Sunday, August 16, 2020

ادویات کو شدہ یا مدبر کرنے کی مجموعی ترکیب ::

 ادویات کو شدہ یا مدبر کرنے

 کی مجموعی ترکیب ::

مدبر یعنی اصلاح کرنا, بُرائی دور کرنا, اعمال ضروری, 

☀سمی ادویات کا سفوف کرنا, ان کی اصلاح کر کے استعمال میں لائیں, 

☀کشتہ جات معدنیات, دھات مختلف طریقہ سے غسل, تصفیہ صاف کرکے اور تدبیر مدبر ادویہ کیا جاتا ہے اور نسخہ جات میں ملایا جاتا ہے 

ایسی آسان ترکیبں آپ کو دے رہا ہوں, جو کوئی نہیں بتاے گا, بڑی خاک چھاننی پڑتی ہے, 


🍁🔔شنگرف رومی مدبر آسان ترکیب 

1. شنگرف کڑچھی میں ڈالیں اور آگ پر رکھیں, چھ چھٹانک گھی تھوڑا تھوڑا شنگرف پر ڈالیں, سب گھی ختم ہو جاے, شنگرف بس تیار ہے 

2. شنگرف ایک تولہ کو زردی بیضہ مرغ دیسی دو عدد میں کھرل کر کے خشک کریں, پھر ٹکیہ بنا کر گھی یا روغن کنجد میں بریاں کریں, شنگرف مدبر ہے, خوراک ایک رتی تا چار رتی, امراض استعمال حکماء  آپ خود کر لیں, 

3. شنگرف کو ایک ھفتہ بیھڑ کے دودھ یا پھر لیموں کے رس میں کھرل کریں پھر اچھی طرح پانی سے غسل دیکر خشک کرنے کے بعد کام میں لائیں

4. شنگرف ڈلی ایک تولہ گھی 5 تولہ, شہد 5 تولہ کڑاہی میں ڈال کر دھمیی آگ پر رکھیں, پجائیں, جب سب جل جاے, شہد کو آگ لگ جائیگی, شنگرف کو نکال لیں, بس شنگرف مدبر ہو گا, کھرل پیس کر محفوظ کر لیں, 

🔔🍁 ہڑتال ورقیہ مدبر

1. ایک پاؤ لیکر چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرلیں کسی کپڑے کی پوٹلی بناکر 

پہلے چُونہ کے پانی میں 

پھر ترپھلہ کے پانی میں 

پھر پیٹھہ کے پانی میں 

تین تین گھنٹا ڈول جنتر پکانے سے مدبر ہوتی ہے پھر خشک کرکے کام میں لائیں

2. ہڑتال کو ریزہ ریزہ کر کے ایک کاھیا میں رکھ کر دیالی سے اس کا منہ آٹا لگا کر بند کر دیں, اور ایک سوراخ دیالی میں رکھ کر خفیف آگ پر رکھیں, جب تک سیاہ دھواں نکلے رہنے دیں, 

جب سفید دھواں نکلنے لگے اتار لیں, ہڑتال مدبر ہے, 

💣مینسل مدبر

مینسل اچھے والا ایک پاؤ لیکر اس کو ادرک کے پانی سے 7 دن کھرل کرکے پھر غسل دیکر خشک کرکے پھر کام میں لائیں

💊💊 سم الفار مدبر یا مصفی 

1. سنکھیا سفید ایک تولہ, کتھ دو تولہ, 100 لیموں کا رس, سنکھیا اور کتھ کو رگڑ پیس کر خوب باریک کر لیں, پھر تھوڑا تھوڑا رس لیموں ڈال کر کھرل کرتے رہیں, جب سارا رس جذب ہو جاے تو حس دستور ضرورت نسخہ میں کام لائیں, یا دانہ مرچ سیاہ سے چھوٹی گولیاں بنا لیں, 

2. سم الفار سنکھیا کو آب لیموں یا دودھ میں سات روز تر رکھیں, ہر روز بدل دیا کریں, مدبر ہو جاےّ گا, 

3. سم الفار باریک شدہ کو 100 لیموں کے رس میں کھرل کر کے جذب کریں, اس طرح سنکھیا مدبر ہو جاتا ہے, 

