Thursday, December 17, 2020

شربت مصفی خون

 ۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔ شربت مصفی خون ۔۔۔۔۔۔۔۔

شاھترہ 150گرام 

عناب 200گرام 

نیم کے پتے50گرام 

منڈی بوٹی50گرام 

برادہ شیشم100گرام 

پانی7 کلو

چینی8کلو

تمام ادویہ بارہ گھنٹہ پانی مین بھگو دین اسکے بعد جوشاندہ تیار کرکے اس مین چینی ڈال کر قوام کرلین محفوظ بنانے کےلئے سوڈیم بنزوویٹ پانچ گرام ڈال لین 

ایک چمچہ سے تین چمچہ تک مقدار خوراک دن مین دوبار دین

پھوڑے پھنسی خارش اور چہرے پہ کیل دانے دور کرنے کی بہترین دوا ھے ( مطب کامل محمودبھٹہ )

ھاضمہ دار کیپسول

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔ ھاضمہ دار کیپسول ۔۔۔۔۔۔۔۔

کوشش ھوتی ھے کہ عام آدمی خود سے دوا تیار کرے آسان ترین الفاظ مین لکھنے کی کوشش ھوتی ھے بعض اوقات کچھ الفاظ مجبورا مشکل لکھنے پڑتے ھین خیر سے لوگ پھربھی کافی حد سمجھ لیتے ھین دوستو جودوا آج بتانے لگا ھون اسے عام آدمی بھی باآسانی بناسکتا ھے اور اسے لازمی بناکر گھر مین رکھین کافی ادویات سے چھٹکارہ مل سکتاھے گروپ مطب کامل مین آپ کےلئے ایسے نسخہ جات اکثر لکھے جاتے ھین لیجئے دوا حاضر ھے

 🌈محمودبھٹہ🌈ھاضمہ دار کیپسول 🌈محمودبھٹہ🌈

گندھک آملہ سار 20گرام 

پودینہ 50گرام 

سنڈھ 20گرام 

کالی مرچ دس گرام

نوشادرٹھیکری 20گرام 

مٹھا سوڈا 20گرام

ست اجوائن ایک گرام 

تمام ادویات پیس کر بڑے سائز کیپسول بھر لین یا پھر سفوف ھی رھنے دین چاررتی تاماشہ تک کھاسکتے ھین

 🌈محمودبھٹہ🌈 فائدے 🌈محمودبھٹہ🌈

تبخیرمعدہ ۔ پیٹ درد ۔ دردگردہ ۔ ریح ۔ قبض ۔ احتلام ۔ بدھضمی وغیرہ کےلئے فوری اثر دوا ھے

 گروپ مطب کامل محمودبھٹہ

Tuesday, December 15, 2020

جلدپہ چھلکےبن جانایامچھلی کی جلدکی طرح ھوجانا

 ۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔قسط آخری

۔۔۔۔ جلدپہ چھلکےبن جانایامچھلی کی جلدکی طرح ھوجانا۔۔۔۔۔

ایلوپیتھی مین اس مرض کو اکتھی اوسزکہتے ھین اور اسے پیدائشی بیماری یا خلقی نقص کہاجاتاھے انسانی جلد مچھلی کی جلد کی طرح دانے دار خشک اور کھردری ھوجاتی ھے بعض لوگون کی جلد سیاھی مائل بھی ھوجاتی ھے ایسے لوگون کی جلدمین چکنائی پیداکرنے والے گلینڈ ھوتے ھی نہین ھین یا پھر ھون بھی توکام نہین کررھے ھوتے یہ مرض گرمیون مین کافی حدتک ٹھیک ھوجاتی ھے لیکن سردیون مین یہ تکلیف پیداھوجایاکرتی ھے یا پھر شدید صورت مین سامنے آتی ھے جس سے جلد کارنگ بھی سیاھی مائل ھوجاتاھے تو دوستو یہ مرض بھی عضلاتی اعصابی ھے اس بات کا ثبوت یہ ھے کہ یہ مرض سردی کے موسم مین ھی ابھرتی ھے یا تکیف پیداکرتی ھے اس مرض مین غدی نظام مین تسکین ھوکرغددکانظام سست یا معطل ھوجاتاھے یاد رکھین چکناھٹ کو جگروغدد نے جسم کا حصہ بنانا ھوتاھے جب جگروغدد مین ھی ضعف وتسکین پیداھوکر وہ کام ھی نہین کررھے ھوتے تو چکنائی جلد کی طرف دھکیلنے والے غدد کے پاس مواد وکام نہین ھوتا اسلئے یہ باورکرلیاجاتاھے کہ ایسے جسم مین ان کا کوئی وجود ھی نہین ھے جبکہ یہ بات خلاف حقیقت ھے کیونکہ گلینڈ کے بغیر بھی جلدکی تکمیل ممکن ھی نہین ھے ورنہ جلد پہلے ھی پھٹ کر ناپید ھوچکی ھوتی یعنی جلد کا وجود ھی نہ رھتا یاد رکھین یہ وھی قانون ھے جو ایڑیون کے پھٹنے کے فلسفے مین بیان کیا جاچکا ھے بالکل اسی طرح پہلے جلد پھٹتی اور آخرکار فناھوجاتی ھان یہ فلسفہ درست ھے کہ گلینڈ موجود ھین لیکن کام نہین کررھے ھین خیر اسکا علاج جگروغدد کومتحرک کرنا ھی ھے تاکہ غدد مستعد ھوکراپنا کام شروع کردین 

