Friday, December 20, 2019

مردانہ امراض اوران کاعلاج-6|Mardana kamzori ka ilag||men sexual problems

۔۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Mardana kamzori ka ilag||men sexual problems
۔۔۔۔مردانہ امراض اوران کاعلاج۔۔۔۔قسط6۔۔

نفس پہ کچھ مختصر بحث سے بات شروع کرون گا کیونکہ رغبت مین اسکا بڑاعمل دخل ھے
پہلے بات نفس امارہ کی
اگر نفس امارہ مین شدت پیداھوجاۓ یعنی عضلاتی تحریک پیداھوجاۓ بندے مین جوش خون سودا اور خواھشات کا غلبہ بلکہ نفسانی خواھشات اس قدر بڑھ جاتی ھین کہ بندہ معاشرے کےلئے مصیبت بن جاتاھے
نفس لوامہ۔۔۔اگراس مین تیزی آجائے توانسان برائی اوربداخلاقی سے اس حدتک بچتاھے کہ کہین معاشرہ اسےطعنہ نہ دےلیکن حقیقت مین انسان اپنی عقل چالاکی وسمجھ سے معاشرہ سےفوائد حاصل کرتاھے اورایسے لوگون کامزاج غدی یعنی صفراوی ھوتاھے
نفس مطمئنہ ۔۔۔اگر اس مین تیزی پیداھوجاۓ یعنی اعصابی تحریک ھوگی اس کےتحت انسان دنیا اور خواھشات نفسانی ترک کردیتاھے جس کےبغیر دنیاوی زندگی اورضروریات زندگی پوری نہین کرسکتاایسے لوگ ترک خواھشات اوراللہ تعالی کی رضا پہ راضی رھتاھے
بحث۔۔نفس ایک ایسی قوت کانام ھے جو جسم اور روح کاتعلق قائم رکھتی ھے انہی قوتون کی تیزی اورسستی سےجذبات مین افراط وتفریط کاسامان پیداھوتاھے اوریہ ان اعضاء کےاثرات ھین جن مین قوت ۔نفس ۔خون کی وساطت سے تحریک پیداھوتی ھے توقوت مدبرہ بدن وھان پہ خون زیادہ یا کم کردیتی ھے جس سے اس اعضاء کےافعال پربھی اثر پڑتاھےاورپھران کے افعال مین کمی بیشی کےساتھ ساتھ جذبات مین بھی سستی یاتیزی ھونے لگتی ھے یا آپ یون بھی کہہ سکتے ھین کہ نفس جب مناسب یا پسندیدہ یامخالف شے کاادراک یااحساس کرتاھے تواس کا مطلب ھے کہ وہ مرغوب شے حاصل کرنا اور مخالف شے سے بچناچاھتاھے (نوٹ )میری اوپر لکھی سب باتین بڑے غورسے دل ودماغ مین بٹھالین باربار پڑھین۔۔
اور ایسے وقت مین وہ اپنی قوتون کوحرکت مین لاتاھے اب بات غور سے سمجھین
نفسانی قوتین ارواح کے تابع ھوتی ھین اورارواح خون مین شامل ھوتی ھین اب ان باتون سے ثابت ھے کہ ارواح خون کی حرکت کے بغیراورخون نفسانی قوتون کےبغیر عمل پیرانہین ھوسکتے ھان جذبات کااظہاراعضاء کےافعال مین افراط وتفریط سےھوتاھے ھرعضوکےساتھ مخصوص جذبات منسلک ھین یعنی نفس کے انفعالات وتاثرات خون وارواح مین حرکت پیداکرنےکاسامان مہیاکرتے ھین
نفس کے بارے مین تشریحات بہت ھی وسیع ھین لیکن یہان جوکچھ لکھا اس مین آپ کوانتشار کیسے آتاھے یہ سمجھانا مقصود تھا اوررغبت کیسے شروع ھوتی ھے یہ بتاناتھاپچھلی پوسٹ ایک جگہ کمنٹس تھے آپ کےالفاظ سمجھنے کےلئے لغت دیکھنی پڑتی ھے دوستواگراصل زبان اردو استعمال کرون توآپ کے پلے شایدایک لفظ بھی نہ پڑے مین بڑے ھی آسان الفاظ استعمال کرتاھون بس بعض مقامات پہ الفاظ کاآسان چناؤ مشکل ھوجاتاھے اگرآپ نےتعلیم حاصل نہین کی تومیراقصور نہین ھے بیٹاپڑھناتھاجس کوقومی زبان نہین آتی وہ کمنٹس کرکے طبیعت کومستخنجرھی کرتاھےبعض لوگ علمی اظہارکچھ الفاظ انگریزی کے استعمال کرکےکرتے ھین ایک ھی پیرے مین علم عقل حسب ونسب ذھنی وسعت نفسی شعورسب پہ روشنی پڑجاتی ھے براہ کرم ایسی حرکات نہ کیاکرین پراعتماد رہ کراپنی قومی زبان استعمال کیاکرین دوسری زبانون سے مرعوب ھوناچھوڑدین اپنے اندرخودداری پیداکرین یہ جوچکاچوند خوبصوت مناظردنیا کےآپ فلمون اورتصاویرمین دیکھ کرٹھنڈی آھین بھرتے ھین میری دعاھے کہ آپ مین سے ھرایک کوپوری دنیاگھومنے کا موقعہ ملے پھر آپ اپنے رب کے سامنے سجدہ ریزھوکرشکربجالائین گے کہ یااللہ تیراشکرھےجوتونے مجھے دنیاکےسب سے خوبصورت ملک مین پیداکیاھے یادرکھین پاکستان واقعی پوری دنیا مین سب سےخوبصورت ملک ھے اور یہ بات بھی یادرکھین دنیا کی سب سے ذھین فطین قوم پاکستانی ھی ھین بشرطیکہ سوچ مثبت رھے منفی نہ ھوخیر چھوڑین اب ھم موضوع کی طرف چلتے ھین
رغبت شہوت
شہوت ایک تندرست اوربالغ انسان خواہ وہ مردھےیاعورت دونون کےلئے ایک فطری عمل اورجذبہ ھے بات ذرا وسیع کرلیتے ھین اور سب پرندچرند اوردرند کوشامل کرلین کیونکہ نسلین اس کے بغیر چلتی ھی نہین ھم یہان نسل انسانی کاھی ذکرکرین گے یعنی نسل کا تسلسل قائم رکھنے کےلئے رب کائینات نے ایسا نظام انسان کےاندر رکھ دیاکہ اور کچھ کرے نہ کرے مرتے دم تک یہ جذبہ ۔۔۔تسکین۔۔جماع رغبت شہوت کاعمل جاری رھتاھے ایک ایسا بندہ(دنیادار ) جس کوچلنے پھرنے کےلئے چھڑی چاھیے سرھاتھ جسم کانپ رھاھے بزرگی چھاچکی ھے یعنی عمر سوکےقریب جاچکی ھےاور شہوت کےاھل بھی نہ رھاھواب کہین اس کےکانون مین نواجوان کی گفتگوشہوانہ اس کےکان مین پڑجاۓ تواور کچھ نہین توچہرا ھشاش بشاش ھوجائے گاباوجود اسکے وہ انہین ایسی گفتگوسے منع بھی کرے گا لیکن ماضی کایادین چہرے پہ رونق کاباعث ضرور بنے گی شہوت فطری عمل ھے تسکین کاذریعہ ھےیادرکھین صرف مردکارغبت شہوت کاجذبہ ھونا کافی نہین بلکہ جنس مخالف یعنی عورت مین یہ جذبہ دوگناھے یعنی ایک جذبہ رغبت شہوت اور اولادکاجذبہ مین یہان ایک بات یہ بھی نوٹ کروادون بعض مین یہ اختلاف ھے کہ عورت مین صرف جذبہ اولاد ھی ھوتاھے جذبہ رغبت شہوت نہین ھے انشااللہ اگلی قسط مین یہین سے ھی بحث شروع کی جاۓ گی کہ آیا کہ جذبہ صرف مردون مین ھے یا عورتون مین بھی ھے اب اجازت دین محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Wednesday, December 18, 2019

