Wednesday, November 20, 2019

مقوی باہ و مقوی جگر

۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔ مقوی باہ و مقوی جگر ۔۔۔۔۔۔۔۔
آج عرصہ بعد مختصر لیکن پراثر پوسٹ لکھنے لگا ھون کل بھی میری پوسٹ پہ ایک فلاسفر نے جو نیا نیا گروپ مین آیا تھا اس نے کمنٹس کیا کہ لمبی پوسٹ لکھ کر ٹرک کی بتی کے پیچھے لگادیا ھے مین نے تو کچھ نہین کہا بس اتنا ھی لکھا کہ آپ شارٹ کٹ استعمال کیا کرین اور یہ مضمون آپ جیسے فلاسفرون کےلئے نہین ھوتے جو ایک لفظ مین کوزہ بند کرتے ھین اور کوزے مین دریا بھی نہین سمندر بند ھوتاھے مجھے علم تھا کہ سرمدصاحب نے کیا کرنا ھے اس نے واقعی اسے ٹرک کی بتی کے پیچھے صرف لگایا نہین بلکہ بتی کے ساتھ ھی باندھ دیا تاکہ راستہ کھوٹا نہ ھو لین آج نسخے پہ گزارہ کرین
اجوائن دیسی تین سوگرام
دارچینی سوگرام
فلفل سیاہ پچاس گرام
کشتہ فولاد پچاس گرام
سب دوائین پیس کر کشتہ فولاد شامل کر اچھی طرح مکس کرلین اور پانچ سو ملی گرام کیپسول بھر لین
ایک کیپسول صبح ایک شام ھمراہ دودھ دین
مزاجاغدی عضلاتی ھے
سستی کمزوری تھکن کو دور کرتا ھے مردانہ طاقت کو بڑھاتاھے
اس کے استعمال سے احتلام سے نجات مل جاتی ھے انسانی باڈی کےلئے بہترین ٹانک بھی ھے مقوی جگر بھی ھے خون پیداکرتاھے
گروپ مطب کامل محمودبھٹہ

Tuesday, November 19, 2019

افیون چھوڑنے کا طریقہ

۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔ افیون چھوڑنے کا طریقہ ۔۔۔۔۔۔۔
کافی دفعہ کسی گروپ ممبر نے افیون چھوڑنے کا طریقہ پوچھا ھے بار بار انباکس اور گروپ مین ایک ھی تقاضا جاری تھا کہ افیون چھوڑنے کا نسخہ بتا دین خدا کے بندے اتنے ھی مجبور ھو تو ویسے ھی چھوڑ دو یہ اصل مین تو کام قوت ارادی کا ھے اگر آپ یہ سمجھتے ھین کہ نسخہ ایسا ھوگا جو افیون کا متبادل ھوگا افیون جتنا نشہ کرے گا یعنی اگر افیون نہین ملتی تو اس دوا پہ گزارا ھوجائے گا توایسی کوئی بھی بات نہین ھے
افیون چھوڑنا یا کوئی بھی نشہ چھوڑنا اس وقت تک ناممکن کام ھے جب تک انسان اسے معاشرے کی سب سے بڑی برائی نہ سمجھ لے اور اپنے اندر خوف خدا نہ پیدا ھو
ایک بات ھرقسم کا نشہ کرنے والااچھی طرح سمجھ لے خواہ بندہ شراب پیتا ھو افیون کھاتا ھو چرس پیتاھو یا افیون کھاۓ یا پھر ھیروئن پیتاھو بس یہ یاد رکھین مہذب معاشرہ آپ سے شدید نفرت کرتا ھے شیطان بھی انسان کے دل مین عجیب عجیب اختراعات پیداکرتارھتاھے جیسے شراب پینابڑے لوگون کی پہچان ھے یا یہ بڑے لوگون کا یا بہادر لوگون کا شغل میلہ ھے چرس موالی کا من بھاتا ھے ملنگ ھو تو بھنگ پینا فرض ھے افیون مسکین نشہ ھے عاجزی پیدا کرتاھے بندہ اپنی دنیا مین مگن رھتا ھے یا اسی قسم کی دیگر اختراعات ھین جیسے کسی نشئی سے کہین کہ بھئی کیون اپنی زندگی بربادکررھے ھووہ پہلا جواب یہی دے گا کسی اور کی نہین اپنی ھی کررھا ھو
خیر یہ ٹاپک لمبا ھوجاۓ گا بس بات اتنی ھی ھے کہ اگر کوئی بھی شخص خواہ کتنے بڑے خاندان سے تعلق رکھتا ھونشے جیسی لت مین مبتلا ھے تو غریب سے غریب آدمی بھی اسے اپنے پاس بٹھانا گوارہ نہین کرتا
دوسری بات کہ نشہ چھوڑا کیسے جائے تو جب تک انسان اپنی قوت ارادی مضبوط نہین کرتا اسے نہین چھوڑسکتا آپ نے دیکھاھوگااکثر ھیروئن پینے والے کچھ عرصہ ھیروئن چھوڑنے کے بعددوبارہ سے ھیروئن پینا شروع کردیتے ھین تو دوستوایسا کیون ھوتا ؟بہت سے لوگ اس سوال کا جواب یہ دین گے کہ اس کے نشئی ساتھی دوبارہ اسے ترغیب دے کرپینے پہ مجبورکردیتے ھین لیکن سچ یہ بات ھے اگر اس کا ارادہ ھوتا کہ دوبارہ یہ نشہ نہین کرنا تووہ خودایسے لوگون سے ھی دوررھتالیکن پھر بھی راہ چلتے ملاقات ھوگئی ھے تو نیت صاف ھوتوکسی صورت ھاتھ بھی نہ لگاتا یہ سب کمزور قوت ارادی کاکمال ھے ھیروئن جیسی لت اگر بندہ اچانک چھوڑدے تودوچار روز نشہ نہ ملنے کی ذیت کے علاوہ کچھ بھی نہین ھوتا پھرآھستہ آھستہ انسان نارمل ھوجاتاھے
افیون تو اس سے کم تردرجہ کانشہ ھے اگرانسان کی نیت صاف ھے چھوڑنے کامکمل ارادہ کرلیاھے توبغیر کسی دوا کاسہارہ لیے ھی چھوڑی جاسکتی ھے لیکن پھر بھی دل کوسہارہ دینے یا مطمئن کرنے یا بغیر تکلیف آپ چھوڑنا ھی چاھتے ھین تومندرجہ ذیل طریقہ اپنا لین اس سے بہتر طریقہ اور کوئی نہین ھے
پہلے اتنی افیون حاصل کرین جوآپ ایک ماہ مین کھاجاتے ھین اب اتنی ھی مقدارمین مصبر لے لین اب دوخالی بوتلین لے لین ایک مین افیون ڈال کرابلتاگرم پانی بھی ڈال کرافیون اس مین حل کرلین اوردوسری بوتل مین مصبرڈال کرگرم پانی ڈال کرمصبر بھی حل کرلین اب ان دونوں بوتلون پہ برابر تیس نشان لگادین یعنی پہلی بوتل پہ جتنی آپ روزانہ افیون کھاتے ھین وہ حد مقررکردہ ھے پہلے روز اس مین مقررہ نشان کے برابرپانی مین حل شدہ افیون نکال کرپی لین تاکہ آپ کا نشہ پوراھوجاۓ اب افیون والی بوتل سے جتنا پانی نکل چکا ھے اسے مصبر والے پانی سے بھر کر دین یعنی بوتل پھر اتنی ھی بھری ھوئی نظرآۓ گی دوسرے دن پھر افیون والی بوتل سے مقررکردہ مقدار نکال کراستعمال کرلین اور مصبروالی بوتل کاپانی اس افیون والی بوتل مین ڈال کر لیول برابر کردین اسی طرح پورا مہینہ آپ نے افیون بھی کھالی اور آپ کے بدن مین مقررکردہ مقدار مین بھی کمی ھوتی رھی اب آخری 30روز اس بوتل مین زیادہ مقدار مصبر کی رہ گئی ھے جو آپ روزانہ اس مین شامل کرتے رھے ھین اور بہت قلیل مقدار مین افیون رہ گئی ھےاب اگلا مرحلہ دو طرح سے شروع کیاجاسکتاھےخواہ دوبارہ سےاتنی ھی مقدارمین مصبر لےکرحل کرلین افیون والی بوتل تو بھری ھوئی آپ کے پاس موجود ھے ھی
اب افیون والی بوتل سے پانی پینا شروع کردین اور نیا حل شدہ مصبر شامل کرتےرھےیا پھردوسراطریقہ یہ بھی ھےکہ مصبرکے پانی کی جگہ اب سادہ پانی شامل کرکے بوتل کالیول برابرکرتے رھین پھر تیسرے ماہ وہ پانی مقررہ حدتک پیتےرھین یاچھوڑ دین نہ پیئین افیون چھوٹ چکی ھوگی
اب فلسفہ سمجھ لین جتنی کڑوی افیون ھوتی ھےاتناھی کڑوامصبر ھوتاھے اوردیکھنےمین دونون ایک جیسےھین
افیون کا مزاج خشک سردھےاورمصبرکامزاج خشک گرم ھے افیون شدیدقابض ھوتی ھے تومصبرقبض کشاھے یعنی افیون کی سردی بھی اور قابض ھونے والی خصلت دونون کوبدن سے زائل کرنے بہترین معاون رھے گاباقی خوراک مین دیسی مرغ دیسی گھی دین محمود بھٹہ گروپ مطب کامل

