Monday, June 22, 2020

اسپنج ۔۔ آیوڈین اور گلہڑ| sponge|iodine

۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Sponge | iodine
۔۔۔اسپنج ۔۔ آیوڈین اور گلہڑ ۔۔
یہ ایک سمندری پودا ھےجومرجان کی طرح سمندر کی تہہ مین پیداھوتاھےیاپھرکنارےکےپتھرون مین پیداھوتاھےبعض نےاس کا نام مردہ بادل بھی رکھاھواھےیاابرمردہ کہتےھین سجاب البحر بھی کہتےھین اس مین خانےخانےسےبنےھوتےھین ان خانون مین سمندری کیڑےرھائش کرلیتےھین سمندرسےنکال کرخشک کرلینے کےبعداسےٹکڑون مین کاٹ کرمحفوظ کرلیاجاتاھےسمندر مین یہ جھاڑيون کی شکل مین ملتاھےاس کےٹکڑےبڑےھی نرم ملائم ھوتےھین انہین پانی مین ڈالاجاۓتوان مین پانی بھرجاتاھے اوردبانےسےنچڑجاتےھین پہلےکبھی بچےانہین سکول مین سلیٹین صاف کرنےکےلئے بھی استعمال کرتے تھے یہ بازار مین پنساری سے ایک فٹ تک سائز مین مل سکتے ھین اسکا رنگ زردسفیدی مائل ھوتاھےذائقہ پھیکالیکن کچھ تیزھوتاھے 
قدیم مفردات کی کتابون مین اسکا مزاج گرم خشک بعض نے خشک گرم لکھ رکھاھے اور حیرت ھوتی ھے زیادہ تر کتابین محض تراجم ھین جو پہلے کبھی عربی مین تھی توپھر ترجمہ فارسی مین ھوا اور پھر اردو مین ترجمہ ھوا تو عربی والا اور فارسی والا نام بدل کر ترجمان نے اپنا اردو والانام لکھ کر نئی کتاب ثابت کردی بعض کتب پنجابی زبان مین بھی ترجمہ ھوئی ھین اب یہ نہین ھوا کہ کتاب جب دوبارہ لکھی جارھی ھے توکم سے کم اغلاط دور کردی جائین یا کچھ سوچ وبچار کرلیاجاۓ اس پہ کوئی کام نہین ھوا بس اپنا نام روشن کیاگیا اور آج بھی یہی کام جاری ھے نئے دور کے حکماء ان پرانے حوالون کو ھی سچ سمجھتے ھین وہ آج بھی یہی راگ الاپ رھے ھین کہ بات فلاں عالم طب نے لکھی ھے میرے بھائی اگر لکھی ھے تو تم ھی سوچ لو کچھ عقل بھی دوڑا لو کہ حقیقت کیا ھے اب اس اسفنج کوھی دیکھ لین پرانی کتابون مین اسکا مزاج گرم خشک لکھاھے اب اگر مزاج گرم خشک ھے تودلیل کیا ھے وہ ایک بھی نہین ھے مزاج کا تعلق ذائقہ سے ھوتاھے اور یہ بھی دیکھاجاتاھے کونسے موسم مین کہان کس مقام پہ کس ذائقے مین یہ بوٹی پیدا ھوئی اور اس کے کھانے سے جسم پہ کیااثرات ھوتے ھین 
اب دیکھ لین اسفنج کا پودا سمندر کی تہہ مین پیداھوتاھے ماحول پانی والاھے پیدائش پانی کے اندر ھوئی ذائقے مین پھیکاتیز ھے نہ ھی کڑواھٹ ھے نہ ھی کسیلاھے نہ ھی ترش ھے تو مزاج کیسے گرم خشک لکھ دیا یہ علم نہین بس بزرگان طب نے لکھا ھے نہ ھی بدن پہ گرمی خشکی کے اثرات پیدا ھوتے ھین بلکہ اس کے استعمال سے گرمی خشکی زائل ھوتی ھے چند روز پہلے سب کویاد ھوگا ایک پوسٹ مین نے سوال کی شکل مین لکھی تھی کہ بتائین رطوبت کیاھے اور خون کیاھے مجال ھے کسی نے بھی جواب لکھا ھو ھان عضوتناسل کی پوسٹ لگنے دین سینکڑوں کمنٹس اور واہ واہ کی آوازین ھونگی 