|Mardana kamzori ka ilag||men sexual problems|۔مردانہ امراض اوران کاعلاج۔۔۔قسط5

۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Mardana kamzori ka ilag||men sexual problems
۔۔۔۔مردانہ امراض اوران کاعلاج۔۔۔قسط5۔۔
کل کمنٹس مین ایک سوال تھا کہ کیا نظر کا بھی کوئی تعلق ھے انتشار سے مین نے کہا بالکل تعلق ھے لیکن آپ کہین گے توپھر نابینا حضرات کوانتشار کیون آتاھے پہلی بات نظر کی بہت سی اقسام ھے کچھ نظرات علم نجوم مین جیسے نظر تسلیس نظر تنسیف نظر تسدیس وغیرہ اور کچھ نظرات شاعر حضرات سے بھی مل جائین گی جن مین ناوک نیم کش یا تیر کش کچھ بھی صادر ھوسکتاھے یعنی نظر نیچی میچی ھوئی اٹھی ھوئی آنسوبھری ترچھی نظر بعض اوقات محبوب کی نظر بھینگی بھی کی جاسکتی ھے خیر طبی معاملے مین جونظرات ھین ان کاتعلق روح سے ھوتاھے یہ بھی کافی مختلف ھین جیسے ماں پہ نظر پڑے توجذبات کیا ھوتے ھین بیٹی پہ نظر پڑے بہن پہ نظر پڑے تو کیاجذبات ھوتے ھین اگر محبوبہ یا زوجہ سامنے آۓ تونظر کیا ھوتی ھے نظر کے بارے مین گہرائی مین جائین گے تو پتہ چلے گا یہ ایک سوچ ھے جو کبھی نظرظاھری سے ملتی ھے تو کبھی نظرباطنی سے ملتی ھے آپ کی آنکھین بند ھین توایک آواز آپ کو پکارتی ھے اورآپ کوپتہ چل جاتاھے ماں پکاررھی ھے باپ ھے بھائی بہن بیٹابیٹی محبوب ھے دوست ھے بیوی کی الگ ھے اب جیسی آواز ھوگی توجذبات بھی وھی چہرےسے پیداھوتےجائین گے ان جذبات یا رویہ کا تعلق سوچ سے ھے اورآپ جانتے ھی ھین سوچ کہان پیداھوتی ھے جذبات کہان پیداھوتے ھین انہین تحریک کہان ملتی ھے یعنی بدن کوایک بیٹری یاڈینمو سمجھ لین اب جذبات کا پوراایک نظام شمسی ھے اگر جسم کو بیٹری مان لین تواس مین جوبجلی پیداھوگی وہ قوت ھے لیکن یہ قوت اس وقت تک اپنااظہار نہین کرسکتی جب تک بجلی کی مثبت ومنفی تارین آپس مین مل کرشعلہ نہ پیداکردین اب اس شعلہ سے جولائٹ نکلے گی یعنی جورنگ نظر آۓ گا وہ جذبات ھین لیکن دوستو جب منفی اور مثبت چارجز ملے تو پہلا عمل جوقوت کا ھوا اس مین بھی ایک چیز پیدا ھوئی ھے جسے آپ روح کہہ سکتے ھین یہ اظہار کی طاقت ھے ویسے توھم سب جانتے ھین ایک روح وہ ھے جوامرربی ھے لیکن بدن مین کچھ اور روحین بھی ھوتی ھین جن کا صحت مرض سے تعلق ھے ھم صرف انہین ھی سامنے رکھین گے اب روح کی اور بھی قسمین ھین جوفلسفہ روح پڑھنے سے ملتی ھین جیسے روح مکانی روح سیلانی وغیرہ لیکن جن ارواحات کا ھم یہان ذکرکرین گے وہ ھین روح طبعی روح حیوانی روح انسانی ۔۔ تاکہ مضمون بھی مختصر رھے اور آپ سمجھ بھی سکین دوستو سچ یہ ھے کہ اگر مضمون کا مکمل احاطہ کرون تو شاید دوتین سال لگ جائین یہ بہت الگ سے ایک سمندر ھے پھر فلسفہ اخلاق اور متصوفین کے روح کے بارے مین اختلافات وسوالات وجوابات عالم وجودلطائف عالم بخارات انسانی حیات یہ سب کچھ آمنے سامنے استاد کے پاس بیٹھ کر ھی سمجھنا پڑتاھے ارواح کی بھی صرف ونحو جیسی گردانین ھین جنہین یاد کرنا آسان نہین ھے روح اور ریح کاتقابل کونسا نسیم ھے توکونسا دخانی ھے کیا یہ ارضی مادے ھین یا سماوی ھی ھین یہ بحث ھر مسلمان فلاسفر اور غیر مسلم فلاسفر نے کی ھے اب یہ سب کچھ مین آپکو بتانہین سکتا باقی یہ سب کچھ ایسے ھی ھے جیسے پہلی کلاس کے طالب علم کوایم اےکلاس کانصاب پڑھاناشروع کردیاجاۓ
خیر ھم بات کررھے تھے منفی اور مثبت تارین آپس مین مل کرشعلہ نہ پیداکردین اورروح کاعمل بجلی کی پیدائش کی صورت مین تھا اور وہ پیداھوکرایک قانون کے تحت ترتیب سے چلنی شروع ھوگئی تھی پھر جب دونون تارون کوملایاگیاتوایک دوسرے حکم کےتحت وھان شعلہ پیداھوگیااورقوت کااظہارشروع ھوگیا یعنی دل ودماغ مین مطلوبہ جذبات ابھر آۓ تو اس رشتہ کے متعلقہ تھے اور جب شعلہ ختم ھوجاتاھے توقوت ختم ھوجاتی ھے یعنی جب بیٹری پھوٹ جاتی ھے یاختم ھوجاتی ھےتوبجلی بھی ختم ھوجاتی ھے اسی طرح قوت بھی ختم ھوجاتی ھے
یعنی قوت کاتعلق ایک طرف جسم کے ساتھ ھےتودوسری طرف روح کےساتھ ھے لیکن اس حقیقت کوذھن نشین رکھین کہ قوتین جسم سےھی پیداھوتی ھین جوروح کی نگرانی مین اپنے اعمال انجام دیتی ھین یہی صورت ڈینمو اور نظام شمسی مین بھی قائم ھے وھان بھی جسم وقوت اورروح تینون کام کررھےھین جب ھم روح اور قوت کومدغم کرتے ھین توتین چیزون مین تطبیق کرتے ھین حیوانی نفسانی طبعی اس طرح روح اور نفس اور قوی مین مطابقت کرناآسان ھوگیاھے پھر نفس کی تقسیم یعنی نفس امارہ لوامہ مطمئنہ مین ھے
اب باقی باتین آپکو رغبت مین سمجھائین گے بس آپ نے ان باتون کواچھی طرح ذھن نشین کرلینا ھے سب دارومدار انہی پہ ھے بس کل ڈائریکٹ رغبت شہوت پہ چلے جائین گے محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Tuesday, December 17, 2019