Wednesday, November 13, 2019

ڈرائی فروٹ یعنی خشک میوہ جات-4

۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔ڈرائی فروٹ یعنی خشک میوہ جات۔۔۔قسط 4۔۔۔
آج ھمارا موضوع چلغوزہ ھے بہت سے لوگون کو شدت سے اس پوسٹ کاانتظار تھا آئیے سب سے پہلے کچھ باتین حکماء کے لئے
چلغوزہ کا ذکرکرتے ھرمفردات کی کتاب مین اسے صنوبر کے درخت کا پھل لکھا ھے اب کیا کہین سب نے بغیر تحقیق ایک دوسرے کی کتاب کی نقل سے کام لے رکھا ھے ایک سبب طب کے زوال کا یہ بھی بنی
صنوبر کا درخت چلغوزے کے درخت سے ملتاجلتا ھے لیکن پھل مین بہت فرق ھے اب صنوبر کے درخت کے پھل مین مغز ھی نہین ھوتا اب ایک صاحب کتاب نے اس اعتراض کو یہ کہہ کر رد کردیا کہ جناب بس نر اور مادہ کا فرق ھے نر مین مغز نہین ھوتا مادہ مین مغز ھوتا ھے لیکن ھے یہ صنوبر کا ھی پھل
پاکستان مین بنون اور بالائی علاقہ مین چلغوزہ کے درخت ھین
اب دوسرا اختلاف مزاج پہ ھے طب قدیم مین مزاج گرم تر لکھا ھے جبکہ فوائد گرم خشک مزاج والے لکھے ھین اس بات کی بھی سمجھ نہین آئی جبکہ مزاج کے اعتبار سے خواہ کچا چلغوزہ منہ مین ڈالین یا بھنا ھواڈالین صاف پتہ چلتا ھے ھلکا شیرین خوشبودار لیکن تیزابی اثرلیے ھوۓ ھےاب یہ مٹھاس تھوڑی بھی خمیر لےجاۓ تو ھرکسی کوعلم ھے چلغوزہ کڑوا ھوجاتا ھے اب آگے چل کے بھی ثابت ھوجاۓ گا کہ چلغوزہ کامزاج خشک گرم ھے کیونکہ اگر تمام قدیم وجدید اطباء فوائد پر متفق ھین تو مزاج تب بھی یہی بنے گا
مقدار خوراک دوتاتین تولہ تک ھے جبکہ قدیم حکماء نے اسے تولہ سے زیادہ مقدار نہین بتائی ھے لیکن یار دوستون کو اسے ھمیشہ حصہ بقدر جثہ کھایا ھے آدھ پاؤ معمولی بات ھے بلکہ زیادہ مقدار بھی کھاجاتے ھین لیکن جب دل تیز دھڑکناشروع ھوجاتا ھے توالزام پھر بھی چلغوزہ پہ نہین آتا بس کوئی غلط غذا کی ذمہ داری ٹھہرتی ھے یہان ایک بات سمجھ لین اگر چلغوزہ دوتاتین تولہ تک کھایاجاۓ تو بھوک بڑھاتاھے لیکن جب اس سے مقدار بڑھائین گے تو بھوک بند کرتا ھے
خیر اب تو ویسے بھی کھانے ممکن نہین رھے ریٹ ابھی سے آسمان پہ جاپہنچاھے دس ھزار روپے کلو ھے اس وقت
لیکن ایک بات کا فتوہ نسل در نسل جوآرھاھے وہ کچھ یون ھے کہ جس مرد کو روزانہ ایک تولہ تک چلغوزے کھانے کو ملتے رھین وہ مرتے دم تک مردانہ لحاظ سے کمزور نہین ھوتا یہ بات سوفیصد درست ھے ھر وہ معجون جس کی صفات مین لفظ مقوی لکھا ھے اگر اس مین چلغوزہ شامل نہین ھے تو مقوی نہین ھے دل وعضلات کوطاقت دینا اس کی ادنی صفت ھے یعنی چلغوزہ کےلئے عضلات طاقت ور کرنے معمولی ساکام ھے جسم سے فالتو چربی ختم کرکے بدن سڈول سخت چیتے کی مانند پھرتیلاکردیتاھے
چلین آج آپ کوایک ذاتی تجربہ جومین نےخود کیا تھا ایک سال مین کہین سے بڑی اچھی کوالٹی مین دس کلوچلغوزے لےآیاآدھے مین نے الگ کرلیے اور ارادہ کرلیا کہ اکیلا ھی کھاؤن گا باقی گھر دے دیےاب روزانہ ایک مُٹھی چلغوزے لیتا اور کھاجاتا اسی طرح کھاتا رھا باقی باتین چھوڑین میرا پورا جسم ٹھوس پتھر کی مانند ھوگیامین اکثر دوستون سے کہتامیرے جسم پہ چونڈی بھرین جوناممکن تھی اب وہ حیران ھوتے بس یہی پوچھتے کونسا کشتہ کھایاھے بس کشتہ بتانے سے گریزکرتاھان یاد رھے یہ اس وقت کی بات ھے جب چلغوزہ دوسوکاکلوملتاتھا خیر یہ مہنگا تواس وقت بھی تھا لیکن جوآگ اس وقت لگی ھے یہ انتہا ھے
انتہائی زیادہ ممسک اور مقوی باہ ھے حرارت غریزی تیزی سے پیداکرتاھے یاد رکھین مغلظ منی بھی ھےپرانی سے پرانی بلغم کوسینہ سے چھانٹ کرباھرنکالتاھے اب بلغمی کھانسی فورا درست کرتاھے جریان اور خواتین مین لیکوریا درست کرتاھےفالج لقوہ خاص کربائین طرف کا فالج لقوہ درست کرنے مین بہت ھی اعلی ھے اس بات سے بھی ثابت ھے کہ مزاج خشک گرم رکھتاھے یادرھے زیادہ مقدار مین کھانے سے پیٹ مین گیس دل کی دھڑکن تیز بے چینی اور گھبراھٹ پیدا کرتا ھے اس لئے اعتدال سے بڑھ کرکبھی بھی نہ کھائین ھان کثرت پیشاب مین بہت مفید ھے پیشاب فوراکنٹرول کرتاھے
اب یہ تمام باتین توایک طرف اب مین ایک ایسی بات لکھنے لگا ھون جو کروڑون کی تجارت کاباعث بن سکتی ھے ایک کریم مارکیٹ سے ملتی ھے جوقیمت کےلحاظ سےھزارون روپیہ کی ھے اس کریم کے استعمال سے چیچک کے داغ یاایسے زخمون کے نشان جو بدن یا چہرے کوبدصورت کردیتے ھین ان پہ لگائی جاتی ھے لیکن رزلٹ پچاس فیصد ھے مکمل طور پہ ختم کرنا اس کریم سے بھی ناممکن ھے لیکن چلغوزہ مین ایک خوبی یہ بھی ھے کہ اعصاب کی سوزش دور کرکے زخمون کے نشان ختم کردیتا ھے اس کا روغن نکال لین بے شک کسی بھی سادہ کریم یا پیٹرولیم جیل مین شامل کرکے اوپر لگائین نشان ٹھیک ھوجائین گے ساتھ آپ میری ھی لکھی دوا حب جندبیدستر ساتھ کھلائین میرا ذاتی تجربہ ھے کہ انچ بھرگہرےگڑھے بھی چندماہ مین بھر کر بدن برابرھوجاتاھے اب آخر مین ذرا اس شربت کو بھی بنا کرآزمانا مقوی باہ اور مقوی بدن بھی ھے
چلغوزہ سوگرام
نرچھوھارا سوگرام
تیزپات پچاس گرام
اجوائن دیسی پچاس گرام
زعفران ایک گرام
باقی ادویہ کاجوشاندہ معروف طریقہ سے تیار کرین چلغوزہ کا شیرہ اسی جوشاندہ مین رگڑکرنکال لین ایک کلو چینی مین قوام کرین بعداز زعفران پیس وکھرل کرکے شربت مین شامل کردین دو چمچ دوتاتین بار دےسکتے ھین ھاضم بھی رھے گا خون پتلا کرکے تیزی سے رگون مین دوڑاتے ھوۓ انتشار پیداکرے گاممسک بھی رھے گاجریان لیکوریا والے مریضون کو دین مقوی رحم بھی ھے میرا خیال ھے کافی مضمون ھوگیا گروپ مطب کامل محمودبھ

