۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔ مغلظ منی اور مولد منی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دو تین روز پہلے عزیزم سرمدوقاص صاحب نے باقاعدہ میری تازہ ترین تصویر لگا کر پوسٹ بھی لکھ دی پوسٹ مین نے بھی بارہ گھنٹہ بعد پڑھی پوسٹ مین دوتین باتین نہایت ھی اھم تھین اس مین پہلی بات یہ نظر آئی کہ پورےگروپ کی پرخلوص محبت پیار دعائین سب میرے لیے تھین اب مجھے یقین ھے کہ انشاءاللہ اپریشن کامیاب ھوگا اور مجھے شفا ملے گی ممکن ھے اسی ھفتہ اپریشن ھوجائے
دوسری اھم بات سرمد نے میری خوش خوراکی کے بارے مین لکھی تھی یہ سب سرمدصاحب کا مزاح تھا اور کچھ دوستون نے بھی بھر پور ساتھ دے رکھا تھا جبکہ مین تو عرصہ گزر گیا ایک روٹی صبح اور ایک تادو شام کو کھاتا ھون دوپہر کا کھانا نہین کھاتا عادت ھی نہین ھے اگر کبھی بہ امر مجبوری تھوڑا بہت بھی دوپہر کو کھالیا ھے تو شام کا کھانا نہین کھاتا بس ایک توازن برقرار رکھا ھوا ھے عمر کے لحاظ سے کچھ قریبی دوست جانتے ھین کہ ساٹھ سال ھونے والی ھے بس جوان نظر آنا کمال نہین ھے یہ اللہ تعالی کی رحمت ھے باقی آپ سب دوستو کا بہت ھی شکریہ اور نوازش کہ اتنی محبت اور خلوص کا اظہار کیا اس خلوص اور محبت نے مجھے نئے سرے سے جوان بھی کردیا ھے باقی کل میرے تمام ٹیسٹ رپورٹ مکمل ھوگئے تھے جن مین جگر اور دل اور گردون کے بھی ٹیسٹ تھے ایکسرے بھی تھے الحمداللہ سب کلیر تھے بس مسئلہ صرف آنکھ کا ھے اور وہ بھی کافی سنجیدہ معاملہ ھے بس دعا کرین
اب خیر سے عنوان کی طرف چلتے ھین جو نہایت اختصار سے لکھ رھا ھون بھئی دوستو دو الفاظ عمومی استعمال کیے جاتے ھین اور اکھٹے استعمال کیے جاتے ھین ایک لفظ ھے مولد منی یعنی منی کی پیدائش بڑھانے والی دوا یعنی کسی کی منی کی مقدار کم ھے یا خزانہ منی مین مقدار پیدا ھی کم ھورھی ھو تو بدن مین منی جیسی رطوبت کی پیدائش بڑھانے والی ادویات دی جاتی ھے بارھا دفعہ بتا چکا ھون کہ اسکے لیے ھمیشہ صالح رطوبات پیدا کرنے والی دوائین اعصابی غدی مزاج کی حامل ھین جیسے ثعلب مصری موصلی سفید مغز پنبہ دانہ اور چھلکا اسپغول صرف چار دوائین برابروزن پیس کر سفوف بنالین چھلکا باقی دوائین پیس کر شامل کرنا ھے ایک چمچ صبح ایک چمچ شام ھمراہ دودھ دین تو بہت زیادہ منی کی مقدار پیدا ھوجاۓ گی مذید دوائین شامل کرنے کی ضرورت نہین ھے اور نہ ھی کرنی چاھیے یہ جو ایسے مغلوبہ جات جس مین مولد منی اور مغلظ منی سب ھی دوائین شامل کی جاتی ھین انکا وہ فائدہ قطعی نہین ھے جتنا مسئلہ ھی اتنی ھی دوا استعمال کرین اب رہ گئی بات مغلظ منی ادویات کی یعنی منی کی مقدار تو کافی ھے لیکن ھے پانی کی طرح پتلی اب اسے گاڑھا دو انداز مین کیا جاتا ھے ایک وقتی طور پر گاڑھا کرکے اپنا گزارا کرنا ایک مستقل طور پہ گاڑھا کرنا اصول قائدہ ھے وقتی طور پہ گاڑھا کرنے والی دوا جس کی مثال ھم یون بھی دے سکتے ھین جیسے پانی تھا اب آپ نے اس کے اندر باھر نمک اور ایمونیا گیس کا سہارا لے کر برف کی شکل دے دی ھے یہ پانی بظاھر گاڑھا ھے لیکن جب ھم نظری معائینہ کرین گے تو ھم اسے جما ھوا پانی ھی کہین گے یعنی گاڑھا ضرور ھے لیکن اسے جیسے ھی فطری ماحول ملے گا یعنی کھلی فضاء جس مین ذرا بھی حرارت ھوئی تو یہ پگھل کردوبارہ پہلی حالت یعنی پانی کی شکل اختیار کرلے گا اسے ھم طبی لحاظ سے ممسک کا نام دین گے اب آپ خود اپنے دماغ پہ زور دین کہ برف کی کیفیت کیا ھے یاد رکھین اسے مستقل شکل بھی دی جاسکتی ھے خیر یہ لمبی بحث اور فلسفہ ھے پھر کبھی بیان ھوجاۓ گا اب دوسری شکل تھی کہ ھم منی کے قوام کو ایک مخصوص حد تک بس غلیظ کردین جب غلیظ کرین گے تو عمل وھی برف والا ھی ھوگا لیکن شکل الگ ھوگی اسے ھم طبی نام مغلظ دیتے ھین اسکے لیے دوائین عضلاتی اعصابی یعنی خشک اور سرد استعمال کرنی ھونگی اب یہان ایک نکتہ سمجھ لین جب پیدائش بڑھانے والی دوائین استعمال کین تو دوا کا مزاج تر گرم تھا جب مغلظ دوائین استعمال کین تو مزاج خشک سرد تھا اب خود ھی سوچ لین ایک طرف آپ تری پیدا کرنے والی دوا شامل کررھے ھین تو دوسری طرف خشکی بڑھانے والی دوا دے رھے ھین اب ایک طرف گرمی برقرار رکھی ھے تو دوسری طرف سردی بڑھائین گے تب مغلظ بنے گی ایسے ھی بے جا مرکبات اور غلط انداز مین استعمال کرنے سے انسانی بدن مین کافی پیچیدگیان پیدا ھوجایا کرتی ھین اب ایک ھی مقام پہ آگ پانی ھوا اور مٹی کو اکھٹے کرکے انسانی بدن مین رکھ دینا اور ان مین ایک اعتدال رکھ دینا جسے ھم صحت کا نام دیتے ھین جب یہ اعتدال بگڑتا ھے تو ھم اسے کسی نہ کسی مرض کانام دیتے ھین یہ طاقت اور خاصہ صرف رب کائینات کے پاس ھے آپ کوشش کرین گے تو سواۓ قدرت کے بنے نظام مین بگاڑ پیدا کرنے کے کچھ بھی نہین کررھے خیر اب مغلظ دوا سمجھ لین
تج ۔ تالمکھانہ ۔ بیج بند سمندرسوک ۔ تخم سریالہ ۔ تخم قنب ۔ ھرایک پچاس گرام کشتہ قلعی بیس گرام کسی بھی اچھی کمپنی کا بنا کشتہ شامل کرلین پیس کرسفوف بنا لین اور ایک چمچ صبح ایک شام ھمراہ دودھ ھی دین یہ دوا حقیقتا دودھ سے اس لیے استعمال کی جاتی ھے کہ انتہائی خشک ھوتی ھے ورنہ پانی سے بھی کھائی جاتی ھے مزاجاعضلاتی اعصابی ھے اب یہ دوا آپ جریان لیکوریا شوگر سلسل بول اور منی کا ازحد پتلا ھونا سب مین استعمال کرسکتے ھین یاد رکھین یہ دوا قابض بھی بہت زیادہ ھے بہتر ھے رات سوتے وقت دوگولی حب صابر دین تاکہ کچھ حرارت بھی پیدا ھو اور قبض بھی نہ ھو
اب حب صابر گندھک آملہ سار چھلکا تمہ تارامیرا برابروزن پیس کر نخودی گولیان بنالین اسی کے ساتھ اجازت دعاؤن مین یاد رکھیے گا انشاءاللہ کبھی کبھار آپ کے اس پسندیدہ موضوع پہ پھر کچھ لکھین گے
No comments:
Post a Comment