مردانہ امراض اوران کا علاج-4 |Mardana kamzori ka ilag||men sexual problems

۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Mardana kamzori ka ilag||men sexual problems
۔۔۔۔۔مردانہ امراض اوران کا علاج۔۔۔قسط4۔۔
کل ھم بارہ وجوھات کاذکرکرچکے ھین اب آگے چلتے ھین
١٣۔۔ضعف انتشار ضعف دماغ سے بھی ھوتاھے
١٤۔۔۔ضعف شہوت گردون کے کمزور ھوجانےسےبھی ھوتاھے یا پھر گردون کی بیماریون سے ھوتاھے
( نوٹ) بوعلی سینا منی کا فلسفہ منی کی پیدائش پہ کچھ اس طرح ھے وہ لکھتاھے کہ منی کا خمیردماغ سے حرام مغزکی طرف اور پھرحرام مغز سے گردون کی طرف اور پھرگردون سے ان رگون کی طرف اور پھر رگون سے خصیون کی طرف آتاھے جدید تحقیق اس سے اختلاف کرتی ھے لیکن سچ یہ تھا کہ شیخ الرئیس نے جوکچھ لکھا تھا وہ فلسفہ درست تھا بس اسے سمجھنا مشکل ھے سمجھنے کےلئے ایک ایک مفرداعضاء کی فلاسفی سمجھنا ضروری ھے کہ کونسا عضو کب اور کیسے منی کی پیدائش کے وقت عمل کرتا ھے جبکہ یہ بھی حقیقت ھے جب گردون مین بیماریان آتی ھین تو منی کا مزاج مقید ھوجاتاھے
١٥۔۔استرخاء عضوتناسل یعنی عضو کاڈھیلاھوجانا بھی باعث ضعف انتشار ھے یادرھے یہ بڑھاپے مین ھواکرتاھے جہان لاغری اور کمزوری ویسے ھی ڈیرے ڈال لیتی ھے اور قوت مدافعت بہت کم ھوجاتی ھے
١٦۔۔مریض عرصہ تک جماع نہ کرے اور عضو مین سستی آجاۓ
یہان بقراط نے یہ بھی لکھا ھے کہ عضو عرصہ تک جماع نہ کرے تو اس مین فربہ پن اور بیکاری آجاتی ھے جیسے انسان عرصہ تک پیدل نہ چلے تو پھر اسے کچھ روز چلنے پھرنے مین دشواری آسکتی ھے
١٧۔۔اسافل بدن مین ریح کی مقدار کم ھوجائے یعنی بند قوی اوراعضاء توسالم ھوتے ھین لیکن بدن مین حرارت اور ریاح نہین ھوتے اب ییان ریاح انگیز دواؤن سے ھی فائدہ ھوگا اب ھوتا کچھ یون ھے جب انزال ھو تومنی توبکثرت خارج ھوتی ھے اور انتشار بھی رھتاھے لیکن لذت سے خالی ھوتاھے یاد رکھین عدم ریاح کی صورت مین جب بندے کو بھوک لگی ھویا ویسے ھی خالی پیٹ انتشار آیا کرتاھے ھان اگر کھانا کھانے کے بعدانتشار زیادہ ھوتو اس کا ملطب ھے ریاح کے ساتھ ساتھ کمی رطوبات بھی ھین
١٨۔۔عضو کے اعصاب کوفالج ھوجانے سے یااعصاب بالکل سردھوجانے سے ضعف انتشار بھی پیداھوتاھے اس مین منی کی مقدار بھی زیادہ ھوتی ھے لیکن پتلی ھوتی ھےاور بغیرانتشار کےخارج ھوجایاکرتی ھے اگرعضوتناسل پہ سردپانی ڈالین توعضو قطعی نہین سکڑتایعنی اس کی حس وحرکت بالکل کمزورھوچکی ھوتی ھین اگرمرض پراناھوجاۓ توعضولاغر وکمزور وپتلاھوجاتاھے اب ییان سیدھاسیدھا علاج فالج کاھی کرین یعنی حب سلاطین وغیرہ دین
خیر اس ساری بحث کے بعد بوعلی سینا نے جن دوقوی وجوھات کوبیان کیاھے وہ دو ھین پہلی وجہ جب شہوت ضعیف ھوجائے یعنی رغبت ھی نہ رھے دوستو لفظ رغبت شہوت بہت ھی تفصیلی فلسفہ ھے رغبت کے بغیر بندہ کچھ بھی نہین ھے اگر پسند کرین تو فلسفہ رغبت لکھ دیتا ھون یہ آپ نے کمنٹس مین بتانا ھے ورنہ رھنے دیاجائے گا دوسری وجہ عضوخاص یعنی نائرہ کاڈھیلا ھوجانا یعنی عضو خاص کی ایسی حالت جب جماع کے وقت نہ حرکت کرتاھے اور نہ ھی انتشار پیدا ھوتاھے کیونکہ انتشار اسی وقت پیداھوتاھےکہ جب علیہ مجوفہ یعنی جوف دار یا نالی دار پٹھا جس کی طول عرض مین رگون کی غلیظ ریاح سے اور روح حیوانی سے پھیلتاھے روح حیوانی اس شہوانی قوت کی وجہ سے جذب ھوکرآتی ھے جو لذت پیداکرتی ھے پس جوعضو ڈھیلاھوتاھے وہ نہ توپھیل سکتاھے اور نہ ھی انتشار پیداکرسکتاھے یہ آخری تشریح علامہ نفیس نے اپنی کتب مین کی ھے
نوٹ۔۔یہ آخری تشریحات آپ کے سرسے اوپرگزرگئی ھونگی مین یہان اشارتاً کچھ وضاحت کردیتاھون یہ سب کمال کاربن ڈائی آکسائیڈ اور آکسیجن کاتھا کیون اور کیسے اس کی وضاحت بہت آگے چل جاکرکرون گا بس نقطہ ذھن نشین کرلین ۔۔
خیر بوعلی سینا نے جس کوشہوت کاضعیف ھوناکہاھے اسے علامہ نفیس نے ضعف رغبت کہاھے لیکن دونون نے منی کی خرابی پہ بھی اور خون کے تغیرات پہ بھی اتفاق کیاھے یعنی خون مین کسی مادے یا خلط کا بڑھ جانا جبکہ یہان مین نے اکیلے کولسٹرول کوترجیح دی ھے شایداب کچھ پلے پڑگیاھو بوعلی سینا کی سب تشریح کالب لباب یہ ھےکہانسان جوغذاکھاتاھےغذاسےخون بننےتک اورخون سےمنی بننےتک اور منی سے شہوت ورغبت تک جوکیمیاوی وخلطی اورکیفیاتی وروحانی تغیرپیداھوتےھین وہ سب شہوت ورغبت کےضعف مین شریک ھین یادرکھین شیخ الرئیس بہت بلندنگاہ تھےانہون نےیہ بھی تشریح کی کہ کیسے عضوتناسل کی بناوٹ عضلات اعصاب وغدد سےھوئی ھے باقی مضمون آئیندہ محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Monday, December 16, 2019

