Thursday, November 16, 2017

وقت کے ساتھ جرم

وقت کے ساتھ جرم
ارادہ تو میرا لمبا چوڑا لکھنے کا تھا قومون کے عروج و زوال پہ روشنی بھی ڈالنی تھی کہ کیون کر ھم پیچھے رہ گئے ۔ لیکن مین بات مختصر لکھون گا اسے زیادہ ھی سمجھین ۔۔ ھم وقت کے مجرم ھین ھمین کب اس بات کی سمجھ آۓ گی کہ اس وقت ھم کس مقام پہ کھڑے ھین ۔۔جسم مین ھزارون خطرناک بیماریان ھین ۔ صرف دل کی بیماریان دیکھ لین کینسر کی اقسام دیکھ لین ۔ دماغ گردے جگر ھر حصہ بدن کا پڑا ھے ۔۔ اس گروپ مین بہت بہترین حکماء حضرات شامل ھین ان سب پہ فرض ھے کہ وہ آگے بڑھین اور مختلف امراض پہ اپنی علمی استطاعت کے مطابق لکھین پہلے مرض کی حقیقت اسباب علامات اور علاج لکھین ۔۔ میرے دوستو مین بھی آپ ھی جیسا ھون کوئی علمی سمندر نہین ھون ۔۔ یقین جانین آپ لکھین گے تو آپ کا علم بڑھے گا ھی کم نہین ھو گا۔۔ ھان ھو سکتا ھے کہ آپ سے کوئی غلطی ھو جاۓ تو جناب پریشانی کیسی ۔۔ محترم سید ادریس گیلانی صاحب سے کہین گے وہ احسن طریقہ سے انشاء اللہ سمجھائین گے بھی اور دور بھی کرین گے یہ تو سب مانتے ھین وہ شفیق بزرگ ھین ۔ معالج یوسف صاحب سے مدد لی جا سکتی ھے اس کے علاوہ میری خصوصی درخواست ھے جناب محترم معالج محمد یوسف صاحب ۔۔ شان رضا صاحب آف انڈیا ۔۔ ظہیر سیف صاحب ۔ ماھر نباتات چوھدری اسد سیلم صاحب ۔ حکیم آن لائن صاحب ۔ عثمان صاحب خواجہ نعیم صاحب ۔ حکیم جمشید شیروانی صاحب اور دیگر تمام معزز حکماء کرام جو اھل ھین سب مستقل روزانہ لکھین بہت نوازش ھو گی سب پہ سچی اور کڑوی بات ھے کہ ھم اگر اپنی آنے والی نسلون تک یہ علم نہین پہنچائین گے تو ھم تاریخ اور وقت کے مجرم ضرور ھونگے آئیے تاریخ کے صفحون مین زندہ و جاوید ھو جائین ۔۔ مجرم نہ بنین۔۔۔ محمود بھٹہ

Tuesday, November 14, 2017

تھیلیسیمیا اور اس کا علاج 2 || thalassemia cause and treatment

۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔
thalassemia cause and treatment

۔۔۔۔۔ تھیلیسیمیا اور اس کا علاج ۔۔۔۔۔ دوسرا حصہ
زیادہ تر غدی عضلاتی تحریک مین ھی ھوتا ھے کیونکہ اس تحریک مین پیشاب کم ھو کر خون مین فاضل مادے جمع ھو کر خون کو گاڑھا کرتے ھین اب نظریہ والے دوست اس کا علاج غدی اعصابی سے اعصابی غدی اور اعصابی عضلاتی کرین
بعض اوقات مریض کو خون کی کمی دیکھ کر فولادی غذا اور دوا دی جاتی ھے یا بندہ خون پیدا کرنے کے چکر مین زیادہ فولادی اشیاء اور دوائین استعمال کرتا ھے یا پھر کچھ عطائی معالج امساک اور مثانہ کی گرمی دور کرنے کے چکر مین فولاد کھلاتے رھتے ھین ارے بھائی جب ضرورت نہین ھے ایک چیز کی تو کیون وبال جان بناتے ھو کچھ لوگ حادثاتی طور پہ اس مرض مین مبتلا ھو جاتے ھین ایسے مرکبات دوا کے اور غذا کے فضول مین جان بنانے کے چکر مین نہ کھائین بجاۓ جان بنانے کے اپنا بیڑا غرق کر لیتے ھین ہھر کہتے ھین جی بس اللہ کی مرضی۔۔۔ میرے عزیزان فولاد جب جسم اور خون مین ضرورت سے زیادہ ھو جاتا ھے جو ھڈیون کی بھی غذا ھے تو نتیجہ یہ ھوتا ھے کہ ھڈیون کے گودے مین ریڈ سیل بننے کم ھو جاتے ھین اس کی ریڈ سیل بنانے کی صلاحیت کافی حد تک یا کم ھو جاتی ھے یا ختم ھو جاتی ھین سفید سیل ضرورت سے زیادہ بننے لگتے ھین رنگ پیلا پھیکا ھو جاتا ھے کمزوری دن بدن بڑھتی جاتی ھے چلتے وقت سانس چڑھ جاتا ھے یہان تک کہ اٹھنے بیٹھنے سے ڈر لگنے لگ جاتا ھے کہ کہین گر نہ جائین اور واقعی بندہ گر بھی جاتا ھے یاد رکھین جب عضلاتی اعصابی تحریک مین یہ مرض ھو گا تو خون مین فولاد کی مقدار بہت بڑھ جاتی ھے ھوتا یہ ھے اس وقت اعصاب مین تحلیل اور غدد مین تسکین کی وجہ سے حرارت جسم مین بھی کم ھو جاۓ گی جب یہ حرارت کی کمی ھو گی تو لازماً معدہ مین بھی حرارت کی کمی ھو گی اب دیکھ لین ھاضمہ کا عمل شروع سے ھی درست نہ رھا اب کیا کرے پدی اور کیا کرے پدی کا شوربہ والی بات ھے میرے دوستو ھاضمہ کا عمل سست ھو کر کمی خون کا سبب بنتا ھے اب اس کا علاج عضلاتی غدی سے غدی عضلاتی کرین امید ھے اس مزاج مین مرض پیدا ھونے کی سمجھ آ گئی ھو گی اب آتے ھین اصل موضوع کی طرف ۔۔۔ یہ مرض زیادہ تر غدی عضلاتی مزاج مین ھی ھوا کرتا ھے اب آپ کی سہولت اور دوسرے طب یونانی والے دوستون کی سہولت کے لئے علاج بھی درج کر دیتے ھین
اعصابی غدی ھاضم۔۔۔۔۔ سجی کھار سو گرام ۔۔۔سوھاگہ سو گرام ۔۔ بڑی الائچی دو سو گرام پیس کر سفوف بنا لین رتی تا ماشہ دن مین تین بار
اکسیر بادیان ۔۔۔ ھلدی ۔۔۔ ملٹھی ۔۔۔۔ بادیان ۔۔ ھر ایک سو گرام ریوند خطائی 300 گرام پیس کر ماشہ تک تین دفعہ دن مین ھمراہ پانی
ھلدی چھ کلو ۔۔ پھٹکڑی سفید 250 گرام ۔ ملٹھی 500 گرام
پہلے ھلدی کا دو ۔ دو کلو کرکے سہ آتشہ عرق کشید کرین بعد ازان کسی لوھے کی کڑاھی مین پھٹکڑی بریان کرین جب پھٹکڑی پانی ھو جاۓ تو عرق ھلدی تھوڑا تھوڑا کر کے ڈالتے جائین اسی طرح تمام عرق ختم کرین اور پھر اتار کر ٹھنڈا کر کے ملٹھی پیس کر اس مین ملا لین بس تیار ھے آدھا ماشہ سے ایک ماشہ تک دن مین تین بار دین اس کے علاوہ اعصابی کھار اور تریاق اعصابی غدی بھی دے سکتے ھین علاج ماہ سے لے کر 9 ماہ تک جاری رہ سکتا ھے انشاء اللہ مرض نہ رھے گی