Monday, November 11, 2019

ڈرائی فروٹ یعنی خشک میوہ جات-3

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔ڈرائی فروٹ یعنی خشک میوہ جات۔۔۔قسط 3۔۔
دو دن کی غیر حاضری کے بعد آج تیسری قسط ڈرائی فروٹ پہ لکھ رھا ھون دو دن پہلے ایک پوسٹ جو چلغوزے کے شربت پہ لکھی ھوئی تھی عمیر رضاء صاحب نے لکھی تھی اس پہ بہت سے اعتراضات لکھے ھوۓ تھے اکثریت نے شربت کی تعریف کررکھی تھی لیکن کچھ حضرات اعتراضات لگارکھے تھے میری نظر مین پوسٹ واقعی سوفیصد درست تھی بس غلطی تھی تو یہ تھی کہ عمیررضاء نے تعریفون کے پل نہین باندھے تھے سینہ بہ سینہ راز یا کسی اندھیرے کمرے سے نسخہ نکال کرنہین لاۓ تھے بس عام سادے انداز مین شربت کا نسخہ لکھ دیا تھا دوسری غلطی یہ تھی کہ سردی کے موسم مین لفظ شربت نمونیا کا خیال دل مین لاتاھے جبکہ شربت کی تعریف مین سردی گرمی کاانتخاب نہین ھے شربت تو سخت گرم بھی ھوسکتاھے بس سردی اور گرمی کا لحاظ کچھ اس طرح ھے کہ پانی نہ ملائین تو شدید سردی مین استعمال درست ھوتاھے جیسے اللہ تعالی نے خود شہد کوآپ کےلئے ایک شربت کی شکل مین بھیج رکھاھے اگر موسم گرمی کا ھے تواسی شہد مین پانی ملا کر پینے سے بہت ٹھنڈا شربت بنتا ھے بلکہ پیلے یرقان کو دوچار روز مکمل ٹھیک کردیتا ھے اگر موسم سردی کا ھے تو خالص شہد کھانے سے بدن مین گرمی پہچنتی ھے باقی بات آپ نے سمجھ لی ھوگی تیسری غلطی چلغوزہ آجکل بہت ھی مہنگا ھے اچھے والا چلغوزہ دس ھزار کا کلو ھے خیر چلغوزہ عمیررضاء نے مہنگا نہین کیا تھا مہربانی فرما کر کمنٹس اخلاقی دائرہ مین رہ کردلائل کے ساتھ کیا کرین بس یہ کہہ دینا کہ یہ غلط ھے تو ساتھ یہ بھی لکھنا فرض ھے کہ اس مین کیا غلطی ھے ممکن ھے آپ درست کہہ رھے ھون یا پھر ممکن ھے آپکو ھی بات سمجھ نہ آئی ھو توبات سمجھ لینا یا سمجھا دینا جرم نہین ھے جرم یہ ھے جب آپ اخلاقی حدود پھلانگ جائین گالم گلوچ کرنا شروع کردین خیر کل کی پوسٹ چلغوزہ پہ انشااللہ لکھی جاۓ گی آج بڑی مختصر بات ذرا پستہ کے بارے مین کرتے ھین وہ بھی صرف ضروری وضاحتین ھونگی باقی آپ نے کتابون مین بہت کچھ پڑھ رکھا ھوگا
اب پہلی بات پستہ کا درخت ایک سال پھل دیتا ھے تو درسرے سال پھل کےاندر مغز نہین ھوتا خالی ھوتاھے جو مغز سےخالی چھلکاپستہ ھوتاھے اسے طبی زبان مین برغنج کہتے ھین یہ بھی دواؤن مین استعمال ھوتاھے پستہ کا پوست بڑا ھی سخت ھوتاھے اسکے اندر مغزسال بھر محفوظ رھتاھے اگر مغزنکال کررکھ دیاجائے تو سال بھر مین کیڑا لگ کرخراب ھوجاتاھے ذائقہ سب کوعلم ھے ھلکا شیرین پھیکا ھوتا ھے بس کھانے مین مزے دار ھے مغز کی شکل ھوبہو گردے سے ملتی جلتی ھے اطباۓ جدید وقدیم اس بات پہ متفق ھین کہ گردے کے ضعف مین بہت فائدہ مند ھے لیکن مزاج کےاعتبار سے قدیم وجدید مین بہت ھی اختلاف ھے اب بعض نے اسے گرم خشک تو بعض نے گرم تر اور کچھ نے ترگرم مزاج لکھا ھے جبکہ جواصول مزاج دیکھنے مین رائج ھین ان کے مطابق درست مزاج ترگرم ھی بنتا ھے
انشااللہ جلد ھی اس موضوع پہ لکھنا شروع کرین گے کہ کیسے کسی دوا کے مزاج کی درست نشاندھی کی جاسکتی ھے
اب فوائد مین سب متفق ھین مسمن بدن مولد صالح رطوبات وبلغم مقوی دماغ وحافظہ ومقوی باہ خفقان کھانسی درست کرتاھے اب تھوڑی وضاحت کرلیتے ھین پہلی بات جس مین آپکو دلچسپی ھوسکتی ھے کہ یہ قوت باہ کو فائدہ دیتاھے تو دوستو ھرگز نہین دیتا اب آپ سوچ رھے ھونگے کہ اتنا بڑااختلاف جبکہ تمام جدید وقدیم حکماء متفق ھین کہ قوت باہ مین فائدہ مند ھے تو آئیے ذرا دلائل وحقائق سے اس بات کوسمجھتے ھین اب اصول یہ ھے کہ اس کا مزاج ترگرم ھے یعنی اعصابی غدی مزاج ھے اب جو قدیم وجدید حکماء نے فائدے لکھے ھین درحقیقت وہ سب بھی اعصابی مزاج کے ھی فائدے ھین اب یاد رکھین کوئی بھی بلغمی مزاج کی دوا قوت باہ مین اضافہ نہین کرتی بلکہ حقیقت مین ممسک اور مقوی باہ دوائین عضلاتی یعنی سوداوی مزاج مین ھوا کرتی ھین
تو پھر پستہ کیسے مقوی باہ ھوسکتا ھے ۔۔۔ لین اب نقطہ سمجھ لین
بلکہ سب لکھے فائدون کے بارے مین ایک ھی نقطہ کے اندر سمجھاۓ دیتاھون اب پستہ کی خوبیان سمجھ لین
پستہ آھستہ آھستہ ھمیشہ دماغ واعصاب مین تحریک وتیزی پیدا کرنے والی دوا وغذا ھے اس لئے جوں جوں دماغ مین تحریک پیدا کرتاجاتاھے اور دماغ مین طاقت آنی شروع ھوجاتی ھے تو جو دماغ مین پہلے سے فاضل وردی فضلات بھرے ھوتے ھین پہلے ان کو چھانٹ کردماغ سے نکال باھرکرتاھے اب جیسے جیسے یہ فضلات دماغ سے نکلتے جائین گے تودماغ روشن ھوناشروع ھوجاتاھے نوبت یہان تک آجاتی ھے کہ بندے کی یاداشت اتنی تیزھوجاتی ھے کہ بچپن کی بھولی ھوئی باتین بھی یادآناشروع ھوجاتی ھین حافظہ بہت تیزھوجاتاھے بندہ خود حیران رہ جاتا ھے
اب اگلی بات سمجھین جب دماغ مین رطوبات صالح پیداھونگی تو لازمی طور پہ بدن مین خشکی اور خاص کر صفرا سے پیدا شدہ خشکی اور گرمی کا بھی ستیاناس ھوگا اس وجہ سے پستہ کھانے سے آھستہ آھستہ خون اور عضلات مین کیمیاوی طور پر رطوبات کااضافہ ھونے سے وہ لوگ جوسوکھے سڑے اور ککڑ بنے ھوۓ ھین وہ موٹے ھونے شروع ھوجاتے ھین بدن بھرجاتاھے
اب بہت سی باتین آپ کوسمجھ آچکی ھونگی یعنی غدی سوزش کی بہترین دوا بھی ھے اور غذا بھی ھے اب غدی سوزش کی وجہ سے ھی سرعت انزال جیسی موذی مرض پیدا ھوتی ھے اب پستہ کے استعمال سے سوفیصد یقینی طور پر سرعت انزال ٹھیک ھوجاتا ھے اب نقطہ یہ تھا کہ حقیقت مین تو اس نے سرعت انزال مرض کو ٹھیک کیا ھے لیکن حکماء نے مقوی باہ لکھ دیا ھے جو غلط بات ھے بلکہ مرض کی درستگی کے بارے مین لکھنا چاھیے تھا تاکہ پڑھنے والے انجان حکماء اس کا درست سوچ سمجھ کر استعمال کرسکین اب بے شک غدی سوزش سے خواہ بلڈ پریشر بڑھ رھا ھے اسے استعمال کرین درست ھوجائے گا بواسیر مین استعمال کرین فائدہ دے گا اب وہ لوگ جن کوغدی سوزش سے شوگر ھے وہ استعمال کرین اب گردے جن کے سکڑ گئے ھین وہ استعمال کرین فائدہ ھوگا
دوستو ناسازی طبع کی وجہ سے بہت سی تشریحات مین یہان لکھ نہین سکتا بات سمجھا دی ھے امید ھے بہت سے دماغ روشن ھوچکے ھونگے اب آخری نقطہ
جو پستہ کھانے کے بارے مین ھے بہترین طریقہ یہ ھے کہ اپنے نام کے حروف گن لین مثلا ایک شخص کانام غلام علی ھے تو اس کے نام کے حروف۔۔غ۔۔ل ۔۔۔ا۔۔۔۔م۔۔۔ع۔۔۔ل۔۔۔ی=7 بنتے ھین اب یہ دن مین تین بار سات سات دانے پستے کے کھا لے یہ آپ کے نام کا فطری کوڈ ھے
نوٹ۔۔۔ میری آخری چار سطورپہ علم نجوم علم جعفر علم الاعداد کے ماھرین کسی بھی طرح کا کمنٹس نہ لکھین محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Thursday, November 7, 2019

