Monday, March 8, 2021

گوگل اور جوڑون کا درد

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔ گوگل اور جوڑون کا درد ۔۔۔۔۔۔۔

کل کی پوسٹ پہ یہ سوال تھا کہ گوگل کیسے دوا مین سفوف بنائین چپک جاتی ھے کوٹی نہین جاتی اسکا حل قدیم طبی کتب مین بہت ھی عجیب ھے اور یہ حل تمام قدیم طبی کتب متفرق قسم کا ھے مین آپ کو سب کی راۓسے آگاہ کرتا ھون ایک ھزار سے لے کر ایک لاکھ تک لوھے کے ھاون دستہ مین رکھ کرضرب لگانے کاحکم ھے ان ضربوں کے لگانے کا فلسفہ خیرسے مجھے توسمجھ نہین آیا اور نہ ھی باوزن دلائل سے کوئی بتاسکتاھے کہ آیا ان ضربون کے لگانے سے کوئی خاص اکسیری فوائد گوگل مین شامل ھوجایاکرتے ھین ھاں ایک کام ضرور ھوتاھے اتنی ضرب لگانے سے اس کی لزوجیت آھستہ آھستہ کم ھوجاتی ھے اور یہ پس جاتی ھے موجودہ دور کی چائینہ چکی مین بھی یہ چپک جایاکرتی ھے پسنے کا نام نہین لیتی یہان تک کہ بلیڈ والےگرینڈر مین بھی یہی صورت حال ھے موجودہ دور بڑاھی ترقی یافتہ ھے اس دور مین ھاون دستہ مین لاکھ بھر ضرب لگانا بھی کچھ مشکل نہین ھے ایسا ھاون دستہ تیار کیاجاسکتاھے جو مسلسل خود بخود ضربین لگاتارھے اور ساتھ ساتھ گنتابھی جاۓ یہ کچھ مشکل کام نہین ھے لوھارون کے پاس جہان لوھا کوٹاجاتاھے وھان آٹومیٹک ھتھوڑے بجلی سے چلنے والے رکھے ھوتے ھین اسی ٹیکنالوجی سے ھاون دستہ بھی تیارکیاجاسکتاھے اور اسکے ساتھ کاؤٹنگ میٹر بھی لگایاجاسکتاھے جوضربین گنتاجاۓ خیر سے اتنابازو گھماپھراکرکان پکڑنے کی ضرورت نہین ھے سیدھے ھاتھ ھی کان پکڑنا آسان طریقہ ھے یہ ضربین لگانے کا فلسفہ سواۓ مشقت واذیت مین مبتلا ھونے کے سوا کچھ بھی نہین ھے بس گوگل کو توے پہ رکھ کر تھوڑا بریان کرلین فوری کوٹی جاۓ گی آخر درخت کی گوند ھی  ھے  کوہ قاف کے پہاڑ کی چوٹی پہ رھنے والے کسی دیو کی باچھون کی ٹپکی رال نہین ھے جو کسی خوبصورت پری کودیکھ کرٹپکی ھواور حکیم صاحب شہد کی طرح اتار کرلےآۓ ھون محض ایک درخت کی گوند ھے دوستو۔۔۔

بس بریان کرکے دواؤن مین ڈال لیاکرین کبھی اپنا عقل بھی استعمال کرلیاکرین ایسے سوالات تو محض بچے والے ھوتے ھین جبکہ طبیب ایک ذھین اور عقل دانش کی کسوٹی پہ باربار پرکھا دانا بینا ھوناچاھیے عملی تجربات کیا کرین تاکہ تجربہ ھو خیر سے اگلی بات شروع کرتے ھین کہ گوگل ھے کیا جواتنی مصیبت بھری دوا ھے تو دوستو اللہ تعالی نے اس مین بے شمار شفائی اثرات رکھے ھین حکماۓ قدیم وجدید اس کا نام احترام سے لکھتے ھین مزاجا عضلاتی غدی یعنی خشک گرم مزاج کی حامل ملین اثرات رکھنے والی دوا ھے متعفن اور فالتو بلغمی یعنی اعصابی رطوبات اور سردی خشکی سے جمی رطوبات اور سردی خشکی سے پیدا ھونے اثرات کو ختم کرنے مین اپنا ثانی نہین رکھتی اسکا استعمال اندرونی بھی کیاجاتاھے اور بیرونی بھی کیاجاتاھے قدیم طبی مرکبات مین معجون یوگراج گوگل اور حب مقل بہت ھی اعلی دوائین ھین بیرونی استعمال مین قرابادینی دوا مرھم رسل جوکہ رسولیون گلٹیون کوتحلیل کرنے مین بہت ھی اعلی رزلٹ کی حامل دوا ھے 

خیر سے حب مقل کا نسخہ توسب ھی طبیب جانتے ھین یہان گروپ مطب کامل مین بھی لکھا ھوا ھے بواسیر کی اعلی دواھے اندرونی طور پر ورمون سوزش کو تحلیل کرنے کےلئے اس کے کافی مرکبات ھین آئیے آج آپکو ایک ایسی دوا سے آگاہ کرتا ھون جس سے مذکورہ فوائد حاصل کرنےکےلئے آنکھین بندکرکے استعمال کرسکتے ھین پہلے دوا سمجھ لین

گوگل مصفی125گرام

سرنجان شیرین125گرام

ست مصبر125گرام

تربد سفیدمجفف125گرام

رائی125گرام

ہلیلہ زرد250گرام

سفوف بناکر جنگلی بیر برابروزن گولیان بنالین 

ایک گولی رات سوتے وقت ایک صبح ناشتہ کے دوگھنٹے بعد ھمراہ پانی دین

موٹاپا بلغمی مزاج سے پیداشدہ ختم کرتی ھے

جوڑون کا درد ٹھیک کرتی ھے

گنٹھیا اور جائنٹ کا فریز ھوجانا کےلئے لاثانی دوا ھے

اب کچھ ھدایات سمجھ لین 

گوگل ھمیشہ خوشبودار مصفی زردی مائل دوا مین استعمال کیاکرین جلی سڑی پرانی نہ لین

فریزجائینٹ یعنی تحجرالمفاصل کے مریضون کوجب یہ دوا استعمال کی جاتی ھے توجمی رطوبات یا مادہ جب پگھلتاھے تو اس کے نتیجے مین جوڑ پہ ورم آجایا کرتا ھے جب جوڑ پہ ورم آجاۓ تو اس دوا کا استعمال بندکردین اور غدی اعصابی مسہل دین اس سے جوڑ پہ ورم ختم ھوجائے گی جب ورم ٹھیک ھوجائے تو اس دوا کو دوبارہ استعمال کروانا شروع کردین پھر ورم آۓ گی تو پھر مسہل غدی اعصابی دین پھر ورم ختم ھونے پہ دوا استعمال کرین امید ھے کلیہ قائدہ سمجھ آگیاھوگا اب دوا کا کی بھی مقدار اتنی رکھین کہ مریض کوایک مناسب پاخانہ روزانہ آنا چاھیے خواہ ایک وقت دوا کھلانے سے آجاۓ یا دوقت دینی پڑے بعض مذمن حالتون مین تین وقت بھی کھلا سکتے ھین دوا خواہ گولیان بنالین یا پانچ سوملی گرام کیپسول بھرلین اب اجازت چاھون گادعاؤن مین یاد رکھیے اور میرے لیے دعامانگا بھی کرین کہ اللہ تعالی میری نظر بحال کردے گروپ مطب کامل محمودبھٹہ

No comments:

Post a Comment