مردانہ امراض اوران کاعلاج-3 | Mardana kamzori ka ilag||men sexual problems

۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Mardana kamzori ka ilag||men sexual problems
۔۔۔۔۔۔مردانہ امراض اوران کاعلاج ۔۔۔۔قسط3۔۔
راتون رات کروڑ پتی بننے کا چکرشاید ھرایک کاھے بات توابھی مکمل نہین ھوئی تھی لیکن ھرایک کی خواھش تھی کہ پہلےخون پتلاکرنےکانسخہ بتادین بہت سون نےکمنٹس مین مشورہ ڈسپرین کھانےکادیا واقعی ڈسپرین وقتی طورپرخون پتلاکرتی ھے زیادہ استعمال نقصان کااحتمال ھےخیر ڈسپرین کااستعمال لوگ ایساایسا کرتے ھین جہان ایک ڈاکٹر کی سوچ بھی نہین پہنچتی ھوگی قصائی بوڑھے جانورکوذبح کرکے جب جانورصاف کرتے ھین تودل کی نالی کے ذریعے ایک ڈبی ڈسپرین پانی مین حل کرکے جانورکےجسم مین کونے کونے مین پہنچادیتے ھین جس سے گوشت کارنگ فوراگلابی ھوجاتاھے اورپکانے پرفورا گلتابھی ھے گوشت خریدنے والےکوپتہ ھی نہین چلتا کہ بوڑھے جانورکاگوشت خریدرھاھون اور کھارھاھون اب کھانے والے کے جسم پہ کیااثرات ھوتےھین یہ الگ بات ھے
خیر مجھے بہت افسوس ھواجب کمنٹس مین کسی بھی طبیب نے یہ نہین لکھاکہ دیسی دواکون سی ھے جس سے خون پتلاھوتا ھے صرف ایک کمنٹس تھاادرک اور لہسن کےاستعمال سےخون پتلاھوجاتاھے یہ بھی درست تھا اب یاد رکھین اجوائن دیسی۔ تیزپات ۔ایسی دوائین دیسی ھین جوخون پتلاکرتی ھین اور بھی بہت سی ادویات ھین جس سے خون پتلا ھوتاھے
علاج سے پہلے میری ایک بات سمجھ لین پرانی طبی کتابون مین ضعف انتشارکی اٹھارہ قسمین لکھی ھین یہ سب تشریح حکیم بوعلی سینانے کی ھے جس مین ایک قسم یہ تھی کہ خون کی خرابی سے ضعف باہ کا ھونا
یہ بات شاید بہت سے حکماء نے من وعن یون ھی پڑھی ھوگی لیکن کسی کےعلم مین شاید یہ نہین تھا کہ خون مین آخر کیاخرابی ھوتی ھے جس سے ضعف انتشار لاحق ھوتاھے یہی کچھ مین نے دلائل سے آپ کوسمجھایا ھے
اب میراخیال ھے مین وہ تمام قسمین لکھون جوکامل انتشار نہین ھونے دیتی پھر آپ کواندازہ ھوگا کہ یہ جو ھزارون نسخے قوت باہ کے کتابون مین لکھے ھین اور یہی نسخے صدری اور سینے کے راز یاخاندانی بتاکرفیس بک پہ لکھ دیے جاتے ھین اب یاد رکھین یہ نسخے چند دواؤن کے گرد گھومتے ھین یہ دوائین بھی آج لکھ رھا ھون آپ نے نوٹ کرلینی ھین ھر نسخہ مین تقریبا یہی دوائین ھونگی بس ترتیب مین کچھ نہ کچھ فرق ھوگا پھر یہ نسخے فائدہ کیون نہین دیتے جبکہ صاحب نسخہ قسمین اٹھاتے اٹھاتے تھک جاتاھے تو اس کی سب سے بڑی وجہ یہی ھے نہ مزاج سمجھاجاتاھے نہ ھی کیفیت وعلامات نہ ھی سبب اور نہ ھی تحریک بالمزاج سمجھی جاتی ھے بس ھرمرض کاایک ھی شافی علاج اللہ اللہ تے خیر صلا
لین پہلے دوائین لکھ رھاھون
لونگ۔ جائفل ۔ جلوتری ۔ عقرقرحا ۔ ستاور ۔ موصلی سفید وسیاہ ۔ تودرین ۔ ثعلب مصری ۔ ثعلب پنجہ ۔ ثعلب دانہ ۔ ثعلب مصری ۔ شنگرف ۔ سم الفار ۔سیماب۔ کشتہ جست ۔ کشتہ سہ دھاتہ ۔کشتہ قلعی ۔ کشتہ فولاد ۔کشتہ ھیرا ۔ کشتہ سونا۔ کشتہ چاندی ۔ ورق سونا وچاندی ۔ ھڑتال ۔ عنبر کستوری زعفران ۔ مروارید ۔اجوائن خراسانی۔ جنسنگ۔افیون۔وغیرہ
اب آتے ھین ان اٹھارہ وجوھات کی طرف جن کا ذکر بوعلی سینانے کیاھے
١۔ضعف باہ کبھی اس لئے پیداھوتاھے کہ بدن ضعیف اور اسکی غذا کم ھوتی ھے یا غذاکی عدم موجودگی یعنی اسے میسر ھی نہین ھوتی
٢۔۔منی کی کمی یا بالکل منی کا نہ ھونا
٣۔۔ بعض دفعہ شدید سردی پیداھونے سے منی کااخراج ھوتاھی نہین یعنی جم جاتی ھے یا بوقت انزال بہت مشکل سے خارج ھو
٤۔۔ قلت منی کاسبب اعضاء منی مین گرمی زیادہ ھو یہ منی غلیظ ھوتی ھے اورباآسانی خارج ھوتی ھے
٥۔۔اگر قلت منی کاسبب تری ھوتو منی رقیق ھوتی ھے
٦۔۔اگر قلت منی کاسبب دوکیفیتون کااکھٹاھوجاناھو توعلامات مذکورہ کوئی دوسبب ھوسکتے ھین
٧۔۔ضعف شہوت اس وجہ سے ھوتاھے کہ منی مین سکون ھوجاتاھےاسکی حرکت کم ھوجاتی ھے جس سےقوت شہوانی مین ھیجان اورجوش پیداھوتاھے اس مین منی کااخراج زیادہ ھوتاھے اوروہ جمی ھوئی غلیظ ھوتی ھے
٨۔۔ضعف شہوت اس وجہ سے بھی ھوتی ھے کہ اختیاری طورپریا مجبوری مین جماع ادھورا چھوڑدیاجاوے یعنی پولیس کا چھاپہ پڑجانے پہ یا لوگون کے حملہ آورھوجانے پہ
تو نفس اسے بھول جاتاھے اوراعضاۓ منی اس سے اغراض لیتے ھین اور طبیعت منی پیداکرناھی چھوڑ دیتی ھے جیسے دودھ چھوڑ دینے والی عورت مین طبیعت دودھ پیدا کرنا بندکردیتی ھے
٩۔۔ذاتی راۓ بوجہ ضعف شہوت بنتی ھے جیسے زاھد تقوی مجاھدہ اور تنشف یا پھر بندہ عورت کو ذی حشمت وجاہ سمجھتاھے یا پھر انسان دماغی خلل مین یہ سمجھنےلگے کہ مجھے شہوت آتی ھی نہین ھے یعنی وھمی خیالات کا پیداھوجانا جیسے کسی نے جادوسے میری شہوت باندھ دی ھے قوت رجولیت اورقوت جماع جادو کے سبب جاتی رھی ھے اس مین نبض نرم ضعیف ھوتی ھے اور بدن بھی لاغریا حرارت کی کمی واقع ھوتی ھے
١٠۔۔قلب کی غیر معمولی سرگرمی سے ضعف شہوت جیسے شروع مضمون مین سمجھا چکا ھون
١١۔۔ضعف قلب سے ضعف شہوت کا ھونا
١٢۔۔ضعف جگراور ضعف معدہ کے سبب ضعف شہوت ھونابھوک کم گیس بننا یاجگراورمعدہ کےامراض ھوجانا
باقی مضمون اگلی قسط مین
اب خود ھی دیکھ لین طب قدیم کیسے کیسے اسباب لکھتی ھے لیکن ھم انشااللہ ان سب اسباب کو مختصر کرکے تین حصون مین بانٹ دین گے اور اسی کے مطابق علاج وغذا بھی لکھ دین گے دعاؤن مین یادرکھیے گا محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Saturday, December 14, 2019

