۔۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔ گج پیپل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چند روز سے مختلف گروپ مین بڑے تسلسل سے یہ سوال پوچھا جارھا ھے اب پتہ نہین سوال کرنے والے کو کیا دلچسپی ھے اور جواب بھی تقریبا ایک جیسے آرھے ھوتے ھین خیر ایک صاحب نے جواب لکھنے مین ایک بات کافی حد تک درست لکھی کہ گج کا مطب ھے کہ ایک درخت دوسرے پر پیدا ھوجاۓ اور اوپر سوار ھو آگے وضاحت کچھ یون تھی کہ کیکر کے درخت پہ پیپل کاپیدا ھوجانا گج پیپل کہلاتا ھے اور سنیاسی لوگ برسون جنگلون کی خاک چھانتے رھتے ھین اسکی تلاش مین اور اگر مل جاۓ تو بڑا ھی اکسیر ھے بس اس جیسے ملے جلے تبصرے تھے اب میرا تجسس بڑھ چکا تھا اور تجسس بڑھنے کی وجہ بھی یہ تھی کہ میری نظروں کے سامنے ھی برلب سڑک ایک کیکر کے درخت پر ایک پیپل کا درخت پیدا ھوا جو بڑھتے بڑھتے چند سالون مین اب کیکر کا تونام نشان نہین رھا بلکہ ایک تناور پیپل کا درخت نظر آتا ھے اب اسی تجسس کی بنا پر مین نے پرانی کتابون سے گج پیپل کی وضاحت ڈھونڈنے کا بیڑا اٹھایا اور دوستو پھر وھی ھوا یعنی کھودا پہاڑ اور نکلا چوھا؟؟؟
اب گج پیپل کی وضاحت کچھ یون تھی کہ بڑی پپلان یعنی جسے آپ فلفل دراز یا مگھان کہتے ھین یہ اسکی بڑی قسم ھے یہ بیل کی شکل مین ھوتی ھے پتے پان کے پتون یا پیپل کے پتون جیسے ھی ھوتے ھین اور مختلف درختون پہ چڑھ جاتی ھے خاص کر بنگال آسام کے جنگلوں مین عام پائی جاتی ھے اسکی شاخین تھوڑے تھوڑے وقفےسے گھانٹھون کی شکل مین ھوتے ھین ذرا سے زور دینے پر گانٹھ کی جگہ سے ٹوٹ جایا کرتی ھے اور پھل ھوبہو پپلاں یعنی فلفل دراز جیسا ھی ھوتا ھے بس فلفل دراز سے تھوڑا بڑا ھوتا ھے باقی فوائد کے لحاظ سے ھاضم اور کاسرریاح ھے اور وہ تمام فائدے جو فلفل دراز مین پاۓ جاتے ھین وھی فائدے گج پیپل کے ھین باقی شاخین پتے فلفل دراز جیسے ھی ھین بعض نے اسے بڑی یا کابلی فلفل دراز لکھا ھے ھان تاثیر مین چھوٹی فلفل دراز ھی بہتر وتیز ھے گج پیپل تاثیر مین کچھ کمزور ھے اس لئے حکماء فلفل دراز کوھی استعمال کرنا پسند کرتے ھین ھان اگر فلفل دراز نہ مل رھی ھو تب گج پیپل کو استعمال کرلین یہ تھی گج پیپل کی حقیقت 🌈محمودبھٹہ🌈
بہت سے نسخہ جات مین پرانے نام مفردات کے لکھے ھوتے ھین جوکہ آجکل مستعمل نہین ھین یا پھر علاقائی نام لکھے ھوتے ان کو سمجھنے کےلئے لغتہ الادویہ پڑھین
محمودبھٹہ گروپ مطب کامل
No comments:
Post a Comment