Monday, December 11, 2017

ھیپاٹائٹس 7 دن مین ختم


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔ ھیپاٹائٹس 7 دن مین ختم ۔۔۔۔۔۔
یہ تھے الفاظ اس پوسٹ مین جو مجھے مشورے اور حقیقت جاننے کے لئے جناب فیصل مختار صاحب نے ابھی انباکس بھیجی فیصل مختار صاحب اچھے دوستون مین سے ھین نسخہ درج تھا کہ میٹھا سوڈا مین لیمن کا رس نچوڑ کے پڑی بنا لین اور پانی کے ساتھ کھا جائین واقعی یہ اثر بھی کرے گی اور آپ کو اصل بات بھی بتا دیتا ھون میرے دوستو آپ کو ایک بہت بڑے راز سے آگاہ کرنے لگا ھون مجھے یہ بھی امید ھے آپ کو ایسی باتین شاید ھی کوئی بتاتا ھو سب سے پہلے یہ وعدہ کرین کسی بھی شخص سے دھوکا نہین کرنا آپ کو رب کعبہ کی قسم آپ نے یہ غلط کام یا کسی بھی شخص کو پیسے بٹورنے کے لئے یہ دوا استعمال کی تو آپ پہ اللہ کا غضب نازل ھو ۔۔ اب ٹھیک ھے قسم ڈال دی ھے تو بتا بھی دیتا ھون لیبارٹری ٹیسٹ مین جب ھیپاٹائٹس کے ٹیسٹ کے لئے سٹک یا کیمیکل استعمال کیے جاتے ھین ۔ اگر آپ کے خون مین اچھی خاصی کھار شامل کر دی جاۓ تو وہ کیمیکل اور مشین سمجھ لین پاگل ھو جاتی ھے یا یہ سمجھ لین موقعہ پہ پکڑا ھوا مجرم جو شرمندگی مین ہھر بول بھی نہین سکتا یہی کچھ اس کمپیوٹر لیب کے ساتھ ھوتا ھے اگر آپ کو ھیپاٹائٹس ھے آپ کسی مجبوری مین رپورٹ کلیر کروانا چاھتے ھین تو میٹھا سوڈا یا سوڈا منٹ گولیان 5 تا6 پیس کر اس مین تھوڑا سا ست ہودینہ ملائین یا لیمن نچوڑین یا کچھ بھی نہ ملائین جب چند روز 3 دفعہ دن مین کھا لین تو لیبارٹری تو رزلٹ کلیر کر دے گی لیکن مرض جون کی تون رھی ھے یہ ھے دھوکہ اور فراڈ آپ نے نہین کرنا جزاک اللہ صاحب پوسٹ نے پوسٹ بھی لکھ دی اب اس نے تو رزلٹ دیکھا تو بتا دیا لیکن سچ کا علم نہ تھا

Tuesday, November 28, 2017

مہزل|weight loss|mahzil

مہزل برائے مخصوص حکمائے کاملین ۔۔
Mahzil|weight loss
ھوالشافی ۔۔
جوھر عقاب ( نوشادر کے جوھر ) ۔۔ تلاطین مقیمہ در فلک سیر ( بھنگ میں قائم کیا شورہ ) ٹاٹری فرانس ۔۔ کھار پس افگندہء شتر ( اونٹ کے گوہر کی کھار ۔۔ جملہ مساوی الوزن اور سب کے برابر اسارون ۔۔ خوراک 1 گرام بر رائے طبیب ھمراہ عرق بادیان ۔۔ عرق مکو ۔۔ عرق اجوائن ۔۔ سرکہ سیب مکد وزن مخلوطہ بقدر نیم پاو ۔۔ صرف پتوں والی سبزیاں ۔۔ کالی توری ۔۔ ٹینڈے ۔۔ مولی ۔۔ مونگرے ۔۔ بند گوبھی ۔۔ دال مونگ ۔۔ روٹی مکئی ۔۔ ان شاء اللہ المستعان جلد ھی بہتری ھوگی ۔۔

Saturday, November 25, 2017

شوگر مین پاؤن سن اور درد|Sugar




۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Sugar|diabetes|side effect
۔۔۔۔ شوگر مین پاؤن سن اور درد ۔۔۔۔۔
یہ۔دو دن سے ایک صاحب بار بار ھر پوسٹ مین کمنٹس مین یہ سوال کرتے ھین ۔۔۔کل۔وعدہ کیا تھا سبب اور علاج لکھ دون گا
شوگر مین جب بہت زیادہ غلبہ یہ مرض پا لیتی ھے ۔ تو خون کی کیمیائی ھیئت تبدیل ھو جاتی ھے ۔۔خون انتہائی غلیظ ھو چکا ھوتا ھے یہ غلیظ خون شریانون وریدون اور ھوائی آمدورفت کے تمام راستون کو بند کر دیتا ھے ۔نتیجتاً وھان حرارت ختم ھو جاتی ھے ۔ خون گندہ ھو کر فاسد ھو جاتا ھے ۔ اور اس خون سے پلنے والا اعضاء بھی گندہ اور فاسد ھو کر مردہ ھو کر سیاہ ھو جاتا ھے ۔۔ساختین جھڑنے لگتی ھین ۔ اور پھر انتہاء کا درد ھو تا ھے۔ خون کا فساد اور ساختون کا بگڑنا بڑھتا ھی رھتا ھے اس حالت مین میڈیکل کے پاس تو ایک ھی حل اور علاج ھے کہ اعضاء کو کاٹ دیا جاۓ ۔ لیکن طب اس مرض کا علاج یہ بیان کرتی ھے کہ اگر جسم مین حرارت غریزی کو بڑھایا جاۓ اور شوگر کو کنٹرول کیا جاۓ تو بیماری کو ٹھیک کیا جا سکتا ھے اب سب سے پہلے تو شوگر کو کنٹرول کرین اس بارے مین کافی دوائین شوگر کے مضمون مین لکھ چکاھون اور حرارت غریزی پیدا کرنے کے لئے اسے لازماً زعفران ۔ کشتہ سونا عنبر اور مشک خالص دی جاۓ تب ھی ممکن ھے اور ایک اور شخص نے سوال کیا ھوا تھا کہ شوگر مین پاؤن جلتے ھین اس کا علاج تو میرے دوستو اس پہ تو مین تفصیلی مضمون اور اس کا علاج بھی لکھ چکا ھون اب ھر روز ایک ھی مرض پہ لکھتا رھون تو کیا فائدہ

