Thursday, January 30, 2020

روغن گنج

۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔ روغن گنج ۔۔۔۔۔۔
پہلے بھی کافی تیل گنج پن کےلئے لکھ چکا ھون جن کی ترتیب الگ الگ ھے کچھ عرصہ پہلے مین نے بڑا ھی مختصر ایک تیل لکھا تھا جس مین سرخ مرچ تیس گرام اور سرسون کاتیل ایک سوپچاس گرام ملا کرکسی شیشی مین ڈال کردھوپ مین رکھ دین سردیون مین ایک ھفتہ اورگرمیون مین تین دن کافی ھے دھوپ مین رکھنا اس کے استعمال سے بال گرنابندھوجاتے ھین اس مین شرط یہی تھی کہ بازارسے ثابت مرچ لین اور اسے باریک کرکے تیل مین ڈال لین
آج جوتیل لکھ رھا ھون یہ بنانے مین ذراعام آدمی کےلئے مشکل ھے کوشش ھوگی کہ آپ کوآسان طریقہ سے بنانے کاطریقہ بتاسکون اگر پھر بھی بنانے مین پریشانی ھوتوکسی قریبی طبیب کی مددحاصل کرلین لیکن مجھے یہ کمنٹس کبھی بھی نہ کرین کہ آپ سے مل سکتاھے
انڈے کاتیل سوگرام
روغن لونگ 25گرام
روغن جمال گوٹہ دس گرام
سب کوملا لین بس تیل تیار ھے
اب بہت معمولی ساانگلی سے لگاکر جہان بال نہین ھین وھان لگائین بس ھلکی سی مالش کردین اگر اس مقام پہ دانے نکل آئین تودوچار روز لگاناچھوڑدین پھر جب دانے ختم ھوجائین تب پھر لگائین انشااللہ کچھ ھی عرصہ بعد نئے سرے سے بال نکل آئین گے
یہ مزاج کے اعتبار سے غدی عضلاتی ھے
اسے بطور طلا بھی استعمال کیاجاسکتا ھے
حکماء کو خاص کر اور کچھ عام قاری بھی مضامین پڑھتے رھنے کی وجہ سے یہ بات جانتے ھین کہ جمالگوٹہ ایک ایسی دوا ھے کہ اسے طبیب حضرات ایسی پٹیان یا طلاؤن مین استعمال کرتے ھین جن کا مقصد عضوتناسل پہ چھالے نکالنا ھوتاھے باقی کھانے والی دواؤن مین شامل کیاجائے تو اس سے بڑا مسہل کوئی نہین ھے اس لئے اس کے استعمال مین احتیاط لازم ھوتی ھے بازار سے عام طور پہ اس کے بیج ھی مل سکتے ھین اس کے بیج ارنڈ یعنی ھرنولی جیسے ھوتے ھین اس کاتیل بازار سے ملنا مشکل ھوتاھے شاید ھی مل سکے اگر ملے تودونام سے مل سکتاھے یا توروغن جمالگوٹہ لکھاھوگایاکروٹن آئل لکھاھوگا اب خود نکالنا ھوتوبیج سے چھلکا جداکرین مغز کوکھرل مین ڈال کرزور دار ھاتھون سے رگڑین یعنی کھرل کرین جب اچھی طرح کھرل ھوجائے اب کھرل کوتھوڑاگرم کرین اور کھرل بھی دھوپ مین بیٹھ کرکرین گرم کرنے کے بعد پھرتیزتیزکھرل کرتے جائین پھر گرم کرتے رھین اسی طرح تیل گریون سے جداھوجاۓ گا اب اسے الگ کرلین اب ایک اچھا طریقہ یہ بھی ھے کہ بادام روغن نکالنے والی مشین سے نکال لین باآسانی تیل نکل آتاھے
اب لونگ کاتیل بازار سے عام میسر ھوتاھے پنساری سے مل جاتاھے انڈے کاتیل بھی بازار سے مل جاتاھے اب خود بھی نکال سکتے ھین طریقہ گروپ مطب کامل مین ھی پہلے سے لکھ چکا ھون یعنی دیسی انڈے ابال کرزردیان الگ کرلین ان کو کسی برتن مین ڈال کرآگ پہ رکھین جب زردیان جل جاتی ھین توتیل الگ ھوجاتاھے فارمی انڈون سے تیل نہین نکلتا جوسفید رنگ کےھوتے ھین ھان رنگ دارانڈون سے تیل نکل آتاھے خواہ فارمی ھی ھون
یاد رکھین مالش ھلکے ھاتھ کرنی ھے زوردار ھاتھون سے گنج پن والی جگہ پہ مالش نہ کرین
باقی عضوتناسل پہ مالش کرنےسےانتشار اور خیزش لاتاھے حکماء اسے کجی کےلئے بھی استعمال کرتے ھین

Tuesday, January 28, 2020

ٹائیفائڈ کا علاج||typhoid

۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔ٹائیفائڈ کا علاج ۔۔۔۔۔۔
گل سرخ 6ماشہ
ابریشم دودانہ صاف شدہ
سونف تین ماشہ
منقہ پانچ دانہ
گل گاؤزبان تین ماشہ
گاؤزبان تین ماشہ
گل بنفشہ چارماشہ
خوب کلان تین ماشہ
ملٹھ تولہ
عناب پانچ دانہ
تین پاؤ پانی ڈال کرآگ پہ رکھین جب پانی آدھا لٹر رہ جاۓ اتار کر چھان لین چینی حسب ذائقہ ڈال لین نہ ڈالین تب بھی حرج نہین ھے ایک ایک کپ کرکےتین باردن مین ھمراہ اکسیر غدی اعصابی رتی تادورتی دین پانچ روز بعد ٹائیفائڈ کاٹیسٹ کرائین اگر کچھ بھی آثار ھین تومذید پانچ روز استعمال کرلین انشااللہ ٹائیفائڈ ٹھیک ھوجائے گا
نوٹ۔۔ غدی اعصابی اکسیر کانسخہ بہت دفعہ گروپ مین لکھاجاچکاھے