مردانہ امراض اوران کاعلاج-2 | Mardana kamzori ka ilag||men sexual problems

۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Mardana kamzori ka ilag||men sexual problems
۔۔۔۔ مردانہ امراض اوران کاعلاج۔۔۔قسط2۔۔۔۔
عضوتناسل مین بےشمار خون کی نالیان ھوتی ھین پھر جب تحریک پیدا ھوگی تو یہ نالیان خون سے بھرجاتی ھین عضوتناسل کا کچھ حصہ اسفنجی ھوتاھے جب خون کا شدید دورہ ھوگا تب عضوتناسل اس خون کی جتنی زیادہ شدت ھوگی اتنی ھی اس مین سختی بھی پیدا ھوگی اور موٹائی اور لمبائی مین بھی بڑھے گا اگر جسم مین خون کی مقدار کم ھو یا خون گاڑھا ھو یا ضعف قلب واقع ھوچکا ھو تو لازما خون کا دورہ اس شدت سے کسی صورت نہ ھوگا اب اس کی مثال مین کچھ یون دے سکتا ھون آپ ایک سرنج لےلین پہلے اس مین پٹرول بھر لین سب سے پہلے آپ نے ایک بات ذھن مین رکھنی ھے وہ ھے سرنج کی سوئی کی نالی کاسوراخ۔۔۔
اب عضوتناسل کوبھی نگاہ مین رکھین جتناسوراخ سرنج کی سوئی کےاندرھے سمجھ لین جوخون کی نالیان ھین وہ اس سےبھی زیادہ باریک ھین خیرھم نے ایک تجربہ کرنا ھے توپہلے پٹرول بھرلیااب سرنج کو پیچھے سےدبائین توبڑی آسانی سے دب جاۓگی اورپٹرول سرنج سے نکلناشروع ھوجائے گااب اس سے موٹا تیل ھے ڈیزل تواسےسرنج مین بھرکرین توکافی کچھ زور لگانا پڑے گاتب جاکرسرنج سےنکلےگااسی طرح اب سرنج مین آپ موبل آئل بھرلین توبڑازور لگاناپڑے گا پھرجاکرقطرہ قطرہ نکلےگااگر خون گاڑھاھوگیاھے یعنی موبل آئل جیسی صورت حال ھوچکی ھے توجوزور یاطاقت آپ کےھاتھ کی سرنج کاپسٹن دبانے مین لگ رھی تھی سمجھ لین آپ لین آپ کادل یہی کام کررھاھے آخرکاروہ تھک جاۓگا جیسے موبل آئل سرنج کی نالی سے نکل رھاتھا ایسے خون آپ کےعضوتناسل کی رگون مین پہنچ رھاھے یعنی ان مین دورہ انتہائی کم اورسست جاری ھے اب یقینی بات ھے انتشار بھی اسی طرح کاآۓ گا
یادرکھین اگر نفس ڈھیلااور کم انتشار والاھوگاتولذت سے بالکل عاری ھوگابلکہ جنس مخالف بھی بے لذت رھے گی لیکن جب خون کا قوام پتلا ھوگا اور دوران خون تحریک مین شدید دورہ کرےگا تب جاکر دوکام ھوتے ھین پہلاکام لذت انتہائی زیادہ ھوگی بلکہ شدید ھوگی اوردوسراکام یہ ھوگاکہ امساک زیادہ ھوگا کیونکہ خون پتلا ھونے کے سبب دورہ مسلسل جاری رھے گا تحریک کسی صورت نہین ٹوٹے گی دل پیچھے سے مسلسل خون دھکیل رھاھوتاھے اب دل کوخون مسلسل پمپ کرنے مین کوئی مسئلہ نہین ھوتا بلکہ وہ خود لذت کی کیفیت مین ڈوب چکا ھوتاھے جب خون کادورہ مسلسل جاری رھے گاتوانتشار بھی نہین ٹوٹے گااگرانتشار نہین ٹوٹے گاآپ اسی حالت کوامساک کہتے ھین یعنی امساک بڑھ جاۓگایاد رکھین جتناخون کاقوام پتلاھوگامنی بھی خودبخوداتنی ھی گاڑھی ھوتی جاتی ھے یعنی خون گاڑھاھونے پہ منی کاقوام پتلاھوتاجاۓگااگرخون کاقوام پتلاھوتاجاۓتومنی گاڑھی ھوتی جاۓ گی یہ فطری قانون ھےاب اس فلسفہ کوسمجھتا کوئی نہین ھے اور مریض کو مغلظات دیتے رھتے ھین اور مزے کی بات ھے مغلظ بھی ان کو دواؤن کوسمجھتے ھین جو خون کو مغلظ کرتی ھین
باقی ایسی تشریحات آپ اچھی اور مستند کتابون مین پڑھین کہ خصیون مین منی کاقوام کیسے تیارھوتاھے
اب آپ کویہ پتہ چل ھی گیاھوگا کہ مریض حقیقت مین مردانہ لحاظ سے کمزور نہین ھے بلکہ اپنی غلط خوراک کی وجہ سے کولسٹرول کاشکار ھوچکاھے اب آپ مریض کے کولسٹرول کاعلاج کرین گے تو یہ مردانہ کمزوری جاتی رھے گی یعنی کمی انتشار یا لذت امساک کی کمی دورھوجاۓ گی اب ایک دوسرا پہلو بھی ھے کہ انتشار یا یہی صورت حال پیداھوجاتی ھے
اوریہ ھے ضعف قلب اس پہ بحث اگلی قسط مین

Friday, December 13, 2019

مردانہ امراض اوران کاعلاج-1 | Mardana kamzori ka ilag||men sexual problems

۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 
Mardana kamzori ka ilag||men sexual problems
۔۔۔مردانہ امراض اوران کاعلاج۔۔۔۔قسط 1۔۔۔۔ 
مضمون ھم شروع کرین گےانتشارکامل سے انتشارکامل کی تعریف لکھنےکےلئےبہت سےغیراخلاقی الفاظ تجویز کیےجاتے ھین لیکن اخلاقی دائرے مین رہ کر آپ تعریف یون کرسکتےھین کہ عضوتناسل مین دوران خون اتنا شدیدھوکہ ھڈی کی مانندسخت ھوجائے دوستوانتشارکی کہانی آپکےھی زبانی بڑےآسان الفاظ مین سمجھاؤن گا پہلی بات آپ مین سے کوئی بھی دعوہ نہین کرسکتا کہ آلہ تناسل مین کوئی ھڈی ھوتی ھے بلکہ سب اسے گوشت کا لوتھڑاھی سمجھین گے اب یہ فطرت ھے کہ جب آپ جنس مخالف اور جنس مخالف بھی وہ جس سے آپ فطری صحبتانہ تعلق قائم کرسکتے ھون اسے بعض اوقات دیکھنے سے یا لمس سے یا بعض دفعہ سوچنے سے بدن مین پہلے دوران خون تیز ھوگا پھر خیالات اور سوچ مرکوز ھونے پہ خاص مقام مین دوران خون تیز ھونا شروع ھوگا یعنی اس وقت پورے بدن کی مشینری متحرک ھوجاتی ھے ھر حصہ اپنااپنا فعل سرانجام دے رھا ھوتاھے بظاھر آپ نے سمجھا ھوگا کہ پہلے دماغ اور پھر دل متحرک ھوالیکن یاد رکھین اس وقت جگر بھی اپنا فعل سرانجام دے رھا ھے تب جاکر انتشار کامل پیدا ھوتاھے اگرایک بھی عضورئیس اپنا فعل صحیح طور پہ انجام نہین دے رھا ھوگا تو درست انتشار کسی صورت بھی نہین پیداھوسکتا خیرایک چیز رہ گئی چنددھائیان پہلے انتشار لانے کےلئے ایک چیز کا استعمال کسی صورت نہین تھالیکن موجودہ دور مین نوجوان طبقےنےبےدریغ استعمال شروع کردیااب اٹھتےبیٹھتےچلتےپھرتے ھروقت انتشاری حالت مین رھتےھین اورمسلسل اس حالت مین رہ کراپنی صحت کابیڑہ غرق کررھے ھین آپ دیکھ لین ھرنوجوان جذباتی چڑچڑا والدین اور معاشرہ سےباغی تہذیب سےباغی اپنی من مرضی کرنےوالامایوس ذھنی خلفشار کاشکارنفسیاتی مریض چھوٹی چھوٹی باتون پہ جھگڑا کرنےوالاھروقت منفی سوچ اور رویہ رکھنےوالااپنی بات درست اوردوسرون کوغلط سمجھنےوالا یعنی مثبت سوچ کاتصورھی نہین رھادرست فیصلہ کرنے کی صلاحیت ھی نہین رھی ھرصورت متشدد ھوچکاھےکیاآپ جانتے ھین مین کس کی طرف اشارہ کررھاھون جناب یہ سیل فون ھےاورانٹرنیٹ ھے مجھے آج بھی ایک بات یادآتی ھے توھنسی بھی آجاتی ھے نوے کی دھائی مین میراایک دوست سعودی عرب سے واپس لوٹاھم چند دوست بیٹھے تھے اس محفل مین وہ بھی بیٹھاتھا گپین لگارھےتھےاب وہ کہتاھےدوستوسعودیہ مین مین نےایک بات سنی ھےکہ ایک ایسی چھوٹی سی ڈبی تیارھوکرمارکیٹ آرھی ھے جس مین ٹیپ ریکارڈ ٹی وی روشنی کیلئے بیٹری فون گھڑی وی سی آر سب کچھ ھوگااب ایک دوست نے اسے دنیاکاسب سے بڑاجھوٹاثابت کردیا کہ بیٹری کم سے کم دوتاتین چندہ کے بڑے سیل سے چلتی ھے ٹیپ ریکارڈ کاسائز وی سی آر کا سائز پھرٹی وی یعنی سب چیزین رکھنے رکھنے کےلئے دس فٹ ضرب دس فٹ جگہ چاھیےاتنی چھوٹی ڈبی مین کیسےآسکتی ھین لیکن وھی ڈبی آئی اوردنیابدل کےرکھ دی نوجوان طبقہ ذھنی تباھی مین چلاگیایہ ڈبی جسےآپ سیل فون کےنام سےجانتےھین خیریہ سب لکھنےکامقصد یہ تھامردانہ امراض پیدا ھونے مین ایک کردار سب سےزیادہ اس وقت سیل فون اورنیٹ ھےجہان نواجوان طبقہ بےراہ روی کاشکارھوجاتاھے پورن ویڈیو دیکھتے ھین جو برانگیختہ تحریک بدن مین پیداھونے کاسبب بنتی ھے آخرکار نظامات بدن جودل دماغ اورجگرسےمنسلک ھین تھک ھارجاتے ھین بےشماردیگر مسائل بدن مین پیداھونے لگتے ھین اورانسان بیماریون کا گھر نظرآنے لگتاھے یہان آپ مجھے ایک سوال کاجواب دین کہ کسی بندے کے سرمین لوھےکی کیل لگ گئی ھے اوراس وجہ سےاسےشدیدسردردھورھاھےاب کیااسکا علاج یہ ھے کہ اسےمسلسل سردرد روکنےوالی دوائین دےکردردروکا جاۓ اور کیل نہ نکالاجائے آپ فوراکہین گے پہلے دردکاسبب دورکرین یعنی پھنسی ھوئی کیل نکالین پھردردروکین گے توعلاج درست رھےگا بالکل یہی بات سیل فون پہ صادق آتی ھے پہلے اس سے چھٹکارہ حاصل کرین پھر سرعت کاعلاج کرین نہین تو بندہ ایک دلدل مین گرتاچلاجاتاھےپہلے سرعت کاشکارھوا بلکہ اس سے بھی پہلےصرف شدیدانتشاری کیفیت پیداھوئی پھر آپ سرعت کاشکارھوۓ اب مزاج مذیدبگڑاتوآپ بدعادت مشت زنی مین مبتلاھوۓاب عضوتناسل پہ غیرفطری شدید رگڑمسلسل پیداھوتےرھنےسےذکاوت حس مرض پیداھوگئی آپ نےسناھوگادرد کی انتہا دوا بن جاتی ھے یعنی بندہ ھوش حواس سےجاتارھتاھےاب مشت زنی کی انتہاھرچیز سے نفرت اپنی ذات سےبھی نفرت آخرکارخودکشی پہ نوبت آجاتی ھےخیر مشت زنی پہ میرا لکھا سترہ اٹھارہ اقساط پہ طویل مضمون اسی گروپ مطب کامل مین پڑھ سکتےھین ھم بات کررھےتھے انتشار کامل کےبارےمین اب عضوتناسل کےاندرباھربےشمارباریک خون کی نالیان بچھی ھوئی ھین یہان خون لانے والی الگ نالیان ھین اور خون واپس لےجانے والی الگ نالیان ھین باقی آئیندہ قسط مین

