۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔ نکچھکنی بوٹی ۔۔۔۔۔۔دوسری و آخری قسط
ایک سو پندرہ سال پہلے یعنی 1905کے زمانہ مین رسالہ اخبار الحکمت ورسالہ الکیمیاء ورفیق اطباء جیسے رسالے جو کثیر تعداد مین پندرہ روزہ اشاعت رکھتے تھے ان مین پورے صفحہ کا ایک تہلکہ خیز اشتہار چھپا کرتا تھا کیمیاۓ عشرت یا اکسیر احمدی کے نام سے ایک دوا کا جو قوت باہ کی اپنے دور مین بے مثال دوا سمجھی جاتی تھی پھر بہت سے حکماء کے مجبور کرنے پہ اس دواکا نسخہ بھی من وعن لکھ دیا گیا اس دوا کا ایک جزو خاص یہی نکچھکنی بوٹی بھی ھے یہ نسخہ گروپ مطب کامل مین ھی پہلے سے لکھ چکا ھون بلکہ اس نسخہ کو مین نے خود تیار کرکے دیکھا ھے بہت ھی اعلی ھے ایک تجربہ کار طبیب ھی اسے بناۓ اور اسکے خالص اجزاء مارکیٹ سے حاصل کرے یعنی جسے اجزاء کی پہچان نہین ھے وہ نہ بناۓ یاد رھے ان تمام دواؤن مین اکسیری فوائد رکھنے والی سفید پھول والی نکچکھنی ھے زرد پھول والی کے اثرات نہین ھین یہ سفید پھول والی نگچھکنی کیمیاء گری کی جان ھے کشتہ سازی مین بے مثال ھے ھیرے تک کا کشتہ کرنے مین نہایت اعلی ھے اگر ھیرا ایک کیرٹ کا ھو تو اس بوٹی مین اگر کشتہ کیا جاۓ تو ھیرا پھول کر دس گنا زیادہ نظر آۓ گا خیر کیمیاء گری ھمارا موضوع نہین ھے
ایک آسان نسخہ جو حقیقت مین کیمیاۓ عشرت کا ھی حصہ ھے یعنی اس سے ملتا جلتا ھے وہ لکھے دیتا ھون
ریگ ماھی ۔ مازو ۔ قرنفل ۔ شنگرف مالکنگنی مین کشتہ شدہ ھرایک دوا چار حصہ یعنی چار ماشہ ھر دوا
زعفران افیون مشک خالص ھرایک دوا ماشہ ماشہ نکچھکنی تین ماشہ ورق طلا ماشہ کاۓ پھل دارچینی ورق نقرہ ھر ایک سات ماشہ سب ادویہ کو پیس کر شہد کی مدد سے گندم دانہ برابر گولیان بنا لین ایک گولی روزانہ ھمراہ دودھ استعمال کرین اب کیمیاۓ عشرت مین سم الفار زرد کو پیاز کے پانی مین کھرل کیا جاتا ھے اور اسی دوا مین شامل کیاجاتا ھے
آپ قوت باہ کےلئے اسے مندرجہ ذیل انداز مین استعمال کرین یہ طریقہ سستا بھی ھے اور آسان بھی ھے
نکچھکنی سفید پھول والی خشک شدہ چار رتی سنڈھ کا کوٹ کر صرف پوڈر سا نکال لین ریشہ شامل نہ ھو یہ دورتی لین جائفل ایک رتی سیماب اور گندھک آملہ سار کی برابروزن مین کجلی تیار شدہ ھو یہ دورتی شامل کرین سب دواؤن کو اکھٹا کرکے کھرل کرلین پھر ایک نر چھوھارے کی گھٹلی نکال کر اس گھٹلی کی جگہ اس ساری دوا کو بھر کر اوپر دھاگہ مضبوطی سے لپیٹ دین اور آدھ کلو دودھ مین دوتولہ شہد شامل کرین اور مذکورہ چھوھارا اسی دودھ مین ڈال کر دھیمی آنچ پہ رکھ دین آھستہ آھستہ یہ دودھ جب کھوۓ کی شکل بن جاۓ تو نیچے اتار کر سرد کرکے بمعہ کھویا یہ تمام کھا لین اور کچھ اوپر سے بھی پی سکتے ھین یہ روزانہ صبح کے وقت عمل کرین چالیس دن کے عمل سے ساری اگلی پچھلی کسر نکل جاتی ھے
اب ایک نہایت ھی اعلی اور آسان کشتہ لکھنے لگا ھون
مین نے گروپ مطب کامل مین ھی کشتہ فولاد ھیرا کسیس اور سوڈابائی کارب سے ایک گھنٹہ مین تیار کرنے کا طریقہ لکھ رکھا ھے یہی کشتہ فولاد لین اور اسی نکچھکنی کے پانی مین تین دفعہ تر وخشک کرین پھر تین دفعہ دھی ترش کا پانی حاصل کرکے اس کشتہ کو تروخشک کرکے پیس کر محفوظ کرلین نہایت ھی اعلی درجہ کا مقوی بھی ھوگا خون تیزی سے پیدا کرے گا بھوک بہت لگاتا ھے کمزوری رفع کرنے مین اعلی ترین ھے مقدار خوراک رتی تک صبح شام دے سکتے ھین اجازت چاھون گا محمودبھٹہ گروپ مطب کامل وگروپ خزائن المفردات
نوٹ۔۔۔ بعض ممبران کے مطالبہ پہ جناب منصورالحق صاحب نے کمنٹس مین نزدیک کی تصاویر لگائی تھین وھی مین نے اس دوسری قسط مین شیئر کردی ھین مذید آپ کی دلچسپی کےلئے 1905 کا شائع شدہ اشتہار بھی لگا دیا ھے
No comments:
Post a Comment