Friday, November 24, 2017

مہرون کا درد اور اس کا علاج 2

۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔ مہرون کا درد اور اس کا علاج ۔۔۔۔۔۔۔قسط نمبر 2 ۔۔۔۔
مین آپ کو صرف چند دوائین اور تین قسم کے آئل براۓ درد جوڑ لکھون گا ایک نسخہ سید عابد صاحب نے لکھ دیا ھے جو بہت ھی مفید ھے چند مین لکھے دیتا ھون ۔۔۔ 1 ۔۔۔۔ حب جند بیدستر ۔۔۔جندبیدستر ۔۔ھیرا ھینگ ۔ غاریقون ۔۔ عود صلیب ۔۔ زعفران ۔۔ برابر وزن پیس کر حب نخودی چھوٹی بنا لین ایک تا دو گولی صبح شام ھمراہ دودھ گرم دے دین جب مہرون مین گیپ آ جاۓ ضعف اعصاب بھی ھو بہت ھی اعلی رزلٹ دے گی مزاج سب کو نظر آ رھا ھے ۔۔۔۔ 2 ۔۔۔۔۔زعفران 10 گرام لونگ 50 گرام ۔ مغز جائفل 50 گرام ۔ جاوتری 50 گرام ۔ دارچینی 50 گرام ۔ زنجبیل 100 گرام الائچی کلان 50 گرام ۔ اذراقی مدبر 100 گرام باریک پیس کر کیپسول درمیانے بھر لین تین دفعہ دے سکتے ھین عضلاتی مزاج مین جب اعصاب مین سکیڑ پیدا ھو کر یہ مرض بنتی ھے اس مین مفید ھے ۔ 3 ۔۔ سنڈھ ۔۔ فلفل سیاہ ۔ دارفلفل ۔۔دارچینی ۔ آمل مقشر ۔ منقی ۔ پوست ھلیلہ ۔ شیطرج ھندی ۔ زراوند گرد ۔ ثعلب مصری ۔ مغز چلغوزہ ۔ بیخ بابونہ ۔ مغز نارجیل ۔ منقی ۔ ھر ایک 30 گرام قند سفید 240 گرام ھر دو قوام ھر ادویہ مسحوقہ ملا کر محفوظ کر لین دانہ گندم مین 21 روز دفن کرنے کے بعد استعمال کرین یہ دوا درد پشت درد کمر نسیان اور فالج لقوہ تک درست کرتی ھے مقدار چمچ دو وقت ۔۔۔۔ 4 ۔۔۔سفوف سرنجان ۔۔۔ اسگندھ سرنجان شیرین سرنجان تلخ ۔ سنڈھ ۔۔ بیخ مدار پوست ۔۔ نوشادر ۔۔فلفل سیاہ ۔۔ سوڈا سیلی سلاس ۔۔ سوڈا بائی کارب ۔ برابر وزن پیس کر 1 گرام دو وقت دین ۔۔۔ پشت کی دردون کے ساتھ ساتھ یورک ایسڈ اور عرق النساء مین بھی بہت مفید ھے۔۔ 5 ۔۔۔ اسگندھ ۔۔ بدھارا ۔۔ سرنجان اور چینی برابر وزن پیس کر 1 گرام دو وقت دے سکتے ھین ۔۔۔۔ 6 ۔۔۔۔ست سرنجان 50 گرام ۔۔ نمک مدار 100 گرام نمک حنظل 100 گرام برگ تھور 100 گرام ست اور برگ کا سفوف تیار کرکے دانہ مونگ برابر گولی بنا لین گینٹھیاوی مسائل مین مہرون کے درد مین اعلی پاۓ کی دوا ھے ۔۔۔ 7 ۔۔۔ برگ مدار زرد جو پودے کے اوپر ھی ابھی ھو ۔ فلفل سیاہ ۔۔ زنجبیل برابر وزن سفوف بنا کر زیرو کا کیپسول بھر لین تین دفعہ ھمراہ پانی دین جوڑون اور مہرون کا درد گینٹھیا کی وجہ سے جوڑون اور مہرون کا پتھرا جانے ۔۔ جوڑون پہ سوجن ۔ مین بہت مفید ھے
اب تیل۔۔۔۔ 1 ۔۔۔ روغن گل 60 گرام ۔۔ روغن بابونہ 60 گرام روغن قسط 40 گرام روغن سرنجان 60 گرام آئیوڈیکس 1 عدد تمام روغن مکس کرکے اس مین آئیوڈکس حل اور شامل اچھی طرح کر لین ھلکا سا گرم کرکے مالش جرین جوڑون کا درد کمر درد مہرون کا درد پرانےخراب زخم مین مفید ھے چل اس کا مزاج بھی بتا دین غدی اعصابی ھے ۔ 2 جائفل 50 گرام خراطین۔۔کٹھ تلخ ۔ خولنجان ۔ سرنجان تلخ ۔ بیر بہوٹی ۔ رتن جوت ۔ جاوتری ۔ ھر 10 گرام تمام ادویات روغن کنجد 750 گرام مین ڈالکر بند کر دین ھر 3 گھنٹہ بعد اچھی طرح ھلادین 24 گھنٹہ بعد اچھی طرح اس کو کھرل کرین ادویہ کو تیل کے اندر ھی رھنے دین چوٹ لگنے سے مہرون کا درد جوڑون کا ویسے درد فالج گینٹھیا مین مفید ھے۔۔ 3 ۔ سرخ مرچ 250 گرام ۔ سپرٹ میتھلیٹڈ 375 گرام روغن تارپین 1500 گرام کافور 3 گرام ست اجوائن 10 گرام ست پودینہ 3 گرام سرخ مرچ سپرٹ تارپین ملا کر بند کرکے ھفتہ بھر کے لئے بند رکھین اس کے بعد چھان کر دوسری ادویات شامل کرکے بوتل مین ڈال لین ایک دن بعد قابل استعمال ھے کمر درد جوڑون کا درد پٹھون کا کھنچاؤ ۔ اعصاب کے درد مین بہترین ھے امید ھے اب آپ علاج کر لین گے دعاؤن مین یاد رکھیے گا محمود بھٹہ

