Wednesday, November 17, 2021

دواسازی-14

 ۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔ دواسازی کیسےکی جاۓ۔۔۔۔۔۔قسط 14۔۔۔۔۔۔۔

جوھر خاص الخاص کیا ھین؟

دوستوآج کئی رازون سے پردہ اٹھ جاۓ گا قدیم طریقہ کارکےمطابق کسی بھی دوا کا جوھر حاصل کرنا ھو تومندرجہ ذیل اصول کےتحت بناۓجاتےھین مطلوبہ دوا کوپیس کر دومٹی کے پیالون کے منہ رگڑکربرابرکردیےجاتےھین اب ان پیالون مین دوارکھ کران کے منہ ملاکران پہ یا توباریک روئی والی مٹی کی تہہ لگادی جاتی ھے یاپھر بڑی نفاست سےباریک کپڑ روٹی کردی جاتی ھے اب ان پیالون کو دوطرح سے آگ پہ رکھاجاتاھے یا توڈائریکٹ آگ پہ رکھ دیاجاتاھے یا پھر کسی برتن مین ریت بھرکر اس ریت کےدرمیان پیالےرکھ دیے جاتےھین اب ریت والابرتن آگ پہ رکھ دیاجاتاھے اس سے اگلا عمل ایک جیسا ھی انجام دیاجاتاھے یعنی اوپروالے پیالے پہ آٹھ تہہ موٹاکپڑا ٹھنڈے پانی سےترکرکےرکھاجاتاھے جیسے ھی کپڑاگرم ھوتودوبارہ سے ٹھنڈے پانی مین بھگوکراسی پیالہ پہ رکھ دیاجاتاھے کپڑاٹھنڈاکرنےکاعمل مسلسل کیاجاتاھے اب کچھ وقت گزرنے کےبعد جیسے ھی یقین آجاۓ کہ مطلوبہ دواکےجوھراڑکراوپروالے پیالےکےپیندےسےچمٹ چکے ھین توآگ بندکردی جاتی ھے اور پیالے ٹھنڈے ھونےپہ پیالے جدا کیےجاتےھین اور اوپروالے پیالےسےجوھرالگ کرلیے جاتےھین مثلا آپ نے بالکل اسی عمل سےنوشادرکے جوھراڑالیے ھین تو دوا مین جتنی مقدارمین آپ بغیر جوھراڑائے نوشادر استعمال کرتےھین اگر صرف نوشادر استعمال کرنےکےبجاۓآپ جوھر شامل کرین گے تولازمی طورپہ دوااثرات کےلحاظ سے تیزاثر اور قوی ھوجاۓ گی کیونکہ ڈائریکٹ نوشادرتو معدہ مین جاکر پہلے ھضم ھوگا پھر کچھ حصہ ھضم ھوگاتو کچھ حصہ فضلہ براز بن کر خارج بدن سے ھوگاتوکچھ حصہ براہ بول یعنی پیشاب کےراستے حل ھوکر خارج بدن ھوگااورکچھ نوشادرجذب بدن ھوکرازالہ مرض کرےگا لیکن اگر جوھربناکراسے استعمال کرین تو تیزرفتاری سے ھضم ھوگا اور زیادہ حصہ جزو بدن بن کرازالہ مرض کرے گا براہ فضلہ کم حصہ خارج ھوگااوربراہ بول بھی کچھ حصہ خارج ھوجاۓ گا اب جوھرکی شکل مین نوشادر نہایت طاقتور ھوجاتاھے اب یہ ان امراض پہ بھی عامل ھوجاتاھے جو عام نوشادر نہین ھوتا جیسے کولسٹرول کوپگھلا کرخارج کرنا جبکہ عام حالت مین نوشادر محض امراض جگر تک ھی محدود تھا جیسے آپ عام مرکب جگرکےلیے حب کبدنوشادری بناکراستعمال کرتےھین یعنی یہان محض جگر کی صفائی ستھرائی یا جگر کے فعل مین اٹکے کیمیائی مواد کو صاف کرنےکاباعث بنتاھے اگر جوھرتیار کرلین گے توطاقت مین نوشادر مذیدصاف اور قوی ھوچکاھے اب یہ جگر کی نالیون کے ساتھ ساتھ باقی بدن کی نالیون مین جمے مادے کوپتلاکرکے بدن سے خارج کرنےکاباعث بن چکاھے اب اگر مذید اس سے بھی قوی یعنی جوھر نوشادر سے بھی زیادہ طاقتور نوشادر یعنی جوھر کابھی جوھر تیار کرکے بطور دوا استعمال کرین گے تو یقینا نوشادر فوری جزو بدن بنے گا اوراثرات مین اکسیری اثرات کاحامل ھوجائے گا یاد رکھین اکسیر دوا وہ ھوتی ھے جو بدن مین زیادہ عرصہ قیام کرکے مرض کی کیفیت کوبدلتی رھے یا پھر مستقل طور پر جزو بدن بن جاۓ اور تازندگی اپنے اثرات چھوڑتی رھے صرف دوا کے نام مین اکسیر لکھ دینے سے اکسیر نہین ھوجایاکرتی عام دیکھتاھون طبیب حضرات دوا کے شروع مین اکسیر فلاں اکسیر فلاں لکھ دیتےھین جب دواکی تفصیل پڑھی جاتی ھے تو دور دور تک اکسیری فائدے ھوتےھی نہین ھین محض دواکانام خوبصورت کرنے یادواکوبارعب ثابت کرنےکےلئے ساتھ اکسیر لکھ دیتےھین مین سمجھتا ھون یہ پیشہ اور دوا کے ساتھ منافقت ھے جب آپ نے نام مین ھی منافقت رکھ دی شفاکیا خاک ھوگی خیر اگلی بات کرتےھین 

جب آپ نے اسی نوشادر جوھرخاص الخاص یعنی جوھرکابھی جوھر بنالیا توجانتےھین یہ فوائد مین کیااثرات کاحامل ھوجائے گا تودوستو یہ نالیون مین جمے سخت ترین مواد کوبھی تحلیل کرنے کی صلاحیت رکھے گا بلکہ دماغ تک کی باریک نالیون مین جمے کلاٹClot کوبھی تحلیل کرے گا مذید بدن کےنازک ترین حصوں مین یا پھر یون سمجھ لین بدن مین جہان کہین بھی غدد موجودھین ان مین بننے والی رسولیان یاان کے ساتھ منسلک رسولیان گلٹیان بھی تحلیل کرنے کی صلاحیت پیداھوجاۓگی یادرکھین بدن مین جہاں کہین بھی غددموجودھین یہ سب جگرکےماتحت کام کرتےھین کیونکہ جگر سب سےبڑاغدد بذات خودھے یہ باقی غددکاحاکم یابادشاہ ھے یہ بھی یادرکھین بدن انسانی مین تین بادشاہ ھین دل دماغ اور جگر

خیر اب جوھرخاص کی باقی گفتگو اگلی قسط مین ھوگی

No comments:

Post a Comment