۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔
Apple Jam
۔۔۔۔ سیب کا جام ۔۔۔۔۔۔۔۔
چند روز پہلے کسی نے پوسٹ بھیج کرسوال کررکھا تھا کہ آیا ھم مختلف جام جو کمپنیون سے تیار شدہ ھوتے ھین کیا ان کے استعمال سے وہ فوائد بھی حاصل ھوتے ھین یا وہ مشروبات جو مختلف فروٹ سے بنے ھوتے ھین کیا وہ فائدہ دیتے ھین درحقیقت یہ سوال بہت ھی اھم ھے اگر ھم بازار سے ھی فریش فروٹ سیب کا ھی جوس نکلواکرپیتےھین تو دوکاندار ھمین گلاس مین پاؤ تا ڈیڑھ پاؤ جوس بھرکردے گا اور پیسے سوروپے وصول فرمائے گااور آپ خاموشی سے بل دے دین گے جبکہ دوسری طرف ٹیٹرا پیکنگ مین پاؤ بھر وھی جوس دس تا تیس روپے مین مختلف کمپنیان دے رھی ھین ھان ذائقہ فریش کا الگ اور پیکنگ کاالگ ھوگا دوسری بات آپ سبھی ھی جانتے ھین کہ پیک شدہ جوس محض مصنوعی ھوتاھے فلیور کا استعمال ھوتاھے بعض برانڈڈ کمپنیان چند قتلے اصل فروٹ کے شامل کرکے معیار بڑھا دیتی ھین باقی جوکچھ ھوتاھے وہ بتانے کی ضرورت نہین ھے انشاءاللہ وقت اور موسم کے ساتھ ساتھ مختلف فروٹ کے لذت آفرین جام اور مشروبات گھر مین تیار کرنے کے طریقے آسان الفاظ مین بتاتے رھین گے خیر آجکل سیب بہت سستا اور عام ھے آپ تازہ پکے ھوۓ دوکلو سیب چینی 2500گرام سرکہ آدھا کپ پوٹاشیم میٹابائی سلفیٹ ایک چٹکی حاصل کرلین اب طریقہ سمجھ لین
سیبون کوچھیل کر چھوٹے پیس بنالین اور ان مین اتناپانی ڈالین جس مین سیب ڈوب جائین اوران کواچھی طرح ابال لین پھر گرینڈر مین ڈال کر اچھی طرح گرینڈ کرلین یعنی سب کچھ یکجان ھوجائے اب اس مین چینی ڈال کر آگ پہ رکھ دین آنچ ھلکی ھی رکھین جیسے ھی ابال آۓ اور گاڑھا ھوکر جام جیسا قوام بن جاۓ تو آگ سے اتار لین اور ٹھنڈاھونے پرپوٹاشیم میٹابائی سلفیٹ شامل کرکے جام کی شیشیون مین بھر لین یا کسی بھی بڑے جار مین ڈال لین 🌈محمودبھٹہ🌈
اب دو اھم سوالون کے جواب
پوٹاشیم میٹابائی سلفیٹ کیمکل سٹور سے یا وہ دوکان جہان سے کپڑون رنگنے یا چاولون مین ڈالنے یا مختلف کھانے پینے کی اشیاء مین استعمال ھونے والے رنگ ملا کرتے ھین ان سے مل جاۓ گا یا بعض بڑے پنسار سٹور سےبھی مل جاتاھے اور اسے شربت یا جام خراب نہ ھو اس مین جالا یا تعفن نہ پیدا ھو اس لئے استعمال ھوتاھے دوسرا سوال مختلف اشیاء کو خراب ھونے سے بچانے کے کئی قسم کے کیمکل استعمال ھوتے ھین جن مین سوڈیم بنزوویٹ پی پی ۔۔۔ ایم پی ۔۔ یا تیزاب گندھک جیسی اشیاء استعمال ھوتی ھین لیکن آپ نے مذکورہ کیمکل ھی استعمال کرنا ھے گروپ مطب کامل🌈محمودبھٹہ🌈
سیب کوابال کر گرینڈ کرلیں تو قوام بناتے وقت سرکہ بھی شامل کردیں
No comments:
Post a Comment