۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔ پی ایچ سکیل اور تشخیص مزاج ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
PH Scale
حکماء کےلئے ایک بہت ھی آسان طریقہ یہ بھی ھے کہ بذات خود پی ایچ سکیل چیک کرین اور مزاج کی تسلی کرلین
پہلے ذرا پی ایچ سکیل کے بارے مین؟؟؟
دوستو کسی بھی سائینٹیفکٹ سٹور سے جہان سکول کے بچون کے تجربات کا سائینسی سامان یا لیب مین استعمال کےلئے سامان ملتا ھے یا پھر کسی جاننے والے لیبارٹری کے افراد سے رابطہ کرکے نہایت ھی سستا سا ایک پیکٹ مل جاۓ گا جس مین زرد رنگ کے کاغذ کی چھوٹی چھوٹی کترنین سی ھونگی اسی پیکٹ کے ساتھ ھی آپکو رنگون سے مزین ایک پٹی بھی ملے گی یہ پٹی پی ایچ لیول چیک کرنے کا پیمانہ ھے اب کسی بھی محلول کی یا پھر کسی بھی شخص کی پی ایچ معلوم کرنےکےلئے اس شخص کا پیشاب حاصل کرین اب اس مین پی ایچ پیپر ڈبو دین اس پیپر کا رنگ بدل جاۓ گا اب اس رنگ بدلے پیپر کا موازنہ آپ رنگون سے مزین پیمانہ سے کرین اس پہ نمبرنگ بھی ھوتی ھے اگر پیپر کا رنگ سرخ ھوتا تو سمجھ لین اس محلول مین تیزابی مادہ موجود ھے اگر محلول یا پیشاب مین پیپر کارنگ نیلا ھوجاۓ تو اسے ھم اساسی مادہ کہین گے خیر آپ کی آسانی کے نمبرنگ سکیل کے حساب سے بتاتا ھون
پی ایچ سکیل پر زیرو سے لے کر 14تک نمبر لگے ھوتے ھین یعنی کسی بھی محلول کی پی ایچ ایک سے چودہ تک ھی ھوتی ھے حقیقت مین پی ایچ کسی بھی محلول مین موجود ہائیڈروجن آئن کی مقدار کو ظاھر کرتی ھے اس طرح اس محلول کی تیزابی اساسی اور تعدیلی کیفیت کے بارے مین بھی معلوم کیا جاسکتا ھے یعنی اس کی طاقت کتنی ھے یعنی اس مین تیزابی اساسی تعدیلی کیفیت کا پتہ چلتا ھے اب آپ کی آسانی کے مذید آسان کرکے بتاتا ھون
اگر محلول یا پیشاب مین بھگوۓ پیپر کا رنگ سات نمبر پہ ظاھر ھوتا ھے تو مزاج غدی ھے یہ سکیل پٹی کا سنٹر بھی ھوگا
اگر پیپر کا رنگ نمبر کے لحاظ سے جیسے جیسے کم ھوتاجاۓ یعنی صفر کی طرف آتاجاۓ گا تو اس سے مراد ھے کہ اس محلول مین تیزابی مادے کی بھی اتنی ھی شدت ھے خیر جب بھی نمبر سات سے نیچے آتا جاۓ گا تو مزاج عضلاتی ھے
اگر نمبر سات سے اوپر جارھا ھے یعنی آٹھ نو دس یا چودہ تک کہین بھی چلا جاۓ اب جتنا بڑھتاجاۓ گا تو سمجھ لین اس محلول مین اتنے ھی الکلائیڈ زیادہ ھوچکے ھین یعنی کھار پیدا ھوچکی ھے تو دوستو یہ مزاج اعصابی ھوگا یہ تجربہ آپ کو مزاج سمجھنے مین آسانی پیدا کرے گا ساتھ ساتھ نبض بھی دیکھین اب نبض کو بھی مقام کے لحاظ سے دیکھین گے تو آھستہ آھستہ آپ کو تجربہ اور سمجھنے مین نہایت آسانی ھوجائے گی
محمودبھٹہ گروپ مطب کامل
No comments:
Post a Comment