Wednesday, November 4, 2020

امبربیل یعنی افتیمون کی کچھ دوائین|Amerbail

 Amerbail|Aftemoon

۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔ امبربیل یعنی افتیمون کی کچھ دوائین ۔۔۔۔۔

کل جو تشریح امبربیل یعنی اکاس بیل کے بارے مین تھی اس مین سب سے زیادہ جو کمنٹس تھے کہ کچھ نسخہ جات مین کیسے استعمال کی جاتی ھے وہ بتا دین تو اس کے بارے مین پہلی بات جو نسخہ اس سے پہلے لکھا تھا جس کی وجہ سے یہ سب تشریح کرنی پڑی جس مین ھڑتال ورقی امبربیل کاپانی پاؤ بھر اور پھر مرچ سیاہ سنڈھ اور آخر مین چھلکا ریٹھا شامل کرنا لکھا تھا وہ بنائین اور ھان ایک بات یاد آئی وہ بھی آپ کو بتادون یہ مذکورہ بالا نسخہ جناب حکیم دوست محمد صابر ملتانیؒ صاحب بیاض خاص کا تھا اور کچھ خاص احباب تک تھا جو اپنے اپنے مطب پہ بناتے ہین اور میرے خیال مین کسی کتاب مین نہین شائع نہین ھوا خیر کچھ بھی ھوآپ تک پہنچا دیا ھے اب ایک اور دوا جسے کئی دفعہ مین لکھتا بھی ھون 

افتیمون ۔۔بسفائج ۔۔۔کشنیز ۔۔۔اسطخدوس ۔۔۔ھرایک ماشہ ماشہ مرچ سیاہ 8عدد جوشاندہ بناکر پلائین یہ مین نے ایک جوشاندے کا وزن لکھا ھے سر درد یا درد شقیقہ جمے ھوۓ نزلہ یا سرکی کسی نالی مین بلاکیج کی صورت مین باکمال دوا ھے منٹون مین اثرانداز ھوتی ھے آپ مطب کےلئے اسے کچھ اس طرح بھی بناسکتے ھین کہ باقی دواؤن کے ھرایک کا وزن سو سو گرام لین تو مرچ سیاہ دس گرام ڈالین اور پیس کر تین گنا شہد ملا کر معجون بنالین ایک چمچ صبح ایک چمچ شام کھلائین پانی کے ساتھ اور یہان ایک اور مشورہ دونگا اگر درد شقیقہ مین جوشاندہ کی جگہ بطور حریرہ استعمال کرین گے توفائدہ زیادہ مند رھے گا اس کا طریقہ کچھ یون ھے کہ اسی مذکورہ بالا وزن کے مطابق یعنی ماشہ ماشہ دواؤن کی ترکیب سے رات کو یا صبح کو دوا کوپانی ایک کپ مین بھگو دین بارہ گھنٹہ بعد دوا کو کونڈے مین ڈال کراچھی طرح گھوٹین جب سب دوائین پس جائین اب مذید ایک کپ پانی ڈالکرآگ پہ ایک دوجوش دین حسب ذائقہ چینی ملا لین اب دوا کو چھان کر دوا کاپانی پی لین یہ ترکیب سب سے اعلی ھے 

اب ایک اور دوا جو مرکبات کی ھرکتب کی زینت بھی ھے اور تمام بڑے دواخانے تیاربھی کرتے ھین اسے سب شربت احمد شاہ کے نام سے جانتے ھین یہ شربت اعلی صفات کا حامل ھے بہترین قبض کشا بھی ھے سوداوی مادے کا اخراج تیزی سے کرتا ھے مالیخولیا جیسی مرض کا بہترین علاج جانا جاتا ھے تیزابیت گھبراھٹ اور اختلاج قلب جیسی علامات بلکہ جنون تک کو موثر ھے اسکا نسخہ 

گاؤزبان ۔ گل نیلوفر ۔۔بادرنجبویہ ۔ تخم فرنجمشک ۔ اسطخدوس ۔۔ ھلیلہ سیاہ ۔۔ افتیمون ۔۔ بسفائج ۔۔۔سناء مکی ۔ گل بنفشہ ۔ گل سرخ ۔ ھرایک دس گرام  ابریشم چار دانہ کا اضافہ کرلین اور کلو چینی مین معروف طریقہ سے قوام کرکے شربت بنالین بیس گرام استعمال کرین یہ غدی اعصابی مزاج کا حامل ھے

اسکے علاوہ معجون نجاح کی بھی جزو خاص ھے معجون دماغ افروز کا بھی جزو اعظم افتیمون ھی ھے یہ تمام دوائین دماغی امراض اور دماغی فضلات خارج کرنے مین اپنا ثانی نہین رکھتی

باقی ایک کمنٹس مین کسی نے سوال کررکھا تھا کہ کیمیا گری مین اسکا استعمال کرنے کا بھی کلیہ لکھ دین تو دوستو ھمارا گروپ اس مزاج کا نہین ھے بس اتناھی عرض ھے اس سے نکالی ھوئی گندھک اعلی درجہ کی ھوتی ھے اور اسے ھی قائم کرنا افضل ترین ھے گروپ مطب کامل محمودبھٹہ

No comments:

Post a Comment