تھیلیسیمیا اور اس کا علاج|| thalassemia cause and treatment


۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کا مل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
thalassemia cause and treatment
۔۔۔۔ تھیلیسیمیا اور اس کا علاج  
بڑے بڑے ڈاکٹرون اورحکیمون کو مین نے دیکھا ھے اس مرض کا علاج کرتے جو شروع سے لے کر آخر تک سراسر غلط ھوتا ھے سب نے بس ایک ھی بات سنی ھوئی ھوتی ھے کہ خون تو جی فولاد سے پیدا ھوتا ھے کوئی آئرن بولتا ھے تو کسی نے فیرس سلفیٹ کہہ دیا اب بیس تو پڑھی نہین ھوتی یا ہھر پڑھی بھی ھے تو بھئی کون یاد رکھے کام ھی بڑا مشکل ھے کہان یاد رکھین کہ سر کی کتنی ھڈیان ھوتی ھے کیسے جڑی ھین مہرے کتنے ھین پسلیان کتنی ھین یا پورے جسم مین کتنی ھڈیان ھین بڑا ھی خشک مضمون ھے اب یہ کس سے بنی ھین سیدھی بات ھے کیلشیم سے اب سوال کرین اور کیا شامل ھے ھڈیون مین توجواب ندارد۔۔۔ یاد ھی نہین آگے والا مسئلہ تو ھے پیچیدہ ڈائجسٹو سسٹم سرکولیٹری سسٹم نرو سسٹم ۔۔۔ اب ہتہ نہین کیا الا بلا لکھا ھے کتابون مین چھوڑین اس کوبھی؟؟؟ بس مرض کا پتہ لگ گیا ھے نسخے کا علم ھو جاۓ اگلا مسئلہ ھم جانین اور مریض جانے ۔۔ اگر سوال کر دین کہ بھائی یہ مرض کہان اور کیسے اور کیون پیدا ھوا اسباب کیا ھین علم ھی نہین ھے میری دعا ھے کہ اللہ تعالی سب کو علم صحیح حاصل کرنے کی توفیق عطاء فرماۓ
بس اب آتے ھین مرض کی طرف آج میرے کچھ سوال ھین اطباء کرام سے ھضم کتنے ھین ؟؟؟کیموس اور کیلوس کسے کہتے ھین اب اس پوسٹ مین آدھا جواب مین نے خود لکھ دینا ھے آدھا جواب اطباء حضرات لکھین
جب معدہ سے تیار شدہ کیموس بارہ انگشتی آنت مین جاتا ھے تو اس مین پتہ سے صفرا گرتی ھے جس سے غذا کے روغنی اجزاء ھضم ھو جاتے ھین اب اس سے جو سیال تیار ھوتا ھے اس کی رنگت دودھیا ھوتی ھے یہی سیال مادہ کیموس کہلاتا ھے کچھ جواب آگیا اب یہی سیال عروق لبنیہ یعنی عروق ماساریقا کے ذریعے خون مین جذب ھو جاتا ھے کیمیاوی فیکٹری مین پک کر اسی سیال سے خالص اجزاء خون کا حصہ بن جاتے ھین اور فاضل مادہ پیشاب بن کر براہ گردہ مثانہ باھر خارج ھو جاتا ھے
یہ سب پہلے سمجھانا ضروری تھا اب بات کرتے ھین کہ تھیلیسیمیا ھے کیا ؟؟؟؟؟ تو جناب یہ مرض اصل مین عروقی ھضم کی خرابی ھے اس سے یہ مرض پیدا ھوتا ھے ایلوپیتھیک نے تو اس مرض کا جھگڑا ھی ختم کر دیا ھے ریڈ سیل کم ھو گئے ھین وائٹ بڑھ گئے ھین اب شارٹ کٹ استعمال کر لین خون کی بوتل پہ بوتل چڑھاتے رھو اللہ اللہ خیر صلہ
یاد رکھین جو دوا غذا یا چیز کھائی جاتی ھے اس کا معدہ مین ھضم تحلیل ھو کر جو سیال عروق ماساریقا کے ذریعے خون مین جذب ھو جاتا ھے یاداخل ھو جاتا ھے یاد رکھین وہ اسی حالت مین جزو بدن نہین بن جاتا بلکہ اس پہ بھی ھضم یا تحلیل ھونے کا عمل ھوتا ھے یہ بھی یاد رکھین یہان عروق مین بھی اس مین سے کچھ کثیف اجزاء الگ ھوتے ھین کچھ فضلات مسامات کے ذریعے بصورت پسینہ بھی خارج ھوتے ھین کچھ پھیپھڑون کے ذریعے کاربن ڈائی آکسائیڈ بن کے سانس کے ذریعے باھر خارج ھوتے ھین اب بقیہ صاف شدہ مادہ آپ کے جسم کی خوراک بننے کے قابل ھوتا ھےیعنی یہ جوھر ٹشو مین تبدیل ھو کر اپنے مزاج کے اعضاء کی شکل اختیار کرتا ھے پہلے اس کے مشابہ ھوتا ھے یاد رکھین کہ غذا سے حاصل شدہ اس جوھر لطیف اپنے ھم مزاج بنا لینے کے عمل کو ھم ھضم عضوی کہتے ھین ۔۔۔۔ جو سوال میرا تھا اس کے بہت سے حصہ کا جواب مین نے لکھ دیا ھے۔۔۔۔؛؛؛
اب آگے سنین توجہ کرین۔۔۔۔۔؟؟؟؟؟؟؟؟ کھائی جانے والی غذا جب معدہ مین ھضم و تحلیل ھو کر کیموس کیلوس مین تبدیل ھو جاتا ھے اور اسے عروق ماساریقا کے ذریعے خون مین جذب ھونا ھوتا ھے تو بلڈ کینسر کے مریض کے خون مین اس کیلوس کے جذب ھونے کی جگہ ھی نہین ھوتی جناب۔۔۔ یعنی خون مین پہلے سے ھی اتنی غذا یا مادے ھوتے ھین کہ نئی غذا جذب کرنے کی اس مین گنجائش ھی نہین ھوتی اب یہ کیلوس جونہی ھضم ھونے کے لئے آتا ھے تو آگے سے نو انٹری کا جواب ملنے پہ واپس یہین سے ھو جاتا ھے اور جسم سے خارج ھو جاتا ھے بات آئی سمجھ مین کہ کیا ھوتا ھے اور کیسے ھوتا ھے اگر یہ کیلوس خون مین جذب ھو جاتا خون کا حصہ بن جاتا اعضاء کی غذا بن جاتی تب تو ٹھیک تھا اب یہ ھضم نہ ھو سکا اور خون کا ایک قطرہ بھی نہ بن سکا تو کیا خیال ھے خون کی کمی تو ھونا ھی تھی۔۔۔۔ یاد رکھین بلڈ کینسر کے مریض کا علاج اس وقت تک کامیاب نہین ھو سکتا جب تک خون سے فاضل مادے نہین نکالین گے خون پتلا نہین ھو گا جونہی آپ فاضل مادے نکالین گے تو فورا نئی غذا جذب ھونے کی جگہ بن جاۓ گی پھر عام غذا اور پانی سے بھی خون بنے گا بندہ صحت مند ھو جاۓ گا میرے خیال مین آپ کو کافی حد تک سمجھ آ گیا ھو گا اب اسے مزاج کے مطابق دیکھتے ھین
قانون مفرد اعضاء کی رو سے یہ غدی عضلاتی تحریک کی شدت کا شاخسانہ ھے طب یونانی مین اسے صفرا ھی صفرا کہین گےاب یہ بھی یاد رکھین بعض دفعہ عضلاتی اعصابی تحریک مین بھی بلڈ کینسر ھوتا ھے لیکن یہ دیکھنے مین بہت کم ھوتا ھے یہ سوداوی مادہ ھے دوسرا حصہ بھی ھے

Monday, November 13, 2017

آگ سے جل جانا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کا مل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔ آگ سے جل جانا ۔۔۔۔۔۔۔۔
چند دن پہلے کسی نے پوسٹ لگائی تھی ایک جلے ھوۓ بچہ کی تصویر تھی چھ دن مین غیر حاضر تھا کسی ذاتی کام مین مصروف تھا صرف سرمد صاحب اور ظہور صاحب کو علم تھا مصروفیت کی بنا پہ لکھنے سے معذور تھا خیر اب آتے ھین موضوع کی طرف تو جناب دعوت عام ھے حکماء حضرات بھی اس دوا کو ضرور بنا کر مطب مین رکھین دیگر دوست تیار کر کے گھر مین رکھ سکتے ھین ایمبرجنسی کی دوا ھے اب بندہ جل گیا ھے تو اسے فوری ریلیف کی ضرورت ھے ناکہ بندہ دوا بنانے بیٹھ جاۓ دوا تیار ھو گی تو فوری استعمال  بھی ھو سکتی ھے
جست پھلا ھوا 50 گرام ۔۔ تیل السی خالص 200 ملی لٹر ۔۔ کافور 10 گرام ۔۔ رال سفید 50 گرام ۔۔ موم سفید 50 گرام
پہلے تیل اور موم کو آگ پہ گرم کرکے پگھلائین اور حل ھو جانے پہ رال شامل کرکے پھر باقی دوائین شامل کر لین مرھم تیار ھو جاۓ گی بازار مین ایلوپیتھی برنول کریم جو جلنے کے مقام پر لگائی جاتی ھے اس سے سو گنا زیادہ فائدہ کرے گی جلن تو فورا دور کرتی ھے زخم تیزی سے بھر دیتی ھے یاد رھے عام زخم پہ استعمال  کر سکتے ھین بہت مفید ھے

Wednesday, November 8, 2017

سائز یجیم جمبو|| Syzygium jambolanum||jambol vinegar

۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کا مل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔ سائز یجیم جمبو

Syzygium jambolanum, diabetes,jambol vinegar

 ۔۔۔۔۔۔
چند روز پہلے ایک دوست ھمارے گروپ مطب کامل مین ایک پوسٹ لکھی ھوئی تھی جس مین انہون نے اپنے جذبات کا اظہار کیا ھوا تھاکسی دوسرے گروپ کے ھوموپیتھی ڈاکٹر کو چیلنج کیا ھوا تھا واقعہ یہ تھا کہ مذکورہ ڈاکٹر صاحب نے چیلنج کیا ھوا تھا کہ میرے پاس شوگر کا مکمل علاج ھے جڑ سے جاتی رھتی ھےاور ھمارے گروپ ممبر نے اپنے گروپ مطب کامل مین جذبات سے بھر پور پوسٹ لکھی ھوئی تھی کہ یہ جھوٹ ھے شوگر مکمل طور پہ ختم نہین ھو سکتی بلکہ کنٹرول ھی ھو سکتی ھے جبکہ مین کہانی کی تہہ تک پہنچ گیا کہ معاملہ کیا ھے تو دوستو وھی معاملہ مین آپ سے شیئر کرنے لگا ھون ھوموپیتھی مین سب سے اول دوا شوگر کے لئے سائزیجیم جمبو ھے یقین جانین ھمارے ملک کا بہت سا زر مبادلہ اس دوا کے منگوانے پہ خرچ ھوتا ھے جونہی شوگر کی مرض ھمارے ملک مین بڑھی تو ایلوپیتھک تو رھی ایک طرف ھوموپیتھی والون نے بھی ادھر کا ھی رخ کیا کیا آپ جانتے ھین یہ سائزیجیم جمبو ھے کیا ؟؟؟؟ ارے یار پریشان ھونے کی ضرورت نہین حکیم محمود بھٹہ کا کام ھی یہ ھے کہ وہ آپ کو نئی سے نئی طبی معلومات دے تو جناب یہ ھے جامن پھل کا مدر ٹنکچر یہ آپ کو ھر ھوموپیتھی  سٹور سے مل سکتا ھے لیکن آپ کو اسے استعمال  کرنے کی ضرورت نہین ھے مین آپ کو یہی دوا ھزار گنا تیز کر کے بتاتا ھون خود بنائیے اور شوگر کا ستیاناس کر دین مدر ٹنکچر تو جامن اور الکحل ملا کر تیار کیا جاتا ھے آپ اسے زیادہ فائدہ مند زیادہ طاقت ور بنائین اسے مین نے لکھنا تو موسم مین تھا لیکن اب وہ پوسٹ مجبوری بن گئی تھی کیونکہ اصل مین ھوموپیتھی والے اسی دوا کے بل بوتے پہ اپنا چیلنج کرتے ھین آپ ان سے بڑھ کر چیلنج کیون نہین کر دیتے آپ ھی تو اصل معالج ھین ۔۔۔ لو اب طریقہ بھی سن لو
اپنی ھمت اور استطاعت کے مطابق پکے ھوۓ صاف ستھرے جامن لے لین یہ آپ کی مرضی ھے کہ کتنے جامن لے سکتے ھین اب جامن کو کسی مٹی کے بڑے برتن مٹکے چاٹی مین جامن کو بھر دین جب بھر جاۓ تو اس کے منہ پہ ڈھکن رکھ کر کسی کپڑے وغیرہ سے باندھ کر اپنے گھر کی چھت پہ کسی محفوظ جگہ پہ جہان چھیڑے کوئی نہ وھان رکھ دین ۔ چند روز مین اس مین خمیر پیدا ھونا شروع ھو جاۓ گا ۔ 21 روز بعد کھول کر دیکھین اوپر ملائی کی طرح موٹی تہہ اور کیڑے صاف نظر آئین گےاب اس مین تھوڑا سا کوئی سرکہ بطور ضامن یا جاگ جیسے دھی جمانے کے لئے دودھ مین لسی ڈالتے ھین اسی طرح تھوڑا سا سرکہ ڈال دین اس کے بعد اسے سابقہ طریقہ کے مطابق اچھی طرح ڈھانک کر رکھ دین 20 تا 21 روز بعد اب دوبارہ کھولین تو لیجئے جناب آپ کا انتہائی  بہترین  اور صاف ستھرا سرکہ جامن تیار ھو گیا ھے جناب یہی آپ کی دوا ھے اس مین ہھل اور گٹھلی جامن دونون کا انتہائی  تیز اثر ھو گا اب ذرا شوگر کے مریض کو ایک چمچ پلا کر دیکھین پھر شوگر چیک کرین رزلٹ آپ کے سامنے ھو گا یہ سرکہ اس ھوموپیتھی دوا سائزیجیم جمبو سے زیادہ تیزاثر اور شفایاب ھو گی  الکوحل سے پاک مضر اثرات سے پاک اور تیز اثر دوا خود تیار کرین اس دفعہ مین بہت کم مقدار مین تیار کروا سکا تھا آج دیکھا تو بوتل مین تھوڑا سا ہڑا نظر آیا تو سوچا اسی کی پوسٹ لکھ دیتے ھین تاکہ سب دوست مستفید ھو سکین

