۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔ ٹائیفائڈ بخار اور اسکا علاج ۔۔۔۔۔۔۔
مین اس سے پہلےبھی ٹائیفائڈ کےبارےمین کافی کچھ لکھ چکاھون کافی لوگون کاپھربھی یہی سوال ھوتاھےدوستودرحقیقت ھماری خوراک پانی بہترنہین ھوتاھرایک کوکوشش کرنی چاھیےکہ نہایت سادہ اور مختصرضرورت کےمطابق کھایاکرین یہ نہین کرناچاھیے کہ بندہ اتناکھالےکہ شایددوبارہ کھاناملناھی نہین ھےیاپھربعض لوگ کھاناکھانےکابڑاھی لالچ رکھتےھین اگرایک دفعہ کھاناکھاچکےھین اورآپکی ضرورت پوری ھوچکی ھےتواسکےبعدآپکےسامنے خواہ بکرےکابھناگوشت یادیسی مرغ تیتربٹیرے یاکچھ بھی پکاآجاۓ توکھانےسےمعذرت کرلیناآپکی صحت کےلیےبہترھےاگرکھائین گےتویقیناآپ خودکشی کرناچاھتےھین ھاں کچھ اوربھی ایسی غذائین ھین جوھماراشوق تھاپھرآخرکارنشہ اورضرورت بن چکی ھین جیسے پیزا شوارما یا کچھ چائینیزاورمغربی کھانے اب ھمارافیشن بھی ھےیعنی آپ اپنے وارثتی موروثی خاندانی کھانون سےبہتران کھانون کوسمجھتےھین جن کاکوئی سرپیرھی نہین ھےیادرکھین جوغذاآپکےباپ دادا یاپھرانڈیاپاکستان بنگلہ دیش افغانستان مین یعنی یہ ایک ھی علاقہ ھےان کی کھانون سےمقابلہ باقی دنیانہین کرسکتی سب سےاچھی غذاھماری اپنی ھی ھے یہی کھایاکرین خیرموضوع توآج ٹائیفائڈ ھے ٹائیفائڈ جسےھم تپ محرقہ یامعیادی بخاربھی کہتےھین درحقیقت یہ تحلیل کابخارھے
جب جگروغدد مین تحریک ھوتوعضلات مین تحلیل اوراعصاب مین تسکین ھوتی ھے
صفراوی موادبلغم کےساتھ مل کرمتعفن ھوجاتاھےجس سےحرارت غریبہ پیداھوتی ھےجوبخارکاباعث بنتی ھےاگریہ جراثیمی زھرسےبھی پیداھوتوبھی یہ جراثیم غددوجگرپراثراندازھوکرمرض کاسبب بنتےھین عام طورپراگرکوئی پیچیدگی پیدانہ ھوتویہ بخارایک مخصوص مدت پوری کرکےاترجایاکرتاھےکبھی یہ مدت 14دن اورکبھی یہ مدت21دن تک ھوتی ھےاسی لیےاسےمعیادی بخارکہتےھین اب اس بخارکی کیفیت یہ ھوتی ھے کہ یہ مسلسل رھتاھےاورزیادہ تیزنہین ھوتایادرکھین جگرکی کیفیات کااظہارپہلےانتڑیون سےشروع ھوتاھےاسی لیے جگرکی سب غیرطبعی علامات سب سےپہلےانتڑیون کوھی متاثرکرتی ھین اسکی سمیت یعنی زھرسےپیداشدہ تعفن آنتوں مین غیرطبعی ماحول پیداکردیتاھے جس سےبول برازبھی متعفن اوربدبودارخارج ھوتاھے یہ بخاربالعموم موسمی تبدیلی کےوقت بڑھتاھے خاص کراکتوبرنومبرمین قوت مدافعت کی کمی کےباعث اسکا حملہ تیزترھوتاھےعضلاتی تحلیل کی وجہ سےعضلات مین انتہائی کمزوری ھوتی جاتی ھےجسم مین دکھن اوردردھروقت محسوس ھوتاھےخاص کرٹانگون اورپنڈلیون مین شکستگی بہت ھوتی ھےمریض ماندہ وبےحال ھوجاتاھےبےخوابی بڑھ جاتی ھےاعصابی تسکین کی وجہ سےاورمتعفن بلغمکےباعث ذھنی پریشانی پریشان خیالی غمگینی اورخفقان بہت زیادہ ھوجاتاھےسوچون کےدھارےمنفی رخ اختیارکرلیتےھین
جسم پہ سرخی مائل دھبے بن جاتےھین
آنتون مین گڑگڑاھٹ پیداھوتی ھےاوردردبھی ھوتاھے
اگرانتڑیون مین سوزش شدیدپیداھوجاۓتومیوکس ممبرین مجروح ھوجاتی ھےپھرخون یاآؤں آنےلگ جاتی ھے
اسکی ایک خاص علامت یہ ھےکہ ظہرکےبعداسکازورزیادہ ھوجاتاھےیادرکھین ویسےبھی تمام غدی امراض پچھلے پہرھی زورپکڑتی ھین اس مرض اوربھی بہت سی علامات ھومریض وعلاقائی ماحول کےساتھ بدلتی رھتی ھین اگرذراسابھی شک پڑےکہ کہین ٹائیفائڈ تونہین ھےتولازماخون کےٹیسٹ کرائین اسکےعلاج مین سستی ھرگزنہین کرناچاھیے ورنہ اتنی پیچیدگیان پیداھوتی ھےجسکی سزااچھی خاصی بھگتنی پڑسکتی ھے بڑے صبراورحوصلہ سےاسکاعلاج کرناچاھیےمریض کوپرھیز لمباعرصہ کرناچاھیےنہین تویہ مرض دوبارہ باربارلوٹتارھتاھے اورتھوڑے سےغلط علاج کاانجام عام طورپرآنتون کی TBکی شکل مین نکلتاھے
مین اسکا علاج بڑے ھی ترتیب سے لکھ رھاھون پوسٹ کوباربار پڑھ کراچھی طرح سمجھ لین کہ کیسےعلاج کرناھےمین اتنی تفصیل سےاسی لیےلکھاجاتاھےتاکہ آپکے سوال کرنےکی گنجائش نہ رھے
علاج ۔۔۔۔۔
غدی اعصابی اکسیر رتی 1+1+1
اعصابی غدی تریاق ایک گرام سفوف یاپھر بڑےسائزکیپسول بھرلین یہ بھی دن مین تین باردین یہ دونون دوائین ھمراہ شربت دینار یاپھر شربت کثوث دین اب شربت دینارکانسخہ متعددبارگروپ مین لکھاجاچکاھے شربت کثوث کانسخہ مندرجہ ذیل ھے
سونف 25گرام
تخم کاسنی 25گرام
افتیمون 25گرام
سناءمکی 50گرام
تخم کثوث 50گرام
چینی ایک کلو
کثوث کوکپڑے مین پوٹلی باندھ کرباقی تمام دواؤن کےساتھ کسی برتن مین 1500ملی گرام پانی مین بگھودین بارہ گھنٹہ بعدجوش دین جب پانی نصف رہ جاۓتودوائین کسی کپڑے کی مددسےچھان کرچینی ملاکرقوام کرلین بیس تاپچاس ملی گرام تک خوراک ھےدن مین تین باردین
یادرھےیہ شربت ٹائیفائڈ کےعلاوہ یرقان پتہ کی پتھریان استسقاء دردپتہ وجگرپتھری گردہ مثانہ بھی خارج کرتاھے
اب اوپروالے علاج کےعلاوہ آپ مندرجہ ذیل بھی علاج کرسکتےھین
کشتہ ابرک سفید +ھڑتال ورقی جسے چڑچٹہ کےپانی کےساتھ کھرل کرکےبنایاجاتاھے دونون برابروزن رتی بھر یہ کشتہ جات اور شدید پانچ اورشدید چھ دونون ملاکرایک گرام مین کشتہ جات ملاکردن مین تین باردین
ھان اگر پیچیدگی پیداھوچکی ھواورآنتون سے خون یاآؤں آرھی ھے توساتھ مندرجہ ذیل دوا دین