( مطب کامل محمودبھٹہ )علاج کی صورت مین گرم تیل کی مالش روزانہ جسم پر کرین اور جو علاج ایڑیان پھٹ جانے کی صورت مین ھونا تھا وھی علاج ایسی جلد ھوجانے کی صورت مین کیاجاتا ھے اسی لئے مین نے ایڑیان پھٹ جانے کی دوا آخر مین لکھنے کا وعدہ کیا تھا لیجئے اب علاج لکھے دیتاھون 🌈محمودبھٹہ🌈غدی اعصابی شدید 🌈محمودبھٹہ🌈

سنڈھ 50گرام 

نوشادرٹھیکری25گرام 

مرچ سیاہ 10گرام 

پیس کرسفوف بنالین چاررتی تاماشہ دن مین تین بار پانی کےساتھ

 🌈محمودبھٹہ🌈حب بندق🌈محمودبھٹہ🌈

چھلکاریٹھا

گندھک آملہ سار

تارامیرا

برابروزن پیس کر نخودی گولیان بنالین ایک تادوگولی دن مین تین بار پانی کے ساتھ

 🌈محمودبھٹہ🌈غدی اعصابی ملین 🌈محمودبھٹہ🌈

اس کا نسخہ اس سے پچھلی پوسٹ مین لکھ چکا ھون دودوگولی دن مین تین باردین پانی سے

 🌈محمودبھٹہ🌈تریاق غدد 🌈محمودبھٹہ🌈

گندھک آملہ سار

گل عشر

سہاگہ بریان

برابروزن پیس کر نخودی گولیان بنالین ایک تادوگولی دن مین تین بار پانی سے

انشاءاللہ کچھ عرصہ اس دوا کے استعمال سے غدد کام کرنے لگ جاتے ھین اور جلد ٹھیک ھوناشروع ھوجاتی ھے بہتر ھے اس موسم مین ساتھ ایک ایک گولی ملین چار بھی دین تاکہ صفرا کی مقدار بڑھے اور ھان ایڑیان پھٹنے کی صورت مین یہی علاج چند دن کرنے سے مرض جاتا رھتا ھے گروپ مطب کامل محمودبھٹہ

Monday, December 14, 2020

ھاتھ پاؤن کی انگلیان کی انگلیان سوج جانا -4

 ۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔ ھاتھ پاؤن کی انگلیان کی انگلیان سوج جانا ۔۔۔۔۔۔۔قسط4۔۔

دو دن مضمون نہین لکھا اسکی ایک خاص وجہ تھی مجھے کسی نے بتایا کہ آپکا مضمون چوری کرکے ایک پیج پہ اپنے نام سے لگایا جارھاھے اور حیرت کی بات تویہ تھی مذکورہ چور آخر مین ایک نوٹ بھی لکھ رھا تھا کہ یہ مضمون ھماری تحقیق ھے خیر پہلا کام یہ کیا کہ مضمون دو دن کےلئے روک دیا تاکہ تحقیق زادے کی تحقیق دھری کی دھری رہ جاۓ دوسرا کام یہ کیا کہ مذکورہ گروپ کی رپورٹ فیس بک کو کردی ھے اور آئیندہ سے میرے ھر مضمون کے درمیان گروپ مطب کامل محمودبھٹہ لکھا نظر آۓ گا 

خیر آج انگلیون کے سوج جانے کا علاج لکھنا تھا پچھلی قسط مین اسباب تو لکھ دیے تھے  تودوستو انگلیان سوج جانے کا بہترین علاج غدی عضلاتی شدید اور غدی عضلاتی ملین اور غدی اعصابی ملین کھلانے سے ھے مذید تریاق معدہ مین اکسیر چار ملا کردی جاسکتی ھے لیکن اتنی دوا دینے کی نوبت بہت ھی کم آتی ھے 98فیصد لوگون کی تکلیف پہلی تین دوائین ھی کھلانےسےجاتی رھتی ھے

غدی عضلاتی شدید۔۔۔۔ 🌈محمودبھٹہ🌈

اجوائن دیسی 

رائی 

تیزپات 

برابروزن پیس کر نخودی گولیان بنائین ایک تادو گولی دن مین تین بار

غدی عضلاتی ملین۔۔۔ 🌈محمودبھٹہ🌈

تارامیرا دس گرام

اجوائن دیسی دس گرام

بابچی دس گرام

گندھک آملہ سار تیس گرام

پیس کر نخودی گولیان بنا لین ایک تا دوگولی دن مین تین بار

غدی اعصابی ملین۔۔۔ 🌈محمودبھٹہ🌈

سنڈھ 30گرام

نوشادرٹھیکری 40گرام

ریوندخطائی 30گرام 

سنامکی 40گرام

مرچ سیاہ10گرام 

ھلدی40گرام

پیس کرنخودی گولیان بنالین ایک تادوگولی دن مین تین بار

ان دواؤن کے ساتھ ھی دن مین رات سوتے وقت نمک ملے گرم پانی مین کم سے کم پندرہ منٹ ھاتھ اور پاؤن رکھین اس کے بعد خشک کرکے گرم تیل کی مالش کرین اور دستانے اور جرابین پہن لین یہی کام بوقت صبح بھی کرین تو اور اچھا رھے گا ( مطب کامل محمودبھٹہ )باقی انشاءاللہ اگلی قسط مین جو جلد سیاہی مائل اور مچھلی کی طرح چھلکے بن جاتے ھین جلد کھردی ھوجانا اسے ایلوپیتھی مین اکتھی اوسزIcthyosisکہاجاتاھے اس پہ لکھاجاۓ گا اس وقت تک اجازت چاھون گا

