Monday, July 19, 2021

Hajmola

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔ ہزاروں لوگوں کی دعائین ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

الحمداللہ طبیعت اب بہتری کی طرف مائل ھے پہلے روز دو اپریشن ھوۓ اللہ تعالی کا خاص کرم ھوا الحمداللہ دونون ھی کامیاب اپریشن ھوۓ دوستون  کوبس مختصر پیغام اور آگاھی دینا ھے اپنی خیریت سے آگاہ کرنا نہایت ضروری ھے تفصیل سے بھی انشاءاللہ آگاہ کرونگا میرے اپریشن کےلئے کافی سے زیادہ ڈاکٹر حضرات نے مایوسی کااظہار کیا تھا باآلاخر ایک صاحب دل ڈاکٹرصاحب اپریشن کرنے کا بیڑا اٹھایا جو تین مرحلوں پہ مشتمل تھا پہلے روز ڈیڑھ گھنٹہ طویل مدت مین دو اپریشن ھوۓ ایک ھفتہ کے بعد ان اپریشن کا رزلٹ الحمداللہ سوفیصد کامیابی کی صورت مین ملا اب تیسرا اپریشن 28 تاریخ کو مقرر ھے انشاءاللہ یہ بھی کامیاب ھوجائے گا یہ سب ھزارون  دوستون کی دعاؤں کا نتیجہ ھے  مجھے پل پل ان دعاؤن کا رزلٹ ملتا رھا آپ سب کا مین تہہ دل سے شکریہ ادا کرنے کا بھی اھل نہین مجھے اندازہ ھوا لوگ مجھ جیسے ایک چھوٹے سے آدمی سے اتنی چاھت رکھتے ھونگے اللہ تعالی آپ سب کو اس کا اجرعظیم عطاء فرمائے آمین ثم آمین انشاءاللہ اگلے ماہ مستقل طور پر آپ سب کے درمیان محفل سجاۓ حاضر ھوجاؤن گا انشاءاللہ 

خیر سے عید قربان آگئی ھے یار لوگون نے دبا کے کھانا ھے پھر ھاضمہ کرنے کےلئے دوا بھی چاھیے تو مشہور عام دوا ھاجمولا کا نسخہ لکھ رھا ھون بے شک سفوف کی شکل مین دوگولی برابر کر لطف اندوز ھون نسخہ ذیل مین حاضر ھے

سماک دانہ 

زیرہ سفید

ھلیلہ سیاہ

نمک سیاہ

اجوائن دیسی

نوشادر ٹھیکری

برابروزن پیس کر چنے برابر گولیان بنا لین یا سفوف ھی رکھ لین دوچٹکی سفوف منہ مین ڈالین گوشت کھانے کے بعد ھاجمولا سے لطف لیتے ھوۓ سارا گوشت چٹ بھی کرین اور ھضم بھی کرین کسی بھی پنساری کی دوکان پہ جائین انہی نامون سے سب چیزین باآسانی مل جائین گی گھر لاکر پیس کر کسی ھاجمولا شیشی یا جار مین محفوظ کرلین بلکہ آج پہلی فرصت مین بنا لین پھر عید کے روز گوشت کھانے کےلئے لنگوٹ کس لین انتہائی شکریہ کے ساتھ اجازت محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

نوٹ۔۔۔ پوسٹ بمشکل لکھی گئی ھے کسی اور کی مدد سے براہ کرم انتہائی مجبوری کی حالت مین میسج لکھا کرین ابھی میسج پڑھنا ممکن نہین ھے کیونکہ اپریشن آنکھ کے ھوۓ ھین ٹانگ کے نہین

No comments:

Post a Comment