۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔ عرق قلب وجگر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اھم پوسٹ
کافی دن گزر گئے کوئی پوسٹ نہین لکھ سکا دراصل کچھ روز مسلسل اپنی بڑی ھمشیرہ کےھان روزانہ کے حساب سے جانا ٹھہرا انہین بخارتھا احترام واجب تھا اس لیے بھی اور کچھ بہن بھائی کارشتہ بھی ایسا ھوتاھے کہ بڑا حوصلہ ھوتاھے انکی عمر اسوقت 85سال ھےمین ان سے کافی چھوٹا ھون میری عمریعنی محمودبھٹہ کی عمر 61سال ھوچکی ھے الحمداللہ اب انکی صحت بہتر ھے بخار اتر چکاھے بس کمزوری باقی ھے کچھ عمرکابھی تقاضا ھے خیرسے انکی صحتیاب ھونے آج اھم پوسٹ بھی لکھ رھا ھون یہ میرے معمولات مین سے ھے پہلے اس کے فوائد لکھ رھا ھون حکماء حضرات اپنے معمولات مین لاسکتےھین
فیٹی لیور اور باقی اس سے متعلقہ علامات جیسے معدہ کی خرابی جگر مین شدید گرمی وغیرہ مین تیزی سے فائدہ کرتی ھے
کولسٹرول اور خون کی نالیون کی بندش خواہ وہ شریان ھویا وریدین ھون ھردوصورت مین بس ایک ھی کورس کرنےسے صحتیاب ھوجاتاھے ھان اینجوگرافی کرائین یاایکو ٹیسٹ کروائین اگر کوئی معمولی کمی بیشی رہ جاۓ تومذید ایک کورس اور لازمی کرین
بدن مین کہین بھی نالیان گچھون کی شکل اختیار کرجائین یا جیسے بعض لوگ ویری کوسس کی شکایت کرتےھین یعنی پیڑو پرجہان منی کی نالیان گزرتی ھین وہ سب گچھے کی شکل بن جاتی ھین اور بندہ اولاد پیداکرنےکےبھی قابل نہین رھتا اس صورت مین استعمال کرین اللہ تعالی ضرور شفاء دین گے
باقی استسقائی حالت مین بھی اسے استعمال کرین
ھان اس دوا کے استعمال سے چند روز مین ھی چہرے کارنگ نکھرنا شروع ھوجاتاھے اور رنگت سفید وسرخ ھونا شروع ھوجاتی ھے دوستو بغیر مشقت دوا بنانا کچھ بھی مشکل نہین ھے صرف بارہ گھنٹے لگتےھین دواتیار ھوجاتی ھے
اب دوا سمجھ لین
عرق گلاب بوتل
عرق مکو بوتل
عرق سونف بوتل
عرق اجوائن بوتل
اگر آپ خود عرق نہین بناسکتے تو پہلے تینون عرق یعنی گلاب مکو سونف توقرشی کے لےلین باقی اجوائن کاعرق کسی بھی تسلی والی اچھی کمپنی کالےسکتےھین
اب یہ عرقیات چار بوتل اکھٹے ملالین اب ان مین ریوندچینی سوگرام باریک پیس کر ملادین اور ایک ابالا آگ پہ دے کررکھ دین بارہ گھنٹہ بعد دوبارہ ان عرقیات کو آگ پہ تین چار ابال دے کرکپڑچھان کرلین کپڑا ذرا موٹا ھوناچاھیے باریک ململ ٹائپ نہین ھوناچاھیے اب اس مین نوشادرٹھیکری50گرام سوڈاسیلی سلاس تیس گرام پیس کرشامل کردین یاد رھے ابھی عرقیات گرم ھون تب ھی شامل کردین تاکہ منٹون مین نوشادر اور سوڈاسیلی سلاس حل ھوجائے بس دوا تیار ھے واپس بوتلون مین بھر لین یہ ایک کورس ھے بس اب آدھا کپ یہ عرق آدھاکپ نیم گرم پانی شامل کرکے صبح خالی پیٹ پی لین بس ایک بار ھی روزانہ خالی معدہ صبح پینا ھے بس تھوڑی دیر کےلئے معمولی ھلچل پیٹ مین مچے گی پھر ٹھیک ھوجائے گی ھان یہان ایک بات کی نشاندھی کردون دوا کافی بدمزہ ھے پینے کودل نہین کرتا لیکن مجبوری ھے چند روز مین بندہ عادی ھوجاتاھے ایسے تمام دوست جن کوعارضہ قلب ھے استعمال کرین ساتھ نماز کی بھی پابندی کرین دوا بناکراستعمال کرین مین نے ایک ایک بات سمجھادی ھے اب ایسے دوست جو پھر بھی سوالات کرتےھین وہ سیدھا کسی بھی بڑے پنسار سٹور پہ جاکر تمام دوائین خریدسکتےھین محمود بھٹہ گروپ مطب کامل
Urdu, Tibb , Qanoon Mufrad Aza , Unani ,tibb e sabir, To reach author ,please contact facegroup page matab e Kamil . https://www.facebook.com/groups/Matab.E.Kamil/ We don't sell medicine
Thursday, August 25, 2022
عرق قلب وجگر
Friday, June 10, 2022
اور چہرے کی جھریان|Haldi
۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Haldi |tumeric
۔۔۔ ھلدی اور چہرے کی جھریان ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بطور ابٹن تو ھلدی کااستعمال ھرکسی نے سناھوگا ممکن ھے زندگی مین چند بار یا پھر شادی پہ ھلدی کاابٹن ضرور چہرے اور جسم پہ استعمال کیاھوگا اس ابٹن کا استعمال دلہا اور دلہن کو وقتی طور پہ خوبصورت بنانے کےلئے استعمال کیاجاتاھے خواہ باقی زندگی جفاکشی یا طعنہ کشی کے نشانات یا پھر گردش ایام کے نقوش زندگی بھرکےلیے چہرے پہ عیان رھین یاد رھے زمانہ اپنے نقوش چہرے پہ ضرور چھوڑتاھے زندگی بھر کی داستان ھرانسان کے چہرے پہ لکھی نظرآرھی ھوتی ھے بعض خوش قسمت اللہ تعالی کی بارگاہ مین سجدہ ریز رھتےھین اور اسی کےشکرگزار رھتےھین تو وقت چہرے کوایک نورسے بھردیتاھے باقاعدہ ایک چمک اور روحانیت وپاکیزگی چہرے پہ پھیلی رھتی ھے بعض نے ساری زندگی عسرت وبےچارگی کی داستان چہرے پہ بکھیرے نظرآرھے ھوتےھین بعض نے اللہ تعالی کی مخلوق پہ ظلم وجبر بلکہ زمینی خدا بنے ھونے کی داستان ایک مکروہ چہرے کی صورت مین لیے پھررھے ھوتےھین ھاں ایک کمال ضرورھےایسےایسے میک اپ مردزن نےکیےھوتےھین کہ ایک بھیانک چہرےکوبھی وقتی طورپہ چھپالیتےھین اورچہرہ بڑاھی معصوم نظرآتاھےاگرمیک اپ اتاراجاۓ تو محلہ دار بھی پہچاننےسےانکاری ھوتےھین خیر سےباریک بیں کوخباثت تونظرآرھی ھوتی ھےبس وہ خاموش رھےتوالگ بات ھےخیرسےایسی دواتومیرےپاس موجود نہین ھےجو بندےکےچہرےسے خباثت عیاری فتنوں اور مکروہات کوغائب کرکے یکدم روحانی بناسکے ھان یہ ھوسکتاھے کہ زمانہ کی چکی مین پسا چہرے وبدن جو جھریون سے بھرجاۓ توان جھریون کو چہرے سے بغیر میک اپ کیے مٹایاجاسکتاھے ھروقت تازگی اور کچھ نہ کچھ خوبصورتی چہرے پہ ضرور آجاتی ھے یہ کمال بھی ھلدی مین بھرا ھے دوا سمجھ لین اور بنائین پھر کھائین اور چہرے وبدن کوجھریون سے نجات دے دین
