محترم جناب محمود بھٹہ صاحب نے کچھ روز قبل ایک نسخہ سیاہ بالوں کی افزائش اور نشونما کے لئے پیش کیا۔ اس نسخے کے دو آئٹم انہوں نے مجھ نا چیز کے زمہ لگا دیۓ
خاکسار کے لئے یہ بڑے شرف اور عزت افزائی کا مقام ہے کہ اتنے مایہ ناز اور منجھے ہوئے حکیم نے اس بےکار کو اس کے قابل سمجھا ۔
پھر کچھ مہربان بھی اس بات کےلئے میری طرف دیکھ رہے تھے ۔ میں عدم فرصت کی وجہ سے بر وقت حاضر نہ ہو سکا ۔تو لیجئے جناب جست اور مرجان کے نسخے پیش خدمت ہیں جو عمدہ طریقے سے حصہ بن سکتے ہیں اس نسخے کا جو محمود بھٹہ صاحب نے بالوں کے بارے میں پیش کیا تھا۔
ایک تولہ جست کا پترہ نما بنا کر کالے سرس کی تنے کی اندرونی پوست کے نغدہ میں بند کر کے چار کلو اوپلہ کی۔آگ دیں ۔اکیس بار تکرار عمل کریں ہر بار نغدہ جدید بنانا ہے۔ سفید براق کشتہ ہو گا
یہ کشتہ اعضاے رئیسہ کےلئے اور قویٰ انسانی کےلئے بہت کام کی چیز ہے آپ نسخہ مذکورہ میں شامل کر سکتے ہیں
اب بات ہے مرجان کی۔ مرجان حسب ضرورت لے کر جو کوب کریں۔ بغیر کچھ ملائے ڈولی میں بند گلحکمت پانچ کلو اوپلہ کی آگ دیں
راکھ ہو گا اب اسے عرق گلاب میں ایک گھنٹہ کھرل کریں اور ٹکی بنا کر ڈولی میں بند آگ پانچ کلو اوپلہ کی دیں ۔اس طرح سات بار تکرار عمل عرق گلاب سے
اسی طرح سات بار پانچ پانچ کلو کی آگ آب گھی کوار سے کھرل ہر بار ایک گھنٹہ ۔اسی طرح سات بار آب لیمؤں سے ۔
کھرل ہر بار ایک گھنٹہ آگ پانچ کلو ۔ عرق گلاب ، ، آب گھی کوار اور آب لیموں سے ٹوٹل آگیں اکیس بنتی ہیں
اعضاءے رئیسہ کےلئے بہت کام کا نسخہ ہے اور مطمئن ہو کر شامل نسخہ مذکورہ فرمائیں
اللہ تعالی سے آپ تمام احباب کی صحت اور تندرستی کےلئے دعا گو ہوں
No comments:
Post a Comment