Monday, June 18, 2018

سرس اور اس کے فوائد ۔۔۔ایک انکشاف

۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔ سرس اور اس کے فوائد ۔۔۔ایک انکشاف۔۔۔۔۔
کل ایک صاحب نے پوسٹ کی تھی جس مین شوگر کے نسخے مین تخم کریلا ۔۔تمہ ۔ سرس ۔ وغیرہ کا ذکر تھا ساتھ یہ بھی پوچھا تھا کہ کچھ لوگ کہتے ھین کہ کلونجی ڈالو کچھ سرس کا مشورہ دیتے ھین خیر سوال کا جواب تو لکھ دیا میرے دل نے اسی وقت ارادہ باندھ لیا کل پوسٹ سرس پہ ھی لکھون گا تو آئیے آج ھمارا موضوع ادویاتی ھے اور سرس کا ھے
سرس کے نام ۔
اردو نام ۔۔سرس
فارسی۔۔ورشنا
عربی نام ۔۔ سلطان الاشجار
پنجابی نام ۔۔ شرینہ یا شہرین
انگریزی نام ۔ Acacia speciosa
پشتو نام ۔ سریخ
گجراتی انڈین نام سریرس
تعارف کی اب ضرورت نہین رھی لمبا چوڑا درخت ھے
مزاج ۔۔ عضلاتی اعصابی یعنی خشک سرد
افعال۔۔۔محرک عضلات ۔۔ مسکن غدد اور محلل اعصاب یعنی خلط سودا پیدا کرتا ھے
مقدار خوراک ۔۔ تخم 2تا ساڑھے تین ماشہ تک استعمال کر سکتے ھین
چھلکا یعنی پوست 5تا7 ماشہ تک استعمال کر سکتے ھین
اب خواص اور فائدے ۔ حابس رطوبات ۔۔مسکن اوجاع بلغمی۔۔۔مصفی خون ۔ قابض
حابس رطوبات ھونے کی وجہ سے کثرت لعاب دھن مین بہت ھی فائدہ مند ھے نزلہ زکام ۔۔لیکوریا اور جریان مین موثر ھے کثرت پیشاب جو بلغمی کی وجہ سے ھوتا ھو اس مین بہت ھی مفید ھے ۔۔ یہ تھا اصل نقطہ جسے سمجھانا مقصود تھا یہ واقعی کثرت پیشاب مین بہت ھی فائدہ مند ھے لیکن اسے صرف سلسل بول مرض مین یا تو استعمال کرین یا پھر صرف اعصابی شوگر والے اسے استعمال کرین باقی مزاجون مین جو شوگر پیدا ھوتی ھے اس مین قطعی فائدہ مند نہین ھے تکے لگا کر دواؤن کے جوڑ توڑ نہ کیا کرین
بلغمی مزاج والے ایسے مریض جن کے زخمون سے ھر وقت رطوبات رسکتی رھتی ھین ان کے بہت ھی فائدہ مند ھے
مقوی باہ بھی ھے اور مقوی قلب بھی ھے پرانی کتابون مین اس کی صفت یہ بھی ھے کہ یہ امساک بہت پیدا کرتا ھے لیکن مین آپ کو اپنے تجربہ کی بات بتاتا ھون مین اس کے چھلکے کا شربت اکثر جلدی امراض مین استعمال کرتا ھون کیونکہ یہ بہترین مصفی خون ھے اس بارے مین اس کا رزلٹ سوفیصد ھے اب اس شربت سے 5فیصد لوگون کا انزال ھی بند ھو گیا اتنا ممسک رھا لیکن 95 فیصد لوگون پہ بے اثر رھا اگر خالص بلغمی مزاج کے لوگ ھین تو یقینی اثرات ھوتے ھین شربت تیار کرنے کے لئے سرس کا موٹا چھلکا تنے سے اتار لین اور چھلکے کا اندر والا حصہ حاصل کرین جو سفید اور بہت زیادہ سرخی مائل ھوتا ھے تازہ چھلکا کلو جس کے باریک ٹکڑے کر لئے ھون اس مین 4کلو پانی ڈالکر اتنا ابالین کہ پانی آدھا رہ جاۓ اب اس مین 2کلو چینی ڈالکر قوام کر لین یعنی کچھ پانی یہان بھی خشک کرنا ھے روح افزا جیسے رنگ کا شربت بہت ھی خوش نما تیار ھو گا 4چمچ 2وقت دین خارش اور دیگر جلدی امراض مین بہت ھی موثر ھے نزلہ زکام لیکوریا جریان مین بھی اکسیری فوائد رکھتا ھے