Friday, December 6, 2019

لاسکس کے مقابل یونانی دوا||Lasix||furosemide||alternative unanimous medicine

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Alternative unani medicine for lasix
۔۔۔۔۔۔ انگریزی دوا لاسکس کے مقابل یونانی دوا۔۔۔۔۔۔
ایک ماہ پہلے میرا الصحت یونانی طبیہ کالج فیصل آباد جانا ھوا کالج پرنسپل جناب حاجی شاھد محمود صاحب حج کرکے واپس لوٹے تواس خوشی کے موقعہ پہ کالج انتظامیہ نے یہ فنکشن مقرر کیا تھا بلکہ اسے ایک کارآمد دن بھی بنایا گیا یعنی طبی خواب غفلت سے جگانے کی ایک بہترین ترتیب بھی تھی وسیع انتظام کے ساتھ سینکڑوں کی تعداد مین جید حکماء بھی اس تقریب بابرکت مین شامل تھے بندہ ناچیز کو اور جناب محترم حکیم نیاز احمد دیال صاحب جو ماھنامہ ھیلتھ پروفائل لاھور کے ایڈیٹر ھین ھم دوصاحبان اس مجلس علمی مین مہمان خصوصی تھے بہت سے حکماء نے تقاریر کین جن مین کچھ ھیلتھ کیئرسے گلے شکوے تھے کچھ علمی پیاس بھی تھی کچھ تقاضے بھی تھی ایک بند گلی جس کااظہار ھرکسی نے کیا کہ ھمارے پاس ایسا کوئی نظام نہین جس مین ھم ایلوپیتھی کامقابلہ کرسکین ایک مایوسی تھی یہ سب کچھ سننے کے بعد سچ یہ ھے کہ مجھے بہت ھی افسوس ھواجناب حکیم پروفیسر جمیل صاحب نے مجھے زور دےکر گردہ کے موضوع پہ ایک مقالہ پڑھنے کا حکم دے رکھاتھا لیکن حکماء کی باتین سننے کے بعد موضوع تبدیل ھوگیا کیونکہ یہان کچھ حکماء نے ھارٹ اٹیک پہ سوالات کررکھے تھے اب اپنا فرض نبھانے کا وقت آگیاتھاخیر مائک کاسامنا کرتے ھی سب سے پہلے عزت افزائی کاشکریہ اداکیا ابتدا بسم اللہ خطبہ اور سورہ الرحمن کی چندآیات سے کی اور کچھ آیات پہلے پارہ سے پڑھین پھر دل کے امراض پہ کہ ھارٹ اٹیک ھونے کی اصل وجوھات اورایلوپیتھی علاج بتایا جوزندگی بھر چلانا پڑتاھے خواہ بائی پاس کروا لین لیکن ادویات رھتی زندگی کھانی ھی پڑین گی اب یہان سے طب کا علاج شروع ھوتاھے جب ایلوپیتھی بندگلی مین چلی جاتی ھے یہ سب بتانے سے اطباۓ کرام کے چہرے روشن ھوتے دیکھے تومیرے دل مین بھی سکون ساھوا اس کے بعد حکماء کو چندایسی ادویات سے بھی آگاہ کیا جواثرات مین ایلوپیتھی سے بھی زیادہ تیزاثر ھین اس روز یہ بھی وعدہ کیا تھا کہ انشااللہ آپ کوایسی ادویات سے روشناس کروایاجاۓ گا جو ایلوپیتھی کے برابری کرتی ھون وھان مین نے سب کے ھاتھ اٹھوا کے یہ بھی وعدہ لیاتھا کہ آپ کبھی بھی ایلوپیتھی ادویات کا استعمال اپنے اپنے دواخانون مین نہین کرین گے انشااللہ اس سلسلے مین مین پہلے بھی کافی ادویات لکھ چکا ھون مذید اسی سلسلے مین ادویات گاھے بگاھے لکھتارھون گا آج اسی موضوع کی دوا یونانی لاسکس دوا حاضر ھے
جوکھار ۔۔قلمی شورہ۔۔۔نوشادر برابروزن پیس کر پانچ سو ملی گرام کے کیپسول بھرلین یا نخودی گولیان بنا لین یا سفوف ھی رکھ لین حسب ضروت عمر کے لحاظ سے خوراک دین ایک ایک گولی دن مین تین بار دی جاسکتی ھے ھمراہ پانی
اگر پیشاب نہین آرھا یا بندھوگیاھےفوراپیشاب لاۓ گی مذید بدن مین کہین بھی سوجن ھو یا جوڑون مین سوزش درد جو غدی مزاج مین ھوتی ھے اب غدی یعنی صفراوی دردون مین بھی بہت تیزاثر ھے یہ دوا خوداعصابی عضلاتی مزاج رکھتی ھے بڑھے ھوۓ بلڈپریشر مین جب کوئی دواکاریگر نہ ھو تواسے استعمال کرین فورا بلڈپریشر ٹھیک کرتی ھے استسقاء جہان بھی ھو بہترین ھے