Monday, January 27, 2020

محرک قلب شربت||heart

۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔ محرک قلب شربت ۔۔۔۔۔۔
اس شربت کی ضرورت توگرمی کے موسم مین پڑے گی اور شاید مئی جون کے ماہ مین اس سے زیادہ مفید شربت اور کوئی نہ ھو لیکن یہ شربت تیار اسی موسم مین ھوگا کیونکہ اس مین رس کنومالٹا شامل ھے جواسی موسم کا پھل ھے توآئیے اس شربت کوتیار بھی کرتے ھین اور فائدے بھی جان لین
رس مالٹا 275گرام
رس لیمن 250گرام
زرشک 50گرام
چینی کلو
سب سے پہلے کنومالٹے کارس نکال لین اسے انتہائی موٹے کپڑے سے دوتین بار چھان لین تاکہ اس مین شامل فضلہ وغیرہ چھٹ جاۓ اب لیمن کا رس بھی نکال کراچھی طرح چھان لین بڑی صاف ستھری زرشک لین پہلے اسے اچھی طرح پانی سے دھولین پھر اس کوقیمہ بنانے والی مشین سےگزار کرقیمہ بنالین پھر لیمن والا رس شامل کرکے بے شک تھوڑا مذید گھوٹ لین اب مالٹے کارس بھی شامل کرکے آگ پہ چڑھادین اور چینی ایک کلوڈال کرقوام کرکے نیچے اتار لین اور اس مین دورتی سوڈیم بنزوویٹ شامل کرکے کسی صاف ستھری بوتل جس مین پانی کی نمی کسی صورت نہ ھواس مین ڈال کرمضبوط ڈھکن لگا رکھ لین شربت توتیار ھوچکا اب فوائد پہ نظرڈالتے ھین
پہلی بات آپ نے خود تسلی سے خالص فروٹ کا جوس نکال کر اس کا شربت بنایا ھے بجاۓ ڈبون کے جوس کے آپ خود بھی اور بچون کوبھی گرمی کے موسم مین اسے پلائین
دوسری بات دل کوطاقت اور حرکات قلب منظم کرتاھے اور محرک قلب ھے تسکین پیاس مین اعلی ھے
اب ایک اھم فائدہ بھی سن لین چھوٹے بچون کو گرمیون مین عام طور پر ھرے پیلے دستون کی شکایت ھوجاتی ھے اور الٹی یعنی قے بھی آتی ھین اب خواہ بچون کوانگلی سے چٹادین فوری اثر ھوگا قے اور دست روکنے مین بہترین شربت ھے
زرشک خاص کرایک ایسا فروٹ ھے جوذائقہ مین نہایت شیرین اورکھٹامیٹھا ساھوتاھے بس تھوڑا مہنگا ضرور ھے لیکن یاد رکھین قے روکنے بھوک بڑھانے اور دل کوطاقت دینے مین اس سے اعلی کوئی فروٹ نہین ھے زرشک خون بڑھاتاھے اب جن کو خون کے سفید ذرات کم ھوجائین وہ استعمال کرین فورافائدہ دیتا ھے شدید گرمی کے موسم مین ایک گلاس یہ شربت پینے سے دل مسرور ھوجایاکرتاھے مزاج کے اعتبار سے یہ عضلاتی اعصابی ھے اب اجازت گروپ مطب کامل محمودبھٹہ

Sunday, January 26, 2020

مردانہ امراض اوران کاعلاج-30|Mardana kamzori ka ilag|men sexual problems

۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Mardana kamzori ka ilag|men sexual problems
۔۔۔۔مردانہ امراض اوران کاعلاج۔۔۔قسط 30۔۔۔۔
۔۔احتلام کاعلاج۔۔۔
علاج لکھنے سے پہلے ایک کمنٹس کا جواب لکھ رھا ھون
( صبح کے وقت انتشار کی حالت مین استنجا کرنےکی صورت ٹھنڈاپانی ڈالنا نقصان دہ تونہین)
یہ سوال مین کئی دفعہ پڑھ چکا ھون اور میری کل کی پوسٹ مین بھی لکھا گیا ساتھ ھی جواب لکھنے کی بھی شدیدخواھش تھی
پہلی بات کہ ٹھنڈاپانی ڈالنے سےنقصان قطعی نہین ھوتا
آپ کوایک قانون کلیہ قائدہ بھی مختصر سمجھاۓ دیتا ھون
ایک قانون توآپ نے پڑھا ھی ھوگاکہ ھرعمل کاردعمل ضرورھوتاھے
انسانی جسم مین اللہ تعالی نے ایک وسیع نظام ردعمل کابھی بنارکھا ھے جہان بھی جسم پہ گزند پہنچنے کاخطرہ ھوگا توآپ کےھاتھ ٹانگین بلکہ جسم کاھرحصہ حرکت مین آتاھے اس ضرب سے بچنے کیلئے اور کچھ نہین توھاتھ دفاع مین آگے بڑھین گے اس جگہ کی حفاظت کےلئے اور یہ دفاع تیزی سے ھواکرتاھے یہ کام اطلاع اور حکم ودفاع کانظام حکم رسان اور خبررسان اعصاب سرانجام دےرھے ھوتے ھین یہ بیرونی دفاع آپ نے دیکھا یعنی ردعمل دیکھاھے بالکل اسی طرح اندرونی طور پربھی دفاع ھوتاھے مین ایک تجربہ آپ کوبتاتاھون اسے لازما کرین کہ آپ کےپاؤن ٹھنڈے ھین ان پہ عام نارمل ٹھنڈاپانی ڈالین گے توپاؤن گرم ھوجاتے ھین کیون ھوجاتے ھین ؟
