Sunday, May 5, 2019

اکسیر جریان|Jeryan

Akser Jiryan
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔ اکسیر جریان ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بے مثال رزلٹ بے شمار فوائد کی حامل یہ دوا آپ کوشش کرکے زیادہ مقدار مین بنائین مین تو مقدار آپ کو سمجھانے کے لئے وھی بتاؤن گا جس سے آپ سمجھ جائین فوائد بعد مین پہلے دوا اور اس کی ترتیب سمجھ لین
انگور کا خالص پانی 50گرام
آب انار 50گرام
آب برگ کیکر50گرام
آب ادرک 50گرام
آب پیاز 50گرام
برادہ فولاد 50گرام
نوشادرٹھیکری 6گرام
حل کرکے ایک مرتبان مین ڈالکر منہ بند کرکے دوھفتہ دھوپ مین رکھین جب حل ھو جاۓ تو
جاوتری6گرام
جائفل9گرام
زعفران 3گرام
کشتہ فولاد خانہ ساز 6گرام کوٹ کر چھان لین اور مرکب مین شامل کرکے ایک لوھے کی کڑاھی مین ڈالکر اگر میسر ھوتو بیری کی لکڑی کی آگ دین ورنہ کوئی بھی ھلکی آنچ پہ رکھ دین جب قوام گاڑھا ھو جاۓ تو اتار کر 40 گولیان بنا لین
صبح اور رات سوتے وقت 1تا2 گولی ھمراہ دودھ کھا لین
ضعف جگر ۔۔ جریان ۔ ضعف اعصاب و دماغ وغیرہ کے لئے خاص اکسیر ھے خون وافر مقدار مین پیدا ھوتا ھے جریان سے پیدا شدہ تمام عوارضات ٹھیک کرنے مین اپنا ثانی نہین رکھتی یاد رھے پہلے حصہ سے چھ گرام آپ نے کشتہ فولاد تیار شدہ لینا ھے باقی کا اسنمبھال رکھی

ھور چُوپو

۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔ ھور چُوپو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کبھی کبھی معلوماتی تاریخی حقائق پہ بھی مضمون ھونا چاھیے
لیکن آج کا عنوان تجویز کرنے کے لئے سرمد وقاص کا ھاتھ ھے فونک گفتگو ھو رھی تھی اور مین اسے کہہ رھا تھا سرمد کل آجاؤ مین تجھے شتر مرغ کا گوشت کھلاتا ھون کل شتر مرغ ھمارے یہان ذبح ھو گا لاھور مین تو گوشت پندرہ سو سے دوھزار روپے کلو آجکل ملتا ھے لیکن ھمارے یہان بارہ سو روپے کلو ملتا ھے دوستو شتر مرغ کا گوشت نہایت ھی لذیذ اور دل کے مریضون کے لئے اکسیر کا درجہ رکھتا ھے یہ سب کچھ اس لئے بتا رھا ھون کہ بات اس گوشت سے شروع ھوئی اور چکن تک آگئی جسے ھم ولایتی چوچے کا گوشت بھی کہتے ھین بحث اس کی افادیت پہ آگئی سرمد کہنے لگا کہ مین نے ایک آرٹیکل پڑھا ھے جس مین یہ لکھا تھا کہ برائلر مین وہ سب خصوصیات پائی جاتی ھین جو سور کے گوشت مین پائی جاتی ھین مین نے کہا پڑھا تو مین نے بھی ھے کہ اس مین سور کا کچھ نہ کچھ کردار ھے لیکن یہ سب مضامین مستند حیثیت نہین رکھتے کیونکہ ھمارے پاس ایسی لیبارٹری موجود نہین ھے جس سے اصل حقیقت کا پتہ چلایا جا سکے ھان اس کا گوشت مسلسل کھانے والون کا حشر مین نے اپنی آنکھون سے ضرور دیکھا ھے جسم پھول جاتا ھے ایک ھی جگہ بیٹھے رھنے کو جی چاھتا ھے اور وہ سب امراض بگڑی شکل مین اس شخص کے اندر موجود ھوتی ھین جو اس مرغ مین پائی جاتی ھین مثلا ھائیڈرو۔۔۔ کا کسی کریزا۔۔ایکولائی ۔۔گمبھورو ۔۔ اینڈی ۔۔ یہ عام مشہور امراض ھین اس مرغ کی اور اسے کھانے والا دل کا مریض ھو نہ ھو لیکن دل کے پاس اور پھیپھڑوں مین پانی اکثر جمع ھوتا ھے جوڑون کے امراض مین اکثر ایسے لوگ ملوث ھوتے ھین پیٹ گیس خمیر کا شکار لازما اسے کھانے والے ھوتے ھین نزلہ زکام عام رھتا ھے قوت مدافعت بدن مین کم ھوتی ھے اگر مدافعتی نظام گڑ بڑ ھو تو چھوت دار امراض کا بندہ اکثر شکار رھتا ھے یعنی وہ سب خوبیان جو اس مرغ مین پائی جاتی ھین وہ بندہ اپنا لیتا ھے اب مین اس فلسفہ پہ کہ عادات وتاثیرات کیسے منتقل ھوتی ھین اس پہ دو حوالے ضرور دونگا ایک تاریخی ایک طبی حوالہ
پہلے تاریخی حوالہ۔۔۔ جن دوستو نے تاریخ پڑھی ھے یا مطالعہ کیا ھے وہ سبائیون کے بارے مین ضرور جانتے ھونگے سبائیون کی فوج کا ایک حصہ جسے فدائی کہا جاتا تھا فدائی کمانڈو ایکشن کرتے تھے اور یہ آج کے خود کش بمبار سمجھ لین جنہین اپنی جان کی پروا نہین ھوتی ان فدائیون کی ٹرینگ ایسی ھوتی تھی یہ انتہائی خونخوار مکار دلیر اور چالاک ھوتے تھے یہ اکثر حملہ آور ھونے کے بعد بچ کر نکل آیا کرتے تھے کیا آپ جانتے ھین ان مین یہ سب خوبیان کیسے آتی تھی تو دوستو انہین ورزش یا ٹرینگ کے ساتھ ساتھ غذا مین بلیون کا گوشت اور حشیش پلائی جاتی تھی بلی کا گوشت کھلانے کا فلسفہ اس لئے تھا کہ تمام بلی والی خوبیان ایک فدائی مین پیدا ھو جائین اور ھو جایا کرتی تھین اب دوسری طبی مثال ۔۔۔تمام قدیم حکماء متفقہ الیہ اس بات کے قائل تھے کہ انسان کا جو اعضاء بیمار ھے اسے حلال جانور کے اسی حصہ کا گوشت بعض صورتون مین کھلانے سے مرض مین افاقہ ھوتا ھے جیسے آج بھی گھٹنے کے درد والے یا دیگر جوڑون کی دردون مین پاۓ کھانے کو کہا جاتا ھے یعنی اعضاء کی تاثیر اس بیمار اعضاء کو تقویت دینے مین معاون ھو یہ مسلمہ اصول ھے جیسے آج بھی سنگرھنی کے مریض کو سنگ دانہ مرغ دینے سے یا اوجھری کھلانے سے فوری آرام آتا ھے یعنی اوجھری سنگرھنی کا اٹل علاج ھے آزما کردیکھ لین
تو کیا خیال ھے دوستو اگر برائلر کا گہری نظر سے مشاھدہ کرین اس کے چلنے پھرنے بیٹھنے کھانے رھنے کا مشاھدہ کرین اور یہ بھی مشاھدہ کرین ایک فارم مین نراور مادہ دونون ھوتے ھین کبھی آپ نے کسی نر کو کسی مادہ سے اٹھکلیان کرتے دیکھا ؟اگر نہین دیکھا تو مرد بھی پھر( بہن جی) ھی بن جاتا ھے بس آپ کھائین اور باجی باجی پکارتے رھین مین نہین کھاتا بلکہ اس سے بہتر ھے دال سبزی کھا لیا جاۓ یا بڑا گوشت کھائین جو نہایت ھی طاقتور ھوتا ھے سنا تھا جب انگریز برصغیر پہ قابض ھوۓ تو یہان بھینس کا دودھ نہین پیتے تھے صرف گاۓ کے دودھ کو ترجیح دیتے تھے پتہ ھے کیون؟ اس لئے کہ بھینس اکثر کیچڑ مین لیپٹی رھتی ھے صفائی پسند جانور نہین ھے جبکہ گاۓ صاف رھنا پسند کرتی ھے اب تو زمانہ بدل گیا ھے اب تو بھینسین بھی میک اپ کرکے رھتی ھین ؟؟؟؟؟
https://www.facebook.com/groups/126909197934246/permalink/316221309003033/