 گروپ مطب کامل محمودبھٹہ

Thursday, December 10, 2020

ھاتھ پاؤن کی انگلیان سوج جانا اور ایڑیان پھٹ جانا-3

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔قسط3۔

۔۔۔ھاتھ پاؤن کی انگلیان سوج جانا اور ایڑیان پھٹ جانا۔۔۔۔۔

آج ھم انگلیون کے سوج جانے کے بارے مین بات شروع کرین گے

سخت سردی کا بڑا اذیت ناک مرض ھے ھاتھ پاؤن کی انگلیاں سوجی ھوتی ھین خارش اور درد بھی ھوتاھے بعض کی توایڑیان تک متورم ھوچکی ھوتی ھین کئی ایک لوگ اوپر شاپر باندھ لیتے ھین بعض ایلوپیتھی ادویات کا سہارا لیتے ھین جن مین کچھ دوائین اینٹی الرجک اور ساتھ پین کلر دوا دے دی جاتی ھے وقتی سہارا مل جاتاھے لیکن ادویات کااثر ختم ھونے پہ دوبارہ تکلیف شروع ھوجاتی ھے جدید میڈیکل سائینس اسے چیل بلین CHILBLAIN مرض کہتی ھے 

اب جہان تک اس کی علامات کاتعلق ھے تویہ مرض گرمیون مین کیون نہین ھوتا تو جواب نفی مین ملتا ھے بس یہ علامت صرف سردی اور بعض اوقات تری کی زیادتی سے ھوجایاکرتی ھے تو دوستو ھم اسے گرمیون مین خود سے پیدا کرسکتے ھین آپ ایک برف کا ٹکڑا لین اور کچھ دیر دونون ھاتھون مین دبالین پہلے ھاتھ سن ھونگے پھر سرخ اور متورم ھوجائین گے زیادہ دیر عمل کرنے سے ھاتھ پھٹ بھی سکتے ھین اور ان سے خون بھی رس سکتاھے اب برف چھوڑنے سے ان پہ خارش ھوتی ھے اور پھر جب ھاتھ گرم ھونگے تودرست ھوجاتے ھین اب اس تجربہ سے ھمین اس مرض کی علامات اور علاج بھی سمجھ آجاتا ھے 

اگرآپ کو بات سمجھ نہین آئی توالگ بات ھے خیر بتاۓ دیتا ھون ایسے تمام لوگ جن کا مزاج اعصابی عضلاتی ھے یا پھر عضلاتی اعصابی ھے بس ان دو مزاج کے لوگ اس مرض کاشکار ھواکرتے ھین اب بھی بات سمجھ نہین آئی تو اگلی وضاحت کیے دیتاھون اعصابی عضلاتی تحریک مین خون کی کمی سے جسم مین حرارت غریزی کی کمی ھونے کے سبب یہ مرض پیدا ھوگئی تھی توعضلاتی اعصابی مزاج مین خون کے گاڑھا ھونے کے باعث گردش خون سست اور کمزور ھونے کے باعث یہ مرض پیدا ھوگئی تھی یہان ایک بات اور بھی یاد رکھین اعصابی عضلاتی مواد بہت جلد عضلاتی اعصابی مواد مین بدل جایا کرتاھے اور یہان ایک اور نکتہ بھی ذھن نشین کرلین اعصابی یعنی بلغمی مزاج تیزی سے بدلا جاسکتاھے صفراوی یعنی غدی مزاج بھی کچھ عرصہ مین بدلاجاسکتاھے لیکن عضلاتی مواد اتنا ڈھیٹ ھوتا ھے اتنا ڈھیٹ ھوتاھے کہ بس استغفار ھی پڑھاجاسکتاھے نئے نئے رنگ نکالتارھتاھے بیماریون کا ایک سمندر اسی مزاج مین غوطہ زن ھے باقی مزاجات مین امراض اس مزاج کے سامنے آدھی ھین خیر موضوع پہ چلتے ھین اب بات سمجھ لی ھوگی کہ کیون کر یہ مرض انگلیان سوج جانے والا پیدا ھوتاھے یعنی عضلاتی اعصابی مین مواد بدل کر مرض کا تعلق تو دل سے جوڑ لیتا ھے لیکن متاثرہ حصے دل سے بہت دور ھوتے ھین چنانچہ دوران خون کی سستی کی بنا پر آکسیجن سے بھرپور گرم تازہ خون یعنی حرارت سے بھرپور خون متاثرہ مقام تک صحیح مقدار مین نہین پہنچ پاتا اور کاربن مونوآکسائڈ کے اجتماع سے وھان تحریک کی صورت پیداھوجاتی ھے اور دوران خون کے رجوع سے وھان خارش سرخی وجلن درد ورم وغیرہ ظاھر ھوجاتے ھین اب کیا خیال ھے مرض کی حقیقت سمجھ آگئی یا اب بھی نہین آئی اگر نہین بھی سمجھ آئی تو اب مین اجازت چاھون گا باقی باتین کل کی پوسٹ مین ھونگی اس وقت تک دعاؤن کے ساتھ اجازت محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Wednesday, December 9, 2020