Saturday, November 30, 2019

بچون مین گندم کی الرجی | Wheat allergy in children

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Wheat allergy in children

۔۔۔۔۔۔۔ بچون مین گندم کی الرجی ۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ مرض اتنی زیادہ پھیل چکی ھے کہ بندہ حیران رہ جاۓ بلکہ خوفناک حد تک پھیل چکی ھے ایلوپیتھی مین اس کے بارے مین ھدایت صرف یہی ھے کہ بچہ زندگی بھر گندم نہین کھا سکتا اس مرض کی شدت کااندازہ مجھے اس وقت ھوا جب میرااپنا نواسہ اس مرض مین مبتلا ھوا دراصل یہ مرض شہرون مین زیادہ ھے جبکہ دیہات مین شاید ھی کوئی بچہ اس کا شکار ھوتاھے اس مرض کا سب سے بڑا سبب درست غذا کا میسر نہ ھونا ھے جبکہ شہری زندگی مین تو گندم کا آٹا بھی خالص نہین ملتا
خیر مرض کی ابتدا کھانسی بخار سے شروع ھوکر بات ٹوٹے پھوٹے پاخانون پہ آجاتی ھے کبھی کبھار الٹیان آنے کی بھی شکایت ھوتی ھے پاخانے دن مین تین چار لازما بچے کوآتے ھین جن مین عموما بدبو ھوتی ھے بچہ سوکھنا شروع ھوجاتاھے بلکہ سوکھ کرکانٹاھوجاتاھے وزن تیزی سے گرتا ھے
میرے نواسے کے مختلف اچھی لیب سے ٹیسٹ کرواۓ گئے بلکہ چلڈرن ھسپتال لاھور اٹھارہ روز ایڈمٹ رھا
یہ وہ ھسپتال ھے جو بچون کاشایدایشاء مین سب سے بڑا ھسپتال سمجھا جاتاھے اور واقعی یہان بچون کے امراض پہ بڑی تحقیق ھے بڑا ھی منظم عملہ ھے ایک ایک بچے پہ توجہ ھوتی ھے لاپرواھی کسی صورت نہین کی جاتی
یہ الگ بات ھے کہ کئی ایک امراض مین ایلوپیتھی ناکام ھے یاد رکھین حرف آخر کوئی بھی طریقہ علاج نہین ھے بے شمار مقامات پہ آخرکار آپ کوایلوپیتھی کا ھی سہارا لینا پڑتا ھے خیر علاج معالجہ مین جہان جس کی جتنی خدمات ھین وہ کھلے دل سے ماننی چاھیے لیکن عموما دیکھنے مین یہی آتا ھے ھر طریقہ علاج اپنے آپ کو مقدس سمجھتا ھے اور دوسرے طریقہ علاج کو موت کا سفر سمجھتا ھے
بہرحال بات اپنے نواسے کی کررھا تھا پاکستان کی ھربڑی لیب سے ٹیسٹ ھوۓ رزلٹ یہ نکلا کہ گندم سے الرجی ھے اب اس کے بنا کوئی چارہ نہین کہ زندگی بھر گندم نہ کھاۓ
باقی باتین چھوڑین ورنہ بات بہت ھی لمبی ھوجائے گی متفقہ الیہ فیصلہ ھوا کہ اب ھم طب کا طریقہ علاج شروع کرتے ھین اب جو علاج کیا وہ آپ کوآگاہ کرتا ھون
ھم نے مکمل علاج سنگرھنی کا علاج کیا
غذائی طور پہ اوجری صاف کرکے اس کا قیمہ بنا کرکھلانا شروع کیا پھر بکرے کے گوشت کا قیمہ پکوڑے سموسے جو گھر مین صاف ستھرے تیار کیے جاتے وہ کھلانے کی ھدایت کی صبح کے وقت انڈے کا آملیٹ ساتھ ادویات مین سفوف سنگدانہ مرغ حب آملہ اور جوارش تمرھندی کھلائی اس علاج سے بچہ ایک ماہ مین تین گناہ وزن بڑھا چکا تھا اور تمام علامات سے چھٹکارا پاچکا تھا اب ایک ماہ بعد بیسن اپنا تیار کردہ اور برابر وزن گندم کاآٹا ملا کر کھلانا شروع کیا اب خیر دوماہ بعد مکمل گندم کےآٹے سے تیار شدہ روٹی کھانے سے اسے کچھ بھی نہ ھواتین ماہ بعد مکمل دسترخوان پہ بیٹھ کر سب کچھ کھانا شروع کردیا اب دواؤن کے نسخہ جات
حب آملہ ۔۔
آملہ خشک شدہ دس تولہ
دھی آدھا کلو
لونگ دوتولہ
آملہ اور لونگ پیس کردھی مین شامل کرکے کسی برتن مین ڈال کربرتن کامنہ کسی کپڑے سے بند کرکے دھوپ مین رکھ دین جب خشک ھوجائے تو رتی برابر گولیان بنا لین ایک تادوگولی دن تین بار ھمراہ قہوہ چاۓ یا عرق چہار دین
سفوف سنگدانہ مرغ۔۔
رائی ۔۔ لونگ ۔۔ جائفل ۔۔ سنگدانہ مرغ برابر وزن پیس کرسفوف بنالین دوتاچاررتی دن مین تین بار
جوارش تمرھندی کا مشہورعام نسخہ ھے پہلے بھی لکھ چکا ھون محمود بھٹہ گروپ مطب کامل

