۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔ معمولی دوا کو تیزاثر دوا بنائین ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ھمیشہ اطباء اس بات کےمتلاشی رھےھین کہ دواتیز اثر ھو تو اسکےلیے کچھ محنت کی ضرورت ھے
آج ھم تریاق معدہ کوتیزاثربنانے کی کوشش کرتے ھین
دوستو تریاق معدہ جیساکہ نام سے ظاھرھے کہ معدہ کوفائدہ مندھے لیکن اسکے کچھ دیگراثرات بھی بدن پہ ھوتےھین یہ تین جزاء پہ مشتمل مرکب دوا ھے یعنی اجوائن سوگرام پودینہ پچاس گرام گندھک آملہ سار پچاس گرام سفوف بنالین بس دوا تیارھے اب سفوف کیسے بنانا ھے یہ ایک طبیب پہ منحصرھے کہ وہ اس کوکتنی نفاست سےتیارکرتاھے جیسے بعض لوگ محض مفردات بازارسے خریدفرمائین گے اور بغیر صاف کیسے اسے پیسنا ھی دوا بن جانا سمجھتےھین اب بعض اسے باقاعدہ پہلے اجوائن کوچھان پھٹک لین گے اورپودینہ سے تنکے وغیرہ نکال کر پیس لین گے لیکن بات یہان تک ختم نہین ھوجاتی اصول یہ تھا کہ پہلے اجوائن کواچھی طرح چھان پھٹک کرصاف کیاجاۓ پھر پانی سے اچھی طرح دھو کر مٹی وغیرہ دور کرین اسی طرح پودینہ کے صرف پتے بطور دوااستعمال کرین ان سے تنگے الگ کرکے پتون پہ ریت یامٹی لازمی موجود ھوتی ھے اسلیے ان کو دھونا فرض ھے صاف پانی سے ان پتون کواچھی طرح دھولین اب انہین بھی دھوپ مین سکھالین اب ادویات سکھانے کےلیے بہترین طریقہ ایک لکڑی کاباکس بنائین اور اسکے اوپر شیشہ لگائین اب اس باکس مین دوا ڈالکر اوپر شیشہ رکھ دین تاکہ گردغبارسےبھی بچے اور دواکے حرارے بھی ضائع نہ ھون یہ باکس ھر طبیب کےلیے نہایت ضروری ھے اسے لازمی بنوائین یادرھے گندھک کومدبر کرنے کی کچھ خاص ضرورت نہین ویسے ھی صاف ستھری ڈال سکتے ھین لیکن اگر اسے صاف کرلیاجاۓ تو دوا نہایت لطیف تیار ھوگی صاف کرنے کاآسان طریقہ کسی بڑے برتن مین پانی بھرلین اوراس کےمنہ پہ باریک ململ کاکپڑاباندھ لین اوراسکے اوپر گندھک بچھادین برتن کے نیچے آگ جلادین اب گندھک پگھل کر پانی مین حل ھوکر جونیچے تہہ نشین ھوگی اسے پانی ٹھنڈا ھونے پہ حاصل کرلین یہ صاف ھوچکی ھے اسی طریقہ سے گندک کومدبربھی کیاجاسکتاھے جوکہ اکثردودھ مین کی جاتی ھے یاپھر دیسی گھی مین کی جاتی ھے خیرھم نے گندھک کو صاف ھی کرنا مقصود تھا جواجزاء پانی مین حل ھوچکےانہین ضائع کردین صاف شدہ گندک خشک ھونے پہ استعمال مین لائین اب تینون دوائین پیستے وقت گرینڈر گرم نہ ھونے دین گرینڈر کی بیرونی سطح پہ ھاتھ رکھین توجیسے ھی گرینڈر کی بیرونی چادر گرم ھوتوگرینڈر بندکردین پھرٹھنڈاھونےپہ دوبارہ چلائین اس طرح دوا کے اجزاء جلتے نہین اور لطیف اجزاء ضائع نہین ھوتے اس طریقہ سے آپ نے درست تریاق معدہ تیار کیاھے مین خود ھمیشہ اسی انداز مین تیار کرتاھون اب اسے اثرات مین مذید تیز کرنےکےلئے آپ سفوف بنانےکےبعد کم سے کم دوآتشہ عرق اجوائن اور عرق پودینہ ایک ایک بوتل ڈیڑھ کلو تریاق معدہ مین شامل کرکے اسےخشک کرلین اب آپ کی مرضی ھے خواہ آپ اسے سفوف رکھین یاگولی کی شکل دے لین خیرسےفوائد دوچند اور مقدار خوراک آدھاگرام کافی رھے گی معدہ کے امراض کےعلاوہ یورک ایسڈ کےلئے اعلی دواھے معدہ کےالسر اورایچ پائیلوری کےلیے بہترین دواھے جلدی امراض جیسے خارش داد کےلئے اسے آدھاگرام تریاق معدہ ایک رتی اکسیر چار ملاکردن مین تین باردین بہترین رزلٹ ملےگا اب کچھ لوگ یہ مشورہ بھی دین گے کہ کیون نہ عرقیات کی جگہ ست اجوائن اورست پودینہ ڈال دین ضرور ڈال سکتے ھین لیکن فوائد مین جوبہتری عرقیات کےساتھ آۓ گی وہ ست ڈالنے سے نہین ھوگی اسکے آپکو پہلے ست کوھی سمجھنا ھوگا اور عرق کی حقیقت کوبھی سمجھنا ھوگا محمودبھٹہ گروپ مطب کامل
Urdu, Tibb , Qanoon Mufrad Aza , Unani ,tibb e sabir, To reach author ,please contact facegroup page matab e Kamil . https://www.facebook.com/groups/Matab.E.Kamil/ We don't sell medicine
▼
Great post
ReplyDelete