ فطرت کوروک لین گے وقتی طور سہارا ضرور مل سکتاھے یا پھر آپ نے مستقل سہارا لےلیاھے جیسے کریمون کے استعمال سے یا لیزر سے یا جنڈ کے چھلکا کا لیپ لگانے سے بال اگنا اگر بند بھی ھوجائین تو اس سے جوبداثرات بعد مین آئین گے ان کا کیاحل کرین گے جیسے آپکو کینسر تک ھوسکتاھے اب کیاکرین گے
لین مین آپ کو ایسی دوائین بتاتاھون جن کے استعمال سے بیرونی طور پربال ختم ھوجائین گے جیسے کالچی سین ایکسٹریکٹ یعنی سرنجان کا رب یعنی سرنجان شیرین کے رب کاجوھر جسے انگریزی مین کالچی سین کہتے ھین اسے گرم پانی مین حل کرکے بال اگنے والی جگہ پرلگائین بال نہین اگین گے یا پھر ھڑتال ورقی اوراجوائن دیسی کا لیپ بال موچنے سے نکال کراوپر لگائین چند دن استعمال کرین بال نہین اگین گے لیکن یاد رکھین یہ سب نقصان دہ عمل ھین مین ایسے اور بہت زیادہ آسان عمل بھی جانتا ھون اسی طرح جنڈ کی چھال کوٹ کراسکا لیپ لگانے سے واقعی بال نہین اگین گے یہ بہت زیادہ قابض ھوتاھے اسکی پھیلیان جنہین سالگر یاسنگر کی پھلیان کہتے ھین لوگ کھایا کرتے تھے لیکن پھرقبض سے وہ حال ھوتاھے جوپھلی کھانے والا ھی بتاسکتاھے ان سب اشیاء کے استعمال سے بدن  کے مسام بندھوجایاکرتے ھین پسینہ تک خارج ھونابند ھوجاتاھے 
ھمیشہ اس کے مستقل علاج کےلئے ھارمون کی درستگی ضروری ھے اور ھارمونز کودرست کرنےکےلئے فطری مزاج کا پیداھونا ضروری ھے علاج کےلئے غدی اعصابی دوااورغذا کم سے کم چھ ماہ کھائین تب جاکر ھارمونز درست ھوگا غدی اعصابی اکسیر غدی اعصابی ملین اور بطور مقوی غدی اعصابی لبوب کھلائین ان انکے نسخہ جات پہلے ھی گروپ مین موجود ھین محمودبھٹہ گروپ مطب مطب کامل
نوٹ۔۔۔ انشااللہ کل کی پوسٹ مین اسی مرض کے متعلقہ اور باقی بھی بے شمار امراض مین مستعمل ایک ایسا نسخہ حکماء کےلئے لکھ دیاجاۓ گا جوآپ کو بہت سے نسخہ جات سے نجات دلاۓ گا