ھاتھ پاؤن کی انگلیان بوجہ سردی سوج جانا اورسردیون مین پاؤن کی ایڑیان پھٹ جانا-2

 ۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔قسط 2

۔۔۔ ھاتھ پاؤن کی انگلیان بوجہ سردی سوج جانا اورسردیون مین پاؤن کی ایڑیان پھٹ جانا۔۔۔۔۔۔

ایڑیون کے پھٹنے کا سبب۔۔۔

دوستو یہ عارضہ زیادہ تر موسم سرما مین ھوتاھے اور اس وقت ھوتا ھے جب سردی کے موسم مین خشکی انتہاء کوپہنچ چکی ھوتی ھے پھر بات محض ایڑیون تک محدود نہین رھتی بلکہ بعض لوگون کے ھونٹ اور چہرے کی جلد تک پھٹ جاتی ھے یاد رکھین یہ صورت حال صرف ان لوگون کے ساتھ ھواکرتی ھے جن کا مزاج پہلے ھی عضلاتی اعصابی ھوتاھے یعنی بدن مین خشکی سردی توپہلے سے ھی موجود ھے اور جب ماحول وموسم مین خشکی اور سردی کی کیفیت پیدا ھوجاتی ھے تو بدن بیرونی ماحول کا بھی دباؤ لے گا تو جلد پھٹ جاتی ھے ایک بات اور یاد رکھین عضلاتی تحریک مین جگر مین تسکین ھوکر چکنائی کا میٹابولزم نہین ھوتا اور جسم مین چکنائی کےکم ھونےسے ضروری مادون کاتناسب برقرارنہین رھتا اور پھر وہ حصے جوننگے ھین یا جہان سردی کااثرزیادہ ھوتاھے چکنائیون یعنی گرم مادون کی کمی کی وجہ سے کھردرے ھوجاتےھین اور پھٹ جاتےھین اب اگر مصنوعی چکناھٹ اوپر لگائین تو عارضی فائدہ یا علاج ھوسکتاھے جیسا کہ کل کی پوسٹ مین بتایا تھا مستقل فائدہ اس لئےنہین ھوسکتا کہ وہ بدن کا حصہ نہین بن سکتی اب یاد رکھین بڑی عمر کے لوگون مین ویسے بھی تحریک خشکی اور سردی کی طرف مائل ھوتی ھے اس لئے بڑی عمرکے لوگون مین یہ تکلیف زیادہ دیکھنے مین آتی ھے اور اکثر بڑی شدت سےھوتی ھے ھان یاد رھے جب گرمی مین موسم خشک ھوتاھے تب بھی اکثر لوگون کی ایڑیان پھٹ جاتی ھین امید ھے اب علاج کی بھی سمجھ آچکی ھوگی یعنی جسم مین گرمی تری پیداکرین گے تومرض سے مکمل طورپر چھٹکارا حاصل کیاجاسکتاھے یعنی مستقل چھٹکارے کےلئے گرم تر خوراک روغنیات گھی دودھ شہد پھل وسبزیان و ادویات کے استعمال سے مرض سے نجات حاصل ھوگی لگانے اور مالش کےلئے بھی بجاۓ پیٹولیم جیل کے دیسی گھی یا بادام روغن یا زیتون کے تیل کی مالش کرنی چاھیے اور دوا مین گرمی تری پیداکرنے والی ادویات دین جونہی گرمی تری کی تحریک بدن مین پیداھوگی جگروغدد چکنائی کوھضم وجذب کرکے خشکی کاخاتمہ کردین گے 

نوٹ۔۔۔ بہت سے لوگ یہ بھی شکایت کرتے ھین کہ جسم مین خشکی سکری بہت پیداھوتی ھے ان کا بھی یہی اصول علاج ھے کیونکہ پہلے خشکی سردی پیدا ھوگی جوبدن پہ ظاھرھوتی ھے اب اگلی سٹیج پہ جلد پھٹتی ھے خیر ایسے لوگون کو عضلاتی میوہ جات سے مکمل پرھیز کرنا چاھیے ٹھنڈے پانی سے منہ ھاتھ یا پاؤن نہ دھویا کرین اور نہ ٹھنڈے پانی سے غسل کرین اور گرم پانی سے غسل کرکےبھی جسم کوتولی سے اچھی طرح خشک کرین اب ایک اور بات بھی یاد رکھ لین جن لوگون کوصرف سردیون مین یہ تکلیف ھوتی ھے وہ اعصابی عضلاتی غذا بھی بند کردین 

خاص طور پر اچار انار مالٹا اور ایسی تمام غذا جس مین کھٹائی آتی ھو نہ کھائین اب بھی پوچھنے والے یہ پوچھ سکتے ھین کہ کیا دھی کھاسکتے ھین 