مہرون کی خرابی اور ان کا اصولی علاج 1


۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔ نمہرو کی خرابی اور ان کا اصولی علاج ۔۔۔۔۔۔۔
کل مین تو اپنی پریشانی مین تھا ایک پوسٹ لگی ھوئی تھی کمال خان اورکزئی صاحب کی ۔۔ مہرے کے مسئلے پہ بڑے مشورے اور علاج پیش ھوۓ اور بہت افسوس بھی ھوا کوئی طبیب بھی کمال خان کو مطمئن بھی نہ کر سکا اور نہ ھی کسی طبیب نے یہ کوشش کی کہ اس سے مرض کی پوری ھسٹری لین اور صرف اس کے مطابق علاج تجویز کرین ۔۔ دوستو مہرے کی خرابی کی بہت سی وجوھات ھین جب تک اصل وجہ کا علم نہ ھو آپ علاج کیسے کرین گے کوشش کیا کرین مرض اور اس کے اسباب ماھیت مرض اور پھر سدباب و علاج تجویز کیا کرین ۔۔۔۔
وجوھات مرض ۔۔۔۔۔ گردن کے مہرون کے اندر کوئی خرابی پیدا ھوتی ھے جس سے وھان کے عصب پہ دباؤ پڑ کر اسے نقصان پہنچ جاتا ھے گردن کے ان مہرون مین خرابی عموماً ان وجوھات سے پڑتی ھے۔۔۔۔ مہرون مین موجود ڈسک کا پھٹ جانا ۔۔ کھسک جانا ۔۔۔ایسا c4..c5 . ... c5 ..c6 .... c6. C7 ۔۔۔ مہرون کی درمیانی ڈسک کے ساتھ ھوتا ھے ۔۔۔۔۔۔ نرو نکلنے کی جگہ پر مہرے کی ھڈی مین تبدیلی ۔ بڑھاؤ پیدا ھوتا ھے۔۔۔۔گردن کے ان مہرون مین گنٹھیا کا مواد پیدا ھو سکتا ھے جس کی وجہ سے انہین اندر سوراخ کو تنگ کر دیتا ھے جس کی وجہ سے یہ مرض ھو سکتا ھے ۔۔ اس کے علاوہ کوئی حادثہ ۔۔ رسولی کی پیدائش ۔۔ جناب یہ ھین موٹی موٹی وجوھات جن کی وجہ سے مہرے حرام مغز اور یہان سے نکلنے والے نرو پر دباؤ پڑھ کر مندرجہ بالا علامات پیدا ھو جایا کرتی ھین نرو کو زیادہ نقصان پہنچ جانے سے عضلات کمزور ھو جاتے ھین گنٹھیاوی وجوھات کی بنا پر پیدا ھونے والی تکلیف کو سرویکل سپانڈری لوسس cervical spondlosis کہتے ھین اس مین درد ایک یا دونون بازوؤن مین جاتا ھے اور وہ سن ھونا شروع ھو جاتے ھین ۔ بازوؤن کے عضلات کمزور ھو کر سوکھنا شروع ھو جاتے ھین ٹانگون مین سختی کمزوری اور چال مین لڑ کھڑاھٹ پیدا ھو جایا کرتی ھے اور پیشاب روکنا مشکل ھو جایا کرتا ھے ۔۔ بات آئی ھے سمجھ مین کہ نہین ۔۔۔۔۔
کمر کے مہرون کی خرابی ۔۔۔ اوپر متذکرہ بالا وجوھات اگر کمر کے مہرون مین یعنی نچلے مہرون مین آ جائین تو یہان کے نرو اور روٹس کو نقصان پہنچا کر ایک ٹانگ مین درد بھی ھوتا ھے اور وہ سن بھی ھو جاتی ھے کسی بھی جسمانی حرکت سے یہ درد شدت کے ساتھ اس ٹانگ کی طرف پھیلتا ھے اور اسے سن بھی کر دیتا ھے اور ٹانگ کے عضلات کمزور ھو کر سوکھ جایا کرتے ھین عموما کمر کے مہرے L4.. L3 یا S1 نرو روٹ کے مقام کی ڈسک متاثر کرتی ھے اسے لمبر ریڈی کیو لو پیتھی lumber rediculopathy یا وجع القطن کہتے ھین ھان یاد رکھین یہ بھی ھو سکتا ھے کہ مہرون کی ھڈی مین ٹی بی یا کینسر پھیل رھا ھو اور اس وجہ سے مہرون کی قدرتی بناوٹ مین فرق آ کر نرو روٹ پہ دباؤ آ جاۓ ۔۔۔نوٹ ۔۔۔ کل کی پوسٹ مین کسی نے سوال کر رکھا تھا C3.C4 ... L3 L4 مین کیا فرق ھے مین نے کچھ وضاحت جر دی ھے مزید کسی کا سوال ھو تو اناٹومی اور فزیالوجی پڑھے سمجھ جاۓ گا ۔۔ اب آتے ھین تشخیص اور علاج کی طرف ۔۔۔۔۔۔۔۔
گردن اور کمر کے بیان کردہ مہرون کی خرابی اور تکلیف جو بیان ھوئی ھین ان مین زیادہ کا تعلق سوداوی مادہ یعنی عضلاتی تحریک مین ھوتا ھے اب سنین ۔۔۔ گینٹھیاوی مادہ سے مہرون کے سوراخ اور نرو کے راستون کا تنگ ھونا ۔۔ زائد کیلشیم سے ھڈی کا بڑھاؤ ۔۔ کینسر اور ٹی بی کے اثرات سے کوئی مہرہ گل کر ان کی وضع کی خرابی تنگی و خلا ان سب کا تعلق سوداوی مادہ یعنی عضلاتی اعصابی مزاج سے ھے اسی طرح مہرون کو باندھنے والے بندھن ۔۔ رباط اور پٹھے بھی اسی مزاج مین سکڑ کر کسے جاتے ھین اور مہرون کو زور سے دبا دیتے ھین جس کی وجہ سے نرو دب جایا کرتے ھین یا پھر ڈسک ایک طرف ھو جایا کرتی ھے ۔۔۔۔ اب سنین صفراوی مزاج یعنی غدی عضلاتی مین مہرون کی ھڈیون کو خوراک پہنچانے والی جھلی کی سوزش مہرون کی قدرتی بناوٹ مین بگاڑ پیدا کر کے ان علامات کا باعث بنتی ھے اور بلغمی مزاج یعنی اعصابی تحریک مین بندھنون کے ڈھیلا ھونے اور کیلشیم جذب نہ ھونے سے بھی تبدیلی آ سکتی ھے ۔۔ میرا خیال ھے بالمزاج اس بیماری کی مین نے تشریح کر ھی دی ھے اگر سمجھ نہ آۓ تو سواۓ افسوس کے کیا کہا جا سکتا ھے مضمون کو بار بار پڑھین ھان کچھ باتین اور بتا دون اچانک حادثہ جھٹکا یا زیادہ بوجھ اٹھا لینے سے بھی یہ تکلیف ھو جایا کرتی ھے سوداوی مادہ یعنی عضلاتی اعصابی مزاج مین ھونے والی تکالیف مین علاج عضلاتی غدی سے غدی عضلاتی اور بالخصوص غدی اعصابی ادویات سے کام لیا جا سکتا ھے کل اسی لئے جمیل عقیل صاحب کے نسخہ کو درست قرار دیا تھا دوا کھلانے کے ساتھ ساتھ اوپر مالش لیپ ٹکور کرین بشرطیکہ ٹکور گرم تر ھو عضلات کا سکڑاؤ دور کرنے کے لئے مناسب ورزش یا آرام دلائین باقی مضمون دوسری قسط مین لکھون گا جونہی ذرا فرصت ملی