اس کاجواب کچھ یون ھے جب بیرونی طور پرٹھنڈاپانی ڈالاگیاتودوران خون اس مقام پہ تیزھوگیااورآکسیجن تیزی سے گزررھی ھے کاربن تیزی سے نکل رھی ھے پہلے دوران خون سست ھوچکا تھا اب تیز ھوگیا توپاؤن گرم محسوس ھونے لگ گئے بالکل اسی طرح جب آپ استنجا کررھے ھین تو پہلی بات انتشار توپیشاب آنے کی حالت مین ٹوٹ ھی جاتاھے اگر کچھ نہ کچھ ھے توپانی ٹھنڈاھونے کی صورت مین ٹوٹ جاۓ گا یہ لذت کاعمل ھے اس پہ چند روز پہلےتفصیل سے لکھ چکا ھون اب جیسے ھی ٹھنڈاپانی ڈالین گے تودوران خون ردعمل کی صورت مین تیز ھوجائے گا اب بجاۓ نقصان کے حقیقت مین آپ کوفائدہ ھورھاھے دوران خون تیز ھوا آکسیجن تیزی سے آرھی ھے کاربن تیزی سے نکل رھی ھے اب جتنااستنجا آپ باھرکررھے ھین یعنی بیرونی صفائی کررھے ھین اتنی ھی صفائی اندرونی طور پرآپ کے اس مقام پہ ھورھی ھے وافرآکسیجن کادورہ نظام کوصاف کررھاھے آسان الفاظ مین یہان یہی کچھ سمجھاسکتاتھا اسے مذید سمجھنے پڑھنے کیلئے علم الابدان پڑھین کہ کیسے کیسے نظام انسانی وجود مین ھین اور کیسے اپنے فریضے انجام دیتے ھین
اب احتلام کے دوائین مرکبات کی شکل مین
لیجئے پہلی دوا وہ لکھنے لگا ھون جسے آپ اپنا معمول بنالین اگراحتلام کامرض ھے تو؟
کالی مرچ 50گرام
الائچی سفید25گرام
زیرہ سیاہ 300گرام
سفوف بنالین جب بھی سالن ترکاری کھائین اس پہ ایک ماشہ ڈال لین اور سالن کھاجائین ذائقہ مزے کا الگ سے ملے گااور دوا بھی ھوجائے گی یہ صبح شام ڈال کرکھالین
کچھ لوگ حلوے کے بارے مین کل کی پوسٹ پہ ھی سوال کررھے تھے اب حلوہ براۓ احتلام بھی سمجھ لین بادام گری 50گرام رات سوتے وقت بھگودین صبح چھلکااتار کرسفید کرلین اور پیس کرحسب ذائقہ چینی شامل کرین اورتھوڑادیسی گھی گرم کرکے شامل کرین اور بوقت صبح اسے کھالین یہ آپ کا ناشتہ ھوا مذید ذائقہ بنانا ھے توبیس گرام کشمش شامل کرسکتے ھین اگر مذید ذائقہ شامل کرنا ھے توآدھا تولہ ادرک پیس کرشامل کرلین یہ مزاجا غدی اعصابی مقوی دوا بھی ھے اور غذابھی ھے
اکسیر احتلام
 شنگرف تولہ دوگھنٹہ کھرل کرلین
نوشادر تین تولہ
کشنیز پانچ تولہ
ملٹھی پانچ تولہ
اب ان سب دواؤن کوباریک پیس کر بمعہ شنگرف اچھی طرح ملا کربڑے سائزکیپسول بھرلین دن مین تین دفعہ ھمراہ پانی دین دوستو یہ دوا خاص تجویز حضرت صابر ملتانی رحمۃ اللّٰہ علیہ کاھے اسے آپ غدی اعصابی اکسیر کی جگہ بھی استعمال کرسکتے ھین اوراحتلام کی انتہائی اعلی دوا سمجھی جاتی ھے
نمک خوردنی تولہ سنامکی تین تولہ پیس کرملا لین چاررتی تاماشہ تک دن مین تین باردین
حب بندق چھلکا ریٹھا گندھک آملہ سار تارامیرا برابروزن پیس لین بڑے سائزکیپسول بھرلین صبح دوپہر شام دین
تخم مولی 20گرام
ریوندخطائی 40گرام
انزورت 20گرام
باریک پیس کرنخودی گولیان بنا لین ایک ایک گولی دن مین تین بار دین
 میراخیال ھےکافی دوائین مرکبات کی شکل مین لکھ دی ھین ضرورت کے مطابق آپ کوئی بھی دوا استعمال کرسکتے ھین انشااللہ احتلام رک جاۓ گا معدہ کی درستگی کےلئے ساتھ تریاق معدہ یا غدی اعصابی ھضم دین ان کے نسخہ جات بارھا لکھے جاچکے ھین آخری بات کچھ کمنٹس مین مطالبہ تھا کہ جریان اورذکاوت حس مذی کے بھی نسخے لکھ دین توسابقہ پوسٹین غورسے پڑھین ان کاعلاج لکھ چکاھون اب اجازت دین گروپ مطب کامل محمودبھٹہ

Saturday, January 25, 2020

مردانہ امراض اورانکاعلاج-29||Mardana kamzori ka ilag||men sexual problems

۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Mardana kamzori ka ilag||men sexual problems
۔۔۔مردانہ امراض اورانکاعلاج ۔۔۔قسط 29۔۔۔
۔۔۔احتلام ۔۔۔۔
اب آخری بحث اس مرض پہ کرتے ھین آپکو سابقہ پوسٹون مین احتلام کی علامات واسباب سب کچھ مختصرا بتادیاھے جتنا ضروری تھا
اب بات سمجھین احتلام سوداوی مزاج یعنی عضلاتی مرض ھے جبکہ جریان کے بارے مین بتاچکا ھون بلغمی مزاج یعنی اعصابی مرض ھے اور سرعت انزال صفراوی یعنی غدی مرض ھے
اب ایک مرض کا منہ مشرق کی طرف ھے تودوسری مرض کامنہ مغرب کی طرف ھے اور تیسری آسمان اٹھاۓ ھوۓ ھے تینون ھی ایک دوسرے سے الگ الگ اور ایک دوسرے کی بالکل مخالف سمت اور مخالف مزاج سے تعلق رکھتی ھین یہی باتین آپ کو سمجھانے کےلئے یہ مضمون شروع کیاتھا کہ خدارا یہ سب مرضین الگ الگ مختلف المزاج ھین اور ان کاعلاج بھی الگ الگ مختلف ھی ھے اب یہ کیسے ممکن ھے کہ ایک ھی دوا سب امراض پہ کام کرے گی آپ خود دیکھتے ھونگے پوسٹ لکھی ھوتی ھے اس مین وھی ادویات گھما پھرا کرلکھ دی جاتی ھین اور نیچے لکھا ھوتاھے جریان احتلام سرعت انزال ذکاوت حس انتشار کی کمی امساک کی کمی یامذید فلان فلان مرض کا مجرب علاج ھے
یاد رکھین سرعت انزال جریان احتلام تینون ھی مختلف امراض ھین تینون کی مختلف علامات ھین مختلف تحاریک سے تعلق ھے اور مختلف اعضاء کی سوزش سے پیدا ھوتی ھین
یادرکھین احتلام کی ابتدا معدہ کےعضلات کی تیزی اورتحریک سے شروع ھوتی ھے پھروھان سوزش کی صورت پیدا ھوجاتی ھے اور جب یہ شدت اختیارکرلیتی ھے تواس کااثر دل اور جسم کے دیگرعضلات تک جاپہنچتاھے اورانتہاء کی حالت یہ ھوتی ھےکہ دماغ کےعضلاتی پردے تک سوزش پہنچ جاتی ھے جب بات یہان تک پہنچ جاتی ھے توپورا بدن ذکاوت کی کیفیت مین چلاجاتاھے اب ذراسی عضلاتی تحریک معمولی سی عضلاتی مزاج کی غذاکھانے سے جسمانی اور ذھنی طورپربرداشت نہین ھوتا جس کانتیجہ فوری احتلام یااخراج منی کی صورت مین ھواکرتاھے
یہ اصول قطعی غلط ھے کہ ھم یہی سمجھین کہ بس تینون امراض مین غیر معمولی منی کاھی اخراج ھورھاھے تودوابھی ایک ھی کام کرے گی پھر مسکنات مبردات اورمخدرات دوائین دیتے پھرین ایسا کرنے سے وقتی آرام توجاۓ گا جیسے ھی دوا چھوڑی مرض دوبارہ آجاۓ گی اب کیا کرین گے کیازندگی بھر وھی دوا کھلاتے رھین گے سیدھا راستہ پہلے دن ھی اختیار کرین توانشاءاللہ مرض سے مکمل چھٹکارا مل جاۓ گا
دوسری بات اکثر دیکھتا ھون کہ احتلام کے لئے مکمل ٹھنڈی دوائین تجویز کررکھی ھوتی ھین ان باتون سے علمی ادراک کا پتہ چل رھا ھوتاھے یاد رکھین احتلام کاعلاج ھمیشہ گرم خشک اور گرم تر ادویہ سے ضرورت کے مطابق کرنا چاھیے یہ تومعالج کودیکھنا چاھیے اگرجسم مین حرارت کی کمی لگے توغدی عضلاتی ادویہ دینی چاھیے اگرحرارت پوری ھے اور رطوبات کی کمی واقع ھوچکی ھے توغدی اعصابی ادویہ دینی چاھیے غذا بھی انہی دومزاجون کی تجویزکرین اور کھانا اس وقت دین جب شدید بھوک لگے صبح کے ناشتہ مین دودھ بادام مکھن پھلون کا جوس دین بادام پیس کرخواہ مکھن ملا کرکھلائین یا ادرک بادام اور کشمش کاحلوہ بناکراستعمال کرلین یاد رکھین شام کا کھانا جلدی کھالے رات گئے کھانا کھاناکھانے والی عادت چھوڑے اور ماحول اورعادات بھی بدل لین ورزش بہت زیادہ کرین تاکہ شدید تھکاوٹ ھواور بےساختہ نیند آۓ خیالات پاکیزہ کرین بلکہ نماز کی پابندی کرین اچھی صحبت مین بیٹھا کرین یاد رکھین عملی استقامت جلدی اٹھنا اور نہانا جسمانی ورزش اورذھنی پاکیزگی مرض دور کرنےکےلئے انتہائی ضروری ھے
ادویات مین سے نمک ۔بادیان ۔ سنامکی ۔ سنڈھ ۔ تخم کاسنی ۔ تخم مولی  ۔ ملٹھی  ۔ دارچینی ۔ گندھک ۔ ریوندعصارہ ۔ چرائیتہ ۔ لہسن ادرک  ریوندخطائی ۔ وغیرہ مفرد ادویہ بہترین ھین باقی مرکبات مین سے غدی عضلاتی ملین غدی اعصابی ملین ۔ حب بندق ۔ بھی دے سکتے ھین باقی بہترین قسم کے مرکبات کل کی پوسٹ مین لکھ دیے جائین گے
یہان ایک بات یاد آگئی باوجود اس کے کہ مین دوائین مرض کی پوسٹ مین لکھ بھی دیتا ھون پھر بھی مطالبہ ھوتاھے کہ جناب علاج بتائین مجھے سمجھ نہین آئی پھر اور کیا بتاؤن باقی جیسے جیسے مضمون آتاجاۓ گایا جس بھی مرض کے بارے مین لکھاجاۓ گا علاج آخر مین لکھاجاتاھے پہلے نہین لکھاجاتا
 تھوڑا انتظار کرلیا کرین کوشش ھوتی ھے آسان ترین الفاظ مین آسان دوائین لکھی جائین تاکہ کسی کوبھی بنانے مین پریشانی نہ ھو باقی بہت سی ادویات ایسی بھی ھوتی ھین جن کابنانا آپ کےلئے مشکل بلکہ ممکن نہین ھوتا بس ایسی دوائین نہین لکھتا
اجازت چاھون گاگروپ مطب کامل محمودبھٹہ

Thursday, January 23, 2020

پاکستان ایک خطرناک وائرس کے خطرے مین..

۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
#corona #coronavirus
۔۔۔۔۔ پاکستان ایک خطرناک وائرس کے خطرے مین ۔۔۔۔
دوستو خبر ملی ھے کہ چائینا مین ھووھان شہر جس کی آبادی لگ بھگ ایک کروڑ ھے وھان ایک خطرناک وائرس پھیل گیاھے اس وائرس کانام کرونا ھے اور یہ وائرس ابتدائی طورپہ توچائیناکے اسی شہرمین پھیلاھے پھروھان سےامریکہ تک پہنچ چکاھے اورامریکہ مین لگ بھگ ساڑھے چارسو کےقریب مریضوں مین یہ وائرس دریافت ھوچکاھے آج سے چائینا کے اس شہر پہ حکومت چائینا نے ھرقسم کی پابندی لگادی ھے نہ وھان کوئی جہاز نہ ھی ٹرین نہ ھی بس نہ ھی پیدل تک شہر مین جایاجاسکتاھے اور نہ ھی کسی کوشہرسےباھرنکلنے کی اجازت ھے معلوم ھوا ھے کہ کچھ دیگر ممالک مین بھی یہ وائرس پہنچ چکاھے لیکن اس وقت تک پاکستان مین کوئی بھی اس وائرس کاشکار نہین ھواھے اللہ کالاکھ لاکھ شکر ھے دعاکرین کہ ھمارے ملک تک نہ پہنچے یہ ایک نیا وائرس ھے اس کاعلاج بھی کوئی نہین ھے چندایک علامات گنواۓ دیتا ھون پہلے پہل بخارآتاھے پھر ساتھ ھی نزلہ کی شکایت ھوتی ھے اور پھیپھڑے متاثر ھوتے ھین ساتھ ھی نمونیا کی علامات ظاھر ھوتی ھین گردے جگر دل تک مرض تیزی سے پھیلتاھے باآلاخر موت تک بات پہنچ جاتی ھے کئی درجن لوگ چائینا مین مرچکے ھین اس وقت چائیناجانا بہت ھی خطرناک ھے زیادہ راستے بندکردیے گئے ھین اور جن راستون سے لوگ چائینا سے پاکستان آرھے ھین وھان ھرشخص کی ھرطرح چیکنگ یعنی ٹیسٹ ھورھے ھین تاکہ پاکستان مین کوئی مریض نہ پہنچے اب وائرس کے پھیلنے مین سی فوڈ بتائی گئی ھےیہ وائرس انسانی جسم مین قوت مدافعت بالکل ختم کردیتاھے
اللہ تعالی رحم فرمائے جہان تک سمجھ آیا ھے سمندری جانور مزاجا اعصابی یاعضلاتی ھوتے ھین لازمی طور پر یہ مرض ان دومزاجون مین ھی پیداھوگی یعنی وائرس انہی دومزاجون مین سے کسی ایک مزاج کاھوگا اب اس کاعلاج عضلاتی غدی سے غدی عضلاتی مقوی ملین مسہل ھوگا خیر درست علاج تومرض کی تشخیص پہ ھی تجویز ھوسکتاھے واللہ اعلم
نوٹ۔۔۔۔۔ انشااللہ جیسے ھی مکمل تفصیل وتشخیص اس وائرس کے بارے مین آۓ گی گروپ ممبران کوآگاہ کیاجاۓ گا