سوکھی گڈھی ھلدی ایک کلو کوتین حصوں مین تقسیم کرکے پہلے حصہ سے چاربوتل عرق کشیدکرکے اس عرق مین دوسراحصہ ھلدی کابھگوکرپھرعرق نکال لین اب عرق تین بوتل نکال کراس مین تیسرا حصہ ھلدی والا شامل کرکے پھر دوبوتل عرق نکال لین اب اس عرق مین ان بجھ چونا سوگرام شامل کرکے چوبیس گھنٹہ کےلئے رکھ دین اسکے بعد اسے باقاعدہ روئی کی مدرسے معروف طریقہ سے فلٹر کرین اب اس فلٹر شدہ عرق مین سوگرام گندھک آملہ سار کھرل کرین سب عرق کھرل ھوجانے پہ محفوظ کرلین ایک رتی بھر یہ دوا صبح شام بلکہ رتی سے بھی کچھ کم جیسے دانہ گندم برابر خوراک رکھین
نوٹ۔۔۔ یہان ایک بات کی اور بھی نشاندھی کردون حقیقت مین یہ دوا جب آپ نے عرق مین چونا شامل کرکے جب فلٹر کرلیاھے بس دوا تیار ھے پانچ دس قطرے یہی عرق پانی مین شامل کرکے پی لینےسے جھریان جاتی رھتی ھین لیکن مین نے دوا کی افادیت بڑھانے دوا کاحجم کرنے اور دوا کوباآسانی لمبے عرصہ تک محفوظ رکھنے کےلئے اسے خشک حالت مین لانے کی ترتیب دی ھے یون گندھک دوبارہ شامل کرنے سے اسکی افادیت بڑھ جاتی ھے اس دوا کو نہایت سادگی سے بھی تیار کیاجاسکتاھے اگر تجربہ ھی کرنا ھوتومحض گندھک سوگرام چونا سوگرام دونون کوپانی مین حل کرکے جوش دین پھرفلٹر کرکے دس قطرے یہ پانی استعمال کرین جھریان چند روز مین ھی غائب ھونا شروع ھوجاتی ھین لیکن دوا کی نفاست اور حساسیت اور قوت سے بھرپور اور نقصانات سے مبرا دوا تب ھوگی جب آپ ھلدی کاعرق نکال کربنائین گے اب آپ کی آسانی کےلئے ھرطریقہ وانداز بتادیاھے نااھل اور سست حضرات سادہ پانی مین بنالین قابل اور مخلص طب حکماء ھلدی کےعرق والے طریقہ سے بنائین اسی کے ساتھ محمودبھٹہ کواجازت دین انشاءاللہ ابھی مذید کچھ نہ کچھ ھلدی کے تجربات گروپ مطب کامل کی زینت بنے گے اس وقت تک کےلئے اجازت اور اللہ تعالی آپ سب کو محنت والا اور طب کو زندہ کرنے والا طبیب بناۓ جب محنت کرین گے توروشنی خود بخود ھی ملنا شروع ھوجاتی ھے اور جوطبیب محض نسخون کے بچاری اور طلب گارھین وہ ساری زندگی اندھیرے مین ٹامک ٹویاں مارتے رھتےھین اور بعض طبیب ایسےبھی دیکھنے کوملے ھین جوساری زندگی محض نسخہ جات پڑھ کرھی حظ اٹھاتےھین اور بحث وسوالات کرنے اورحوالہ جات دینے مین اپنا ثانی نہین رکھتے ھردوا مین کستوری عنبر مرواریدشامل ھوتاھے بندہ خدا اگر آپ محض ھلدی کوسمجھ لیتے توکستوری عنبر اسی کوبنالیتے آئیے آپ آج ھلدی کوھی کستوری بنائین انشاءاللہ ھرنباتات کےتجربات اسی طرح تحریر کرین گے جوکتابوں سے نہین ملین گےآپ سونا بنانے کےپیچھے مت بھاگین بلکہ خود سونا بن جائین اس بوٹی کوتلاش کرجس مین سونےکی سب خوبیان پائی جائین وہ بوٹی کھااورخود سونا بن جا
نوٹ۔۔ آخری بات مذکورہ بالا نسخہ مزاجا غدی اعصابی ھے یہ بات اب یاد آئی ھےتاکہ سب دوست اسےمزاج کےمطابق استعمال کرکےدیگرفائدےبھی حاصل کرسکین چوتھےھضم پہ اثرانداز ھونےوالی دواھےجب دواچوتھےھضم پہ اثرکرےگی تووارثتی امراض کوفائدہ دےگی محمودبھٹہ گروپ مطب کامل
Tuesday, May 17, 2022
گرمیون کے مشروبات 2
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔ گرمیون کے مشروبات تیار کرین ۔۔۔۔۔قسط دوسری
کل کی قسط مین مین چہار مغز کاوزن لکھنا شاید بھول گیا تودوستو پچاس گرام چہار مغز لینے ھین باقی بہت سے دوستون نے بہت زیادہ مشروبات کے نام لکھ رکھے تھے جیسے صندل ھے تو دوستو اصل صندل کا شربت توآپ کےلیے کافی مہنگا بنے گا کیونکہ بذات خود صندل بھی کافی مہنگا ھے اصل شربت مین صندل کی مقدار زیادہ ھے یعنی کم سے کم سوگرام ڈالنا ھوگا تو یہ قیمت ھزارون مین بنے گی اسلیے سستا کام کرلیتے ھین آپ پچاس گرام زیرہ سفید لین پچیس گرام کشنیز لین اب انکا ایک کلو پانی مین جوشاندہ تیار کرین جب پانی آدھا رہ جاۓ تو چھان لین اس پانی کو الگ سے رکھ لین اب بیس گرام صندل سفید لین اور اسکو اچھی طرح کوٹ لین اور رات بھرسوگرام پانی مین بگھو دین صبح دوجوش دین اور چاۓ چھاننے والی چھاننی سے چھان لین یادرھے یہ کشنیز اور زیرہ کاجوشاندہ بھی تازہ صبح ھی بنالین اسے رات بھر پانی مین بگھونے کی ضرورت نہین ھے اب دونون پانی ملا لین اور ایک کلو چینی شامل کرکے شربت کاقوام بنالین اب اس مین دس قطرے صندل کا فلیور شامل کرکے بوتل مین محفوظ کرلین ھان کلر آپ ھلکا پیلا کھانے والا شامل کرسکتے ھین انشاءاللہ فوائد مین اور ذائقہ مین اصل شربت صندل جیسا ھی ھوگا یادرھے اس شربت کو مذید جاذب نظر مقوی قلب ودماغ بنانے کےلئے اس مین فی بوتل آٹھ دس ورق نقرہ ملا دین انتہائی خوبصورت بھی ھوگا اور فائدہ مند بھی ھوگا اور خوش دل بھی ھوگا
اب بات ذرا شربت بادام کی کرتے ھین کیونکہ موسم بہت ھی گرم خشک ھوچکاھے وقت کی ضرورت ھے
دوستو شربت بادام بنانےکےلیے چند مخصوص نکتے ھین انہین ذھن نشین پہلے کرلین شربت بادام بنانے کےلئے کبھی بھی بازار سے نکلی ھوئی بادام کی گریان نہ لین دوسرا نکتہ کہ شربت بادام کےلئے کبھی بھی مہنگے کاغذی بادام نہ خریدین بلکہ سب سے سستا بادام جسے ھم دیسی بادام یا کاٹھا بادام کہتےھین وہ حاصل کرنا ھے خود ھاتھون سے توڑ کرگریان نکالین اور اسکا شربت بنانا ھے اور فوری تیار کرلیناھے اب یہان سوال پیدا ھوتاھے کہ یہ سب مصیبت کیون ؟
اب یہان مین طبیب حضرات اور باشعور حضرات سے ایک سوال کرونگا کہ کبھی آپ نے سوچا کہ اللہ تعالی نے بادام جیسا پھل پیداکرتے وقت اسکے بیرونی حصہ مین اتنا سخت اورٹھوس خول کیون چڑھا رکھاھے بادام توویسے بھی خالی گری ھی کسی شاخ پہ لٹکا کرپیداکرسکتاتھا اسکے خزانے اور قدرت مین کیا کمی ھوسکتی ھے آخراتنا سخت خول کیون چڑھا ھے تو اس بات کوسمجھنے کےلئے ھم ایک سادہ ساتجربہ کرلیتےھین بازار مین دستیاب امریکن آسٹرلین افغانی کاغانی اور ایرانی نکلی ھوئی بادام کی گریان دستیاب ھین آپ ان ھی علاقون کے ثابت بادام بھی حاصل کرسکتےھین اب دوچار دیسی بادام بھی پاس رکھ لین پہلے جن جن اقسام کی گریان آپ نے لی ھین ان کے ثابت بادام بھی توڑ کر الگ الگ رکھ لین پہلے نکلی ھوئی گری کھائین پھر اپنی نکالی ھوئی گری اسی کوالٹی کی کھائین اور ذائقہ نوٹ کرین توآپ کوبہت فرق نظرآۓ گا ب سب گریان پہلے سے نکلی ھوئی باری باری کھاکر خودسے نکالی ھوئی گریان کھاکرجب تجربہ کرین گے توذائقہ مین بہت ھی فرق کیون اور کیسے ھوا تودوستو یہ بات سمجھنے کےلیے ھمین اس بیرونی خول کوسمجھنا ھوگا درصل بادام کےگرد سخت خول ھونے کاسبب یہ ھے کہ بادام کے اندر ایک ایسا فراری روغن ھوتاھے جوگری خول سے جداھونے کےکچھ عرصہ بعدگیس بن کراڑجاتاھے اسی روغن مین اصل ذائقہ لذت اور طاقت بھی ھوتی ھے اور جوھم نکلی ھوئی گریان کھارھے ھوتےھین یہ محض بھوسا ھے جسے ھم وقت پاس کرنےکےلئے ٹھونک رھے ھوتےھین اور خیالون ھی خیالون مین اپنے اندر طاقت کےچشمے پھوٹتے محسوس کررھے ھوتے ھین جبکہ ھم نے صرف بھوسا کھایا ھے اگربادام کافائدہ لیناھی ھے توتازہ بادام توڑکرکھانا افضل ترین ھے اب بات ذرا سستے بادام کی کرتےھین تو دوستو مختصرانداز مین بتادون یہ طاقت کےلحاظ سے ان تمام بادامون سے بہترین ھوتاھے جوفارمی بادام ھم لیتے ھین اتنا ھی فرق ھے جتنا فارمی مرغ اور دیسی مرغ مین ھوتاھے
اب بادام کے شربت کوکیسے تیار کرنا ھے یہ مین پہلے بھی پوسٹ لکھ چکا ھون مذید بالکل نئے انداز مین کل کی پوسٹ کاانتظار کرلین اسکے ساتھ ھی اجازت
نوٹ۔۔ کل ایک کمنٹس مین ھلدی کے شربت کابھی ذکرکررکھاتھا کہ کسی پاکستانی نےامریکہ مین تیارکرکےاسے مارکیٹ بھی کررھاھے تویہ بڑی خوشی کی بات ھے انشاءاللہ اس پہ بھی لکھین گے اور تفصیل سے لکھین گے اسکے ساتھ ھی اجازت
محمودبھٹہ گروپ مطب کامل
Sunday, May 15, 2022
گرمیون کے مشروبات
۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔ گرمیون کے مشروبات تیار کرین ۔۔۔۔۔۔۔۔پہلی قسط
آپ سب کےلئے یہ بات خوشی کاباعث ھوگی کہ یہ مضمون بطور خاص سرمدصاحب کی فرمائش پہ لکھاجارھاھے اور انکی یہ بھی فرمائش ھے کہ گروپ ممبران نیک خواھشات کے ساتھ مجھے یہ یادرکھاکرین بھئی سب دوست ان کی نیک تمناؤن کوپورا ھونے کےلئے دعا ضرور فرمادین خیر دوستو اس سے پہلے بھی مین نے موسم کی مناسبت سے کافی مشروبات لکھے ھین اب دوبارہ کچھ اضافہ جات کے ساتھ یہ مضمون مکمل کرین گے مضمون شروع کرنے سے پہلے ایک اور بات بھی آپ سے ضرور کرون گا بازار سے ایسے ھرقسم کے کئی ایک نامون سے مختلف مشروبات دستیاب ھوتےھین لیکن جومزا اور ذائقہ آپ کے اپنے تیار شدہ مشروب مین ھوگا وہ بازار سے کسی صورت دستیاب نہین ھوگا جیسے شربت بادام ھے یہ بازار مین کافی کمپنیون کاتیار شدہ ملے گا لیکن جب آپ خودگھرتیار کرینگے توالگ سے ذائقہ ملے گا تب آپ کواندازہ بھی ھوگا کہ بازار سے ملنے والا شربت بادام کیاھے یاد رکھین بازار مین کئی ایک کیمیکل ملتےھین جن سےشربت وسیع پیمانے پہ تیارکیےجاتےھین یہان مین انکی نشاندھی نہین کرونگا بس کچھ مشروبات بنانے کےلئے آپکو آگاہ کردونگا جیسے روح افزاء انتہائی سستے دامون کیسے بنتاھے بس اسکے آپ کوبازار سے دستیاب روح افزاء کافیلور ملے گا 800گرام چینی مین چارسوگرام پانی کےساتھ آگ پہ قوام کرین کلرکے لیے کھانے والا سرخ رنگ حسب ضرورت ڈالکر دس قطرے فیلور ڈال دین اور بوتل مین محفوظ کرلین ھان یہان یہ بات یادرکھین ھرشربت کوخراب ھونےسے بچانے کےلئے آدھا گرام سوڈیم بینزوویٹ فی بوتل ضرور شامل کرلین بس شربت خراب نہین ھوگا اب آگے ھرشربت کاطریقہ جب لکھون گا توسوڈیم بینزوویٹ کاذکر نہین ھوگا لیکن آپ نے شامل ضرور کرلینا ھے آئیے آج آپکو ایک انتہائی انوکھا اور لذت سے بھرپور اور بالکل نئی قسم کاشربت بنانے کاطریقہ بتاتےھین یہ شربت آپ کومارکیٹ سے کہین بھی دستیاب نہین ھوگا سب کےلئے بالکل نئی قسم ھوگی
آپ تازہ گلاب ایک پاؤ پتیان لےلین اگر دیسی خوشبو والا گلابی گلاب مل جاۓ تو بہت ھی بہتر ھوگا اگر میسر نہ ھو توجہان سے بازار مین تازہ گلاب کے پھول ملتےھین وھان سے سرخ گلاب کی ایک پاؤ پتیان حاصل کرلین اب ان پتیون کوتین پاؤ پانی مین ھلکی آنچ پہ ابالنا شروع کردین جب پانی آدھا رہ جاۓ یعنی لگ بھگ چارسوگرام رہ جاۓ توآگ سے الگ کرکے پتیون کواچھی طرح چھان اور نچوڑ لین اب بیس گرام سبز الائچی ھلکی گرینڈ کرکے سوگرام پانی مین ابال کرالگ سے ڈھانک کررکھ دین اب آپ نے چہار مغز جوھرپنساری مل جاتےھین یہ صاف ستھرے ھون اور ذائقہ چکھ کےلین کڑوے نہ ھون اب جوپانی آپ نے پتیون والا رکھاھے اس مین سے آدھا پانی شامل کرکے ان چہار مغز کو ملک شیک والے جگ مین ڈالکراچھی طرح گرینڈ کرین اسکے بعد کسی کپڑے کی مددسےاچھی طرح نچوڑ کرچھان لین اب اتنی دیر مین الائچی والاپانی بھی چھان کرعلیحدہ رکھ لین پہلے گلاب کی پتیءوالے دونون پانی اکھٹے کرکے ان مین آٹھ سوگرام چینی شامل کرکے قوام بنائین جب قوام بننے کےقریب ھوتب الائچی والا پانی شامل کردین اورساتھ ھی حسب ضرورت سرخ رنگ کھانے والا شامل کرکے سوڈیم بینزوویٹ بھی شامل کرکے آگ سے نیچے اتار لین آپ کاشربت گلاب خاص تیار ھے حسب ضروت خود بھی پیئن اور مہمانوں کوبھی پلائین انشاءاللہ لذت آفرین شربت ھوگا باقی مشروبات اگلی قسط مین
Monday, May 9, 2022
فوڈسیپلیمنٹ|food Supplement
۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔
Food Supplement
۔۔۔۔ فوڈسیپلیمنٹ ۔۔۔۔۔۔۔۔
