Tuesday, August 29, 2017

وقت سے پہلے سفید بال اور ان کا علاج

,,,,,,,,,,,,,, مطب کامل ,,,,,,,,,,,,
,,,,,وقت سے پہلے سفید بال اور ان کا علاج,,,,,
بہت سے دوست اس مرض کے بارے مین کہہ چکے ھین کہ لکھین کیونکہ اب یہ مرض بھی عام ھو گئی ھے ایک وقت تھا کہلوگون کے بال ساٹھ سال کی عمر مین جاکر سفید ھونا شروع ھوتے تھے بہت سے لوگ کے بال ساٹھ سال تک کی عمر مکمل سیاہ دیکھے ھین صرف ایک ھی فرق تھا اس وقت مین اور آج کے وقت مین غذا یہ نہین تھی جو آج ھے آب و ھوا بہت ھی صاف تھی آج گاڑیون کا دھوان گردوغبار اتنا ھے کہ ھر شخص اگر باقی خطرناک امراض سے بچا ھوا ھے تو نزلہ زکام کا شکار ضرور ھے اس وقت مجھے اپنے ملک مین ایک بھی شخص معتدل مزاج مین تندرست دکھا دین نہین ملے گا ھر شخص کسی نہ کسی مرض مین ضرور مبتلا ھے کچھ جسمانی امراض مین اور کچھ روحانی ا مراض مین مبتلا ھین اور تو اور بڑے بڑے حکماء حضرات کو دیکھ رھا ھون نفسیاتی امراض مین مبتلا نظر آتے ھین میری دعا ھے اللہ تعالی سب کو صحت مند کرے جب پورا معاشرہ بیمار ھو بیماریون پر تحقیق والے بھی خود بیمار ھو جائین تو بتائین پھر کیا ھو گا سواۓ تباھی اور بربادی کے کچھ بھی حاصل نہ ھو گا اب آتے ھین اصل موضوع کی طرف
مسلسل بلغمی مزاج کی وجہ سے چی خام بلغم بنتی اور اخراج پاتی رھے تو دماغ اور اعصاب کو غذا کہان سے ملے گی جب دماغ اعصاب کو خوراک نہین ملے گی تو یقینی طور پر خون مین کلرنگ میٹر کم ھو جاتا ھے اور اسی وجہ سے بال سفید ھونا شروع ھو جاتے ھین دماغی کامون کی کثرت ذھنی پریشانیان حزن ملال کا ماحول تفکرات و ترددات کا حملہ مالی پریشانیان ذھنی نا آسودگی اسی قسم کے مسائل وقت سے پہلے بال سفید کر دیتے ھین مین نے ایک شخص کو دیکھا جسے جوان بیٹے کی موت کی شکل مین ذھنی شاک پہنچا اس کے مین نے تین ماہ مین مکمل بال سفید ھوتے دیکھے ھین اللہ تعالی سب کو پریشانیون اور مصیبتون کے بچاۓ ھان تو کہہ رھا تھا کہ بالون کی غذا زیادہ تر سوداوی مادہ ھوتے ھین اگر یہ سوداوی مادہ بالون کو نہ ملے تو وہ سفید ھو جاتے ھین اور گرنے بھی لگتے ھین یعنی کہ فولاد اور جست بالون کی اصل خوراک ھے یہی سوداوی مادے مین بدل کر بالون تک پہنچتے ھین دوستو یہی ھے فلسفہ بال سفید ھونے کا اب علاج پہ آتے ھین کہ ایسی کیا دوا ھو جس سے یہ ضرویات پوری ھو کر بال سفید ھونا بند ھو جائین اور جو سفید ھو چکے ھون اگر اللہ کا کوم و فضل شامل رھے تو وہ بھی سیاہ ھو جائین ,,,تو لیجیے سنین
مغز بادام شیرین 250گرام ,, مغز کدو 60گرام مغز خیارین 60گرام مغز خربوزہ 60گرام پوست آملہ پوست ھلیلہ پوست بلیلہ ھر ایک 40گرام سونف کشنیز ھر ایک 125گرام خشخاش سفید 80گرام کشتہ مرجان کشتہ جست ھر ایک 50گرام سب کا سفوف بنا لین ایک ایک چمچم چھوٹی صبح شام ھمراہ دودھ شیرین استعمال کرین انشاء اللہ بال سیاہ ھو جائین گے

No comments:

Post a Comment