خیر میوہ جات مین اخروٹ اور پستہ نہ کھائین بلکہ چلغوزہ اور بادام کھائین  اب یہان فورا سوال کیا جاۓ گا کہ چلغوزہ تو خریدا ھی نہین جاسکتا تو آپ کی اطلاع کےلئے بتادون چلغوزہ بہت سستا ھوچکا ھے پچھلے سال بلکہ اس سال سردی کے شروع مین بھی نوتا دس ھزار فی کلو تھا جبکہ اس وقت 3200روپے تا 3500روپے فی کلو ھے اگر اس سے زیادہ کوئی دوکاندار مانگے تو اسے بتائین کہ اصل ریٹ پرچون یہ ھے فیصل آباد لاھور اور پنڈی کی مارکیٹ پشاور مارکیٹ سے بھی یہی ریٹ ملے گا 

باقی دوا کے طور پر غدی اعصابی ملین اور غدی اعصابی شدید دین نسخہ جات گروپ مین پہلے سے موجود ھین باقی مضمون کے آخر مین تمام نسخہ جات بھی لکھ دیے جائین گے

باقی باتین اگلی قسط مین محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

نوٹ۔۔۔ ان مضامین مین ایک اور بھی نکتہ کا اضافہ کیاجاۓ گا کل کسی بھائی نے کمنٹس مین ایک بچے کی جلد کی تصویر لگائی تھی کہ سردیون مین جسم پر مچھلی کے چھلکون جیسے چھلکے اترتے ھین یہ مضمون آخر مین لکھاجاۓ گا کل کا مضمون ھاتھ پاؤں کی انگلیاں سوج جانے کے بارے مین ھوگا اب اجازت دین 

محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Tuesday, December 8, 2020

ھاتھ پاؤن کی انگلیان بوجہ سردی سوج جانا اور سردیون مین پاؤن کی ایڑیان پھٹ جانا 1

 ۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ قسط 1

۔۔۔۔  ھاتھ پاؤن کی انگلیان بوجہ سردی سوج جانا اور سردیون مین پاؤن کی ایڑیان پھٹ جانا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یہ دونون الگ الگ موضوع ھین لیکن مین انہین ایک ھی مضمون مین یکجا کررھا ھون کیونکہ سردی کے موسم مین یہ دوامراض بہت زیادہ دیکھنے مین آتے ھین ان دونون موضوعات کے بارے مین تحریک دینے والی شخصیت آزاد بھٹو صاحب ھین اکثر رات کو فون کرکے آزاد بھٹو صاحب اچھوتے سوالات کرتے رھتے ھین کبھی انتہائی دقیق سوالات بھی کرتے ھین اور دل خوش ھوتا ھے کم سے کم ایک شخص ایساھے جسے طب سے سچی لگن ھے جوباریک بینی سے طب کو پڑھتاھے آزاد بھٹو صاحب طب کے کورس کے دوران ھرسال اپنے کالج مین ٹاپ کرتے رھے ویسے بھی تعلیم بی ایس سی ھے خیر دو روز پہلے بھٹو صاحب کے دو سوالات تھے کہ انسانی بدن مین قوت مدافعت ناپنے کا ایک طبیب کے پاس کیا پیمانہ ھے وہ کیسے جان سکتاھے کہ اس شخص مین قوت مدافعت کتنی ھے اور دوسرا سوال تھا کہ سردیون مین اگر پاؤن بہت ٹھنڈے ھوجائین توان پہ تازہ یا ٹھنڈاپانی ڈالنے سے گرم کیون ھوجاتے ھین خیر انکے سوالات کے جوابات اپنی استطاعت کے مطابق دلائل دے کر سمجھاۓ خیر آج مجھے انہی سوالات کی روشنی مین یہ دومسائل نظر آۓ اور چند اقساط مین مدلل انہی دوامراض پہ مضمون لکھاجاۓ گا اور اس وقت بہت افسوس ھوتاھے جب بعض لوگون کی محض مجرب نسخہ لینے کی حد تک سوچ ھوتی ھے مرض کا علم ھی نہین ھوتا  جبکہ حقیقت یہ ھے اگر آپ کو مرض کی پوری طرح سمجھ آجائے تو علاج کرناآسان ھوجاتاھے پھر علاج کی خود ھی سمجھ آجائے گی علاج ھمیشہ آخر مین لکھاجاتاھے پہلے مرض کو سمجھ لین  پہلے ھم ایڑیون کا پھٹ جانا پہ گفتگو شروع کرتے ھین 

چلین مضمون کے شروع مین ھی پہلے آپکو علاج سے آگاہ کرتاھون 

پیٹولیم جیلی ۔۔ویزلین ۔۔ یا چیپ سٹک جسے پہلے صرف خواتین استعمال کرتی تھی اب مرد حضرات بھی شوق سے استعمال کرتے ھین ان مین سے کوئی بھی پھٹی ایڑیون پہ لگایاجاۓ تو وقتی طور پر درست ھوجاتے ھین یا پھر خود سے ایک مرکب تیارکرلین ویزلین پچاس گرام مین سفیدہ کاشغری دس گرام شامل کرلین اور پھٹی ایڑیون پہ لگائین خون تک بہنا اور درد اور پھٹی ایڑیان فوری درست ھوجائین گی بادام روغن زیتون کاتیل سرسون کاتیل بھی لگانے سے فائدہ ھوگا لیکن یاد رکھین یہ سب عارضی علاج ھین دوبارہ ایڑیان پھٹ جائین گی مستقل علاج کےلئے پہلے یہ جاننا ضروری ھے کہ ایڑیان پھٹی کیونکر اور کس وجہ سے ھین جب اس سبب کو دور نہین کرین گے تو مکمل شفایابی نہین مل سکتی بس ھم نے اس سبب کو سمجھنا ھے یہ انشاءاللہ کل کی پوسٹ مین بات ھوگی