مردانہ امراض اوران کاعلاج -28|Mardana kamzori ka ilag||men sexual problems

۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Mardana kamzori ka ilag||men sexual problems
۔۔۔۔مردانہ امراض اوران کاعلاج ۔۔۔۔قسط 28۔۔۔
۔۔۔۔احتلام ۔۔۔۔۔
احتلام کامرض جب پرانا ھوجائے توسیمن ٹیسٹ مین بھی کچھ اس قسم کاھوتاھے
سپرم کی مقدار کم ھوجاتی ھے
سپرم کے منہ اور دم ٹوٹے یعنی کٹے ھوۓ نظرآتے ھین
منی مین خون کے ذرات نظر آتے ھین
خون کے ذرات نظرآنے کاسبب یہ ھوتاھے کہ جب احتلام بہت  جاری رھے توخصیہ جات مین سوزش ھوجاتی ھے جس کی وجہ سے ان کی ساخت خراب ھوجاتی ھے تب منی مین خون شامل ھوجاتاھے مسلسل باربار منی کااخراج دراصل منی خام ھی حالت مین خارج ھورھی ھوتی ھے  اب اس وقت تک منی قابل حمل نہین ھواکرتی جب تک مرض رفع نہ کیاجاۓ
احتلام کے عام اسباب مین مندرجہ ذیل سبب پاۓ جاتے ھین
امتلاء منی وسوزش وخراش آلات مخصوصہ
فاسد خیالات کاغلبہ رھنا
مجرد ھوجانا یا عمرگزرنے کےساتھ ساتھ عرصہ گزرجانا اور ھمبستری نہ کرسکنا جیسے باھر ممالک کے سفر پہ دوتین سال گھر آنے کا موقعہ نہین ملتا یا عہد کرنا کہ شادی جیسے عمل سے ھی دور رھنا ھے
یا پھرکثرت مباشرت حظ لذت جیسے ماحول مین بندہ زیادہ رھے
یعنی دونون صورتون مین مرض آسکتی ھے اعتدال اور میانہ روی ھمیشہ کامیاب رھتی ھے
چت یااوندھا سونے کی عادت ھونا
بھوک کے بغیر ھی کھانا کھانے کی عادت ھونا
قبض اور بدھضمی رھنا
پیٹ مین کیڑے ھونایہ وقتی سبب ھے اب پیٹ کےکیڑے ختم کیے جائین تواحتلام بھی فورا رک جایا کرتاھے
اب بعض سبب پہلے عارضی ھی ھوتے ھین لیکن علاج نہ کرنے کی صورت مین مستقل مرض کی شکل اختیار کرلیتے ھین جن مین شکم پری نرم بسترون پہ سونا اور سوتے وقت مثانہ مین پیشاب کارھنا اور رات کودیر سے سونا قابل ذکر ھین
اور عام طورپہ جوعلامات احتلام مین پائی جاتی ھین وہ مندرجہ ذیل ھین
ضعف نقاھت کے آثار جیسے دماغی کمزوری پڑھتے ھوۓ پچھلا بھول جانا
خیالات کا منتشر رھناکسی بھی بات پہ توجہ نہین رھتی اور نہ ھی خیالات ایک جگہ مرکوز ھوتے ھین
تھوڑی دیرپیدل چلنے سے پنڈیلون کےعضلات مین کمزوری کااحساس ھونا
صبح کےوقت بستر خواب سے بیدار نہ ھوسکنا
سرکابوجھل پن اور نسیان کارھنا
جب یہ علامات مسلسل رھتی ھین توپھر
مریض کوئی بھی محنت کاکام نہین کرسکتا یعنی نہ ھی دماغی محنت اور نہ ھی جسمانی محنت کرسکتاھے
بس تھوڑا ساکام کرنے پہ بندہ بےدم ساھوجاتاھے اور سلسلہ خیالات درست نہین رھتے بلکہ خیالات پریشان کن اور غیر منظم ھوتے ھین
حافظہ بھی کمزور اورقوت فیصلہ بھی کمزورھوجاتےھین
سر مین گاھے بگاھے ھلکا درد اورگرانی جاری رھتی ھے
کمر چہرہ وسینہ مین کہین بھی عصبی درد رھاکرتاھے
کھانا ھضم ھونا بندھوچکاھوتاھے
ڈکارین اور پیٹ مین گڑگڑ اور نفخ ھوجاتاھے
نیند نہین آتی
خواب متوحش ھوتے ھین
پیشاب مین فتورآجاتاھے
کبھی پیشاب کےاعضاء حشفہ اوراحلیل مین جلن محسوس ھوتی ھے
ریڑھ پرچیونٹیان سی چلتی محسوس ھوتی ھین
رانون اور جنگاسون کےعضلات مین درد پنڈیلون مین دردرھتاھے
ثقل سماعت بھی پیدا ھوتاھے یعنی کوئی بھی دوسرا بندہ بات کررھا ھو مریض بات توسن رھا ھے لیکن سمجھ نہین آرھی ھوتی کہ وہ کیاکہہ رھاھے اس لئے بات دھراکرپوچھے گا
جلد کارنگ سیاھی مائل زرد ھوجاتاھے
وقت کےساتھ ساتھ تنفس ومزاج چڑچڑاھوجاتاھے
آلات تناسل مین کمزوری واقع ھوجاتی ھے
پاؤن جلنے کی شکایت
کمزوری بزدلی سوزش ناامیدی بطلان باہ
نظر کی کمزوری کی شکایت دردسر درد معدہ جیسی علامات پیداھوجایاکرتی ھین
دوستو مرض کے شروع ھونے سے لے کربہت زیادہ مرض پرانی ھونے تک مختلف اوقات مین یہ علامات ظاھر ھواکرتی ھین اور مریض اپنے آپ کوبےشمارامراض کاگڑھ سمجھنے لگ جاتاھے مریض خودکوبےشمار امراض کاشکار سمجھتا ھے جبکہ حقیقت اس کے بالکل برعکس ھوتی ھے یہ بے شمارامراض قطعی نہین ھین بلکہ ایک ھی مرض مین پیداشدہ مختلف اوقات کی علامات ھین اب ان علامات سے کیسے پتہ چلے کہ واقعی مرض احتلام ھے ان مین سے توبہت سی علامات دیگرامراض مین بھی ھوسکتی ھین اس کےلئے حتمی فیصلہ کیسے دیاجائے یہ سب کچھ اگلی قسط مین آۓ گا اور ساتھ ھی علاج معالجہ لکھاجاۓ گااجازت دین محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Wednesday, January 22, 2020

