۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔ سبات یعنی نیند بہت زیادہ آنا۔۔۔۔۔۔۔
کل کی پوسٹ نیند نہ آنے کے بارے مین تھی اور اس مین کافی لوگون نے یہ سوال کررکھا تھا کہ ھمین تو نیند بہت زیادہ آتی ھے حالانکہ کل کی پوسٹ مین ھی حکماء حضرات نیند زیادہ آنے کا سبب بھی سمجھ گئے تھے خیر یہ سوال شاید عام قارئین کی طرف سے تھا سوال پڑھ کر مجھے دوتین اھم باتین ذھن مین آئی اسلئے پوسٹ اس موضوع پہ لکھنا ضروری سمجھا پہلی بات ایک مقولہ کے بارے مین تھی ۔۔۔ (جوسوتا ھے وہ کھوتا ھے)۔۔۔ یہ مقولہ ان لوگون کے لئے ھے جو زیادہ سونے کے عادی ھین معذرت کے ساتھ یہان لفظ کھوتا سے مراد گدھا نہین ھے بلکہ کسی چیز کو کھودینے سے مراد ھے یعنی نقصان ھونا اسی طرح کا پنجابی مین ایک ملتا جلتا اور بھی مقولہ ھے جسے اردو مین یون لکھا جاسکتاھے جو سوتے ھین ان کی بھینسین نر پیدا کرتی ھین کیونکہ بھینس کا مادہ پیدا کرنا بہتر سمجھاجاتاھے خیر دوسری بات نیند کا بہت زیادہ آنا دو مزاجون مین دیکھا گیا ھے اور نیندکی واقعی دوحالتین مین نے خود مشاھدہ کی ھین پہلا مشاھدہ یہ تھا کہ ایک ھمارے شہر کے صوفی صاحب تھے وہ نماز پڑھتے پڑھتے بعض اوقات حالت قیام مین ھی سوجاتے تھے مجال ھے جوکبھی گرے ھون بیٹھے بیٹھے سوجانا عام لوگون مین دیکھا ھے دوسرا مشاھدہ مین ایک لڑکی کو پندرہ دن مسلسل سوتے ھوۓ گزر چکے تھے حکماء حضرات ان کی الگ الگ تشریح کرین خیر جواب تو اس پوسٹ کے اندر بھی موجود ھوگا لیکن وضاحت یہ دونون کس کس مزاج کی صورتین ھین
خیر تیسری بات جو مجھے سب سے اھم لگی وہ تھی بسیار خوری اور یہ چیز بندہ خود سے پیدا کرتا ھے کل کے سوالون مین یہ بات اھم تھی بے تحاشا کھانا اور فخر کرنا پھر سونا
یہان ایک پہلو اور بھی بعض دوستو کے ذھن مین آۓ گا خماری نیند خواہ یہ شراب سے ھو بھنگ سے ھو یا افیون یا کسی بھی دیگر نشہ کی کیفیت مین ھو یاد رکھین یہ الگ سے پہلو ھین بلکہ یہ صداع خماری کی کیفیات امراض وعلامات کا حصہ ھین یہان ان کا ذکر نہین ھوگا
سب سے خوبصورت بات یہ ھے کہ کم کھائین اور کم سوئین صرف چھ گھنٹہ نیند ھونی چاھیے اس سے زیادہ نہین؟
نوٹ۔۔۔ کل بھی ایک بات لکھنی یاد نہین رھی پوسٹ اپرووکرنا صرف سرمدصاحب کی ذمہ داری ھے کافی روز ذاتی شدید مصروفیات کی بنا پر وہ اس ذمہ داری سے دور رھے بلکہ نیٹ بھی دور تھے اب کچھ روز سے وہ گروپ مین اپنے فرائض سرانجام دے رھے ھین جو حضرات پوسٹ لیٹ لگنے یا کسی بھی گروپ کے مسئلہ پر مجھے میسج کردیتے ھین وہ براہ کرم انہین میسج کیا کرین اب دوسری خوشخبری آپکے لئے یہ ھوگی کہ اب مین کوشش کرکے روزانہ کے حساب سے پوسٹ لکھا کرونگا
خیر بات موضوع کی طرف موڑتے ھین
پہلا نقطہ ۔۔ نینددراصل ھے کیا؟ تودوستو نیند حقیقت مین قلب وعضلات کے آرام کا نام ھے یاد رکھین جب بندہ سوتا ھے تو سواۓ دل کے تمام عضلات حالت سکون مین چلے جاتے ھین جبکہ دل کی حرکات یعنی رفتاربھی سست ھوجاتی ھے اور جب بندہ جاگتا ھے تو اس وقت بدن کے عضلات بھی اپنا فعل سرانجام دینا شروع کردیتے ھین اور دل کی رفتار بھی اپنے اعتدال پرآجایا کرتی ھے یعنی حالت نیند مین دل کم دھڑکتا ھے
یہان ایک نقطہ پہلے ھی بیان کردون دل کے سست یا رفتار کی کمی دو مزاجون مین کم ھوتی ھے
پہلا مزاج ۔۔۔اعصابی عضلاتی تحریک مین سکون کی وجہ سے کم دھڑکتا ھے
دوسرا مزاج۔۔غدی عضلاتی تحریک مین تحلیل کی وجہ سے کم دھڑکتا ھے جبکہ نیندیا تو اعصابی یا غدی تحریک مین زیادہ آیا کرتی ھے باقی باتین کل کی پوسٹ مین
محمودبھٹہ گروپ مطب کامل
No comments:
Post a Comment