4. سم الفار ایک پاؤ لیکر اس کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرکے کسی کپڑے میں پوٹلی بناکر دودھ میں 12 گھنٹا ڈول جنتر پکانے کے بعد خشک صاف کرکے کام میں لائیں

5. سنکھیا کو پٹھکنڈہ کی راکھ کے مقطر پانی میں پیس کر ملا دیں اور اس قدر پکائیں کہ خشک ہو جاے, 

🌅 رسکپور مدبر

رسکپور کو بھی کسی کپڑے میں پوٹلی بناکر گاۓ کے دودھ میں 12 گھنٹا پکائیں پھر خشک کرکے کام میں لائیں

✊ ابرک مدبر

ابرک کو گرم کرکے لیموں کے رس میں 7 بار بجھاؤ دینے کے بعد  ایک بار لسی میں بجھاؤ دینے کے بعد گرم پانی سے دھوکر خشک کرکے کام میں لائیں

💜سہاگہ مدبر

سوہاگہ کو پیس کر تیز آگ پر  توے پر تھوڑا تھوڑا کرکے ڈالتے جائیں جب سب پھول جاۓ تو پیس کر بعد میں کام میں لائیں

📕پھٹکری مدبر

پھٹکری کو پیس کر توے پر گرم کریں پانی ہوکر جب خشک ہوجاۓ تو ٹھنڈا ہونے پر پیس کر کام میں لائیں, بریاں کر کے استعمال میں لائیں

توتیا بریاں

📕سنکھ مدبر 

سنکھ کو سرکہ یا پھر سادہ پانی میں تین گھنٹا پکانے کے بعد نکال کر صاف پانی سے دھوکر خشک کرکے کام میں لائیں

📕صدف کوڈی

کوڑی یا کوڈی گودنتی ہڑتال ان سب سنکھ کی طرح مدبر کی جاتی ہیں

📕مرجان مدبر

مرجان کو گرم پانی میں پکانے کے بعد لیموں کے رس میں رات بھر رکھے کے بعد غسل دیکر خشک کرکے کام میں لائیں

📕عقیق مدبر سنگ یشب

عقیق یا سنگ یشب کو تیز آگ پر گرم کرکے عرق گلاب میں 21 بار بجھاؤ دینے کے بعد کام میں لائیں


🎆سرمہ مدبر یا مصفے

سرمہ کو لیموں کے رس میں کھرل کرکے پھر خشک کرکے کام میں لائیں

🎆بارہ سنگھا مدبر یا مصفے

بارہ سنگھا کو گرم پانی میں پکانے کے بعد کام میں لائیں 

📣سلاجیت مدبر

سلاجیت کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرکے پھر ترپھلہ کے پانی میں ڈالیں روز کسی سالاخ سے ہلاتے رہیں تین دن بعد پانی کو احتیاط کے ساتھ نتھارلیں پھر اس کو ہلکی آگ پر خشک کریں جب ربڑ کی مانند ہوجاۓ تو سورج کی دھوپ پر خشک کریں یا پھر آگ پر ہی خشک کریں

سورج کی تپش پر خشک کرنے سے اعليٰ قسم کا مدبر کہلاتا ہے

📣بچھناگ تیلیہ مدبر

بعض حکماء جمال گھوٹہ کی طرح گوبر میں جوش دیتے ہیں, جس میں کچھ خرچ نہیں آتا, 

بعض ایک دفعہ اور تین دفعہ پانی میں جوش دیتے ہیں,  پانی بدل بدل کر اور پھر دودھ میں

 

1.میٹھا تیلیہ کو چینی کے برتن میں ڈالکر اوپر پانی ڈالیں صبح پانی بدل دیں اس طرح تین دن تک عمل کریں تیلیہ نرم ہوجاۓ گا پھر کسی کپڑے میں پوٹلی بناکر دودھ میں ڈول جنتر پکانے کے بعد صاف کرکے کام میں لائیں. 