شہد اور مدھ نم یعنی نیم کاشہد

۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔ شہد اور مدھ  نم یعنی نیم کاشہد ۔۔۔
لفظ مدھ ھندی کالفظ ھے جس کے معنی شہد کے ھین یا اسے آپ میٹھاپانی کہہ سکتے ھین
یہ پوسٹ دووضاحتون کی وجہ سے لکھنی پڑی
پہلی وضاحت کہ آیا جم جانے والاشہد دونمبر ھوتاھے قطعی ایسی بات نہین ھے
موسم کے حساب سے کچھ شہد سردی کے موسم مین جم بھی جاتے ھین کچھ سردی مین نہین جمتے  اب کونسا شہد جمتاھے اور کونسا نہین جمتا یہ الگ بحث ھے کل کی پوسٹ مین اس بات کی نشاندھی برادرعثمان اسماعیل بھٹہ صاحب نے کی تھی اب مین سمجھ گیا کہ میری پوسٹ ادھوری رہ گئی ھے دوستو عموما اپریل مئ جون کے موسم مین حاصل شدہ نہین جمتی یا یون کہہ لین کہ بہار کے موسم کی شہدنہین جمتی لیکن اس مین بھی میراذاتی تجربہ ھے کچھ پھولون کی شہد جم جاتی ھے جیسا کہ لوکاٹ کے پودے والی شہد جم جاتی ھے لیکن ذائقہ بے مثل ھوتاھے عثمان صاحب نے کل ایک وضاحت دی ھوئی تھی کہ فارمی شہد کوسٹیم دینے سے نہین جمتی یہ ان کاذاتی تجربہ تھا خیر ممکن ھے باقی جنگلی شہد کوبھی سٹیم دینے سے نہ جمے اور میرے خیال مین سٹیم دینے کی ضرورت ھی نہین ھے مین آپ کواپنے تجربہ کے مطابق اصل اور نقل شہد کے جمے ھونے کی صورت مین بھی پہچان بتادیتا ھون پہلی پہچان توبتاچکا ھون کہ منہ مین مٹھاس نہین رھتی اب جما ھوا نقل شہد شیشہ کی طرح نظرآۓ گا جبکہ اصل جما ھواشہد دیسی گھی جیسا نظرآۓ گا نقل شہد مین چینی کے کرسٹل واضح نظرآتے ھین بلکہ چینی کے کرسٹل بن جاتے ھین جوبالکل شیشہ جیسے ھوتے ھین جبکہ اصل شہد دیسی گھی کی طرح دانے دار ھوتاھے کرسٹل کسی صورت نہین بنتے یعنی اصلی شہد ھلکی دودھی شکل اختیارکرلیتا ھے
اب دوسری وضاحت
کل کی پوسٹ پہ  محمدسلیم بلوچ صاحب کا سوال  تھا مدھ نم کے بارے مین
مین پہلے توحیران ھوا کہ اب بھی کچھ لوگ ھین جنہون نے مدھ نم کویادرکھا ھواھے باقی جواب جوانکو لکھا گیاتھا وہ غلط تھا یہ انتہائی اھم سوال تھا مدھ لفظ کی تووضاحت کرچکا ھون باقی تفصیل سن سمجھ لین
پہلی بات عرصہ پہلے اس پہ ایک پوسٹ لکھ چکا ھون وہ پوسٹ بھی اس وقت لکھی تھی جب ایک خبر سندھ کے بارے مین آئی تھی کہ ایک نم کے درخت سے پانی نکلنا شروع ھوگیاھے چند روز بعد پتہ چلا اس درخت کوکاٹ دیاگیاھے یہ بہت بڑاظلم تھا
دوستو عام حالت مین اگر آپکو صرف نیم کے پتون سے ھی پانی نکالنا پڑے توسواۓ ایک ماھر طبیب کے ھرکسی کےلئے ناممکن ھے مین نے خود نکالا ھے وہ طریقہ بھی لکھ دیاتھا باقی کوئی طریقہ نہین ھے اس سے پانی نکالنے کا وہ پوسٹ آپ گروپ مطب کامل مین ھی دیکھ سکتے ھین
 مدھ نم درحقیقت عرصہ سوسال کے قریب نیم کے درخت کی عمرھوجانے پر درخت کے تنے سے خودبخود پانی کاچشمہ جاری ھوجاتاھے جوقطرہ قطرہ مسلسل گرتارھتاھے یہ پانی واقعی میٹھا ھوتا ھے تھوڑا وقت گزرنے پہ یہ پانی گاڑھا شہد کی طرح بھی ھوجاتاھے اس لئے اسے مدھ نم یعنی نیم کا شہد کہاجاتاھے درخت سے اگرایک دفعہ پانی نکلناشروع ھوجائے توبہت عرصہ نکلتارھتاھے یہ پانی بے شمارامراض کا بہترین علاج ھے
جس مین جگر معدہ کےامراض اور جلد کے امراض شامل ھین باقی اس پانی کے استعمال سے جسم مین قوت مدافعت بہت ھی بڑھتی ھے اس پانی کے استعمال سے بڑھاپا آھستہ آھستہ واپس ھونا شروع ھوجاتاھے یعنی چہرے بدن سے جھریان ختم چہرہ سرخ توانا روشن طاقت ھرقسم کی جسم مین بحال ھوجاتی ھے   انڈیا پاکستان کی تقسیم سے پہلے یہ بڑے پنسار سٹوروں سے مل جایا کرتا تھا لیکن مہنگے دامون ملتاتھا اب توشاید کسی کو یہ علم بھی نہین کہ مدھ نم بھی کوئی دوا ھواکرتی تھی یہی افسوسناک پہلو ھے کہ بہت سی باکمال لازوال ادویات ناپید ھوچکی ھین ھان ایک نیم کادرخت ھے جو تقریبا اس عمرکے قریب پہنچ چکا ھے مین کبھی کبھار اس کی طرف دیکھتا ھون لیکن حسرت کی نگاہ سے دیکھتا ھون کہ شاید کبھی مین اس سے مدھ نم نکلتادیکھ سکون بلکہ پی سکون اجازت چاھون گا محمود بھٹہ گروپ مطب کامل