Sunday, December 6, 2020

پتھری پتہ

 ۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔ پتھری پتہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گروپ مطب کامل مین سرچ کرنا بعض کے نزدیک گناہ ھے کم سے کم سوال لکھنے سے پہلے گروپ کوسرچ ضرور کیا کرین اکثریت لوگون کے سوالون کے جواب پہلے سے ھی گروپ مین موجود ھوتے ھین اب روزانہ کے حساب سے بال گرنے کی پوسٹین آرھی ھین جبکہ گروپ مین کافی پوسٹین بال گرنے کے متعلق لکھ چکا ھون اسی طرح پتے کی پتھری کابھی علاج پہلے بھی لکھ چکا ھون جو کہ آسان ھین جیسے حب انقلاب ودیگر تمام ادویات جوکہ غدی اعصابی مزاج کی ھین ضرورت کے مطابق پتے کی پتھری مین استعمال کی جاسکتی ھین آج ایک مکمل ترتیب سے علاج لکھ رھا ھون آپ اسی ترتیب سے کر لین

نوشادر پانچ تولہ

نمک سیاہ پانچ تولہ

اجوائن دیسی پانچ تولہ

گندھک کا تیزاب دوتولہ

پانی دوتولہ

مٹی کے برتن مین پہلے تیزاب اور پانی ملاکرڈال لین پھر مذکورہ دوائین پیس کرڈال دین اوراچھی طرح مکس کردین چار روز پڑا رھنے دین اسکے بعد پیس لین 

ایک تادورتی دن مین تین بار ساتھ مندرجہ دوائین 

حب انقلاب ۔۔ سہاگہ بریان اصل السوس ریوندعصارہ سقمونیا برابروزن پیس کرنخودی گولیان بنا کر صبح شام ایک گولی دین

غدی اعصابی ھاضم ۔سنڈھ مرچ سیاہ مگھان نوشادر ٹھیکری  پودینہ ھرایک دس گرام گندھک آملہ سار ریوندخطائی  مٹھا سوڈا ھرایک چالیس گرام نمک خوردنی اسی گرام ست پودینہ آدھا گرام سفوف بنالین ایک ماشہ دن مین تین بار

دال کلتھی ایک چھٹانک کا جوشاندہ دوگلاس تیار کرلین اور دن مین تھوڑاتھوڑا کرکے تین چار بار پلائین انشاءاللہ شفایاب ھونگے باقی بعض یہ سوال ضرور کرتے ھین کہ کتنے دن مین پتھری جاتی رھے گی اب ایسا سوال کرنا حقیقت مین غلط ھوتاھے کیونکہ یہ سب کچھ مرض پہ منحصر ھوتاھے اب کسی کی پتھری دانہ گندم برابر توکسی کی بیر برابر 

محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Friday, December 4, 2020

نومبر دسمبر عضلاتی امراض کا موسم-2

 ۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔ نومبر دسمبر عضلاتی امراض کا موسم ۔۔۔دوسری وآخری قسط۔۔

نسخہ جات وامراض کا ذکر ھورھا تھا چلیے پھر اسی موسم کی نسبت سے کچھ دیگر نسخہ جات لکھتے ھین

اکسیر کھانسی ۔۔۔

تخم پیاز پانچ تولہ

دارچینی پانچ تولہ

کاکڑا سنگی دس تولہ 

سب کو پیس کرسفوف بنالین

سردی کی بلغمی کھانسی نزلہ زکام حرارت کی کمی اور دیگر تمام پیدا شدہ عوارض اعصابی وعضلاتی اعصابی کے لئے مفید ترین دوا ھے

ایک ماشہ تک ھمراہ پانی لین خواہ ویسے ھی کھالین اگر شہد میسر ھوتو شہد مین ملا کرکھائین 

جوارش عضلاتی غدی۔۔۔

لونگ ۔ دارچینی ۔ جائفل ۔ جاوتری ۔ خولنجان ۔ تخم حرمل ۔ سنڈھ ۔ سنبل طیب ۔ ھرایک دوا بیس گرام فلفل دراز ۔ پانچ گرام سفوف بناکر تین گنا شہد مین معجون بنالین پانچ گرام صبح وشام دین

بے حد مقوی عضلات ھے مولد حرارت اصلیہ ھے مقوی قلب وعضلات دوا ھے بے حد طاقت دیتی ھے سردی کے اثرات فورا زائل کرتی ھے عمررسیدہ اور کمزور افراد کےلئے نعمت سے کم نہین ھےقوت مدافعت بہت پیدا کرتی ھے

غدی عضلاتی شدید ۔۔۔

کلونجی اجوائن دیسی  ۔ رائی ۔ تخم میتھی ۔ ھلیون ۔ برابروزن پیس کر چھوٹا چمچ تین وقت ھمراہ پانی کھاسکتے ھین