Tuesday, November 21, 2017

خسرہ || measles causes and treatment


۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Measles causes and treatment
۔۔۔۔۔۔ خسرہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آج کل اس وباء کا زور چل رھا معصوم بچے اس مین زیادہ ملوث پاۓ جاتے ھین صبح صبح ھمارے گروپ کے چند ابتدائی ممبرون مین سے ایک کا میسج آیا کہ ھمارے علاقہ مین شدید وباء خسرہ کی پھیل چکی ھے بہترین علاج تجویز کرین ضروری تھا کہ علاج سے پہلے ذرا مرض کی حقیقت پہ بھی لکھ دیا جاۓ تو سمجھین ۔۔۔
خسرہ ۔۔۔ پرانی طب یونانی کے نزدیک صفراوی مزاج مین ھوتا ھے اور حیرانگی والی بات یہ تھی کہ علاج اس وقت بھی وھی تجویز ھوا جو اس کا اصل علاج ھے یعنی مریض مین سودا مادہ پیدا کرنا اب جدید تحقیق ھوئی قانون طب کو مد نظر کر جب اس مرض پہ تحقیق ھوئی تو جناب خالص بلغمی متعفن مادہ بنا ذرا اور باریکی سے اس پہ تحقیق ھوئی تو جناب خسرا ۔۔ تورکی ۔ مبارکی ۔ چیچک ۔۔ لاکڑا کاکڑا یا محرقہ سب بلغم متعفن ھونے سے ھوتے ھین ھان یہ مادہ ذرا علیحدہ علیحدہ سے ھوتا ھے مین ایک چھوٹی مثال سے سمجھاتا ھون ایک شخص کہتا ھے بالکل ھلکی چینی کی چاۓ پینی ھے دوسرا کہتا ھے ذرا چینی اور بڑھا دین ایک کہتا ھے کہ نارمل چینی دوسرا کہتا ھے کہ بھئی اچھی خاصی تیز چینی ڈالین یہ سب ھے ایک ھی مرکب چینی دودھ پانی اور چاۓ کی ہتی لیکن کسی کا ذائقہ تیز جسی کا دھیما کسی کی ہتی تیز کسی کا دودھ کم لیکن ھے چاۓ ھی یہی سمجھ لین ھے بلغم ھی کسی کا تعفن اور کسی کا تعفن اور ھے یہ بھی یاد رکھین کہ صرف بخار کی طب مین 300 کے لگ بھگ قسمین ھین نظریہ مفرد اعضاء نے سب کو بالمزاج سمیٹ کر تین حصون مین تقسیم کر دیا کبھی تشریح کرون گا یا اپنے محترم سید ادریس گیلانی صاحب سے اپیل کر لین گے خیر موضوع کی طرف آتے ھین علامات خسرہ۔۔۔۔ بچون کا عموما مزاج بلغمی ھی ھوتا ھے نبض دیکھین گے تو ہھولی ھوئی نظر آۓ گی ۔ زکام ھو جاتا ھے چھینکین آتی ھین ۔ پتلی رطوبت بہنے لگتی ھے ۔ یاد رکھین نزلہ کی شدت سے اعصاب مین سوزشاور سوزش کی وجہ سے لرزہ کا بخار ھو جاتا ھےبخار کی شدت سے بعض اوقات ھاتھ پاؤن مین اینٹھن اور تشنج بھی ھو جایا جرتا ھے آنکھون مین سرخی اور خارش ھوتی ھے سر اور پیشانی مین درد ھوتا ھے ۔ بار بار ناک صاف کرنے کی وجہ سے ناک مین کوئی چیز اٹکی ھوئی سی محسوس ھوتی ھے جسے خارج کرنے کے لئے مریض ناک سے کوئی شے نکالنے کی ھر وقت کوشش کرتا ھے خسرہ کی یہ بڑی علامت ھے زبان کا پچھلا حصہ میلا اور آگے والا سرخ ھوتا ھے رخسار اور ھونٹ بھی سرخ ھو جاتے ھین گلے مین شدید خراش ھوتی ھے پھیپھڑون مین رطوبت جمع ھو کر سانس کی تنگی ھو جاتی ھے ۔ اول اجتماع رطوبات اور متعفن ھونے کی وجہ سے خشک کھانسی اٹھتی ھے تنگی تنفس سینہ جکڑا ھوا ھوتا ھے تین دن بعد سرخ دانے نکلنے شروع ھو جاتے ھین یہ دانے پہلے آنکھون پھر گلے بعض مین چہرہ اور پھر سارے جسم پہ بھی نکل آتے ھین اسے ھی خسرہ کہتے ھین پھر جب یہ خشک ھونے لگتے ھین پہلے سیاہ پھر اوہر سے چھلکا سا اتر جاتا ھےمریض کے تمام جسم پہ خارش ھوتی ھے دانے خشک ھونے سے پہلے عموما پسینہ آ کر بخار اتر جاتا ھے سات روز بعد بخار اتر جاتا ھے اگر علاج صحیح نہ ھو تو ہھر بحران آ جایا کرتا ھے اور دوبارہ مرض لوٹ آتی ھے ۔۔۔۔علاج ۔۔۔۔۔۔طب مین کامیاب علاج جو پہلے سے آج تک ھے انجیر عناب خوب کلان اور منقی کا جوشاندہ ماشہ ماشہ کا پلایا جاتا ھے مین اس مین ابریشم دو دانے کا اضافہ کرکے دیتا ھون اور ساتھ بنفشہ ماشہ کا بھی اضافہ کر لیا کرتا ھون ساتھ خمیرہ مروارید دیتا ھون یہ بہت موثر ھے اور ساتھ کشتہ حلزون ماشہ لے کر 50 گرام شہد مین ملا کر چھوٹی آدھی چمچ دن مین تین بار دین آپ کو یہ بھی بتا دون یہ پوسٹ تو مجھے بلوچستان سے ریکوئیسٹ آئی تھی وعدہ شام کا ھی کیا تھا ابھی ظہور صاحب کے بیٹے کے ساتھ بھی کاکڑا کا مسئلہ ھوا ھے ابھی تھوڑی دیر پہلے انہون نےمشورہ کیا من و عن یہی علاج بتایا