شربت رمضان

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شربت رمضان ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کسی نے نام (روح افزا )لکھا تو نقال نے نام کے معنی پہ غور نہ کیا بلکہ بس ملتا جلتا نام شربت( روح فضا )رکھ لیا اب شک ھونے لگا کوئی اللہ کا بندہ زیادہ جذبات مین آکر شربت کا نام( روح قضاء) نہ رکھ دے خیر شربت روح افزا پاکستان اور انڈیا مین بہت زیادہ سیل ھوا بلکہ پوری دنیا مین فروخت ھوا اب یا لوگون نے اسے بنانا بہت ھی آسان کردیا بازار مین ھر ایسینس اور فلیور کی دکان سے روح افزاء کا فلیور مل جاتا ھے پانی کو سرخ کرکے چینی کا قوام کیا اور چند قطرے روح افزاء کا فلیور شامل کیا پانچ منٹ مین شربت روح افزاء تیار ھوجاتا ھے لیکن اصل شربت جو واقعی روح افزاء تھا اب شاید مارکیٹ مین دستیاب ھی نہین جو کبھی پچاس ساٹھ سال پہلے بنا کرتا تھا نسخہ اس کا ضرور لکھے دیتا ھون لیکن بنائے گا کوئی بھی نہین کیونکہ بہت ھی محنت طلب کام ھے
تخم خرفہ۔۔ منقہ ۔ کاسنی تخم وجڑ۔ نیلوفر۔ گاؤزبان ۔ پودینہ ھر ایک پچاس گرام سبز دھنیا۔ پالک تازہ ۔ کدوتازہ۔ ھر ایک سوگرام گلاب تازہ اصل سوگرام ۔ لیمن کا رس سوگرام ۔ نارنگی کے پھول سوگرام ۔ سنگترہ۔ گاجر ۔انناس ۔ گاجر۔ تربوز ھرایک کا جوس پانچ سوگرام کیوڑا ۔صندل سفید ۔۔ خس ھر ایک تیس گرام اب سب کا عرق نکالنا ھے اب عرق مین شربت تیار کرنا ھے رنگ کے لئے سرخ رنگ ڈالنا ھے یہ تھا شربت روح افزاء
آج بھی انڈیا کے ھمدرد دواخانہ مین بیرون ممالک بھیجنے کے لئے یہ شربت ھی تیار ھوتا ھے لیکن مہنگا بھی بہت زیادہ ھے اگر آپ ضرور بالضرور روح افزاء کی طرح کا ھی مفید شربت بنانا چاھتے ھین تو آپ نسخہ لکھے دیتا ھون یہ بنا لین انشااللہ معیار اور فوائد مین بہت ھی اعلی پائین گے
خس ۔۔ الائچی سفید ۔ صندل سفید ۔ھرایک پچاس گرام گاؤزبان ۔ گل نیلوفر ۔ تخم کاسنی ۔ خرفہ ۔ ھر ایک سوگرام اب ان تمام دواؤن کو عرق گلاب خالص دس لٹر مین بھگو دین بارہ گھنٹہ بعد اب ان کا پھر عرق کشید کر لین اب اس عرق مین فی لٹر کے حساب سے پچاس گرام چہار مغز رگڑ کریعنی گرائنڈ کرکے چھان لین اب اس مین فی لٹرعرق مین ڈیڑھ کلو چینی سے قوام کرین ویسے اصولا تو دو کلو چینی کا قوام کرنا چاھیے لیکن آپ پندرہ سوگرام چینی سے قوام کرین کلر کے لئے سرخ کلر حسب ضرورت ڈال لین انتہائی خوش ذائقہ بلکہ آپ اس ذائقہ سے پہلے قطعی مستفید نہین ھوئے ھونگے ایک بات یاد رکھین ایک گلاس سے زیادہ قطعی نہ پیئن ورنہ بدن مین شدید ٹھنڈ بھی پیدا کردیتا ھے پیاس کی شدت ختم مفرح قلب جگر کی گرمی کو مفید پیشاب جل کرآنے مین مفید گردون کی سوزش مین مفید روزہ کی کمزوری مین مفید غصہ اور چڑچڑاپن ختم کرتا ھے فورا طبیعت ھشاش بشاش کرتا ھے باقی فائدے آپ کو پینے پہ خود ھی معلوم ھوجائین گے
نوٹ۔۔کچھ سیانے لوگ کمنٹس مین ایک کام کرتے ھین کہ لوگون کو مشورہ دیتے ھین کہ اس مین فلان چیز کا اضافہ کرلین تو فائدہ یون ھوگا ایسے لوگ مہربانی فرمایا کرین بلکہ اپنی اھلیت ثابت کرنے کے لئے علیحدہ سے پوسٹ دلائل اور اجزاء دوا ترتیب دینے کے قانون کو بیان کرکے لکھا کرین مین اپنی دواؤن مین مزاج کی ترتیب ھمیشہ سامنے رکھتا ھون آپ بے شک پورا پنسار سٹور شامل کرلین لیکن میری پوسٹ پہ تکے نہ لگایا کرین بہت ھی مہربانی ھوگی محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Saturday, May 4, 2019