حرارت پیدا کرنے مین بے مثل ھے اس سے عضلاتی سکیڑ فورا ختم ھوتاھے جوڑون کے درد اور سوجن مین بہت ھی اعلی ھے معدہ اور انتڑیون کی سردی فورا زائل ھوتی ھے عورتون کے رحمی امراض جو سردی سے پیدا شدہ ھون بہت مفید ھے 

اکسیر دمہ ۔ 

شنگرف دوتولہ بارہ سنگا کشتہ دوتولہ رائی چارتولہ پیس کر سفوف بنالین ھان پہلے شنگرف کو کھرل کرکے چمک ختم کرین پھر باقی ادویہ ملائین 

سردی کی وجہ سے پیدا شدہ دمہ جس مین نالیون مین سکیڑ اور ورم تک آجایا کرتی ھے بے حد نافع ھے خشک دمہ اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کی زیادتی کےلئے لاجواب دوا ھے دوتاچار رتی خوراک ھے

بول بستری ۔۔۔

عموما بچے اور بعض دفعہ بڑے بھی اس مرض مین مبتلا ھوتے ھین رات سوتے مین پیشاب خطا ھوجاتاھے 

السی ۔ تل سیاہ ۔ مغز اخروٹ اور گڑ کی پنیان بنالین رات سوتے وقت ایک پنی حسب برداشت کھلا دین بول فی الفراش خشکی ضعف امعاء مین بہت ھی موثر ھے

مذید دوستو لونگ دارچینی سبز پتی کا قہوہ روزانہ ھرایک کوپلا سکتے ھین ان سردی کی تمام کیفیات سے بچا رھے گا باقی ٹھنڈی چیزین نہ کھلائین بلکہ گوشت انڈے یخنی مرغ دیسی عام کھائین  باقی دوستو تریاق تبخیر اور حب کزار بھی بہت موثر ھین ان کے نسخہ جات گروپ مین پہلے سے ھی لکھے جاچکے ھین بس آپ مجھے اجازت دین فی امان اللہ

 گروپ مطب کامل محمودبھٹہ

Thursday, December 3, 2020

نومبر دسمبر عضلاتی امراض کا موسم-1

 ۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔ نومبر دسمبر عضلاتی امراض کا موسم ۔۔۔۔۔۔۔

سردی کا موسم آگیا ھے مزاج کے لحاظ سے یہ عضلاتی اعصابی یعنی خشکی سردی کا حامل ھوتاھے پھر آگے چل کر یہ موسم مزاجا  خشکی گرمی مین بدل جاتاھے یعنی پہلے سردی اور پھر گرمی مین بدلنا یہ موسمی تغیر وتبدیلی ایک طبعی اور فطری کیفیت ھے یعنی جیسے جیسے بیرونی ماحول EXTERNAL ENVOIRMENT تغیر پذیر ھوگی ویسے ویسے ھی INTERNAL ENVOIRMENT یعنی اندرونی ماحول بھی بدلتا جاتاھے یعنی پہلے عضلاتی سکیڑ پیدا ھوتاھے پھر کھلتاجاتاھے یعنی پہلے حرارت زائل ھوتی ھے اور پھر حرارت پیدا ھوتی ھے اب اسی بات کو ھم مذید وسیع تعریف مین لے جائین تو یون بھی کہہ سکتے ھین کہ پہلے عضلات مین تحریک کی وجہ سے جگر مین تسکین ھوکر حرارت زائل ھوجاتی ھے جبکہ دوسرے پہلو مین عضلات مین تحلیل ھوکر جب جگر مین تحریک پیداھوجاتی ھے توحرارت پیدا ھوجاتی ھے 

امید ھے بات سمجھ لی ھوگی تو دوستو جب یہ سردی ھوتی ھے تو حرارت کی کمی کی وجہ سے سردی کا مقابلہ کرنا ھرایک کے بس کی بات نہین ھے خاص کر بوڑھے حضرات کےلئے ۔۔

کیونکہ ان مین قوت مدافعت بہت ھی کم ھوچکی ھوتی ھے بس پوری زندگی کمانے اور بچے پالنے کی ذمہ داری مین لگے رھتے ھین بس بچون کو بہترین خوراک ضرور دین گے خود نہین کھائین گے بس اولاد کو خوش دیکھ کر والدین خوش ھوتے رھتے ھین صبح سے شام تک مزدوری کرتے ھین اور بچون کےلئے اچھی خوراک کی فراھمی مشن ھوتاھے جب اولاد خود کمانے کے قابل ھوجاتی ھے تو والدین کی کمر دھری ھوچکی ھوتی ھے اورعمر پچاس کراس کرچکی ھوتی ھے ضعف اور ناتوانی پورے بدن مین چھا چکی ھوتی ھے اب وھی اولاد اپنی اولاد کے چکرمین پڑ چکی ھوتی ھے بوڑھے والدین کی طرف توجہ کم ھوجاتی ھے جبکہ انہین اچھی خوراک کی شدید ضرورت ھوتی ھے جوانہین نہین ملتی بس آھستہ آھستہ حقیقی طور پر ھراعضائے بدن مین کمزوری آجاتی ھے قوت مدافعت کم ھوجاتی ھے اور پھر خاص کر سردی کے موسم چھوٹی چھوٹی امراض بھی پہاڑ بن کر کھڑی ھوجایاکرتی ھین خیر مین اور تو کچھ نہین لکھون گا بس یہی کہون گا کہ والدین کی طرف توجہ بہت زیادہ رکھاکرین ان کی خوراک اور موسم سے بچاؤ کی بہترین تدابیر کیا کرین 

