Tuesday, July 3, 2018

روغن جیبی طبیب یا امرت دھارا|amrat dhara

....... مطب کامل ..........
Amrat dhara
........ روغن جیبی طبیب یا امرت دھارا .........
یہ بات 1902 کی ھے یعنی آج سے 115سال پہلے کی .. جب اس روغن یا تیل کو تیار کیا گیا اور ایک دواخانہ ریاست مالیر کوٹلہ انڈیا..مین شفاخانہ شیروانی کے نام سے تھا تقریبا دس سال مسلسل اس دواخانہ نے پورے برصغیر مین جس مین آج کے ممالک نیپال بھوٹان برما بنگلہ دیش انڈیا پاکستان افغانستان تک شامل تھے .. اس تیل کو سونے کے بھاؤ فروخت کیا مین اس دور کا وہ اشتہار بھی لگاۓ دیتا ھون خود دیکھ لین قیمت دو روپے تین آنہ ھے جب کہ اس دور مین سونا 14 روپے فی تولہ تھا اب فی شیشی اس تیل کی قیمت خود ھی نکال لین اس دور مین بھی ایک شخص نے ایک سال مسلسل دواخانہ مین حکیم صاحب کی خدمت کرکے اس تیل کا راز حکیم صاحب سے اگلوا لیا اور نسخہ ایک پندرہ روزہ طبی اخبار مین من وعن لکھ دیا اور آج تک ثواب کمارھے ھین
نسخہ کچھ یون تھا
ست نوشادر یا جوھر نوشادر 3 ماشہ...کاربالک ایسڈ 3 ماشہ..کافور 15 ماشہ..پیپر منٹ 15 ماشہ..ست اجوائن 15 ماشہ
اب نوشادر کے جوھر یون تیار کیے جاتے نوشادر کو پہلے روز رس لیمن مین کھرل کرین دوسرے روز امبربیل کے پانی مین تیسرے روز اٹ سٹ کے پانی مین چھوتھے روز آب کیلا مین پانچوین دن پھر اٹ سٹ کے پانی مین کھرل کرکے دھوپ یا آگ پہ رکھ کر مکمل دوا کو خشک کرکے پھر ان کا معروف طریقہ سے جوھر دو پیالون مین اڑا لین ان یہ جوھر نوشادر استعمال کیا جاتا تھا اب اس تیل کو اس دور مین جیبی طبیب کہا جاتا تھا اور آج کے دور مین اسے یون تیار کیا جاتا ھے ست پودینہ ست اجوائن ست الائچی کافور اور کاربالک ایسڈ اور اس مین صرف نوشادر کا جوھر شامل نہین کیا جاتا اور فائدے وھی لئے جاتے ھین اس زمانے مین جب اس کی اخبار پہ مشہوری آتی تو پچاس بیماریون کا اس ایک دوا سے علاج بتایا جاتا آخر فائدہ ھوتا تھا تب ھی خریدا جاتا تھا اشتہار آپ خود ملاحظہ فرما لین


No comments:

Post a Comment