خیر اسفنج کا مزاج نظریہ مفرداعضاء نے درست لکھا ھے اس کا مزاج ترگرم اعصابی غدی ھے کیونکہ اسفنج اعصاب مین تحریک پیدا کرتاھے عضلات مین کیمیاوی طور پر تسکین پیداکرتاھے یعنی کھاری پن اور رطوبات پیدا ھوتی ھین اور اسکے فائدون مین سب سے بڑا فائدہ خون روکنا ھے اور وہ بھی نکسیر پھوٹ جاۓ تو اسفنج سے بہتر کوئی دوا نہین ھے اسے آپ حابس خون بھی کہہ سکتے ھین بڑی ھی محرک اعصاب ودماغ ھے رطوبات اور بلغم پیدا کرتا ھے محلل جگر وغدد وگردہ ھے مدر بول بھی ھے تو لازمی پتھری بھی خارج کرتاھے گردون مین ریت بڑی تیزی سے نکالتاھے  یہ اتنا شدید محرک اعصاب ھے کہ اس کے استعمال سے فورا بلغم اور رطوبات پیدا ھوتی ھین زخم خواہ پیٹ مین ھون جن سے خون رس رھا ھو یعنی اندرونی طور خون کہین سے بھی آرھا ھو یا بیرونی طور پر کہین سے بھی خون آرھا ھویہ خون روکنے مین اعلی درجہ کی نباتات ھے یا رکھین غدی اورام کو بھی دور کرنے مین لاثانی ھے نکسیر پھوٹنے پہ دوتین بار اسکی نسوار لین خون آنا بندھوجاتاھے اب وہ لوگ جن کو بار بار نکسیر پھوٹنے کی بیماری ھو وہ روزانہ دن مین دوبار اسکی نسوار لین ھمیشہ کےلئے نکسیر بندھوجاتی ھے اور بیرونی ایسے زخم جن سے خون پھوٹتا رھتاھو ان پہ اسکا مرھم بناکرلگائین ٹھیک ھوجاتے ھین  اور تو اور اگر ٹی بی کی وجہ سے پھیپھڑوں سے بھی خون آرھا ھے تو اسے کھلانے سے پھیپھڑوں سے خون رک جاتاھے ۔۔ کتنی اعلی دوا ھے نہ ھی کوئی قیمتی چیز ھے فائدے کیا کیا ھین ابھی آگے پڑھ کر مزا آۓ گا 
آپ نے ایلوپیتھی دوا آیوڈین توسن ھی رکھی ھوگی فائدےبھی جانتےھونگے آیوڈین مرھم مین دو دوائین اھم ھوتی ھین پوٹاشیم آیوڈائیڈ اور ٹنکچر آیوڈین تو کیا خیال ھے آپکو اس کے مقابل دیسی ادویات مین آڈیوین بنانے کا طریقہ بتائین 
پہلے آپ ٹنکچر آیوڈین تیار کرین
کھاراسفنج 25گرام 
سجی کھار25گرام 
ھلدی 50گرام
پانی 750 گرام 
اب دواؤن کوپانی مین شامل کرکےدوتین روزکےلئےرکھ دین بعداز تین روز پانی نتار کر الگ کرلین یہ آپکا ٹنکچر آیوڈین ھے یاد رکھین اب اس کوبھی استعمال کرنے سے بہت فائدہ ھوتاھےخواہ بیرونی طور پرلگائین یااندرونی طور پر دس پندرہ قطرے پلائین یا اس ٹکنچر کو ویزلین مین شامل کرکے استعمال کرسکتے ھین ایک دوسری صورت یہ بھی ھے کہ آپ بازار سے پوٹاشیم آیوڈائیڈ جو بیگنی رنگ کی قلمون کی شکل