Tuesday, November 7, 2017

شنگرف؟ ھے کیا قسط 1| shangraf

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔ شنگرف؟ ھے کیا۔۔۔۔۔قسط۔۔۔۔1
کافی عرصہ پہلے وعدہ کیا تھا شنگرف پہ لکھون گا حقیقت مین شنگرف 2تا3 چیزون کا مرکب ھوتا ھے
1۔۔گندھک آملہ سار
2۔۔پارہ
3۔۔نوشادر یا کوئی اور چیز
شنگرف کے بارے مین بہت سے طبیب حضرات کے ذھن مین ایک بات بیٹھی ھے کہ شنگرف ایک زھریلی چیز ھے اب سب سے پہلے ان تین چیزون کا الگ الگ تجزیہ کرتے ھین
پارہ ۔۔۔ زندگی کا دوسرا نام سیماب ھے اس کے بغیر حیات ممکن نہین ھے ایک ایسی دھات جو ھر لمحہ تھرکتی رھتی ھے ھر درند پرند چرند ھر نباتات کے بدن کا جزو ھےپارہ وہ دھات ھے یا تو ھر ایک کو پارہ پارہ کردے یا پھر سارا کردے ھر دو پہلو سے ھی فائدہ مند جہان کایا کلپ کا ذکر ھو تو پارہ لازمی جزو ھے اگر کیمیا کا ذکر ھو تو پارہ کے بغیر کچھ بھی ممکن نہین ھے ھزارون نسخے لاکھون تجربات کیمیاء کے لکھے اور کیے گئے اب چند اشیاء کے گرد ھی ھر نسخہ گھومتا ھے اس مین گندھک نوشادر شورہ سہاگہ یا سجی پھٹکڑی اور نمک و الماس اور دھاتون مین مس جست نقرہ پارہ قلعی ھین ان مین سب سے زیادہ افضلیت گندھک کو ھے اور پارہ کے بغیر کچھ بن ھی نہین سکتا یعنی یہ وہ چیز ھے جس کے بغیر کچھ بھی ممکن نہین ھے بس اسے پکڑنا ھی مشکل کام ھے جس نے پکڑ لیا وہ شہنشاہ کہلایا یہان پر مجھے سکھ دھرم کی مقدس کتاب گرنتھ کا ایک شعر یاد آیا ھے
دھ مین بِند اگن مین پارہ ۔۔۔۔ جو رکھے سو گرو ھمارا
یعنی جو مثانہ مین سے منی کو نہ نکلنے دے بوقت انزال اور جو آگ مین سے پارے کو نہ اُڑنے دے ۔۔۔ مین ایک زمانے کا گرو یعنی استاد ھون وہ میرا بھی استاد ھو گا اور اسے گرو مانتا ھون
اب بات کرتے ھین پھر یہ قابو کیسے کیا جاۓ اب حکماء نے اس کا ایک سادہ طریقہ ایجاد کیا پارہ ایک حصہ اور گندھک آملہ سار برابر وزن سے لے کر 7گناہ زیادہ تک لے کر کھرل کی اور کجلی بنا کر اسے انسانی بدن کا حصہ بھی بنا دیا یاد رکھین یہ دنیا کی ابتدائی اور آج بھی سب سے بہترین اینٹی بائیوٹک ھے اور یہ دوا بہت طاقتور بھی ھے یعنی ایک تیر سے دو شکار
اب اسی دوا یعنی گندھک اور پارہ کو مزید آکسائیڈ کرکے ایلوپیتھی کی بہترین اینٹی بائیوٹک سیپٹران کی شکل مین آگئی جو آج بھی مستعمل ھے اب ایک اور بات سنین وید طریقہ علاج جو ھندوستان کا سب سے قدیمی اپناطریقہ علاج ھے جس مین ادویات کی بنیاد رسائن سے ھوتی ھے اب وید طریقہ علاج کی سب سے بڑی رسائن یہی گندھک اور پارہ کی کجلی ھے یا سورن رس ھے اب جس بھی دوا کی طاقت بڑھانی ھو اسی رسائن کو استعمال کیا جاتا ھے یاد رکھین ھر طریقہ علاج مین آج بھی کئی طریقون سے پارہ کے مرکبات موجود ھین قدیم حکماء نے بے انتہا پارے کا استعمال کیا ھے اب پہلے جب سرجری عام نہین تھی اگر انتڑی مین گانٹھ پڑ جاتی جس کا آج بھی اپریشن کے بغیر کوئی حل چارہ نہین ھے قدیم حکماء بغیر اپریشن کیے اس مرض کو ایک پاؤ مصفی پارہ پلا کر جو انتڑیون کی گانٹھین کھولتا ھوا بغیر کوئی نقصان اور بغیر ھضم ھوۓ اسی وقت باھر خارج ھو جایا کرتا تھا یعنی پارہ کچا پاؤ بھر پلانے سے بھی بندہ مرتا نہین ھے بلکہ زندگی ضرور مل جاتی ھے یہ ھین پارہ کی وہ صفات جس کا آپ کو بتانا ضروری تھا باقی مزاج اور فوائد سب طبیب جانتے بھی ھین اور کتابون مین عام موجود بھی ھین
اب بات کرتے ھین گندھک کی
یہ وہ دوا ھے جو طبی حلقون مین سب سے زیادہ مشہور ھے اسے پڑھے اورسمجھے بغیر کوئی بھی طبیب نہین بن سکتا یہ وہ رس ھے جس کے دونون پہلو مثبت اور منفی بہت ھی عجیب ھین اس رس سے زندگی بنتی بھی ھے اوراجڑتی بھی ھے
اس سے پہلے یہ بتادون بے شمار معدنیات زمین سے نکالی جاتی ھین لیکن زمین کا رس صرف گندھک ھے زمین کے بے شمار پرتون مین جہان تخلیق معدن ھوتی ھین ان کو حرارت دینا اور مقام عروج یا تکمیل تک پہنچانا اسی کے ذمہ ھے خود کبھی انتہائی گرم کبھی سرد ھوتی زمین سے باھر نکل آئی لیکن اپنی اصل گرمی کوکبھی بھی نہین بھولتی ھے وہ امراض جو خطرے سے خالی نہین ھوتین ان کے سامنے دیوار بننا بھی گندھک کاکام ھے اس کی کئی حالتین اور شکلین ھین بس کہین نہ کہین ھماری زندگی مین ھمارے بدن مین شامل ضرور ھوتی ھے زندگی کو متحرک کرنااسی کاکام ھے
بدن مین کتنی مقدار مین شامل ھے آپ صرف بالون کا تجزیہ کر لین مین نے خود کیاھے دوحصہ گندھک کا تیل ایک حصہ نوشادرکاتیل پھر شورہ آتا ھے دواؤن مین ایک ھی مثال دون گا اکاس بیل جس مین وافرگندھک ھوتی ھے اورانتہائی اعلی کوالٹی مین ھوتی ھےاور آپ جانتے ھین جنون مالیخولیایا سوداوی مادہ کو خارج کرنے مین اکاس بیل یعنی افتیمون پیش پیش ھے اب ھر طریقہ علاج مین پہلی دوا گندھک سے ھی تیار کی جاتی ھے یہ اینٹی بائیوٹک بھی ھے اور طاقت کا خزانہ بھی ھے امرت اس کے بغیر بنتا ھی نہین اب کیمیاء پہ بھی کیے گئے صدیون کے تجربات مین سب سے اعلی مقام آج بھی اسی گندھک کوحاصل ھے باقی آئیندہ

