Saturday, February 16, 2019

قبض تمام مرضوں کی ماں ھے 8

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔قبض تمام مرضوں کی ماں ھے۔۔۔۔۔(آخری قسط۔۔8)
میں بتا رھا تھا کہ مزاج کے مطابق مرض کا علاج کرنا ھی سب سے افضل ھے بتا رھا تھا قولون میں یا مستقیم میں تحریک ھو تو مریض کو قولنج یا خونی دست خونی بواسیر اور سخت قبض ھوتی ھے باقی ادویات میں بہترین دواؤں میں سے چھلکا اسپغول اور بادام روغن کو سمجھا جاتا ھے جہاں خشکی کی وجہ سے قبض ھو تو بادام روغن بہت اعلی ھے بشرطیکہ خالص ھو اور خالص صرف اس صورت میں ھو سکتا ھے جو آپ کی آنکھوں کے سامنے نکالا گیا ھو ورنہ یار لوگوں نے مونگ پھلی کا تیل نکال کر بادام روغن کے نام سے دینا شروع کر رکھا ھے اب آپ خود ھی سوچ لیں بادام عام بھی چار سو روپے میں کلو ملتا ھے اگر کچھ اچھا کاغذی لیں تو چودہ سو روپے کلو ھے جو گری بادام بازار سے ملتی ھے وہ درست نہیں ھوتی اس لئے بادام خود ھی لیں تو تسلی ھے اب اسے توڑ کر گری نکالیں تو پاؤ بھر گری نکلے گی اب بادام روغن نکالیں تو چھٹانک بادام روغن نکلے گا یہ آپ کو چار سو پچاس میں پچاس گرام پڑے گا لیکن بازار سے نکلا ھوا بادام روغن لیں تو زیادہ سے دو تین سو میں پچاس گرام بادام روغن دیں گے اب آپ خود ھی فیصلہ کر لیں بادام روغن خالص کیسے ھوا اسی طرح چھلکا پیک شدہ بھی لینے کی ضرورت نہیں ھے اگر کھلا ملتا ھے تو چیک کرنے کا طریقہ یہ ھے چھلکا کو ایک مٹھی میں لے کر مٹھی بند کریں اور پھر مٹھی کھول دیں اب اگر آپ کی ھتھیلی بالکل صاف ھے کچھ بھی چھلکا ساتھ چمٹا نہیں رہ گیا تو چھلکا درست ھے اگر ھتھیلی سے کچھ چھلکا یا ذرات سے چمٹے رہ گئے ھیں تو سوجی مکس شدہ ھے اسے نہ خریدیں
باقی ادویات میں سے ضرورت کے مطابق اطریفل ملین اطریفل زمانی جوارش کمونی جوارش معدہ جوارش جالینوس جیسی ادویات بھی ضرورت اور مزاج کے مطابق دے سکتے ھیں لیکن ایک دوا جسے میں انتہائی بہترین سمجھتا ھوں جس میں حرارت بھی پیدا کرنے والی خوبی بہت زیادہ ھے ملین بھی ھے رطوبت بھی پیدا کرنے کی بھی خوبی موجود ھے یعنی قبض کی اصل مرض کو کنٹرول کرنے میں بہت اعلی ھے اس کے علاؤہ قبض سے پیدا شدہ دیگر عوارض بھی کافی حد تک ختم کرتی ھے زیرہ سیاہ کو کم سے کم سات بار سرکہ انگوری اصل میں تر خشک کریں یہ زیرہ 5تولہ فلفل سیاہ ،فلفل سفید ، دارچینی ، بورہ ارمنی ، تخم سداب، ھر ایک دوا ڈیڑھ تولہ، مربہ ز نجبیل چار تولہ، مربہ ھلیلہ تخم نکالنے کے بعد وزن چھ تولہ، گلقند عسلی دس تولہ،کستوری چار رتی، ورق طلا چار رتی ، شہد تین گنا میں معجون بنا لیں چھ ماشہ تا تولہ تک صرف ایک وقت میں استعمال کریں اب وہ دوائیں جن کا سب کو انتظار ھے بالمزاج بالا علامات بتا رھا ھوں عام آدمی بھی بنا سکتا ھے کچھ پریشانی نہیں ھو گی لیکن دوا سوچ سمجھ کر تجویز کریں غور سے پڑھ کر اپنے لئے دوا تجویز کریں غائب دماغی سے پوسٹ سے دوا تجویز نہ کریں اب قبض کب کیسے اور کیوں ھوتی ھے یہ سب تشریحات تو پچھلی اقساط میں کر چکا ھوں پھر بھی آپ کی آسانی کے لئے بالمزاج علامات کے ساتھ دوا لکھنے لگا ھوں یاد رکھیں میں بھی آپ کو مختصر علامتیں بھی لکھ کر قبض کی دوا لکھ سکتا تھا لیکن شیخ بوعلی سینا کے اس قول کی وضاحت جیسا کہ عنوان سے بھی ظاھر ھے القبض ام الامراض کی تشریح کسی بھی کتاب میں یا کسی بھی طبیب نے دعوے سے کہتا ھوں آج تک نہیں کی ھو گی روز محشر آپ نے گواہ رھنا ھے کہ محمود بھٹہ نے ایمانداری اور خلوص نیت سے جو بھی اس کے ناقص علم میں تھا بتا دیا دیگر یہ بھی یاد رکھا