ھیپاٹائٹس بی اور سی کا علاج

۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کا مل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔ ھیپاٹائٹس بی اور سی کا علاج ۔۔۔۔۔۔
میرے خیال مین ھیپاٹائٹس کی وضاحت کی کوئی ضرورت نہین ھے امید ھے ھر کوئی جانتا ھون گا کہ ھیپاٹائٹس ھے کیا مین علاج تحریر کیے دیتا ھون اگر آپ میری بات کرتے ھین تو مین تو بڑا ھی آسان کام کرتا ھون کھیرے کھلا کھلا کر ھیپاٹائٹس کا ستیاناس کر دیتا ھون ساتھ مختصر دوا دے دیتا ھون ملین نمبر 5۔۔۔ سنڈھ 3 تولہ ۔نوشادر ٹھیکری 4 تولہ ۔ ریوند خطائی 4 تولہ ۔ سناء مکی 4 تولہ ۔ مرچ سیاہ تولہ ۔ ھلدی 4 تولہ ۔ پیس لین
اکسیر نمبر 5 ۔ ھڑتال ورقی تولہ ۔ سنڈھ 4 تولہ ۔ مرچ سیاہ 3 تولہ ھڑتال کو باریک پیس کر پھر تین گھنٹہ کھرل کرین پھر باقی دوائین ملا کر دو گھنٹہ مزید کھرل کر لین اب اکسیر تیار ھے اب ان دونون دواؤن یعنی ملین نمبر 5 اور اکسیر نمبر 5 ان دونون کو ملا کر 00 زیرو کیپسول بھر لیتا ھون ایک کیپسول تین دفعہ دن مین دین ساتھ اپنی تیار شدہ معجون دبیدالورد دین ساتھ مندرجہ ذیل شربت پلائین ۔۔۔۔ اونٹ کٹارہ ۔۔ھرن کھری ۔ دھماسہ ۔ افتیمون ۔۔ تخم کثوث ۔۔ کنگھی بوٹی ۔ گورکھ پان ۔ جڑ کاسنی ۔ مکو ۔ تخم کاسنی ۔ ھر ایک سو گرام مین چھ کلو پانی ڈال کر بھگو کر رکھ دین بارہ گھنٹہ بعد ابالین 4 تا 5 ابال دین اس کے بعد موٹے کپڑے سے چھان لین اور 5 کلو چینی ڈالکر قوام کر لین 4 چمچ دو دفعہ دن مین دین اگر آپ نے مزید گڑ ڈالنا ھے تو ۔۔۔ ریوند خطائی 5 تولہ ۔۔نوشادر ٹھیکری 1 تولہ ۔۔قلمی شورہ 1 تولہ ۔ مرچ سیاہ 1 تولہ۔۔ بالچھڑ 1 تولہ ۔ تیزپات 1 تولہ سفوف بنا لین ڈیڑھ ماشہ صبح اور بوقت سہ پہر ھمراہ عرق کاسنی دین یہ دوا خاص کر ھیپاٹائٹس بی مین استعمال کرتے ھین اگر صرف ھیپاٹائٹس سی مین استعمال کرنی ھو تو صرف ریوند خطائی اور ھلدی برابر وزن پیس کر کیپسول بھر لین اور تین دفعہ دین اور یہ دوا بھی اکسیری فوائد رکھتی ھے زرد چوب 15 گرام اور برگ مدار 250 گرام تازہ کوٹ پیس کر پہلے زرد چوب پیس لین پھر برگ مدار ایک ایک پتہ کھرل کرین جب سب پتے کھرل ھو جائین اور دوا گولی بنانے کے قابل ھو جاۓ تو حب نخودی بنا لین 1 تا دو گولی حسب ضرورت دن مین تین تا چار دفعہ دے دکتے ھین اس کے فائدے سوزش جگر یرقان اور استسقاء اور یورک ایسڈ مین استعمال کرین ۔۔۔۔۔ اب آپ کو بہت ھی نایاب دوا بتانے لگا ھون اور آپ کے بہت سے سوالات کے جوابات اور بہت سے لوگون کے انباکس آنے والے پچھلے دنون کی پوسٹ بلڈ کینسر پہ جوآۓ ھین ان کا جواب مل جاۓ گا تو سنین ۔۔۔ ھلدی چھ کلو ۔ پھٹکڑی سفید 250 گرام ۔ ملٹھی آدھ کلو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پہلے ھلدی کا 2+2+2 کے حساب سے سہ آتشہ عرق نکالین پھر کسی لوھے کی کڑاھی مین پھٹکڑی کو ڈالکر بریان کرین جب ہھٹکڑی بریان ھو جاۓ تو اس مین عرق ھلدی تھوڑا تھوڑا ڈالکر حل کرتے جائین اسی طرح سارا عرق ختم کرین جب مکس ھو جاۓ تو اس مین ملٹھی کا سفوف بنا کر مکس کر لین بس دوا تیار ھے ۔۔۔ یہ دوا ھیپاٹائٹس بی سی اور بلڈ کینسر کے لئے لاثانی دوا ھے مقدار خوراک آدھے ماشہ سے ماشہ تک ھے اگر پیٹ مین پانی پڑ جاۓ تو یہ دوا بہت مفید ھے اونٹنی کا دودھ 4 کلو نوشادر 24 گرام قلمی شورہ 24 گرام پھٹکڑی سفید 12 گرام لوھے کی کڑاھی مین ڈالکر دودھ اور دوائین آگ پہ رکھ دین چمچہ ھلاتے رھین ھلکی آنچ پہ جب سب دودھ خشک ھو جاۓ تو آگ سے اتار کر سفوف بنا لین ایک ماشہ تک ھمراہ ماء العسل کے یا کچی لسی کے ساتھ دین دو دفعہ دین ۔۔ یرقان استسقاء بندش بول ثعلب جگر مین بہت مفید ھے میرے خیال مین اب ھیپاٹائٹس کا جو علاج نہ کر سکے تو اس کو طب کے قریب ھی نہین جانا چاھیے اور یہ سوال اب نہین کرنا کہ کیا یہ سب دوائین بنا کر استعمال اکٹھی کرنی ھین یہ بھی اپنے عقل سے کام لین مین نے ھر سٹیج کی صورت حال پہ آپ کو علاج سے آگاہ کر دیا ھے اس کے مطابق سوجھ بوجھ سے علاج کرین امید ھے بات سمجھ آ گئی ھو گی آج کے لئے صرف اتنا ھی محمود بھٹہ