خیر بات ھورھی تھی کہ سردی کے اس موسم مین وھی بیماریون کاشکار ھوتے ھین جن کی قوت مدافعت کم ھوتی ھے ان مین عمر رسیدہ لوگ اور بچے شامل ھوتے ھین بچون مین تو عموما نزلہ کھانسی نمونیا جیسی علامات ھوا کرتی ھین جبکہ عمررسیدہ لوگ مزاجا بھی عضلاتی مزاج مین منتقل ھوچکے ھوتے ھین تو خشکی سردی کے موسم کے تمام عوارض ان مین آسکتے ھین اس سے بچاؤکےلئے حرارت اصلیہ کا پیدا کرنا قوت مدافعت بڑھانا بہت ضروری ھوتا ھے قوت مدافعت بڑھانے کےلئے  بے شمار ادویات بھی موجود ھین اسکے لئے گروپ مین پہلے بھی لکھ چکا ھون آج آپ کو حرارت پیدا کرنے اور اس موسم کی امراض سے بچنے کی دوائین لکھی جائین گی

سب سے پہلے آپ سیماب مصفی دس گرام اور گندھک آملہ سار ستر گرام کی معروف طریقہ سے کجلی تیار کرلین بالکل سیاہ ھو اور دھوپ مین رکھنے پر چمک نہ ھو 

شدید نمبر تین یعنی لونگ ۔۔دارچینی جائفل جاوتری ھرایک پچیس گرام اب کجلی مین سے دس گرام ملا کر سب کو باریک پیس لین بس دوا تیار ھے عمر کے حساب سے رتی تاچاررتی کھلا سکتے ھین سردی گلے کی خرابی کمزوری نمونیا اسہال اور کمزوری بدن اور حرارت غریزی پیدا کرنے کی بے مثل دوا ھے باقی باتین کل کی پوسٹ مین

Wednesday, December 2, 2020

بدلتے فروٹ اور سبزیان

 ۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔ بدلتے فروٹ اور سبزیان ۔۔۔۔۔۔

چند روز پہلے بازار مین خربوزہ نظر آیا جبکہ یہ پھل گرمی کے موسم کاھے اوراب سردی کے موسم مین بھی بازار عام ملتاھے یہ ھے حضرت انسان کی ترقی کا سفر یعنی بیج کی ساخت مین تبدیلی اور ایسے سپرے اوپر کیے جاتے ھین کہ فروٹ اور سبزیان موسمون سے آزاد ھوگئے ھین توکیا افادیت مین بھی برقرار ھین یا وہ بھی بدل چکی ھے ؟

تو دوستو یہ بھی سچ ھے کہ ایسے فروٹ یاسبزیان اپنی افادیت یاخاصہ بھی بدل چکے ھین جیسے اسی خربوزے کولے لین اس کی سب سے بڑی خوبی مدر بول ھونا ھے جبکہ سپرے شدہ خربوزہ بجاۓ مدربول ھونے کے ماسک البول ھوچکا ھوتا ھے بے شک کھا کردیکھ لین ادرار بول نہین ھوگا ھان اگر سپرے کے بغیر اور موسم کے مطابق ھوگا تواپنی فطرت کی طرف لوٹ آۓ گا اور مدربول کی خوبی آچکی ھوگی اسی طرح شلجم مولی گاجر مٹر گوبھی یعنی اکثریت مین سبزیان سارا سال ھی ملتی ھین اور لوگ بڑے شوق سے کھاتے بھی ھین بس ان کے ذائقہ مین کچھ فرق ھوتا ھے جیسے ھی وھی سبزی اپنے فطری موسم مین اگائی جاتی ھے تو اصلیت پہ لوٹ چکی ھوتی ھے یعنی اصلی ذائقہ مین آجاتی ھے  گزشتہ گرمی کے موسم مین مجھے سندھ سے ایک بہت ھی پیارے دوست امتیازعباسی صاحب نے آم کے دوپودے بھیجے تھے اس مین ایک پودے پہ سارا سال آم لگتے ھین جبکہ دوسرا پودا سال مین دودفعہ پھل لیتاھے میرا خیال تھا شاید زمین اور موسم کے اثرات کی وجہ سے ھمارے علاقہ مین یہ سدابہار والی خوبی برقرار نہ رکھ سکے لیکن ایسا نہین ھوا اس سدا بہار آم کے پودے پہ اس وقت بھی چھوٹی چھوٹی امبیان لگی ھوئی ھین جبکہ پودے کاقد اس وقت محض دوفٹ ھے امیدھے آخردسمبر مین سائز پوراھوجاۓ اب ذائقہ مین کیسے ھوگا یہ علم نہین 

خیر میرا مشورہ یہی ھے کہ پھل اور سبزیان موسم کے لحاظ سے ھی کھایاکرین یہ عین فطرت ھوگا اگر فطرت سے ھٹ کر کچھ بھی کھایاجاتاھے تو بدن انسانی پہ اثرات بھی اس فروٹ یاسبزی کے فطرت سے ھٹ کرھی ھونگے 

محمودبھٹہ گروپ مطب کامل