۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔ گرمی دانے اور ان کا علاج ۔۔۔۔۔۔
آجکل کے موسم مین لوگ اس سے بہت اذیت کا شکار ھوجاتے ھین یہ مرض شدید گرمی کے موسم خاص کر برساتی موسم مین گرمی تری کی وجہ سے یعنی ماحول مین شدید گرمی بھی ھوتی ھے اور بارشون کی وجہ سے نمی بھی بہت ھوتی ھے اس لئے اسے گرمی تری کا موسم کہاجاتا ھے اس گرمی تری کی وجہ سے جب غیر طبعی طور پر جلد سے صفرا کا اخراج شروع ھوجائے تو اس نمکین رطوبت سے جلد پر دانون کی صورت مین سوزش جلن اور خارش شروع ھوجاتی ھے دانے مختلف افراد مین مختلف نوعیت کے نکلتے ھین بعض لوگ شدید بے چینی اور شدید تکلیف مین مبتلا ھوتے ھین تو بعض کو قابل برداشت ھوتی ھے لیکن حقیقت مین تکلیف ھونے کی وجہ جسم مین سودا کی کمی یعنی ترشہ کی کمی ھوجایا کرتی ھے ساتھ ھی فولاد کی بھی کمی واقع ھوتی ھے آسان اور فوری آرام کےلئے آپ مندرجہ ذیل پوڈر بنا لیا کرین یہ غدی نظام مین فورا تسکین پیدا کرے گا انشااللہ لگاتے ھی سکون مل جاتا ھے
سنگجراحت کا سفوف آدھا کلو بنا لین یہ سنگجراحت آپ کو ھر پنساری سے باآسانی مل جاتا ھے سستا بھی ھے چند منٹ مین پوڈر بن جاتا ھے اب اس مین اسٹارچ پوڈر آدھا کلو ملا لین یہ بھی یا تو پنسار سے مل جاۓ گا یا پھر جن لوگون نے کیمیکل اور رنگ اور ایسنس وغیرہ کےسٹور ھوتے ھین وھان سے باآسانی مل جاتا ھے اور مذید اس پوڈر مین زنک آکسائیڈ ایک پاؤ کافور دس گرام پھٹکڑی سفید پسی ھوئی بیس گرام شامل کر کے خوب اچھی طرح مکس کر لین خوشبو کے لئے چنبیلی یا گلاب کوئی ایک بیس گرام شامل کرلین اب جسم پہ لگائین اس سے بہتر کوئی دوا نہین ھے بازار سے ملنے والے پت پوڈر اس کا مقابلہ نہین کرسکتے اور جو حضرات کسی ایسے علاقہ مین رھتے ھین جہان گرمی دانے بہت کثرت سے ھوتے ھین خاص کر ھمارے سندھ کے اور ملتان کے وہ علاقے جہان گرمی کی شدت باقی ملک سے زیادہ ھوتی ھے وھان دوست اسے بنا کر دوسرون کو بھی فائدہ پہنچائین اور خود بھی سکون حاصل کرین اور میرے لئے دعا کردین کہ اللہ تعالی مجھے گرمی سے بچاۓ ھر سال گرمیان کسی نہ کسی سرد علاقہ مین گزرتی تھین لیکن اس سال نہ جاسکا شاید سرمد کی بدعائین ھین وہ طعنہ کشی مین لاھور آنے کا کہتا ھے مین نہین جاتا
No comments:
Post a Comment