ڈرائی فروٹ یعنی خشک میوہ جات-2||dry fruits

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Dry fruit benefits
۔۔۔۔۔ڈرائی فروٹ یعنی خشک میوہ جات۔۔۔۔قسط2۔۔
کل کے مضمون مین ایک بات رہ گئی تھی کہ اخروٹ کاروغن اگر پچاس گرام اور تیل سرسون 250گرام مین شامل کرکے اگر سر پہ مالش کیاجائے توبال گرنے بھی بندھوجاتے ھین اور بالون کی سیاھی بھی قائم رھتی ھے باقی طلاؤن مین شامل کرنے سے مقوی اعصاب اور محرک غدد بھی ھے ۔آج ھم بات بادام کے بارے مین کرین گے یہ میوہ بھی بڑی فضلیت لیے ھوۓ ھین آج بھی بادام کو موضوع بناتے ھوۓ ھم کچھ اھم انکشافات خواتین کے ھی امراض پہ کرین گے یہ توآپ سب جانتے ھی ھین بادام دوطرح کے ھوتے ھین ایک کڑواھٹ لیے ھوۓ تو دوسرا شیرین ذائقہ مین ملتا ھے اب شیرین مین بھی کئی نسلین یا اقسام ملتی ھین پچھلے سال میرے ایک دوست ھین محمدطارق صاحب کوئیٹہ سے انہون نے بادام کی ایک خاص نسل بھیجی جو واقعی مونگ پھلی کی طرح ٹوٹتا تھا ایک قسم ادھر پنجاب مین بھی ملتی ھے جوھاتھ سے ٹوٹ جاتا ھے لیکن جو قسم انہون نے بھیجی وہ بہت ھی الگ سے تھی اللہ تعالی ان کو اس دفعہ بھی بھیجنے کی توفیق عطافرمائے
خیر طاقت وذائقہ اورتمام اجزائے بادام جن کا ذکر آپ کتب مین پڑھتےھین وہ عام سادہ سستے بادام شیرین ھین جس کاخول بڑاسخت ھوتا ھے کبھی گرمیون مین آپ شربت بادام اپنے ھاتھون سے کاغذی بادام کا بھی بنا کر اور کاٹھے بادام کا بھی بناکردیکھ لینا لذت صرف کاٹھے بادام والے مین ھوگی کیونکہ وہ فطرت کےزیادہ قریب ھے پنجاب مین اگر ھمارے علاقہ منڈی بہاوالدین مین اسے کاشت کیاجائے تواچھے خاصے بادام اترآتے ھین بس لوگون کی توجہ نہین ورنہ بادام یہان بہترین پیدا ھوسکتاھے کچھ لوگون نے شوق سے ایک دودرخت لگارکھے ھین کافی مقدار مین بادام اترتے ھین
بادام مزاج کےاعتبار سے ترگرم ھے دماغ کو تقویت دینا سب سے اولین خاصہ ھے تین تا پانچ تولہ تک گری کھائی جاسکتی ھے اعلی درجہ کا اسے ملین سمجھاجاتاھے ھر قسم کی کھانسی جلن خراش گلے کی اور گلے کی خشکی کی لئے سب حکماء استعمال کرتے ھین مختلف لعوق ومعجونات مین ڈالتے ھین نظر کوتیز کرنا شربت کی شکل مین مفرح قلب رطوبات پیدا کرتاھے تو لازما جسم کو بھی موٹاکرتاھے مولد بلغم اور مخرج صفرا ھے صفرا کی زیادتی سے ھونے والی ھرعلامت کو ختم کرتاھے
یہان تک سب خوبیان آپ پہلے سے ھی جانتے ھونگے اب ذرا خاص فائدے جن کے آپ منتظر ھین
حاملہ خواتین کو پہلے پانچ ماہ مین تحریک عضلاتی ھوتی ھے اس کے بعد ساتوین ماہ تک تحریک غدی ھوتی ھے ساتوین سے لے کر نوماہ تک تحریک اعصابی ھوتی ھے یہان یہ بات بھی سمجھ لین کہ آپ نبض دیکھ کر بتاسکتے ھین کہ اتنے ماہ کاحمل ھوچکا ھے یعنی جب عضلاتی نبض ھوگی تو کلائی کے بالکل اوپر انگلیان رکھتے ھی محسوس ھوجاتی ھے اور جب غدی نبض ھوگی تو کلائی پہ تھوڑی انگلیان دبانے سے محسوس ھوگی لیکن جب اعصابی نبض ھوگی تو یہ کافی گہرائی مین چلی جاتی ھے یعنی انگلیون کاکافی دباؤ دینے سے محسوس کی جاتی ھے خیر یہ نبض سمجھنے کےلئے آپ تشخیص امراض وعلامات والا مضمون پڑھین اب نقطے سمجھ لین اگر پہلے سات تک حمل مین جوکیفیت رھی وہ خشکی اور گرمی والی کیفیت تھی اگر یہی کیفیت برقرار رھے تو بچہ کی پیدائش مین رکاوٹ ھوجاتی ھے جبکہ آپ کوبات سمجھائی ھے کہ جب حمل ھوتاھے تو مزاج عضلاتی ھوتاھے اب بعض نوجوان لڑکیان غذائی طور تکے کباب کوک سپرائیٹ اور مذید ٹھنڈاپانی اور تو اور بیڈ سے اترنا ھی گناہ سمجھ لیتی ھے کام کاج بالکل نہین کرتی توایسی لڑکیان عموما اپریشن کی نوبت پہ چلی جاتی ھین جبکہ حمل کے بعد کام کاج کرنا یعنی