Tuesday, February 16, 2021

پرانا نزلہ اور سفید بال اور درخت کیکر

Nazla| 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔ پرانا نزلہ اور سفید بال اور درخت کیکر ۔۔۔۔۔۔۔

آج کی پوسٹ سب کےلئے اھم ضرور ھوگی بہت سے لوگون کا مسئلہ ھے  چند روز بعد اس دوا کو تیار کرنے کا موسم آرھا ھے کیونکہ اس دوا مین پھلی کیکر ڈالی جاتی ھے بہار کا موسم شروع ھوچکاھے اور کیکر کے درخت پہ پھلی لگنے کا عمل شروع ھوجائے گا دوستو کیکر کی پھلی بطور دوا ھر سال لازما حاصل کیا کرین اور کیکر کی پھلی ھمیشہ اس وقت بہتر رھتی ھے جس اس مین ابھی بیج تیار نہ ھوا ھو دیہات مین لوگ یہ  کچی پھلی اتار کر اسکا اچار بھی بنایا کرتے تھے یہ اچار منفرد ذائقے اور طاقت پیدا کرنے مین بہت اعلی ھے چلین پہلے آپ کو ایک اور دوا سے بھی آگاہ کرتا ھون بلغمی مزاج کی شوگر مین یہ اچار بہت فائدہ دیتا ھے ویسے شوگر کےلئے پھلی کیکر اور تخم حرمل یعنی اسپند برابر وزن پیس کر ایک ماشہ تک کھانے سے شوگر فوری کنٹرول ھوتی ھے شوگر کنٹرول کرنےکےلئے بہت ھی اعلی دوا ھے مزاجا عضلاتی اعصابی ھے منٹون مین کنٹرول ھوتی ھے باقی طب قدیم کی ایک نہایت ھی کامیاب دوا جو سفوف خمسہ یا پنج ند کے نام سے مشہور ھے جس مین

 پھلی کیکر 

پھول کیکر

چھال کیکر 

لنگ یعنی پتے کیکر

گوند کیکر

برابروزن پیس کر ایک ماشہ تک روزانہ کھائین جریان لیکوریا شوگر نزلہ زکام یعنی بہتی رطوبات کےلئے بہت ھی اعلی اور اعتماد والی دوا سمجھاجاتاھے بس محنت ھے تمام اجزاء اکھٹے کرنے کی            🌈محمودبھٹہ🌈

بالکل اسی طرح آج جو دوا محمودبھٹہ آپ کو بتانے لگا ھے اس مین بس محنت اتنی ھی ھے کہ آپ نے پھلی کیکر خود سے تازہ حاصل کر ساۓ مین خشک کرلینی ھے بازار سے مل ضرور جاتی ھے لیکن سالون پرانی ملتی ھے جس کا کوئی فائدہ نہین ھے لیجئے اب دوا سمجھ لین پھلی کیکر ۔۔ترپھلہ ۔۔۔ گاۓ کا گھی اور شہد برابروزن لےلین یعنی آپ ھرایک  ایک جز پاؤ  پاؤ بھر لے لین آگے آپ کی مرضی ھے خواہ کلو ۔ کلو وزن مین تیار کرلین 

سب سے پہلے گھی کو گرم کرین اور شہد شامل کرلین اس سے بھی پہلے پھلی کیکر اور ترپھلہ کا سفوف بنا لین اب یہ سفوف شہد اور گھی مین شامل کرکے آگ سے اتار لین بس دوا تیار ھے 

نوٹ۔۔ یہان ایک بات یاد رکھین بعض لوگ یہ عمل کچھ اس طرح بھی کرنے کی کوشش کرتے ھین کہ دوا مین گھی شامل ھے تو کیون نہ دواؤن کو گھی مین بریان کرلیاجائے اور پھر شہد شامل کی جاۓ ایسا قطعی نہین کرنا بلکہ آپ نے گھی گرم کرناھے اور اس مین پہلے شہد شامل کرنی ھے اس کے بعد دوائین شامل کرکے نیچے اتار لینی ھے امید ھے بات سمجھ چکے ھونگے اس دوا کو آپ لعوق نزلہ کہین گے مقدار خوراک عمر کے حساب سے پانچ تا دس گرام تک صبح شام کھلائین اس دوا کےمسلسل استعمال سے سفید بال بھی سیاہ ھونے لگ جاتے ھین اور انشاءاللہ پرانے سے پرانا نزلہ زکام ٹھیک ھوجاۓ گا      🌈محمودبھٹہ🌈

اب بعض نئے ممبران یہ سوال کرتے نظرآتے ھین کہ ترپھلہ کسے کہتے ھین تو وہ بھی سمجھ لین ترپھلہ تین پھلون کا مخفف ھے ھریڑ کا چھلکا آملہ صاف شدہ بہیڑہ کا چھلکا ترپھلہ کہلاتاھے یہ تینون پھلون کے صاف شدہ چھلکے برابروزن ڈالنے ھین یعنی ھرایک پھل کا چھلکا اگر سو سو گرام لین گے تو اب آپ کا ترپھلہ تین سوگرام وزن ھوگامحمودبھٹہ کودعاؤن مین یاد رکھین گروپ مطب کامل ھمیشہ آپ کو صحت مند زندگی گزارنے کےلیے آسان   دواؤن سے مستفید کرتاھے بس آپ کی تھوڑی ھمت چاھیے تو خود تیارکرنا کچھ مشکل نہین ھے گروپ مطب کامل محمودبھٹہ

1 comment:

  1. مجھے محترم محمود بھٹہ صاحب کا فون نمبر چاھیئے۔ محمد طارق خان خٹک حیات آباد پشاور فون 03339741031

    ReplyDelete