السلام عليڪم
مرجان کا تعارف شوخ رنگ کی بارش شاخوں کے مانند ایک پتھر ہے جو سمندر سے نکالا جاتا ہے پنساریوں کی دکانوں پر شاخ مرجان کے نام سے ملتا ہے رنگ شوخ سرخ ذائقہ پھیکا
مقدار خوراک ایک ماشہ کشتہ کی صورت میں آدھی رتی سے دو رتی تک مزاج خشک گرم افعال واثرات محرک عضلات محلل اعصاب مقوی جگر کیمیاوی طور پر حرارت غریزی بڑھاتا ہے بلغمی رطوبات خشک کرکے سودا میں تبدیل کرتا ہے
خواص حابس قابض مجفف رطوبات دماغ و جگر ہے
فوائد حابس وقابض ہونے کی وجہ سے نزلہ زکام اور دست وغیرہ کے لئے بے حد مفید ہے دماغ اور اعصاب کی سوزش کو ختم کرکے نزلہ زکام اور بلغمی کھانسی کیلئے مفید ہے کیونکہ اس کے استعمال سے دماغ میں دوران خون تیز ہوجاتا ہے اس کے استعمال سے ایک طرف دماغ کی سوزش تحلیل ہو جاتی ہے دوسری طرف دماغ میں قوت وطاقت آکر اعصاب ودماغ کے غیر طبعی افعال افعال دروست ہوجاتے ہیں چونکہ شاخ مرجان خشک گرم اثرات کا حامل ہے اس لئے جونہی اس کے استعمال سے عضلات کا تعلق جگر سے ہوتا ہے فورا کیمیائی طور پر جگر وغدد میں قوت و طاقت پیدا ہونا شروع ہوجاتی ہے جسم گرم ہو جاتا ہے اور کمزوری رفع ہوجاتی ہے خون کی فاضل رطوبت کو خشک ہو کر خون کا رنگ شوخ سرخ ہوجاتا ہے یاد رکھیں کہ جب تک حملہ عورت کی گھبراہٹ دل کا متلانا اور قے کا ہونا برابر قائم رہتا ہے برابر اکثر کا حمل گر جاتا ہے یہ حالت اس وقت تک قائم رہتی ہے جب تک عضلات کا تعلق جگر نہیں ہوجاتا ہے چونکہ شاخ مرجان کا مزاج بھی خشک گرم ہے اس لیے اس کے استعمال سے نہ صرف حمل ہو جاتا ہے بلکہ بلکہ متلی ابکائی قے اور بے چینی جیسی غیر طبعی علامات بالکل ختم ہو جاتی ہے کہا جاتا ہے کہ جس نومولود بچے کے گلے میں ہار بناکر پہنایا جائے تو وہ بچہ 90 فیصد امراض سے محفوظ رہتا ہے جب رطوبات اور ریشہ کی وجہ سے دانت ہلنے لگیں یا ان میں ہلکا ہلکا درد رہنے لگے توشاخ مرجان کے باریک سفوف کو دانتوں پر ملنے سے دانت صاف ہو کر مضبوط ہو جاتے ہیں اور ان کا درد بھی غائب ہو جاتا ہے سرد مزاج کی حامل ادویات کے ساتھ ملا کر استعمال کرنے سے اپنی تیزی کو کم کردیتا ہے چنانچہ صندل کے ساتھ ملانے سے ہر قسم کے اخراج کو خون کو روکتا ہے تلوں کے ساتھ کھانے سے کثرت بول کو روک دیتا ہے پانی میں رکھ کر کھانے سے بلغمی کھانسی کیلئے مفید ہے
1 کشتہ مرجان
250 گرام گلاب دیسی
50 گرام مرجان عمدہ
ترکیب تیاری
250 گرام تازہ گلاب دیسی لیکر اس کا نغدہ بناکر چینی مٹی کا کپ لیکر آدھا نغدہ رکھیں اس پر تمام مرجان رکھیں بقیہ نغدہ دے کر بند گل کرکے ہوا سے محفوظ جگہ پر 15 کلو اپلوں کی آگ دیں سرد ہونے پر احتیاط سے کشتہ نکالیں اب اس تیار کشتہ میں تازہ گلاب کا پانی 100 ملی لیٹر کھرل کرکے جذب کرائیں آپ کا کشتہ تیار ہے
محفوظ رکھیں استعمال خوراک نصف سے ایک رتی ہمراہ مکھن بالائی یا مناسب بدرقہ