پوری دنیا پہ مختلف کمپنیون نے فوڈسیپلیمنٹ متعارف کروارکھےھین بعض کے فوڈسیپلیمنٹ تواتنے مہنگےھین کہ انہین خریدنا ھرایک کےبس کی بات ھی نہین ھے بلکہ ھمارے ملک مین میسر ھی نہین ھین بعض ممالک مین بلکہ ھمارے اپنے ملک کےاندر بھی کئی ایک تقاریب ایسی ھوتی دیکھی گئی ھین جو محض کسی مرض کی دوا ھوتی ھے پھران کی باقاعدہ چینل پہ کوریج دکھائی جاتی ھے یادرکھین یہ سب زوال طب کی نشانیان ھین بہت سے حکماء کرام اس بات پہ ساری زندگی پریشان رھتے ھین کہ ھمین کوئی ایسی ایک دوا مل جاۓ بس پھر جھگڑا ھی ختم ھوجاۓ اگر امراض کےبارے مین سوال کیاجاۓ توکچھ بھی علم نہین ھوتا اور ایک کام یہ بھی ھوتاھے کہ بعض حکماء ھمارے ھی گروپ مین ایسے ایسے نسخہ جات پوسٹ کردیتےھین جن کا کوئی سرپیرھی نہین ھوتا بلکہ وہ ساری زندگی بن ھی نہین سکتے ایک ھی کشتہ کو مختلف انداز مین آگ دے کرتیار کیاھوتاھے اب انہین یہ بھی پتہ نہین ھوتاکہ کہ کیاباقی کشتہ کچھ بچابھی ھے یاصرف راکھ رہ گئی ھے وہ شنگرف کوبھی پارہ کوبھی سم الفار وغیرہ کو بیس بیس کلوآگ دےرھے ھوتےھین اب انہین یہ علم نہین کہ یہ اشیاء توپچاس گرام آگ دینے سے بھی اڑجاتی ھین انہین کیسے محفوظ کرنا ھے اور کیسے آگ دینی ھے یہ باقاعدہ ایک قانون اصول ھے جس کاعلم بہت ھی کم لوگون کوھے پھر جب ان پوسٹون پہ غیراخلاقی کمنٹس ھوتےھین توصاحب پوسٹ شکایت کرتاھے مہربانی فرماکرایسی پوسٹ کسی صورت نہ بھیجا کرین جس کاسرپیر ھی کوئی نہ ھو جو حقیقت سے بعید ھوجوآپ کے ذاتی تجربہ سے نہ گزری ھو باقی کمنٹس کرنے والے حضرات اپنااخلاق درست رکھین بلکہ گروپ ممبر بننےسے پہلے گروپ رولز ضرور پڑھ لین ھماراگروپ درحقیقت طب سیکھنے کےلئے ھے اور یہان طب کےساتھ ساتھ اچھے اخلاق کی بھی تربیت ھوتی ھے
خیرآئیے آج آپ کوایک ایسے فوڈسیپلیمنٹ سے آگاہ کرتےھین جو انتہائی مفید اور موثر ھے اور آپکے بدن کی تمام ضروریات پوری کرنے مین معاون ھے اور مضراثرات بھی نہ ھونےکےبرابرھین
یادرھےھر فوڈسیپلیمنٹ مین تین چار منرلز بہت ھی اھم ھوتےھین یعنی چاندی سونا فولاد جست اورتمام وٹامن وکیلشیم ملے ھوتےھین اب ھمارے طبیب حضرات کوعلم ھی نہین کہ وہ وٹامن کیسے حاصل کرین جبکہ اگر غور کرین تب علم ھوگاکہ اکیلی شہد مین دنیاکےتمام وٹامن ھی شامل ھین بس شرط یہ ھے کہ وہ خالص جنگل کی ھو فارم کی یا مصنوعی نہ ھوخیر آپ کوآج ایک ایسے مرکب سےآگاہ کرتےھین جوبنانے مین بھی آسان ھوگا اور جوفوائد آپ کوچاھیے وہ سب ملین گے
اب غور سے سنین جوکشتہ جات مین لکھنے لگا ھون آپ بازار سے کسی بھی اچھی کمپنی کے جس پہ آپکااعتمادھواسکے خرید لین ھان یہ الگ بات ھے کہ آپ محنت کرکے تسلی سے خود یہ کشتہ جات بنالین یہان مین اس بات سے بھی آگاہ کردون کہ مین اپنے اسی گروپ مطب کامل مین ان تمام کشتہ جات کوانتہائی آسان انداز مین بنانے کے مکمل طریقے لکھ رکھے ھین اب آپ نے چار کشتہ جات لینے ھین
کشتہ نقرہ ۔ کشتہ فولاد ۔ کشتہ جست ۔ کشتہ پوست بیضہ مرغ ھموزن ملالین اور مقدار خوراک ایک رتی تک مندرجہ ذیل معجون ایک چمچ مین رکھ کر کسی بھی ایک وقت کھالین
اب معجون کا نسخہ
لونگ ۔دارچینی ۔خولنجان ۔ سنبل طیب ۔ زیرہ سیاہ ۔ ھرایک دس گرام سنڈھ۔ درونج عقربی ۔ جدوارخطائی ۔ شقاقل ۔ جلوتری ۔ اشنہ ۔ ھرایک بیس گرام مغزبادام ۔ مغزکدو ۔ مغز اخروٹ ۔ چھوھارے ۔ مغزپستہ ۔ ھرایک سوگرام تل سفید مغز پنبہ دانہ ھرایک دوسوگرام تین گنا شہد مین معجون بنالین
یہان تک دوا ھر بندہ بناسکتاھے اگرآپ اسے مذید طاقت ور بناناچاھتےھین اور آپ کی جیب بھی اجازت دے تب آپ مذید مندرجہ ذیل ادویات شامل کرسکتےھین ان مین زعفران دس گرام عنبرچھ ماشہ مشک چھ ماشہ ۔ ورق نقرہ تولہ ورق طلا چھ ماشہ شامل کرسکتےھین لیکن یاد رھے پھر آپ کا خرچہ بہت زیادہ ھوگا موجودہ وقت مین ان ادویات کی قیمیت مندرجہ ھے یہ ریٹ مین تقریبا ایک ماہ پہلے کےبتارھا ھون مشک چھ ماشہ نوے ھزار عنبر چھ ماشہ چالیس ھزار ورق نقرہ ایک دفتری جس مین ورق ڈیڑھ ماشہ ھوتےھین چارسو فی دفتری ورق سونا چھ دفتری ایک لاکھ بیس ھزار یہ فی ورق دوسو کاھے جبکہ چھوٹا ورق ستر روپے مین بھی دستیاب ھے لیکن یہ مہنگا پڑے گا بس آپ ان تمام چیزوں کے بارے مین محض سوچ سکتےھین خیرسے جتنی دوا اوپر لکھی ھے اتنی ھی بنائین انشاءاللہ یہ چیزین ملاۓ بغیرھی تمام فوائد سے مستفیدھونگے اجازت چاھون گا اور تمام گروپ ممبران کوگزشتہ عید مبارک
محمودبھٹہ گروپ مطب کامل
نوٹ۔۔بدن کی بے چینی بےکلی تھکاوٹ کمزوری اعصاب خون کی کمی یا جہان وٹامن کا سہارا لینا ھو تمام تر ادویات سے بہتر دواھے
Sunday, May 1, 2022
علاج بالغذا|ilag bil ghiz
۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ilag bil ghiz| bil ghiza | illag bil ghiza
۔۔۔۔۔۔ علاج بالغذا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت سے دوستون کی فرمائش تھی کہ غذائی چارٹ لکھ دین چلین آج مختصرانداز مین غذائی چارٹ لکھتےھین اپنے پاس لکھ کر محفوظ فرمالین
سب سے پہلے اعصابی غذائین ۔۔۔۔۔۔۔
ناشتہ ۔۔۔۔چاول ساگودانہ کسٹرڈ مکئی کادلیہ سویان چاول کی کھیر مربہ گاجر حلوہ کدو حلوہ پیٹھا بادام اورانڈے کی سفیدی
دوپہر وشام ۔۔ کدو ٹینڈے گھیاتوری شلجم مولی گاجر مونگرے بھنڈی توری اروی کھیرا سلاد کےپتے مکئی کی روٹی جو کی روٹی تربوز خربوز کیلا سردا
قہوہ ۔۔۔ زیرہ سفید الائچی سفید کاقہوہ سونف کاقہوہ دودھ بکری دودھ گاۓ دودھ بھینس
اب غدی غذائین ۔۔۔۔۔۔
مربہ ادرک انجیر
دوپہرشام ۔۔ چھوٹاگوشت دیسی مرغ تیتر بٹیر دال مونگ چھلکے والی ادرک لہسن سیاہ مرچ ڈالکرپکائین روٹی گندم امرود پپیتہ گرما آم دیسی انگور جسے ھم بنٹاانگوربھی کہتےھین خوبانی میٹھے شہتوت
قہوہ ۔۔ اجوائن پودینہ تیزپات سبز قہوہ چاۓ کاقہوہ دودھ ملی چاۓ
اب عضلاتی غذائین ۔۔
ناشتہ ۔ مربہ آملہ ۔ ھلیلہ خشک ڈرائی فروٹ ھرقسم بیکری چوھارے کجھور بھنے چنے کشمش ناریل انڈے
دوپہرشام ۔۔۔بڑاگوشت مچھلی کاگوشت اوجری سری پاۓ کلیجی بیگن آلوگوبھی کریلے ساگ ھرقسم بندگوبھی پالک دھی بھلے آلوچھولے کڑی بریانی پلاؤ پکوڑے سموسے دھی لسی اچار ھرقسم بیسن کی روٹی باجرے کی روٹی دال چنا سفید اور سیاہ چنے لوبیا مٹر وٹماٹر
آلوبخارا لوکاٹ آڑو سیب جامن جاپانی پھل کینو انار انناس آم ھرقسم سٹابری چیکو لیچی