مردانہ امراض اوران کاعلاج-27||Mardana kamzori ka ilag||men sexual problems

۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Mardana kamzori ka ilag||men sexual problems
۔۔۔۔مردانہ امراض اوران کاعلاج ۔۔۔قسط 27۔۔۔
۔۔۔احتلام ۔۔۔۔۔
احتلام کے لفظی معنی کیا ھے اس بھی پہلے کہ یہ لفظ عربی کاھے اور حلم سے ھے اور حلم کے معنی خواب دیکھنا ھے
یا پھر یون کہہ لین کہ خواب کی حالت مین جنسی لذت حاصل معنی ھے اب اس کی کوئی بھی صورت ھوسکتی ھے اس مین مباشرت واغلام اور جلق وحظ شدید کچھ بھی خواب مین نظرآسکتاھے بعض اوقات کچھ بھی نظر نہین آتا کپڑے خراب ھوجاتے ھین بعض لوگون کوگہری نیند مین ھوتا ھے اور مکمل خواب ھوتاھے توبعض لوگون کو بدخوابی مین یہ صورت حال ھوا کرتی ھے عوام اسے شیطان آنا بھی کہتے ھین یا خواب مین کپڑے خراب ھونا کہتے ھین بعض اسے یقین کی حد تک شیطان کی کارستانی سمجھتے ھین
حقیقت یہ ھے کہ نیند کی حالت مین جب منی اور منی کے متعلقہ اعضاء کوجسم پہ دباؤ اورغلبہ ھوتاھے توطبیعت جنسی جذبہ کوپیش کردیتی ھے جس سے جنسی جذبہ مین اس قدر شدت پیداھوتی ھےکہ انسان بے قابوھوجاتاھے اورانزال کی منزل سے گزرجاتاھے یہ اخراج منی بلاارادہ ھوتی ھے عموما اسوقت انسان چت لیٹا ھوتاھے اوراکثر نیم خوابی حالت مین ھوتاھے یعنی احتلام کا مفہوم یہی ھے کہ انسان کوخواب کی حالت مین منی کے بلاارادہ اخراج ھوجانے کواحتلام کہتے ھین
بعض لوگ سوتے وقت بیوی یاغیرعورت سے لذت یاحظ اٹھارھے ھوتے ھین بہرحال جذبہ شدید ھوتاھے اور منی کااخراج بھی بغیرارادے کے ھوتاھے لیکن بعض حکماء اور ڈاکٹر صاحبان مین یہ اختلاف راۓ ھے بعض اسے شدید جذبہ کےتحت بلاارادہ اخراج منی ھی سمجھتے ھین توبعض اسے منی کااخراج توسمجھتے ھین لیکن ساتھ ساتھ اسے مرض بھی تصورکرتے ھین اب پہلے والے اسے مرض کادرجہ نہین دیتے محض مرض کی علامت سمجھتے ھین اب دونون راۓ کسی حدتک درست ھین اگراحتلام گاھے بگاھے ھوتاھو جومادہ منی کےدباؤ کےسبب کبھی کبھار ھوتاھو توکوئی بات ھی نہین ھے اسے ھم بالکل مرض خیال نہین کرین گے اب یہان تین اھم پہلو ھین بعض لوگون کو ماہ مین ایک بار یاھفتہ بعد یا روزانہ شب احتلام ھوجاتاھے کچھ لوگ ایسے بھی جن کو شایدزندگی بھراحتلام نہ ھواھوتوکچھ وہ ھین جن کوزندگی مین چندباراحتلام ھواھو اب جن کواحتلام نہین ھوتا انہین بھی پریشان کردیاجاتاھے بلکہ انہین شدید بیمار کہاجاتاھے کہ آپ کواحتلام توآج تک ھواھی نہین اس لئے آپ بیمار ھین وہ لوگ قطعی پریشان نہ ھون جن کواحتلام نہین ھواکرتا بلکہ شکرادا کرین ھان یہ ھوسکتاھے کہ ان کو کبھی جاگتے ھوۓ بھی انتشار یا خواھش جماع یا جذبہ جماع کبھی پیدا نہ ھواھو توایسے شخص کولازمی اپنا چیک اپ کروانا چاھیے ممکن ھے وہ نہ نرھو بلکہ درمیانی مخلوق ھو
اب رھی بات وقفے کی توسیدھی سی بات ھے جن کوجلد جلد یعنی ھفتہ بعد یاروزانہ کی بنیاد پہ احتلام ھواکرتاھے اب ان کی منی کااخراج بھی اسی طرح ھورھاھے اسے آپ مرض کہہ سکتےھین اب جن کوماہ مین ایک آدھ دفعہ اس کیفیت سے گزرنا پڑتا ھے انہین بھی پریشان نہین ھوناچاھیے نہ ھی علاج کی ضرورت ھے ھان کثرت احتلام مین طبیعت پریشان رھنے لگتی ھے جسم مین ضعف بڑھتاھے اس کا مداوہ ضرور کرنا چاھیے
ھان یادرھے بعض کاخیال ھے کہ دن مین اگر کبھی کبھار بھی احتلام ھوتاھوتومرض ھی ھے لیکن قطعی یہ بھی مرض نہین ھے بلکہ وقتی منی یاذھنی دباؤ کاھی سبب ھے ھان رات کی طرح دن مین بھی زیادہ احتلام شروع ھوجائے تومرض سمجھین اسے طبی زبان مین ذرور کہتے ھین رات والے کواحتلام کہاجاتاھے یہ نظام منی کی انتہائی کمزوری ھوتی ھے رات کوھونے والے احتلام کامرض پرانا ھونے اور شدت اختیارکرجاۓ تب دن مین بھی بہ سبب کمزوری نیند کی معمولی کیفیت مین منی خارج ھونی شروع ھوجاتی ھے
درحقیقت احتلام کی خطرناک صورت اسوقت ھوتی ھے جب آلات منی انتہائی ذکی الحس ھوجاتے ھین منی بہت ھی پتلی پانی جیسی ھوجاتی ھے گاڑھاپن بالکل ختم ھوچکاھوتاھے اب خواہ لذت ھویانہ ھو بس نیند کاجھونکاآیا اوراحتلام ھوگیا اب آلات منی مین سوزش ھوچکی ھوتی ھے پھرنیند آنا بھی ضروری نہین رھتا اب پیشاب کرتے وقت بس معمولی سازور لگااور منی کااخراج ھوگیا یہ صورت خطرناک ھوتی ھے یہان معالج اکثرناکام ھوتے ھین اسکی وجہ یہ ھوتی ھے کہ اب وہ علاج جریان کاکررھاھوتاھے لیکن حقیت مین یہ مرض احتلام ھی تھا
باقی تفصیل اگلی قسط مین انشااللہ محمود بھٹہ گروپ مطب کامل