Monday, November 20, 2017

میں ہاتھوں سے اپنی قضا ڈھوڈتا ہوں۔ 
جب انسان خود ہی اپنی بربادی کے لئے کمر بستہ ہو جائے  تو وہاں بھلا کوئی منتر  ونتر یا تدابیر کیا کام کریں گے۔
ہلدی پیس کر پیک کرنے والا اینٹ ملا  کر بیچ رہا ہے اور اسے شکایت ہے کہ ہوٹل والے نے دودھ میں جوہڑ کا پانی ملا کر میری  پوری فیملی کو بیمار کر ڈالا۔
 ایک محنتی اور لائق طالبعلم نے  اس لئے خودکشی کر لی کہ دن رات کی محنت کے باوجود نالائق طالبعلم دولت کے بل بوتے پر نقل کی سہولت سے مستفید ہو کر پہلی پوزیشن لے کر کامیاب ہو گیا ۔
زندگی کا کوئی شعبہ انسان کی بد دیانتی سے محفوظ نہیں رہا۔
میرے ایک جاننے والے سپر ہائی وے کراچی  کی حدود میں ایک پولٹری فارم کے مالک ہیں میں نے پوچھا کاروبار کیسا جا رہا ہے تو بولے پہلے جب ہمیں سمجھ نہیں تھی تو منافع بہت کم تھا لیکن اب ہم کاروبار کو سمجھ گئے ہیں اللہ تعالی کی مہربانی سے  منافع بہت  ہے۔ ہمارے استفسار پر موصوف نے فرمایا پہلے ہم مردہ مرغیاں پھینک دیا کرتے تھے اب ہم انہیں بھی  صاف کر کے کولڈ گوشت کے نام سے مارکیٹ میں بیچ دیتے ہیں 
صرف یہی نہیں بلکہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں تو گدھے کا گوشت بیچنے والے بھی مہمان خصوصی کی حیثیت سے ٹی وی پر اپنا انٹرویو  ریکارڈ کرواتے ہیں۔
اس قوم کا حال دیکھ کر میری آنکھ سے اس وقت آنسو نکل آئے  جب کراچی میں ایک ڈاکٹر مجھے  کہنے لگے کہ   اگر کسی آدمی کو  ایم بی بی ایس ڈاکٹر کی ڈگری درکار ہو تو بتانا  مناسب رقم کے بدلے میں یہ ڈگری فراہم کر دوں گا۔
نیو کراچی میں ایک دوست نے اپنا  برف کا کارخانہ بند کر دیا۔ جب اس سے وجہ پوچھی تو وہ کہنے لگے کہ ساتھ والے کارخانے کا مالک بجلی والوں سے ملا ہوا تھا ۔ چوری کی بجلی سے برف بنا کر وہ آدھی قیمت پر بیچتا تھا اس حال میں  میرے لئے کاروبار جاری رکھنا ممکن ہی نہیں رہا تھا۔۔
ایک آدمی کا پنسار اسٹور تھا اس نے  کثیر مقدار میں جڑی بوٹیاں اور حکمت کا سامان لا کر رکھا تھا۔ اب اس کو مرے ہوئے بھی  پچاس سال سے زیادہ کا عرصہ گزر گیا  ہے مگر اس کا پوتا وہی جڑی بوٹیاں بیچ رہاہے۔
جب کہ یارانِ ہم خیال کو گلہ ہے کہ آجکل نسخے کام نہیں کر رہے۔
جعلی انجکشنز سے آے دن اموات  واقع ہوتی رہتی ہیں
دونمبر دوائیوں سے مارکیٹیں بھری پڑی ہیں۔کھانے پینے کی اشیاء میں ملاوٹ کا دھندہ عروج پر ہے۔ہر آدمی دولت کے حصول کو اپنی زندگی کا مقصد سمجھتا ہے۔ انسان اپنی تباہی کے لئے تمام اُوچھے ہتھکنڈے بروے کار لا رہا ہے۔ 
شہد ۔ عنبر۔  کستوری۔  زعفران ۔ جند بید ستر ۔ بیر بہوٹی وغیرہ تو کبھی کے نایاب ہیں  اب تو موصلی عقرقرحا ستاور گھوکرو خولنجان وغیرہ جیسی  عام جڑی بوٹیوں میں بھی ملاوٹ آ رہی ہے۔
جب مارکیٹ کی صورتحال یہ ہو تو ہڑتال ورقی شنگرف رومی اور کافور بھیم سینی کا  آپ خود اندازہ فرما لیں۔ ۔
بہت سے   گروپس میں ایسے ایسے نادر نسخے پوسٹ ہو رہے ہیں  جو کہ اس سے پہلے کبھی  بھی منظر عام پر نہیں آے۔ ان میں سے بہت سے نسخے فنی اعتبار سے اکمل اور اعلی ہیں۔مگر اجزاء خالص نہ ملنے کی وجہ سے کوئی انہیں بنانے کی ہمت نہیں کرتا۔
 اس وقت شوگر ایک ایسا مرض ہے جو دن دگنی رات چوگنی ترقی کر رہا ہے۔ مگر  دیکھنے میں آیا ہے کہ نسخے جو تجویز کئے جاتے ہیں ان میں سے اکثر نسخے  محض شوگر لیس یعنی شوگر فری اجزاء پر مشتمل ہوتے ہیں۔ جیسے جامن۔ کریلا ۔چونگیں وغیرہ۔ان سے عارضی طور پر بیماری کا زور  تو ٹوٹ جاتا ہے مگردائمی فائدہ نہیں پہنچ سکتا۔ یہاں ضرورت ہے ایسے نسخے کی جو لبلبہ کو طاقت  دے تاکہ لبلبہ طاقت پکڑ کر بیماری کا مقابلہ کر سکے۔
مثلا یہ نسخہ  جو لبلبہ کو  بے حد طاقت دیتا ہے اور 
شوگر کی بیماری میں بہت کارآمد ہے۔
جست مصفی اور خالص ایک تولہ کو پگھلا کر سنکھیا سفید کی چٹکیاں مارتے اور لوہے کی سلاخ سے ہلاتے رہیں  تاکہ جست  مانند غبار راہ کشتہ ہو۔ 
اس کشتہ کو دو تولہ آب ادرک سے کھرل کریں اور ٹکی بنا کر اچھی طرح خشک کریں۔دو پیالیوں میں بند گلحکمت کر کے خشک کریں۔ایک کلو اوپلے کی آگ دیں۔پھر ٹھنڈا ہونے پر نکالیں دو تولہ آب ادرک کے ہمراہ حسب معمول ٹکی بنا کر خشک کریں اب کی بار آگ دو کلو کر دیں۔پھر ٹھنڈا کر کے آب ادرک دو تولہ سے کھرل کریں  اور اس بار آگ تین کلو کر دیں۔
اس کے بعد ہر بار دو تولہ آب ادرک سے کھرل  کیا کریں اور آگ تین کلو دیا کریں۔  
اس طرح گیارہ بار تین تین کلو والی آگ کے عمل مکمل کریں۔ نسخہ تیار ہے شیشی میں بند  کر کے محفوظ کر لیں۔ خوراک ایک چاول ہمراہ مکھن گھی ملائی وغیرہ ۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 
کچھ دوست فرما رہے تھے  کہ وہ کچلہ کی گولیاں کھانے کا شوق رکھتے ہیں۔ تو سچ سچ بتاتا چلوں ہمارے جاننے والے   ایک صاحب  ہیں جو پنجاب کے ایک مشہور شہر میں یہی کام کرتے ہیں۔ 15 روپے میں ایک گولی بیچتے ہیں۔ 
ہفتے  میں  ایک دن مقرر ہے  صرف اسی دن ایک مشہور ہوٹل کے سامنے تھیلا گولیوں کا بھر  کر لاتے  ہیں۔ لوگ لائن میں لگ کر 15 روپے فی گولی کے حساب سے    گولیاں  خرید کرتے ہیں  ۔ جب تھیلا خالی ہوتا  ہے تو  موصوف گھر چلے  جاتے ہیں۔  پورا ہفتہ گھر پر آرام کرتے ہیں۔
کچلہ کی اس گولی کے بنانے کا طریقہ  بھی نوٹ فرما  لیں۔ کچلہ کو مدبر کر  کےپیس لیں ۔
ویسے وہ دوست تو بازار  سے مدبر کشتہ پسا ہوا خرید لیتے  ہیں۔جو پنساری سےمل جاتا  ہے۔ آپ خود بنائیں یا  بنا بنایا لے آئیں۔ 
اسے گاے کے دیسی  گھی  میں بھون لیں یعنی بریاں کریں۔ کالی مرچ برابر گولیاں بنا لیں۔ایک گولی کھانے سے قوت باہ میں بےحد اضافہ ہوتا  ہے۔
بہت سے دوست بوٹی میں شنگرف قائم کے خواہش مند ہیں ۔ لو جناب بوٹی والا شنگرف قائم ملاحظہ فرمائیں جو  خوراکی بھی ہے اور پوشاکی بھی۔
مٹی کی ہانڈی میں آدھا کلو چونا ان بجھ بچھایں اس پر آدھا کلو گھیکوار  کا گودا رکھیں ۔ اس پر  تولہ تولہ کی شنگرف کی  ڈلیاں حسب ضرورت رکھیں   
پھر آدھا کلو گھیکوار کا گودا   رکھ کر اوپر آدھا کلو چونا ان بجھ۔ رکھیں ۔
بیری کی لکڑی جلایں۔ گودا گھیکوار جل جانے کے  بعد شنگرف قائم ہو گا جو ہر کام کرے گا
جب بڑی عمر کے آدمی کو پروسٹیٹ گلینڈ کا مسئلہ ہو اور  پیشاب  رک رک  کر  آ  رہا ہو  ، ڈاکٹر  اپریشن کا مشورہ دیں تو   نسخہ پیش خدمت ہے۔چھوٹی ناخن نما سیپ کا کشتہ ہمراہ شربت بزوری دیں۔
بڑی مشکل سے مصروفیت سے وقت نکال کر حاضر ی دے رہا ہوں ۔قبول فرمائیں ۔
فی  الحال ملاقات بس اتنی۔ والسلام