فوائد دل دماغ جگر کے لئے مفید ہے
آنکھوں میں بطور سرمہ پہننا امراض چشم کے لئے لاجواب رزلٹ کا حامل ہے
نوٹ نغدہ گلاب کی جو رکھ ہے اس کو جمع کرتے رہیں تاکہ نمک گلاب بنانے کا کام لیا جائے
آپ کی دعاؤں کا طالب
عبدالکریم آزاد
02 کشتہ مرجان قوت باہ کے لئے مفید ہے
25 گرام مرجان
100 گرام لونگ
1 عدد چینی مٹی کا کپ
ترکیب تیاری
لونگ کو کوٹ کر باریک کریں کہ اس میں سے تیلیہ پن نظر آنے لگے
آدھا سفوف لونگ کپ میں رکھ کر اوپر مرجان رکھ کر بقیہ لونگ کا سفوف دے کر بند گل کرکے ہوا سے محفوظ جگہ پر 15 کلو اپلوں کی آگ دیں سرد ہونے پر نکالیں مرجان پھول کر سفید رنگ میں کشتہ ہوگا اس کو اچھی طرح کھرل کرکے محفوظ رکھیں استعمال خوراک ایک سے دو چاول ہمراہ مکھن
بالخصوص قوت باہ اور دل کی تقویت کے لئے اعلیٰ رزلٹ کا حامل ہے
نوٹ یہ کشتہ مرجان 3 سے 5 کلو دودھ ہضم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے
حکماء کرام اس کو دیگر امراض پر بھی مناسب بدرقہ سے استعمال کر سکتے ہیں
آپ کی دعاؤں کا طالب
عبدالکریم آزاد
03 *کشتہ شاخ مرجان*
24 *گرام مرجان*
60 *گرام مکھن یا سردیوں میں گھی گائے*
01 *عدد تازہ مغز بکرا بغیر آب لگا ہوا*
60 *گرام بادام روغنی*
60 *گرام مغز اخروٹ*
01 *عدد چینی مٹی کا کپ*
01 *ترکیب تیاری*
چینی مٹی کے کپ میں مرجان رکھیں اس پر 60 گرام مکھن یا گھی گائے رکھ کر بند گل کرکے خشک ہونے پر 7 کلو صحرائی اپلوں کی آگ دیں سرد ہونے پر نکالیں اچھی طرح کھرل کریں
02 *ترکیب تیاری*
تازہ مغز کو باریک کاٹ کر نصف کپ میں رکھیں اس کے اوپر تمام تیار کیا گیا مرجان رکھیں باقی نصف مغز بکرا رکھ کر بند گل کرکے خشک ہونے پر 7 کلو اپلوں کی آگ دیں سرد ہونے پر نکالیں اچھی طرح کھرل کریں
03 *ترکیب تیاری*
60 گرام بادام روغنی
60 گرام مغز اخروٹ
دونوں کا باریک سفوف بناکر پھر مکس کرکے نصف کپ میں رکھیں اس کے اوپر تیار مرجان رکھیں باقی نصف مغزیات کا سفوف دے کر بند گل کرکے خشک ہونے پر 7 کلو اپلوں کی آگ دیں سرد ہونے پر نکالیں برنگ سفید کشتہ ملے گا اچھی طرح کھرل کرکے محفوظ رکھیں
*استعمال خوراک*
ایک چاول سے ایک رتی ہمراہ شہد مکھن بالائی دودھ گھی یا مناسب معجون یا بدرقہ سے استعمال کریں
*فوائد*
*قوت باہ*
*اعصابی کمزوری*
*نیند کا وقت پر نا آنا*
*کانوں میں طرح طرح کے آواز آنا*
*دل کی کمزوری*
*بیچینی خوف*
*گھبراہٹ*
*بیخوابی*
*مرگی*
*جریان احتلام سرعت انزال*
*مغلظ ومولد منی*
*اسپرم گروتھ*
*سیلانِ رحم*
*ماہواری کی زیادتی*
*ہائی بلیڈپریشر کے لئے مفید ہے*
*آپ کی دعاؤں کا طالب*
عبدالکریم آزاد
04 ایک سوال کا جواب
مرجان کشتہ ہونے پر ہمیشہ کم ہوجاتا ہے
مثلاً اگر آپ ایک کلو مرجان کشتہ بناتے ہیں تو کم از کم 250 گرام وزن کم ہوگا
آپ کی دعاؤں کا طالب
عبدالکریم آزاد
No comments:
Post a Comment