۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔ بدلتے فروٹ اور سبزیان ۔۔۔۔۔۔
چند روز پہلے بازار مین خربوزہ نظر آیا جبکہ یہ پھل گرمی کے موسم کاھے اوراب سردی کے موسم مین بھی بازار عام ملتاھے یہ ھے حضرت انسان کی ترقی کا سفر یعنی بیج کی ساخت مین تبدیلی اور ایسے سپرے اوپر کیے جاتے ھین کہ فروٹ اور سبزیان موسمون سے آزاد ھوگئے ھین توکیا افادیت مین بھی برقرار ھین یا وہ بھی بدل چکی ھے ؟
تو دوستو یہ بھی سچ ھے کہ ایسے فروٹ یاسبزیان اپنی افادیت یاخاصہ بھی بدل چکے ھین جیسے اسی خربوزے کولے لین اس کی سب سے بڑی خوبی مدر بول ھونا ھے جبکہ سپرے شدہ خربوزہ بجاۓ مدربول ھونے کے ماسک البول ھوچکا ھوتا ھے بے شک کھا کردیکھ لین ادرار بول نہین ھوگا ھان اگر سپرے کے بغیر اور موسم کے مطابق ھوگا تواپنی فطرت کی طرف لوٹ آۓ گا اور مدربول کی خوبی آچکی ھوگی اسی طرح شلجم مولی گاجر مٹر گوبھی یعنی اکثریت مین سبزیان سارا سال ھی ملتی ھین اور لوگ بڑے شوق سے کھاتے بھی ھین بس ان کے ذائقہ مین کچھ فرق ھوتا ھے جیسے ھی وھی سبزی اپنے فطری موسم مین اگائی جاتی ھے تو اصلیت پہ لوٹ چکی ھوتی ھے یعنی اصلی ذائقہ مین آجاتی ھے گزشتہ گرمی کے موسم مین مجھے سندھ سے ایک بہت ھی پیارے دوست امتیازعباسی صاحب نے آم کے دوپودے بھیجے تھے اس مین ایک پودے پہ سارا سال آم لگتے ھین جبکہ دوسرا پودا سال مین دودفعہ پھل لیتاھے میرا خیال تھا شاید زمین اور موسم کے اثرات کی وجہ سے ھمارے علاقہ مین یہ سدابہار والی خوبی برقرار نہ رکھ سکے لیکن ایسا نہین ھوا اس سدا بہار آم کے پودے پہ اس وقت بھی چھوٹی چھوٹی امبیان لگی ھوئی ھین جبکہ پودے کاقد اس وقت محض دوفٹ ھے امیدھے آخردسمبر مین سائز پوراھوجاۓ اب ذائقہ مین کیسے ھوگا یہ علم نہین
خیر میرا مشورہ یہی ھے کہ پھل اور سبزیان موسم کے لحاظ سے ھی کھایاکرین یہ عین فطرت ھوگا اگر فطرت سے ھٹ کر کچھ بھی کھایاجاتاھے تو بدن انسانی پہ اثرات بھی اس فروٹ یاسبزی کے فطرت سے ھٹ کرھی ھونگے
محمودبھٹہ گروپ مطب کامل
No comments:
Post a Comment