اسگندھ ۔ زیرہ سفید ۔ سفوف ملٹھی ۔ گوندکیکر برابروزن پیسکرسفوف ایک گرام تین باردین یہان ایک نکتہ بھی سمجھ لین اگر ٹائیفائڈ مین دست زیادہ آنے لگ جائین تو ان دستون کوبند کرنےکےلئے کبھی حابس یاقابض دوا نہ دین جب تک آنتون کی سوزش ختم نہ ھوجائے یعنی مندرجہ بالا دوا دین جب خون بندھوجاۓ توقابض دوا استعمال کرلین وہ بھی محض اتنی مقدارمین کہ دست کم ھوجائین
یادرھے بخاراترجانےکےبعدبھی غذا سیال شکل مین یازودھضم ھی دین یعنی دلیہ کسٹرڈ ابلی سبزیان جیسے کدوکھیرے توری سبز ٹینڈے وغیرہ اورمریض کوبسترپہ آرام کرنےکامشورہ دین زیادہ حرکت نہ کرے کم سے کم 15تا بیس روز اور تمام غذا غدی اعصابی اوراعصابی غدی دین یادرکھین کبھی عضلاتی تحریک پیدانہ ھونےدین کثرت کاراور مشقت سے دوررھین نہین توبخاردوبارہ لوٹ کرآجاۓ گااب نقصان بھی زیادہ ھوگا اوپرنیچے جھکتے وقت کبھی نظام ھضم پہ بوجھ نہ پڑنے دین نہین توساری زندگی اورکچھ نہین توگیس کےمستقل مریض بن جائین گے اب اس ھٹ کے دیسی علاج اور کچھ نہ کرین دوران علاج مریض کی پنڈلیون کی مالش کرنی چاھیےمسلزکودبانا اورسہلانا مفیدرھتاھے روزانہ صبح شام مریض کاسارا بدن سہلانا انتہائی مفیدرھتاھے اس سے بخارجلداترجاتاھے اور عضلات بھی مظبوط ھوتےھین
دوستو میراخیال ھےکہ اب مضمون کااختتام کردیاجاۓ کافی تشریح کردی ھے محمودبھٹہ کودعاؤن مین یادرکھین گروپ مطب کامل
Urdu, Tibb , Qanoon Mufrad Aza , Unani ,tibb e sabir, To reach author ,please contact facegroup page matab e Kamil . https://www.facebook.com/groups/Matab.E.Kamil/ We don't sell medicine
Thursday, November 24, 2022
ٹائیفائڈ بخار
Thursday, November 17, 2022
اخروٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔ اخروٹ ۔۔۔۔۔
۔۔۔فولاد تانبہ سم الفار وٹامن ABCفاسفورس گندھک کامرکب۔۔۔۔
عام ملنے والا اوربہت سےدیگر ڈرائی فروٹ سےسستا ھرایک کی پہنچ مین دستیاب ایک نہایت اعلی خوبیون کاحامل پھل ھے
قدیم حکماء کرام ھرشباب اورجوانی قائم رکھنے والی دوا مین اسکا استعمال لازما کرتےتھے یادرکھین مرد وعورت دونون کی ظاھری وباطنی طاقتین بحال رکھنے والا پھل ھے یہ غذابھی ھے اور دوابھی ھے روح ونفس کوطاقت دینا حرارت صالح پیدا کرنا جوانی قائم دائم رکھنابھوک لگانا قبض دورکرنا منی کی مقداربڑھانا محرک باہ یعنی انتشار لانا اسکی ادنی صفات ھین دوستو درحقیقت یہ ایک ایسا مجموعہ اللہ تعالی نے انسان کےلیے پیداکیاھے جس کی صفات سینکڑوں مین ھین اگر اسکی شکل پرغورکرین توسیدھی دماغ کےساتھ ملتی جلتی ھے اسکی شکل اتنی دماغ سے ملتی ھے کہ حقیقت کاگماں ھوتاھے یہ فطرت کی طرف سےایک اشارہ ھے کہ دماغ کےلیے انتہائی مفیدھے اب قدیم حکماء نے اسی شکل کوذھن مین رکھ کراس پہ تجربات کیے اور ایسی ادویات مین اسے شامل کیا جودماغ کےلئے تھین تو وقت اورتجربات نے ثابت کیا کہ اخروٹ کااستعمال دماغی امراض کےلئے تواعلی ھے لیکن ساتھ ساتھ جتنا مقوی دماغ ھے یعنی دماغی صلاحیت کوجتنااخروٹ اجاگرکرتاھے شاید یہ صفت دیگرادویات مین اتنی نہین ھین اب کچھ خاص فائدے سمجھ لین
دودھ کی کمی والی خواتین کواخروٹ کھانے کودین دودھ بڑھ جاتاھے
قوت مدافعت کی کمی ھونے اورحرارت غریزی کی کمی کی صورت مین استعمال کرین
حیض کوجاری کرنا اوررحم کوطاقت دینا اسکی صفت مین شامل ھے
یادرکھین یہ خون مین صفراء کی مقدار بڑھاکرشدیدحرارت پیداکرتاھے
یہ غددکوتحریک ڈائریکٹ دیتاھے اس لیے مثانہ کی کمزوری گردون کی کمزوری مین مفیدھے مقوی معدہ مقوی امعاء اور ملین بھی ھے
پستانو کوبھاری کرناان مین تناؤ پیداکرنا دودھ کی مقدار بڑھانا لٹکے بدن کوکھینچ کےتناؤ پیداکرکے بدن کی خوبصورتی بڑھادیتاھے عورتون مین بےقائدگی حیض کودرست کرتاھے سیلان الرحم مین بہت ھی اعلی ھے اگرایک لحاظ سے سوچاجاۓ تواخروٹ مردون سےزیادہ خواتین کےلیے اھم ھے کیونکہ عورت کافطری مزاج غدی ھوتاھے اوراخرورٹ خودبھی غدی عضلاتی مزاج یعنی گرم خشک اثرات رکھتاھے اس مین روغن کافی مقدار مین ھوتاھے توبعض سوچ رھے ھونگے کہ پھراسکےمزاج مین خشکی کیسے آگئی تویادرکھین خشکی کالفظ یہان رطوبات کےلیے ھے روغن اوررطوبت الگ الگ ھین اب ایک سوال اور بھی یہان پیداھوتاھے کہ اخروٹ بھلاوہ جیسےزھریلے پھل کامصلح ھےیعنی جب بھی بھلاوہ کااستعمال کیاجاوےتوساتھ اخروٹ ضروراستعمال کرین اب بھلاوہ کےزھریلے اثرات جاتےرھتےھین ایک آخری خوبی سن لین اگربدن پہ کہین بھی زخمون کےنشانات داد دھدرکےنشان ھون تومغزاخرورٹ کوچباکریاپیس کراوپرلگانےسےنشانات جاتےرھتےھین آپ کسی کریم یاپیٹرولیم جیل مین بھی ملاکراستعمال کرسکتےھین
اخروٹ مین وٹامن اے بی سی فولاد تانبہ سم الفار فاسفورس کوبالٹ میگنیشم گندھک پوٹاشیم سوڈیم جیسے قیمتی اجزاء کامرکب ھے توکیون نہ ھم کشتہ تانبہ سم الفار کی جگہ اسے استعمال کرکےساری سردردی سے بچ جائین محمودبھٹہ گروپ مطب کامل
کشتہ جات
۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔ کشتہ جات سےزیادہ نباتات کوترجیح دیاکرین ۔۔۔۔۔۔
ایسی نباتات جن مین قدرتی طور پر مختلف دھاتی اجزاء پاۓ جاتے ھون کیا انکا استعمال بہتر نہین ھوگا عام جڑی بوٹیان جن مین سم الفار فولاد تانبہ جست یادیگراجزاء جن کے ھم کشتہ جات کرتےھین پاۓ جاتےھین کیا موجودنہین ھین