حب کینسر و بواسیری زھر|cancer|Piles

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 Cancer|Pile|Bawaser
۔۔۔۔۔حب کینسروبواسیری زھر ۔۔۔ تحفہ رمضان المبارک۔۔۔۔۔
ماہ رمضان کی آمد آمد ھے ھونا تو یہ چاھیے کہ مشروبات پہ لکھا جاتا ۔۔۔ کسی خاص نسل کا شربت لکھا جاتا یا پھر کسی ٹھنڈک خاص کا نسخہ سینہ بہ سینہ تہہ اکھاڑ کر آپ کے سامنے رکھا جاتا بہرحال انتظار کرین شربت کا نسخہ انشااللہ کل لکھ دونگا پہلے بھی گروپ مین کافی مشروبات لکھ چکا ھون آج مرض سے شفایاب ھونے کی آسان دوا سمجھ لین
شروع مین مین نے ایک بات لکھی ھے کہ بواسیری زھر ؟
دوستو چند دن پہلے پوسٹ جو کہ سپرم پہ تھی اس مین سوزاکی زھر سے سپرم ختم ھوجانے اور سپرم کی کمی کا مفصل علاج لکھ دیا تھا میری کوشش ھوتی ھے کہ پوسٹ لکھتے وقت پیچھے سوال کوئی نہ رہ جائے اس کے باوجود کچھ لوگون نے ایسے سوالات لکھ رکھے تھے جو بنتے ھی نہین تھے اس کی وجہ یہ ھوتی ھےکہ پوسٹ کوغورسےپڑھا ھی نہین جاتااورنہ ھی سمجھاجاتاھے یا پھرسوال مبتدی کی طرف سے آتا ھے جسے خودبھی علم نہین ھوتاکہ مین کیاسوال کررھا ھون اب ایک بات اس پوسٹ کے بارے مین صاف سمجھ لین۔ نوے فیصد لوگون مین سپرم کی کمی کا مرض سوزاکی زھر سے ھوتا ھے اگر بواسیری زھر جسم مین موجود ھے تو آج کی لکھی دوا ساتھ استعمال کرلین بواسیری زھرجاتی رھے گی باقی جو دوا آج لکھنے لگاھون اسے بواسیری زھرکا حتمی علاج سمجھین باقی بات کل کی پوسٹ مین اور پچھلی کافی پوسٹون مین لکھ چکا ھون کہ کینسر بھی بواسیری زھر کا ھی بگاڑ ھوا کرتا ھے چند دوائین کینسر کی اس سے پہلے بہت ھی اعلی لکھ چکا ھون  اور آج کی دوا بھی کینسر تک کا بہترین علاج ھے اس کی وضاحت آگے کیے دیتا ھون دوا تو دوستو مندرجہ ذیل ھے
زیری سیاہ۔۔گوگل ۔۔۔بکن بوٹی۔۔تخم سرس۔۔ اسارون برابروزن پیس کر کیپسول بڑےسائزبھرلین تین وقت ھمراہ پانی دین
اب وضاحت کیے دیتا ھون
باقی سب دوائین بھی بہت باکمال ھین لیکن خاص کردار بکن کا ھے یاد رھے یہ بوٹی شاید پورے ملک مین ھی عام پائی جاتی ھے اسے سمجھنے کی اگر آپ کو ضرورت ھے تو دوسرے گروپ خزائن المفردات مین جائین تصاویر ضرور لگی ھونگی بکن بوٹی کی۔
خیر بات کررھا تھا کہ اگر بکن بوٹی کا نمک تیار کرلیاجائے اور اسی نسخہ مین باقی دوائین تو برابروزن ھی رکھین اور بکن کا نمک آدھے وزن مین ڈالین اور اسی طرح کیپسول بھر کراستعمال کرین تو کینسر تک کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے والی دوا ھے اگر اسے صرف بواسیر کے لئے ھی استعمال کرتے ھین تو کچھ ھی عرصہ مین بواسیری زھر ھمیشہ کے لئے بدن سے ختم ھوجایا کرتا ھے ایک بات ھمیشہ یاد رکھین بواسیری زھر بدن سے ختم کرنااتنا آسان کام نہین ھے بہت ھی ڈھیٹ مادہ ھوتا ھے جاتے جاتے بھی عرصہ لگا دیتا ھے یہ جتنے چیلنج ھوتے ھین کہ تین خوراک سے بواسیر ختم ایک ھی ٹیکہ سے بواسیر ختم یہ سب باتین ھزار فیصد غلط ھوتی ھین وقتی طور پہ مرض کو دبا دینے سے مرض جاتا نہین ھے بلکہ زیادہ اذیت ناک ھوا کرتا ھے ایک انجیکشن لگا کر مسے جھاڑ دینا کینسر مین مبتلا کرنے والی بات ھے کیا آپ جانتے ھین وہ انجیکشن کیا ھوتا ھے نہین علم تو سمجھین یہ انجیکشن بڑا ھی مشہور ھوا تھا بڑے لوگون نے لگوایا بھی ھے
کاربالک ایسڈ دس قطرے کڑوے بادام کا تیل نوے قطرے مکس کرکے بوائل کرکے سرنج مین بھر کر ایک تا دوقطرے مسے کی جڑ مین لگادیاجاتا ھے جس سے مسہ دوتین دن مین جھڑجاتا ھے اور حکیم صاحب کی واہ واہ ھوجاتی ھے یہ ظلم تھا دوستو بواسیری زھر جان لیوا ھوتا ھے اسے بدن سے خارج کرنے کے لئے وقت چاھیے ھوتا ھے اب لوگ سوال کرین گے کہ یہ دوا کتنے عرصہ استعمال کرین تو آج اس کا بھی جواب اچھی طرح سمجھانے دیتا ھون اس بات کا انحصار مرض کی شدت یا کمی پہ ھوتا ھے اسی دوا کے استعمال سے اگر بدن مین بواسیری زھر کم ھے تو پندرہ دن کے اندر بھی ختم ھوجاتا ھے اگر مرض پرانی کینسر کے قریب یا کینسر بن چکا ھے تو عرصہ لگ جاتا ھے خیر پریشان ھونے والی بات قطعی نہین ھوتی یہ بات قطعی ھے کہ اس دوا کے استعمال سے بواسیری زھر کی ھرطرح کی علامات کا علاج آپ بڑے اعتماد سے اس دوا سے کرسکتے ھین اب وہ لوگ جو مجھ سے دلی الفت رکھتے ھین وہ کم سے کم بکن اکھاڑ کر اسے سایہ مین خشک کرنے کے بعد مجھے بھی حصہ بقدر جثہ بھیج سکتے ھین میری اس اتنی ھی تھی جو مین کل استعمال کرچکا ھون دعاؤن مین بکن کے ساتھ ساتھ مجھے یاد ضرور رکھیے گا اب جازت محمودبھٹہ گروپ مطب کامل
نوٹ۔۔ایک سوال کا جواب کسی نے سوال کررکھا تھا کہ جس کے پیدائشی سپرم نہ ھون اس کا علاج کیا ھے تو دوستو اس کا کوئی علاج نہین ھے اگر کسی مرض کا سبب ھو تو علاج ممکن ھے لیکن پیدائشی مسئلہ کا علاج نہین ھے بس دعا ھے اللہ تعالی ایسے دوستون کے حال پہ رحم فرمائے خیر وہ استغفار کثرت سے پڑھا کرین نماز کی پابندی کرین

