۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Joints Pain
۔۔۔۔۔۔ جوڑون کا درد ۔۔۔۔۔۔۔قسط نمبر 1
لفظ وجع المفاصل یعنی جوڑون کا درد سے ھمین یہ تو پتہ چل گیا کہ وہ درد اور ورم ھے جو پورے بدن کے تمام اعضاء کے جوڑون مین کہین بھی درد ھونے کو کہاجاسکتاھے لیکن یہ درد ھے کیون ؟ کس وجہ سے پیدا ھوا اسکا جاننا بہت ضروری ھے یہ سب جاننے کے لئے ھمین پہلے وہ اسباب دیکھنے ھونگے یا ماھیت مرض کوسمجھنا ھوگا تو پہلے طب قدیم کے ماھرین کی راۓ مین یہ مرض مادہ معدی کے سبب پیدا ھوتاھے یعنی وہ مادہ جس کا عدم سے سبب نہ پایاجاۓ اور بوعلی سینا نے اس مرض کے اسباب اجسام خبیثہ لکھاھے اور بعض کی راۓ مین ایک خاص قسم کی حموضت یعنی تیزاب حامض لبنی جو مسلسل ھضم کی خرابی سے خون مین اس قدر جمع ھوجاۓ کہ گردے اسے اچھی طرح خارج نہین کرسکتے جس کااثر خاص کر بدن کی سفید ریشہ دار ساختون پرعضلات کی جھلیون اور رباط مفاصل پرپڑتاھے اور بعض کا دعوہ ھے کہ یہ عصبی مرض ھے یاد رکھین یہ تمام دعوے اپنی اپنی جگہ بالکل درست ھین
اب جدید دور نے اسکی تشریح مین وہ تمام پہلو اجاگر کرنے کی کوشش کی ھے کہ یہ مرض کن اسباب اور کب پیدا ھوتی ھے
یہ مرض عموماسولہ سے پچیس سال کی عمر مین لاحق ھوجایاکرتاھے
سرد ممالک کے لوگ اس مرض مین زیادہ مبتلا ھوتے ھین
عموما ستمبر اور اکتوبر برسات مین یہ مرض زیادہ تکلیف دہ ھے
رنج وغم بھی اس مرض کا سبب ھین
زیادہ گوشت خوری بھی اسکا سبب ھے جیسے آجکل بغیر سوچے سمجھے کسی کوبھی جوڑون مین درد ھو تو پہلے گوشت کھانے سے منع کیاجاتا ھے یہ بات ٹھیک ھے کہ گوشت یورک ایسڈ پیدا کرتاھے لیکن ھر درد مین یورک ایسڈ نہین ھوتا خیر آگے وضاحت آجاۓ گی
انتہائی زیادہ محنت یا سخت ورزش بھی اسباب ھین
سردی یا بارش مین کثرت سے بھیگنا بھی مرض کاباعث ھے
ایسی غذائین جو سرد یا خشک ھون ان کا کثرت سے استعمال بھی مرض کاسبب ھے
شراب یا ایسے مشروبات کا استعمال مسلسل کرنا جو معدہ بھی خراب کرتے ھون جیسے کوک یا دیگر سافٹ ڈرنک استعمال کرنا
خواتین مین احتباس الطمث بھی اس مرض کا سبب بنتا ھے
بعض پہلوان یا کھلاڑی مسلسل کثرت سے ریاضت کرتے ھین اور ساتھ ٹھنڈے مشروبات جیسے سردائی وغیرہ استعمال کرتے ھین یہ بھی مرض کاسبب ھے
عرصہ دراز تک دودھ پلانا
آتشک اور بواسیری زھر
مسلسل آرام طلبی وکثرت استفراغ
وراثت مین بھی یہ مرض آیا کرتاھے
خالی پیٹ وظیفہ زوجیت یا فراغت کے بعد ٹھنڈاپانی پینا بھی اس مرض کاسبب ھے
یہ مرض بچون عورتون اور ھیجڑون مین کم پایاجاتاھے لیکن اگر ھوجاۓ توبہت ھی خطرناک ھوتاھے
صبح خالی معدہ پیٹ بھرکر ٹھنڈاپانی پینا بھی باعث مرض ھے
یہ مرض بلغم اور سودا غیر طبعی مین زیادہ ھوتاھے اور اسکی دواقسام ھین حاد اور مزمن
قسم حاد مین اچانک لرزہ کے ساتھ بخار جو102سے 105تک ھوسکتاھے پھر چوبیس تا36 گھنٹون بعدماؤف جوڑون مین سختی آجاتی ھے اور درد مین شدت ھوتی ھے اور اس مین لوزتین بھی متاثر ھوتے ھین اور جوڑون مین کبھی یکے بعد دیگرے تو کبھی اکھٹے تمام جوڑ متاثر اور مبتلاۓ مرض ھوتے جاتے ھین
بخار آٹھ دس دن بعداترجایاکرتاھے نبض سریع چہرہ سرخ اورزبان پہ سفید مائل تہہ جم جاتی ھے پیاس زیادہ اور بھوک کم قبض کی شکایت قارورہ کی مقدار کم اور رنگت قارورہ گہرا سرخی مائل پیشاب پسینہ وتھوک مین حموضت زیادہ ھوجاتی ھے اس بخار مین ھذیان نہین ھواکرتا
خلط کے اعتبار سے اس مرض کی علامات مین فرق ھواکرتاھے اگر یہ مادہ دماغی غشاؤن کو متورم کردے تو خطرناک ھے
اب قسم مزمن ۔۔۔۔اس مین اسباب تو وھی ھین جو قسم حاد مین ھین بس علامات مین فرق ھے اس مین جوڑون مین ایسی سختی پیدا ھوتی ھے کہ جب رات کو مریض سوتاھےتوبستر کی گرمی سے دردمین اضافہ ھوتاھے جسم مین جلن ھوتی ھے پیدل چلنے سے درد مین شدت ھوتی ھے اس مین جوڑون کے قریب کے عضلات کمزور ھوجاتےھین مریض کواکثربدھضمی رھتی ھے اس مین بخارنہین ھوتا اب اس مین بھی دواقسام پائی جاتی ھین ایک خدارزلالی قسم ھے حدارزلالی کو استسقاء مفاصلی بھی کہتے ھین کیونکہ بوجہ تحلیل جوڑون مین پانی بھرجاتاھے اور یہ زیادہ ترگھٹنے کے جوڑون مین ھواکرتاھے
اوردوسری قسم حدارعضلی ھے اس مین پہلے حادعلامات پائی جاتی ھین اسکے اسباب وھی ھین جوحاد مین مذکورھوۓھین بس علامات کے لحاظ سے الگ الگ نام رکھے ھوۓ ھین جیسے وجع العنق یعنی دردگردہ وجع الضحیف یعنی کھوپڑی کادرد وجع القطن اور وجع الجنب یعنی درد کمر وغیرہ
باقی باتین اگلی قسط مین محمودبھٹہ گروپ مطب کامل
No comments:
Post a Comment