Urdu, Tibb , Qanoon Mufrad Aza , Unani ,tibb e sabir, To reach author ,please contact facegroup page matab e Kamil . https://www.facebook.com/groups/Matab.E.Kamil/ We don't sell medicine
▼
Friday, November 29, 2019
اسگندھ کے بارے مین غلط معلومات
۔۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔ اسگندھ کے بارے مین غلط معلومات ۔۔۔۔۔۔۔
کافی عرصہ سے سوچ رھا تھا کہ اسگندھ پہ ایک مضمون ضرور لکھنا چاھیے کیونکہ بعض دوستون نے جوش وجذبات مین اس نباتات کے بارے مین زمین آسمان کے قلابے ملا دیے ھین سچ کہان تک ھے یہ ھم آج تلاش کرین گے بعض نے اسے جنسنگ کی قسم یا اس سے بھی افضل نباتات بنا دیا جبکہ جنسنگ بالکل الگ تھلگ قسم کی بوٹی ھے پاکستان کے بالائی علاقہ مین پائی جاتی ھے اوراسگندھ بالکل الگ بوٹی ھے یہ سارے ملک مین پائی جاتی ھے ھان افادیت مین زمین کامحل وقوع ضرور شامل ھے بعض مقامات کی بہت بہترین خیال کی جاتی ھے جس مین ناگور کا علاقہ پہلے نمبر پہ ھے اس لئے اسے اسگندھ ناگوری لکھاجاتاھے بلوچستان مین بہت اعلی نسل کی ملتی ھے ھمارے ملک مین سب سے اعلی یہی ھے اس کے بعد پنجاب کی بہترین ھے
رطوبت فضیلیہ لئے ھوۓ ترگرم تیسرے درجہ مین ذائقہ کسی قدر تلخی مائل ھوتاھے جبکہ کیمیائی طور پہ کھاری پن لیکن بلغم اوررطوبت مین رقت پیداکرتی ھے
وید کی رو سے اسے رسائن بوٹی سمجھاجاتاھے رسائن کامعنی اکسیر کے ھین
کتاب بھاؤپرکاش مین جس کے مصنف مہرشی بھاؤمشر ھین نے لکھاھے ذائقہ تلخ ممسک ومبہی قاطع بادی وبلغم نیندآور
اب دیکھین بلغمی مزاج کی دوا نیندآور توھوسکتی ھے لیکن مبہی اور قاطع بادی نہین ھوسکتی اور یہ بھی پکا اصول ھے قاطع بادی کبھی مبہی دوا نہین ھوسکتی اور یہ بھی اصول ھے کہ کوئی مولد بلغم دوانیندآور دوااور مخدر دواکبھی بھی دائمی قوت باہ پیدا نہین کرسکتی ھان حدت یعنی گرمی دور کرکے جسم مین طاقت ضرور محسوس کراتی ھے یعنی جنسی دباؤ کم ھوسکتاھے یعنی سرعت مین مفید ضرور ھے مولد منی ضرور ھے اور گردہ مثانہ کی سوزش مین فائدہ مند ضرور ھے لیکن جہان تک یہ لکھا ھے کہ جریان اور احتلام مین اکسیر ھے تو قطعی غلط لکھاھے نہ ھی قوت باہ پیدا کرتی ھے یعنی انتشار پیدا نہین کرتی بلکہ ان امراض مین الٹا نقصان ھوسکتا ھے اب کم سے کم دوا کواستعمال کرنے سے پہلے یہ خیال تو ضرورکرناچاھیے کہ دوا کس مزاج کی ھے اوراستعمال کس مزاجی مرض مین کی جارھی ھے دوستو یہ تو ھوگئی وہ باتین جو اس بوٹی کے بارے مین غلط لکھی جاتی ھے اب بات کرتے ھین توآخر وید مین اسے رسائن کا درجہ کیسے دیاجاتاھے آخر کوئی توخوبی ھے اس مین
لین یہ بھی سن سمجھ لین
پہلی بات اسگندھ مین صرف دوائی اثرات نہین ھین بلکہ غذائی اثرات بھی بہت زیادہ ھین اس مین نشاستہ کے ساتھ ساتھ کچھ اجزائے لحمیہ بھی ھین
اعلی درجہ کاجسمانی کمزوری مین ٹانک ھے عام جسمانی کمزوری مین بہت ھی مفید ھےیہ دبلے پتلے بندے کونحیف کمزور بندے کےلئے قوت کاخزانہ ھے اور واقعی ان کےلئے رسائن ھے
وہ عورتین جنہین دودھ کی پیدائش بہت کم ھے یاجن کے پستان بہت چھوٹے ھین ان کے اکسیر دوا ھے مندرجہ ذیل دوا استعمال کرین اسگندھ بدھارا سفید زیرہ برابروزن پیس کرچمچ چمچ دن مین دوتاتین بار ھمراہ دودھ
اب منی کی پیدائش بھی بڑھ جاتی ھے اور گاڑھا پن بھی آتا ھے آپ اسگندھ موصلی سفید بدھارا برابروزن پیس کر چمچ صبح شام ھمراہ دودھ استعمال کرین یاد رھے عورتون مین خصیہ الرحم کی سوزش کے لئے مایہ ناز ھے پرانی سے پرانی سوزش بھی اسکے استعمال سے ٹھیک ھوجاتی ھے
اسگندھ جوڑون کے درد مین بہت نافع ھے اب جو دوا جوڑوں کادرد ٹھیک کرتی ھے تو لازما مدر بول اور مدرحیض بھی ھے اگرچہ مدر بول ھے لیکن ساتھ ساتھ یہ مغلظ منی ھونے کی وجہ سے ممسک ھونے کی بھی صفت رکھتی ھے یعنی مسکن قلب وعضلات ھے اس وجہ سے ٹی بی مین بھی مفید ھے یادرکھین جوبات مین نے پہلے لکھی ھے کہ خصیتہ الرحم کی سوزش مین اعلی دوا ھے تو اس کے استعمال سے جسم مین جوترشی کی زیادتی ھوتی ھے وہ اعتدال پہ آجاتی ھے اسی وجہ سے عورتون کے مرض بےقائدگی حیض اس سے درست ھوکرباقائدہ ھوجاتے ھین اور بہت جلد حمل قرارپاجاتاھے اور جن عورتون کے بچے کمزور پیدا ھوتے ھون یا ضائع ھوجاتے ھون ان کودوران حمل استعمال کرائین انشااللہ بچے تندرست پیداھونگے اور سوکھے بچے کو بھی استعمال کرانے سے بچہ موٹاتازہ ھوجاتاھے اب اسگندھ کو عام سادہ انداز مین استعمال کرانے کا طریقہ یہ بھی ھے کہ آپ اسگندھ کوباریک پیس کربرابروزن چینی بھی پیس لین اور چمچ چھوٹا ھمراہ دودھ استعمال کرسکتے ھین یا پھر مذید مفید بنانا ھو تواسگندھ پیس لین اورتین گنا شہد شامل کرکے معجون بنا لین افعال بڑھانے کےلئے آپ اس کے ساتھ دیگر ادویہ ضرورت کے مطابق ملا سکتے ھین خیر سے عام طور پہ اسے بطور ٹانک استعمال کرین یاد رھے یہ جنسنگ سے بالکل الگ دوا ھے کبھی اس پہ بھی روشنی ڈال دین گے کسی لالٹین کی مدد سے
No comments:
Post a Comment