Monday, November 6, 2017

چند اشیاء جو بازار سے اصل ملنا مشکل ھین

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔ چند اشیاء جو بازار سے اصل ملنا مشکل ھین۔۔۔۔۔
ترنجبین ۔۔۔۔ یہ خالص ملنا جوۓ شیر لانے کے مترادف ھے اصل کا دانہ انگلی کے ناخنون سے ٹوٹ جاتا ھے جبکہ نقل کا دانہ چینی کا دانہ ھوتا ھے عام چینی کو اصل ترنجبین بنا کر چھ سات سو روپے کلو فروخت کرتے ھین
سلاجیت۔۔۔۔ نقل کو بڑی مہارت سے تیار کیا جاتا ھے اور پہچان بہت مشکل ھوتی ھے آپ اصل سکردو سے منگوائین جو چھوٹی سی شیشی مین پیک ھوتی ھے
رسکپور ۔۔۔ رسکپور کرسٹل شکل مین جبکہ دارچکنا کرسٹل شکل مین نہین ھوتا اب عام آدمی کے لئے دونون کی پہچان مشکل ھے اب دوکاندار دارچکنا کو ھی رسکپور بنا کر بعض اوقات فروخت کر دیتے ھین زھر بھی بے ایمانی سے ملے گی
بادام روغن و دیگر روغنیات ۔۔۔ بادام روغن کی جگہ مونگ پھلی کا روغن نکال کر فروخت کیا جاتا ھے یا کسی اور سستے پھل بیج کا نکال کر دیتے ھین جو آپ کو عام سو روپے سے بھی کم مین 50 گرام مل جاتا ھے اب اگر آپ اصل بادام روغن خود نکالتے ھین تو آپ نے 400 روپے مین کلو بادام خریدنے ھین پھر کوٹ کر اس مین سے 250 گرام گری نکلے گی پھر اس مین 50 گرام بادام روغن نکلے گا یعنی آپ کو خود ساختہ 500 روپے مین 50 گرام بادام روغن حاصل ھوا خود سوچ لین کیا بازار مین اصل ھے اسی طرح دیگر روغنیات کی حالت ھے روغن مالکنگنی روغن دھنیا یا روغن کدو وغیرہ بھی بازار سے آپ کو خالص نہین ملتے
زعفران ۔۔۔ بازار مین بڑی ھی خوبصورت پیکنگ مین پڑا ھوتا ھے یا تو کسمنبہ کے پھول سے تیار شدہ مکئی کے ریشے سے تیار شدہ کوئی ایرانی کوئی جاپانی بنا لین یعنی کسی کو کشمیر سےکوئی اسپین کا کوئی ایران کا بنا لیا جاتا ھے لاھور کا میرا دوست ھے مارکیٹ کا اس نے دکھایا کہ اب فن دھوکہ دھی عروج پر پہنچ گیا ھے مین نے کہا کیسے اس نے تبرک کی زیارت کروائی اور بتایا کہ ظلم عروج پہ آ گیا ھے شاپر کی اس طرح کٹائی کی ھے اور ایسا کڑک کیا ھے رنگ اور ذائقہ اور اوپر خوشبو بھی لگائی ھے زعفران تیار ھو گیا ھے
زیرہ سیاہ ۔۔۔ یہ بھی سفید زیرہ کو رنگ لگا کے بھون کر سیاہ زیرہ بنا کر پیش کیا جاتا ھے سیاہ زیرہ سفید سے شکل شباھت مین ھی الگ ھے خوشبو مین بھی فرق ھے
سونف ۔۔۔ یار لوگون نے اس معمولی چیز کو بھی نہین چھوڑا ردی شدہ سونف جو سرخ یا مٹی رنگ ھو جاتی ھےسیانے لوگون نے اس پہ بھی سبز رنگ چڑھا کر بازار مین لے آۓ ھین تھوڑی سونف پانی مین ڈالین اور انتظار کرین خود ھی رنگ اتر آۓ گا
مصطگی ۔۔۔ یہ رومی ۔  ایرانی ۔  اور کوئیٹہ کی ملتی ھے لیکن لاھور بھی خود کفیل ھے مصطگی مین ۔۔۔ یار لوگون نے بیروزہ سے اس کی نقل تیار کر مارکیٹ مین بھیج دی ھے آج بھی زیادہ تر آپ کو وھی ملتی ھے ۔۔۔ اصل مصطگی دانے دار پیلے رنگ مین ھوتی ھے منہ مین رکھ کر چبانے سے چیونگم کی طرح ھو جاتی ھے لیسدار ھوتی ھے آسانی سے پوڈر نہین بنتی جو نقل ھے وہ بیروزہ کی ھی طرح ھو گی ٹوٹ جاتی ھے جلدی پوڈر بن جاتی ھے اب فنکارون نے چیونگم والا مسئلہ بھی حل کر لیا ھے لہذا آپ ھی جھک جائین مصطگی کی جگہ کندر استعمال  کر لیا کرین
مروارید ۔۔۔ تین سائز مین دستیاب ھے باریک درمیانہ اور موٹا ۔۔۔ یاد رکھین یہ پرت دار ھوتا ھے تہہ بہ تہہ بازار مین سیدھا سیدھا کانچ سے تیار شدہ ملتا ھے محدب عدسہ سے تہہ چیک کی جا سکتی ھے پھر بھی آپ سب سے باریک خریدین یہ اعلی ھوتا ھے
مرجان ۔۔۔ اس کا ذکر قرآن مجید مین ھے پھر بھی اس متبرک چیز کی نقل بنا دی ھے دوستون نے ۔۔۔ چائینا کا سفید رنگ کا میدہ سے تیارہ شدہ بناوٹی دوکاندار آپ کو پیش کرے گا جب آپ سوال کرین گے کہ یہ سفید ھے تو دوکاندار کہے گا کہ بس چائینا والون نے نفاست پیدا کی ھے ذرا آگ دے کر سفید رنگ کر دیا ھے قطعی نہ خریدین میدہ سے تیار شدہ ھے آپ اصل لے کر کشتہ کرین
گوگل ۔۔۔ اصل صاف گوند ھوتی ھے اسکی قیمت بھی زیادہ ھوتی ھے جبکہ دو نمبر سستی کنکر جھاڑ سے پر ھوتی ھے
۔۔۔۔ لعنت ایسے رزق سے جس سے مردار کی بو آتی ھے
مزید پھر کبھی کافی اشیاء سے آپ کو آگاہ کیا جاۓ گا

