۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Wheat allergy in children
یہ مرض اتنی زیادہ پھیل چکی ھے کہ بندہ حیران رہ جاۓ بلکہ خوفناک حد تک پھیل چکی ھے ایلوپیتھی مین اس کے بارے مین ھدایت صرف یہی ھے کہ بچہ زندگی بھر گندم نہین کھا سکتا اس مرض کی شدت کااندازہ مجھے اس وقت ھوا جب میرااپنا نواسہ اس مرض مین مبتلا ھوا دراصل یہ مرض شہرون مین زیادہ ھے جبکہ دیہات مین شاید ھی کوئی بچہ اس کا شکار ھوتاھے اس مرض کا سب سے بڑا سبب درست غذا کا میسر نہ ھونا ھے جبکہ شہری زندگی مین تو گندم کا آٹا بھی خالص نہین ملتا
خیر مرض کی ابتدا کھانسی بخار سے شروع ھوکر بات ٹوٹے پھوٹے پاخانون پہ آجاتی ھے کبھی کبھار الٹیان آنے کی بھی شکایت ھوتی ھے پاخانے دن مین تین چار لازما بچے کوآتے ھین جن مین عموما بدبو ھوتی ھے بچہ سوکھنا شروع ھوجاتاھے بلکہ سوکھ کرکانٹاھوجاتاھے وزن تیزی سے گرتا ھے
میرے نواسے کے مختلف اچھی لیب سے ٹیسٹ کرواۓ گئے بلکہ چلڈرن ھسپتال لاھور اٹھارہ روز ایڈمٹ رھا
یہ وہ ھسپتال ھے جو بچون کاشایدایشاء مین سب سے بڑا ھسپتال سمجھا جاتاھے اور واقعی یہان بچون کے امراض پہ بڑی تحقیق ھے بڑا ھی منظم عملہ ھے ایک ایک بچے پہ توجہ ھوتی ھے لاپرواھی کسی صورت نہین کی جاتی
یہ الگ بات ھے کہ کئی ایک امراض مین ایلوپیتھی ناکام ھے یاد رکھین حرف آخر کوئی بھی طریقہ علاج نہین ھے بے شمار مقامات پہ آخرکار آپ کوایلوپیتھی کا ھی سہارا لینا پڑتا ھے خیر علاج معالجہ مین جہان جس کی جتنی خدمات ھین وہ کھلے دل سے ماننی چاھیے لیکن عموما دیکھنے مین یہی آتا ھے ھر طریقہ علاج اپنے آپ کو مقدس سمجھتا ھے اور دوسرے طریقہ علاج کو موت کا سفر سمجھتا ھے
بہرحال بات اپنے نواسے کی کررھا تھا پاکستان کی ھربڑی لیب سے ٹیسٹ ھوۓ رزلٹ یہ نکلا کہ گندم سے الرجی ھے اب اس کے بنا کوئی چارہ نہین کہ زندگی بھر گندم نہ کھاۓ
باقی باتین چھوڑین ورنہ بات بہت ھی لمبی ھوجائے گی متفقہ الیہ فیصلہ ھوا کہ اب ھم طب کا طریقہ علاج شروع کرتے ھین اب جو علاج کیا وہ آپ کوآگاہ کرتا ھون
ھم نے مکمل علاج سنگرھنی کا علاج کیا
غذائی طور پہ اوجری صاف کرکے اس کا قیمہ بنا کرکھلانا شروع کیا پھر بکرے کے گوشت کا قیمہ پکوڑے سموسے جو گھر مین صاف ستھرے تیار کیے جاتے وہ کھلانے کی ھدایت کی صبح کے وقت انڈے کا آملیٹ ساتھ ادویات مین سفوف سنگدانہ مرغ حب آملہ اور جوارش تمرھندی کھلائی اس علاج سے بچہ ایک ماہ مین تین گناہ وزن بڑھا چکا تھا اور تمام علامات سے چھٹکارا پاچکا تھا اب ایک ماہ بعد بیسن اپنا تیار کردہ اور برابر وزن گندم کاآٹا ملا کر کھلانا شروع کیا اب خیر دوماہ بعد مکمل گندم کےآٹے سے تیار شدہ روٹی کھانے سے اسے کچھ بھی نہ ھواتین ماہ بعد مکمل دسترخوان پہ بیٹھ کر سب کچھ کھانا شروع کردیا اب دواؤن کے نسخہ جات
حب آملہ ۔۔
آملہ خشک شدہ دس تولہ
دھی آدھا کلو
لونگ دوتولہ
آملہ اور لونگ پیس کردھی مین شامل کرکے کسی برتن مین ڈال کربرتن کامنہ کسی کپڑے سے بند کرکے دھوپ مین رکھ دین جب خشک ھوجائے تو رتی برابر گولیان بنا لین ایک تادوگولی دن تین بار ھمراہ قہوہ چاۓ یا عرق چہار دین
سفوف سنگدانہ مرغ۔۔
رائی ۔۔ لونگ ۔۔ جائفل ۔۔ سنگدانہ مرغ برابر وزن پیس کرسفوف بنالین دوتاچاررتی دن مین تین بار
جوارش تمرھندی کا مشہورعام نسخہ ھے پہلے بھی لکھ چکا ھون محمود بھٹہ گروپ مطب کامل
 
No comments:
Post a Comment