دوستو ایسی توبے شمارنباتات ھین جن مین سونا اورچاندی تک کےاثرات موجودھوتےھین کیاآپ ان جڑی بوٹیون کوجانتےھین یاکبھی آپ نےان کی طرف توجہ دی ھے یاپھرانکے اثرات جانچے ھین اپنے اپنے تجربات کمنٹس مین لکھ کرنشاندھی کرین ھان یہ نہین لکھنا کہ جس بوٹی سے سفید دودھ نکلتاھے اس مین سم الفار پایاجاتاھے جس بوٹی کاپانی زرد ھواس مین گندھک موجود ھے وغیرہ صرف درست تجربات لکھین
یادرکھین جڑی بوٹیون مین پائی جانے والی دھاتین قدرتی طور پر زندہ بھی ھین اور کشتہ بھی ھین اب ایک جڑی بوٹی مین پایاجانے والا کشتہ کےمضراثرات نہین ھونگے بلکہ اسکےساتھ قدرتی طورپرایسے کیمیائی مادے موجودھوتےھین جواسکےمضراثرات کو ختم کردیتے ھین
محمودبھٹہ گروپ مطب کامل
نوٹ۔۔۔۔آج ھی دوسری پوسٹ اخروٹ پہ لکھی ھے اسے ضرور پڑھیں
Tuesday, November 15, 2022
معمولی دوا کو تیزاثر دوا بنائین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔ معمولی دوا کو تیزاثر دوا بنائین ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ھمیشہ اطباء اس بات کےمتلاشی رھےھین کہ دواتیز اثر ھو تو اسکےلیے کچھ محنت کی ضرورت ھے
آج ھم تریاق معدہ کوتیزاثربنانے کی کوشش کرتے ھین
دوستو تریاق معدہ جیساکہ نام سے ظاھرھے کہ معدہ کوفائدہ مندھے لیکن اسکے کچھ دیگراثرات بھی بدن پہ ھوتےھین یہ تین جزاء پہ مشتمل مرکب دوا ھے یعنی اجوائن سوگرام پودینہ پچاس گرام گندھک آملہ سار پچاس گرام سفوف بنالین بس دوا تیارھے اب سفوف کیسے بنانا ھے یہ ایک طبیب پہ منحصرھے کہ وہ اس کوکتنی نفاست سےتیارکرتاھے جیسے بعض لوگ محض مفردات بازارسے خریدفرمائین گے اور بغیر صاف کیسے اسے پیسنا ھی دوا بن جانا سمجھتےھین اب بعض اسے باقاعدہ پہلے اجوائن کوچھان پھٹک لین گے اورپودینہ سے تنکے وغیرہ نکال کر پیس لین گے لیکن بات یہان تک ختم نہین ھوجاتی اصول یہ تھا کہ پہلے اجوائن کواچھی طرح چھان پھٹک کرصاف کیاجاۓ پھر پانی سے اچھی طرح دھو کر مٹی وغیرہ دور کرین اسی طرح پودینہ کے صرف پتے بطور دوااستعمال کرین ان سے تنگے الگ کرکے پتون پہ ریت یامٹی لازمی موجود ھوتی ھے اسلیے ان کو دھونا فرض ھے صاف پانی سے ان پتون کواچھی طرح دھولین اب انہین بھی دھوپ مین سکھالین اب ادویات سکھانے کےلیے بہترین طریقہ ایک لکڑی کاباکس بنائین اور اسکے اوپر شیشہ لگائین اب اس باکس مین دوا ڈالکر اوپر شیشہ رکھ دین تاکہ گردغبارسےبھی بچے اور دواکے حرارے بھی ضائع نہ ھون یہ باکس ھر طبیب کےلیے نہایت ضروری ھے اسے لازمی بنوائین یادرھے گندھک کومدبر کرنے کی کچھ خاص ضرورت نہین ویسے ھی صاف ستھری ڈال سکتے ھین لیکن اگر اسے صاف کرلیاجاۓ تو دوا نہایت لطیف تیار ھوگی صاف کرنے کاآسان طریقہ کسی بڑے برتن مین پانی بھرلین اوراس کےمنہ پہ باریک ململ کاکپڑاباندھ لین اوراسکے اوپر گندھک بچھادین برتن کے نیچے آگ جلادین اب گندھک پگھل کر پانی مین حل ھوکر جونیچے تہہ نشین ھوگی اسے پانی ٹھنڈا ھونے پہ حاصل کرلین یہ صاف ھوچکی ھے اسی طریقہ سے گندک کومدبربھی کیاجاسکتاھے جوکہ اکثردودھ مین کی جاتی ھے یاپھر دیسی گھی مین کی جاتی ھے خیرھم نے گندھک کو صاف ھی کرنا مقصود تھا جواجزاء پانی مین حل ھوچکےانہین ضائع کردین صاف شدہ گندک خشک ھونے پہ استعمال مین لائین اب تینون دوائین پیستے وقت گرینڈر گرم نہ ھونے دین گرینڈر کی بیرونی سطح پہ ھاتھ رکھین توجیسے ھی گرینڈر کی بیرونی چادر گرم ھوتوگرینڈر بندکردین پھرٹھنڈاھونےپہ دوبارہ چلائین اس طرح دوا کے اجزاء جلتے نہین اور لطیف اجزاء ضائع نہین ھوتے اس طریقہ سے آپ نے درست تریاق معدہ تیار کیاھے مین خود ھمیشہ اسی انداز مین تیار کرتاھون اب اسے اثرات مین مذید تیز کرنےکےلئے آپ سفوف بنانےکےبعد کم سے کم دوآتشہ عرق اجوائن اور عرق پودینہ ایک ایک بوتل ڈیڑھ کلو تریاق معدہ مین شامل کرکے اسےخشک کرلین اب آپ کی مرضی ھے خواہ آپ اسے سفوف رکھین یاگولی کی شکل دے لین خیرسےفوائد دوچند اور مقدار خوراک آدھاگرام کافی رھے گی معدہ کے امراض کےعلاوہ یورک ایسڈ کےلئے اعلی دواھے معدہ کےالسر اورایچ پائیلوری کےلیے بہترین دواھے جلدی امراض جیسے خارش داد کےلئے اسے آدھاگرام تریاق معدہ ایک رتی اکسیر چار ملاکردن مین تین باردین بہترین رزلٹ ملےگا اب کچھ لوگ یہ مشورہ بھی دین گے کہ کیون نہ عرقیات کی جگہ ست اجوائن اورست پودینہ ڈال دین ضرور ڈال سکتے ھین لیکن فوائد مین جوبہتری عرقیات کےساتھ آۓ گی وہ ست ڈالنے سے نہین ھوگی اسکے آپکو پہلے ست کوھی سمجھنا ھوگا اور عرق کی حقیقت کوبھی سمجھنا ھوگا محمودبھٹہ گروپ مطب کامل
Saturday, November 5, 2022
عجیب وغریب پوسٹین اور ماورائی طب
۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔ عجیب وغریب پوسٹین اور ماورائی طب ۔۔۔۔۔۔۔
کچھ حکماۓ کرام ھمارے گروپ مین نئے نئے تشریف لاۓھین اورانہین گروپ کے اصول وقوانین کےبارے مین قطعی علم نہین ھے وہ کچھ ایسی پوسٹین بھیج دیتےھین جن کاکوئی سرپیر ھی نہین ھوتا ایسی تمام پوسٹین لگانےسےگریزکیاجاتاھے اوران پوسٹون پہ کمنٹس لکھ کرواپس کردیاجاتاھے اسکے باوجود یہ پوسٹ دوبارہ بھیج دی جاتی ھے جیسے ایک صاحب نے طلاء کی پوسٹ بھیجی جس مین ایک گدھے کوقتل کرنے کےساتھ ساتھ روغن بلسان سوگرام ڈال رکھاتھا یہ ایک سنیاسی کا سینہ پھاڑراز تھا سنیاسی کوبھی کوئی اور بندہ نہین ملا پھر صاحب پوسٹ کادعوہ کہ وہ کئی باربناکر آزماچکے ھین جبکہ موصوف کویہ بھی علم نہین تھا روغن بلسان اصل توپاکستان مین ملتاھی نہین جونقل ملتاھے وہ دس ھزارکادس گرام ریٹ ھے سعودیہ مین بھی مقام بدر سے اصل ملتاھے اسکی قیمت کا ظہوراحمدرضاء صاحب سے پوچھ لین یہ لاکھون روپیہ قیمت بنتی ھے
