Saturday, January 26, 2019

پیشاب کرتے ھوۓ قطرے رک جانا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔پیشاب کرتے ھوۓ قطرے رک جانا۔۔۔۔۔۔
یہ عام مرض ھے کہ پیشاب کرتے وقت کچھ قطرے پیشاب رک جاتا ھے پھر بعد مین کپڑے خراب کردیتا ھے اور بعض یہ شکایت کرتے ھین کہ پیشاب قابو ھی نہین رھتا حالانکہ پیشاب کی مقدار بہت ھی کم ھوا کرتی ھے آئیے آج اس مرض کو کھوجتے ھین کہ یہ دراصل ھے کیا؟
پہلی بات تو یہ یاد رکھین کہ مثانہ اور سیون کے عضلات سکڑ کر نالیون سے پیشاب نچوڑتے ھین اب بعض اوقات عضلاتی ضعف کے سبب مقامی سکیڑ پوری طرح نہین ھو پاتا اور مثانہ پوری طرح خالی نہین ھو پاتا اب جب کھڑے ھون تو نالیان بھینچتی ھین تو ان کے درمیان رکا ھوا پیشاب دباؤ پڑنے سے خارج ھوتا ھے اب بعض اوقات مقامی عضوی خرابیان اور بعض اوقات ریاح بھی اس کا سبب بنتے ھین اور کبھی ورم غدد بھی یعنی پراسٹیٹ بھی اس کا باعث بنتا ھے اور کبھی کبھی ورم احلیل اور تنگی نائرہ مین بھی ایسا ھو سکتا ھے اب دوستو کتنے سبب اس کے مین نے بتا دیے اب ھرایک مرض کا حقیقت مین الگ الگ علاج ھے یار دوست ایک ھی لٹھ سے سب امراض کو ھانکتے ھین مریض بھی جب مرض کا اظہار کرتا ھے تو صرف اتنا ھی کہے گا کہ پیشاب کے قطرے آتے ھین اب وہ تو حق بجانب ھے اسے علم نہین کہ اس مین کیا کیا مسائل ھو سکتے ھین یہ حق تو طبیب کا ھے کہ درست تشخيص مرض کرے
اب ضعف کا سبب ھے تو آپ کشتہ فولاد سونا چاندی والا استعمال کرین ھمراہ لبوب کبیر دین یا پھر کم سے کم حب جواھر ساتھ معجون خبث الحدید دین یا پھر قرص سلاجیت ھمراہ جوارش عضلاتی غدی دین اب ان کے نسخے مین لکھ چکا ھون
اگر ورم کی صورت مین محللات کا استعمال کرائین ۔
غدی عضلاتی تحریک مین غدد مین سکیڑ ھوتا ھے پیشاب کی نالی مین اور مثانہ مین سکیڑ کی وجہ سے پیشاب رک کر آتا ھے آخر مین چند قطرے آتے ھین جو اٹھنے پر خارج ھوتے ھین ایسی صورت مین غدی اعصابی ملین ھی کافی ھوتا ھے
اگر پیشاب پہ قابو نہ آرھا ھو اور پیشاب کی مقدار بھی کم ھی ھو تو یاد رکھین ایسی صورت مین غدی اعصابی تحریک ھوا کرتی ھے اس کا علاج معجون مقوی وممسک ھے اسے استعمال کرین یہ معجون کرامتی اثرات کی حامل ھے بہت ھی آزمودہ ھے چلین اس کا نسخہ لکھے دیتا ھون یہ آج تک نہین لکھا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ معجون مقوی ممسک ۔۔۔۔۔۔
بالچھڑ ۔۔اندرجو شیرین ۔۔۔۔بہمن سرخ ۔۔۔۔بہمن سفید ۔۔۔تخم پیاز ۔۔سنڈھ ۔۔ناگرموتھا ۔۔ ماھی روبیان ۔۔مغز اخروٹ ۔۔مغز پستہ ۔۔ مغز فندق ھر ایک دوا 50..50گرام اشنہ ۔۔جلوتری ۔جائفل ۔۔ خولنجان ۔۔۔دارچینی ۔۔ عقرقرحا ۔۔قرنفل ۔۔ ھرایک 25...25گرام بھنگ چار سوگرام عنبر سات گرام زعفران پچاس گرام افیون سات گرام عرق بید مشک 150ملی لٹر ۔۔شہد تین گنا
سب سے پہلے افیون کو کھرل کرین پھر زعفران کو کھرل کرین یعنی یہ دونون دوائین پہلے سوکھی کھرل کرنی ھین پھر عرق بید مشک ملا کر کھرل کرنا ھے اس کے بعد باقی دوائین پیس کر ملا لین پھر شہد کا قوام کرکے ملا کر معجون تیار کر لین مقدار خوراک ایک تا دوگرام ھمراہ قہوہ لونگ دارچینی دین اس کا مزاج عضلاتی غدی مقوی ھے مقوی عضلات ممسک جنسی امساک کے طلب گارون کے لئے ایک نعمت سے کم نہین ھے کھانسی ریشہ بلغمی دمہ کے مریضون کے لئے بھی بہت مفید ھے منوم بھی ھے یہ آج پہلا نسخہ اسطرح کا لکھا ھے اب بات رھی افیون کی تو بہت سے کمنٹس ایسے لوگ کرین گے کہ یہ کہان سے ملے گی تو محترم اسے تلاش کرناآپ کا اپنا کام ھے مجھ سے پوچھنے کا تو کوئی فائدہ نہین باقی یہ سوال زعفران اور عنبر بہت مہنگے ھین کون خریدے گا اسے کوئی بھی نہین بنا سکے گا یہ صرف خواب ھے بھلا ایسا نسخہ لکھنے کا فائدہ کیا ھے تو دوستو بڑا ھی فائدہ ھے آپ نے پڑھ لیا اور دل ھی دل مین خواب دیکھ لئے اور چین مین ھو گئے

1 comment:

  1. محترم و عالی مقام۔
    السلام علیکم۔
    مجھے شوگر ھے بلڈ پریشر ھے میرا باہ بھی کمزور ھے اور میرے سپرم کی کم ھے میری عمر 50 ھے نظر بھی کمزور ھو رھی ھے۔ سر بھی گنجا ھوتا جا رھا ھے۔ میرا خون کا گروپ او پازیٹیو ھے۔ قد 6 فٹ ھے میں ایک ایسے معاشرے میں رھتا ھوں جہاں بیٹے نہ ھوں تو ھر کوئی کچلنے کو دوڑتا ھے۔ جیب خالی ھے جامن کی گٹھلیاں اور اندرائن پر گزارہ ھے چھوٹی چندن اور صندل سفید مہنگی ھیں میں اپنے علاقہ کرک میں کمزور کیساتھ نہیں جینا چاھتا آپ سے استدعا ھے کہ کوئی ایسی دوا تجویز فرمائیں کہ میری تمام تکالیف دور نہ ھوں لیکن 1/4 ھوجائیں اور مجھے چار بیٹے ایک پیدا ھو۔ ممنون رھونگا۔
    محمد طارق خان خٹک حیات آباد پشاور eldoradopk589@gmail.com

    ReplyDelete