۔۔۔۔۔۔۔ نوٹ ۔۔۔۔یہ انتہائی سادہ اورآسان غذائی چارٹ ھے اب ایسی تمام اشیاء جوان تینون مزاجون مین توآتی ھین لیکن شاید ھی روزمرہ کےاستعمال مین آتی ھون جیسے عضلاتی قہوہ جات مین دارچینی لونگ جلوتری بادیان خطائی اناردانہ عناب پوست ترنج کاقہوہ آتاھے اسے اب عام بندہ استعمال نہین کرتا اب عضلاتی مزاج مین کوک پیپسی یا لیمن سکوائش فالسہ کاشربت وغیرہ آتاھے اسے عام استعمال نہین کیاجاتا اسی طرح غدی غذامین بطخ کاگوشت بھی شامل ھے مین نے نہین لکھایعنی غذا صرف وھی لکھنی چاھیے جوروز عام میسر ھو محمودبھٹہ گروپ مطب کامل
Wednesday, April 27, 2022
کرونا کے بعد پیدا شدہ علامات
۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔ کرونا کے بعد پیدا شدہ علامات ۔۔۔۔۔۔۔۔
سیلاب جب دریاؤن مین آتاھے تودریاؤن سے ملحقہ زمین سیلاب کے بعد عرصہ تک متاثررھتی ھے یاتو زمین ریت کے ٹیلے بن جانے سے بنجر اور ویران ھوجاتی ھے بعض زمین دریااپنی لپیٹ مین لےکراسے دریائی شکل دےدیتاھے اگر محض سیلابی پانی زمین سے گزرجاۓ اور چلاجائے تو وقتی فصل کونقصان ضرور ھوتاھے لیکن بعد مین زمین زرخیز ھوجایاکرتی ھے خواہ منفی اثرات ھون یا مثبت اثرات ھون لیکن زمین متاثر ھردوصورت مین ھوتی ھے اسی طرح وبائی شدیدامراض جیسے طاعون تھا جب طاعون آتا تو بہت سے خاندان اور بعض نسلوں کےنام ونشان تک مٹ گئےانتہائی خطرناک وبائی مرض تھی جبکہ کرونا مین تاریخ شاھدھے وہ خطرناکی کسی صورت نہین تھی لیکن خوف بہت زیادہ پھیلایاگیا ایک نکتہ اور بھی عرض کردون پاکستان اور دیگر کچھ ممالک کوئی خاص متاثر نہین ھوۓ اسکی بھی کچھ وجوھات ھین ان پہ بحث کسی اور وقت کرین گے مکمل دلائل کےساتھ
یہان ایک اور بات سے بھی آگاہ کردون پاکستان مین شاید ھی کوئی بندہ بچاھو جس کے بدن کےاندرونی نظام کاکرونا نے سیر سپاٹا نہ کیا ھو یہ الگ بات ھے ھزارون مین ایسے لوگ ھین جن مین کرونا کی شاید ایک آدھ یا پھرکوئی بھی علامت ظاھر نہین ھوئی لیکن اس سے بھی بڑا ایک کام ھوا ھے وہ ھے لوگون کے مزاج آھستہ آھستہ خود ھی تبدیل ھورھےھین اوراتنے تبدیل ھورھےھین جوتصور سے باھر ھے
دوستو ایک ماھرطبیب جس کاانحصار ھمیشہ نبض پہ ھوتاھے وہ اچھی طرح جانتاھے ایک سال پہلے تک اسی فیصد لوگون کے مزاج سوداوی تھے اب اکثریت مین لوگون کے مزاج صفراوی ھورھےھین عام دیکھنے مین لوگون کے مزاج غدی عضلاتی ھورھےھین اور امراض بھی ایسے ھی پیداھورھے ھین پہلے اکثریت لوگون کے مزاج عضلاتی اعصابی تھے اب اس کرونا کی لہرکےدوران لوگون کے مزاج عضلاتی غدی سے غدی عضلاتی کی طرف جارھے ھین ان مین ابھی بہت سے لوگون کے مزاج عضلاتی غدی ھین لیکن ان کابھی رخ غدی عضلاتی کی طرف جارھاھے یعنی نبض بعض اوقات ابہام پیداکرتی ھے
خیراب اگلی بات عام ممبران کےلئے ھے کہ عام طور پر آجکل خشک کھانسی بہت زیادہ ھے رات سوتے وقت گلالکڑی کی مانند خشک ھوتاھے اور گلے مین خراش سی پیداھوتی ھے اور کھانسی پیداھوتی ھے بعض لوگ جسمانی لحاظ سے بہت کمزوری محسوس کرتےھین اور بعض لوگون کاواقعی وزن کم ھوجاتاھے کھانسی کاکوئی بھی شربت کھانسی نہین روکتا آپ کےلیے انتہائی آسان دوا بتارھاھون اسے بناکراستعمال کرین انشاءاللہ فورا کھانسی سے شفاملے گی
آک یعنی مدار تین چار تازہ پتے لےلین انکواچھی طرح دھولین اسکے بعد ایک پاؤ پانی ڈالکر تین چارابال دین اسکے بعد کسی کپڑے کی مددسے اچھی طرح نچوڑ لین اب اس پانی مین ایک پاؤ چینی شامل کرکے آگ پہ رکھین شربت کاقوام ھوجانے پہ نیچے اتارکرکسی بوتل مین محفوظ کرلین دودوچمچ دن مین تین بار پی لین بس کھانسی جاتی رھے گی
اسکے ساتھ اکسیربادیان یعنی ھلدی ملٹھی سونف ھرایک دس گرام اور تیس گرام ریوندخطائی شامل کرکے پیس لین آدھا تاایک گرام تین بار اسی شربت کے ھمراہ پانی سے لےلین انشاءاللہ مرض ٹھیک ھوجائے گا باقی باتین پھر کبھی کرین گے لیکن کل انشاءاللہ غذا کاچارٹ لکھین گے بہت سے لوگون کا شد ومد سے آڈر ھے محمودبھٹہ گروپ مطب کامل
Sunday, April 24, 2022
شوگر کی شدید کمی اور بے ھوشی|diaba
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Sugar |Diabetes
۔۔۔۔۔ شوگر کی شدید کمی اور بے ھوشی ۔۔۔۔۔۔۔۔
رمضان المبارک مین لکھنے کاارادہ تونہین تھا بس عام طور پر کچھ نباتات جوعلاقائی طور پہ مل جاتی ھین ان پہ مفید معلومات ھی کبھی کبھار لکھ رھاتھا انشااللہ رمضان المبارک کے بعد کسی بھی ایک مرض پہ کوئی نہ کوئی تحقیقی مضمون ضرور لکھین گے چند روز سے کافی لوگون کویہ شکایت ھوئی ھے عام راہ چلتے بے ھوشی پھر بخار اور پھر شدید کمزوری کاآنا عموما یہ علامات نوٹ کی جاتی ھین ان مین زیادہ لوگ جن کو یہ علامات پیدا ھوئی ھین انہون نے روزہ ضرور رکھا ھواتھا اب سب سے پہلے جوخیال آتا ھے کہ شاید روزہ کی وجہ سے یہ ھوا ھے لیکن پوچھنے پہ عام طور پر یہی پتہ چلا کہ کچھ خاص پیاس محسوس نہین ھورھی تھی
یاد رکھین کروناکے بعد اب لوگون مین چندایک عجیب سے علامات پیدا ھورھی ھین ان مین شدید کھانسی جوکسی دواسے بھی رکنے کانام نہین لیتی جسم درد کمزوری نقاھت وزن کی شدید آنا فانا شدید کمی جیسی علامات عام ھین خیر اس پہ بھی انشاءاللہ دوچار روز مین لکھ دین گے اب پہلے متعلقہ مرض کے بارے سمجھ لین یہ بھی پہلے بے ھوشی جیسی علامت پھر کمزوری شدید بخار جیسی علامات جسم مین درد یاشدید تھکاوٹ وزن کی کمی محسوس کرنا جیسی ابتدائی علامات محسوس ھوتی ھین اب پوری علامات کیا ھین وہ بھی جان لین
1۔مریض کواچانک شدید کمزوری اور بھوک کااحساس ھونااور پیٹ مین بےچینی محسوس کرنا
2۔۔جسم اور خاص کرپہلے چہرے پہ پسینہ آنا اور یہ پسینہ ٹھنڈا ھوتاھے جسے ھم پنجابی مین تریلی آنا کہتےھین
3۔۔ھاتھ پاؤن کانپتےھین دل گھٹتا محسوس ھوتاھے اور جسم مفلوج سا لگتاھے
4۔۔سرمین شدید دردشروع ھوسکتاھے بی پی کم کرنے والی ادویہ یا درد کم کرنے والی ادویہ اثر نہین کرتی
5۔۔ھونٹ چہرہ زبان سن سے لگتےھین
6۔۔بلڈ پریشر کسی کازیادہ اور کسی کا بہت کم ھوجاتاھے
7۔۔ھوش حواس ماند پڑتےھین بعض اوقات پہچاننے کی طاقت بھی کم ھوجاتی ھے
8۔۔بعض اوقات دو دونظرآتےھین اور بولا بھی نہین جاتا یاآواز بندھوجاتی ھے