مہربانی فرماکر یہ طلاء اور قوت باہ کے علاوہ آپ کوکچھ آتا ھے تو اس پہ لکھا کرین انسانی جسم مین بے شمار امراض ھین قوت باہ کی کمزوری سے کسی کی موت واقعی نہین ھوتی دیگر بے شمار امراض جن سے روزانہ ھزاروں لوگ مرتے ھین آپ ان امراض پہ لکھین اور درست لکھین یہی مخلوق خدا کی خدمت ھوگی
Monday, October 31, 2022
کایا کلپ واکسیر وتریاق
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔ کایا کلپ واکسیر وتریاق ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آج دن مین مین اپنے ھی علاقہ مین ایک نئی بننے والی سڑک پہ سفرکررھاتھا بس سڑک کیا بنی کہ کنارون پہ اگی جڑی بوٹیون کاستیاناس ھوچکاتھا جس مین مجھے کچھ پودے جمالگوٹہ کےنظرآۓ جوپہلے کافی تعدادمین یہان موجودتھے اب سڑک بننے کی وجہ سےزیادہ تر ختم ھوچکے تھے کچھ پودے بچے تھے ساتھ پھل بھی لگاتھامین نےایک چھوٹی سی ویڈیوبناکر کچھ دوستون کوواٹس ایپ کی جن مین استاد جمیل صاحب آف فیصل آباد بھی تھے خیرشام کو فون پہ تفصیلی گفتگوھوئی اب باتون باتون مین انکے کچھ سوالات تھے جن کے جوابات دیے توانہی کی فرمائش پہ پوسٹ لکھ رھاھون خیر انکا سوال توکافی بحث مباحثہ کاتھا مسئلہ وراثتی امراض اورھارمون کےامراض کاتھا جس کاتسلی بخش جواب لینے کےبعد کچھ باتین آپکی نظرھین
کچھ عرصہ پہلےبھی کچھ دوست کایاکلپ دوا پہ بحث کررھے تھے میری نظر مین اکثریت حکماء کایاکلپ کی تعریف بھی نہین سمجھتے اس مسئلہ کی کچھ ھی وضاحت یہان کرسکون گا باقی طب کاشوق رکھنے والے بالمشافہ مل کرنقاط مسائل سمجھ سکتےھین
دوا اور اجزاۓ دوا ھمیشہ اپنے اندر چند مخصوص ھی خوبیان رکھتےھین جیسے اجوائن ھے توسب کوعلم ھے پیٹ کے امراض مین مستعمل ھے اسی طرح ملٹھی ھے توسب کوعلم ھے پھیپھڑوں کےامراض جیسےکھانسی نزلہ زکام مین فائدہ مندھے لیکن یادرکھین انہی اجزاء کےاوربھی بہت سےفائدے ھین جن کاذکر عام نہین ھوتاجیسے اجوائن کاقہوہ اسپرین سےبھی زیادہ تیزی کےساتھ خون کوپتلاکرتی ھے اسی طرح ملٹھی معدے کےالسرمین نہایت ھی کامیاب دواھے خیرمفردات کی کتب مین جہان اسکے مختصرترین فوائد سےآگاہ کیاجاتاھے وھان طبی اصطلاحات مین بھی اسکے فوائد بیان ھوتےھین جیسے لکھاھوتاھے کہ یہ دوا مسکن ھے منوم ھے محلل ھے ملطف ھے مدرھے یاکچھ اور خوبی رکھتی ھےاب ان اصطلاحات کوھرایک طبیب نہ ھی سمجھتاھےاورنہ ھی دھیان دیتاھےجبکہ انہی اصطلاحات کوسمجھناطب کی ابجدکوسمجھنےکےلیے نہایت ضروری ھوتاھے اسی طرح مرکب دوا کےبارے مین مرکبات کی کتابون مین ابتدائیہ مین لکھاھوگا کہ یہ دواتریاق ھے یہ ملین ھے یہ مسہل ھے یہ اکسیر ھےیہ اکسیرالاکسیرھے اب ان اصطلاحات کوسمجھنابھی نہایت ضروری ھے
اب تریاق کیاھے یااکسیرکیاھے یہ بات سمجھنے والی ھے بس یہان تو قوت باہ پہ ھی لکھنے والے کچھ مصاحب ھین وہ لفظ تریاق کوبھی عرف عام مین افیون کی جگہ تریاق لکھتےھین یہ انکی علمی وسعت ھےکیاکرین بس پڑھ کےنہایت افسوس ھوتاھے خیر دعاھے اللہ تعالی سب کوھدایت دے تریاق اس دواکوکہتےھین جوپہلے ھضم پہ اپنا عمل دخل شروع کردے چندمنٹ مین اثردکھاۓ اور ایک مخصوص عرصہ بدن مین رھنے کےبعد اپنا عمل دکھانےکےبعد بدن سے خارج ھوجاۓ یادرکھین تریاق دوا کااثر بدن پہ مستقل نہین رھتامسہل اور ملین دوائین بھی کچھ عرصہ تک بدن مین اپنا عمل کرکے بدن سےخارج ھوجاتی ھین انکاعمل بھی پہلے ھضم سےشروع ھوتاھےیادرکھین عمل کےبعدمسلم دواخارج ھوجایاکرتی ھے جزوبدن نہین بناکرتی اب بات اکسیر کی کرتے ھین اکسیر دوا دوسرے اورتیسرے ھضم سےاپنا عمل شروع کرتی ھین اوریہ ایک ھفتہ تا چھ ماہ تک جزوبدن رھتی ھین اورپھرآھستہ آھستہ یہ اپناعمل توکرتی رھتی ھین لیکن باآلاخر بدن سے خارج ھونا ھی انکی صفت ھے اکسیر الاکسیر دوا سال بھربدن مین اپنے اثرات دکھاتی رھتی ھے اب سال بھربعداسکےاثرات جسم سےالگ ھوتے رھتےھین باآلاخر یہ بھی خارج ھوجایاکرتی ھے یہان علماء طب کی ایک شدید غلطی بھی ھے بعض ادویہ جن مین کچھ تھوڑے بہت قیمتی اجزاء شامل کردیے ھون اب اس دوا کےنام کےساتھ لفظ اکسیر کااضافہ محض دواکارعب داب بنانے کےلیےلگادیاجاتاھے جبکہ اکسیر والی ایک بھی صفت اس دوامین موجودنہین ھوتی جیسے مشک یا عنبر شامل ھوتوساتھ اکسیرلکھ دینا اب صاحب نسخہ نے دوا کواکسیرصفات کاحامل بنایا ھی نہین بس دوائین پیس کرشہد ملائی اورساتھ اکسیرلکھ دین توبات قطعی نہین بنتی اب اکسیر کیسے دوا بنتی ھے یہ تھوڑا الگ موضوع ھے کبھی وضاحت کردین گے اب بات خاص نکتہ کایاکلپ کےبارے مین
