آسان قھوہ ھاضم
اسلام علیکم آج دن ایک دوست نے جامع الفوائد لیکن آسان نسخہ لکھنے کا حکم صادر فرمایا عید کے موقع پر احباب کو تحفہ پیش کر رہا ھوں یہ نسخہ میرا ذاتی نہیں ھے
لیکن بارھا کا مجرب ھے قہوہ
بادیان خطائی، دار چینی، آلائچی خورد۔
فوائد
یہ قہوہ پینے سے بھوک کھل کر آتی ہے قوت ہضم بڑھ جاتی ہے ۔ نقاہت دور کرتی ہے اس کی خوشبو نتھنوں سے ٹکراتے ہی طبعیت میں سرور کی لہریں دوڑنے لگتی ہیں۔ لوگ چائے کے پیچھے بری طرح پڑے ہوئے ہیں اگر اس جیسی نباتات کے قہوے استعمال کیے جائیں تو ان سے چائے کی عادت دور کرنے کے علاوہ طبی فوائد بھی حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔
فوائد کے اعتبار سے یہ قہوہ اپنی مثال آپ ہے پی کر تو دیکھیں جنرل ٹانک ہے ۔
کڑل پڑنا ،ٹانگوں کا درد ، کمر درد، جسم کے دردوں کو مفید ہے اور طبعیت میں فرحت لاتا ہے۔
صاحب نسخہ اور مجھ عاجز کو دعا میں یاد رکھیے
اللہ حافظ و ناصر
ابن طب
ظہور احمد رضا
No comments:
Post a Comment