متحرک رھناماں کی صحت پہ مثبت اثرھوتاھے جبکہ بچے کی نشوونما بھی بہت خوب ھوتی ھے اگر ایسی نوبت پہلے سات ماہ رھی ھے تو پچھلے دوماہ بادام روغن استعمال کرین کیونکہ تحریک کااعصابی ھونا یعنی رطوبات کا پیدا ھونااوراعصابی قوت کازیادہ ھونا اورملین شکم ھونابہت ضروری ھوتاھے بقدر چھ ماشہ روزانہ پینا شروع کردین بچہ انتہائی سہولت سے پیداھوگابادام روغن کے استعمال سے رحم کے اندر رطوبات بڑھ جاتی ھین اور رحم مین پھسلن پیداھوجاتی ھے اور بچہ سہولت سے پیداھوجاتاھے یہی صورت حال پتھری گردہ مین ھوجاتی ھے درد گردہ مین جب پتھری گردے کی نالیون مین پھنس جاتی ھے تو بادام روغن پلائین حالبین مین پھسلن پیدا ھوکر پتھری فورا خارج ھوجائے گی بلکہ پتھری گردہ ومثانہ مین بادام روغن کا مسلسل استعمال نہایت مفید ھے
اب ذرابات ان لوگون کی جو جسمانی لحاظ سے سوکھے سڑے ھوتے ھین بہت سے لوگون کی ایسی پوسٹین آتی ھین کہ بدن کوموٹا کرنے کےلئے کوئی دوابتائین لین آج وہ بھی نوٹ فرمالین
مغزبادام۔۔ نشاستہ کتیرا۔۔ثعلب مصری ۔۔نبات سفید برابروزن پیس لین ایک تولہ صبح اورایک تولہ شام ھمراہ دودھ گاۓ استعمال کرلین موٹاپاآجاۓ گا
اس کے چھلکے کوجلاکردانتون پہ ملنے سے دانت سفیداور مضبوط ھوتے ھین اور وہ لوگ جوبے خوابی کاشکار ھین مندرجہ ذیل حریرہ بنا کراستعمال کرین بہت ھی مفید رھے گا
مغزبادام ۔۔خشخاش ۔۔مغزخیارین ۔ مغز کدو ۔ کاھو ۔ کشنیز ھرایک نوماشہ نشاستہ گندم دوتولہ دیسی گھی دوتولہ
پہلے نشاستہ کو گھی مین بریان کرلین پھرباقی ادویہ کورگڑکرپانی ملاکرپھرخوب گھوٹین اور چھان کر پھرشیرہ نکال لین اب نشاستہ جوآپ نے آگ پہ بریان کررکھاھے اسے آگ پہ ھی رکھ کریہ شیرہ تھوڑاتھوڑا ڈالتے جائین اورچمچہ سے ھلاتےبھی رھین جب سب شیرہ نشاستہ مین ڈال چکین اور نشاستہ کا قوام گاڑھاھوجاۓ تواتار کرٹھنڈاکرلین اور کھالین حسب ضرورت گرم رکھ کرکھائین یہ حریرہ بے خوابی بھی دور کرنے کے ساتھ ساتھ خشک کھانسی پیشاب کی جلن قبض پیچش سینہ کی جلن مین بھی بہت فائدہ دیتاھے
اب ذرااھم بات۔بادام روغن بازار سے خالص ملنا ناممکن سی بات ھے پہلی بات بازار سے نکلی ھوئی گریون سے کبھی بھی بادام روغن نہ نکالین بلکہ بادام لین توڑ کرگری نکالین پھر بادام روغن نکالین اب بات پہ غور کرین ایک کلو بادام سے ایک پاؤ گری نکلتی ھے اورایک پاؤگری سے پچاس گرام تیل نکلتا ھے اب بازار سے نکلا ھوابادام روغن تین سوتک کا پچاس گرام ملتا ھے اب آپ خود ھی کلکولیشن کرلین بادام کیا ریٹ ملتاھے پھربادام توڑنے اورنکالنے کی مزدوری ڈالین بات سمجھ آجاۓ گی اس مین مونگ پھلی کا روغن نکال کر شامل کیاجاتا ھے طبیب حضرات مشین لے لین اور ضرورت کے مطابق نکال لین اب عام لوگون کو ھدایت ھے یا تو کسی طبیب کے پاس بادام سے خود گریان نکال کرلےجائین اور مزدوری دے کر بادام روغن منٹون مین نکلوا لین یا پھر مندرجہ ذیل دیسی طریقہ سے خود نکال لین لوھے کاھاون دستہ لےکراسے گرم کرین حسب ضرورت اس مین گریان ڈالین اور کوٹین جب یکجان ھوجائین تواس مین تھوڑا گرم پانی ڈالین اور تھوڑی چینی ڈالین اور خوب رگڑین تھوڑی دیر بعد روغن علیحدہ ھوناشروع ھوجائے گااور بادام کی کھل سکڑنا شروع ھوجائے گی جب بہت زیادہ چیڑ پیدا ھوجائے تومضبوط کپڑے کی مدد سے نچوڑ کرروغن علیحدہ کرلین بس یہ بات یاد رکھین کھرل کافی گرم کرنا ھوگا ورنہ روغن نکلنے مین بہت وقت لگے گا جتنازیادہ کھرل گرم کرلین گے اتنا جلدی روغن نکل آتا ھے اور پانی کی بھی چھینٹین مارنی ھین زیادہ نہین ڈالنا ھے امید ھے باتین سمجھ آچکی ھونگی اجازت دین باقی مضمون کل انشااللہ گروپ مطب کامل محمود بھٹہ