اکثریت تعداد بلکہ تمام حکماء کرام اس بات پہ متفق ھین کہ کایاکلپ وہ دواھے جوبوڑھے بندے کوکھلانےسےدوبارہ جوان بنادے یعنی بندہ سترسال کاھواب دواکھانےکےبعد وہ اٹھارہ سال کانظرآۓ یادرکھین کایاکلپ دوا کےبارےمین یہ تعریف یانظریہ ھزار فیصد غلط ھے بلکہ کایاکلپ دوا اس دوا کوکہتےھین کہ جس مرض کی دواکایاکلپ بنائی گئی ھے اس مرض کاجسم سے مکمل خاتمہ کردے اورزندگی مین کبھی وہ مرض دوبارہ لوٹ کراس مریض کونہ آۓ یعنی دواکااثرتادم آخرتک بدن مین رھے اب جس مرض کےلیےوہ دوا بنی ھے بس اسی کےلئے وہ کایاکلپ ھوگی یہ نہین ھے کہ پورے بدن کےلئے نظامات کوبدل دے ھان کایا کلپ دوا مین کچھ صفات باقی دواؤن سے مختلف ھوتی ھین جیسے موروثی امراض جن کاعلاج عام حالت مین ممکن نہین ھوتا اب کایاکلپ دوا موروثی امراض اورھارمون کےامراض مین لاجواب ھوتی ھین اورکایاکلپ دوا ھمیشہ چھوتھے ھضم سےاپنا عمل شروع کرتی ھین آج استاد جمیل صاحب کو ایک دواکایا کلپ سمجھائی ھے اب ان کے اردگرد رھنےوالے حضرات ان سے جاکرسمجھ سکتےھین یہان لکھ کرسمجھانا ممکن نہین ھے محنتی حکماء حضرات اپنے علاقہ کےاچھے طبیبون کےگروپ بنائین اورایک دن باقاعدگی سے اجلاس کیاکرین بحث مباحثہ کیاکرین اب جن جن مسائل کےبارے مین سمجھ نہ آسکے بتایا کرین میری ھرممکن کوشش ھوگی کہ آپکو سمجھا سکون خواہ اسکےلیے مجھے لائیوسیشن لےکروقت نکال کرھی کیون نہ سمجھانا پڑے مین آپ کےلئے حاضررھون گا بس آپ کو طب پہ عبورھونا ضروری ھے یعنی پورا نصاب ایمانداری سے پڑھا ھو باقی آپ کامددگار رب کائینات ھو انہی الفاظ کےساتھ اجازت گروپ مطب کامل محمودبھٹہ
نوٹ۔۔ یہ پوسٹ مکمل اطباء کےلئے ھے
Thursday, October 20, 2022
اطباء کومشورے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔ اطباء کومشورے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ساری طب کی بنیاد ایک قانون فطرت پہ کھڑی ھے کبھی بھی قانون کےدائرے سے باھرنکل کر علاج نہ کرین رطوبت یبوست حار بارد کونگاہ مین رکھا کرین
جیسے MUSCULAR DISTROPHY مین عضلات مین رطوبات خشک ھوجاتی ھین توفالج اسفل جیسی صورت پیداھوجاتی ھے آپ خواہ جتنے بھی مقویات دےلین کچھ فائدہ نہین اسکا بہترین علاج عضلات مین رطوبات کاپیدا کرناھے یعنی ایسی غذا اور دوادین کہ رطوبات پیدا ھون انشاءاللہ شفایابی ھوگی
اب چنبل جیسی صورت حال مین جلدمین جوبگاڑ کی صورت حال پیداھوتی ھے ایسی صورت مین اگر مقامی طور پر مقام چنبل پہ غدی عضلاتی مسہل کالیپ ھی کردیاجاۓ توچنبل کاوجود ختم ھوجاتاھے
اگر جگر مین شدید سکیڑ جیسے کہ ھیپاٹائٹس مین ھوتاھے اس مین سوزش کی شدت آجاتی ھے کیا آپکو علم ھے سوزش کینسر پیداھونے کی پہلی سیڑھی ھے اب آپ رطوبات صالح اور حرارت صالح پیدا کردین تو نہ ھی سوزش رھے گی نہ کینسر پیداھوگا اب ھیپاٹائٹس توسوال ھی پیدانہین ھوتارہ جاۓیعنی اعصابی غدی اور غدی اعصابی دوائین بہترین علاج ھین نیلوفر اور کثوث کااستعمال لازم کیاکرین یہ جگر کےعلاج مین جگرکے خلیات کی درستگی مین سب سے اعلی ترین دوائین ھین
اب آخری مثال کچھ یون ھے کہ حرکت مین نہ صرف برکت ھے بلکہ حرارت بھی پیداھوتی ھے حرارت بذات خود ایک طاقت ھے یعنی ٹھنڈے مشروبات کابےدریغ استعمال پھر ٹھنڈے کمرے مین لیٹ جانا موت کی طرف ایک قدم ھے یعنی قوت مدافعت کم ھوتی جاتی ھے معمولی مرض انجام تک لےجاتی ھے اس لیے کبھی مریض کوٹھنڈے مشروبات نہ دیاکرین بلکہ ٹھنڈاپانی تک مدافعت کم کرتاھے
آخری مشورہ ۔۔۔۔ جب بدن مین خشکی کے ساتھ سردی پیداشدت سے ھوتوبدن مین پلیٹلیس کی کمی واقع ھوجاتی ھے بس آپ نے سردی کوگرمی مین بدل دین خشکی بے شک موجودرھے پلیٹلیس بڑھ جاتےھین یعنی عضلاتی غدی دوائین اور غذائین دین جیسے جوارش تمرھندی ھے یادرکھین ھروہ فروٹ جسکی ابتدا کھٹائی سےھو یعنی پہلے کھٹاھوپھر میٹھا ھوجاتاھو جیسے انار مالٹا سیب زرشک انگور آلوبخارا املی دیسی آم یہ سب پلیٹلیس بڑھاتےھین اورفوری طور پربڑھاتےھین یادرکھین ایسے فروٹ حقیقی شوگر مین بھی مفیدرھتےھین ان سے شوگر بڑھتی نہین ھان کاذب شوگر مین نہ دیاکرین محمودبھٹہ گروپ مطب کامل
Tuesday, October 18, 2022
رعشہ یعنی ھاتھ اورسرکانپنا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔ رعشہ یعنی ھاتھ اورسرکانپنا ۔۔۔۔۔۔
رعشہ ایک لاعلاج مرض سمجھی جاتی ھے اسکی سب سے بڑی وجہ جومجھے سمجھ آئی ھے کہ یہ مرض بہت ھی کم دیکھنے مین آتی ھے لیکن موجودہ دور مین کافی پھیل چکی ھے پہلے پہل یہ مرض بڑے بوڑھون مین ھواکرتی تھی اب بزرگ بندے کاعلاج فکرسے کروانا بہت کم خوش نصیب بزرگ حضرات کی اولاد کرواتی ھے بلکہ کڑواسچ یہ ھے کہ محض پیسہ کاضیاع سمجھاجاتاھے یہ کام صرف ھمارے ھاں نہین ھے بلکہ پوری دنیا پہ یہی کچھ ھورھاھوتاھے بلکہ ھمارے ھان بوڑھے لوگ پھربھی خوش نصیب ھین ان کا بڑا ھی احساس وخیال کیاجاتاھے خیرسے یورپ مین قطعی پروا نہین ھوتی اولڈ ایج ھوم بھیج دیاجاتاھے
خیر یہ مرض کیون اور کیسے پیداھوتی ھے اس پہ مین پہلے ھی گروپ مطب کامل مین تشریح کرچکاھون اسے سرچ کرکے پڑھ سکتےھین آج بس تھوڑی وضاحت وتشریح ھے
اب یہ عارضہ نوجوان حضرات مین عام دیکھنے مین آرھاھے اسکے اسباب بالکل ھی الگ ھین اب ایسے نوجوان جوضعف قلب کاشکارھون یعنی ضعف قلبی تحلیل یعنی غدی عضلاتی تحریک کے ھون یہ فیصلہ آپ خود کرلین کہ ایسےنوجوان کن سرگرمیون مین ملوث رھتےھین تیزمرچ مصالحہ جات کباب تکہ پیزا شوارما جیسی غذائین استعمال کرنے والے نوجوان یاپھرایسےنوجوان جوجریان احتلام جلق واغلام بازھون ایسے نوجوان حددرجہ نفسیاتی مریض لازمی ھوتےھین اب کچھ نوجوان جولمبا عرصہ بخار جیسے ٹائیفائڈ مین مبتلارھے ھون ان کوبھی یہ مرض لاحق ھوجاتاھے بس کچھ بے تحاشا موبائل نیٹ کااستعمال جنہین نہ کھانےکاھوش نہ ھی نیند پوری ھونفسیاتی کیس بن چکےھوتےھین اوراپنی دنیامین گم رھتےھین یہ ھین وہ اسباب جن سے نوجوان رعشہ جیسی مرض مین مبتلاھوجاتےھین توانکا بہترین علاج سب سے پہلے اپنی تمام سرگرمیان چھوڑین اور پھرعلاج پہ توجہ دین اورمندرجہ ذیل علاج کرین