Friday, November 29, 2019

اسگندھ کے بارے مین غلط معلومات

۔۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔ اسگندھ کے بارے مین غلط معلومات ۔۔۔۔۔۔۔ کافی عرصہ سے سوچ رھا تھا کہ اسگندھ پہ ایک مضمون ضرور لکھنا چاھیے کیونکہ بعض دوستون نے جوش وجذبات مین اس نباتات کے بارے مین زمین آسمان کے قلابے ملا دیے ھین سچ کہان تک ھے یہ ھم آج تلاش کرین گے بعض نے اسے جنسنگ کی قسم یا اس سے بھی افضل نباتات بنا دیا جبکہ جنسنگ بالکل الگ تھلگ قسم کی بوٹی ھے پاکستان کے بالائی علاقہ مین پائی جاتی ھے اوراسگندھ بالکل الگ بوٹی ھے یہ سارے ملک مین پائی جاتی ھے ھان افادیت مین زمین کامحل وقوع ضرور شامل ھے بعض مقامات کی بہت بہترین خیال کی جاتی ھے جس مین ناگور کا علاقہ پہلے نمبر پہ ھے اس لئے اسے اسگندھ ناگوری لکھاجاتاھے بلوچستان مین بہت اعلی نسل کی ملتی ھے ھمارے ملک مین سب سے اعلی یہی ھے اس کے بعد پنجاب کی بہترین ھے رطوبت فضیلیہ لئے ھوۓ ترگرم تیسرے درجہ مین ذائقہ کسی قدر تلخی مائل ھوتاھے جبکہ کیمیائی طور پہ کھاری پن لیکن بلغم اوررطوبت مین رقت پیداکرتی ھے وید کی رو سے اسے رسائن بوٹی سمجھاجاتاھے رسائن کامعنی اکسیر کے ھین کتاب بھاؤپرکاش مین جس کے مصنف مہرشی بھاؤمشر ھین نے لکھاھے ذائقہ تلخ ممسک ومبہی قاطع بادی وبلغم نیندآور اب دیکھین بلغمی مزاج کی دوا نیندآور توھوسکتی ھے لیکن مبہی اور قاطع بادی نہین ھوسکتی اور یہ بھی پکا اصول ھے قاطع بادی کبھی مبہی دوا نہین ھوسکتی اور یہ بھی اصول ھے کہ کوئی مولد بلغم دوانیندآور دوااور مخدر دواکبھی بھی دائمی قوت باہ پیدا نہین کرسکتی ھان حدت یعنی گرمی دور کرکے جسم مین طاقت ضرور محسوس کراتی ھے یعنی جنسی دباؤ کم ھوسکتاھے یعنی سرعت مین مفید ضرور ھے مولد منی ضرور ھے اور گردہ مثانہ کی سوزش مین فائدہ مند ضرور ھے لیکن جہان تک یہ لکھا ھے کہ جریان اور احتلام مین اکسیر ھے تو قطعی غلط لکھاھے نہ ھی قوت باہ پیدا کرتی ھے یعنی انتشار پیدا نہین کرتی بلکہ ان امراض مین الٹا نقصان ھوسکتا ھے اب کم سے کم دوا کواستعمال کرنے سے پہلے یہ خیال تو ضرورکرناچاھیے کہ دوا کس مزاج کی ھے اوراستعمال کس مزاجی مرض مین کی جارھی ھے دوستو یہ تو ھوگئی وہ باتین جو اس بوٹی کے بارے مین غلط لکھی جاتی ھے اب بات کرتے ھین توآخر وید مین اسے رسائن کا درجہ کیسے دیاجاتاھے آخر کوئی توخوبی ھے اس مین لین یہ بھی سن سمجھ لین پہلی بات اسگندھ مین صرف دوائی اثرات نہین ھین بلکہ غذائی اثرات بھی بہت زیادہ ھین اس مین نشاستہ کے ساتھ ساتھ کچھ اجزائے لحمیہ بھی ھین اعلی درجہ کاجسمانی کمزوری مین ٹانک ھے عام جسمانی کمزوری مین بہت ھی مفید ھےیہ دبلے پتلے بندے کونحیف کمزور بندے کےلئے قوت کاخزانہ ھے اور واقعی ان کےلئے رسائن ھے وہ عورتین جنہین دودھ کی پیدائش بہت کم ھے یاجن کے پستان بہت چھوٹے ھین ان کے اکسیر دوا ھے مندرجہ ذیل دوا استعمال کرین اسگندھ بدھارا سفید زیرہ برابروزن پیس کرچمچ چمچ دن مین دوتاتین بار ھمراہ دودھ اب منی کی پیدائش بھی بڑھ جاتی ھے اور گاڑھا پن بھی آتا ھے آپ اسگندھ موصلی سفید بدھارا برابروزن پیس کر چمچ صبح شام ھمراہ دودھ استعمال کرین یاد رھے عورتون مین خصیہ الرحم کی سوزش کے لئے مایہ ناز ھے پرانی سے پرانی سوزش بھی اسکے استعمال سے ٹھیک ھوجاتی ھے اسگندھ جوڑون کے درد مین بہت نافع ھے اب جو دوا جوڑوں کادرد ٹھیک کرتی ھے تو لازما مدر بول اور مدرحیض بھی ھے اگرچہ مدر بول ھے لیکن ساتھ ساتھ یہ مغلظ منی ھونے کی وجہ سے ممسک ھونے کی بھی صفت رکھتی ھے یعنی مسکن قلب وعضلات ھے اس وجہ سے ٹی بی مین بھی مفید ھے یادرکھین جوبات مین نے پہلے لکھی ھے کہ خصیتہ الرحم کی سوزش مین اعلی دوا ھے تو اس کے استعمال سے جسم مین جوترشی کی زیادتی ھوتی ھے وہ اعتدال پہ آجاتی ھے اسی وجہ سے عورتون کے مرض بےقائدگی حیض اس سے درست ھوکرباقائدہ ھوجاتے ھین اور بہت جلد حمل قرارپاجاتاھے اور جن عورتون کے بچے کمزور پیدا ھوتے ھون یا ضائع ھوجاتے ھون ان کودوران حمل استعمال کرائین انشااللہ بچے تندرست پیداھونگے اور سوکھے بچے کو بھی استعمال کرانے سے بچہ موٹاتازہ ھوجاتاھے اب اسگندھ کو عام سادہ انداز مین استعمال کرانے کا طریقہ یہ بھی ھے کہ آپ اسگندھ کوباریک پیس کربرابروزن چینی بھی پیس لین اور چمچ چھوٹا ھمراہ دودھ استعمال کرسکتے ھین یا پھر مذید مفید بنانا ھو تواسگندھ پیس لین اورتین گنا شہد شامل کرکے معجون بنا لین افعال بڑھانے کےلئے آپ اس کے ساتھ دیگر ادویہ ضرورت کے مطابق ملا سکتے ھین خیر سے عام طور پہ اسے بطور ٹانک استعمال کرین یاد رھے یہ جنسنگ سے بالکل الگ دوا ھے کبھی اس پہ بھی روشنی ڈال دین گے کسی لالٹین کی مدد سے

Wednesday, November 27, 2019

لیپ پھلبہری یعنی برص

۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔لیپ پھلبہری یعنی برص۔۔۔۔۔۔۔۔
چار دن کی غیر کے بعد آج گروپ مطب کامل کو رات ایک بجے دیکھنے کا وقت ملا آپ کو صدمہ کے بارے مین علم ھو ھی چکا ھے اب ان سب دوستون کا بہت ھی شکریہ جنہون نے اظہار افسوس اور دعائین مانگی
بس موت کے ھزار راستے ھین اسے ھرکسی پہ آنا ھے جس کے اندر زندگی اور روح موجود ھے اسے کوئی بھی روک نہین سکتا
اللہ تعالی کا لاکھ لاکھ شکر ھے پھوپھی صاحبہ کی ایک بھی نماز قضاء نہین ھوئی برین ھیمرج موت کا سبب بنا جو نماز مغرب کے بعد ھوا بس دعا ھے اللہ تعالی انہین جنت الفردوس مین جگہ نصیب فرمائے آمین ثم آمین
آج کی پوسٹ مختصر لیکن پُراثر ضرور ھے
تخم بابچی ۔ تخم پنواڑ ۔ سہاگہ سفید ۔ ھڑتال ورقی گندھک آملہ سار ۔ سیماب مصفی ھرایک دوا تولہ تولہ لین سب سے پہلے ھڑتال اور گندھک کو ملا کر اچھی طرح کھرل کرین اس کے بعد پارہ شامل کرکے تین چار گھنٹہ کھرل کرین یہان تک کہ پارہ کی چمک ختم ھوجائے اسکے بعد باقی پیس کر اب سب ملا کر گھنٹہ بھر کھرل کرلین ان اس تیار شدہ سفوف مین خالص سرکہ انگوری اڑھائی تولہ شامل کرکے لیپ بنا لین یعنی مرھم سا بن جاۓ اب اس کو سفید داغون پہ لگائین چھ دن مین داغ سرخ ھونگے پھر ساتوین دن اصلی حالت پہ آجائین گے
انشااللہ تعالی اس لیپ کے لگانے سے ایک ھفتہ بھر زیادہ سے زیادہ دس روز مین داغ دور ھوجائین گے دعاؤن مین یاد رکھیے گا گروپ مطب کامل محمود بھٹہ

Friday, November 22, 2019

اکسیر البدن

۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔ اکسیر البدن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نام سے ھرایک متوجہ ھوگا ضرور کوئی قوت باہ کی دوا ھوگی ھم بدن صرف مردانہ طاقت کی دوا کے ساتھ ھی لگاتے ھین خیر یہ دوا اکسیر البدن اس لئے ھے کہ آجکل کے کثرت سے ھونے والے سے امراض کےلئے فوری اثرھے جہان آپ کو فوری اثر دوا بھی چاھیے جیسے درد معدہ آنتون مین درد وجع الفواد درد فم معدہ ریحی دردین ان سب دردون مین بہت ھی مفید دوا ھے بنانا بھی کچھ مشکل نہین ھے درد خواہ جسم کے کسی بھی حصہ مین ھو اسے استعمال کرین
تازہ لیمن کا رس
تازہ ادرک کا رس
پودینہ تازہ کا رس
مولی تازہ کا رس
یعنی اوپر والی سب چیزون کا تازہ رس بغیر پانی ڈالے آپ نے ھر ایک کلو ،کلو نکال لینا ھے
اب آپ نے آدھا کلو نوشادر ٹھیکری آدھا کلو نمک سیاہ باریک پیس کراوپر والے چارون نکلے ھوۓ رس یعنی پانی مین ملادینا ھے اب چند بوتلین لے کر یہ تمام دوا ان مین ڈال کر مضبوطی سے بند کرکے ایک ھفتہ دھوپ مین رکھ دین
غذا کھانے کے پندرہ منٹ دوتاچار چمچ پی لین یا جب ضرورت محسوس کرین استعمال کرسکتے ھین
جب بھی استعمال کرین دوا کواچھی طرح ھلا لیا کرین کیونکہ نمک نوشادر نیچے بیٹھ سکتے ھین
اب کمنٹس مین کچھ دوست امرت دھارا کا آسان نسخہ بھی لکھ سکتے ھین جو کچھ یون ھے
ست اجوائن ست الائچی ست پودینہ مشک کافور بعض کاربالک ایسڈ بھی شامل کرتے ھین اور پیپر منٹ آئل بھی شامل کرلیتے ھین لیکن مذکورہ دوا افادیت مین کہین اعلی ھے