الرجی یا چھپاکی

۔۔۔۔۔۔۔ مطب کا مل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔ الرجی یا چھپاکی ۔۔۔۔۔۔
آج تک ایک بات کی سمجھ نہین آئی ۔ ھر نہ سمجھ مین آنی والی بات کو الرجی کیون کہہ دیا جاتا ھے ۔ اب تو لوگون نے بطور محاورہ بھی اسے استعمال کر لیا ھے یار لوگون نے سوچا ھم کیون ڈاکٹرون سے پیچھے رھین ابایک شخص دوسرے کو اچھی نہین لگتی یا کسی کی کوئی ادا کسی کو بری لگی تو تو ادا والے نے یا حامل گفتگو نے بڑے فخریہ لہجے مین دوسرون کو بتایا ۔ بھئی اسے میری اس بات پہ اسے بہت الرجی ھوتی ھے ۔ اب یہان بھی بات سمجھ نہ آئی ۔ بات کرنے والا اپنی بات کو فخریہ انداز مین پیش کر رھا ھوتا ھے اب جسے الرجی ھے وہ سچ مین اس کی اس بات یا عادت سے نفرت کر رھا ھوتا ھے ۔ اب ڈاکٹر حضرات نے اس کی تشریح کچھ یون فرمائی ھے کسی کو چھنک آئی فرمایا الرجی ھے ۔ کسی کو دمہ ھو گیا فرمایا الرجی ھے ۔ کسی کے جسم کے کسی حصہ پہ خارش ھوئی فرما دیا کہ جی بس الرجی ھے کسی کی آنکھ سے پانی بہہ نکلا خواہ اپنے غم سے نکلا ھو حکم صاد ھوا الرجی ھے تفصیل لمبی ھے علی ھذا القیاس ھر نہ سمجھ مین آنے والی بیماری الرجی کہہ دین ویسے کچھ تشریح بھی فرماتے ھے جو ایلوپیتھک مین روحانی شخصیات ھے وہ یون گویا ھوتے ھین ۔۔۔۔ الرجی کا مطلب یہ ھوتا ھے کہ کسی ناگوار مادے کے خلاف جسم کے مدافعانہ نظام کی دفاعی تدبیر و مقابلہ کے نتیجے مین پیدا ھونے والی ھر علامت یہ اندرونی بھی ھو سکتی ھے اور بیرونی بھی ھو سکتی ھے جلد پہ خارش ۔ جلن ۔ تنگی تنفس ۔ سر درد ۔ دوار متلی قے سب الرجی ھین تھوڑی سی کوشش اور کی جاۓ تو گالی بھی الرجی کی قسم ھی ھے یہان تک ایک دوسرے کو پھر خواہ مار بھی دین ۔۔۔ مین نے اس پہ ایک فلم بھی دیکھی تھی جس مین ایک وائرس پیدا ھوتا ھے اور لوگ ایک دوسرے پہ ھی حملہ آور ھوتے ھین اب بھائی بہن کو بہن بھائی کو بیٹا ماں تک باپ تک یعنی رشتہ ختم لوگ بس ایک دوسرے کو مار رھے ھین یہ ھے اس وائرس کا کمال اب فلم کا نام یاد نہین ورنہ ضرور لکھتا ۔۔ مادے کے خلاف جسم کا مدافعانہ نظام بیدار ھو اور طبعت اس کا بہ مائل علاج ھو بات درست ھے یہ نظریہ پتہ نہین کیسے قبول فرما لیا ایلوپیتھک نے۔۔ اسیکے خلاف مدافعتی نظام بیدار کرنے کے کئے ھی ویکسین تیار کی جاتی ھے ۔۔ بات لمبی ھو جاۓ گی یہ پھر کبھی اس پہ مضمون لکھین گے اب موضوع کی طرف آتے ھین پتی اچھلنا یا چھپاکی دو طرح کی ھوتی ھےغور کرین ۔۔ ایک ھے جس مین جسم پر بڑے بڑے گول چپٹے سے ابھار پیدا ھوتے ھین جن مین شدید خارش ھوتی ھے ۔ یہ علامت یکایک پیدا ھوتی ھے اور غائب بھی ھو جایا کرتی ھے اب اس مین آگ کی سی تپش بھی نکلتی ھے اس کا سبب یا تو صفرا کا فساد ھے یا شور بلغم کا ۔ اب جو صفرا کی وجہ سے نکلتی ھے یہ عموما دن کو نکلتی ھے مادے کی تندی کی وجہ سے نکلتی ھے علاج مین صفرا کی تعدیل کرین قے کرائین ٹھنڈی اشیاء دین شربت صندل شربت نیلوفر عرق مکو کاسنی سونف کے ھمراہ املی آلو بخارا زرشک دین یہ دوا بھی بہت مفید ھے ۔۔ تخم کاھو ۔ صندل ۔ نیلوفر ۔ اجوائن خراسانی ۔ گل سرخ ۔ خرفہ ۔ کافور ۔ برابر وزن پیس کر کشنیز کے پانی سے گولیان نخودی بنا لین 2۔۔2۔۔2 ھمراہ پانی دین دوسری قسم جو بلغم کا تعفن ھے یہ عموما رات کو نکلتی ھے اس مین متلی اور قے خود بخود ھو جایا کرتی ھے جسم پہ ظاھر ھونے والے دروڑے سفیدی مائل ھوتے ھین ان مین سوزش نہین ھوتی ھان پانی لگے تو بڑھ جاتے ھین علاج مین ۔۔ جوارش املی دین تیزاب گندھک مین اجوائن بھگو کر تریاق بنائین دو رتی تین دفعہ دین حب صابر دین لونگ 10 گرام دارچینی 30 گرام جاوتری 20 گرام وزن پیس لین 00 زیرو کیپسول بھر کر تین دفعہ دن مین دین