۔کچھ انکشافات بلڈ پریشر کے بارے مین|blood Pressure

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
  Blood Pressure
۔۔۔۔۔کچھ انکشافات بلڈ پریشر کے بارے مین ۔۔۔۔۔۔۔۔
کل مین نے پوسٹ لکھی تھی جس مین صرف نسخہ جات ھی دیے تھے بلڈ پریشر کے زیادہ اور کم ھونے کے
لیکن بہت سے مطالبات بھی آئے کہ دل کے امراض کے بارے مین لکھا جاۓ
ضرور لکھون گا دل تو یون کرتا ھے کہ آپ کی اس محبت اور اس اعتماد پہ نچھاور ھو جاؤن سب کچھ گھول کر آپ کو ایک دن مین ھی پلا دون وقت کی کمی اور دیگر مجبوریان بھی آڑے آتی ھین سر تا پاؤن بے شمار امراض ھین ھر ایک اھم ھے ھر ایک کا راستہ موت کی طرف جاتا ھے
کل ایک سوال یہ بھی تھا کہ آیا بلڈ پریشر صرف دل کے امراض مین ھی بڑھتا ھے اور تمام دیگر وجوھات جن سے بلڈ پریشر بڑھتا ھےان کی وضاحت کردی جاۓ
تو دوستو 60 فیصد بلڈ پریشر بڑھنے کی وجوھات کا علم ابھی تک پوری دنیا مین کسی کو بھی نہین ۔۔۔ اس پہ ابھی بہت سی تحقیقات ھورھی ھین
یہ بات بھی یاد رکھین بلڈ پریشر کوئی مرض نہین ھے اسے خود سے مرض کا نام نہین دیا جا سکتا بلکہ اسے علامت مرض کہا جا سکتا ھے جیسے بخار کو آپ مرض نہین کہہ سکتے کئی وجوھات سے بخار ھو سکتا ھے صرف بخار بخار کی 300 کے لگ بھگ اقسام ھین یا یہ کہہ لین تین سو وجوھات یا 300 امراض ھین جن مین بخار ھو جایا کرتا ھے تو کیا آپ بخار کو مرض کہین گے مرض تو وہ ھے جس کی وجہ سے بخار ھوا ھے
اسی طرح بلڈ پریشر مرض نہین ھے بلکہ مرض وہ ھے جس کی وجہ سے بلڈ پریشر بڑھا ھے خاص کر ھمارے ملک کا المیہ یہ ھے کہ ھمیشہ سے جس بندے کو بھی بلڈ پریشر زیادہ ھوا اسے صرف بلڈ پریشر کم کرنے کی دوا دے دی جاتی ھے متعلقہ مرض کا علاج بہت ھی کم ھوا کرتا ھے اس کے بارے مین تحقیق کرنے کی ضرورت ھی محسوس نہین کی جاتی مین دیکھتا رھتا ھون
اب بہت زیادہ پوسٹون پہ کمنٹس مین یہ سوال ضرور کیا جاتا ھے جب بھی مردانہ کمزوری کی پوسٹ لکھی ھو تو یہ سوال ضرور آتا ھے۔۔ کیا یہ بلڈ پریشر والا مریض استعمال کر سکتا ھے ؟
اب پوسٹ لکھنے والے صاحب کو خود اپنی لکھی ھوئی پوسٹ کی ادویات کا بھی علم نہین ھوتا ۔۔۔ بس وہ ڈر جاتا ھے کہ کہین سر منڈھاتے ھی اولے نہ پڑ جائین ۔۔ اب پوسٹ لکھنے والا کبھی بھی یہ سوال نہین کرے گا اور نہ ھی یہ سوال کبھی مین نے کسی کو کرتے دیکھا ھے اور نہ ھی پوسٹ لکھنے والے نے کبھی وضاحت کی ھے کہ بھئی بلڈ پریشر کس وجہ سے اپ ھورھا ھے اب وجہ کا یا مرض کا علم ھو جاۓ تو ممکن ھے آپ کی دوا اس بلڈ پریشر بڑھے مریض کے لئے فائدہ مند ھو بلکہ وہ فورا یہ ضرور لکھ دے گا کہ بلڈ پریشر والا اسے استعمال نہ کرے
اب ان تمام باتون سے صاحب پوسٹ کی علمی قابلیت کا اظہار ھو جایا کرتا ھے یاد رکھین میرا کام کسی پہ تنقید کرنا نہین ھوتا اور نہ ھی کرتا ھون بس مجھے یہ بات اچھی لگتی ھے کہ وہ لکھ رھا ھے اب نہ لکھنے والے سے تو بہتر ھے میرا کام حوصلہ بڑھانا ھے حوصلہ توڑنا نہین لکھنے سے ذھن مین وسعت پیدا ھوتی ھے اللہ تعالی سب کو ھمت عطاء فرماۓ کہ فن طب کی خدمت کر سکین بس دعا ھی کر سکتا ھون
اب دوبارہ موضوع کی طرف چلتے ھین دوستو مین بات کررھا تھا کہ بلڈ پریشر بڑھنا بہت سی امراض مین ھوتا ھے
بلڈ پریشر تو ایک عام تندرست آدمی کو بھی ھو سکتا ھے مین ایک تجربہ بتاتا ھون پسند آۓ اور ھمت ھوئی تو ضرور کر لین کسی بھی تندرست ھٹے کٹے بندے کو آپ ننگی ننگی گالیان نکالین صرف دو تین منٹ ھی نکالین پھر بلڈ پریشر چیک کرین shoot کر جاۓ گا ھان اس بندے نے آپ کا سر پھاڑ دیا تو میرا ذمہ نہین ھے
اب اس مین مرض وہ گالیان تھین نہ گالیان نکالتے نہ بی پی اپ ھوتا نہ آپ کا سر پھٹتا
