۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Kharish |Phinsi |Itching
۔۔۔۔ خارش اور پیپ دار پھنسیان ۔۔۔۔۔۔۔۔
مذکورہ دوا وسیع فوائد کی حامل دوا ھے دوا بظاھر معمولی سی ھے لیکن اپنے تراکیبی اجزاء کی مناسبت سے بہت ھی اعلی دوا ھے اس کی تعریف مین بس اتنا ھی کافی ھے کہ آپ دیگر تمام ایسی دوائین بنانا چھوڑ دین گے جن کو آپ جلدی امراض و مصفی خون کے بطور استعمال مین لاتے ھین
چند روز پہلے کسی نے پوچھ رکھا تھا کہ خون کو زھریلے مواد سے پاک کرنے کی دوا بتائین ؟ تودوستو اس دوا کے استعمال سے آپ خون کو غلیظ مواد سے پاک کرسکتے ھین محمودبھٹہ کی طرف سے آپ اس دوا کو بطور تحفہ سمجھ لین اور اپنے معمولات مطب کی زینت بنائین یہان مین آپ کو دوباتون سے آگاہ کرنا ضروری سمجھتا ھون پہلی بات کہ اس وقت اس دوا کو تیار کرنے کےلئے تمام نباتات پیدا ھورھی ھین یہی ان کا موسم ھے دوسری بات اس دوا کے تمام اجزاء تھوڑی محنت کرکے تازہ باھر سے خود حاصل کرین بازار سے بوسیدہ نارسیدہ کمر خمیدہ عمر رسیدہ اجزاء نہ لین سالون پرانے اجزاء پنسار مین بھرے ھوتے ھین جو شفایابی بھی سالون پہ محیط عرصہ مین کرین گے خواہ بندہ خارش کرتے کرتے ناخن گھس لے اور جلد اکھاڑ پھینکے یاد رکھین یہ دوا ابتدائی کینسر تک کی علامات ٹھیک کرتی ھے میرا خیال ھے اب آپ کا تجسس کافی بڑھ گیا اس لئے اب دوا لکھتے ھین 🌈محمودبھٹہ🌈
افسنتین ۔۔۔ دھماسہ ۔۔۔ زخم حیات ۔۔۔ جل نم برابروزن پیس کر گولیان بنا لین یا کیپسول بڑے سائز بھرلین گولیان دوعدد اور کیپسول ایک عدد دن مین تین بار تک استعمال کرین
بگڑے خلیات کی تعمیر مین زخم حیات اعلی دوا ھے خارش خواہ تر ھویا خشک جل نم سے بہتر کوئی دوا نہین ھے خون کی گندگی نکالنے مین افسنتین اعلی دوا سمجھی جاتی ھے کینسر کی بے مثل دوا دھماسہ کو مانا جاتا ھے اب خود ھی فیصلہ کرلین بداثرات سے پاک اتنی اعلی دوا اور کونسی ھوسکتی ھے جو معدہ درستگی سے اپنے اثرات شروع کرے اور بدن کی نئے سرے سے تعمیر کرتے ھوۓ جلد کی بگڑی ھیئت تک کودرست کرے تو کیا یہ سب سے بہتر دوا نہین ھے اشارتاً یہ بھی سمجھا دون بلغمی اور سوداوی دونون خلطون سے بگڑی سنوارنا اس دوا کاکام ھے اسی خوشگوار طبعی مین اجازت چاھون گا اور اچھے طبیب حضرات سے راۓ بھی چاھون گا خیر اپنا معمول مطب ھے آپ بھی فائدہ اٹھائین ھان یاد آیا مین اسکے ساتھ عموما غدی عضلاتی ملین دوگولی تریاق معدہ ماشہ بھی تین وقت استعمال کرواتا ھون کبھی کبھار حب بندق بھی ساتھ استعمال کرتا ھون بس دعاؤن مین ضرور یاد رکھیے گا ( مطب کامل محمودبھٹہ )
No comments:
Post a Comment