Sunday, June 7, 2020

خارش جلن اور چھالے-2

۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔ خارش جلن اور چھالے ۔۔۔۔۔دوسراحصہ 
کل کی پوسٹ پہ ایک ھی اچھا سوال لگا کہ نارفارسی آتشکی مرض ھے خیر آجکی پوسٹ کاانتظار کرلیا ھوتا تو یہ سوال بھی لکھنے کی ضرورت محسوس نہ ھوتی نارفارسی غدی عضلاتی ھی مرض ھے جو آتشکی ھے اسے آبلہ فرنگ کہتے ھین آج وضاحت اسی کی ھے
دور حاضر کی کثیرالوقوع علامت الرجی مختلف اشکال اور مختلف انداز مین بہت تنگ کرتی ھے دفعتا ظاھر ھوتی ھے اور بعض اوقات کئی دن رھتی ھے کئی بار دورون کی صورت مین اور خاص موسمون مین شدت اختیارکرلیتی ھے 
کل کی پوسٹ مین لکھا تھا کہ اگر جلن کے ساتھ خارش ھو تومرض غدی اعصابی پتی اچھلنا ھے
اگر جلن آگ لگنے جیسی ھو توغدی عضلاتی مرض نارفارسی یعنی جمرہ ھے بس یہان فرق جلن کا سمجھایاتھا
آج یہ بات ذھن مین رکھ لین کہ اگر صرف جلن ھو اس مین نہ خارش والی اور نہ آگ والی کیفیت ھو یعنی صرف جلن ھوتومرض اعصابی غدی ھے اگر یہ مذمن صورت اختیار کرلے توآتشکی بگاڑیہ رنگ اختیار کرلیتی ھے اگر کئی بار بڑے بڑے سفیدی مائل ڈھپڑ نکلتے ھین اورٹھنڈے موسم مین اضافہ اور ٹھنڈی چیزون کے کھانے سے اضافہ ھوتاھے یہ شدید اعصابی تحریک کی علامت ھے تو خشک اورگرم ادویہ سے حرارت پیداکرین لیکن اگر آتشکی بگاڑ ھوتوپہلے آتشک کاعلاج کرین اور یہ زھرخارج کرین یادرکھین آتشک سے بعض اوقات سرخ سفیدی مائل چٹاخ سے زخم بن جاتے ھین جو غورسےدکھائی دیتے ھین اب ان زخمون مین آگ جیسی جلن ھوتی ھے اب غدی عضلاتی آگ جیسی جلن اور اس آگ جیسی جلن مین تمیز کرنے یا پہچان کا طریقہ بھی بتارھا ھون ان پہ ٹھنڈا تازہ پانی لگائین اگر جلن بند ھوتی ھے یاآرام محسوس ھوتاھے تومرض غدی عضلاتی ھے اگر جلن بڑھتی ھے توآتشک پہ مہر لگادین اسے آبلہ فرنگ کہتے ھین اس مین اعصابی عضلاتی شدید تحریک ھوگی امید ھے بات سمجھ آچکی ھوگی اس کا علاج دواۓ آتشک۔۔۔۔ شدید نمبر تین۔۔۔ اکسیر مقوی عضلات ھیراکسیس ایک ترپھلہ سات رائی تین تولہ ملا کرپیس کرکیپسول بھرلین دن مین تین باردین
دواۓ آتشک۔۔۔حنظل دوتولہ  ھلیلہ سیاہ بریان تولہ نیلاتھوتھا تین ماشہ زردکوڑی کی راکھ چارتولہ لیمون 40عدد کارس  سب ادویات مین کھرل کرین جب پانی خشک ھوجاۓ تو نخودی گولیان بنالین ایک تادوگولی ھمراہ آب نیم گرم (نوٹ ) یہ دوائین سواۓ قابل طبیب کے اور کوئی نہ بناۓ
اس دوا کے استعمال سے آتشک سے مکمل چھٹکارہ مل جاتاھے
شدید نمبر تین۔۔۔دارچینی تین تولہ ۔ لونگ تولہ ۔ جلوتری دوتولہ پیس کرسفوف بنالین چاررتی تین باردین
اب آخری بات۔بعض اوقات جلد پہ محض چھالے بن جاتے ھین جو چنے کے سائز سے لے کرانڈے کے سائز سے بھی بڑے ھوجاتے ھین 
یادرھے چھالون مین درد نہین ھوتا بس رطوبت ھوتی ھے یہ دومزاج مین ھوتے ھین پیشاب کارنگ سفید ھو اور چھالے کی رطوبت لیسدار نہ ھوتواعصابی چھالے ھین عضلاتی دوا سے علاج کرین اگر چھالون مین رطوبت لیسدار ھو توغدی تحریک کے حامل چھالے ھین علاج اعصابی غدی سےاعصابی عضلاتی کرین بعض دفعہ ایسے چھالے بھی دیکھنے کوملتے ھین جن مین جلن کااحساس ھوتاھے توسیدھا سوزاک کاعلاج کرین حب رسونت غدی اعصابی تریاق تریاق سوزاک ۔۔۔۔اجوائن دیسی اور لوبان کوڑیا برابروزن پیس کرایک ماشہ تادوماشہ دن مین تین باردین ھمراہ پانی
محمود بھٹہ گروپ مطب کامل

