۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Wheat allergy in children
۔۔۔۔۔۔۔ بچون مین گندم کی الرجی ۔۔۔۔۔۔۔۔یہ مرض اتنی زیادہ پھیل چکی ھے کہ بندہ حیران رہ جاۓ بلکہ خوفناک حد تک پھیل چکی ھے ایلوپیتھی مین اس کے بارے مین ھدایت صرف یہی ھے کہ بچہ زندگی بھر گندم نہین کھا سکتا اس مرض کی شدت کااندازہ مجھے اس وقت ھوا جب میرااپنا نواسہ اس مرض مین مبتلا ھوا دراصل یہ مرض شہرون مین زیادہ ھے جبکہ دیہات مین شاید ھی کوئی بچہ اس کا شکار ھوتاھے اس مرض کا سب سے بڑا سبب درست غذا کا میسر نہ ھونا ھے جبکہ شہری زندگی مین تو گندم کا آٹا بھی خالص نہین ملتا
خیر مرض کی ابتدا کھانسی بخار سے شروع ھوکر بات ٹوٹے پھوٹے پاخانون پہ آجاتی ھے کبھی کبھار الٹیان آنے کی بھی شکایت ھوتی ھے پاخانے دن مین تین چار لازما بچے کوآتے ھین جن مین عموما بدبو ھوتی ھے بچہ سوکھنا شروع ھوجاتاھے بلکہ سوکھ کرکانٹاھوجاتاھے وزن تیزی سے گرتا ھے
میرے نواسے کے مختلف اچھی لیب سے ٹیسٹ کرواۓ گئے بلکہ چلڈرن ھسپتال لاھور اٹھارہ روز ایڈمٹ رھا
یہ وہ ھسپتال ھے جو بچون کاشایدایشاء مین سب سے بڑا ھسپتال سمجھا جاتاھے اور واقعی یہان بچون کے امراض پہ بڑی تحقیق ھے بڑا ھی منظم عملہ ھے ایک ایک بچے پہ توجہ ھوتی ھے لاپرواھی کسی صورت نہین کی جاتی
یہ الگ بات ھے کہ کئی ایک امراض مین ایلوپیتھی ناکام ھے یاد رکھین حرف آخر کوئی بھی طریقہ علاج نہین ھے بے شمار مقامات پہ آخرکار آپ کوایلوپیتھی کا ھی سہارا لینا پڑتا ھے خیر علاج معالجہ مین جہان جس کی جتنی خدمات ھین وہ کھلے دل سے ماننی چاھیے لیکن عموما دیکھنے مین یہی آتا ھے ھر طریقہ علاج اپنے آپ کو مقدس سمجھتا ھے اور دوسرے طریقہ علاج کو موت کا سفر سمجھتا ھے
بہرحال بات اپنے نواسے کی کررھا تھا پاکستان کی ھربڑی لیب سے ٹیسٹ ھوۓ رزلٹ یہ نکلا کہ گندم سے الرجی ھے اب اس کے بنا کوئی چارہ نہین کہ زندگی بھر گندم نہ کھاۓ
باقی باتین چھوڑین ورنہ بات بہت ھی لمبی ھوجائے گی متفقہ الیہ فیصلہ ھوا کہ اب ھم طب کا طریقہ علاج شروع کرتے ھین اب جو علاج کیا وہ آپ کوآگاہ کرتا ھون
ھم نے مکمل علاج سنگرھنی کا علاج کیا
غذائی طور پہ اوجری صاف کرکے اس کا قیمہ بنا کرکھلانا شروع کیا پھر بکرے کے گوشت کا قیمہ پکوڑے سموسے جو گھر مین صاف ستھرے تیار کیے جاتے وہ کھلانے کی ھدایت کی صبح کے وقت انڈے کا آملیٹ ساتھ ادویات مین سفوف سنگدانہ مرغ حب آملہ اور جوارش تمرھندی کھلائی اس علاج سے بچہ ایک ماہ مین تین گناہ وزن بڑھا چکا تھا اور تمام علامات سے چھٹکارا پاچکا تھا اب ایک ماہ بعد بیسن اپنا تیار کردہ اور برابر وزن گندم کاآٹا ملا کر کھلانا شروع کیا اب خیر دوماہ بعد مکمل گندم کےآٹے سے تیار شدہ روٹی کھانے سے اسے کچھ بھی نہ ھواتین ماہ بعد مکمل دسترخوان پہ بیٹھ کر سب کچھ کھانا شروع کردیا اب دواؤن کے نسخہ جات
حب آملہ ۔۔
آملہ خشک شدہ دس تولہ
دھی آدھا کلو
لونگ دوتولہ
آملہ اور لونگ پیس کردھی مین شامل کرکے کسی برتن مین ڈال کربرتن کامنہ کسی کپڑے سے بند کرکے دھوپ مین رکھ دین جب خشک ھوجائے تو رتی برابر گولیان بنا لین ایک تادوگولی دن تین بار ھمراہ قہوہ چاۓ یا عرق چہار دین
سفوف سنگدانہ مرغ۔۔
رائی ۔۔ لونگ ۔۔ جائفل ۔۔ سنگدانہ مرغ برابر وزن پیس کرسفوف بنالین دوتاچاررتی دن مین تین بار
جوارش تمرھندی کا مشہورعام نسخہ ھے پہلے بھی لکھ چکا ھون محمود بھٹہ گروپ مطب کامل
No comments:
Post a Comment