9۔۔چال مین لڑکھڑاھٹ اور دل کی دھڑکن بڑھ جاتی ھے
10۔۔کئی جگہ کے پٹھے پھڑکتےھین
11۔۔سردی کےساتھ بخارچڑھنا اور دورے پڑنااور بعض اوقات بدن کوجھٹکے لگتےھین اور بعض اوقات فالج ھوسکتاھے
12۔۔شدید بے ھوشی اور موت تک واقع ھوسکتی ھے
دوستو یہ علامات بعض اوقات بہت آھستہ آھستہ اور بعض دفعہ اچانک آجاتی ھین اب جن لوگون مین یہ علامات آتی ھین ان مین زیادہ تر وہ مریض ھوتےھین جوباقاعدہ شوگر کے مریض ھین اور انسولین لگاتےھین اور بغیر کچھ سوچے سمجھے لگاتےھین ان کی انسولین کی مقدار زیادہ لگنے کی صورت مین شوگر کم ھوسکتی ھے بعض لوگ جن کے لبلبہ کےساتھ رسولی پیداھوچکی ھوانہین پتہ بھی نہین ھوتا وہ بھی ان علامات کاشکار ھوسکتےھین اور بعض وہ لوگ ھین جو کسی نہ کسی طرح کرونا کاشکار ھوچکےھین اب ان مین لوشوگر کی علامات آرھی ھین دوستو میراتجربہ پاکستان کی حدتک ھے کہ ھزارون بلکہ لاکھون کے حساب سے ایسے لوگ موجودھین جن کو کرونا ھوا ھے لیکن بظاھر کوئی بھی تکلیف انہین محسوس نہین ھوئی بس شک پڑا یا پھر احساس ھوا کہ شاید کرونا ھے بس پھر وہ لاپروا ھوگئے اکثریت لوگ وہ بھی ھین جن کو کرونا جیسی علامات سب پیدا ھوئی بس ھسپتالون کارخ کسی صورت نہین کیا کیونکہ یہ افواہ زیادہ گرم تھی کہ جاتےھی وینٹی لیٹر پہ ڈالین گے اور بندہ مرجاۓ تواسکے پیسے کھرے کیے جاتےھین یاد رکھین ھر افواہ پہ لوگ ایسے یقین سے بات کرین گے کہ جیسے عینی شاھد ھوتےھین یہ بھی ایک لذت بھرا نفسیاتی مسئلہ ھے لوگ ا سے حظ اٹھاتےھین جبکہ حقائق عموما کچھ اور ھوتےھین خیر یہ ھمارا آج کا موضوع نہین ھے
یاد رکھین یہ تمام علامات جن کی نشاندھی کی ھےیہ شوگرکم ھونےکی علامات ھین یہ بہت ھی کم عضلاتی تحریک مین ھوتاھے جبکہ غدی تحریک مین زیادہ ھوتاھے اسلیے علاج توبالمزاج ھی کرنا چاھیے لیکن ابتدائی طور پرمریض کو میٹھاضرورکھلائین اگر مریض بالکل ھی بےھوش ھے تواسے گلوکوز ڈرپ لگوائین اگر بے ھوشی طاری نہین ھے توفورا میٹھی اشیاء سے علاج کرین خیرسے گنے کارس یاگنیریاں بہت مفید رھتی ھین اور شربت بزوری نہایت مفیدھے ادارکےساتھ ساتھ مفرح بھی اور مٹھاس بھی ھے جوارش شاھی بہترین حل ھے مفریات قلب لازمی دینا اس مرض سے نجات کاباعث ھے
باقی باتین یعنی شوگر پہ تفصیلی مضامین جن مین شوگرکبدی ومعدی تک کا تفصیلی ذکر پہلےبھی لکھ چکاھون انشاءاللہ مذید مضمون لکھین گے دعافرمائین اللہ تعالی اس بابرکت ماہ مین میری آنکھ کی تکلیف کےلئے اپنی رحمت کے خزانے سے خصوصی شفادے میری دعاھے کہ اللہ تعالی سب بیمارون کو شفادے ساری دنیا پہ تمام مصیبت زدگان پہ اپنی رحمت برساۓ ھرایک کی پریشانیان دور فرمائے آمین ثم آمین
Saturday, April 16, 2022
کھیرا اور یرقان
۔۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔ کھیرا اور یرقان ۔۔۔۔۔۔۔۔
کھیرا کسی تعارف کاتومحتاج نہین ھے لیکن بعض دفعہ یہان کمنٹس ایسا بھی آسکتاھے کہ یہ کھیرا کیاھوتاھے
چلین نامون سے متعارف کرواتےھین
فارسی خیاروبادرنگ
عربی قیثا
سندھی بادرنگ
بنگالی سنسا
گجراتی تانسل
سنسکرت ترپس
پنجابی کھیرا
اردو کھیرا
انگریزی کوکمبر
ذائقہ پھیکا قدرے شیرین ھوتاھے
رنگ سبزباھرسےاوراندر سے سبزی مائل سفیدھوتاھے
مزاج ترسرد یعنی اعصابی عضلاتی ھے
یعنی اعصابی لحاظ سے محرک ھے عضلاتی لحاظ سے مقوی ھے اور غدی لحاظ سے محلل ھے یا یون سمجھ لین ایک شدید کھارھےیعنی کیمیائی طورپرخون مین شدیدکھارکےاثرات بڑھاکررطوبات کااخراج شروع کردیتاھے
ککڑی یعنی تر سے ملتاجلتاھے
مدربول ھے اور گرمی کے بخارون مین نہایت مفیدھے اب وہ فائدے سمجھ لین جو کتابون مین درج نہین ھین
کتابون مین یہ ضرور لکھاھے کہ یرقان مین بڑامفیدھے لیکن وضاحت کچھ بھی نہین ھے اب تجربات سمجھ لین پیلے یرقان مین دوتین کھیرے کاجوس نکال کرروزانہ پلائین جیسے گاجرکاجوس نکالتےھین چندروز مین ھی پیلے یرقان کےتمام اثرات وعلامات جاتے رھتےھین اگر ایک چمچ شہد شامل کردین تواتنے تیزاثرات ھین کہ آپ حیران رہ جائین گے
ھیپاٹائٹس بی یا سی کی شکل مین میرا تجربہ ھے کہ روزانہ ایک کلو کھیرے ابال کرھلکا نمک اور مرچ سیاہ ڈال کرکھاجائین کچا نہ کھائین کیونکہ تھوڑی مقدار مین کچاتوکھایاجاسکتاھے لیکن زیادہ مقدار مین روزانہ کے حساب سے نہین کھایاجاسکتا باقی یہ بہت دیرھضم ھوتاھے جبکہ ھیپاٹائٹس کامریض پہلے ھی تبخیر کاشکارھوتاھے اسلیے اسے ابال کرھی کھاناھے تاکہ بندہ آسانی سے ھضم بھی کرسکے اب بعض لوگ یہان یہ سوال پوچھ سکتےھین کیا ھیپاٹائٹس مین جوس نکال کر نہین پیاجاسکتا تودوستو اسے ھضم کرنا مشکل ھوجائے گا فیٹی لیور والے بھی اسے استعمال کرین آپکا اے ایل ٹی تیزی سے کم کرے گا
اب ایک نکتہ یہان اچھی طرح سمجھ لین آپ نے دیکھا ھوگا کہ بعض لوگ کھیرے کوایک سائیڈ سے تھوڑاکاٹ کررگڑرھے ھوتےھین پھراس مین ایک جھاگ سی نکلتی ھے اب اکثریت لوگون کویہ علم نہین ھے کہ ایسا کیون کیاجاتاھے کیونکہ بعض لوگ توایسا کچھ بھی نہین کرتے بس کھیراپکڑا اوردوتین نوالون مین ھی چباکرکھاجائین گے جبکہ اچھا عمل یہی ھے کہ اسکی جھاگ نکال دین کیونکہ کھیرے مین ایک تھوڑا تلخ مادہ ھوتاھے جوپیاس بڑھاتاھےاسے نکالنا نہایت ضروری ھوتاھے اب جھاگ کی شکل مین جب کھیرے سے آپ یہ مادہ نکال دین گے تو دوفائدے ھونگے ایک تلخی جاتی رھے گی اور کھیرا کھانے کی شکل مین پیاس کاعمل نہین ھوگا جب باربارپانی پیاجاۓ تب بھی غذاکے ھضم ھونے مین لیٹ ھوجاتی ھے اب وہ کیلوس نہین بنتا جس کی آپکے بدن کوضرورت ھے اب دوسرا فائدہ یہ ھوگا کہ کھیرا ذائقہ مین انتہائی لذت بھراھوجاتاھے یعنی آپ بےاختیار بھی کافی مقدار مین کھاجائین گے دوستو موجودہ کیمیکل ملی غذائی دور مین یہ کھیرا ایک نعمت سے کم نہین ھے آپ کے جگر بے شمار گھیرنے والے امراض سے آپ کے جگر کو محفوظ رکھتاھے اسلیے کھیرا لازمی کھایاکرین یہ ایک بہترین نعمت ھے جسے بطور غذا بطور شفا بطور لذت آفرین ھم استعمال کرسکتے ھین
