۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔ حب انقلاب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کچھ روز پہلے ایک کمنٹس مین یہ خواھش لکھی گئی کہ ایک ایک دوا کئی کئ امراض مین استعمال ھوتی ھے ذرا ایسے نسخہ جات کی تشریح کردی جاۓ آج حب انقلاب کے بارے مین لکھا جاۓ گا اسی طرح درمیان مین کبھی کبھار نسخہ جات کی تشریح لکھ دی جاۓ گی
سہاگہ بریان ست ملٹھی سقمونیا ریوندعصارہ برابروزن پیس کر نخودی گولیان بنا لین یا پھر 250ملی گرام کیپسول بھر لین
مقدار خوراک ایک تادوگولی دن مین تین بار حسب ضرورت کھلائی جاسکتی ھے
اثرات ۔۔۔۔ دوستو یہ حقیقت مین غدی اعصابی مسہل ھے بدن سے صفرا کو خارج کرنے مین انتہائی بہترین دوا ھے پیلے یرقان کی صورت مین اسی اکیلی دوا کے کھانے سے دوچار دنون مین پیلا یرقان ٹھیک کیا جاسکتاھے یہ جگر وغدد کو مشینی طور پر تحریک دیتی ھے یعنی بہترین مسہل صفرا ھے یرقان استسقاء تہوج ھاتھ پاؤن کا سوج جانایاورم درد دل جیسے امراض مین بہت ھی اعلی دوا ھے اندرونی طور پر یا بیرونی طور پر جریان خون کوروکتی ھے غدی سوزش یا ورم کا بہترین علاج ھے عضلاتی قبض کا علاج ھے ریاحی اور مروڑ جیسے درد کا علاج ھے پتہ کی پتھری اور درد پتہ کا مانا ھوا علاج ھے دردگردہ صفراوی کا بہترین علاج ھے تسکین اعصاب کے باعث ھاتھ پاؤن دماغ یا جسم کے مختلف حصون کا سن ھوجانا یا سوجانے کی شکایت یعنی خدر کا پیدا ھوجانے مین نہایت مفید ھے بس اس کے ساتھ خدر کی صورت مین ساتھ غدی اعصابی حب فولادی بھی دین
یہ تھے خاص خاص فوائد حب انقلاب کے
محمودبھٹہ گروپ مطب کامل
No comments:
Post a Comment