2. میٹھا تیلیہ کو مرچ سیاہ اور رس ادرک سبز ایک لیٹر کے ساتھ پیس لیں تو اس کی سمیت زہر جاتی رہتی ہے, 


📢 کچلہ مدبر 

کچلہ کو نرم کرنا اس کے اوپری سخت چھلکا اتارنا اور درمیانی پتہ دور کرنا اور روغن میں بریاں کرنا,  گرمی خشکی کو کم کرنا ہے, 

کچلے کا سفوف یا کشتہ انتہائی باریک پوڈر کر کے استعمال کرنا چاہیے, موٹا معدہ کے پرتوں میں چمٹ جاتا ہے اور جلدی ہضم ہو کر نکلتا نہیں, 

مقدار خوراک جو استعمال کرائی جاتی ہے, معدہ میں جمع ہو جاتی ہے, جس کی وجہ سے گرم خشک, زہریلے اثرات علامات دیکھنے کو ملتے ہیں اور نقصان کا خطرہ ہوتا ہے, 

1. کچلہ کو گوبر یا ریت میں پانی ڈالکر ایک ھفتہ رکھیں اس کے بعد اس کو صاف کرکے اوپر چھلکہ اتار کر پھر بیچ میں پتہ نکال کر دو ٹکڑے کرکے پھر دیسی گھی میں بریاں کرکے کام میں لائیں,

جو کچلے ریت میں بریاں کیے جاتے ہیں اور گھی یا روغن میں وہ ویسے بھی کام میں لاےّ جاتے ہیں, 

دودھ, گھی, روغن اور آب گھیکوار و آب ادرک والے مدبر بہت اچھے ہوتے ہیں, 

2. کچلے حسب ضرورت پانی میں ڈالیں پانی دو انگل اوپر رہے, جب کچلے نرم ہو جائیں تو ان کے اوپری سخت چھلکا اتار کر دو حصوں میں کر کے اندر سے پتہ نکال دیں, اب ان کو چائیے روغن میں بریاں کریں چاہے دودھ,  رس گھیکوار, آب ادرک میں بھگو کر دو انگل اوپر ہو اور خشک ہو جاے تو گیلا گیلا کوٹ لیں, 

اس کو دوسری دواوں سے الگ کوٹنا پیسنا ہے, اور پھر ملا کر خوب کھرل کرنا ہے, تاکہ سارے نسخہ میں مکس ہو جاے, 

🔔جمال گھوٹہ مدبر و مصفے


1. جمال گھوٹہ کو چھلکہ سے صاف کرکے کسی کپڑے میں بند پوٹلی بناکر ایک برتن میں ڈال دیں,  جس میں گاے بھنیس کا گوبر گھول دیا گیا ہو, پھر آگ پر جوش دیں, پھر نکال کر پانی سے دھو کر اس کے  دوٹکڑے کرکے بیچ میں پتہ نکال کر  استعمال میں لائیں, 

گاہے حکماء سب صاف کرکے پھر پوٹلی بناکر دودھ میں  جوش دیتے ہیں اور کام میں لاتے ہیں, 

اور پھر صاف کرکے پیس کر

 لیموں کے رس میں کھرل کرکے کسی مٹی کے برتن پر لیپ کردیں جب لیپ خشک ہوجاۓ تو آہستہ سے کھرچ کر اتارلیں پھر اچھی طرح پیس کر کام میں لائیں 

نوٹ جمال گھوٹہ کو مدبر کرتے وقت ہاتھوں پر دستانے وغیرہ پہن لیں ورنہ ہاتھوں پر دانے نکلنے یا پھر پیچس لگنے کا اندیشہ رہتا ہے


💜بھلاواں, بلادر مدبر

1. بھلاوہ کی ٹوپی اتار کر لوہے کے چمٹے یا چوڑی چیز کو گرم کرکے بھلانوے کو دبائیں تاکہ اس کی لیسدار رطوبت شہد بلادر خارج ہو جاے, احتیاط سے اس کی رطوبت اور دھواں بدن کو نہ لگنا پاے, پھر بھلاوے کو چھیل کر ناریل کے تیل یا اخروٹ کے تیل میں ملا کر استعمال میں لائیں, 

2. بلادر کی ٹوپی اتار کر اس کے چھوٹے ٹکڑے کرکے اس میں اینٹ کا برادہ ڈالیں ایک دن رہنے دیں دوسرے دن اس میں پانی ڈالکر اس کو پکاکر برادہ سے صاف کرکے پھر دوباره برادہ ڈالیں 