کریں گروپ مطب کامل کی بنیاد بھی اسی لئے رکھی گئی تھی کہ آسان الفاظ میں طب کو ایسے انداز میں پیش کیا جائے کہ دوبارہ سے طب کو وہ مقام حاصل ھو جائے جسے باعزت سمجھا جائے میری اس تحریک اور محنت کا ثمر ملنا شروع ھو گیا ھے اب بہت سے حکماء اس زنجیر میں بندھ چکے ھیں جو مختلف امراض پہ کافی اچھے مضامین لکھنے لگے ھیں اللہ تعالیٰ ان سب کو مذید استقامت دے اب نہار منہ عضو تناسل کے موضوع پہ لکھنا فضلیت میں شمار نہیں رھاخیر چھوڑیں اپنے مضمون پہ توجہ کرتے ھیں
اب پہلے عضلاتی قبض کی علامتیں
اس قبض میں ریاح اور نفخ شکم بہت زیادہ ھوتا ھے یہ عضلاتی سوزش خصوصاً عضلات معدہ اور امعاء ھوتا ھے
قارورہ کا رنگ سرخ یا زردی مائل سرخ ھوتا ھے جس میں بے حد خشکی ھوتی ھے
عام طور پہ مریض دبلا ھوتا ھے
سنا مکی اور تیز پات ھموزن سفوف بنا لیں عمر کے مطابق ایک رتی تا دو ماشہ تک تازہ پانی سے ایک تا تین دفعہ دن میں کھا لیں اس دوا کا نام غدی ملین ھے کیونکہ عدد کو تحریک دے کر قبض کشائی کرتی ھے
اب ذکر غدی قبض کا
یہ قبض اکثر شدید محسوس نہیں ھوا کرتی بلکہ آپ کو یہ محسوس ھوتا ھے کہ جیسے پاخانہ کھل کر نہیں آیا اب اس میں بندہ دن میں تین چار بار رفع حاجت کی خواھش محسوس کرتا ھے بلکہ رفع حاجت کرتا ھے مگر تسلی پھر بھی نہیں ھوتی پیٹ میں سدہ یا رکاوٹ بھی محسوس ھوتی ھے اگر یہ صورتحال شدت اختیار کر لے تو کبھی کبھار مروڑ اور پیچش بھی آتے ھیں جسم میں حرارت زیادہ محسوس ھوتی ھے کبھی ھاتھ پاؤں بھی جلتے ھیں اس کا سبب سوزش جگر ھے
قارورہ کا رنگ زرد یا زرد سرخی مائل ھوتا ھے
دوا۔۔۔ سہاگہ دو تولہ۔۔ ملٹھی تین تولہ ۔۔ گل بنفشہ تین تولہ سفوف بنا لیں اس میں سہاگہ کو بریاں کر لیں
ایک تا تین ماشہ حسب ضرورت دن میں دو تا تین بار دیں اس دوا کا نام اعصابی ملین ھے کیونکہ یہ اعصاب کو تحریک دے کر قبض کشائی کرتی ہے
اب اعصابی قبض کی بات کرتے ھیں
یہ قبض درحقیقت ھوتی ھی نہیں ھے لیکن بعض اوقات جب بلغمی مادہ جسم میں ضرورت سے زیادہ بڑھ جائے تو اس کے نتیجے میں جسم میں حرارت اور ریاح کی کمی واقع ھو جاتی ھے اس لئے اب ان میں اضافی کرنا ھی قبض کو دور کرتا ھے
اس میں جسم میں نزلہ اور ریشہ بڑھ جاتا ھے اکثر درد سر کی شکایت رھتی ھے
قارورہ کا رنگ سفید یا سفید سرخی مائل ھوتا ھے کبھی سفیدی کے ساتھ ھلکی زردی آجاتی ھے
دوا۔۔۔ ھلیلہ سیاہ ،کالا دانہ ،ھمون پیس لیں ایک رتی تا ایک ماشہ دن میں دو تا تین بار حسب ضرورت کھا لیں اب اس دوا کا نام عضلاتی ملین ھے کیونکہ عضلات کو تحریک دے کر قبض کشائی کرتی ہے مضمون ختم کرتے ھیں امید ھے سب سوالوں کے جوابات سب کو مل چکے ھونگے اگر پھر بھی اب کسی کا سوال قبض کے متعلق رہ گیا ھو تو بتائیے جواب مل جائے گا ھان یاد رھے سنگرھنی علیحدہ سے ایک مرض ھے جلد ھی اس پہ بھی مضمون آجائے گا دعاؤں میں یاد رکھیے گا محمود بھٹہ نیک تمناؤں کے ساتھ اجازت چاھیے گا

1 comment:

  1. حکیم صاحب السلام علیکم عرض یہ ہےکہ میرا پیٹ بھرا بھرا اور پھولا پھولا رہتا ہے کھانا جلد ہضم نہیں ہوتا ، پیٹ
    صاف نہیں ہوتا ، کبھی سانس لینے میں دشواری، سرمیں بھاری پن اور تناؤ نیز گردن میں اکڑاؤ اور نیند میں کمی اکثر نزلہ و زکام ہاتھ کی ہتھیلیاں اور پاؤں کے تلوے جلتے رہتے ہیں جسم گرم رہتا ہے پورا جسم درد دیتا ہے سر ہلکا چکراتا ہے دور کی نظر ٹھیک ہے قریب کی نظر بہت کمزور ہے، سوء مزاج ہے میرا مزاج بتا کر یونانی مرکب ادویات بتائیں کیونکہ یہ دوائیاں یہاں ملتی ہے
    از غلام یزدانی قادری انڈیا

    ReplyDelete