کشٹہ دس گرام مغزبادام 21عدد الائچی سبز7عددروزانہ تھوڑے پانی مین رگڑکردوتین ھفتہ پلائین اور صبح کےوقت کشتہ فولادآب فروٹ والا ایک رتی تھوڑے مکھن کےساتھ کھلائین دوپہر کشتہ یشب دورتی گلاس دودھ سے اورشام کوکشتہ عقیق رتی کشتہ زمردرتی دودھ سے کھلادین تمام گرم خشک ادویہ سے پرھیزکروائین دوتاتین ھفتہ علاج جاری رکھین
اب بات ذرا بزرگ حضرات کی
رعشہ بوڑھے لوگون مین عضلاتی تسکین سے ھواکرتاھے یعنی اعصابی عضلاتی تحریک مین ھوتاھے اسکا علاج تقریبا پچیس سال پہلے ایک دوست طبیب نے تجویزکیا جونہایت ھی بہترین علاج ثابت ھوا اب کئی ایک وجوھات کی بناپر اس دواکوبنانا چھوڑدیا لیکن مین حکیم عبدالرحمن صاحب اور حکیم حزب اللہ خان صاحب سے ضرور کہون گا کہ اس دواکولازمی بنائین اور مجھے بھی عنایت فرمائین وہ دوا یہ تھی کہ ایک چھٹانک عقیق آدھاکلو بلادر مین رکھ کربیس کلو بکری کی میگنیون مین بندآگ دینی ھے جوھفتہ بھرچلتی رھے بس کشتہ تیارھے رتی بھرکشتہ ایک گلاس دودھ سے دین
خیر آسان دوا دوابتاتاھون
بلادر30گرام دیسی گھی 30گرام مین بھون کررگڑین پھر اس مین مقل عمدہ 30گرام شامل کرکے رگڑکرباریک کرکے مغزاخروٹ تیس گرام تل تیس گرام مغزجائفل پندرہ گرام جاوتری پندرہ گرام لونگ پندرہ گرام دارچینی پندرہ گرام پیس کرشامل کرلین اب آدھاگرام دوا دووقت ھمراہ دودھ دین انشاءاللہ رعشہ ٹھیک ھوگا
محمودبھٹہ گروپ مطب کامل
Thursday, October 6, 2022
کراچی اور ڈینگی 2
۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔ کراچی اور ڈینگی دوسری وآخری قسط ۔۔۔۔۔۔
پچھلی قسط مین علامات کےلحاظ سے الگ الگ تشریح کردی تھی یاد رھے کہ خواہ ملیریا بخار ھویاڈینگی بخار ھو مادہ متعفن ھوکربخارکی شکل اختیارکرلیتاھے لیکن یہ ھردوصورت مین بلغمی مزاج کی یعنی اعصابی مزاج کی حامل امراض ھین اب ھوتاکیاھے متعفن تری سے آتشکی زھر پیداھوتاھے یادرکھین ڈینگی نسل جدید دور انتہائی زھریلے ماحول کیمیائی مادون یا آلودگی مین پیدا شدہ مچھر کی نسل کےکاٹنےسے پیداھونے والابخارھے اس لیے اس کےاندرکی زھر دیگر مچھرون کی زھرسے زیادہ شدت رکھتی ھے اب اس سے متاثر ھونےوالے مریض بھی مرض پیداھونےکی صورت مین اعصابی مزاج ھی رکھتےھین انکی نبض اعصابی عضلاتی ھواکرتی ھے اب علاج کی صورت مین خشکی اورگرمی جسم مین بڑھادی جاۓ تواندرونی زھرکاخاتمہ ھوسکتاھے پتلا خون اوررطوبات گاڑھی ھوکربہنابندھوجائین گی
علاج ۔۔۔عضلاتی اعصابی ملین شدید نمبر3 تریاق نمبر3 اورافسنتین کے مرکبات بہترین ھوتےھین ان تینون ادویات کے نسخہ جات پہلےسےھی گروپ مین لکھ چکاھون ملین کا نسخہ پوسٹ ملینات مین سے دیکھ سکتےھین
شدید نمبر3کانسخہ ۔۔۔دارچینی سوگرام لونگ 35گرام جلوتری 65گرام پیس کر دورتی دن مین تین باردے سکتےھین ھمراہ پانی
تریاق نمبر3 کانسخہ مشہورعام ھے
خیر یہان بات پاپیتہ کےبارے مین کرنے لگا ھون سب دوست جانتے ھین کہ ڈینگی ھوجانے پہ جتنافائدہ مند پپیتہ ھے شاید ھی کوئی دوایاپھل اتنا موثرھواس بات کے تواب ڈاکٹرحضرات بھی قائل ھین مریضون کوپپیتہ استعمال کرنےکامشورہ دیتےھین اس سے پلیٹلیس کاخطرہ بھی جاتارھتاھے کیاحکماء حضرات جانتےھین کہ پپیتاکامزاج کیاھے ھاں میرے دوستو پپیتاکامزاج طب کے لحاظ سےعضلاتی غدی ھے اب آپ سمجھ گئے ھونگے کہ ڈینگی جیسے مرض مین کیون مفیدھے اسکےساتھ ساتھ یہ بلغمی مادے کےلیے مسہل آوربھی ھے یعنی قبض کشاھے کیماوی طور پرخون مین تر شی بڑھاکرصفرا مین بدلتاھے مقوی باہ بھی ھے حرارت پیداکرتاھے یادرھے ھیضہ جیسی موذی مرض مین نہایت ھی مفیدھے اس صورت مین قابض اثرات رکھتاھے وہ کیسے رکھتاھے اسکی تشریح انشاءاللہ کبھی پپیتاپہ مکمل مضمون لکھ کرکرددیجاۓگی آج مین آپ کوایک بہترین دوا جوپپیتاسے تیارھوگی وہ بتانے لگاھون
تخم پپیتا پانچ گرام
اجوائن دیسی دس گرام
رائی دس گرام
پودینہ دس گرام
لیمن کاپانی دس گرام دوائین باریک پیس کرلیمن کاپانی شامل کرکے نخودی گولیان بنالین ایک ایک گولی دن مین تین تاچاربار ھمراہ پانی دین
یہ دوا مزاجا عضلاتی غدی مقوی بھی ھے ڈینگی کےساتھ ساتھ ھاضم پیٹ درد آنتون مین مروڑاور درد ھیضہ جیسی علامت خاص کرسنگرھنی مین نہایت مفیدھے اب یہ نہین کہ آپ محض اسے ڈینگی کےلیے بنائین حکماء حضرات یا دیگر دوست کافی مقدار مین بناکر استعمال ڈینگی کےعلاوہ باقی امراض مین بھی کرسکتےھین جیسے پیٹ کی گرانی گڑگڑاھٹ کی آوازین طبیعت بوجھل کھٹی ڈکارین آرھی ھون ان سب علامات مین استعمال کرین فوری طور شفائی اثرات ظاھرھوتےھین اور مریض سکون محسوس کرتاھے ھان ایک بات یادرکھین پپیتاکاگودا توھم ھروقت عام حالت مین بھی کھاتےھین بلکہ کراچی کی اکثریت آبادی اسے کھاناکھانے کےبعد چندقاش لازمی کھاتےھین اس مین ایک راز بھی چھپاھے کہ یہ نہایت مقوی باہ بھی ھوتاھے لیکن یہان ایک بات سے آگاہ کرنا نہایت ضروری ھے کہ اسکے بیج تھوڑے زھریلے اثرات رکھتےھین اسلیے دوا کی مقررہ مقدارکی حدسےتجاوز نہ کرین یعنی باقاعدہ وزن کرکے دوا مین مکس یاشامل کرین ھان پپیتاکاگودا حسب منشا کھاسکتےھین اس مین کوئی حرج نہین ھے بہرحال گودا بھی سوگرام سےزیادہ نہ کھایا کرین یہان ایک بات یہ یادرکھین پتے اور بیج ایک جیسے ھی اثرات رکھتےھین بس اسکی مقدار خوراک الگ ھے خیر یہ بحث اورباتین کبھی پپیتاکے مضمون مین ھی کرین گے اس وقت تک محمودبھٹہ کو اجازت دین اوردعاؤن مین یادرکھین
