۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔ رسولی اور گلٹی کا فرق ۔۔۔۔۔۔
بہت سے حکماء رسولی اور گلٹی کا فرق نہین سمجھ سکتے آج ھم اس کے واضح فرق کو سمجھنے کی کوشش کرین گے تاکہ اصل حقیقت حال تک پہنچا جاسکے اس طرح ھم ان کا علاج بڑی آسانی سے سمجھ اور کرسکین گے اب پہلے رسولی پہ بات کرتے ھین
۔۔🌈محمودبھٹہ🌈رسولی 🌈محمودبھٹہ🌈
رسولی غلیظ موادکے اجتماع سے پیداشدہ ابھار ھے جوتحت الجلد کسی بھی مقام پر بلغمی مادون کے جمع ھونے سے ابھرآتاھے یا بن جاتاھے یا پھر یون کہہ لین کہ پیداھوجاتی ھے یہ ایک آزاد ابھار ھے گوشت کے ساتھ چمٹا نہین ھوتا گرفت مین آسانی سے پکڑاجاسکتاھےآگےپیچھے دائین بائین ھرطرف حرکت دی جاسکتی ھے یہ چھوٹی بھی ھوسکتی ھے اور بڑی بھی ھوسکتی ھے اس کی پیدائش ھمیشہ بلغم سے ھوتی ھے لیکن بشرطیکہ بلغم غلیظ ھو یعنی مادے کے قوام کی سختی کے حساب سے یہ سخت بھی ھوسکتی ھے اور نرم بھی ھوسکتی ھے بعض اوقات یہ کسی نرم حصہ مین بن جاۓ تواذیت ناک بھی ھوسکتی ھے یعنی درد ناک ھوسکتی ھے اگر یہ بہت ھی بڑی ھوجاۓ توسواۓ اپریشن کے کوئی چارہ نہین رھتا کیونکہ ادویات کے سہارے اسے تحلیل کرنے کے لئے لمباعرصہ درکارھوتاھے
اب تھوڑی وضاحت گلٹی کے بارے مین
۔🌈محمودبھٹہ🌈گلٹی 🌈محمودبھٹہ🌈
گلٹی پیدا ھونے کا مادہ خشکی سردی کاحامل ھوتاھے یعنی خشکی سردی سے مواد بستہ ھوکر کسی مادے یاغدے مین جمع ھوجاۓ اور وہ غدہ گلٹی کی شکل اختیارکرلیتاھے یعنی یہ عمل عضلاتی اعصابی تحریک مین ھواکرتاھے یہ ڈھیلی ڈھالی نہین ھواکرتی بلکہ سخت ھوتی ھے اور رسولی کی طرح اِدھر اُدھرحرکت نہین کرتی بلکہ تقریبا ایک جگہ جمی نظرآۓ گی علاج کی صورت مین گلٹیون کو حرارت پیداکرکے ٹھیک کیاجاسکتاھے غدی عضلاتی اور غدی اعصابی دوائین دے کرمسلسل یہ تحریک پیداکرنے سے گلٹیان تحلیل ھوجایاکرتی ھین جیسے حب سلاطین ساتھ حب بندق دینے سے گلٹی ٹھیک ھوجاتی ھے علاج لکھنے سے پہلے ایک اھم وضاحت کردون
رسولیان بالعموم بےضررسا ابھار ھے اتنا خطرناک معاملہ نہین ھے لیکن گلٹیان عموما مذموم شکل اختیارکرجاتی ھین اگر تھوڑادبانے سے درد کی صورت پیداھوتی ھے یا ویسے ھی حرکت کرنے سے درد ھوتآھے تو مرض خطرے سے خالی نہین ھے فورا کینسر کے ٹیسٹ کروائین تاکہ ابتدا مین ھی مرض کاپتہ چل جانے سے قابل علاج ھے دوسرے لفظون مین اگر گلٹی کافی پرانی ھوچکی ھو اور دردبھی کرتی ھو تو اس کے اثرات بدن کے طویل حصہ پہ ظاھر ھوسکتے ھین یا دوسرے لفظون مین جڑین پھیل چکی ھین اس لئے گلٹی بننے کی صورت مین کسی بھی کوتاھی سے کبھی بھی کام نہ لین پہلی فرصت مین ٹیسٹ کروائین
خیر ھر دو صورت مین یعنی گلٹی اور رسولیان بنا جانے کی صورت مین مشترکہ علاج لکھ رھا ھون مرض کی وضاحت ھلکے پھلکے انداز مین کردی ھے
یہ دو نسخہ جات بہت ھی کامیاب علاج ھے
پہلی دوا 🌈محمودبھٹہ🌈
کالی زیری افسنتین تخم نم کوڑ سملو برابروزن سفوف بنالین ایک ماشہ تک خوراک دن مین تین بار ھمراہ پانی دین
دوسری دوا 🌈محمودبھٹہ🌈
تخم سرس زیرہ سفید پھل کنڈیاری یعنی بادنجان دشتی برابروزن پیس کرسفوف بنالین ایک ماشہ تک خوراک دن مین تین باردین ھمراہ پانی باقی شدید چار یعنی غدی عضلاتی شدید دو دوگولی دن مین تین بار ھمراہ پانی ساتھ دین
گروپ مطب کامل محمودبھٹہ
No comments:
Post a Comment