۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔ ھچکی کا پیدا ھونا اور درست علاج ۔۔۔۔۔۔۔
ھچکی پیدا ھونے کا سبب کیا ھے بہت سے دوستون کی طرف سے یہ سوال آیا جبکہ ھچکی اور اسکا علاج مین پہلے بھی لکھ چکا ھون مختلف امراض بلکہ یون کہنا چاھیے کہ انسانی بدن مین پیدا ھونے والے سینکڑوں امراض کے بارے مین تفصیل کے ساتھ اسی گروپ مطب کامل مین لکھ چکا ھون کچھ امراض کے بارے مین تو کافی طویل مضامین جو بے شمار اقساط پہ مشتمل ھین وہ بھی لکھ چکا ھون تشخيص امراض وعلامات پہ مشتمل مضمون سواقساط پہ مشتمل ھے جب بھی آپ کسی مرض کا سوال کرتے ھین کم سے کم گروپ مین پہلےسرچ کرلیا کرین آپ کو اس مرض سے متعلقہ پوسٹ ضرور مل جاۓ گی باقی ایک بات یہ بھی بتادون مین کبھی بھی صدری یا سینہ کی گہرائیوں سے نکلا نسخہ یا صدیون سے زمین کی تہہ مین چھپا بڑی مشکل سے باھر نکلا ھوا نسخہ نہین لکھتا بلکہ عام فہم اور زواثر ادویات لکھتا ھون جوعام آدمی بھی بناسکے مشکل حساس ادویات بنانا ایک علیحدہ سے فن ھے ان کوبنانے کےلئے فن پہ عبور ھونابھی ضروری ھے اور فن پہ عبور عام طبیب کو نہین ھوا کرتا یہ ماھرانہ باریکیان سیکھنے کےلئے کافی عرصہ فن شریف کے ماھرون کی خدمت مین گزارنے سے آتی ھین پہلا قدم اٹھانے سے مکان کی چھت پہ نہین چڑھاجاسکتا ایک ایک سیڑھی چڑھنا پڑتا ھے خیر عرض اتنی ھی ھے کہ میری لکھی ادویات آپ اعتمادسے بناکر استعمال کیا کرین انشاءاللہ شفایابی ملے گی
اب ذرا ھچکی کی طرف آتے ھین یہ چند الفاظ مین سمجھنے والی بات ھے بس ذرا دھیان کرین
ھچکی اچانک ظاھر ھونے والی علامت ھے یہ معدہ کے عضلاتی پردہ مین پیدا ھونے تشنجی کیفیت وتحریک سے ھوا کرتی ھے یعنی معدہ کے اوپر کا عضلاتی حصہ جسے طب مین حجاب حاجز کہتے ھین یہ اچانک سکڑتاھے اور اس سے جو آواز پیدا ھوتی ھے اسے ھچکی کہتے ھین
یہ علامت اس وقت پیدا ھوتی ھے جب معدہ مین انتہائی ترشی وتیزابیت سے خشکی سردی یا خشکی گرمی پیدا ھوجاۓ یعنی جب آپ مسلسل یا تو خشک سرد یا خشک گرم غذائین کھاتے ھین تویہ مرض پیدا ھوتاھے یعنی حقیقت مین یہ مرض معدہ مین خشکی یعنی یبوست سے پیدا ھوا کرتی ھے اور کیفیات کے لحاظ سے خشکی کے ساتھ یا تو گرمی ھوگی یا سردی ھوگی اب علاج کےلئے بھی چند اھم نکات ذھن نشین کرلین اگر خشکی کے ساتھ سردی پیدا ھوچکی ھے تب بھی سردی کو زائل کرنا پڑے گا اگر کیفیت گرم ھے تو گرمی کی زائد مقدار خارج کرین معتدل کیفیت مین لانا ھوگا مزاجا آپ کو گرم تر ادویات کا سہارا لینا ھوگا یا پھر تر گرم ادویات استعمال کرنی ھونگی یعنی سردی کا سبب تھا تو گرم تر ادویات دین اگر گرمی کا سبب تھا تو ترگرم ادویات دین یہ مین آج تفصیل اس لیے لکھ رھا ھون کل ایک دوست نے کمنٹس مین یہ بھی لکھا تھا کہ گروپ مین بہت سے طبیب صرف طب یونانی پریکٹس کرتے ھین ذرا مزاجا قدیم انداز مین وضاحت کردیا کرین تو دوستو ایک بات یاد رکھین طب وھی قدیم ھی ھے قانون واصول بھی طب قدیم کے ھی ھین بس سمجھنے کےلئے نظریہ مفرداعضاء نے آسانی پیدا کردی ھے اس پہ گفتگو پھر انشاءاللہ کبھی کرین گے
خیر ساری بحث کا لب لباب یہ ھے کہ حرارت ورطوبت پیدا کرنا ھچکی کاعلاج ھے لمباعلاج ھی نہین ھے بس آپ اجوائن پودینہ زیرہ سفید الائچی سفید برابروزن ماشہ ماشہ کا ایک گلاس قہوہ بنالین اور پانی کی جگہ یہی قہوہ پلائین رات سوتے وقت اچھی کوالٹی کی گلقند پچاس گرام چھ ماشہ دوکپ عرق سونف ذرا گرم کرکے اس کے ساتھ کھلا دین باقی یہ علاج جو مین نے لکھا ھے یہ غذاؤن کے غلط کھانے سے پیدا والی ھچکی کا علاج لکھا ھے اب ایک ھچکی جو آجکل تیز ایلوپیتھی ادویات یا پھر حکماء کے کمالات جن مین شنگرف کچلہ جیسے مرکبات قوت باہ کے کھانے سے بھی ھچکی لگ جایا کرتی ھے اور یہ مہینون ٹھیک نہین ھوتی اتنی خشکی ترشی معدہ وبدن مین پیدا ھوجاتی ھے کہ معدہ مین ھروقت تشنجی کیفیت جاری وساری رھتی ھے آپ نے ایک تجربہ اکثر کیا ھوگا کہ ھچکی لگے توفورا پانی کا گھونٹ بھرنے سے ھچکی رکتی ھے یعنی رطوبت بڑھائی تو عارضی طور پہ افاقہ ھوگیا خیر ایلوپیتھی اس مرض کا علاج کچھ یون کرتی ھے کہ مریض کو نشہ آور ادویات کھلا دی جاتی ھین جن مین مشہور عام ایسی ادویات جن سے قے روکی جاتی ھے وھی اکثریت مین کھلائی جاتی ھین خیر اسکا علاج تو مندرجہ بالا ھی ھے لیکن ساتھ غدی عضلاتی ملین جسکا نسخہ بارھا مرتبہ لکھ چکا ھون دودوگولی ساتھ تریاق معدہ یعنی اجوائن دوحصہ گندھک ایک حصہ پودینہ ایک حصہ پیس کر ماشہ بھر تین وقت ساتھ کھلائین اور چاۓ مین چمچ دیسی گھی ملا کردین تاکہ تری بڑھےانشاءاللہ ھچکی کی تمام علامات سےچھٹکاراملےگاویسے ایک دواپہلےبھی لکھ چکاھون مکئی کی چھلی ک بغیردانےوالا تکہ کسی برتن مین رکھ کرجلا لین اسےشہدملاکرچٹائین فوری اثر ھوگا بس دعاؤن مین یادرکھیےاوررمضان المبارک مین میرےلیے دل سےخصوصی دعا کرین محمودبھٹہ گروپ مطب کامل
No comments:
Post a Comment