نوٹ ۔۔۔ اب کراچی مین جن لوگون کوپہلے بخار اوریرقان کی علامات پیدا ھورھی ھین یہ الگ سے مرض ھے ان کےیرقان کاعلاج کرین اور یہ علاج غدی اعصابی دواؤن سے کرین بلکہ مسہل پانچ دین یہان یہ بات بھی ذھن نشین کرلین ڈینگی کی صورت مین علاج کرتے وقت کبھی بھی غدی عضلاتی ادویات سےآگے نہ جائین اس مزاج تک کی دوائین ڈینگی کےعلاج مین آخری دوائین ھین جبکہ یرقان پیلا بذات خود غدی عضلاتی مرض ھے اسلیے اسکا ڈینگی سے کوئی تعلق واسطہ نہین ھے یہان یہ بھی بتادون اسپرین یاڈسپرین مزاجا غدی عضلاتی دوا ھے جسکے استعمال سے فوری خون پتلا ھوتاھے جبکہ ڈینگی مین یہ خطرناک دواھے موت تک واقع ھوسکتی ھے کیونکہ خون پتلا ھوکر اندرونی طورپررسنا شروع ھوجاتاھے جبکہ قوت مدافعت پہلے ھی پلیٹلیس کم ھونےپہ کم ھوچکی ھے اسلیے اب خون روکنا مشکل کام ھے اس طرح مریض موت کے منہ مین چلاجاتاھے ایلوپیتھی ھمیشہ ڈینگی بخار ودرد کےلیے پیراسٹامول تجویزکرتی ھے اب طب مین بھی ایسی دواؤن سے پرھیز کرین کہ جن سے خون پتلا ھو اسی لیے یرقان الگ مرض وعلامت ھے اسکا علاج بھی الگ ھے مچھر مزاجاپانی سے پیداوارھے جبکہ زردبخاروالا مچھر خشک ماحول مین پیداشدہ یانہایت گرم ماحول کا پیداشدہ مچھر ھے یہ مزاجا الگ ھے جہان کاٹ لے چارگھنٹہ جلن رھتی ھے پھرکاٹے گئے مقام کےاطراف سے طبیعت مدبرہ رطوبات کواکھٹاکرکے پھنسی کی شکل بن جانے سے جلن رکتی ھے اس جلن کافوری علاج تویہ ھے کہ نمکین پانی سے کاٹے گئے مقام کودھوڈالین فوری جلن اور اسکے بداثرات ختم ھوجائین گے اللہ تعالی بڑے ھی رحمان ھین یہ مچھر سمندری ساحلی علاقون خاص کرافریقی ساحلی علاقون مین پایاجاتاتھااب توخیر کافی علاقون مین پھیل چکاھے کراچی آچکا ھے یہ ساحل سے ذرا ھٹ کے خشک جگہ پرڈیرہ ڈالتاھے لیکن پرواز سمندری پانی کےاوپر کرتاھے یاساحلی علاقون مین پرواز ھوتی ھے شکارملنے پہ کاٹ لیتاھے اب بندہ مضروب جگہ کومسلتارھتاھے لیکن اگر سمندری نمکین پانی سے اسے دھولین توجلن بندھوجایاکرتی ھے یہی اسکا سب سے بڑاعلاج قدرت نے پاس ھی رکھاھوتاھے انشاءاللہ قوانین فطرت پہ کبھی طویل مضمون لکھین گے کہ کیسے کیسے امراض سے خود بخود رحمان رحیم آپکوبچاتےھین ایک ھم ھین کہ اسکے ناشکرے بندے ھین خیردعاھے کہ اللہ تعالی سب کواپنی امان مین رکھے مجبور ولاچار مریضون کوشفادے
یاخالقُ ھر بلندی و پستی
شش چیز عطاء بکن مارا زھستی
علم عقل فراخ دستی
امن وامان تندرستی
اسی کےساتھ اجازت محمودبھٹہ گروپ مطب کامل
Wednesday, October 5, 2022
ڈینگی اور کراچی
۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔ ڈینگی اور کراچی ۔۔۔۔
کچھ روز پہلے ایک دوست نے کراچی سے فون کیا اور ڈینگی بخار کےبارے مین بتایا لیکن علامات ڈینگی سے نہین مل رھی تھین آج کا مضمون انہی علامات پہ کچھ تفصیل ھے آپ نے مضمون کوغورسے پڑھنا ھے اور کمنٹس مین راۓ سے نوازنا ھے تاکہ پتہ چل سکے حقیقت مین کونسا مرض پھیلاھے بھئی میں کراچی سے بہت دور پنجاب ضلع منڈی بہاوالدین مین رھتاھون آپ بتائین گے توعلاج بھی اسی حساب سے لکھاجاۓ گا پہلے ڈینگی کی مفصل علامات پہ
AEDES AEGYPTIایڈیز ایجیپ ٹائی مادہ مچھر
کےکاٹنےسے پیداھونے والامرض ھے
مچھراکثربیشتر طلوع یاغروب آفتاب کے وقت کاٹتاھے
مچھرکےکاٹنےکےتقریبا 5تا 8دن کےاندرمریض کےاندرعلامات ظاھرھوتی ھین
شروع مین فلو جیسی کیفیت ھوتی ھے
سردرد اورکمردردھوتاھے
سردی اور کپکپی سےتیز بخار عمومااونچے درجےکابخار جس کی وجہ سےھڈیون اورجوڑون تک درد جاپہنچتاھے اسی وجہ سےاسےھڈی توڑبخارکہاجاتاھے
مریض آنکھون کوحرکت دینےسےکتراتاھےایساکرنےسےآنکھون مین شدیددردھوتاھے روشنی کاسامنانہین کرسکتا
یہان تک کہ آرام آجانےکی صورت مین روشنی نہین دیکھ سکتا نظر کمزورمحسوس ھوتی ھے شروع مین آنکھون مین سرخی اترآتی ھے تین چاردن مین بخارکم ھوکرعلامات مین تخفیف ھوجاتی ھے لیکن چندگھنٹےیادوتین دن کےوقفےکےبعدپھربخارتیزھوجاتاھے اب اس دوران بازؤن اورٹانگوں پرسرخ رنگ کی چھپاکی جیسےدانےنکل آتےھین جوچہرہ کےعلاوہ باقی تمام جسم پہ پھیل جاتےھین ان مین کسی کوکم اوربعض کوتیزخارش ھوتی ھے منہ کھول کردیکھنےسےپکاھوانیلااورسرخ دکھائی دےگا کچھ مریضون کاچہرہ انتہائی سرخ رھتاھے جب دانےنکلتےھین توخسرےکاشبہ ھوتاھےچندمریضون کوقے یامتلی جیسی کیفیت پیداھوتی ھےذائقہ پھیکااوربھوک بندھوجاتی ھے
شدت کےلحاظ سےیہ دوقسم کابخارھوتاھے اول قسم مین بخاراوردانےکم ھوکرآھستہ آھستہ تمام علامات خودھی ختم ھوجاتی ھین مریض صحتیاب ھوکربھی تھکاوٹ بےچینی اورکمزوری محسوس کرتارھتاھےسوچنےکی صلاحیت شدیدمتاثرھوتی ھےشدیدبھوک لگتی ھےپھرکم ھوجاتی ھے