اب بعض ذھین پولیس افسران نفسیاتی مار مارتے ھین بغیر تشدد کیے مجرم سے سب کچھ اگلوا لیتے ھین کیا آپ کو پتہ ھے وہ کیا کرتے ھین تو سنین وہ بندے کی غیرت پہ حملہ کرتے ھین باتون باتون مین بڑے پرسکون انداز مین جذبات سے کھیلتے ھین بلڈ پریشر اپ ھو جاتا ھے اور مجرم جذبات مین سب کچھ اگل دیتا ھے خیر یہ سب کچھ جو آپ کو بتایا ھے ذھن مین بٹھا لین اب اھم بات آگے سمجھین
دل کی دو فعلی حالتین ھوتی ھین
1۔۔Systolic یہ انقباضی حالت ھوتی ھے
2۔ Diastolic یہ انبساطی حالت ھوتی ھے
جب دل سکڑ کر خون کو بدن مین سیرابی کے لئے یا یون کہہ لین پورے جسم مین خون کو پہنچانے کے لئے شریانون مین دھکیلتا ھے تو اس خون کے بہاؤ سے شریانون کی دیوارون کی مزاحمت سے خون کا دباؤ بھی بڑھ جاتا ھے چنانچہ خون کا شریانون پہ دباؤ اوپر کا بلڈ پریشر ھوتا ھے اسے آپ انقباضی حالت یعنی Sistolic کہتے ھین
اب دل کی دوسری حالت یعنی انبساطیDiastolic ھے جس مین خون وریدون کے ذریعے واپس دل کی طرف آتا ھے اب وریدون کا خون پہ دباؤ نیچے کا بلڈ پریشر ھوتا ھے
اس کے لئے ایک مخصوص پیمانہ ھے جو عمر کے مختلف اوقات مین مختلف یا کم وبیش ھوتا ھے عام طور پہ اوپر والے اور نیچے والے بلڈ پریشر مین 40 درجہ فرق ھوتا ھے
اب دو باتین ذھن مین اور بٹھا لین
1۔۔ خون جب دل سے جسم مین جاتا یا پھیلتا ھے تو شریانون کے ذریعے جاتا ھے یعنی دل سے خون لے جانے والی خون کی نالیان شریانین کہلاتی ھین اور دل سے جسم کی طرف جانے والے خون کے پریشر کو آپ Systolic کہتے ھین
2۔۔ جب جسم سے خون واپس دل کی طرف آتا ھے اور جن خون کی نالیون سے گزر کر آتا ھے انہین وریدین کہا جاتا ھے اسی طرح جب خون واپس دل کی طرف آتا ھے تو خون کے اس دباؤ کو ھم Diastolic کہتے ھین
اب آپ کو یہ بھی وضاحت ھو گئی ھے جو نالیان خون لے جاتی ھین یہ علیحدہ ھین اور جو واپس دل کی طرف لاتی ھین یہ علیحدہ ھین
اب بات کرتے ھین انکشاف والی۔۔۔۔۔
یہ اوپر والے بی پی کا تعلق عضلات سے ھوتا ھے اور نیچے والے کا تعلق غدد سے ھوتا ھے
اب وضاحت کردون پورے جسم مین عضلات مین کہین بھی کسی بھی جگہ تنگی یا سکیڑ ھو گا تو اوپر والا بلڈ پریشر بڑھ جاۓ گا خاص کر عضلات کا یہ سکیڑ اگر شریانون مین بھی تنگی پیدا کرے گا یا پھر خون کے بہاؤ مین رکاوٹ پیدا کرے تو اوپر والا بی پی لازما بڑھے گا عضلاتی سکیڑ مین شدت آنے کی صورت مین غدد سے تعلق ھونے پہ نیچے والا بھی بڑھ جاتا ھے
اسی طرح غدد و غشا مین کہین بھی یعنی پورے بدن مین ضیق اور سکیڑ پیدا ھو گا تو نیچے والا بی پی بڑھ جاتا ھے یعنی نیچے والا بلڈ پریشر جب بھی بڑھے گا تو تعلق غدد سے ھوتا ھے
یاد رھے یہ ایک عمومی انداز ھے جو غیر طبعی افعال بدن مین مریضون کو پیدا ھوتا ھے خیر بی پی کا بڑھنا یا کم ھونا یا اوپر نیچے کا اختلاف ر تفاوت کسی مستقل قانون کے مطابق نہین ھے
اب یہ انحصار مرض اور مریض کے معروضی حالات کے مطابق بلڈ پریشر کئی رخ اور کئی انداز بدلتا رھتا ھے کبھی اوپر والا بی پی بہت اوپر اور نیچے والا بہت نیچے چلا جاتا ھے کبھی ان کے درمیان کا فرق بہت ھی کم ھو جاتا ھے کبھی درمیانی فرق بہت ھی بڑھ جاتا ھے ایسے کئی اور بے شمار سوالات ھین کہ ایسا کیون ھوتا ھے یہ سب وقت اور مرض عمر کے حساب سے ھوا کرتا ھے
ھان ایک بات بہت ھی اصولی اور پکی ٹھکی ھے شریانون یا وریدون کی فراخی سے بلڈ پریشر لو ضرور ھو جاتا ھے اور تنگی اور صلابت سے بڑھ ضرور جاتا ھے
دوستو میرے خیال مین بہت وضاحت ھو گئی ھے آپ کو سمجھ بھی بہت کچھ آگیا ھو گا بہت ھی اٹل اور فیصلہ کن باتون سے آپ کو آگاہ کردیا ھے ایک آخری بات آپ سے کرون گا جب بھی نیچے والا بلڈ پریشر زیادہ ھو آپ چندن والی دوا استعمال کرین تو سفید زیرہ اور گل سرخ کا قہوہ ضرور دین یہ بھی ایک راز ھی ھے کوئی کھولے تو دیکھو
بس آپ کی محبتون کے ساتھ اجازت دعاؤن مین یاد رکھیے گا محمود بھٹہ
https://www.facebook.com/groups/126909197934246/permalink/202310063727492/ 