Saturday, November 4, 2017

تیل براۓ خشکی بال و گنج پن

۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔ تیل براۓ خشکی بال و گنج پن ۔۔۔۔۔۔۔
ایک تو گنجون نے بڑا تنگ کیا ھوا ھے دو اقسام کے پہلے بھی تیل لکھ چکا ھون جن کا رزلٹ بہت ھی اچھا ھے شاید ھی کوئی بندہ ھو جسے فائدہ نہ ھوا ھو پھر بھی مطالبہ کیا جا رھا ھے کہ ھم گنجے ھین براہ کرم مدد کرین دراصل میری کوشش ھوتی ھے کہ وہ دوا بتائی جاۓ جسے عام بندہ بھی بنا سکے ورنہ جو دوائین ٹیکنیکل طریقہ سے یا کسی ماھر دوا ساز کے بغیر نہ بن سکتی ھون اگر انہین لکھون تو سب دوست بہت مشکل مین پڑ جائین اور جو دوائین میرا معمول ھین جیسے مین بناتا ھون شاید ھی آپ مین سے کوئی بنا سکتا ھو بطور نمونہ اس مین سے ایک شربت گیس منٹ بنانے کا طریقہ آج مین شیئر کرون گا جس کا رزلٹ بہت ھی اعلی ھے اور تیز اثر بھی ھو گا اسے لکھ دون گا جس نے بنا لیا وہ موج کر گیا چلو اب آتے ھین اپنے اصل موضوع کی طرف جو کہ ایک تیل ھے گنجون کو دوبارہ معاشرہ مین پراعتماد جینے کا حوصلہ دینے والا ۔۔۔ اب اسے کیسے بنانا ھے یہ آپ کی سردردی ھے بنائین اور گنج پن دور کرین
گندھک آملہ سار 75 گرام روغن زیتون 100 گرام خوشبودار تیل 25 گرام اب ان کو ملا لین اب آپ سوال کرین گے گندھک کیسے ملانی ھے بھئی مین نے پہلے کہہ دیا یہ آپ کی سردردی ھے  اب اس مین ٹنکچر تیلنی مکھی یا ٹنکچر سرخ مرچ ( خودساختہ) یا روغن تارامیرا ملا لین تو اب تیل تیار ھے
روزانہ صبح بالون پہ اچھی طرح لگائین گھنٹہ بعد غسل کر لین یہ تیل بالون کی خشکی دور کرے گا ۔ گرتے بالون کو روکے گا ۔ نئے بال اگاۓ گا۔ یہ تیل صفراوی مزاج رکھتا ھے اور یہ آخری بات صرف حکماء کے لئے تھی کیونکہ آپ کو مزاج سے غرض نہین علاج سے غرض ھے اور وہ ھو جاۓ گا ۔۔۔شربت گیس منٹ کے لۓ گھنٹہ انتظار کرین اگر ھو سکتا ھے آپ سے تب؟؟؟؟؟