مین ملتا ھے ھر کیمیکل والے سٹور سے مل جاتاھے یہ پانی ستر فیصد مین بھی حل ھوجاتاھے ریکٹی فائیڈ سپرٹ ١٢ حصہ مین حل کرکے اب دونون کو ویزلین مین جسے آپ پٹرولیم جل بھی کہتے ھین اب برابروزن اس مین شامل کرلین یا یون بھی کرسکتے ھین جوپہلے ٹنکچر آیوڈین تیار کیاھے اس کاعرق کشید کرلین اور پھر پوٹاشیم آیوڈائیڈ اس عرق مین شامل کرین اب ویزلین ملا لین بہترین ورمون دردون کے لیۓ بلکہ ایلوپیتھی کی آیوڈیکس سے بھی تیز مالش بن جاۓ گی
اب ایک اور آسان ترین دوا بطور مالش بتارھا ھون
کھار اسفنج تین گرام 
ست پودینہ ایک گرام
کسٹرآئل 150گرام 
موم 50گرام
پہلے کسٹرآئل کو آگ پہ گرم کرکے اس مین موم ڈال دین اور حل کرلین اب ذرا ٹھنڈاھونے پہ کھار اسفنج اور ست پودینہ شامل کردین بس ضرورت کے مطابق ڈبیون مین بھر لین 
یہ جوڑوں کے دردون کی اعلی ترین مالش ھے اب ایسے جوڑ جو پتھر کی شکل اختیار کرجائین بہت جلدان کونرم اور ملائم کردیتی ھے اور درد جاتے رھتے ھین یہان ایک راز کی بات اور بتا دون مین نے غدی ورمون کےلئے اسے اعلی دوا لکھا ھے اب آپ گلہڑ جیسی موذی مرض پہ آزما لین یہ تیار شدہ مالش گلہڑ پہ لگائین اور اندر اسفنج کی کھار کھلائین انشااللہ کچھ عرصہ استعمال سے گلہڑ درست ھوجاتاھے اب کافی لوگ یہ سوال کرتے ھین کہ کتنا عرصہ کھلانی ھے دوا ۔۔۔ تو پہلے یہ دیکھین کہ کیا دوا کھانے سے مرض کوآرام آرھا ھے اگر آرام آرھاھے توجب مرض ٹھیک ھوجاۓ تودوا چھوڑ دین یہ کوئی پوچھنے والی بات نہین ھوتی اب آخری دوباتین رہ گئ ھین ایک تویہ کہ اسفنج کا استعمال کیسے اور کتنی مقدار مین کرنا ھے تو دوستو اسے کھار بناکرھی استعمال کیاجاتاھے اور کھار بنانا مشکل نہین ھے آپ اسفنج کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرلین اور کسی لوھے کے برتن مین رکھ کرنیچے آگ جلادین اب اسفنج بھی جل کرجب راکھ بن جاۓ تواس راکھ کو چارگنا پانی مین حل کردین دودن بعد اس پانی کو فلٹر کرکے آگ پہ رکھ کر پانی جلادین اور جو کچھ نیچے بیٹھا ملے گا یہ کھار بن چکا ھے اب اگر کوئی یہ پوچھے کہ ڈائریکٹ آگ پہ نہین جلاسکتے تو جواب ھے نہین جلاسکتے 
باقی یہ بہت تیز اور شدید کھار ھے اندر کھلانے کےلئے اس کی مقدار ایک تا دوچاول تک ھے اس سے زیادہ نہ کھلائین اور دوسری اور آخری بات اسے راکھ کی شکل مین بھی کھلاسکتے ھین اس مین مقدار خوراک نوجوان کوایک رتی تک دے سکتے ھین اب اجازت چاھون گا دعاؤن مین یاد رکھین خداحافظ محمودبھٹہ گروپ مطب کامل
#unani #herbal medicine
#galhar

No comments:

Post a Comment