Saturday, June 6, 2020

خارش وجلن اور چھالے-1

۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔ خارش وجلن اور چھالے ۔۔۔۔۔۔
دو دن پہلے ایک پوسٹ پہ وعدہ کیا تھا بلکہ کچھ عرصہ سے کافی پوسٹین اسی سلسلے مین آچکی ھین خیر یہ موضوع حقیقت مین بڑا طویل ھے خاص کر جدید تحقیق مین الرجی کی بے شمار اقسام ھین ھرایک کوعلیحدہ علیحدہ امراض کی شکل دی جاچکی ھے بہت کچھ لکھنے کو دل کرتا ھے لیکن ناسازی طبع کے باعث اتنا لکھنا ممکن نہین ھے خیر یہ مسئلہ بھی انشااللہ جلد حل ھوجاۓ گا 
جلدی امراض مین ھرروز اضافہ جاری ھے اور الرجی ٹائپ امراض مین بہت اضافہ ھے بلکہ میرے ایک دوست امتیازعباسی صاحب بھی اس مین ملوث ھوچکے ھین نفیس طبع کے مالک ھین اس الرجی نے سب نفاست کابیڑاغرق کردیا آج اس موضوع پہ تین اھم مرضون پہ بات کرین گے
پہلے نمبر پہ پتی اچھلنا یعنی شریٰ جسے آپ ارٹی کیریا کہتے ھین🌸🌸🌸🌸🌸
جسم پہ مختلف شکلون کے چھوٹے چھوٹے سرخی مائل دھبے بن جاتے ھین ان مین خارش ھوتی ھے اب جہان خارش ھوتی ھے وھان جب خارش کی جاۓ توجلن اور دھرپھڑ بن جاتے ھین یعنی جگہ پہ سوجن سی ھوجاتی ھے چند علامات اھم ھوتی ھین
گھبراھٹ وبےچینی
گلے مین خراش اور گلابندھوتامحسوس ھوتاھے
بخار متلی یاقے ھوتی ھے
کبھی یہ عارضہ وقتی ھوتاھے اور چندایک علامات ظاھر ھوکر خود ھی ٹھیک ھوجاتی ھے لیکن کبھی یہ عارضہ مستقل ھوجاتاھے لیکن قے آنے پہ وقتی طور پرغائب ھوجاتاھے 
خیر سب علامات کے باوجود سب سے پہلے یہ علاج کرین کہ اگر قے نہین بھی آرھی توقے کروائین اور اسکے لئے حلق مین انگلی پھیرین قے آجاۓ گی یہ مرض غدی اعصابی تحریک مین ھواکرتاھے اورعلاج کےلئے اعصابی غدی اوراعصابی عضلاتی دوائین دین 
بعض دفعہ یہ مرض کئی دن تک رھتی ھے اورمسہلات کاسہارا لیناپڑتاھے اسکے لئے اعصابی عضلاتی مسہل دین کیونکہ جہان یہ سرخی پیداھوتی ھے وھان خون کااجتماع ھوکرغدی اعصابی تحریک پیدا ھوا کرتی ھے
عام حالت مین کافور دوماشہ سرکہ انگوری تولہ روغن گلاب تولہ ملاکر متاثرہ مقام پہ لگانے سے ھی آرام آجاتاھے ساتھ مختصرترین دوا کے طور پر چھلکا ریٹھہ قلمی شورہ چھوٹی چندن ھموزن پیس کر بڑے سائز کا کیپسول وقتی طور پربھرلین الائچی سفیددودانہ اورزیرہ سفید ماشہ کی چاۓ کے ھمراہ دین شربت بزوری دین بہت مفید ھے قبض کی صورت مین اعصابی غدی ملین دین
اب دوسری اھم مرض جمرہ یعنی نارفارسی ھے🌸🌸🌸🌸🌸
سرخ زردی مائل پھیلی ھوئی یعنی چوڑی پھنسیان جن پہ آگ سی لگی محسوس ھوتی ھے یہان ایک فرق ذھن مین رکھین پتی اچھلنا مین صرف جلن کااحساس ھوتاھے اور نارفارسی مین بالکل آگ لگی ھوئی محسوس ھوتی ھے بلکہ ایسا لگتاھے جیسے کسی نے اوپر جلتاانگارہ رکھاھواھے ان پھنسیون مین سوزش مین شدت ھوتی ھے یہان آپ کو ایک نقطہ سمجھارھا ھون یہ دونون مرض حقیقت مین صفراوی یعنی غدی مزاج سے تعلق رکھتے ھین لیکن یاد رکھین پتی اچھلنا مین نبض غدی اعصابی ھوگی یعنی گرم تر ھوگی اور نارفارسی مین نبض غدی عضلاتی ھوگی یعنی گرم خشک ھوگی امید ھے بات سمجھ چکے ھونگے
 نارفارسی کےعلاج مین بہترین حل ان بجھ چونا 25گرام لین اورپاؤبھرپانی مین حل کردین گھنٹہ بھربعدپانی نتارلین اورایک پاؤ تیل مین یہ پانی ملاناشروع کردین جب پانی ملنا بندھوجاۓ اورتیل کاقوام گاڑھا لئی کی طرح کا ھوجائے تودواتیارھے جلن والے مقام پہ لگائین منٹون مین جلن غائب ھوگی یادرکھین اگر کوئی ویسے بھی آگ سے جل جاۓ تواس دوا کواستعمال کرین فورا جلن سے آرام ملتاھے باقی دوا کے طور پر وھی دوائین استعمال کرین جو پتی اچھلنا مین لکھ دی گئی ھین مذید تریاق غدد دین اعصابی غدی ملین دین 
اب تیسری اھم مرض آتشکی چھالے جلن الرجی ھے اس پہ کل مضمون ھوگا محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Wednesday, June 3, 2020