اس طرح تین بار عمل کریں پھر اس کو اچھی طرح گرم پانی میں پکائیں تاکہ اس کا تیل پانی کی گرمائش سے نکل جاۓ پھر پیس کر کام میں لائیں

نوٹ بلادر کو مدبر کرتے وقت جسم کے کسی حصہ پر بلادر کا رس یا پھر خود بلادر لگنے نا پاۓ ورنہ زخم سوزش ہونے کا اندیشہ ہے

اگر کسی جگہ اس کا رس لگ جاۓ تو روغن اخروٹ یا نارجیل لگانے سے فائدہ ہوگا

🍁تخم دھتورہ مدبر 

چھلکوں کو دور کرنا ہے, مدبر ہو جاے گا, 

1.تخم دھتورہ کو گرم پانی میں بارہ گھنٹے بھگو کر رکھیں, پھر لکڑی کے ڈنڈے سے کوٹ کر چھلکوں کو دور جردیں, بس یہ مدبر ہے, 

2.دھتورہ کے بیج ایک پاؤ لیکر اس کو دودھ میں بھگوکر رکھیں ہر روز دودھ بدلتے رہیں تین دن بعد صاف کرکے خشک کریں پھر دیسی گھی میں بریاں کریں اس کے بعد خشک کرکے کام میں لائیں 

🍁اجوائن اور زیرہ  مدبر کر کے استعمال کریں

اجوائن کو ایک برتن میں ڈال کر اوپر سرکہ ڈال دیں تر رکھیں پانی دو انگل اوپر رہے,  تین دن بعد باہر نکال کر خشک کر لیں, 

🍁بھنگ مدبر 

1. بھنگ کو اجوائین کے پانی میں تر کر کے سکھا لیں, اور کورے مٹی کے برتن میں ڈال کر بھونیں, مدبر ہو جائیگی, 

2. بھنگ کے پتے لیکر اس کو کپڑے میں پوٹلی بناکر دودھ یا پھر گرم پانی میں پکائیں پھر خشک کرکے کام میں لائیں 

🍁افیم مدبر 

افیم لیکر اس کو عرق گلاب میں کھرل کرکے حل کریں پھر مزید عرق ڈالکر دو تین گھنٹا رکھیں اس کے بعد آہستہ سے عرق کو نتھارلین پھر کسی برتن میں ڈالکر ہلکی آگ پر خشک کریں جب ربڑ کی مانند گاڑھا ہوجاۓ تو اتارلیں بعد میں کام میں لائیں 

🍳ہرڑ ہلیلہ مدبر 

پوست ہرڑ سفوف کوتوا آہنی چولہے پر  گھی یا روغن بادام سے چرب  بھون لیں, مدبر ہے. 

🌷ماجو یا مازو مدبر یا بریاں

مازو کو تل کے تیل میں اس قدر بھونیں کہ وہ کھل جاے, اس کے علاوہ مازو کو ریت میں بھونا جاتا ہے, 

🌻ہینگ مدبر 

ہینگ کو دیسی گھی میں آگ پر گرم کریں جب اس کا کلر تبدیل ہوکر یے پھول جاۓ تو اتارلیں کسی کاغذ میں رکھیں جب گھی خشک ہوجاۓ تو کام میں لائیں 

🌻رسونت مدبر 

رسونت کو صاف پانی میں حل کرکے رات بھر رکھ دیں صبح آہستہ سے پانی نتھارلین پھر اس پانی کو ہکلی آگ پر خشک کریں پھر کام میں لائیں 

🌸گوکھرو, خارخسک مدبر

گوکھرو کو دودھ میں بھگوئیں, اور روزآنہ دودھ تبدیل کرکے تازہ دودھ ڈالیں, تین روز تک کریں, پھر خشک کر کے کام میں لائیں, 

☀بہروزہ مدبر 

بہروزہ کو کسی کپڑے میں پوٹلی بناکر ایک کلو بکری کا یا پھر گاۓ کا دودھ  اس میں پانی مکس کرکے پھر ڈول جنتر اس کو پکائیں جب بہروزہ پوٹلی سے نکل کر دودھ میں حل ہوجاۓ تو آگ بند کرکے برتن اتارلیں ٹھنڈا ہونے پر بہروزہ برتن کے ترے میں ٹکی کی مانند چپکا ہوگا نکالیں خشک کرکے کام میں لائیں ,