Tuesday, January 21, 2020

شہد کی پہچان

۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
#honey
۔۔۔۔۔ شہد کی پہچان ۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت سے لوگ آج بھی اس بات پہ بضد ھین کہ روٹی پہ شہد لگاکرکتے کودین توکتانہین کھاتا یاکھالے توالٹی کردیتاھے آج کے دور کےکتے بھی بڑے ماڈرن ھوچکے ھین بلکہ بعض ممالک مین جتنی قدر قیمت کتے کی ھے یہ آپ دیکھتے ھی ھونگے اب اس جھگڑے کوچھوڑ دین
باقی بے شمار طریقے ھین یہان تک کہ لیبارٹری ٹیسٹ بھی ھین لیکن مصنوعی چیزین بنانے والے ان ٹیسٹون سے بھی گزرجاتے ھین جیسے دودھ کے فیٹ بڑھانے کےلئے دودھ مین ڈالڈا گھی شامل کرتے ھین اور فیٹ بڑھ جاتی ھے کھاد شامل کرتے ھین ایل آر بڑھالیتے ھین کچھ لوگ جوانتہائی ایماندار ھوتے ھین وہ ڈالڈا کی جگہ تھوڑی مقدار مٹی کاتیل شامل کردیتے ھین لیبارٹری کی ایسی کم تیسی ھوجاتی ھے لیب فیٹ بتانا بند کردے گی یہ سب وہ طریقے ھین جن کے بارے مین آپ دیکھ پڑھ رھے ھوتے ھین اسی طرح ھیپاٹاٹس کے مریض اب وہ لوگ جنہون نے غیر ممالک مین کام کے سلسلے مین میڈیکل کروانا ھوتاھے وہ عام سی دوا ھے جوایک کیمیکل ھی ھے اسے کھانے کے بعد لیب سے ٹیسٹ کلیر آجاتا ھے خواہ بندے کاجگر آخری سٹیج پہ پہنچ چکا ھو جہان ٹیسٹ ھین وھان ٹیسٹون کےتوڑ بھی لوگون نے ایجاد کررکھے ھوتے ھین گوشت کرنے والے بوڑھے اور بیمارجانور کوذبح کرتے ھین ڈسپرین کوپانی مین حل کرکے بذریعہ بڑی ورید پریشر سے پورے گوشت کےاندر شامل کردیتے ھین گوشت فورا بجاۓ سرخ کے گلابی نظرآنے لگے گا پتہ ھی نہین چلتاکہ جانوربوڑھاھے یاجوان ھے جب آگ پہ گلانے کےلئے رکھین گے تومنٹون مین گل بھی جاۓ گا اب قصائی کایہ ذمہ نہین ھے کہ وہ گوشت کھاکرآپ کے بدن مین کیاکیا نقصانات ھونگے سڑیل سامریل ساجانور ھوتاھے ذبح کرنے کےبعد اس کی ٹانگ سے کٹ لگاکر منہ لگاکر زور سے پھونک مارتے ھین اور خالص کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس جانور کے گوشت مین بھردیتے ھین فورا ھی انتہائی پلے پوسے موٹے تازے جانور کاگوشت نظرآنے لگتاھے 
دوستو سب سے بڑے ٹیسٹ توآپ کے اپنے اندر ھین اگر آپ کوسمجھ نہین آتی توالگ بات ھے بلکہ نااھلی ھے آپ کی زبان آنکھ کان سونگھنے کی حس اور لمس پرکھنے کی حس ھین یعنی قوت لامسہ کو بیدار کرنا ھوگا گوشت لینا ھوتوایک نظر ھی قصائی پہ ڈالین اسکا حلیہ چہرہ اس کے کردار کی کچھ نہ کچھ نشاندھی ضرور کرتا ھے اسکی گفتگو رھتے کردارکی نشاندھی کردیتی ھے اب اگردل مطمئن ھے توگوشت خرید لین 
اب بات شہد کی ھورھی تھی شہد کاسب سے بڑا ٹیسٹ کہ آیا خالص ھے یا ملاوٹ ھے اب تسلی شدہ خالص شہد بھی اور دونمبر تیارکردہ بھی شہد سامنے رکھ لین دونون کے ذائقے چکھ لین اب خالص شہد کی مٹھاس ایک منٹ بعد منہ سے غائب ھوچکی ھوگی بے شک خوشبوباقی رھے لیکن مٹھاس جاتی رھتی ھے اب ملاوٹ شدہ یا چینی یا گلوکوزسے بنی شہدکی مٹھاس منہ مین باقی رھے گی اور کچھ نہین تومٹھاس کے بعد تھوڑی سی کھٹائی منہ مین محسوس ھوگی یہ دونمبر شہد ھے یعنی زبان کاٹیسٹ ایک ایساٹیسٹ ھے جس کاتوڑ ابھی تک نہین ھواباقی شہد مین نمک حل نہین ھوتا اب اگرآپ حل کرکے رکھ بھی دین توتھوڑی دیربعدنمک علیحدہ نیچے تہہ نشین ھوچکاھوگا

Monday, January 20, 2020

اکسیر معدہ شیرین

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔  اکسیر معدہ شیرین ۔۔۔۔۔
مزاج ۔۔۔اعصابی غدی
فوائد ۔۔
معدہ کی جلن ۔
 گیس تیزابیت
بھوک نہ لگنا
کھٹے ڈکار
ورم معدہ
منہ کاپک جانا
بلڈ پریشر کازیادہ ھونا
ان سب علامات مین فوری اثر دواھے
دوا۔۔۔
مغز کشنیز خشک20گرام
مغزبادیان 20گرام
الائچی خورد 1گرام
سوڈابائی کارب 1گرام
ملٹھی 1گرام
کوزہ مصری 50گرام
ست پودینہ  15ملی گرام
سب کوپیس کرسفوف بنا لین
مقدار خوراک
قریبا ایک ماشہ دن مین تین تاچاربار ھمراہ پانی استعمال کرسکتے ھین
گروپ مطب کامل محمودبھٹہ