۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Jawarish Kamuni|Jawarish | Kamoni|Kamuni
۔۔۔۔۔۔ جوارش کمونی اور جوارش کمونی ۔۔۔۔۔
کچھ عرصہ پہلے بھی مین نے جوارش کمونی مین کچھ اضافہ کیا تھا اور آپ کو تشریح کے ساتھ اس اضافے کی وضاحت وافادیت سےبھی آگاہ کیا تھا وہ پوسٹ بھی گروپ مطب کامل مین موجود ھے آج صبح صبح ایک کتاب مطالعہ سے گزری اس مین بھی جوارش کمونی کا نسخہ کچھ ردبدل کے ساتھ لکھا تھا اچھا لگا تو آپ سے شیئر کررھا ھون بس یہ یاد رھے مین نے خودتیارنہین کیا ھے بس اپنی جگہ نسخہ درست تھا
خیر نسخہ لکھنے سے پہلے ایک وضاحت بھی کردون جوانتہائی ضروری ھے پہلی وضاحت بعض لوگ یہ سوال کرتے ھین کہ جب یہ دوا یعنی جوارش کمونی معدہ کےلئے ھے تو اسکانام کمونی کیون ھے اور کمونی سے کیامراد ھے جواب نہایت معمولی سا ھے ماضی کے حکماء عموما جومفرد دوا نسخہ مین زیادہ ھوتی اس پہ دواکانام رکھ دیاکرتے تھے اور یہ نہایت سادہ اوراچھا طریقہ وضع تھا اب بعض لوگون نے دواؤن کےنام بدل کر نہایت اونچے رکھ لیے ھین جبکہ نسخہ جات وھی پرانے ھوتے ھین خیر نامون مین کچھ نہین پڑاھوتا بس دوا درست میزانیہ اور بالمزاج ھوناچاھیے آپ خواہ اس جوارش کمونی کا ھی نام بدل کر جوھر الماسی خاص معدی رکھ لین بس رعب پڑنا چاھیے دوا کا
خیر بات کمونی کی کرتے ھین کمونی دراصل لفظ کمون سے مشتق ھے کمون بمعنی زیرہ کے ھین یعنی کمون زیرہ کوکہتے ھین بس اس مین لفظ( ی) کا اضافہ ھے اب ذرا زیرہ کی بابت بھی کچھ بتادون اس وقت بازار مین جوزیرہ سفید عام مصالحہ جات کےلئے یعنی گھر کے اندر استعمال کےلئے یا کھانون مین استعمال کےلئے فروخت ھورھاھے اسے پنساری یا کریانہ سٹور والے انڈین زیرہ کے نام سے پکارتے ھین اور تعریفون کے پل باندھ دین گے یہ چھ سو روپے کلو ملے گا اس کی خوشبو قطعی نہین ھے اور زیرہ سفید ایران کا ھے جسے زیرہ کرمانی بھی کہاجاتاھے اس کی خوشبو پیسنے سے آتی ھے یہ بہترین زیرہ ھوتا ھے یہ چندماہ پہلے تومہنگاتھا گیارہ سوفی کلو اب ریٹ ساڑھے پانچ سوفی کلوھے ایک سفید زیرہ افغانستان سےبھی آتاھے اسکی خوشبو بغیر پیسےبھی آرھی ھوتی ھے یہ سب سے بہترین ھے اس وقت اسکا بھی ریٹ نہایت 550روپے فی کلوھے آپ چیک کرکے یا تو افغانستان والا یا ایران والا خریدین چیک کرنا آسان ھی ھوتاھے زیرہ کوھتھیلی پہ رکھ کردونون ھاتھون سے زورسے مسل دین جس سے خوشبوآنے لگے وہ خریدین انڈیا والا بےکار چیزھے دوکاندار مہنگا بتاکرافادیت بڑھاتاھے جبکہ اصل خوشبووالاھے لیجئے اب کمونی کا نیا نسخہ بھی پڑھ لین
سنڈھ50گرام۔۔برگ سداب 50گرام ۔۔خولنجان 50گرام ۔۔۔اجوائن دیسی 25گرام۔۔۔ پودینہ 50گرام۔۔۔زیرہ سفید سوگرام پیس کرتین گنا شہد یا چینی کاقوام ملاکر جوارش بنالین چھ گرام دووقت ھمراہ قہوہ دارچینی یا پانی دین
ریاح بدھضمی جلن معدہ تبخیرمعدہ بھوک کی کمی مین مفیدھے
محمود بھٹہ گروپ مطب کامل
جناب عالی مقام۔
ReplyDeleteالسلام علیکم
کیا آپ مجھے پڑتال جنتر کے ذریعے تیل نکالنا سیکھا سکتے ھیں؟
محمد طارق خان خٹک حیات آباد پشاور