زبان پرسفید موٹی تہہ ۔ موٹاپا ۔ یورک ایسڈ| Uric Acid

۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Uric Acid
۔۔۔۔ زبان پرسفید موٹی تہہ ۔ موٹاپا ۔ یورک ایسڈ ۔۔۔۔
کل ایک پوسٹ آئی ھوئی تھی مذکورہ شخص نے زبان کی تصویر بھی بناکربھیج رکھی تھی خیر یہ مسئلہ آجکل اتنا بڑھا ھواھے کہ ھر تیسرے چھوتھے بندے کی زبان دیکھین یہی کچھ نظر آۓ گا یہ دوتین اھم امراض کی علامات ھے یا تو سیدھا سیدھا معدہ مین خمیر اور تعفن بہت زیادہ ھے جس کی وجہ سے زبان سفید ھوجاتی ھے یا یورک ایسڈ ھے یا کولسٹرول ھے 
اب لوگون کا اصول یہی ھے کہ بس صرف ایک بات بتائی جیسے کوئی لکھ دے کہ جناب سر مین درد ھوتاھے علاج بتادین اب اس کا علاج یہی ھے کہ بندے کوکہاجاۓ کہ جاؤ پانسٹان گولی کھالو درد ٹھیک ھوجائے گا میراخیال ھے ایلوپیتھی نے ایسی ادویات تیار کرکے شاید طب پہ احسان کیا ھے جب لوگ مرض کی کیفیت ھی بتانے سے گریز کرین گے تویہی کچھ دوا بھی ھونی چاھیے یہان میری ایک بات یاد رکھین ایلوپیتھی مین بھی حقیقت مین ایسے دوا کھلاناجائزنہین ھے کہ سردرد ھوا اور پانسٹان کھلادی بس اللہ اللہ تے خیر صلا بلکہ ایلوپیتھی مین بھی تمام سردرد کے امراض درج ھین اب درست تشخيص کے بعد ھی دوا دیناجائز ھے مغربی ممالک مین بڑی جانچ پڑتال کرنے کے بعد جب صحیح مرض تشخيص ھوجاۓ گی تب دوا دی جاتی ھے صرف سردرد کی موٹی موٹی 33اقسام کا علم ھونا ازحد ضروری ھے  یا پھر لوگ کسی بھی نسخہ پہ یہ کمنٹس کرتے نظر آئین گے کہ کیا بلڈپریشر والے اسے کھاسکتے ھین اب جواب کیسے دیاجائے جب علم ھی نہین کہ آپ کابلڈپریشر کیون بڑھتاھے بس لوگون کی نظرون مین بلڈپریشر ایک علیحدہ سے مرض ھے جبکہ یہ محض علامات ھے بلڈپریشر کسی بھی وجہ سے بڑھ جایاکرتاھے سوال کرنے سے پہلے یہ بتانا ضروری ھوتاھے کہ بلڈپریشر اس وجہ سے بڑھ رھاھے
 خیرمذکورہ مرض مین بلڈپریشر عموما لو ھواکرتاھے عنوان کے تحت مرض اعصابی عضلاتی ھے اس کا علاج تریاق تبخیر تریاق معدہ اور حب وجع المفاصل دین ساتھ ملین چار دین اگر کولسٹرول بھی ھے تو اسکا الگ سے علاج ھے اس بارے مین پہلے بھی کافی کچھ لکھ چکا ھون گروپ سے سرچ کرلین اور مذید کافی امراض پہ سوالات آتے ھین کہ فلان مرض پہ لکھین دوستو گروپ مین سرچ کیا کرین آپکے مطعلقہ مضامین پہلے ھی تفصیل سے لکھ چکا ھون بس آپ گروپ کے ممبر دیرسے بنے
لیجئے اب نسخہ جات لکھے دیتا ھون 
تریاق تبخیر ۔۔جائفل ۔جلوتری ۔ عقرقرحا ھرایک تولہ تولہ فلفل دراز دوتولہ۔ ھینگ اصل تین تولہ سنبل طیب دوتولہ  ۔ لہسن کاپانی دس تولہ سب دوائین پیس کرلہسن کاپانی شامل کرکے نخودی گولیان بنالین دوگولی تین وقت
تریاق معدہ ۔ پودینہ تولہ گندھک آملہ سارتولہ اجوائن دیسی دوتولہ پیس کرسفوف بنالین ماشہ تک تین وقت
حب وجع المفاصل ۔۔۔مصبر ۔سنڈھ ۔ نوشادرٹھیکری تمہ برابروزن پیس لین نخودی گولیان بنالین ایک تادوگولی حسب ضرورت دین تین وقت دین تمام دوائین ھمراہ پانی دین 
گروپ مطب کامل محمودبھٹہ