شربت گیس منٹ|mint

۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کا مل ۔۔۔۔۔۔
Mint
۔۔۔۔۔۔ شربت گیس منٹ ۔۔۔۔۔۔
تھوڑی دیر پہلے وعدہ کیا تھا کہ شربت بنانے کا طریقہ لکھون گا یہ جدید پیمانہ پہ شربت بنانے کا طریقہ ھے آپ بنائین
تیز پات ۔ پودینہ ۔ اجوائن دیسی ۔ سنڈھ ۔ سوۓ ۔ کرفس ۔ ھر ایک 100 گرام کا عرق 12 بوتل کشید کر لین اب اس مین 100 گرام سوڈا بائی کارب داخل کر دین اب اس مین سکرامیٹ چار چمچ بڑی شامل کر دین اب سادہ پانی فلٹر شدہ 500 ملی لٹر لے کر اس مین pp ایک چمچ اور mp ایک چمچ بڑی شامل کر کے آگ پہ رکھ دین پانچ منٹ مین یہ دونون میٹل کیمیکل پانی مین حل ھو جائین گے اب اس کو عرق مین شامل کر دین اور ساتھ ھی ایک چمچ پیپر منٹ آئل عرق مین شامل کر دین اور اس کے ساتھ ھی سوڈیم بنزوویٹ دو چمچ عرق مین حل کر دین اب مزید 500 ملی لٹر فلٹر شدہ پانی سادہ لین اور اس مین زنتھیئم گم دو چمچ ٹیٹینم ایک چمچ بڑی شامل کر کے گھنٹہ بھر رکھ دین تاکہ جیلی تیار ھو جاۓ  اب یا تو بڑا شیکر لے لین اگر نہین میسر تو چھوٹا ملک شیک والا جگ استعمال  کر لین اب ایک چمچ جیلی اور پاؤ بھر تیار شدہ عرق جگ مین ڈال کر خوب شیک کرین کہ اس مین جیلی کا دانہ نظر نہ آۓ جب یہ مکمل شیک ھو  جاۓ  تو علیحدہ  برتن مین ڈال دین اب نیا تیار شدہ عرق اور نئی جیلی جگ مین ڈال کر شیک کرتے جائین اسی طرح تمام عرق اور جیلی شیک کر لین اب آپ کے پاس اصل مشین شیک کرنے والی تو ھے نہین یہ آپ کو تیار شدہ بھی مل سکتی ھے یا پھر خود تیار کروا لین جس مین کم سے کم پچاس سو لٹر ایک ھی وقت مین تیار ھو سکے جو میرے پاس شیکر ھے اس مین ایک وقت مین اکھٹا 300 لٹر شیک ھو سکتا ھے اور اس مین جو موٹر استعمال  ھوتی ھے اس کے فی منٹ چار ھزار چکر ھونے چاھیے تب کہین جا کر معیاری شربت تیار ھوتا ھے اب آپ یہ کام کرین کہ اس تیار شدہ شربت کو کسی موٹے کپڑے سے پن لین تاکہ قوام ایک جیسا ھو جاۓ لیجئے جناب اب آپ کا دودھیا رنگ کا بہترین شربت معدہ کے لئے تیار ھو چکا ھے گیس بدھضمی بھوک نہ لگنا پیٹ درد ۔۔۔ایک السر اور سوزش معدہ چھوڑ کر باقی چیدہ چیدہ تمام امراض معدہ بمعہ قبض تک دو دو چمچ دن مین تین دفعہ استعمال  کرین فوراً ریلیف دیتا ھے ۔۔۔ نوٹ ۔۔۔ یہ تمام کیمیکل مین تو لاھور پاپڑ منڈی سے لیتا ھون آپ یا تو وھین سے لے لین بہت زیادہ شاپ ھین وھان یا پھر اپنے شہر سے جو کھانون مین یا کپڑون والی رنگون یا کیمیکل کی شاپ سے یہ سب کچھ لے سکتے ھین خاص کر جہنون نے ایسنس رکھے ھوتے ھین ان سے لین ۔۔۔ یاد رھے آپ اس مین ست پودینہ ست اجوائن  یعنی امرت دھارا بھی پیپر منٹ آئل کے ساتھ شامل کر سکتے ھین جس سے یہ مزید تیز اثر ھو جاتا ھے

Thursday, November 2, 2017

چند نقلی اشیاء سے بچین

۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔ چند نقلی اشیاء سے بچین ۔۔۔۔۔۔
چربی شیر اور ریچھ ۔۔۔۔۔مارکیٹ مین انتہائی بد بودار جی متلانے والا پیلے رنگ کا پیسٹ ملے گا دوکاندار اسے ھی دونون جانورون کی چربی بتا کر بیچتے ھین بس ذرا علیحدہ علیحدہ ڈبون مین رکھ لیتے ھین کبھی بھی نہ خریدین پاکستان کی مارکیٹ مین چربی شیر اور ریچھ دستیاب ھی نہین ھے
جند بیدستر ۔۔۔اصل کی مخصوص بو جلد دانہ دار اور سیاہ ھوتی ھے اس کے مقابل دو نمبر بھی ملتی ھے خیال سے خریدین
پارہ ۔۔۔۔ مارکیٹ مین استعمال شدہ اور غیر استعمال شدہ ملتا ھے استعمال شدہ مشینون مین استعمال ھونے کے بعد کھلا ملتا ھے جبکہ اصل مہنگا ھے یہ سیل شدہ بند شیشی مین ملتا ھے اسے لین دوسرا استعمال نہ کرین
ثعلب دانہ اور ثعلب مصری ۔۔۔۔۔۔ ایک نمبر مختلف سائزون اور قدرتی بناوٹ نظر آ رھی ھوتی ھے جبکہ دو نمبر بھی اتنی مہارت سے بنی ھوتی ھے کہ عام آدمی کو پہچان مشکل ھوتی ھے یہ مصری اور دانہ آلو سے بناتے ھین ھاتھ مین ہکڑتے ھی پہچان ھو جاتی ھے
سقمونیا ۔۔۔۔ یہ بتی والا اور انگلینڈ سٹیفرڈ کا لینا چاھیے کھلا نقل ھے

بورا ارمنی ۔۔۔۔ یہ اصل مارکیٹ مین ھے ھی نہین جو آپ کو دوکاندار دے گا وہ ھزار فیصد نقل ھے اسے استعمال ھی نہ کرین یا متبادل استعمال کرین
بیر بہوٹھی ۔۔۔ جو سپرٹ لگی ملے وہ اصل ھے اسے ھاتھ سے دبائین تیل نکلے گا بڑھیا اور صاف نظر آۓ گی دو نمبر مین مال کنگنی کی آمیزش ھوتی ھے اسے سپرٹ زیادہ لگا کر کچومر سا بنا دیا جاتا ھے یہ دو نمبر ھے
برادہ ھاتھی دانت ۔۔۔ بورا شدہ کبھی بھی استعمال نہ کرین ملاوٹ شدہ ھے سیلیکیٹ ھوتا ھے جیسے تباشیر مین ملاتے ھین خود ثابت لے کر براداہ کرین
اسگندھ ۔۔۔ مارکیٹ مین یہ چھلکے اور بغیر چھلکے کے ملتی ھے جڑ کو توڑ کر دیکھین اگر چھلکا ھے تو لین ورنہ نہ لین
بہی دانہ ۔۔۔ خالص بہی دانہ پانی مین بھگو نے سے پانی کو لیسدار کر دیتا ھے نقل مین تخم سیب شامل کرتے ھین لیس نہین بنے گی
طباشیر ۔۔۔۔ یہ سینتھیٹک اور اصل دونون ملتی ھین نقل طباشیر اپنے سوھنے شہر سیالکوٹ مین زیادہ بنتی ھے لاھور تو ویسے بدنام ھے ھیسیالکوٹ والے مارکہ بھی انڈیا کا ھی لگاتے ھین لوھے کے ڈبے یا پلاسٹک کے ڈبے یا لفافے مین پیک شدہ ملتی ھے اس کا رنگ گہرا سفید دودھیا ھے بہت سستی ملتی ھے اصل طباشیر بجھے ھوۓ کوئلے کی ماند ھوتی ھے جو مختلف سائز کی ڈلیون اور ھلکے بور کی شکل مین ملتی ھے اس کو بازار مین بانسی طباشیر بھی بولتے ھین یہ مہنگی ھوتی ھے اسے لین یہ ھے اصل طباشیر اگر آپ نے استعمال کرنی ھی ھے
شنگرف ۔۔۔۔ چائنا کا ھی بازار مین مل رھا ھے جو وزن مین ھلکا ھے نہ لین جو وزن مین بھاری ھے لے لین اور گزارا کرین ورنہ خود تیار کرین اسے تیار کرنے کا فارمولا مین اپنے دوسرے گروپ اخبارالکیمیاء مین بتا چکا ھون
سرکہ ۔۔۔ یہ اصل بازار مین دستیاب ھے ھی نہین سب نقل ھے
اب اور بھی بہت سی اشیاء جو مارکیٹ مین دو نمبر ھین ان کی تفصیل پھر کبھی سہی
https://www.facebook.com/groups/126909197934246/permalink/143962242895608/

