Sunday, March 22, 2020

کروناوائرس ایک مذاق ھے

۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
#corona
۔۔۔۔ کروناوائرس ایک مذاق ھے ۔۔۔۔۔۔
ایک عجیب سی صورت حال اس وقت پیدا ھوگئی ھے اور پورے ملک کے لوگون کی سمجھ ھی نہین آرھی بس بحث اور تبصرے ھرجگہ جاری ھین ھرایک دوسرون کوھدایات سنارھا ھے لیکن خود پہ یہ قانون لاگو کرنے کوتیار نہین ھے اتنی بڑی مصیبت اور خوفناک صورت حال پیدا ھوچکی ھے جبکہ لوگون مین احساس ذمہ داری ابھی تک پیدا نہین ھوا ھے یہی حال کچھ روز پہلے اٹلی کے لوگون کاتھا انہون نے بھی اپنی حکومت کےاعلانات وھدایات پہ کان نہین دھرا تھا نتیجہ یہ نکلا ھے ھزارون لوگ روزانہ مرض مین مبتلا ھورھے ھین توسینکڑون لوگ روزانہ کے حساب سے مر رھے ھین پرسون شاید چھ سو بندے مرے تھے اور کل دن مین آٹھ سولوگون کی لاشین ھسپتالون سے نکلی ھین اٹلی کی بیس صوبے متاثر ھوچکے ھین مرض کنٹرول سے باھر ھوچکی ھے کل ان کا وزیراعظم  اتنی لاشین دیکھ کرشدت غم سے بہت رویا اسکا بس نہین چل رھا تھا
اس وقت ھماری حکومت باربار ھدایات دے رھی ھے صورت حال گھمبیر ھورھی ھے لیکن عوام کسی بھی ھدایت پہ عمل کرنے کوتیار نہین دوستو یہ وقت بڑی سختی سے ھر حفاظتی ھدایت پہ عمل کرنے کا ھے کل شام تک پاکستان مین مریضون کی تعداد سات سوسے بڑھ چکی تھی اس وقت عالمی تناظر پہ اگر نگاہ دوڑائی جاۓ توگرم علاقون مین وائرس سست ضرور ھواھے لیکن مریض وھان بھی زیادہ ھورھے ھین مین نیچے دودن کا عالمی شیڈول لگارھا ھون خود ھی غور سے پڑھ لین  اور سوچین کیا ھمین ھدایات پہ عمل کرنا ھے آپکی ایک احتیاط بہت سون کی حفاظت ھوسکتی ھے براہ کرم خود بھی عمل کیجئے اور دوسرون کو عمل کرنے کاپابند بنائین
ھدایات۔۔ھجوم نہ بنائین نہ ھجوم مین جائین
گھرون کے اندر رھین شدید ضرورت مین حفاظتی ماسک لگاکرباھر نکلین اور کسی کوبھی چھونے سے گریز کرین لوگون سے فاصلے پہ رھین جوکم سے کم پانچ چھ فٹ ھو اکھٹے ھوکرنہ چلین گھرواپسی پہ ھاتھ لازمی طور آدھے منٹ صابن سے اچھی طرح دھولین کوشش کرین باوضورھین
حلق گرم پانی سے تررکھین خشک نہ ھونے دین گھنٹہ بھر مین ایک دودفعہ لازمی گھونٹ گھونٹ پانی پی لین
گھرکے دروازے لاک رکھین تاکہ غیر ضروری لوگ آپ تک نہ پہنچین گھر کے اندر اور گلیون مین صفائی کاخاص خیال رکھین ھوسکے توجراثیم کش سپرے لازمی کرین تاکہ مکھیون یا پتنگون سے چمٹ کر وائرس کسی صورت آپ تک نہ پہنچے لباس روزانہ کے حساب سے بدلین بلکہ گھر داخل ھوتے وقت لباس بدل لین اوراترے لباس کوفورا دھوڈالین بزرگ حضرات کوکسی صورت گھر سے باھر نہ نکلنے دین کچھ روز کا راشن گھر مین سٹاک کرلین اور جو غریب آپکے محلے گلی مین رھتاھے اس کے گھر خود سے راشن پہنچانے کاانتظام کردین انشااللہ اللہ تعالی آپ کے رزق مین برکت ڈالے گا

No comments:

Post a Comment