Friday, May 3, 2019

گندھک سفید|ghandhak safaid|white sulfur

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گندھک سفید ۔۔۔۔۔۔۔۔
White sulphur|ghandhak safaid|Sufaid
گروپ مین تین چار دفعہ یہ فرمائش آئی کہ گندھک سفید کرنے کا طریقہ بتا دین دوستو گندھک سفید کرنا کوئی مشکل کام نہین ھے اور نہ ھی مین اسے کمال سمجھتا ھون پتہ نہین اب ان صاحب نے اس کا استعمال کیا کرنا ھے جہان تک مین سمجھ سکا ھون وہ اسے سونا بنانے کی طرف لے جائین گے چلین آگے ان کا کام ھے مین کچھ نہین کہہ سکتا
گندھک سفید کئی طریقہ سے کی جاسکتی ھے خیر زیادہ نہین دو طریقے لکھے دیتا ھون جو پسند آئے اسے بےدھڑک استعمال کرلینا مین نے دونون طریقے اپنے تجربہ سے گزار رکھے ھین
پہلا طریقہ۔۔۔۔ ھرنولی کے نرم پتون سے پانی نکال کر گندھک مین پورا دن کھرل کرین شام کو سادہ پانی ڈال کر گندھک دھو لین گندھک تہہ نشین ھوجایا کرتی ھے اور جو پانی اوپر آئے اسے اتار دین اور ضائع کردین اور گندھک کو خشک کرنے کے لئے رکھ دین دوسرے روز پھر ھرنولی کے پتون کا پانی ڈال کر کھرل کرین اور شام کو پھر نکال دین چند روز مین گندھک دودھ کی طرح سفید ھوجائے گی
نوٹ۔۔۔ ھرنولی جس کا دوسرا نام ارنڈ بھی ھے جس کے بیجون سے کسٹرآئل نکلتا ھے اسے ھرنولہ بھی کہتے ھین
اب دوسرا طریقہ۔۔یہ طریقہ مین پہلے بھی لکھ چکا ھون شیشہ نمک لین اور ڈبل گندھک مین کھرل کرین پورا دن کھرل کرنے کے بعد شام سادہ پانی ڈالکر نمک پانی مین حل کرین اور جب گندھک تہہ نشین ھوجائے تو پانی نکال کر ضائع کردین اور پھر دوسرے روز بھی اسی طرح عمل کرین تجربہ کار تو تین چار عمل سے ھی مکمل سفید کرلیتا ھے لیکن اناڑی سات آٹھ عمل کرکے سفید کرتا ھے یہ سب انحصار کھرل کرنے سے ھے کہ کتنے زور دار ھاتھون سے کھرل کرتا ھے اب گندھک کے ذرات کھرل سے جتنے زیادہ تقسیم در تقسیم کرین گے اتنا زیادہ رزلٹ ملے گا انشااللہ دودھ سے بھی بڑھ کر سفید ھو گی
ھان اگر آپ کیمیا گری مین اسے استعمال کرنا چاھتے ھین تو یہی وہ گندھک ھے جسے آگے عملیات مین استعمال کیا جاتا ھے باقی سفید تو کئی طریقوں سے کی جاسکتی ھے لیکن کیمیا گری کی کنجی یہی گندھک ھے اسی گندھک سے شنگرف بنا کر جب شنگرف کو پھر قائم کیا جاتا ھے تو لازوال اکسیر بنتی ھے یہی گندھک ھے جسے آگے تیل کیا جاتا ھے تو بغیر دھوان دیے دھات مین جذب ھوجایا کرتا ھے اور دھات کی کایا کلپ کردیتا ھے لیکن آپ کا سوال صرف گندھک سفید تک ھی تھا جس کا جواب لکھ دیا ھے اب یہ سوال نہ کرنا کہ اگلا عمل بھی بتائین یہ آپ کاکام ھے میرا نہین ھے نہ ھی مین کیمیا کے متعلق سوال کا جواب لکھون گا
باقی حکماء کرام اور دوسرے عام قاری کو اس گندھک کے بارے مین بتا دون کہ اس گندھک سے بڑھ کر آپ کے پاس کوئی بہترین اینٹی بائیوٹک نہین ھے خواہ کتنے بھی پھوڑے پھنسی اور خارش ھو یا جلدی امراض یا جہان آپ اینٹی بائیوٹک استعمال کرنا چاھتے ھین تو اس سے اچھی دوا کوئی نہین ھے اگر آپ مذید اسے اکسیر بے مثال بنانا چاھتے ھین تو ایک سات کی نسبت سے سیماب سے کجلی بنا لین یعنی سیماب  صاف شدہ تولہ اور یہ گندھک سات تولہ کی کجلی بنائین تو لازوال اکسیر بنے گی اگر یہ خالی گندھک استعمال کرنا ھو تو دوستو رتی دوا نوجوان کو کھلائی جا سکتی ھے اگر کجلی بنا لین تو آدھی رتی جوان کو دین چند خوراک مین ھی مدتون سے خارش جاتی رھے گی  یہ پوسٹ لکھتے لکھتے ایک ایسی دوا ذھن مین آئی ھے اور کیون ذھن مین آئی ھے آج اس دوا کو تیار کروانا ھے وہ دوا کیا ھے سمجھ لین بواسیری زھر کے بگاڑ کا آخری حل ھے کیا آپ جانتے ھین کہ درحقیقت کینسر بھی بواسیری زھر کا بگاڑ ھی ھوتا ھے کینسر کا ھمیشہ علاج گرم تر دواؤن سے آخر مین کیا جاتا ھے یعنی غدی اعصابی دوائین ۔۔۔۔۔ انشااللہ کل اس بے مثال دوا کی پوسٹ رمضان المبارک کا پہلا تحفہ سمجھین آپ اس دوا سے بے شمار امراض خبیثہ کا کامیاب علاج کرسکین گے دعاؤن مین یاد رکھیے گا اجازت دین محمود بھٹہ گروپ مطب کامل

چہرے کی جھریوں کا علاج

۔۔۔۔چہرے کی جھریوں کا علاج۔۔۔
پہلی بات ۔۔آج الحمدللہ اپنے دوسرے گروپ جو صرف مفردات پہ مشتمل ھے جس کا نام بھی آپ کو کل بتایا تھا خزائن المفردات جسے غلطی سے خزائین المفردات لکھا گیا ھے خیر یہ غلطی جلد دور ھو جائے گی آج الحمدللہ اس گروپ میں پہلی تفصیلی پوسٹ مال کنگنی کے بارے میں لکھی ھے دوست دیکھ سکتے ھیں اور گروپ جوائن کرسکتے ھیں اب بات کرتے ھیں موجودگی پوسٹ کے بارے میں ۔۔
گندھک آملہ سار ۔ 50گرام ۔۔۔ان بجھ چونا 10گرام ۔۔پانی دو کلو
گندھک کو باریک پیس کر ان بجھ چونا کو ساتھ ملا کر پانی میں ملا دیں اب رات بھر رکھ دیں صبح تک چونا پانی میں تحلیل ھو چکا ھو گا اب کسی دیگچی میں ڈال کر چند جوش دیں دوسرے دن صبح متھرا ھوا پانی فلٹر کر لیں اور اسے بوتل میں محفوظ کر لیں بس دوا تیار ھے
مقدار خوراک 4تا8قطرے صبح شام پلا دیں مزاج کے اعتبار سے غدی اعصابی ھے بڑھاپے سے قبل جسم اور چہرے پہ جھریاں بن جانے کے لئے انتہائی اعلی دوا ھے