اب دوسری قسم مین یہی علامات شدت اختیارکرکےموت کاسبب بنتی ھین ایسے مریض پہلے گلےوحلق مین خراش پھر مسوڑھون سےجلد کان ناک ودیگراعضاءسےخون کااخراج شروع ھوجاتاھےخون قے پاخانےیاپیشاب مین بھی آسکتاھےاسکی وجہ یہ ھوتی ھےکہ اس بخارمین خون کےجمنےاورروکنےکی صلاحیت کمزورھوجاتی ھےخون کےسفید ذرات اور پلیٹلیس انتہائی کم ھوجاتےھین خون ضائع ھونےکےباعث مریض شاک مین چلاجاتاھےبلڈپریشرنہایت کم اوربےھوشی کی کیفیت آجاتی ھےکچھ لوگ حلق سےسانس کی نالی تک خراش کی شکایت کرتےھین
اب ایک دوسرے بخار جسے ھم زرد بخارکےنام سےجانتےھین کےبارے مین
یہ بھی مچھرکےتوسط سے پیداھوتاھےیہ امریکا اورافریقہ کےساحلی علاقون مین پلنےوالے مچھرسے شروع ھواھےھمارے ھان بھی پہنچ چکاھےیہ دراصل ایک مخصوص وائرس کابخارھےجومچھرکےتوسط سےپھیلتاھے
یادرھے مچھرکئی اقسام پہ مشتمل ھے ایک عام مچھرجوپہلےسےھمارے ھان موجودھے جسکی مادہ مچھرانافیلزکےپیٹ سےپلازموڈیم نامی جراثیم انسانون مین منتقل ھوکرخون کےسرخ دانون مین اپنی افزائش بڑھاتےھین پھرایک خاص جسامت مین پہنچ کرسرخ دانون کوپھاڑ کرباھرنکل کردوسرے سرخ دانےمین داخل ھوتےھین توکپکپی سے ایک سوتین درجہ کابخارھوتاھے سردی کےبعدگرمی لگتی ھے بخار چڑھکر پسینہ آتاھےاوربخاراترجاتاھےپھرایک خاص مدت مین پلازموڈیم پہلےجیساچکرمکمل کرتےھین توبخاراسی شدت سے چڑھتاھے بس بخارچڑھنااترناشدید جسمانی دردین سرٹانگون مین زیادہ قے منہ کڑوا متلی سستی ھردورے کےساتھ کمی خون یہ عام علامات ھین لیکن زرد بخار مچھر کاٹنے بالکل الگ تھلگ قسم کابخارھے پہلے دونون بخاراعصابی مزاج مین سمجھےجاتےھین اورڈینگی کےبگڑجانےکی صورت مین نبض عضلاتی ھوجایاکرتی ھے لیکن زرد بخارغدی عضلاتی بخارھے اسکی علامات کچھ یون ھین
یہ بخار103ڈگری تک پانچ دن رہ کراترجاتاھےدوتین روزکےوقفےسےپھرحملہ آورھوجاتاھے
گردے جگرمین شدیدسوزش ھوتی ھے
ھچکی پیٹ درد انتہائی کمزوری بلکہ نبض بھی آھستہ چلتی نظرآۓگی
اسکےساتھ یرقان ھوجاتاھےاورپیشاب مین البیومن ضرورخارج ھوتی ھےیہی اس بخارکی سب سےبڑی پہچان ھے
یوریمیا یعنی تسمم بول سےگردے فیل ھوکرموت واقع ھوجاتی ھے یہ گردون کوزیادہ متاثرکرتاھے
جیسا کہ ملیریا بخارمین تلی بڑھ جایاکرتی ھے لیکن اس مین تلی نہین بڑھتی بلکہ جگرسوج جاتاھے یعنی بڑھ جاتاھے
اندورنی حصون مین خون بہنےکےباعث کالےپاخانے اورالٹیان آتی ھین شدیدغدی سوزش کی وجہ سےوریدین پھٹ کرایساھوتاھے جس طرح ھیپاٹائٹس مین پورٹل وین مین شدیددباؤسےخون کی الٹی آجایاکرتی ھےیاخونی پاخانہ آجاتاھے
نوٹ۔۔۔جن بھی دوست احباب سےکراچی مین بات ھوئی ھے انہون نے متفرق علامات سےآگاہ کیاھے اب مین نےالگ الگ علامات لکھ دی ھین اب آپ نے کمنٹس مین بتاناھے اگلی قسط علاج معالجہ کی ھے
محمودبھٹہ
Friday, September 30, 2022
سفوف مفرح
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔ سفوف مفرح ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نہایت ھی سادہ اور منٹون مین تیار ھونےوالی دواھے بلکہ ضرورت کےوقت آپکے گھرسے ھی یہ دوا دستیاب ھوگی خیر پہلے یہ آگاھی دے دون کہ کن حالات مین یا امراض مین اسکا استعمال مفیدرھتاھے
سوزاک ھوجانے پہ اسے استعمال کرین انشاءاللہ چند خوراک سے ھی پیشاب کی جلن اور درد ٹھیک ھوجاتاھے
اگر معدہ مین شدید تیزابیت بن چکی ھے ایسی حالت مین اسے کھانا اچھے اثرات فوری ملتے ھین
جسم پہ جلن گھبراھٹ ھوتب بھی اسے استعمال کرین فوری شفائی اثرات ظاھر ھونگے
پورے جسم پہ کہین بھی سوجن اماس آچکا ھواسے استعمال کرنے سے سوجن وغیرہ جاتی رھے گی
ایک نہایت ھی خطرناک مرض عظم قلب لیکن یہ بوجہ تحلیل ھو اس مین بھی بہت ھی زیادہ فائدہ مندرھتی ھے
اب دوا سمجھ لین
سوکھا دھنیا جسے ھم کشنیز بھی کہتےھین اور زیرہ سفید ان دونون کوبرابروزن پیس لین اب ایک ماشہ تادوماشہ یہ سفوف ھمراہ قہوہ سونف اور گل سرخ یعنی ماشہ ماشہ گلاب کی سوکھی پتیان اورسونف لےکردوکپ پانی مین ابالین جب کپ رہ جاۓ اور حسب ضرورت چینی شامل کرکے چھان کرگرم گرم قہوہ سے مذکورہ بالا سفوف کھالین اسی طرح دن مین تین بارکھالین
نوٹ ۔۔۔ چینی کی جگہ اگر شہد شامل کرین توزیادہ فائدہ مندھے
اب دوفائدے اور بھی سمجھ لین یہ بلڈپریشر کم کرتی ھے اور ذھنی طور پر پرسکون بھی کرتی ھے اسکے استعمال سے نیند بڑھ جاتی ھے
یادرکھین دوا کومذید خوش ذائقہ اور مفید بنانےکےلیے قہوہ مین ایک عدد الائچی سفید کااضافہ کرسکتےھین
یہ دوا مزاجا اعصابی غدی یعنی ترگرم مزاج رکھتی ھے اور بتاۓ گئے فوائد مین نہایت موثر ھے منٹون مین تیار اور منٹون مین اثرپزیر ھے
انتباہ۔۔۔میری پوسٹین چوری کرکے اپنے نام سے واٹس ایپ اور دوسرے گروپ مین لگانا بندکردین آپ اس گروپ سے بلاک ھوسکتےھین
محمودبھٹہ گروپ مطب کامل
-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔ جوڑون مین کلیشیم کی زیادتی اورکمی سے درد ۔۔۔۔۔۔۔ یہ مضمون درحقیقت لمبی تشریح کے ساتھ لکھنا تھا مگر اسو...
-
,,,,,,,,,مطب کام ,,,,,,, ,,,,,,تحقیق الادویہ,,,,,,, ,,,,جوارش کمونی,,, Jawarish, Jawarish Kamoni, #kamoni, #jawarish Kamuni پہلے جو نسخہ...
-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔ کوڑ تمہ کے مجربات ۔۔۔۔۔۔ Kor tuma,andrain,hanzel آج صبح ھی صبح جناب اصغر خان چانڈیہ صاحب کا پیغام ...