اب دوسرا استعمال جو مین کرتا ھون اس کے تخم یا پھول کو پیس کر رکھ لین جب دماغ مین نزلہ زکام جم جاۓ یا نزلہ زکام جمنے سے سردرد ھو تو صبح کے وقت یہ پسا ھوا سفوف بطور نسوار چٹکی بھر صرف ایک ھی دفعہ لین اور سامنے کوئی بڑا برتن راکھ ڈالکر رکھ لین ساتھ ٹشو کا ڈبہ بھی رکھ لین آدھ گھنٹہ تک پانی کی طرح کا نزلہ بہنا شروع ھو جاۓ گا ناک صاف کرتے تھک جائین گے بوقت عصر ایک کپ قہوہ چاۓ والے مین دو چمچ دیسی گھی ملا کر پی لین نزلہ بند ھو جاۓ گا تین روز بعد اگر محسوس کرین کہ ابھی سر مین کچھ نزلہ بچ گیا ھے تو ایک خوراک اور استعمال کر لین ورنہ ضرورت نہین ھے جما ھوا نزلہ ایک ھی خوراک نسوار سے خارج ھو جاتا ھے
اب ایک بہت ھی اعلی دوا لکھتا ھون اب سرس کا چھلکا حسب ضرورت یا جتنا بھی مرضی ھے لے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرکے سکھا لین اور اسے کوٹ کر نہایت ھی باریک پوڈر تیار کر لین اب میری بات غور سے سنین یہ ایک آپکے لئے انکشاف ھو گا یہ پوسٹ لکھنے کی وجہ بھی یہی بات تھی اب شوگر کے مریضون کے زخم ٹھیک نہین ھوا کرتے اب زخم پر یہ پوڈر چھڑک دین چمٹا رھے گا یا پٹی لگا دین ایک ھفتہ صبر کرین زخم کا نام ونشان بھی نہین رھے گا
اب ایک اور فائدہ بھی سن لین جلے ھوۓ کا بھی زخم درست مشکل سے ھوتا ھے یا آبلہ پڑ جاتا ھے آبلہ کاٹ کر اوپر یہ پوڈر جو میدہ کی طرح آپ نے تیار کیا تھا چھلکا سرس کا ۔۔اسکے اوپر چھڑک دین ھفتہ بھر مین زخم ٹھیک ھو جاۓ گا
سرس کے فوائد کتابون مین بے شمار لکھے ھوۓ ھین آپ وھان سے پڑھ سکتے ھین لیکن جو باتین آپ کو بتائی ھین یہ تجربہ کی ھین اب بات شروع ھوئی تھی شوگر سے تو سن لین جو شوگر بلغمی مزاج مین ھوتی ھے اس کے لئے تو اس کا نسخہ پھلی کیکر ۔۔تخم اسپند ۔۔ تخم سرس ۔۔برابر وزن پیس لین اور 500 ملی گرام والے کیپسول بھر لین ایک کیپسول کھلائین شوگر فورا نل ھونا شروع ھو جاۓ گی احتیاط سے یہ دوا استعمال کرین۔۔۔ ھے تو بے ضرر لیکن شوگر اتنی تیزی سے ڈاؤن کرتی ھے بعض اوقات چینی کھلانی پڑتی ھے
اب تخم سرس 50گرام ۔ پوست یعنی چھلکا سرس 30گرام ۔ مازو ثابت 30گرام ۔ کشتہ بیضہ مرغ 20گرام ۔ کشتہ فولاد جس کا طریقہ مین درج کر چکا ھون بنانے کا 10گرام اب سب دوائین بالترتیب پیس کر 500 ملی گرام والے کیپسول بھر لین دو وقت استعمال کرین یاد رکھین شدید قابض ھے یہ دوا نزلہ زکام لیکوریا سب مین بہت فائدہ مند ھے لیکن ساتھ اطریفل ملین ضرور استعمال کرین تاکہ قبض درست رھے یا پھر ھلیلہ سیاہ اور کالا دانہ برابر وزن پیس لین حسب ضرورت 1رتی تا1ماشہ دن مین 2تا3بار دین تاکہ قبض درست رھے تب آپ رزلٹ سو فیصد پائین گے میرے خیال مین سرس کے بارے مین اتنا مضمون ھی کافی ھے اجازت چاھون گا اللہ حافظ محمود بھٹہ
https://www.facebook.com/groups/126909197934246/permalink/205788990046266/

No comments:

Post a Comment