Tuesday, June 2, 2020

نمونیا کی حقیقت||pneumonia

۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔نمونیا کی حقیقت ۔۔۔۔۔۔۔
نمونیا کے علاج مین ناکامی دراصل درست تشخيص نہ ھونے کی وجہ سے ھوتاھے نمونیا دراصل دوطرح کاھوتاھے یعنی ایک حقیقی نمونیا سمجھ لین توایک غیر حقیقی نمونیا سمجھ لین یہ آپ کی آسانی کےلئے لکھ رھا ھون ورنہ طب تو ان دونون مرضون کوالگ الگ نامون سے یادکرتی ھے ایک کوھم ذات الریہ تو دوسری قسم کو ذات العرض کے نام سےپکارتے ھین یہ حقیقت مین ایک درد کو کہتے ھین جو پھیپھڑوں کی پچھلی طرف مین ورم پیدا ھونے سے ھوتاھے 
پہلی قسم ذات الریہ درحقیقت عضلاتی مرض ھے اسے ھی نمونیا سمجھاجاتاھے یہ نمونیا حقیقت مین سینہ کے اندر کے احشاء اور جھلیون کاورم ھوتاھے اگر یہ ورم پھیپھڑوں مین ھے توعضلاتی مرض ھے ساری علامات نمونیہ پیدا ھوچکی ھوتی ھین مریض کے منہ کے سامنے ھاتھ کرین جب سانس لے گا توسانس ٹھنڈا محسوس ھوگا اس کا سیدھا سیدھا علاج غدی عضلاتی تاغدی اعصابی ادویہ سے کرین بعض اطباء نمونیا ھوتوبارہ سنگھا کشتہ کھلانا فرض عین سمجھتے ھین اب اس نمونیا مین بارہ سنگھا دیاجاسکتاھے مین پہلے بھی ایک دوا لکھ چکا ھون بے شمار اطباء اور عام لوگون نے تیار کررکھی ھے سینکڑوں لوگ فائدہ اٹھا چکے ھین گروپ کے پرانے قارئین سب شاید بناچکے ھین جب کوئی چارہ نہ ھو تواسے استعمال کرین انشااللہ شفایاب ھونگے  
مرمکی تولہ سہاگہ تولہ مصبر دوتولہ گڑپراناچارتولہ کوٹ کرملالین چھوٹے بچے کو دانہ باجرہ تاگندم دانہ تک کھلا سکتے ھین جبکہ جوان کو چنے برابر دی جاسکتی ھے دن مین تین دفعہ دین پہلی خوراک سے ھی آرام آنا شروع ھوجاتاھے 
اب دوسری قسم ذات العرض یہ غدی عضلاتی مرض ھے اسکا علاج غدی اعصابی تااعصابی غدی ادویہ سے کرین 
سونف ملٹھی گاؤزبان زیرہ سفید گوند کیکر برابروزن پیس کرماشہ ماشہ دن مین تین باردین مسہل پانچ استعمال کرین ملٹھی ابریشم مقرص ھرایک چھ ماشہ گاؤزبان چارماشہ خطمی چارماشہ گل سرخ چارماشہ برگ بانسہ تولہ کاجوشاندہ بناکر صبح شام پلائین یہ مقدار دووقت کی ھی لکھی ھے گوندکیکر گوندکتیرا ست ملٹھی گاؤزبان برابروزن پیس کرکیپسول بڑے سائز بھر لین یا نخودی گولیان بنالین دو دو گولی یاایک ایک کیپسول تین وقت دین پانی کے ساتھ کالی مرچ دوتولہ سہاگہ بریان دس تولہ سفوف بنالین اسے بھی مذکورہ جوشاندہ کے ھمراہ کھلادین 
اب ذرا تفصیل ذات الریہ اور ذات العرض کی علامات مین فرق