Wednesday, November 1, 2017

نزلہ و زکام 6

۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔نزلہ و زکام  ۔۔۔۔۔۔6۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔سوائن فلو ۔۔۔۔۔مضمون کے دوران نزلہ زکام کی اس قسم کا ذکر کیا تھا مین نے ۔ اب یہ مرض پاکستان مین ھے نہین اگر ھے تو شاید چند مریض دیکھنے مین آۓ ھون دراصل یہ مرض مسلمانون مین ھونا ھی نہین چاھیے یہ مرض خالصتا یورپ کا ھے ۔ سوائن فلو نجس جانور " سور" کی پیداوار ھے جو لوگ سور کا گوشت کھاتے اسے پالتے اسے چھوتے یا پھر اس کی چربی یا گوشت مین تیار اشیاء استعمال کرتے ھین ان مین یہ مرض آتی ھے ھمارے ملک مین اس کا خطرہ ضرور ھے جب سے ھم نے روشن خیالی اپنائی ھے اور بڑے فخر سے یورپ کی تیار شدہ اشیاء اور ایسی غذائین استعمال کرتے ھین جن پہ سور کے گوشت کا ست چھڑکا گیا ھو یا چربی استعمال ھوئی ھو اب جو لوگ یورپ گئے ھین وہ اچھی طرح اس کے گوشت کی بو کو سمجھتے ھین اور یہ بھی جانتے کہ کس کس نمکو مین اور چکنے چمکیلے ڈبون مین بند کونسی اشیاء مین اس کے اجزاء شامل ھین ۔ یاد رکھین پاکستان مین لیبارٹری ٹیسٹ مین لوگون کے پیٹ کا سفید چپٹا " پیٹ کا کیڑا" ( tenea solium) تشخیص مین آ رھا ھے جو کہ صرف سور کا گوشت کھانے سے بنتا ھے تو قوی امکان ھے سوائن فلو کے آنے کا بھی ۔ اب ھمین یورپ کی تقلید مین فرق تو کوئی رہ نہین گیا ھم پولٹری استعمال کرتے ھین باقی چھوڑین اس کی فیڈ مین تو سور کے اجزاء لازما شامل ھوتے ھین اب ھمارے ملک مین بھیڑ ایسی آ چکی ھے جس مین مادہ بھیڑون کے ساتھ نر سور کے تعلقات کلوننگ اور جینیٹک تبدیلی سے تیار کیا گیا جو وافر پیدائش کرتی ھے اور وافر گوشت پیدا ھوتا ھے جسے ھم مزے لے لے کر کھائین گے دوسال سعودیہ مین حج کے موقعہ پہ قربانی کے لئے باھر سے سستے دامون منگوائی گئین تھین اس کے بہت سے پاکستانی گواہ ھین ان کے چہرے ھی سور سے ملتے جلتے تھے پھر پتہ چلنے پہ ان کی آمد بند کر دی گئی خطرہ ھمارے سر پہ ضرور ھے لیکن ایک بات ھمین اس موذی مرض سے بچاتی چلی آ رھی ھے کہ ھم مسلمان ھین پھر بھی مین آپ کو اس مرض کی پوری تفصیل سے آگاہ کرتا ھون کیونکہ یہی موسم ھے اس کے پیدا ھونے کا
سور مین موجود انفلوئیزا وائرس " اے" ٹائپ اسے پھیلانے کا سبب ھےاس وائرس کی چار اقسام ھین جو سب وبائی شکل اختیار کرنے کا صلاحیت رکھتا ھے ٹائپ اے وائرس کے ذیلی وائرس ۔۔ H.1۔۔اور ..N.1۔۔۔اس بیمار جانور کے سانس سے انسانون مین منتقل  ھوتا ھے یہ وائرس تیزی سے جگہ تبدیل کرتا ھے کتون بلیون مین بھی منتقل ھوتا ھے اگر انسانی جسم مین داخل ھو جاۓ تو اسے توڑ پھوڑ کر رکھ دیتا ھے ناظرین کو یاد آ گیا ھو گا جب پولٹری فارم جلاۓ گۓ تھے اور پولٹری کا ریٹ یکلخت زیرو ھو گیا تھا پھر ایک وزیر صاحب نے ٹی وی پہ کھا کر دکھایا تھا تاکہ عوام بھی کھاۓ اب آتے ھین علامات پہ ۔۔۔۔۔۔۔۔
علامات۔۔۔۔تمام علامات زکام وبائی سے ملتی جلتی ھین
ناک گلے مین سرسراھٹ۔ سوزش اور ورم اور رقیق رطوبات کا بہاؤ۔۔۔ کاھلی سستی اور جسمانی دردین
سردی اور لرزہ۔۔ سر درد۔ بخار اور کھانسی
قے اسہال اور بھوک کا خاتمہ اور شدید کمزوری اور بندہ حواس باختہ اور آخر مین بے ھوشی اور پھر موت۔۔۔ یاد رکھین یہ سب علامات سات دن کے اندر اندر پوری ھو جاتی ھین اور بچون مین یہ سب علامتین پندرہ روز مین مکمل ھوتی ھین اور بیمار لوگ خاموشی کے ساتھ دوسرون مین یہ مرض منتقل کرتے رھتے ھین
علاج۔۔۔۔علاج کی شکل مین ایلوپیتھک مین کوئی قابل ذکر علاج اب تک نہین ھے نہ ھی بچاؤ کی کوئی ویکسین بن سکی وھی اینٹی بائیوٹک الرجک اور سٹیرائیڈ اور ساتھ وٹامن اور بخار اتارنے والی ادویات بطور شفا دی جاتی ھین ۔۔۔
حفاظتی اقدامات مین صفائی بہت زیادہ لوگون کو کھانستے وقت رومال منہ پہ اور آلودہ کپڑے زمین مین دفن کرنے یا جلانے کا حکم جراثیم سپرے اور صابن کا استعمال کرنے کی ھدایات
جبکہ اسلام ھی اس مرض کا اصل بند ھے اسلام مین سور کھانا حرام اور اسلام مین صفائی نصف ایمان کا حصہ ھے اب طب مین علاج۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔طب کی رو سے یہ تمام علامات اعصابی ۔۔بلغمی ۔۔مزاج مین ھوتی ھین سردی خشکی غالب ھوتی ھے گرم خشک سے خشک گرم ھر دوا فوری اثر ھے ۔۔۔کچلہ مدبر ۔۔ مغز بادام ۔ ساؤگی زعفران جلوتری۔ برابر وزن پیس کر گولی بقدر چھوٹا چنا برابر بنا کر تین دفعہ دن مین دین مزید عضلاتی غدی سے غدی عضلاتی سب علاج کرین
https://www.facebook.com/groups/126909197934246/permalink/143666882925144/