دواۓ قوت باہ و امساک

,,,,,,,,,,,,, مطب کامل,,,,,,,,,,,,,,,,,
,,,,,,,,,, دواۓ قوت باہ و امساک ,,,,,,,,,
روزانہ ایک یہی فرمائش ھے قوت باہ اور امساک ,,,,,,, اب مجھے یہ پتہ نہین کہ یہ دنیا کس کروٹ مین جا رھی ھے بہرحال جو ھے اچھا نہین ھے
غور سے پڑھ لین بعد مین کوئی سوال نہین کچھ دوستون کی عادت مبارکہ ھے غائب دماغی سے پڑھا اور سوال داغ دیا جبکہ جواب پوسٹ کے اندر ھی موجود ھوتا ھے تیس گرام اذراقی لین آدھ سیر دودھ گاۓ مین ڈالکر آگ پہ رکھین جب اذراقی نرم ھو جاۓ اتار کر چاقو سے چھلکا اور پتہ دور کرین صاف شدہ کو گرم پانی مین ڈالتے جائین آخر جب سب صاف ھو جائین تو پانی سے ایک ایک دانہ نکال کر کپڑے سے خشک کر کے ھاون دستہ مین کوٹتے جائین پھر اس کو علیحدہ سے رکھ کر مندرجہ ذیل دوائین پیسین جائفل تیس گرام تخم دھتورا سیاہ دس گرام اجوائن دیسی پندرہ گرام عقر قر حا پندرہ گرام دارچینی پندرہ گرام اب ان ادویات کو علیحدہ علیحدہ باریک پیس کر اذراقی مین مکس کر کے رکھ لین   اب پوست خشخاش سبز ان پچھ پاؤ کو دس سیر پانی مین ابالین جب ایک ایک کلو رہ جاۓ تو چھان کر پاؤ شہد ملا کر قوام کرکے اس مین تیار شدہ سب ادویات شامل کرکے حسب ضرورت شربت ڈالنا ھے حب رتی برابر بنا لین ایک تا چار گولی تک خوراک ھے بوقت عصر ھمراہ دودھ نیم گرم دین کھانا کھانے کی ضرورت نہین اگر منہ مین خشکی محسوس ھو تو اور دودھ پی لین ایک پہر گزرنے کے بعد ھمبستر ھو سکتے ھین مقوی باہ بھی بہت زیادہ ھے اور ممسک بھی بہت شدید ھے

مردانہ بانجھ پن سپرم ھے ھی نہین کیا کرین

,,,,,,,,,,,,,,,,,,مطب کامل,,,,,,,,,,,,,,
,,,,,مردانہ بانجھ پن سپرم ھے ھی نہین کیا کرین,,,,,,
 لیبارٹری ٹیسٹ مین سپرم زیرو آتے ھین میڈیکل سائنس مکمل بانجھ پن کی مہر لگا دیتی ھے  مریض کی دنیا تاریک ھو جاتی ھے  کہان جاۓ وہ شخص جسے یہ فیصلہ سنا دیا جاۓ روزانہ انباکس ایسے سوالات آتے ھین ساتھ حکم دیا جاتا ھے یہین انباکس نسخہ بھی لکھا جاۓ بعض لوگ الفاظ ایسے استعمال کرتے ھین کہ بندہ اخلاقی طور پر بلیک میل ھو جاۓ آئیندہ ایسی کوئی کوشش نہ کی جاۓ نہ ھی انباکس نسخہ جات لکھے جائین گے جو لوگ علاج کی غرض سے رابطہ کرتے ھین بمشکل ان کو بھی ٹائم دے پاتا ھون بہرحال آپ کی مہربانی بے جا تنگ کرنا بند کر دین اب آتے ھین مرض کی طرف تو محترم یہ کمال ھے آتشکی مادے کا جس نے مکمل بانجھ کر دیا آپ مندرجہ ذیل ترتیب سے علاج کرین انشاء اللہ کامیابی ملے گی سب سے پہلے یہ دو دوائین اکسیر آتشک اور سفوف بہمن دین
اکسیر آتشک,,,ھلیلہ سیاہ بریاں تولہ کشتہ نیلا تھوتھا تین ماشہ کشتہ زرد کوڑی چار تولہ چالیس لیمن کے رس مین کھرل کر کے چھوٹے نخود برابر گولیان بنا لین 1+1+1ھمراہ پانی دین ,,,سفوف بہمن,,,,,بہمن سرخ و سفید,,,ترپھلہ,,,,ستاور ھر ایک سو گرام کشتہ مروارید کشتہ مرجان کشتہ صدف کشتہ قلعی کشتہ نقرہ کشتہ یشب ھر ایک دس گرام سفوف بنا کر 250mg والے کیپسول بھر لین 1+1+1 کھلائین 60روز بعد ٹیسٹ کرائین اس کے بعد مندرجہ ذیل دوا کھلائین
جوارش مقوی,,,,لونگ دارچینی جائفل جاوتری ھر ایک سو گرام تخم اسپند 150گرام کنجد سیاہ200گرام شہد سہ چند مین جوارش بنا لین 6 گرام 1+1+1 دین اس کے ساتھ مندرجہ ذیل گولیان بنا لین شنگرف چمک ختم شدہ دس گرام کشتہ چاندی دس گرام زعفران دس گرام جاوتری 50گرام رتی برابر گولیان بنا لین 1+1 کھلائین 40روز بعد ٹیسٹ کرائین اور پھر آپ نے اپنی تیار شدہ لبوب کبیر اور ساتھ مندرجہ ذیل سفوف کھلائین ثعلب مصری موصلی سفید انڈیا مغز پنبہ دانہ چھلکا اسپغول برابر وزن پیس کر سفوف بنا لین اب انشاء اللہ سپرم ضرور پیدا ھو جائین گے  اب تین قسم کے سوال آئین گے جن کے جوابات نہین دیے جائین گے یہ سب کچھ کس سے کھلانا ھے تو جواب ھے مناسب بدرقہ سے دوا بالترتیب کھلائین دوسرا سوال یہ فلان دوا یا کشتہ کہان سے ملے گا جواب ھے عام آدمی کسی طبیب کی خدمات لے اور جو طبیب ھین وہ اپنے اندر صلاحیت پیدا کرین  تیسرا سوال یہ سب کچھ کتنے مین تیار ھو جاۓ گا تو پنسار سٹور پہ جائین وھان سے بل لگوائین جزاک اللہ اپنا بھی اور میرا بھی خیال رکھیے گا

