Thursday, September 21, 2017

شوگر 8|Diabetes|Sugar

,,,,,,مطب کامل,,,,
#Sugar,#Diabetes
,,,,,, شوگر قسط نمبر 8,,,,,
اب اس موضوع مین ھمارے تین سوال باقی رہ گئے ھین نمبر 1,, علامات شوگر ,2,,,شوگر کے علاج مین ناکامی کیون ھوتی ھے ,,3,, شوگر کا صحیح علاج
شوگر کیون پیدا ھوتی ھے کیسے پیدا ھوتی ھے کہان اصل خرابی پیدا ھوتی ھے امید ھے یہ اب تک آپ کو سمجھ آ گیا ھو گا پھر بھی کسی دوست کا کوئی سوال باقی رہ گیا ھے تو بتاۓ انشاء اللہ کوشش کرون گا کہ جواب دے سکون
تشخیصی علامات,,,, بار بار پیشاب آنا اور پیاس لگنا پہلی علامتین ھین جب مرض شدت اختیار کر جاۓ تو سب علامتین جو ظاھر ھوتی ھین وہ یہ ھین ,,,,,
پیشاب بار بار آتا ھے اکثر رات کو بھی دو تین بار تک مریض کرتا ھے پیاس شدید لگتی ھے بار بار پانی پینے کے باوجود منہ خشک رھتا ھے بعض مریضون کے ھونٹون پہ کیڑیان سی چلتی محسوس ھوتی ھین منہ کا ذائقہ میٹھا محسوس ھوتا ھے اگر آپ مریض کے نزدیک بیٹھین تو میٹھی میٹھی بو محسوس کرین گے بھوک بڑھ جاتی ھے مریض بار بار کچھ کھانے کو طلب کرتا ھے اتنا زیادہ کھانے کے باوجود بد ھضمی نہین ھوتی بلکہ مریض کو قبض رھتی ھے بعض اوقات نوبت انیما تک بھی پہنچ جاتی ھے ھوتا یہ ھے کہ کثرت بول کی وجہ سے مریض کی آنتون مین سے ضروری رطوبات بھی کشید ھو کر بذریعہ بول خارج ھو جاتی ھین جس کی وجہ سے پاخانہ انتڑیون مین خشک ھوتا رھتا ھے اور پھر اس کثرت بول کی وجہ سے حرارت غریزی بھی کم ھوتی جاتی ھے جس کی وجہ سے کمزوری بڑھتی جاتی ھے ھاتھ پاؤن سرد ھوتے ھین اس کے باوجود جلتے بہت ھین اور گرم محسوس ھوتے ھین دل کی رفتار سست ھو جاتی ھے  مرض کی شدت مین پیشاب زیادہ آنے کی وجہ سے اور پیشاب مین شکر کی وجہ سے  پیشاب کا وزن بڑھ جاتا ھے اس کے وزن کا تناسب 1030  سے 1060تک ھو جاتا ھے اسے مقیاس البول یعنی,,,یورو میٹر,, چیک کیا جا سکتا ھے ایک بات یہ بھی یاد رکھین رات کی نسبت دن کو پیشاب زیادہ آتا ھے پیشاب مین شکر کے علاوہ یوریا اور فاسفیٹس کا اخراج بڑھ جاتا ھے چونکہ غدد جاذبہ کی کمزوری کی وجہ سے رطوبات روکنے کی قوت کمزور ھو چکی ھوتی ھے اس لئے مردون مین منی کا اخراج بڑھ جاتا ھے اور امساک بھی ختم ھو جاتا ھے اور مریض نامردی کے قریب پہنچ جاتا ھے عورتون مین حیض کا آنا بند ھو جاتا ھے آنکھون مین موتیا اور بینائی ناقص یا ختم ھو جاتی ھے مریض کے گردے خراب بلکہ فعل ھو جایا کرتے ھین دل کا مریض بن جایا کرتا ھے ٹی بی نمونیا شدید ضعف اکثر ھو جاتے ھین کبھی شدید قبض کبھی شدید اسہال بھی شروع ھو جاتے ھین اور پھر ذیابیطس قوما ھو کر موت واقع ھو جاتی ھے ایک بات یہ بھی یاد رکھین 40سال سے کم عمر آدمی کو شوگر ھو جاۓ تو مریض جلدی مر جایا کرتا ھے اگر 40سال سے اوپر عمر ھو یا بوڑھون کو ھو جاۓ تو ان کا انجام درست رھتا ھے معمولی علاج سے اکثر صحت یاب ھو جاتے ھین اگر مریض کو یک لخت شوگر آنا بند ھو جاۓ یا انسولین انجیکشن مقدار سے زیادہ لگ جانے کی صورت مین شوگر نل ھو جاتی ھے جس کی وجہ سے بھی قوما ھو جایا کرتا ھے شوگر کے مریض کو عام لوگون کی. نسبت پرسکون اور زیادہ نیند آیا کرتی ھے اور بدھضمی کبھی نہین ھوا کرتی مسلسل کمزوری بڑھتی رھتی ھے غدد جاذبہ کی خرابی کی وجہ سے غذا جزو بدن نہین بنتی اس لئے کمزوری زیادہ محسوس کرتا ھے جبکہ بھوک کی شدت ھوتی ھے کھاتا بھی زیادہ ھے لیکن یہ غذا حقیقت مین جزو بون بنے بغیر بدن سے خارج ھو جایا کرتی ھے باقی اگلی قسط مین

No comments:

Post a Comment