۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Sherbat Dinar
۔۔۔۔۔ شربت دینار حقیقت کیا ھے اور جدید وقت کی ضرورت ۔۔۔۔
شربت دینار کو صاحب نسخہ نے گڑ شکر یا چینی ملاکرتیار نہین کیا تھا بلکہ شہد مین تیار کیاجاتا تھا اس دور کے اوزان کو جدید شکل مین ھم کچھ یون سمجھ سکتے ھین
تخم کاسنی 50گرام
گل سرخ 50گرام
جڑ کاسنی 100گرام
گل نیلوفر 25گرام
گاؤزبان25گرام
تخم کثوث 100گرام
شہد ایک کلو
ریوندچینی 40گرام
پہلی دواؤن کوبارہ گھنٹہ پہلے پانی مین بھگو دین اور تخم کثوث کو کسی کپڑے کی پوٹلی مین بند کرکےترشدہ دواؤن مین رکھ دین صبح تین چارابال آگ پہ دین پھر کسی کپڑے کی مدد سے چھان لین اب شہد ملا کرحالت قوام پہ لےآئین آگ دھیمی ھی رکھین تاکہ دوا کا جوھر نہ جلے جب شربت تیارھوجاۓتوآخری دوا ریوندچینی باریک پیس کر کپڑے مین چھان لین اب اس پوڈر شدہ ریوندچینی کوشربت مین شامل کردین بس اب شربت دینارتیارھے
یہ مزاج مین غدی اعصابی ھے پچاس گرام تک دن مین دومرتبہ پانی مین ملاکرپلاسکتےھین
فوائد آج بھی وھی ھین بے مثل اورانتہائی اعلی مقام طب مین حاصل ھے
جگر مین رکےفاضل موادکوبذریعہ پاخانہ پیشاب اور پسینہ خارج کرتاھے پتہ جگرگردون کے مسدور راستےکھولتاھے استسقاء یرقان ھیپاٹائٹس اور اندرونی وبیرونی ورمون کو ٹھیک کرنےمین آج بھی اعلی دوا مین شمارھوتاھےسوزش بول رکاوٹ پیشاب ریاح الامعاء یعنی انتڑیون کی گیس قبض بواسیر عظم طحال عظم جگر ورم رحم کثرت طمث اور بڑھے ھوۓ بلڈپریشر کوبہت ھی مفیدھے گرمی خشکی سے ھاتھ پاؤن کاسن ھوجانایاجسم کا کوئی حصہ سن ھوجانا اور فاضل صفراوی مواد کوبدن سے خارج کرناغدی عضلاتی علامات کو فوری ٹھیک کرنا اس کی ادنی صفت ھے
آئیے اب جدید تقاضون کے مطابق نئے دور کی نئی تحقیق آسان تیاری کے مراحل اور مندرجہ بالا تمام فوائد کا حامل مندرجہ ذیل شربت بھی بنا کراستعمال کرسکتے ھین
اسے آپ غدی اعصابی شربت براۓ جگروملین بھی کہہ سکتے ھین
بادیان ۔تخم کاسنی ۔ افتیمون ھرایک دوا پچاس گرام
سنامکی ۔۔ تخم کثوث ھرایک دوا سوگرام
چینی دوکلو
معروف مندرجہ بالا طریقہ کے مطابق شربت بنالین
اس شربت کی تیاری مین جب سنامکی ڈالین تو صرف پتے ڈالین تنکے ڈنڈیان مکمل صاف کرین ورنہ استعمال کے بعد پیٹ مین مروڑ پیدا ھوسکتاھے اگر صرف پتے استعمال کرین گے تو مروڑ نہین پیداھونگے ھان آپ ضرورت کے تحت سنامکی کی مقدار آدھی تک کرسکتے ھین اگر سوگرام ھی ڈالین گے تو شربت بہترین ملین بھی ھوگا کثوث کو اس شربت مین بھی کپڑے مین باندھ کر ھی رکھین گروپ مطب کامل محمودبھٹہ
نوٹ۔۔ اگر ساتھ معجون دبیدالورد عرق مکوکاسنی سے دین توجگر کے امراض اسکی صفات بہت ھی اعلی ھین
No comments:
Post a Comment