ڈرائی فروٹ یعنی خشک میوہ جات-1||dry fruits

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔ڈرائی فروٹ یعنی خشک میوہ جات۔۔۔۔۔قسط1 یہ دن بھی دیکھنے تھے اپنے ملک اپنی زمین پہ پرائی زبان کے الفاظ یاد رھنے تھے یعنی ڈرائی فروٹ اور جن الفاظ مین حقیقی مٹھاس تھی یعنی میوہ جات وہ ھم نے بھول جانے تھے ایک وقت تھا اس ڈرائی فروٹ سے ھم کھیل کھیلا کرتے تھے یعنی اخروٹوں سے کھیلنا گولیون کی شکل مین ۔۔۔ خود جیت جائین توسبحان اللہ اگر دوسرا جیت جاۓ توتوڑ کے کھاجانے کی کوشش کرنا یا پھر رات کو بستر مین منہ چھپا کے کڑک کڑک کھانے کی کوشش کرنا پکڑے جانے پہ دوسرے بہن بھائیون کوایک آدھ دے کراپنے سخی ھونے کاثبوت دینا بہت سہانا وقت تھا وہ بھی ایک بات مجھے آج بھی یاد ھے ھمارے ھان گرمیون مین تازہ انجیر فروخت ھواکرتے تھے جب انجیر کا پھل ختم ھونے کے قریب آجاتاتھا تو پھیری لگانے والا آواز لگاتا ۔۔ جاتےموسم کا بہشتی میوہ لے لو بہشتی میوہ لےلو اس آواز سے ھمین بچپن مین ھی پتہ چل گیاکہ انجیر جنت کا پھل ھےلیکن عرف عام مین ھم اسے پھگواڑے کے نام سے یاد کرتے تھے کثیر اطباۓ کرام اس بات پہ اتفاق کرتے ھین کہ ان خشک میوہ جات مین بعض کی شکل جن جن انسانی اعضاء سے ملتی جلتی ھے یہ سمجھدارون کےلئے مخصوص نشانیان ھین اور وہ پھل اسی اعضاء کوفائدہ مند ھے جیسے بادام کی شکل دل کی طرح ھے تو قوت قلب کو بہت مفید ھے اخروٹ کی شکل دماغ جیسی ھے تو دماغ قوت کو جلا بخشتا ھے پستہ کی شکل گردہ جیسی ھے تو گرون کے امراض مین بہت موثر ھے چلغوزہ کی شکل دیکھ لین اور جس شخص کو ایک ہتھیلی برابر روزانہ چلغوزے کھانے کو مل جائین یہ دعوہ میرا بھی ھے وہ شخص کبھی زندگی بھرمردانہ طاقت مین کمزور نہین ھوسکتا اب انجیر کی اصل شکل معدہ سے ملتی جلتی ھے تو آج بھی انجیر معدہ کودرست کرنے مین اپناثانی نہین رکھتا آئیے اب ھم علیحدہ علیحدہ ان سب کی طبی افادیت لکھتے ھین سب سے پہلے نمبر پہ اخروٹ کا ذکرکرتے ھین اخروٹ ۔۔۔۔کو بعض نے گرم تر لکھا ھے تو بعض نے گرم خشک لکھا ھے گرم تر لکھنے کی وجہ اس مین موجود روغن ھونے کی وجہ سے ھے لیکن جو روغن اس کے اندر موجود ھے وہ ھلکی سی سوزش بھی منہ زبان اور گلے مین محسوس کراتاھے اسلئے سچ یہ ھے کہ مزاج گرم خشک ھی بنتا ھے بے شک روغن موجود ھے یہ بات بھی درست ھے کہ دماغ کو بہت ھی مفید ھے لیکن دماغ مین موجود غدی پرت یعنی صفراوی پردے پہ اتنی تیزی سے تحریک پیدا کرتا ھے اور بڑی تیزی سے کیمیائی طور پہ خون مین صفرا اور حرارت پیدا کرکے حرارت غریزی کی مددکرتاھے اور ھرایسی غذا یا دواجو حرارت غریزی کی مدد کرے اسے آپ شباب برقرار رکھنے اور جوانی کوبرقرار رکھنے مین یقینی سمجھ لین یعنی اخروٹ مین یہ خوبی سوفیصد ھے اب اسے آپ مقوی ظاھری اورباطنی حواس کےلئے بھی یقینی سمجھین یعنی روح ونفس کا محافظ بھی ھے بدن مین حرارت صالح پیدا کرتا ھے اس وجہ سے مشتہی مبہی ملین ومقوی معدہ وامعاء اور گردہ ومثانہ ھے مقوی باہ بھی ھے اور عورتون مین مقوی رحم بھی ھے کچھ خواتین کو مجھ سے شکوہ یہ بھی ھے کہ مین خواتین کے موضوع پہ نہین لکھتا تو کونسا مردون کے موضوع پہ لکھتا ھون خیر دونون کی ضروری امراض پہ کافی مضامین اسی گروپ مطب کامل مین لکھ چکا ھون ذرا سرچ بھی کرلیا کرین خیر چلین آج پہلے خواتین سمجھ لین اخروٹ کھانے سے ھرماہ درست حیض آئے گا بےقائدگی ختم ھوجاتی ھے بہت ھی مقوی رحم ھے سیلان الرحم یعنی لیکوریا کوٹھیک کرتاھے صاف صاف سمجھ لین تنگی رحم پیدا کرتاھے یعنی وہ خواتین جن کے ھان چارپانچ بچے ھین ان کے رحم کوتقویت دینے اور مثل کنواری لڑکیون کی طرح کرنے مین اخروٹ اپنا ثانی نہین رکھتا اور خون کی مقدار بڑھا دیتا ھے بلکہ کیا بتاؤن یہ خون مین اتنی تقویت پیدا کرتا ھے کہ لٹکی چھاتیان سڈول اور سخت یعنی مثل اخروٹ ھی ھوجاتی ھین عورتون مین نئے سرے سے جوانی لانے مین اپنی مثال آپ ھے اب چاھے مارکیٹ مین اخروٹ ھی غائب ھوجائین بلکہ خواتین کو چاھیے مل بانٹ کرکھائین کیونکہ مردون کو بھی بڑے فائدہ مند ھین مولد منی بہت زیادہ ھے دوستو یہان ایک نقطہ بتادون مولد منی ھونا الگ بات ھے مغلظ منی ھونا الگ بات ھے ذرا حکماء حضرات اس بارے مین وضاحت فرمادین ؟ کہ کب منی پیدا ھوتی ھے اور کب منی گاڑھی ھوتی ھے دوسرا سوال کہ جب منی پیدا ھوتی ھے کیا اسوقت انتشار شدید ھوتاھے یا جب منی گاڑھی ھوتی ھے اسوقت انتشار زیادہ ھوتا ھے امساک کس حالت مین زیادہ ھوتاھے خیر اخروٹ مولد منی ھے اور تقویت باہ کےلئے بہت ھی اعلی ھے اب ایک عجیب بات بھی آپ کو بتادون دنیا کی خطرناک زھر سائنائڈ کی بھی کچھ مقدار اس اخروٹ مین پائی جاتی ھے لیکن یہان زھر بھی تریاق بن گئی ھے باقی مضمون اگلی قسط مین دوستو لکھاجاۓ گا