آخری بات ۔۔ جن لوگون کو پیشاب رک رک کرآرھاھے یا پھروہ لوگ جوسوزاک جیسی مرض مین مبتلاھوگئےھین اب نہ ڈاکٹر اور نہ ھی حکیم کوئی بھی قریب معالج نہین ھے تو کھیرے سے فائدہ اٹھائین اسکاجوس نکال کرپی جائین پیشاب کھل جاۓ گا یادرھے اگر موسم ایسا ھے کہ کھیرا نہین مل رھا تب پنساری سے کھیرے کے بیج لین انہین گھوٹ کرپانی شامل کرکے شیرہ بناکراستعمال کرین خیر اب توساراسال عام ملتاھے بس اتنا ھی کافی ھے
نوٹ۔۔۔ حکماء حضرات آجکل کے موسم مین کھیرا وافر مقدار مین ملتاھے تب اسکا جوس نکال کررب بناکر پوراسال استعمال کرسکتےھین اور وہ بھی یرقان مین
محمودبھٹہ گروپ مطب کامل
Wednesday, April 13, 2022
کدو اور موٹاپا
۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔ کدو اور موٹاپا ۔۔۔۔۔۔۔۔
کافی روز سے اس سبزی پہ ایک مضمون لکھنے کی کوشش کررھا تھا پھر کچھ کتب کا بھی سہارا لیا کتابون مین سواۓ اسکے کہ کدو ایک کدو ھے یا پھر کدو کھانا سنت ھے یا پھر کدو ایک بہترین سبزی ھے یا معروف سبزی ھے یا پھر مزاجا سرد تر ھے یاترسردھے نام اوراقسام کافی ھین گھیا کدو گول کدو لمبا کدو پیٹھا کدو حلوہ کدو کوڑا کدو یا بین کدو وغیرہ وغیرہ فوائد مین بھی جگر کی گرمی دور کرتاھے غذااچھی ھے ملین طبع ھے رطوبات پیداکرتاھے خشکی زائل کرتاھے یعنی مبرد مرطب مسکن مدربول مولدرطوبات ملین طبع ھے بس یہ ھی خصوصیات ھین بس کچھ نے یہ بھی مختصر لکھ دیاھے دماغ کی خشکی دورکرتاھے تپ دق دورکرتاھے خیر آج کچھ ایسی تشریحات جومیرے تجربات سے گزری ھین جن کا آپ تک پہنچنا نہایت ضروری ھے کیونکہ تقریبا ھر بندہ زندگی مین کہین نہ کہین اسے کھاتاھے تودوستو لیجئے آج اس انتہائی قیمتی معتبر بلکہ سبزیون مین قدر ومنزلت مین سب سے اعلی سبزی جوایک خزانہ سے کم نہین ھے اس سبزی مین بے شمار راز چھپے ھین ان سے آگاھی حاصل کرین لیکن پہلے ذرا جوبات مضمون کے شروع مین عنوان مین لکھی ھے بعض دوست روزانہ ایک سوال پوچھ رھے ھوتےھین کہ بدن انتہائی کمزورھے بس کچھ موٹاھونے کےلیے بتادین ایسے تمام ناتواں اور کمزور روزانہ ایک پاؤیاتھوڑازیادہ وزن کاایک کدو لین اسے بے شک ثابت ھی یادوتین ٹکڑون مین کاٹ کرزیرہ سفید اور ھلکا نمک ڈالکرابال کرکھاجائین اورابالتے وقت جوبچاکھچا پانی ھے وہ پی جائین بس ایک ماہ مین اچھاخاصا وزن بڑھ جاۓ گا بدن بھرجاۓ گا دبلاپن ٹھیک ھوجاۓ گا اب اگلی بات کرتے ھین مطب کامل گروپ کےممبران کیلیے حسب روایت تحقیقی مضمون پیش خدمت ھے
ایک بات سے ھم سب اتفاق کرتےھین کہ کدوکھانا سنت نبوی ھے کیونکہ بے شمار احادیث سے ثابت ھے کہ رسول اللہ ﷺ نے بڑے شوق سے اسے تناول فرمایا ھے لیکن کیا آپ جانتے ھین کہ کدو کھانا تمام انبیاء کرام کی سنت ھےکچھ اور بھی اشیاءھین جوتمام انبیاء کی سنت ھین ان پہ بحث پھر کبھی ھوگی
کدو ایک ایسی غذا اور دوا ھے جس کےاستعمال سے مندرجہ ذیل خوبیان ضرور پیدا ھوتی ھین ڈیپریشن خواہ کتنی ھی ھودماغی گڑبڑ مراق وسودا بے خوابی گھبراھٹ جیسی حالت کدوکھانے سے ٹھیک ھوتی ھے کندذھنی جاتی رھتی ھے ذھن کوجلا بخشتاھے بدن کوفربہ ضرور کرتاھے لیکن اعتدالی حالت مین رکھتاھے پیاس جاتی رھتی ھے بلڈپریشر کے مریض کےلئے سب سے بڑھ کردواھے جگر کی سوزش معدہ کی سوزش والسر تک کوٹھیک کرتاھے انتڑیان کےمروڑ بلکہ خونی پیچش کی حالت مین اسکا حلوہ کھانا مرض کومنٹون مین ٹھیک کرتاھے یاد رکھین جولوگ ٹائیفائڈ کےشکارھین وہ کدو کوھرصورت کھائین بلکہ اسکے تخم نہایت ھی مفیدھین جیسے شربت بزوری مین کدو کے بیج استعمال ھوتےھین اور شربت بزوری ٹائیفائڈ کی سب سے اعلی دواھے انتڑیون کےزخم بھرنے کےلئے اسکا حلوہ یا پھر بغیر مرچ ابال کرکھانا بہت ھی مفید ھے بواسیر اور مستقل قبض کےمریض اسے غذابنائین باقی خوبیاں کدو کاکھانا اخلاقی لحاظ سےتدبر ذھانت حوصلہ پیداکرنے مین نہایت اعلی ھے قوت باہ پیداکرنےمین بےمثال ھےوٹامن اے بی کیلشیم فاسفورس سےبھرپور سبزی ھے یادرکھین کدو کی بے شمار اقسام مین سے درحقیقت دوھی قسمون کی مختلف اقسام تجویز شدہ ھین ان مین ایک کدو جسے آپ پیٹھا بھی کہتےھین یہ زرد رنگ کا ھوتاھے اس مین بیج کاسائز بھی بڑاھوتاھے یہ سال بھر محفوظ رہ سکتاھے اسے بطور سبزی بھی پکاتےھین اور اسکا حلوہ بناکربڑے شوق سےکھایاجاتاھے اسکا مزاج ترگرم ھے اب دوسرا کدو جوصرف تازہ حالت مین ھی استعمال ھوتاھے یہ گول یاصراحی دار یا لمبائی کی شکل مین ملتاھے تازہ حالت مین سبز رنگ کاھوتاھے اسے ھی عام طورپر بطورسبزی پکایاجاتاھے اسے بعض ناموں سے پکاراجاتاھے جیسے لوکی گھیاکدو گول کدو وغیرہ خیر کچھ ذائقے بھی الگ ھین پکانے کی شکل مین باقی مزاجا یہ ترسردھین گردون کے مریض جگر انتڑیون کے مریض معدہ اور دماغی مریض اسے لازما غذابنائین ایک اور بھی کدو کی نسل ھے جسے تونبڑی یا بین کدو کہاجاتاھے یہ کڑواھوتاھے کھایانہین جاتا اسے قریب قریب زھریلی قسم سمجھاجاتاھے اسکوسکھاکربین بناکر سپرے اپنا ھی راگ الاپ رھے ھوتےھین خیر روایات ھین بین بجانےسے سانپ حاضرخدمت ھوکرجھومتاھے جبکہ ایسا کچھ بھی نہین ھوتا کیونکہ سانپ کےتوکان ھی نہین ھوتے بین کیاخاک سنے گا بس سانپ کی نچلی سطح انتہائی حساس ھوتی ھے زمین پہ چلنے والی ھرمخلوق کےقدمون یاگھسٹنے سے زمین کاارتعاش محسوس کرکے اپنے دفاع کےلئے جدھرسے رگڑمحسوس کرےگااسی طرف گھومتاھے خیرسے بین نہین سنتابس سپیرا جس طرف بین گھماتاھے سانپ بھی اسی طرف گھوم رھاھوتاھے یہ مزاجا خشک گرم ھے کڑواھونے کی وجہ سےاسے کھایانہین جاتا لیکن آپ لوگ اسکے بیجون کاتیل نکال کربطورطلا استعمال کرین گے تونہایت ھی مقوی باہ ھوگا
Friday, April 8, 2022