🌼چاکسو مدبر

چاکسو کو پوٹلی میں باندھ کر اور عرق سونف یا پانی میں پکا جوش دے کر چھیل ڈالیں اور خشک کر کے استعمال کریں, مدبر ہے, 

🌞لوہےچون یا خبث الحدید مدبر

1. لوہےچون کو گرم کر کے سرکہ انگوری میں بجھائیں, پھر دہی کے پانی میں بجھائیں اور پھر دھو کر اور کھرل کر کے کام میں لائیں, کھرل اس قدر ہو کہ پانی پر تیرنے لگے, اور جلد تہہ نشین نہ ہو,  

2. لوہےچون کو چودہ دن سرکہ میں تر رکھیں پھر خشک کر کے روغن بادام میں بھونیں اور کھرل کر کے استعمال کریں, کھرل کی خوبی یہ ہے کہ پانی پر تیرنے لگے, 

🌅سرمہ مدبر 

سرمہ کو آگ پر تپا تپا کر آب ترپھلا میں کم از کم سات بسر بجھائیں, یا آب گلاب میں بجھا کر مدبر ہو جاے گا, 

🌅گھونگچی مدبر

گھونگچی کو میٹھا تیلیہ کی طرح دودھ میں 5 دن جوش دیں

🌅سکہ یا سیسہ, اسرب مدبر 

سکہ کر حب ضرورت پگھلا کر سات مرتبہ گرم گھی یا روغن کنجد, تیل سرسوں یا بول مادہ گاؤ یا پانی میں بجھاوُ دیں مدبر ہو جاے گا, پھر استعمال میں لائیں, 

🌳تخم حرمل کو بریاں کرکے استعمال کریں, 

تخم تمرہندی (املی) کو بھون کر چھیل لیتے ہیں 🍜بابچی مدبر

بابچی کو آب ادرک میں کم از کم ایک ہفتہ بھگو رکھیں, اس کے بعد مقشر کر کے خشک کر لیں, اور کام میں لائیں, 

🍜تالمکھانہ مدبر

 تالمکھانہ کو بھی بریاں کر کے استعمال میں لائیں, اور دودھ میں تر خشک کرکے مدبر کیا جاتا ہے, 

🍜 قلعی مصفی

اس کا کشتہ کرنے سے پہلے اسے آگ پر گرم پگھلا کر چھاچھ اور سرسوں کے تیل میں علیحدہ علیحدہ کم از کم سات بار یا اکیس بار بجھاوُ دینا ضروری ہے تاکہ صاف ہو جاے, 

🍜جست مصفی

جست کو گاے, رس کوار, شیر زقوم, تیل کنجد میں مصفی کر سکتے ہیں,

🍯قلمی شورہ / نوشادر مدبر

بعض نسخوں میں مدبر بریاں کر کے یا دانہ دار سفوف ملا دیا جاتا ہے, کڑاھی میں ڈال کر اور پانی ملا کر آگ پر خشک کیا جاتا ہے  

🌞کافور مدبر

کافور 5تولا عرق کیوڑہ میں کھرل کرکے چھوٹی چھوٹی ٹکیہ بناکر پھر مٹی کے توے پر ملٹھی کا باریک سفوف 5تولا نیچے بچھاکر اور کافور رکھیں اوپر ایک چینی کا پیالہ دیکر سائیڈوں کو آٹے اور ریت سے بند کرکے پھر درمیانی آگ دیں پیالا کے اوپر گیلا کپڑا بار بار رکھتے رہیں 

تین گھنٹا بعد ٹھنڈا ہونے پر احتیاط سے پیالا نکالیں کافور کا جوہر ملے گا اس کے بعد کام میں لائیں, 

نوٹ اس طرح لوبان گوگر آساپری دھوپون وغیرہ سے کافور کا قائم النار بھی کیا جاتا ہے


😳کافور سرد مزاج والوں اور عورتوں کو ہرگز زیادہ مقدار میں نہ دیں, نقصان دہ ہے, باہ ختم ہو جاتی ہے, 

حکیم عبدالکریم آزاد ۔۔

 اضافہ حکیم مظہر حُسین جنجوعہ

No comments:

Post a Comment