Wednesday, November 6, 2019

پنجیری کے مختلف انداز

۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔ پنجیری کے مختلف انداز۔۔۔۔۔۔۔ منڈی بہاوالدین پورے ضلع مین سردیون کے موسم مین شاید ھی کوئی گھر ایسا رہ جاتا ھو جس مین پنجیری نہ بنتی ھو بس اس کے انداز مختلف ھین یا یون سمجھ لین جتنی جیب اجازت دیتی ھو اس کے حساب سے لوگ بناتے ھین امیر لوگ ھزارون روپیہ اس کے بنانے مین خرچ کردیتے ھین اور پوری سردیان بناتے رھتے ھین جبکہ غریب ایک آدھ بار چند سو لگا کرھی اپنے آپ کو خوش کرلیتا ھے اس ضمن مین تین نام عام مستعمل ھین پنیان ۔۔ پنجیری ۔۔ اور دال بنانا پنیان عموما چاولون کو پہلے ریت گرم کرکے اس مین بھونا جاتا ھے جیسے بھٹیارن بھونتی ھے پھر ان کو پیس کر آٹا بنالیاجاتاھے اب حسب توفیق دیسی گھی لیاجاتاھے جو کلو آٹے مین ایک پاؤ سے لے کر برابروزن یعنی کلو تک شامل کیاجاسکتاھے بس جتناگھی میسرھو اس کے حساب سے ڈالتے ھین اب اس گھی مین اس چاولون کے آٹے کو بھوناجاتاھے جب ھلکا براؤن ھوجائے تو اس مین علیحدہ سے کوٹ کے رکھا ھوا گڑ آدھا کلو شامل کرتے ھین بعض گڑ کی جگہ چینی ھی ڈال لیتے ھین مکمل مکس ھوجانے پہ اس مین کشمش اور چھلی ھوئی مونگ پھلی شامل کرکے گول گیند کی شکل بناکر ٹھنڈا ھونے کےلئے رکھ دی جاتی ھین انہین پنیان کہاجاتاھے اب لوگ انہین بنانا چھوڑ چکے ھین کیونکہ مزاج بدل چکا ھے اور پنیان کھانے سے عموما پیٹ خراب یا پیٹ گیس یا درد ھوجایاکرتاھے غریب لوگ اب بھی بنا کرکھاتے ھین دال بنانے کےلئے بڑا وقت چاھیے ھوتا ھے بہترین قسم کی چنے کی دال دو کلو لین اب اسے دودھ مین بھگو کررکھ دین دودھ اتنا ھی ڈالین کہ دال بھیگ کر نرم ھوجائے اور دودھ بھی جذب ھوجائے اگر کچھ دودھ باقی رہ گیا ھے تو دال کوآگ پہ رکھ کر دودھ خشک کرلین اب نیچے اتار کراسے کوٹین تاکہ یہ آٹے جیسی شکل اختیار کرجائے اب اسے دوبارہ دوکلو دیسی گھی آگ پہ رکھ کر اس مین بھونین اب تھوڑے وقت مین یہ دال گھی چھوڑدے گی جس کا مطلب ھے دال بھون چکی ھے اب اس مین شکر حسب مٹھاس شامل کرین بعض لوگ چینی شامل کرلیتے ھین اس کے بعد پستہ اخروٹ بادام گری کاجو چلغوزے ھرایک سوگرام مغز بعض لوگ مقدار ڈبل بھی ڈال لیتے ھین اب ان مغزیات کو درڑا لین یعنی ھلکا سا کوٹ کرشامل کرکے نیچے اتار لین صبح کے وقت یا پھر ظہر کے وقت لوگ چاۓ کے ساتھ چھٹانک تا دوچھٹانک کھالیتے ھین اب پنجیری بنانے کےلئے لوگ سوجی لے کر پہلے دودھ مین بھگو لیتے ھین اور برابروزن دیسی گھی مین اسے اتنا بھوناجاتاھے کہ براؤن ھوجائے باقی طریقہ وھی ھے جو دال بنانے کا ھے عرصہ پہلے لوگ سردیون مین ایک اور ائٹم بھی تیار کرتے تھے یہ دیہات مین تیارکیاجاتاتھا اب اسے نہین بنایاجاتا کیونکہ ایک تو محنت بہت زیادہ ھے دوسرے اسے کھانا ھرایک کے بس کی بات نہین ھے اسے صرف وھی لوگ کھاتے تھے جوانتہائی زیادہ جفاکشی کرتے تھے یعنی کھیتی باڑی جب بیلون سے ھل چلایاجاتاتھا کسّی کے ساتھ کام کرنا یہ بہت مشکل اور محنت طلب کام ھوتاتھا اب تو بہت آزادی ھے مشینی دور آنے پہ انسان آرام طلب ھوگیاھے خیر اسے لوگ تیل بنانا کے نام سے پکارتے تھے یہ خالص تارامیرا کا تیل لےکرپہلے اسے آگ پہ تین چار گھنٹے کے لئے رکھ دیاجاتاھےآنچ دھیمی رکھی جاتی ھے اب اس تیل سے دھوان نکلتارھتاھے اور ایک خاص بو آتی رھتی ھے جب یہ دونون چیزین یعنی دھوان اوربو نکلنی بندھوجاۓتوسمجھ لین تیل جل کرتیارھوچکاھےیعنی اب قابل استعمال ھےاگرتیل پوری طرح نہین جلایاگیا تو اسےکھانے سےری ایکشن بھی ھوجاتاتھا یعنی کسی کوکھانسی یانزلہ شروع ھوجاتایا کسی کو جسم پہ خارش ھوجایاکرتی تھی خیر یہ شاید کبھی کبھارھی ھوتاتھا اب اس تیل دوکلو مین چارکلو گندم کاآٹا بھوناجاتاھے جب اچھی طرح براؤن ھوجائے تو اس مین دوکلو گڑشامل کیاجاتاھے اور اچھی طرح بھون کرنیچے اتار لیاجاتاھے اور اس مین کشمش پاؤ شامل کرلی جاتی ھے مقدار خوراک پچاس گرام تک ھے ایک بات یہان یاد رکھین تیل جلانے کے بعد کپڑے سے چھان ضرور لین تب آٹا ڈالین خیر اس کے استعمال سے لٹکتے جسم یعنی ڈھیلا جسم سڈول ھوجاتاھے اور طاقت بھی بے پناہ آجاتی ھے لیکن اسے کھانے کےلئے شرط یہی ھے کہ بندہ مشقت بھی کرے اب تو خیر نیا دور ھے ھرگھرمین گجریلا بنتاھے بس ماضی کی داستانین ماضی ھی مین گم ھوچکی ھین کل مکئی کی روٹی کھانے کوملی جس کاآٹادودھ مین گندھاھواتھاکبھی آپ بھی کھائین لیکن گڑکےساتھ یادماضی۔۔۔مین دوسری کلاس مین پڑھتاتھا تو ایک کہانی ھوا کرتی تھی( ھماراگاؤن) پھر جب وقت کا پیہ گھوماتو اس کی جگہ کہانی ( میراگاؤن)آگئ تھی جب کہانی ھماراگاؤن تھی تو سوچ اجتماعی اور تہذیب و اخلاق عروج پہ تھا جب کہانی میراگاؤن آگئی توسوچ بکھر چکی تھی اور تہذیب اوراخلاقیات کا جنازہ بھی اٹھنا شروع ھوگیا کیونکہ بات ذاتیات پہ آچکی تھی پہلی کہانی مین ایک فقرہ ھواکرتاتھا باجرے کی روٹی اوپر ساگ ھو ساتھ ھی جوھڑ کاپانی ھوگڈے مین بیٹھ کرکھائین کیاھی مزے آئین جب کہانی میراگاؤن آئی تو واٹرفلٹرپلانٹ لگ چکے تھے پہلے لوگ جوھڑکاپانی پی کر بیمارنہین ھوتے تھے تبھی ذکرنصابی کتب مین بھی تھا دوسری کہانی مین پانی فلٹر پلانٹ کاتھا لیکن وہ بھی پینے سے خطرناک امراض کاخطرہ سر پہ رھتاھے کیونکہ جراثیم تو فلٹر سے بھی گزرجاتے ھین بغیر ابالے بناچارہ ھی نہین رھا

Saturday, November 2, 2019

شربت کثوث وسفوف پتھری توڑ

۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شربت کثوث وسفوف پتھری توڑ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بادیان تخم کاسنی افتمون ھرایک دوا25 گرام سنامکی تخم کثوث ھرایک دوا 50 گرام چینی ایک کلو کثوث کو پوٹلی کی شکل مین باندھ لین اور پھر تمام ادویہ کو اڑھائی کلوپانی مین بھگودین اور کثوث والی پوٹلی بھی اس مین رکھ دین شام کو بھگودین اور صبح کو جوش دین جب پانی نصف رہ جاۓ تو دوائین مل پن کرچھان لین پھرچینی ملاکر شربت کو قوام کرلین پھر کسی بوتل مین محفوظ کرلین دوتاپانچ تولہ تک دن مین دوتاتین بار دےسکتے ھین مزاج غدی اعصابی ھے فوائد ۔۔۔یرقان ۔۔۔۔استسقاء ۔۔۔۔ درد پتہ ۔۔ درد جگر ۔۔۔۔ پتھری پتہ ۔۔۔پتھری گردہ ومثانہ ۔۔۔۔۔۔۔چند روز مین ریزہ ریزہ کرکے خارج کرتا ھے اس کے ساتھ سفوف پتھری توڑ اگردیاجاۓ تو بہت جلد پتھری ختم ھوجاتی ھے سفوف پتھری توڑ۔۔۔۔ سنگ دانہ مرغ سنگ یہود نمک خوردنی سوڈابائی کارب برابروزن پیس کرایک تادوماشہ مقدار خوراک مزاج غدی اعصابی ھی ھے ھان یاد رھے یہ دوائین آپ پیشاب کی جلن مین بھی استعمال کرسکتے ھین محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Thursday, October 31, 2019