Thursday, May 2, 2019

عورتون کے چہرے پہ بال اور ان کا علاج

,,,,,,,,,, مطب کامل ,,,,,,,,,,
,,,,عورتون کے چہرے پہ بال اور ان کا علاج,,,,,
صبح صبح ھی بے تحاشہ میسج سے واسطہ پڑتا ھے بڑے بڑے رعب داب والے میسج بھی ھوتے ھین جن مین پکا پکا اظہار ھوتا ھے میرا ان کا ملازم ھونا فورا آڈر ھوتا ھے کہ فلان مرض کا ھمین فورا علاج یہین لکھو اؤے میسج کا جواب دینے مین دیر کیون کی کیا تم انسان نہین ھو وغیرہ وغیرہ بھئی ھر قسم کے لوگون سے واسطہ پڑتا ھے برداشت بھی کرتا ھون مین آپ کا خادم ضرور ھون لیکن خادم اعلی نہین ھون بس صرف اتنی سی عرض ھے جب میسج کرنے لگین ذرا آئینہ سامنے رکھ لیا کرین تاکہ آپ کو پتہ چلے جسے ھم میسج کرنے لگے ھین وہ ھمارے جیسا ھی بندہ ھے کچھ اخلاقی قدرین ھونی چاھیین اب ان مین کچھ. میسج ایسے بھی ھوتے ھین جن کا انداز ھی نرالا ھوتا ھے یہ ھماری ایک زبردستی بہن بن گئین تھین اب مجبوری ھو گئی  مین نے اسے واقعی بہن کا درجہ دے دیا رات چار پانچ میسج آۓ  اور مذکورہ مسئلہ پہ لکھنے کو کہا پہلے تو ٹال مٹول سے کام لینا چاھا پھر ضمیر نے گورا نہ کیا یاد رکھین اس گروپ مین ھماری ایک منہ بولی بیٹی بھی ھے  اچھی خاصی طبیبہ بن چکی ھے اپنے گھر والون کی خود ھی معالج ھے اب ذرا مرض کی طرف,,,بال سوداوی مادہ سے بنتے ھین اللہ تعالی نے عورتون کے الگ اعضاء اور ان کے وظائف مقرر کر رکھے ھین ان کا سودا ھر ماہ حیض کی شکل مین خارج ھوتا رھتا ھے اس سے فاسد مادے خارج ھو کر جسم کو صحت مند بناتا ھے اگر یہ فاسد مادے کسی نہ کسی طرح اندر رک جائین تو اندرونی ھارمون کے ساتھ مل کر ایسی ترتیب بناتے ھین جو عورت کی نسوانیت کو تبدیل کرنے کا سبب بنتے ھین اب اس سوداوی مادہ کو صفراوی مادہ. مین بدل دیا جاۓ تو شفا ھو جاتی ھے یعنی قانون نظریہ مفرد اعضاء کے تحت عضلاتی تحریک کو غدی تحریک مین بدل دین یہ علاج بہت مفید ھے ,حب مفید النساء,, ملین نمبر 4,,,مہسل نمبر 4 وغیرہ
حب مفید النساء,,, مرمکی دس گرام دارچینی دس گرام,,لونگ دس گرام,,جند بیدستر دس گرام,,, ھیرا کسیس دس گرام,,,مصبر دس گرام ,,زعفران پانچ گرام ,,,پیس کر نخودی گولیان بنا لین 1 تا 2 گولی صبح دوپہر شام
ملین نمبر 4,,,رائی دس گرام ,,اجوائن دس گرام,,, بابچی دس گرام ,,,,گندھک آملہ سار 30 گرام پیس کر حب نخودی گولیان بنا لین دو گولی صبح دوپہر شام ھمراہ پانی دین اگر مرض شدید ھو تب مسہل نمبر 4 دین  یا حب سلاطین دین
حب سلاطین,,, کچلہ سفوف 40گرام,,, رائی 80گرام ,,, شنگرف بیس گرام,,,, مغز جمالگوٹہ دس گرام ,,,,شنگرف کو چار پانچ گھنٹہ کھرل کرین تاکہ چمک ختم ھو جاۓ پھر جمالگوٹہ مغز شامل کرکے دو گھنٹہ کھرل کرین پھر پسی ھوئی باقی دوائین شامل کرکے گھنٹہ کھرل کرکے دانہ مونگ برابر گولیان بنا لین 1 تا 2 گولی حسب برداشت دین شدید مسہل ھے اب آخری بات یہ علاج کافی عرصہ دو تا تین ماہ کرنے سے چہرے پہ بال ختم ھو جائین گے

Wednesday, May 1, 2019

اکسیر مردانہ نسخہ خاص الخاص

اکسیر مردانہ نسخہ خاص الخاص
ضعف مردانہ کو نیست نابود کر کہ مرد کامل و طاقتور بنا دینا اس اکسیر کا ادنی سا معجزہ ھے جریان.احتلام مشت زنی کہ مارے ہوے احباب اسکی چند خوراکوں سے مچل اٹھتے ھیں.عہد شباب کو قایم ودایم کر دینے والا اکسیر الاتعبیر ھمہ جہت نسخہ جو عہد قدیم کہ سلاطین و امرا وزرا کہ طبیب بطور انعامات و نزرانہ کہ بعد تشکیل دیکر داد وتحسین وصول کیا کرتے تھے یہ نسخہ میرا متعدد بار کا آزمودہ ترین ھے جو برسوں پرانے مریضوں پر استعمال کروا کہ دعا وصول کی.ایسے افراد جو مغلظ ممسک مقوی گولیاں.کیپسول معجونیں. خمیرے کھا کھا کر تنگ آچکے ہوں کہ رزلٹ صفر آتا ہو وہ اس فقیر سید نادر حسین شاہ کا یہ نسخہ استعمال کر کہ دنیا کو بتا دیں کہ.علم طب وحکمت آج بھی اثر رکھتا ھے اگر واقعی کسی صاحب علم خاندانی طبیب رجوع کیا جائے. نسخہ اکسیر مردانہ نوٹ کیجئے
1تولہ شنگرف 3گرام.سملفار 3 گرام.رسکپور 4 گرام ھڑتال ورقیہ2گرام کشتہ صدف 2 گرام.کشتہ مرجان 3 گرام.کشتہ.چاندی عنبر 4گرام
اول .آھنی.تابہ.پر50.گرام قلمی شورہ کہ درمیان.سملفار کی ڈلی رکھیں.50.گرام.روغن.ناریل.ڈالکر نیچے اوپر آگ لگا دیں یہاں.تک کہ.آگ خود بجھ جائے بعد از آگ ڈلی کو باریک کر کہ شبنم میں.رکھیں شبنمی روغن ہو گا اس میں.باقی مفردات شامل.کر کہ.رگڑائی کریں.اور پانی نکال.کر خالی ناریل میں.ڈال دیں. 7 یوم بعد ناریل.کو باریک کوب کر کہ ھمراہ شہد معجون بنا لیں.
لکڑی کی سلائی پھیر کر روزانہ چاٹ لے دوسرے دن.ہی مزہ نہ آئے تو کہنا سید تم نے انصاف نھی کیا .
چار بیویاں بھی ہوں.گی تو سب قدموں میں ہوں گی لاجواب قوت جماع اور طویل.ترین.امساک نفس ڈنڈے کی طرح سخت,
اعصاب کی طاقت مضبوط ترین تھکن کمزوری کا.احساس تک نہ ہوگا روزانہ 4 بار جماع کر کہ بھی محسوس نہ ہو گا کہ جماع کیا ھے
حقیقی مزہ.لطف دوبالا.ہو.جائے گا .ایسے افراد کہ لیے خاص تحفہ جنہوں آج تک خواھش ہی رھی کہ مردانگی ثابت کر دیں.
شوگر والے احباب کہ لیے خصوصی تحفہ ھے شوگر پر بھی فتح اور قوت باہ بھی باکمال شاندار ایک تیر سے دو شکار.
یہ نسخہ ھفتہ میں ایک بار ضرور بناتا ھوں اور خاص احباب کی نظر کرتا ہوں نسخہ نھی محترم نسخوں کا شہنشاہ و بادشاہ ھے.
یہ نسخہ مستند حکما کہ لیے لکھا ھے فقط وہ ہی تشکیل.دیں۔
جس با ت کی راھنمائی چاھئے دریافت کر سکتے ھیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔حکمت سادات۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
احقر العباد حکیم سید نادر حسین شاہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