پہلے ذات الریہ کی خاص علامات۔۔۔
سانس لیتے وقت شدید درد ھوتاھے جبکہ سانس نکالتے وقت سکون ملتاھے
کھانسی شدید ھوتی ھے مگر بلغم خارج نہین ھوپاتی
بخار شدید ھوتاھے لیکن سانس کا لمس ٹھنڈا ھوتاھے
نبض سریع چلتی ھے اورعضلاتی ھوتی ھے
اندرون سینہ تشنج جیسی کیفیت ھوتی ھے
یہ سینہ کے اندر پہلے احشاء اور پھر جھلیون مین ورم ھونے سے ھوتاھے 
اب ذات العرض کی چند ایک مخصوص علامات
اس مین مریض کو سانس لیتے وقت کوئی تکلیف نہین ھوتی جبکہ سانس خارج کرتے وقت شدید درد ھوتاھے
یہ پھیپھڑوں کی اوپر والی جھلی کا ورم ھوتاھے
زیادہ کھانسی نہین ھوتی اور نہ ھی بلغمی رطوبات خارج ھوتی ھین 
سانس لیتے وقت پسلیون مین گڑھا پڑجاتاھے
بخارتیز ھوتاھے اور مسلسل رھتاھے
نوٹ۔۔اس نمونیا مین رطوبات پھیپھڑوں مین چپک جاتی ھین بعض اوقات طبیب بھی اور خاص کرایلوپیتھی مین شدید اینٹی بائیوٹک کھلاکررطوبات کو یہین پھیپھڑوں مین خشک کردیاجاتاھے اب اس لمبا اور کھٹن مرض شروع ھوجاتاھے جسے بعد مین ٹی بی کانام دےدیاجاتاھے ایلوپیتھی مین بھی اور طب مین بھی مخرج بلغم دوائین استعمال کرنی چاھیے جیسا کہ مین نے لکھ دی ھین تاکہ بلغم بذریعہ پاخانہ قے اور کھانسی کے ساتھ خارج ھو یاد رکھین ذات العرض مین رطوبات پہلے ھی گرمی خشکی سے جل رھی ھین اور پھیپھڑوں مین چپک رھی ھین اب یہان رطوبات کو پیدا کرنے اور پتلاکرکے خارج کرنے سے مرض سے شفایابی ھوتی ھے دوستو درست تشخيص اور پھر درست علاج شفاکاضامن ھے اللہ تعالی کوعافیت وامان مین رکھے بیمارون کو صحت عطافرمائے محمود بھٹہ گروپ مطب کامل کچھ باتین یاد آئی ھین 
گروپ مین شیئر شدہ اوراشتہاری طب کے علاوہ دیگر موضوعات پہ پوسٹین نہ بھیجا کرین یہ طبی گروپ ھے طب کے علاوہ اور کوئی پوسٹ نہین لگائی جاتی بعض نے چینلون کے لنک بھیج رکھے ھوتے ھین نہین لگاۓ جاتے 
نئے آنے والے ممبران گروپ پالیسی لازما پڑھ لین آخری بات
دوستو دنیا کے موجودہ حالات کے بارے مین سب کوآگاھی توھوگی ھی پہلے سے کروناوائرس کا حملہ اور اب ٹڈی دل کا حملہ ھوچکاھے ھمارے ملک مین بہت بڑے رقبہ مین کسانوں کی محنت برباد ھوچکی ھے  دعا کرین کہ اللہ تعالی اس عذاب مصیبت سے نجات دے بھکر سے میرے ایک دوست ماسٹر نگاہ حسین صاحب کی سب فصل ودرخت اس نے ختم کردئے ھین  جہان نہین ھے وھان لوگون کواندازہ نہین ھے جہان حملہ آور ھوچکی ھے وھان لوگ قحط کاشکار ھوچکےھین میلون مین کھڑی فصل منٹون مین چٹ کرجاتی ھے