دوالمسک معتدل

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔دوالمسک معتدل ۔۔۔مختصر ترین نسخہ۔۔۔ مرکبات کی کتب مین دوالمسک معتدل ۔۔دوالمسک معتدل سادہ دوالمسک معتدل جواھردار اور دوالمسک جواھردار الگ الگ نسخہ جات ھین انہین بنانا ھرکسی کے بس کی بات نہین ھے اجزاء بہت قیمتی اور بے شمار اور بنانے کی ترتیب ھی کافی مشکل ھے آئیے آج آپ کو بہت آسان اور کم قیمت اور مختصر اجزاء پہ مشتمل دوالمسک معتدل کا نسخہ بتاتا ھون اور بنانے کی ترتیب بھی سمجھاتا ھون گل سرخ ابریشم صاف شدہ بہمن سفید بہمن سرخ درونج عقربی بادرنجبویا عود ھندی دانہ الائچی خورد صندل سفید کشنیز خشک گل گاؤزبان تخم خرفہ زرشک شیرین یہ تمام دوائین برابروزن لین اوران دواؤن کے برابر وزن مین شکر سفید لین اب شکر اور دواؤن کے برابر شہد لے لین اب شکر دواؤن اور شہد کے برابروزن مین سیب کا پانی خالص حاصل کرلین نوٹ۔۔یہان یہ بات یاد رکھین جب سیب کاپانی آپ نے جوسر مشین کے ذریعے نکالا ھے تو اس پانی مین کافی حد تک سیب کے گودے کے ذرے بھی اس مین شامل ھوتے ھین اب اس پانی کو آگ پہ رکھ کرابالین گے تو تلچھٹ اوپرآجاۓ گی اسے الگ کرتے جائین جب مکمل صاف پانی رہ جاۓ توآگ سے الگ کرکے پھر اس کوسب چیزون کے برابروزن لینا ھے اب پہلے دوائین پیس لین پھر شہد شکراور سیب کےپانی کا قوام بنا کراس مین دوائین شامل کردین بس دوالمسک معتدل تیار ھے یہ نہایت اعلی درجہ مفرح قلب ھے خفقان قلب اور ضعف قلب حار کےلئے فوری اثرھے مالیخولیا مراقی مین اعلی درجہ کی دوا ھے معدے کی سوزش اورآنتون کی سوزش مین اعلی درجہ کی دوا ھے عرق گاؤزبان اور عرق سونف کے ھمراہ پانچ تا سات ماشہ تک کھلائی جاسکتی ھے تیارکرین اوراپنے مطب کی زینت بنائین محمود بھٹہ گروپ مطب کامل

Wednesday, October 30, 2019

بکری کا دودھ اور گوشت||benefits of Goat milk & meat

۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 
Benefits of Goat milk & Meat
۔۔۔۔۔۔ بکری کا دودھ اور گوشت ۔۔۔۔۔۔ 
آج لکھنے کا کچھ اور ارادہ تھا اچانک دماغ مین ایک پرانی بات یاد آئی یہ پھجے کے پاۓ تھے خیر اس بات کورھنے دین بہت سون نے کھاۓ ھونگے یہان ھم اپنے موضوع پہ رھین گے اور سب سے پہلے میرا آپ سے ایک سوال ھے؟؟؟ کبھی آپ نے سوچا کہ ایک لاکھ چوبیس ھزار انبیاء اس دنیا مین آۓ اور ھر نبی کو کھانے کےلئے تین چیزون کے پالنے دودھ پینے اور کھانے کا حکم ملا ان مین ایک بکری ھے تو باقی دوچیزین کیا ھین؟ کیا آپ جانتے ھین جس بکری کا گوشت کھانا ھماری امارت کی نشانی ھے یا پھر بیمار کے حصے مین آتا ھے اس کے گوشت سے زیادہ اس کا پالنا اور اس کا دودھ پینا زیادہ اھم ھے گوشت کھانے کی سنت تو ھم دوڑ دوڑ کے پوری کرتے ھین لیکن اسے پالنا ھم غریب لوگون کا حق سمجھتے ھین یا اس کا دودھ پینا بھی انہی کا حق ھے ھمین اس سے مخصوص بو آتی ھے ھمارے لئے اسے پینا مشکل کام ھے مین یقین سے کہتا ھون کہ اگرآپ کو اس کے پالنے کے اور دودھ پینے کے سب فائدون کا پتہ چل جاۓ تو ھرامیر وغریب اسے پالنا فرض عین سمجھ لے چلین مضمون کے شروع مین ھی ایک راز کا نقطہ بتاۓ دیتا ھون بکریوں کاریوڑ رکھنے والا دودھ پینے والا طویل زندگی جیتا ھے آپ بے شک غور کرلین کبھی کسی آجڑی یعنی ریوڑ مالکان کا انٹرویو کرین اس کا مشاھدہ کرین ایسا شخص بے شمار امراض سے محفوظ ھوتا ھے کبھی کبھار ھی بیمار ھوتاھوگا ھمیشہ تندرست توانا چست رھتا ھے مالی لحاظ سے ایسا جانور ھے جس کے پالنے سے بندہ ھرلحاظ سے فائدہ مین رھتا ھے نقصان کا احتمال بہت کم ھوتا ھے بہت بڑی مرض جسے ھم ٹی بی کے نام سے جانتے ھین اس کا دودھ پینے اسکے گوشت کا شوربہ پینےسے جاتی رھتی ھے ذاتی مشاھدہ ھے ٹی بی کا جراثیم بکری کے قرب سے ھی فناھوجاتاھے تجربہ کرکے دیکھ لین اس کافضلہ یعنی میگنیون سے بڑھ کراچھی فاسفیٹ کھاد کوئی نہین ھے نہ ھی کسی اورجانور کے فضلہ مین اتنی ھوسکتی ھے اس کے دودھ مین ھرجڑی بوٹی کااثر ڈائریکٹ ھوتاھے جو باقی کسی بھی دودھ مین نہین ھوتاآپ اسے جس قسم کی بوٹیان کھلائین گے اب اسی کااثر دودھ پینے والےکوھوتاھے اور یہ بھی یادرکھین جس بچہ کوماں کا دودھ کسی وجہ سے نہین مل رھا یا کم ھے تواس بچہ کےلئے دنیا کاسب سے بہترین دودھ بکری کاھوتاھے انتہائی زودھضم ھوتا ھے کیونکہ اس مین حرارت بھی ھوتی ھے اور رقیق بھی ھوتاھے مزاجا گرم تر ھے اب ایسا بچہ جسے سوکڑا کی مرض ھو یا بدھضمی رھتی ھواسکے لئے بکری کا دودھ آب حیات سے کم نہین ھے بے حد مقوی غذا بھی ھے اور دوابھی ھے گوشت کھانے کی مقدار نصف پاؤ سے ایک کلو تک ھے پیٹ کے حساب سے کھائین جتنا برداشت کرسکتے ھین یہی حساب دودھ کا ھے گوشت اور دودھ دونون کا مزاج گرم تر ھے بہت اعلی محرک جگر ھے خواہ یرقان زدہ مریض بھی کھاۓ فائدہ مند ھے کینسر اور ھیپاٹائٹس کے مریض لازمی استعمال کرین

Tuesday, October 29, 2019

قارورہ سے تشخیص۔

قارورہ سے تشخیص۔
۔۔۔۔۔۔سفید قارورہ۔۔۔۔۔۔
پانی جیسا سفید قارورہ یہ اعصاب میں تحریک غدد میں تحلیل اور عضلات میں انتہائ تسکین کی علامت ہے۔حرارت کی شدید ترین کمی کی وجہ سے ایسا قارورہ آتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔انڈہ کی سفیدی جیسا قارورہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ گردے کی شدید سوزش میں ایسا پیشاب آتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔زرد قارورہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آگ کے شعلے جیسا زرد قارورہ کثرت صفراء کی نشانی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سرخی نما زرد قارورہ۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ حرارت کی کمی کی نشانی ہے۔عضلات میں تحریک خشکی گرمی کی علامت ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔سوزش کلیہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گردے کی سوزش سے بھی قارورہ کا رنگ سرخ ہوتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔تسکین کبد۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تسکین کبد میں بھی قارورہ کا رنگ سرخ گوشت کے دھوون جیسا ہو جاتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔زعفرانی رنگ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ قارورہ زعفران کی طرح سرخی مائیل زرد ہوتا ہے۔یہ انتہائ حرارت کی علامت ہے۔اس حالت میںجگر میں سوزش ہو جاتی ہے۔
یہ تمام صورتیں غدی تحریک کی کمی و پیشی ظاہر کرتی ہیں۔

#حکیم غفور علی شاہ فاضل طب و ولجراحت