ستیاناسی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔ ستیاناسی اور کشتہ سازی کے اصول ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ستیاناسی بوٹی اپنے نام سےھی اپنی تعریف بتادیتی ھے یعنی جس کھیت مین پیداھوتی ھے سمجھ لین اس کھیت کواجاڑ دیتی ھے اس لیے عرف عام مین اسکی اسی خصوصیت کی وجہ سے کہ یہ کھیت کاستیاناس کردیتی ھے اب اس بوٹی کواسی نام سے پکاراجانے لگا بلکہ اسے ھندی مین بھی اجڑکانٹاکہتےھین فارسی مین اسے بادنجان دشتی عربی مین شجرالثوم بنگالی مین سوزن چھیری جبکہ انگریزی مین ییلوتھیسٹل کہتے ھین انگریزی مین اونٹ کٹارا کو ملک تھیسٹل جبکہ اسے ییلوتھیسٹل کہاجاتاھے یعنی ان ھردوبوٹیون کاآپس مین کچھ نہ کچھ تعلق ضرور ھے تو دوستو یہ قریبی رشتہ دار ھین شکلین بھی ملتی جلتی ھین اور کانٹے بھی وافر مقدار مین دونون پہ پاۓ جاتےھین اسکے پتے بینگن سے مشابہہ لیکن کانٹون سےبھرپورھوتےھین اسلیے اسے بادنجان دشتی نام سے فارسی مین جاناجاتاھے فروی مارچ مین اس پہ پھول اگتےھین جن مین چہارخانہ ڈوڈے سے لگتےھین پھل پک جانے پربیج خود ھی زمین پرگرجاتےھین ان بیجون کوجلانےسےتڑاخ تڑاخ کی آوازین نکلتی ھین شاخون مین سے بدبودار دودھ نکلتاھے اسکی جڑکوچوک کہتے ھین اس پودے کاذائقہ تلخ ھوتاھے پورے پاکستان مین کافی مقامات پہ پیداھوتی ھے ساون تک یہ پودا مل سکتاھے یادرکھین اسکااصل وطن میکسیکو ھے اسلیے اسے انگریزی مین میکسی کن پوپی بھی کہتےھین اسکا دودھ جڑکاچھلکا بیج سبز پتے شاخین ھرایک حصہ بطور دوااستعمال ھوتاھے بس مقدار خوراک الگ الگ ھے
بیج تین تانوماشہ
بیج کاتیل تین تاسات بوند
سبز پتے وشاخین پانچ تولہ تک
جڑکاچھلکا چارماشہ
اسکا دودھ تین تاپانچ قطرے
بعض کتابون مین اسکا مزاج سرد لکھا ھے اور بعض اسے گرم لکھتے ھین لیکن ذائقہ موسم شکل شباھت اور فوائد مین ھرلحاظ سے یہ بوٹی غدی عضلاتی ھے یعنی گرم خشک اثرات کی حامل ھےمختلف کتب مین فوائد توبے شمار لکھے ھین جیسے مخرش جالی مسہل مقئی قاتل کرم شکم دافع فساد خون اینٹی سیپٹک وغیرہ وغیرہ لیکن یہان مین صرف وہ فائدے لکھون گا جوتجربات مین اٹل ھین جیسے خارش کےلیے بہترین دوا ھے اسکی جڑکاچھلکا اور کے برابروزن مرچ سیاہ ڈال کرپیس کر نخودی گولیان بنالین ایک تادوگولی دن مین تین باردین اب یہ برص بہق پھوڑے پھنسی خارش کےلئے نہایت ھی اعلی دوا ھے یادرکھین یہ پیٹ کےتمام کیڑون کونہین مارتی بلکہ صرف کدودانون کوختم کرتی ھے اسکے لیے دوتاتین ماشہ سفوف پتون کا یا بیجون کاتیل تین قطرے پلادین
اب ایک لاثانی دوا بتارھاھون اسکا دودھ ایک بوتل سوگرام گندھک آملہ سار مین کھرل کرین خارش بلکہ برص تک کےلئے اس سے اعلی دوا کوئی نہین ھے بلکہ یہ دوا کیمیاگرون کےلئے بھی اکسیراعظم ھے اب بات ذرا کشتہ سازی پہ کرتےھین مختلف گروپون اور کئی ایک کتابون مین بڑے زور شورسے فن کشتہ سازی کا یا مختلف کشتہ جات کاذکرھورھاھوتاھے لیکن کشتہ سازی کے بنیادی اصول وقوانین کوئی بھی نہین جانتا بس یہ لکھا ھوتاھے کہ فلان بوٹی مین فلاں دوا کورکھ کرآگ دین اب یہ کشتہ ایسا بن جاۓ گا یعنی زمین آسمان کےقلابے ملاۓ ھوتےھین تعریفون کےایسے پل باندھ رکھے ھوتےھین باربارتکرار کیاجاتاھے تاکہ پڑھنے والا متاثرھوکراس تجربہ سے گزرے خواہ بیڑہ غرق ھوجائے محنت وقت اور پیسہ برباد الگ سے ھوجاتاھے بس پھر ایک آنچ کی کسررہ گئی کاراگ الاپاجاتاھے دوستو حقائق کے قریب رہ کر لکھاکرین غلط راھنمائی کرنا ھرلحاظ سےاخلاقی جرم ھے سادہ زبان اورعام فہم اندازاپنائین تاکہ سمجھ آسکے اگر آپ کے اندر علم زیادہ آگیا ھے تو کیکبج جیسے الفاظ اپنے اندر ھی ذخیرہ رکھین اب مپقنج جیسی اصطلاحات سمجھنے والے لوگ نہین ھین بلکہ آپ اگر یہ سمجھادین گے کہ یہ پانچ دھاتون کوملا کرپڑھنے کی اصطلاح ھے جیسے م سے مراد مس یعنی تانبہ پ سے مراد پارہ ق سے مراد قلعی ن سے مراد نقرہ یعنی چاندی ج سے مراد جست ھے تب سمجھ جائین گے خیر موضوع پہ رھتےھین کشتہ سازی مین ایک اصول بہت ھی آسان ھے جب بھی کسی چیز کا کشتہ کرنا ھو تو پہلے اس چیز یعنی دوا کامزاج سمجھین پھر جس بوٹی سے کشتہ کررھے ھین اسکے مزاج کاعلم ھونا ضروری ھے اب اصول یہ ھے ھراعصابی دوا یعنی بلغمی مزاج رکھتی ھوتواسکا کشتہ ھمیشہ عضلاتی دوا مین رکھ کرکرنےسے اکسیری فوائد کاحامل ھوگااگر عضلاتی یعنی سوداوی مزاج کی دوا ھے تو صفراوی یعنی غدی مزاج کی حامل ادویہ مین کیا کرین اسی طرح صفراوی مزاج کی دوائین بلغمی مزاج کی دواؤن مین رکھ کرکشتہ کرنی چاھیے
اگر آپ تانبہ کاھی کشتہ کررھے ھین توعموما قلعی پارہ کی گرہ کی جاتی ھے پھراس مین تانبہ رکھناھے اور نگدہ دھتورہ کادے کرکشتہ کیاجاتاھے جوماھرآدمی جاکردودن مین کرسکے گالیکن فوائد بھی نہ ھونےکےبرابرھوتےھین اب تانبہ سوداوی مزاج پارہ صفراوی مزاج قلعی بلغمی مزاج رکھتی ھین اس عجیب مکسچر مین تانبہ کشتہ کرنانہایت ھی مشکل ھے اگر یہی تانبہ ھڑتال ورقی مین رکھ کرکشتہ کیاجائے توچند منٹون مین کشتہ ھوجاتاھے یعنی تانبہ سوداوی ھے توھڑتال ورقی صفراوی مزاج کی حامل ھے خیر یہ ایک مثال سے واضح کیا ھے باقی یہ بوٹی ستیاناسی ھر سوداوی مزاج کی حامل دوا کاباآسانی اور بہترین کشتہ کرتی ھے جیسے شنگرف نیلاتھوتھا تانبہ وغیرہ بابوٹی کشتہ کرنے ھون توستیاناسی بوٹی مین کیے جاسکتےھین اب مضمون طویل ھوگیا ھے آج کےلئے اتنا ھی سبق کافی ھے محمودبھٹہ گروپ مطب کامل
-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔ جوڑون مین کلیشیم کی زیادتی اورکمی سے درد ۔۔۔۔۔۔۔ یہ مضمون درحقیقت لمبی تشریح کے ساتھ لکھنا تھا مگر اسو...
-
,,,,,,,,,مطب کام ,,,,,,, ,,,,,,تحقیق الادویہ,,,,,,, ,,,,جوارش کمونی,,, Jawarish, Jawarish Kamoni, #kamoni, #jawarish Kamuni پہلے جو نسخہ...
-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔ کوڑ تمہ کے مجربات ۔۔۔۔۔۔ Kor tuma,andrain,hanzel آج صبح ھی صبح جناب اصغر خان چانڈیہ صاحب کا پیغام ...