حا ملہ کی شرم گاہ کی خارش

۔۔۔۔ مطب کا مل ۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔ حا ملہ کی شرم گاہ کی خارش ۔۔۔
حمل کے دوران بعض عورتون کو شرمگاہ مین خارش ھونے لگتی ھے ھر وقت کجلاتی ھین اور تکلیف اتنی بڑھ جاتی ھے کہ بعض دفعہ ماؤف جگہ زخمی ھو جاتی ھے جس سے حاملہ بہت پریشانی مین مبتلا ھو جاتی ھے علاج مندرجہ ذیل کرین ۔۔۔۔
اول شرم۔گاہ کو بیری یا نیم کے پتے کا جوشاندہ بنا کر دھوئین اور مندرجہ ذیل دوا اوپرلگائین ۔۔۔۔ سیماب 10 گرام اور گندھک آملہ سار 70 گرام کو آپس مین اتنا کھرل کرین کہ جب دھوپ کی طرف کرکے دیکھین تو اس مین چمک نظر نہ آۓ یہ سیاہ رنگ کا سفوف بن جاۓ گا اب اس مین سے دس گرام یہ سیاہ سفوف جسے طبی زبان مین کجلی کہتے ھین کافور 2 گرام ویزلین 50 گرام مین حل کر لین اور مقام ماؤف پہ لگا ئین انشاء اللہ لگاتے ھی تکلیف سے آرام آ جاۓ گا

Saturday, November 18, 2017

اکسیر ٹی بی|TB

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کا مل ۔۔۔۔۔۔۔۔
TB Treatment
۔۔۔۔ اکسیر ٹی بی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آج صبح جب انباکس پہ نظر دوڑائی تو محترم منیر احمد قمر صاحب کا میسج نظر آیا ۔ حکم تھا کہ تپ دق و سل کا نسخہ آج ھی لکھین اب ان کے حکم کی تعمیل نہ کرنا میرے لئے بہت مشکل تھا ان کا تعلق فیصل آباد سے ھے سروس کرتے ھین اور ساتھ ساتھ طب اور کیمیاء گری کا شوق رکھتے ھین ان کی مجلس حکیم چشتی صاحب کے ساتھ ھے چشتی صاحب اکثر امتحانات اطباء پر سپریٹنڈنٹ کی ھر سال ڈیوٹی انجام دیتے ھین اور مجھے احتراماً اپنا استاد گردانتے ھین جبکہ عباس چشتی صاحب خود بھی بہت پاۓ کے حکیم ھین میرا جب بھی فیصل آباد کی طرف رخ ھوتا ھے یہ دونون شخصیات چشم براہ ھوتی ھین پرانی یاد اللہ ھے ۔ اب ا تنا تعارف دوستون کا کرانا تو اخلاقی فرض ھے اور یہ بتانا بھی مقصود ھے کہ جو دوا مین لکھنے لگا ھون اس کی پسٹ پہلے بھی لکھ چکا ھون یہ نسخہ محترم المقام جناب صابر ملتانی صاحبؒ نے بہت بڑے چیلنج کے ساتھ بمعہ انعام لکھا تھا اور آج تک پہلے دن کی طرح اسی طرح کامیاب ھے ٹی بی پہ تفصیل نہین لکھون گا اس دور مین ھر کوئی جانتا ھے دوا صرف ۔۔۔۔ شیر مدار 50 گرام ۔ نوشادر ٹھیکری 50 گرام ۔ سہاگہ بریان 50 گرام ۔ ھلدی 100 گرام ۔۔۔ سب دواؤن کو کوفتہ بیختہ کرکے لوھے کی کڑاھی مین ڈالین اور آگ پہ رکھین ۔ جب شیر مدار دوا مین جذب ھو جاۓ جس کی پہچان یہ ھے کہ مرکب کا رنگ سیاہ ھو جاۓ گا یاد رھے اس مین سے سفید رنگ کا دھواں نکلتا ھے جو کہ زھریلا ھوتا ھے اس سے بچنا چاھیے ۔ اب مرکب کو آگ سے نیچے اتار لین اور اس کی باآسانی گولی بنے گی حب نخودی تیار کرین ۔۔ 1 تا 2 گولی مناسب بدرقہ سے دین اور دوا کی مقدار بڑھاتے جائین یہان تک کہ مریض کو ابکائیان آنی شروع ھو جائین الٹی نہ آۓ صرف ابکائی آۓ یہان تک دوا کی مقدار مقرر کر دین یہی اس دوا کا راز ھے پھیپھڑون کے ساتھ جمی ھوئی بھی بلغم باھر نکال پھینکتا ھے اور پھیپھڑون کے زخم بہت تیزی کے ساتھ ٹھیک کرتا ھے اس کا فائدہ یہ بھی ھے کہ بھوک بند نہین ھوتی بلکہ بڑھ جاتی ھے اب اس کے مزید فوائد بھی بتا دیتا ھون خون کہین سے بھی آ رھا ھو روک دیتا ھے ۔ دائمی قبض کا شافعی علاج ھے ۔ خونی پیچش رک جاتے ھین ۔ سوزاک نیا یا پرانا ھو اس سے بڑھ کر کوئی دوا نہین ھے ۔ معدہ کی ترشی اور ڈکار ٹھیک کرتا ھے ۔ السر معدہ یا زخم معدہ مین اس سے بڑھ کر کوئی دوا نہین ھے ۔ بہت ھی تیز اثر دوا ھے تیزی سے ان سب امراض کو شفا کے راستہ پہ ڈالتی ھے مزاج تر گرم ھے اعصابی غدی جسے کہتے ھین