۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Nagar motha
۔۔۔۔۔ ڈیلہ گھاس یا ناگر موتھا یا سعد کوفی ۔۔۔۔۔۔۔
مشہورعام تین نام لکھ دیے ھین ایک اور نام بھی لکھے دیتا ھون وہ ھےــــــ مشک زیر زمین، بعض لوگ اسی نام کی وجہ سے غلط فہمی کا شکار ھوجاتے ھین اور سمجھتے ھین کہ شاید یہ بھی کستوری کی کوئی قسم ھے جو زمین کے اندر ھوتی ھے یا یہ بھی سمجھ سکتے ھین کہ شاید کستوری جیسی تاثیر رکھنے والی دوا ھے پھر جب کتابون مین یہ پڑھتے ھین کہ یہ طاقتور دوا ھے تو اگلا مطلب اخذ کرنا عام سی بات ھے اور پھر ڈنڈے سوٹے لے کر اس کا پیچھا کرنا اور وہ بھی صرف لفظون مین ھمارا عام شوق ھے یہ سب مین اس لیے کہہ رھا ھون کہ چند دن پہلے اس بوٹی کو بانس پہ چڑھایا گیا ھے اور بعض ممبران اسکی تصویر لگا کر پوچھ رھے ھین کہ یہ کیا ھے آئیے آپ کو حقائق سے آگاہ کرتے ھین
اس بوٹی کو عرف عام مین پنجابی زبان مین ڈیلا یا ڈیلہ کہتے ھین ناگر موتھا اردو نام ھے جب کہ عربی مین سعد کوفی کہتے ھین اور فارسی مین مشک زیر زمین کہتے ھین پنجاب مین دیہات مین بسنے والے لوگ سب اسے جانتے ھین اور ھرجگہ پائی جاتی ھے خاص کر ریتلے اور پانی والے علاقون مین بہت زیادہ ھوتی ھے اور اسکی جڑ بطور دوا استعمال ھوتی ھے پنسار سے بھی عام اور ھرجگہ مل جاتی ھے اسکی جڑ سیاہ اور گرہ دار ھوتی ھے منہ مین ڈال کر چبانے سے تلخ اور خوشبودار ھوتی ھے مزاج کے لحاظ سے غدی عضلاتی ھے یعنی گرم خشک تاثیر کی حامل ھے یہ طاقتور ضرور ھے لیکن دماغ اعصاب کےلئے ھے یاپھر دل کو طاقتور بناتی ھے دیہاتی لوگ اس کی یہ خوبی جانتے ھین اور اسے راہ گزرتے ھوۓ اگر نم دار جگہ مل جاۓ تو کھینچ کر نکال لیتے ھین اور صاف کرکے ویسے ھی چبا کر کھاجاتے ھین میرے اپنے علاقہ مین کافی مقدار مین یہ گھاس پایا جاتا ھے معدہ کےلئے بہترین دوا ھے کاسرریاح ھے یعنی گیس بننے سے روکتی ھے اور معدہ کو طاقتور کرتا ھے اسکا کھانا مقوی معدہ مقوی دماغ مقوی قلب ھے یاد رھے ھیضہ کی صورت مین پودینہ اور ناگر موتھا کا جوشاندہ دینا نہایت مفید رھتا ھے
اب بعض لوگ دماغ اور دل کو طاقتور کرنے کی خوبی کی وجہ سے اسے مقوی باہ سمجھتے ھین اور یاد رکھین سمجھنے سے کچھ فرق نہین پڑتا یہ مقوی باہ دوا نہین ھے جیسا کہ ھمارے گروپ مین ایک ممبر نے پوسٹ بھیج دی تھی کہ کچھ لوگ کہہ رھے ھین کہ اسکی ایک گانٹھ چبا لینے سے رات بھر امساک رھتا ھے جبکہ یہ مسکن خوبی نہین رکھتی
یورپ مین بھی اس کا استعمال خوب ھوتاھے یورپ مین اس کی گرہ دار جڑ مین سے خوشبو نکالتے ھین اور یہ خوشبو گلاب کی خوشبو سے ملتی جلتی ھے اور کافی مہنگی فروخت ھوتی ھے یاد رھے پیاس کی شدت کم کرتی ھے اور بخار اتارنے کےلئے اسکا جوشاندہ دینا مفید ھے پسینہ کھل کر لاتی ھے
ایک آخری خوبی بیان کر دون اسکی جڑ تازہ کو پیس کر پستانون پہ لیپ کرنے سے پستانون مین دودھ کی مقدار بڑھ جاتی ھے اور پستان بھی بڑھ جاتے ھین
No comments:
Post a Comment