Tuesday, May 5, 2020

شہد اور اسکا مزاج||honey

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
#honey
۔۔۔۔ شہد اور اسکا مزاج ۔۔۔۔۔۔
شہد کے مزاج پہ مختلف کتابون مین اطباء نے اس کا مزاج مختلف ھی لکھا ھے بعض کے نزدیک یہ گرم خشک ھے تو بعض نے اسے تر گرم لکھا ھے کسی نے جذبات مین آکر خشکی گرمی سے قلابے ملا دیے محدود علم والے حضرات شش وپنج مین مبتلا ھین دلائل دینے کو کہین توکسی کے پاس ھے ھی نہین چیدہ چیدہ لوگ اسے زیر بحث لاتے ھین خیر کل حکیم ساجد الرحمن صاحب نے فون پہ خیریت دریافت کی آجکل شہد حاصل کرنے کا اچھا موسم ھے مین بذات خود اسی موسم مین خرید کرتا ھون ساجدصاحب نے شہد کے بارے مین دریافت کیا تو مین نے بتایا خرید چکا ھون ساجدصاحب سے ھروقت ملاقات رھتی ھے مجھ سے بیس منٹ کی مسافت پہ انکا دواخانہ ھے ھمارے خاندان سے شروع ھی سے انکی یاد اللہ ھے انتہائی نفیس طبیعت کے مالک ھین آج کا مضمون انہی سے وعدہ کے مطابق لکھاجارھاھے
 شہد مختلف زبانون مین مختلف نامون سے یاد کی جاتی ھے ماکھی ۔ مدھ ۔ انگبین عسل ۔ ھنی مشہور نام ھین ایک چھوٹی سی مکھی مختلف پھولون کے رس چوستے اسے شہد کی شکل اپنے گھر یعنی چھتے مین دیتی ھے یہی شہد کا مختصر تعارف ھے
تین رنگ موسم کے لحاظ سے عموما دیکھنے کوملتے ھین
سفید
زرد
زردسرخی مائل
قوام گاڑھا ھوتاھے ھان ساون بھادون کا شہد پتلا اور بیکار ھے
معلومہ خواص طبی اصطلاحات مین محلل ۔ مقوی ۔ مولد رطوبات غریزی ۔ مسمن بدن ۔دافع تعفن ۔ ملین ۔ ھاضم ۔ مخرج غلیظ بلغم ۔ مخرج صفرا ۔ محرک اعصاب  یہ فوائد قدیم وجدید سب ھی مانتے ھین
اب اس پہ بحث شروع کرنے سے پہلے مین چند ایک باتین گوش گزار ضرور کرون گا
شہد کوعام رتبہ نہین دیا جاسکتا قرآن مجید مین اسکا ذکر شفاالناس کے طور پرھے یعنی اس مین انسانون کے لئے شفاھےاور جب ھم جنت کاذکر پڑھین گے تو جنت مین دودھ اور شہد کی نہرون کا ذکر اول مین ھے  جب قرآن مجید اسے انسانون کے لئے اس مین شفا ھے کہتا ھے تو سیدھی اورسچی بات ھے یہ ھرمزاج مین موافق آتی ھے اس کے مطابق شہد کو ھم کسی ایک مزاج کیلئے فتوہ نہین دے سکتے کہ آیا یہ گرم خشک ھی ھے یا گرم تر ھی ھے موسم کے حساب سے اسے بالمزاج کھلایا جاسکتا ھے بس یہی باتین تشریح طلب ھین
اگر بظاھر دیکھا جاۓ تو ھمین شہد کاقوام یا شکل شباھت  سیال صورت مین نظرآتا ھے یعنی بظاھر بھی ھمین اس مین تری نظرآتی ھے اس وجہ سے ھم اسےمزاجا خشکی نہین مان سکتے اگر ذائقہ کی مٹھاس کو دیکھین تو یہ مٹھاس مستقل نہین ھے عارضی ھے یعنی ایک منٹ مین ختم ھوجاتی ھے اب بتائین اس بات کو ھم کہان فٹ کرین گے یہ سوال اطباء کرام سے ھے یاد رکھین شہد مین مٹھاس مستقل نہین ھوتی ھان نقل شہد کی مٹھاس عرصہ تک رہ سکتی ھے اب دوسری بحث
اگر اسے تر ھی مان لیا جاۓ جیسے ترگرم مزاج لکھا ھے تو اسے تھوڑا زیادہ مقدارمین کھلا دین توپیلایرقان ھوجایا کرتا ھے اگر اسی شہد کو پانی مین ملا کرپلایاجاۓ خواہ ساتھ کوئی بھی دوا نہ دی جاۓ توشدید قسم کا پیلا یرقان اس سے ھی ختم ھوجاتاھے
یاد رکھین گرمی کے موسم مین اگر شہد کا شربت بنا کرپیاجاۓ تو دنیا کا کوئی بھی مشروب اس کا مقابلہ نہین کرسکتا اتنا اعلی ٹھنڈا مشروب ھوگا لیکن مزاج اس کا بھی ترگرم ھی ھوتاھے ھان اسی شربت کو تھوڑا گرم کرکے پیاجاۓ تویہ بھی لازوال قسم کا مشروب ھے یہ مزاجا گرم تر ھے اسے سردیون مین بھی پیاجاسکتاھے اور یرقان سیاہ کی اعلی درجہ کی دوا بھی ھے ان دونون حالتوں کوھم طبی زبان مین ماء العسل کہتے ھین
یاد رکھین فوائد وخواص شہد کے بارے مین ھزارون سال پہلے سے ھی لوگ جانتے ھین جیساکہ فرعونیات مین بے شمار ممیان یعنی حنوط شدہ لاشین اب آپ کے سامنے ھین انکے جسم واعضاء درست رھے ان پہ صرف دوچیزون کا استعمال ھوا ان مین ایک لوبان اور دوسری چیز شہد تھی ممیون کے اوپر جوپٹیان لپٹی نظر آتی ھین وہ شہدسے ترشدہ تھی اب شہد نے ان لاشون کو محفوظ رکھا آج بھی آپ تجربہ کرسکتے ھین شہد سے آلودہ کرکے گوشت کو رکھ دین عام حالت مین رکھین تو تین ماہ تک بھی خراب نہین ھوگا
شہد وہ چیز ھے جس کے اجزاء آج تک بھی کوئی لیب علیحدہ نہین کرسکی دنیا کے معلومہ تمام وٹامن قدرتی حالت مین اس مین مین موجودھین ھان وٹامن اے بی اور سی ذرا زیادہ مقدار مین ھین 
یہ بھی یادرھےتمام مردہ دھاتون کودوبارہ نئے سرےسےزندہ کرنےکےلئے اس سےاعلی چیز کوئی بھی نہین ھےکیمیاء گرون کےلئے بالکہ کیمیائی عمل زیادہ تر اسی سے کیے جاتے ھین ایک عام دوا جو کیمیائی عمل مین مستعمل ھے اسے ماء الحیات کہتے ھین اور یہ شہد سہاگہ اور گھی کا مرکب ھوتاھے اس سے ھردھات کوزندہ کیاجاسکتاھےجیسےکشتہ فولادھوچاندی ھویا سونا ھو ان کشتہ جات کواس ماءالحیات مین ڈالنے سے دوبارہ اصل حالت مین آجاتےھین باقی پوسٹ کل لکھین گےگروپ مطب کامل محمودبھٹہ
یہان ایک بات یہ بھی نوٹ کروادون مطب کامل کے نام سے ایک پیج بھی بنایا ھے اسے لائک ضرور کرین

No comments:

Post a Comment