۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Sherbat Dinar , #sherbatdinar
۔۔۔۔۔ شربت دینار ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کچھ دوائین لازوال ھوتی ھین سینکڑوں سال گزرنے کے باوجود ان کی افادیت مین کمی نہین ھوئی بلکہ مسلم الوجود ھین جیسے معجون فلاسفہ جوارش جالینوس جوارش کمونی اطریفل زمانی اطریفل کشنیز شربت بزوری شربت احمد شاہ اور شربت دینار وغیرہ ھین اس کے علاوہ بھی کافی دوائین قرص اور سفوف کی شکل مین موجود ھین یہ طبی دنیا پہ ان حکماء کرام کا ایک عظیم احسان ھے جنہون نے ایسے نسخہ جات ترتیب دیے بس وہ ایک مسلمانون کےعروج کا ایک سنہرا دور تھا جب بغداد مین دنیا کی سب سے بڑی طبی اور علمی درس گاھین وجود مین آچکی تھین ھر شعبہ زندگی مین تحقیقات ھورھی تھی بس پھر ایک شمال سے دم دار سرخ آندھی چڑھی اور بغداد کی گلیان خون سے سرخ ھوگئی اور بغداد کے کتب خانے جل کر راکھ ھوچکے تھے بے شمار علمی خزانے ضائع ھوگئے ان مین چند ایک بچی کچھی میراث کچھ لوگ لے کر نکل سکے جن مین کچھ طبی نوادرات بھی بچے اور یہ تمام نسخہ جات اسی دور کی یادگار ھین جن مین شربت دینار کابھی ایک نسخہ ھے یہ سب کچھ اس لئے بھی لکھا کہ اسکا نام دینار ھے اور یہ اپنے تیار ھونے کے زمانہ مین بغداد کے بازارون مین ایک دینار کی ایک بوتل شربت ملا کرتاتھا اس لئے اسکانام شربت دینار ھی مشہورھوگیا جبکہ دینار نام کی دوا اس مین کوئی بھی شامل نہین ھے اور دوسری اھم بات یہ بھی یاد رکھین اس شربت کی تیاری مین گڑ یا چینی کا استعمال نہین ھوتاتھا بلکہ شہد ملا کر شربت تیار کیاجاتاتھا بس وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ حکماء نے اس مین تبدیلی کی اور شہد کی جگہ شکر شامل کی اور اب بات چینی پہ آگئی ھے آج مین آپ کو وھی اصل طریقہ جس سے یہ شربت ابتدا مین تیار ھوتاتھا وھی لکھنے لگا ھون بس ایک جدت اس مین پیدا کی ھے وہ بھی اس لئے کی ھے کہ آپ ان اوزان کو سمجھ ھی نہین سکے گے جوقدیم دور مین استعمال ھوتے تھے جیسے رطل ۔ اوقیہ ۔ ثار ۔ وغیرہ بس ان کی جگہ مین نے آپ کی سہولت کےلئے وزن گرامون مین لکھ دیا ھے 🌈محمودبھٹہ🌈
تخم کاسنی50گرام
گل سرخ50گرام
بیخ کاسنی100گرام
گل نیلوفر25گرام
گاؤزبان25گرام
تخم کثوث 100گرام
شہدکلو
ریوندچینی 40گرام
ریوندچینی کوچھوڑ کرباقی تمام دوائین بارہ گھنٹہ ڈیڑھ کلوپانی مین بھگودین اس کے بعدآگ پر پانچ سات ابالے دےکراتارلین اور اچھی طرح مل پن چھان لین کسی کپڑے سے اور پھر اس جوشاندہ مین شہد ملاکرآگ پہ رکھ دین جب پانی جل جاۓ اور محض سوگرام پانی رہ جاۓ تو ریوندچینی باریک پیس کر اس مین شامل کردین اور آگ سے اتاردین محفوظ کرنےکےلئے سوڈیم بنزوویٹ آدھاگرام شامل کردین 20 تا50گرام شربت ایک دفعہ استعمال کرین جگر کے سدون اور ورم جگر ھیپاٹائٹس بی و سی جیسے امراض پیٹ مین پانی جیسی امراض کا اپنی مثال آپ علاج ھے چند باتین نوٹ فرمالین 🌈محمودبھٹہ🌈
غدی اعصابی مسہل کے بجائے اسے استعمال کرسکتےھین اگر اس کے استعمال سے پیٹ مین درد ھویاپاخانے زیادہ آئین تومقدار خوراک کم کردین تاکہ مریض کمزور نہ ھونے پاۓ ھیپاٹائٹس ھرقسم کا بہترین علاج ھے گروپ مطب کامل محمودبھٹہ
No comments:
Post a Comment